سورة الاٴعلی
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کر جس بلندی اور مقام تک انہیں پہنچایا۔ اس ساری حالت کے نقشہ کو دیکھنے سے بے اختیار ہو کر انسان رو
پڑتا ہے کہ کیا عظیم الشان انقلاب ہے جو آپ نے کیا ۔ دنیا کی کسی تاریخ اور کسی قوم میں اس کی نظیر نہیں مل
سکتی ۔ یہ نری کہانی نہیں۔ یہ واقعات ہیں جن کی سچائی کا ایک زمانہ کو اعتراف کرنا پڑا ہے۔
الحکم جلد ا ا نمبر ۳ مورخہ ۲۴ جنوری ۱۹۰۷ء صفحہ ۵)
ایک انسان جو دعا نہیں کرتا اس میں اور چار پائے میں کچھ فرق نہیں۔ ایسے لوگوں کی نسبت خدا تعالیٰ
فرماتا ہے يَأْكُلُونَ كَمَا تَأْكُلُ الْأَنْعَامُ وَالنَّارُ مَثْوًى لَهُمْ یعنی چار پایوں کی زندگی بسر کرتے ہیں اور جہنم
الحکم جلد ا ا نمبر ۳۲ مورخه ۱۰ استمبر ۱۹۰۷ صفحه ۶)
ان کا ٹھکانا ہے۔
مَثَلُ الْجَنَّةِ الَّتِي وُعِدَ الْمُتَّقُونَ فِيهَا أَنْهُرٌ مِّنْ مَّاءٍ غَيْرِ اسِ وَأَنْهُرُ مِنْ
لبَن لَّمْ يَتَغَيَّرُ طَعْمُهُ ۚ وَ انْهُرُ مِنْ خَيْرٍ لَذَّةٍ لِلشَّرِبِينَ وَ أَنْهُرُ مِنْ عَسَلٍ
مُصَفّى وَلَهُمْ فِيهَا مِنْ كُلِّ الثَّمَرَاتِ وَ مَغْفِرَةٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ كَمَنْ هُوَ خَالِدٌ فِي
النَّارِ وَسُقُوا مَاءَ حَمِيمًا فَقَطَّعَ أَمْعَاءَهُمْ ۔
وہ بہشت جو پرہیز گاروں کو دی جائے گی ۔ اس کی مثال یہ ہے کہ جیسے ایک باغ ہے۔ اس میں اس پانی
کی نہریں ہیں جو کبھی متعفن نہیں ہوتا اور نیز اس میں اس دودھ کی نہریں ہیں جس کا کبھی مزہ نہیں بدلتا۔ اور نیز
اس میں اس شراب کی نہریں ہیں جو سراسر سرور بخش ہے جس کے ساتھ خمار نہیں۔ اور نیز اس میں اس شہد کی
نہریں ہیں جو نہایت صاف ہے جس کے ساتھ کوئی کثافت نہیں۔ اس جگہ صاف طور پر فرمایا کہ اس بہشت کو
مثالی طور پر یوں سمجھ لو کہ ان تمام چیزوں کی اس میں نا پیدا کنار نہریں ہیں۔ وہ زندگی کا پانی جو عارف دنیا میں
روحانی طور پر پیتا ہے۔ اس میں ظاہری طور پر موجود ہے اور وہ روحانی دودھ جس سے وہ شیر خوار بچہ کی طرح
روحانی طور پر دنیا میں پرورش پاتا ہے۔ بہشت میں ظاہر ظاہر دکھائی دے گا اور وہ خدا کی محبت کی شراب جس
سے وہ دنیا میں روحانی طور پر ہمیشہ مست رہتا تھا اب بہشت میں ظاہر ظاہر اس کی نہریں نظر آئیں گی ۔ اور وہ
حلاوت ایمانی کا شہد جو دنیا میں روحانی طور پر عارف کے منہ میں ڈالا جاتا تھا وہ بہشت میں محسوس اور نمایاں
نہروں کی طرح دکھائی دے گا اور ہر ایک بہشتی اپنی نہروں اور اپنے باغوں کے ساتھ اپنی روحانی حالت کا
اندازہ برہنہ کر کے دکھلا دے گا اور خدا بھی اس دن بہشتیوں کے لئے حجابوں سے باہر آ جائے گا۔ غرض
روحانی حالتیں مخفی نہیں رہیں گی بلکہ جسمانی طور پر نظر آئیں گی ۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۴۱۱، ۴۱۲)
فَاعْلَمْ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاسْتَغْفِرْ لِذَنْبِكَ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَتِ وَاللَّهُ
يَعْلَمُ مُتَقَلَّبَكُمْ وَمَثْوبِكُمْ ۔
جیسا تم دیکھتے ہو کہ نور کے آنے سے ظلمت قائم نہیں رہ سکتی ایسا ہی جب لا اله الا اللہ کا نورانی پر توہ
دل پر پڑتا ہے تو نفسانی ظلمت کے جذبات کالمعدوم ہو جاتے ہیں گناہ کی حقیقت بجز اس کے اور کچھ نہیں کہ
سرکشی کی ملونی سے نفسانی جذبات کا شور و غوغا ہو جس کی متابعت کی حالت میں ایک شخص کا نام گناہ گار رکھا جاتا
ہے اور لا اله الا اللہ کے معنی جو لغت عرب کے موارد استعمال سے معلوم ہوتے ہیں وہ یہ ہیں کہ لا
مَطْلُوبَ لِي وَلَا تَحْبُوبَ لِي وَلَا مَعْبُودَ لِي وَلَا مُطَاعَ لِي إِلَّا الله یعنی بجز اللہ کے اور کوئی میرا مطلوب
نہیں اور محبوب نہیں اور معبود نہیں اور مطاع نہیں۔ اب ظاہر ہے کہ یہ معنی گناہ کی حقیقت اور گناہ کے اصل منبع سے
بالکل مخالف پڑے ہیں پس جو شخص ان معنی کو خلوص دل کے ساتھ اپنی جان میں جگہ دے گا تو بالضرورت
مفہوم مخالف اس کے دل سے نکل جائے گا کیونکہ ضدین ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتیں پس جب نفسانی جذبات
نکل گئے تو یہی وہ حالت ہے۔ جس کو سچی پاکیزگی اور حقیقی راست بازی کہتے ہیں اور خدا کے بھیجے ہوئے پر
ایمان لانا جو دوسرے جز کلمہ کا مفہوم ہے اس کی ضرورت یہ ہے کہ تا خدا کے کلام پر بھی ایمان حاصل ہو جائے
کیونکہ جو شخص یہ اقرار کرتا ہے کہ میں خدا کا فرمانبردار بننا چاہتا ہوں۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ اس کے
فرمانوں پر ایمان بھی لاوے اور فرمان پر ایمان لانا بجز اس کے ممکن نہیں کہ اس پر ایمان لاوے جس کے ذریعہ
سے دنیا میں فرمان آیا پس یہ حقیقت کلمہ کی ہے۔ (نور القرآن نمبر ۲، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۴۱۹، ۴۲۰)
توحید تب ہی پوری ہوتی ہے کہ گل مرادوں کا معطی اور تمام امراض کا چارہ اور مداوا وہی ذات واحد ہو ۔ لا
اله الا الله کے معنی یہی ہیں ۔ صوفیوں نے اس میں الہ کے لفظ سے محبوب، مقصود، معبود مراد لی ہے۔
الحکم جلد ۳ نمبر ۱۳ مورخہ ۱۲ را پریل ۱۸۹۹ء صفحہ ۷ )
قرآن شریف کی تعلیم کا اصل مقصد اور مدعا یہی ہے کہ خدا تعالیٰ جیسا وحدہ لاشریک ہے، ایسا ہی ایسا ہی محبت کی
رو سے بھی اس کو وحدہ لاشریک یقین کیا جاوے اور کل انبیاء علیہم السلام کی تعلیم کا اصل منشاء ہمیشہ یہی رہا
ہے۔ چنانچہ لا اله الا اللہ جیسے ایک طرف توحید کی تعلیم دیتا ہے ساتھ ہی توحید کی تکمیل محبت کی ہدایت بھی
کرتا ہے اور جیسا کہ میں نے ابھی کہا ہے۔ یہ ایک ایسا پیارا اور پر معنی جملہ ہے کہ اس کی مانند ساری تو رات
اور انجیل میں نہیں اور نہ دنیا کی کسی اور کتاب نے کامل تعلیم دی ہے۔ الہ کے معنی ہیں ایسا محبوب اور معشوق
جس کی پرستش کی جاوے۔ گویا اسلام کی یہ اصل محبت کے مفہوم کو پورے اور کامل طور پر ادا کرتی ہے۔ یاد
رکھو کہ جو تو حید بدوں محبت کے ہو وہ ناقص اور ادھوری ہے ۔ (الحکم جلد ۶ نمبر ۱۹ مورخه ۲۴ مئی ۱۹۰۲ صفحه ۵)
توحید کے مراتب ہوتے ہیں۔ بغیر ان کے توحید کی حقیقت معلوم نہیں ہوتی ۔ نرالا اله الا اللہ ہی کہہ
دینا کافی نہیں۔ یہ تو شیطان بھی کہہ دیتا ہے۔ جب تک عملی طور پر لا إلهَ إِلَّا الله کی حقیقت انسان کے وجود
میں متحقق نہ ہو۔ کچھ نہیں۔ یہودیوں میں یہ بات کہاں ہے؟ آپ ہی بتادیں۔ توحید کا ابتدائی مرحلہ اور مقام
تو یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے قول کے خلاف کوئی امر انسان سے سرزد نہ ہو۔ اور کوئی فعل اس کا اللہ تعالیٰ کی محبت
کے منافی نہ ہو ۔ گویا اللہ تعالیٰ ہی کی محبت اور اطاعت میں محو اور فنا ہو جاوے۔ اسی واسطے اس کے معنے یہ
ہیں لا مَعْبُودَ لِي وَلَا مَحْبُوبَ لِي وَلَا مُطَاعَ لِي إِلَّا الله یعنی اللہ تعالیٰ کے سوانہ کوئی میرا معبود ہے اور نہ
کوئی محبوب ہے اور نہ کوئی واجب الاطاعت ہے۔ الحکم جلد ۹ نمبر ۴۰ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۰۵ء صفحہ ۷ )
کلمہ جو ہم ہر روز پڑھتے ہیں اس کے کیا معنے ہیں؟ کلمہ کے یہ معنے ہیں کہ انسان زبان سے اقرار کرتا ہے
اور دل سے تصدیق کہ میرا معبود ، محبوب اور مقصود خدا تعالیٰ کے سوا اور کوئی نہیں۔ اللہ کا لفظ محبوب اور اصل
مقصود اور معبود کے لئے آتا ہے ۔ یہ کلمہ قرآن شریف کی ساری تعلیم کا خلاصہ ہے جو مسلمانوں کو سکھایا گیا
ہے۔ چونکہ ایک بڑی اور مبسوط کتاب کا یاد کرنا آسان نہیں ۔ اس لیے یہ کلمہ سکھا دیا گیا تا کہ ہر وقت انسان
اسلامی تعلیم کے مغز کو مد نظر رکھے اور جب تک یہ حقیقت انسان کے اندر پیدا نہ ہو جاوے ۔ سچ یہی ہے کہ
نجات نہیں ۔ اسی لیے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فَدَخَلَ الْجَنَّةَ یعنی
سے لا اله الا الله کو مان لیا وہ جنت میں داخل ہو گیا۔ لوگ دھو کہ کھاتے ہیں ۔ اگر وہ یہ
سمجھتے ہیں کہ طوطے کی طرح لفظ کہہ دینے سے انسان جنت میں داخل ہو جاتا ہے ۔ اگر اتنی ہی حقیقت اس
کے اندر ہوتی تو پھر سب اعمال بے کار اور نکھے ہو جاتے اور شریعت ( معاذ اللہ ) لغو ٹھہرتی نہیں ! بلکہ اس کی
حقیقت یہ ہے کہ وہ مفہوم جو اس میں رکھا گیا ہے وہ عملی رنگ میں انسان کے دل میں داخل ہو جاوے۔ جب
یہ بات پیدا ہو جاتی ہے تو ایسا انسان فی الحقیقت جنت میں داخل ہو جاتا ہے نہ صرف مرنے کے بعد بلکہ اسی
ا
زندگی میں وہ جنت میں ہوتا ہے۔
یہ سچی بات ہے اور جلد سمجھ میں آجاتی ہے کہ جب اللہ تعالیٰ کے سوا انسان کا کوئی محبوب اور مقصود نہ رہے تو
پھر کوئی دکھ یا تکلیف اُسے ستاہی نہیں سکتی۔ یہ وہ مقام ہے جو ابدال اور قطبوں کو ملتا ہے۔
آپ یہ خیال نہ کریں کہ ہم کب بُتوں کی پرستش کرتے ہیں ۔ ہم بھی تو اللہ تعالیٰ ہی کی عبادت کرتے
ہیں ۔ یا د رکھو یہ تو ادنی درجہ کی بات ہے کہ انسان بتوں کی پرستش نہ کرے ۔ ہندو لوگ جن کو حقائق کی کوئی خبر
نہیں اب بتوں کی پرستش چھوڑ رہے ہیں ۔ معبود کا مفہوم اسی حد تک نہیں کہ انسان پرستی یا بت پرستی تک ہو
اور بھی معبود ہیں اور یہی اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا ہے کہ ہوائے نفس اور ہوس بھی معبود ہیں جو شخص
نفس پرستی کرتا ہے یا اپنی ہوا و ہوس کی اطاعت کر رہا ہے اور اس کے لئے مر رہا ہے وہ بھی بہت پرست اور
مشرک ہے۔ یہ لائفی جنس ہی نہیں کرتا بلکہ ہر قسم کے معبودوں کی نفی کرتا ہے خواہ وہ نفسی ہوں یا آفاقی ۔ خواہ وہ
دل میں چھپے ہوئے بہت ہیں یا ظاہری بہت ؟ ہیں ۔ مثلاً ایک با شخص شخص بالکل بالکل اسباب اسباب ہی ہی پر پرتا توکل کرتا ہے تو یہ بھی ایک
قسم کا بت ہے۔ اس قسم کی بت پرستی تپ دق کی طرح ہوتی ہے جو اندر ہی اندر ہلاک کر دیتا ہے۔ موٹی قسم
کے بت تو جھٹ پٹ پہچانے جاتے ہیں اور اُن سے مخلصی حاصل کرنا بھی سہل ہے اور میں دیکھتا ہوں کہ
لاکھوں ہزاروں انسان اُن سے الگ ہو گئے اور ہو رہے ہیں۔ یہ ملک جو ہندوؤں سے بھرا ہوا تھا کیا سب
مسلمان ان میں سے ہی نہیں ہوئے؟ پھر انہوں نے بت پرستی کو چھوڑا یا نہیں؟ اور خود ہندوؤں میں بھی ایسے
فرقے نکلتے آتے ہیں جواب بت پرستی نہیں کرتے۔ لیکن یہاں تک ہی بت پرستی کا مفہوم نہیں ہے۔ یہ تو سیچ
ہے کہ موٹی بت پرستی چھوڑ دی ہے مگر ابھی تو ہزاروں بت انسان بغل میں لیے پھرتا ہے اور وہ لوگ بھی جو فلسفی
اور منطقی کہلاتے ہیں ۔ وہ بھی ان کو اندر سے نہیں نکال سکتے ۔
اصل بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے سوا یہ کیڑے اندر سے نکل نہیں سکتے یہ بہت ہی باریک کیڑے
ہیں اور سب سے زیادہ ضرر اور نقصان ان کا ہی ہے۔ جو لوگ جذبات نفسانی سے متاثر ہو کر اللہ تعالیٰ کے
حقوق اور حدود سے باہر ہو جاتے ہیں اور اس طرح پر حقوق العباد کو بھی تلف کرتے ہیں وہ ایسے نہیں کہ
پڑھے لکھے نہیں بلکہ ان میں ہزاروں کو مولوی فاضل اور عالم پاؤ گے اور بہت ہوں گے جو فقیہہ اور صوفی
کہلاتے ہوں گے مگر باوجود ان باتوں کے وہ بھی ان امراض میں مبتلا نکلیں گے ان بتوں سے پر ہیز کہ پر ہیز کرنا ہی تو