سورة محَمَّد
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة محمد
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
وَ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ وَ آمَنُوا بِمَا نُزِّلَ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ هُوَ الْحَقُّ مِنْ
رَبِّهِمْ كَفَرَ عَنْهُمْ سَيَّاتِهِمْ وَأَصْلَحَ بَالَهُمْ ۔
جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال بجالائے اور وہ کلام جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا اس پر
ایمان لائے اور وہی حق ہے ایسے لوگوں کے خدا گناہ بخش دے گا اور اُن کے دلوں کی اصلاح کرے گا ۔ اب
دیکھو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے کی وجہ سے کس قدر خدا تعالیٰ اپنی خوشنودی ظاہر فرماتا ہے
کہ ان کے گناہ بخشتا ہے اور ان کے تزکیہ نفس کا خود متکفل ہوتا ہے۔ پھر کیسا بد بخت وہ شخص ہے جو کہتا ہے کہ
مجھے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے کی ضرورت نہیں اور غرور اور تکبر سے اپنے تئیں کچھ سمجھتا ہے۔
(حقیقۃ الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۳۳)
جو لوگ ایمان لائے اور اچھے عمل کئے اور اس کتاب پر ایمان لائے جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی
اور وہی حق ہے خدا ان کے گناہ دور کرے گا اور ان کے حال چال کو درست کر دے گا۔
(نور القرآن ، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۳۳۴)
فَإِذَا لَقِيتُمُ الَّذِينَ كَفَرُوا فَضَرْبَ الرِّقَابِ حَتَّى إِذَا اثْخَنْتُمُوهُمْ فَشُدُّوا
الْوَثَاقَ فَإِمَّا مَنَّا بَعْدُ وَإِمَّا فِدَاءً حَتَّى تَضَعَ الْحَرْبُ اَوْزَارَهَا ذَلِكَ وَلَوْ يَشَاءُ
اللهُ لَا نَتَصَرَ مِنْهُمْ وَلَكِنْ لِيَبْلُوا بَعْضَكُمْ بِبَعْضٍ وَالَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ
فَلَنْ يُضِلَّ أَعْمَالَهُمْ ۔
تیرہ سو برس ہوئے کہ مسیح موعود کی شان میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے کلمہ يَضَعُ الْحَرْبَ
جاری ہو چکا ہے جس کے یہ معنے ہیں کہ مسیح موعود جب آئے گا تو لڑائیوں کا خاتمہ کر دے گا اور اسی کی طرف
اشارہ اس قرآنی آیت کا ہے حَتَّى تَضَعَ الْحَرْبُ اَوْزَارَهَا یعنی اس وقت تک لڑائی کرو جب تک کہ مسیح کا
وقت آجائے یہی تَضَعَ الْحَرْبُ أَوْزَارَهَا ہے دیکھو صیح بخاری موجود ہے جو قرآن شریف کے بعد اصح الکتب
مانی گئی ہے۔ اس کو غور سے پڑھو۔
(گورنمنٹ انگریزی اور جہاد، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۸ )
إِنَّ اللهَ يُدْخِلُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ جَنَّتِ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الأَنْهَرُ
وَالَّذِينَ كَفَرُوا يَتَمَتَّعُونَ وَيَأْكُلُونَ كَمَا تَأْكُلُ الْأَنْعَامُ وَالنَّارُ مَثْوًى لَهُمْ ۔
کھاتے ہیں اور تمتع اُٹھاتے ہیں یعنی اپنے پیٹ کی اور دوسری شہوات میں مبتلا اور اسیر ہیں۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۱ مورخه ۲۴ مارچ ۱۹۰۲ ء صفحه ۳)
کفار کی زندگی بالکل چوپایوں کی سی زندگی ہوتی ہے جن کو کھانے اور پینے اور شہوانی جذبات کے سوا اور
کوئی کام نہیں ہوتا ۔ یا مُلُونَ كَمَا تَأْكُلُ الْأَنْعَامُ - الحكم جلد ۵ نمبر ۲۹ مورخه ۱۰ اگست ۱۹۰۱ صفحه ۱)
عرب اور دنیا کی حالت جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم آئے۔ کسی سے پوشیدہ نہیں۔ بالکل وحشی لوگ
تھے۔ کھانے پینے کے سوا کچھ جانتے نہ تھے۔ نہ حقوق العباد سے آشنا نہ حقوق اللہ سے آگاہ۔ چنانچہ خدا تعالیٰ
نے ایک طرف ان کا نقشہ کھینچ کر بتلایا کہ يَأْكُلُونَ كَمَا تَأْكُلُ الْأَنْعَام پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک تعلیم
نے ایسا اثر کیا يَبِيتُونَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَ قِيَامًا ( الفرقان : ۶۵ ) کی حالت ہوگئی ۔ یعنی اپنے رب کی یاد میں
راتیں سجدے اور قیام میں گزار دیتے ہیں۔ (الحکم جلد ۲ نمبر ۲۴، ۲۵ مورخه ۲۰ و ۲۷ اگست ۱۸۹۸ صفحه ۱۰)
چار پایوں کی طرح کھاتے ہیں ۔ اس کے کئی پہلو ہیں۔
اول چار پا یہ کیفیت اور کمیت میں فرق نہیں کر سکتا اور جو کچھ آگے آتا ہے اور جس قدر آتا ہے، کھاتا ہے۔
جیسے کتا اس قدر کھاتا ہے کہ آخر قے کرتا ہے۔
سورة محمد
دوسرا یہ کہ انعام حلال اور حرام میں تمیز نہیں کرتے۔ ایک بیل کبھی یہ تمیز نہیں کرتا کہ یہ ہمسایہ کا کھیت ہے۔
اس میں نہ جاؤں۔ ایسا ہی ہر ایک امر جو کھانے کے لحاظ سے ہو۔ نہیں کرتا۔ کتے کو ناپا کی ، پاکی کے متعلق ،
اندازہ کے متعلق کوئی لحاظ نہیں اور پھر چار پا یہ کو اعتدال نہیں۔
عرب
یہ لوگ جو اخلاقی اصولوں کو توڑتے ہیں اور پرواہ نہیں کرتے کہ گویا انسان نہیں۔ پاک پلید کا تو یہ حال،
میں مُردے، کتے کھا لیتے تھے۔ اب تک اکثر ممالک میں یہ حال ہے کہ چوہوں اور کتوں اور بلیوں کو
بڑے لذیذ کھا نے سمجھ کر کھایا جاتا ہے۔ چوہڑے چمار مردار خور قو میں یہاں بھی موجود ہیں ۔
پھر یتیموں کا مال کھانے میں کوئی تردد و تامل نہیں ۔ جیسے یتیم کا گھاس گائے کے سامنے رکھ دیا جاوے۔
بلاتر دوکھا لے گی ۔ ایسا ہی ان لوگوں کا حال ہے۔ یہی معنے ہیں وَالنَّارُ مَثْوًى لَهُمُ ان کا ٹھکانا دوزخ ہوگا ۔
الحکم جلد ۴ نمبر ۲۵ مورخه ۹ ۱ جولائی ۱۹۰۰ ء صفحه ۴)
روحانیت اور پاکیزگی کے بغیر کوئی مذہب چل نہیں سکتا۔ قرآن شریف نے بتلایا ہے کہ آنحضرت صلعم کی
بعثت سے پیشتر دنیا کی کیا حالت تھی ۔ يَأْكُلُونَ كَمَا تَأْكُلُ الْأَنْعَامُ پھر جب انہی لوگوں نے اسلام قبول کیا تو
فرماتا ہے يَبِيتُونَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَ قِيَامًا ( الفرقان : ۶۵ ) جب تک آسمان سے تریاق نہ ملے تو دل
درست نہیں رہتا ۔ انسان آگے قدم رکھتا ہے مگر وہ پیچھے پڑتا ہے۔ قدسی صفات اور فطرت والا انسان ہو تو وہ
مذہب چل سکتا ہے اس کے بغیر کوئی مذہب ترقی نہیں کر سکتا اور اگر کرتا بھی ہے تو پھر قائم نہیں رہ سکتا۔
البدر جلد ۲ نمبر ۳۷ مورخه ۱۲ اکتوبر ۱۹۰۳ ء صفحه ۲۹۰)
میں بڑے زور سے کہتا ہوں کہ خواہ کیسا ہی پکا دشمن ہو اور خواہ وہ عیسائی ہو یا آر یہ جب وہ ان حالات کو
دیکھے گا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے عرب کے تھے اور پھر اس تبدیلی پر نظر کرے گا جو آپ کی تعلیم
اور تاثیر سے پیدا ہوئی تو اسے بے اختیار آپ کی حقانیت کی شہادت دینی پڑے گی ۔ موٹی سی بات ہے کہ
قرآن مجید نے ان کی پہلی حالت کا تو یہ نقشہ کھینچا ہے یا كُلُوْنَ كَمَا تَأْكُلُ الْأَنْعَامُ یہ تو ان کی کفر کی حالت تھی
پھر جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک تاثیرات نے ان میں تبدیلی پیدا کی تو ان کی یہ حالت ہوگئی
يَبِيتُونَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَ قِيَامًا یعنی وہ اپنے رب کے حضور سجدہ کرتے ہوئے اور قیام کرتے ہوئے راتیں
کاٹ دیتے ہیں جو تبدیلی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے عرب کے وحشیوں میں کی اور جس گڑھے سے نکال