سورة الغَاشِیَة
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بہادری ہے اور اُن کو شناخت کرنا ہی کمال دانائی اور دانشمندی ہے ۔ یہی بت ہیں جن کی وجہ سے آپس میں
نفاق پڑتا ہے اور ہزاروں گشت وخون ہو جاتے ہیں۔ ایک بھائی دوسرے کا حق مارتا ہے اور اسی طرح
ہزاروں ہزار بدیاں اُن کے سبب سے ہوتی ہیں۔ ہر روز اور ہر آن ہوتی ہیں اور اسباب پر اس قدر بھروسہ کیا
گیا ہے کہ خدا تعالیٰ کو محض ایک عضو معطل قرار دے رکھا ہے ۔ بہت ہی کم لوگ ہیں جنہوں نے توحید کے
اصل مفہوم کو سم فہوم کو سمجھا ہے۔ اور اگر انہیں کہا جاوے تو جھٹ کہہ دیتے ہیں کیا ہم مسلمان نہیں اور کلمہ اور کلمہ نہیں پڑھتے ؟
مگر افسوس تو یہ ہے کہ انہوں نے اتنا ہی سمجھ لیا ہے کہ بس کلمہ منہ سے پڑھ دیا اور یہ کافی ہے۔
میں یقیناً کہتا ہوں کہ اگر انسان کلمہ طیبہ کی حقیقت سے واقف ہو جاوے اور عملی طور پر اس پر کار بند ہو
جاوے تو وہ بہت بڑی ترقی کر سکتا ہے اور خدا تعالیٰ کی عجیب در عجیب قدرتوں کا مشاہدہ کر سکتا ہے ۔ یہ امر
خوب سمجھ لو کہ میں جو اس مقام پر کھڑا ہوں۔ میں معمولی واعظ کی حیثیت سے نہیں کھڑا ہوں اور کوئی کہانی
منانے کے لئے نہیں کھڑا ہوں بلکہ میں تو ادائے شہادت کے لئے کھڑا ہوں میں نے وہ پیغام جو اللہ تعالیٰ نے
مجھے دیا ہے، پہنچا دینا ہے۔ اس امر کی مجھے پروا نہیں کہ کوئی اُسے سنتا ہے یا نہیں سنتا اور مانتا ہے یا نہیں مانتا ۔
اس کا جواب تم خود دو گے۔ میں نے فرض ادا کرنا ہے ۔ میں جانتا ہوں بہت سے لوگ میری جماعت میں
داخل تو ہیں اور وہ تو ۔ وہ توحید کا اقرار بھی کرتے ہیں مگر میں افسوس سے کہتا ہوں کہ وہ مانتے نہیں۔ جو شخص اپنے
بھائی کا حق مارتا ہے یا خیانت کرتا ہے یا دوسری قسم کی بدیوں سے باز نہیں آتا۔ میں یقین نہیں کرتا کہ وہ توحید
کا ماننے والا ہے کیونکہ یہ ایک ایسی نعمت ہے کہ اس کو پاتے ہی انسان میں ایک خارق عادت تبدیلی ہو جاتی
ہے ۔ اس میں بغض ، کینہ ، حسد، ریا وغیرہ کے بہت نہیں رہتے اور خدا تعالیٰ سے اس کا قرب ہوتا ہے ۔ یہ
تبدیلی اسی وقت ہوتی ہے اور اسی وقت وہ سچا موحد بنتا ہے۔ جب یہ اندرونی بت تکبر ، خود پسندی، ریا کاری،
کینہ و عداوت، حسد و بخل ، نفاق و بد عہدی وغیرہ کے دور ہو جاویں۔ جب تک یہ بہت اندر ہی ہیں ۔اس وقت
تک لا إله إلا اللہ کہنے میں کیوں کر سچ ٹھیر سکتا ہے؟ کیونکہ اس میں تو کل کی نفی مقصود ہے پس یہ پکی بات
ہے کہ صرف منہ سے کہہ دینا کہ خدا کو وحدہ لاشریک مانتا ہوں کوئی نفع نہیں دے سکتا ۔ ابھی منہ سے کلمہ پڑھتا
ہے اور ابھی کوئی امر ذرا مخالف مزاج ہوا اور غصہ اور غضب کو خدا بنالیا۔
میں بار بار کہتا ہوں کہ اس امر کو ہمیشہ یا درکھنا چاہیے کہ جب تک یہ مخفی معبود موجود ہوں ہرگز توقع نہ کرو
کہ تم اس مقام کو حاصل کر لو گے جو ایک سچے موحد کو ملتا ہے جیسے جب تک چوہے زمین میں ہیں مت خیال کرو
که طاعون سے محفوظ ہو۔ اسی طرح پر جب تک یہ چوہے اندر ہیں اس وقت تک ایمان خطرہ میں ہے۔ جو
کچھ میں کہتا ہوں اس کو خوب غور سے سُنو اور اس پر عمل کرنے کے لئے قدم اُٹھاؤ۔ میں نہیں جانتا کہ اس مجمع
میں جو لوگ موجود ہیں آئندہ ان میں سے کون ہوگا اور کون نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے تکلیف اُٹھا کر اس
وقت کچھ کہنا ضروری سمجھا ہے تا میں اپنا فرض ادا کر دوں ۔
پس کلمہ کے متعلق خلاصہ تقریر کا یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ ہی تمہارا معبود اور محبوب اور مقصود ہو۔ اور یہ مقام
اسی وقت ملے گا جب ہر قسم کی اندرونی بدیوں سے پاک ہو جاؤ گے اور اُن کو جو تمہارے دل میں ہیں نکال دو
گے۔
الحکم جلد ا ا نمبر ۲ مورخه ۱۷ جنوری ۱۹۰۷ء صفحه ۳ تا ۵ )
اللہ تعالیٰ حکیم ہے اس نے ایک مختصر سا کلمہ سنا دیا ہے۔ اس کے معنے یہ ہیں کہ جب تک خدا کو مقدم نہ کیا
جاوے۔ جب تک خدا کو معبود نہ بنا یا جاوے۔ جب تک خدا کو مقصود نہ ٹھہرایا جاوے انسان کو نجات حاصل
نہیں ہو سکتی۔
البدر جلد ۶ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحه ۱۱)
خدا تعالیٰ الفاظ سے تعلق نہیں رکھتا وہ دلوں سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جو لوگ در حقیقت
اس کلمہ کے مفہوم ے مفہوم کو اپنے دل میں داخل کر لیتے ہیں اور خدا تعالیٰ کی عظمت پورے رنگ کے ساتھ اُن کے
دلوں میں بیٹھ جاتی ہے وہ جنت میں داخل ہو جاتے ہیں ۔
جب کوئی شخص سچے طور پر کلمہ کا قائل ہو جاتا ہے تو بجز خدا کے اور کوئی اس کا پیارا نہیں رہتا۔ بجز خدا کے
کوئی اس کا معبود نہیں رہتا اور بجز خدا کے کوئی اس کا مطلوب باقی نہیں رہتا ۔ وہ مقام جو ابدال کا مقام ہے اور
وہ جو قطب کا مقام ہے اور وہ جو غوث کا مقام ہے وہ یہی ہے کہ کلمہ لا اله الا اللہ پر دل سے ایمان ہو اور اس
کے سچے مفہوم پر عمل ہو۔
البدر جلد ۶ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحه (۱۱)
خدا کے واحد ماننے کے ساتھ یہ لازم ہے کہ اس کی مخلوق کی حق تلفی نہ کی جاوے جو شخص اپنے بھائی کا حق
تلف کرتا ہے اور اس کی خیانت کرتا ہے وہ لا الہ الا اللہ کا قائل نہیں ۔
البدر جلد ۶ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحه (۱۲)
نبیوں کے استغفار کا مطلب یہی ہوتا ہے کہ خدا کے فضل کا ہاتھ اُن پر رہے ورنہ اگر انسان اپنے نفس پر
چھوڑا جاوے تو وہ ہرگز معصوم اور محفوظ نہیں ہو سکتا اللهُمَّ بَاعِدْ بَيْنِي وَ بَيْنَ خَطَايَايَ اور دوسری
دعا ئیں بھی استغفار کے اس مطلب کو بتلاتی ہیں۔ عبودیت کا سر یہی ہے کہ انسان خدا کی پناہ کے نیچے