سورة الفَتْح

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الفتح
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا لِيَغْفِرَ لَكَ اللهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ
وَيُتِمَّ نِعْمَتَهُ عَلَيْكَ وَيَهْدِيَكَ صِرَاطًا مُسْتَقِيمًا
ہم نے تجھ کو کھلی کھلی فتح عطا فرمائی ہے یعنی عطا فرمائیں گے اور درمیان میں جو بعض مکروہات و شدائد ہیں
وہ اس لئے ہیں تا خدائے تعالیٰ تیرے پہلے اور پچھلے گناہ معاف فرمادے یعنی اگر خدائے تعالیٰ چاہتا تو قادر تھا
کہ جو کام مد نظر ہے وہ بغیر پیش آنے کے کسی نوع کی تکلیف کے اپنے انجام کو پہنچ جاتا اور بآسانی فتح عظیم
حاصل ہو جاتی لیکن تکالیف اس جہت سے ہیں کہ تا وہ تکالیف موجب ترقی مراتب و مغفرت خطایا ہوں ۔
( براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۶۱۵ حاشیه در حاشیه نمبر ۳)
حدیبیہ کے قصہ کو خدا تعالیٰ نے فتح مبین کے نام سے موسوم کیا ہے اور فرمایا ہے إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا
مبينا وہ فتح اکثر صحابہ پر بھی مخفی تھی بلکہ بعض منافقین کے ارتداد کا موجب ہوئی مگر دراصل وہ فتح مبین تھی گو
اُس کے مقدمات نظری اور عمیق تھے۔
(انوار الاسلام، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۹۰)
ہم نے ایک فتح عظیم جو ہماری طرف سے ایک عظیم الشان نشان ہے تجھ کو عطا کی ہے تا ہم وہ تمام گناہ
جو تیری طرف منسوب کئے جاتے ہیں ان پر اس فتح نمایاں کی نورانی چادر ڈال کر نکتہ چینوں کا خطا کا ر ہونا

ثابت کریں ۔
سورة الفتح
اربعین نمبر ۴ ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۴۵۱)
خدا تجھے ایک بڑی اور کھلی کھلی فتح دے گا تا کہ وہ تیرے پہلے گناہ بخشے اور پچھلے گناہ بھی۔ اس جگہ ایک سوال
پیدا ہوتا ہے کہ فتح کو گناہ کے بخشنے سے کیا تعلق ہے۔ بظاہر ان دونوں فقروں کو آپس میں کچھ جوڑ نہیں۔ لیکن
در حقیقت ان دونوں فقروں کا باہم نہایت درجہ کا تعلق ہے۔ پس تشریح اُس وحی الہی کی یہ ہے کہ اس اندھی دنیا
میں جس قدر خدا کے ماموروں اور نبیوں اور رسولوں کی نسبت نکتہ چینیاں ہوتی ہیں اور جس قدر ان کی شان اور
اعمال کی نسبت اعتراض ہوتے ہیں اور بدگمانیاں ہوتی ہیں اور طرح طرح کی باتیں کی جاتی ہیں وہ دنیا میں کسی
کی نسبت نہیں ہوتیں اور خدا نے ایسا ہی ارادہ کیا ہے تا اُن کو بد بخت لوگوں کی نظر سے مخفی رکھے اور وہ ان کی نظر
میں جائے اعتراض ٹھہر جائیں کیونکہ وہ ایک دولت عظمی ہیں اور دولت عظمی کو نا اہلوں سے پوشیدہ رکھنا بہتر
ہے۔ اسی وجہ سے خدائے تعالیٰ اُن کو جوشقی از لی ہیں اُس برگزیدہ گروہ کی نسبت طرح طرح کے شبہات میں
ڈال دیتا ہے تا وہ دولتِ قبول سے محروم رہ جائیں ۔ یہ سنت اللہ ان لوگوں کی نسبت ہے جو خدائے تعالیٰ کی
طرف سے امام اور رسول اور نبی ہو کر آتے ہیں۔ ( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۸۹)
ہم نے تجھے کھلی کھلی فتح دی ہے یعنی دیں گے۔ (کتاب البریه، روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۳۱۰)
إِنَّ الَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللهَ يَدُ اللَّهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ فَمَنْ تَكَتَ
فَإِنَّمَا يَنْكُتُ عَلَى نَفْسِهِ وَ مَنْ أَوْفَى بِمَا عُهَدَ عَلَيْهُ اللَّهَ فَسَيُؤْتِيهِ اَجْرًا
عَظِيمًا
جو لوگ تجھ سے بیعت کرتے ہیں وہ خدا سے بیعت کرتے ہیں۔ خدا کا ہاتھ ہے جو ان کے ہاتھوں پر
ہے۔ واضح ہو کہ جولوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کرتے تھے وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
ہاتھ میں ہاتھ دے کر بیعت کیا کرتے تھے اور مردوں کے لئے یہی طریق بیعت کا ہے سو اس جگہ اللہ تعالیٰ
نے بطریق مجاز آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات بابرکات کو اپنی ذات اقدس ہی قرار دے دیا اور ان کے
ہاتھ کو اپنا ہا تھ قرار دیا۔ یہ کلمہ مقام جمع میں ہے جو بوجہ نہایت قرب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں بولا
گیا ہے۔
(سرمه چشم آریه، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۲۷۵ حاشیه )

يَدُ اللهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ یہ اس کا ہاتھ خدا کا ہاتھ ہے جو ان کے ہاتھوں پر ہے۔
سورة الفتح
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۹۵)
جو لوگ تیری بیعت کرتے ہیں وہ درحقیقت خدا کی بیعت کرتے ہیں۔ یہ خدا کا ہاتھ ہے جو ان کے
ہاتھوں پر ہے اب ان تمام آیات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ خدا کا ہاتھ ٹھہرایا گیا مگر ظاہر ہے کہ وہ
خدا کا ہاتھ نہیں ہے۔
(حقیقة الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۶۶، ۶۷ )
وَعَدَكُمُ اللهُ مَغَانِمَ كَثِيرَةً تَأخُذُونَهَا فَعَجَلَ لَكُمْ هُذِهِ وَ كَفَّ أَيْدِيَ
النَّاسِ عَنْكُمْ وَ لِتَكُونَ آيَةً لِلْمُؤْمِنِينَ وَيَهْدِيَكُمُ صِرَاطًا مُسْتَقِيمَان
وَأُخْرَى لَمْ تَقْدِرُوا عَلَيْهَا قَدْ أَحَاطَ اللهُ بِهَا ۖ وَ كَانَ اللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ
قَدِيرًا
خدا نے تم کو بہت سے ملکوں کی غنیمتوں کا عطا کرنا وعدہ کیا تھا سو ان میں سے ایک پہلا امر یہ ہوا کہ خدا
نے یہودیوں کے قلعے معہ تمام مال و اسباب تم کو دے دیئے اور مخالفوں کے شر سے تم کو امن بخشا تا مومنین
کے لئے یہ ایک نشان ہو اور خدا تم کو دوسرے ملک بھی یعنی فارس اور روم وغیرہ عطا کرے گا۔ تمہاری طاقت
ان پر قبضہ کرنے سے عاجز ہے پر خدا کی طاقتیں ان پر محیط ہو رہی ہیں اور خدا ہر یک چیز پر قادر ہے۔
( براہین احمد یہ چهار تخصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۶۳ ، ۲۶۴ حاشیہ نمبر ۱۱)
هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَ
كَفَى بِاللَّهِ شَهِيدًا
یہ آیت جسمانی اور سیاست ملکی کے طور پر حضرت مسیح کے حق میں پیشگوئی ہے۔ اور جس غلبۂ کاملہ دین اسلام
کا وعدہ دیا گیا ہے وہ غلبہ مسیح کے ذریعہ سے ظہور میں آئے گا۔ اور جب حضرت مسیح علیہ السلام م دوبارہ اس
دنیا میں تشریف لائیں گے تو ان کے ہاتھ سے دین اسلام جميع آفاق اور اقطار میں پھیل جائے گا لیکن اس
عاجز پر ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ خاکسارا اپنی غربت اور انکسار اور توکل اور ایثار اور آیات اور انوار کے رو سے

مسیح کی پہلی زندگی کا نمونہ ہے اور اس عاجز کی فطرت اور مسیح کی فطرت با ہم نہایت ہی متشابہ واقع ہوئی
ہے گویا ایک ہی جو ہر کے دو ٹکڑے یا ایک ہی درخت کے دو پھل ہیں اور بحدی اتحاد ہے کہ نظر کشفی میں
نہایت ہی بار یک امتیاز ہے اور نیز ظاہری طور پر بھی ایک مشابہت ہے اور وہ یوں کہ مسیح ایک کامل اور
عظیم الشان نبی یعنی موسیٰ کا تابع اور خادم دین تھا اور اس کی انجیل توریت کی فرع ہے اور یہ عاجز بھی اس
جلیل الشان نبی کے احقر خادمین میں سے ہے کہ جو سید الرسل اور سب رسولوں کا سرتاج ہے۔ اگر وہ حامد
ہیں تو وہ احمد ہے۔ اور اگر وہ محمود ہیں تو وہ محمد ہے صلی اللہ علیہ وسلم ۔ سو چونکہ اس عاجز کو حضرت مسیح سے
مشابہت تامہ ہے اس لئے خداوند کریم نے مسیح کی پیشگوئی میں ابتدا سے اس عاجز کو بھی شریک کر رکھا ہے
یعنی حضرت مسیح پیشگوئی متذکرہ بالا کا ظاہری اور جسمانی طور پر مصداق ہے اور یہ عاجز روحانی اور معقولی
طور پر اُس کا محل اور مورد ہے یعنی روحانی طور پر دین اسلام کا غلبہ جو حج قاطعہ اور براہین ساطعہ پر موقوف
ہے اس عاجز کے ذریعہ سے مقدر ہے ۔ گو اس کی زندگی میں یا بعد وفات ہو اور اگر چہ دین ین اسلام اپنے
دلائل حقہ کے رو سے قدیم سے غالب چلا آیا ہے اور ابتدا سے اس کے مخالف رسوا اور ذلیل ہوتے چلے
آئے ہیں لیکن اس غلبہ کا مختلف فرقوں اور قوموں پر ظاہر ہونا ایک ایسے زمانہ کے آنے پر موقوف تھا کہ جو
باعث کھل جانے راہوں کے تمام دنیا کو ممالک متحدہ کی طرح بنا تا ہو اور ایک ہی قوم کے حکم میں داخل
کرتا ہوا اور تمام اسباب اشاعت تعلیم اور تمام وسائل اشاعت دین کے تمام تر سہولت و آسانی پیش کرتا ہو
اور اندرونی اور بیرونی طور پر تعلیم حقانی کے لئے نہایت مناسب اور موزوں ہو ۔
(براہین احمد یہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۹۳، ۵۹۴ حاشیه در حاشیه نمبر ۳)
دو خدا جس نے اپنے رسول کو ہدایت کے ساتھ اور دینِ حق کے ساتھ بھیجا تا وہ اس دین کو تمام دینوں پر
غالب کرے۔
جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۸۶ )
مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ وَالَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ تَرَبَّهُمْ
رُكَعًا سُجَّدًا يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِّنَ اللهِ وَرِضْوَانًا سِيمَاهُمْ فِي وُجُوهِهِم مِّنْ أَثَرِ
السُّجُودِ ذَلِكَ مَثَلُهُمْ فِي التَّوْرَيةِ وَمَثَلُهُمْ فِي الْإِنْجِيلِ كَزَرْعٍ أَخْرَجَ شَطْهُ
فَازَرَةً فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوَى عَلَى سُوقِهِ يُعْجِبُ الزُّرَاعَ لِيَغِيظَ بِهِمُ الْكُفَّارَ وَعَدَ

اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّلِحَتِ مِنْهُم مَّغْفِرَةً وَ اَجْرًا عَظِيمًا
محمد خدا کا رسول ہے اور جو لوگ اس کے ساتھ ہیں وہ کفار پر سخت ہیں یعنی کفاران کے سامنے لا جواب
اور عاجز ہیں اور ان کی حقانیت کی ہیبت کافروں کے دلوں پر مستولی ہے اور وہ لوگ آپس میں رحم کرتے ہیں ۔
(براہین احمد یہ چہار تخصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۶۱۶ ، ۶۱۷ حاشیه در حاشیہ نمبر ۳)
محمد رسول اللہ ہیں اور وہ لوگ جو ان کے ساتھ ہیں وہ کافروں پر سخت اور باہم رحم کرنے والے ہیں ۔
آسمانی فیصلہ، روحانی خزائن جلد ۴ ٹائٹل پیج )
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دو نام ہیں (۱) ایک محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور یہ نام توریت میں لکھا گیا
ہے جو ایک آتشی شریعت ہے جیسا کہ اس آیت سے ظاہر ہوتا ہے مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ وَالَّذِينَ مَعَةً
اشدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمُ ۔۔۔۔ ذَلِكَ مَثَلُهُمْ فِي التَّوْرَيةِ -
مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ وَ
اربعین، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۴۴۳)
وَ الَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ میں حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدنی زندگی کی
طرف اشارہ ہے جب بہت سے مومنین کی معیت ہوئی جنہوں نے کفار کے ساتھ جنگ کئے ۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۴ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۱ء صفحه ۱۱)
مومنوں اور مسلمانوں کے واسطے نرمی اور شفقت کا حکم ہے۔ رسول اللہ اور صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کی
ا
بھی ایسی ہی حالت بیان کی گئی جہاں فرمایا ہے کہ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ وَالَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ
رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ -
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲۷ مورخہ ۱۴ را پریل ۱۹۰۸ء صفحہ (۳)
فَإِنَّ مُوسَى أَخْبَرَ عَنْ صَحْبِ كَانُوا موسیٰ علیہ السلام نے أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ کہہ کر ان
مَظْهَرَ اسْمِ مُحَمَّدٍ نَبِيِّنَا الْمُخْتَارِ وَصُوَرَ اصحاب کی خبر دی جو ہمارے برگزیدہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے
جَلَالِ اللهِ الْقَهَّارِ بِقَوْلِهِ أَشِدَّاءُ عَلَى محمد نام کے مظہر تھے اور خدائے قہار کے جلال کو ظاہر
الْكُفَّارِ "۔ وَإِنَّ عِيسَى أَخْبَرَ عَنْ أَخَرَيْنَ کرنے والے تھے اور عیسیٰ علیہ السلام نے ایک دوسرے
مِنْهُمْ وَعَنْ إِمَامٍ تِلْكَ الأَبْرَارِ أَغْنِی گروہ اور ان کے امام مسیح موعود کی خبر دی جو رحم کرنے
الْمَسِيحَ الَّذِي هُوَ مَظْهَرُ أَحْمَدَ الرَّاحِیمِ والے اور پردہ پوشی کرنے والے احمد نام کے مظہر اور
السَّنَّارِ وَمَنْبَعُ جَمَالِ اللهِ الرَّحِيمِ خدائے رحیم و غفار کے جمال کا سرچشمہ ہیں ان الفاظ میں

الغَفَّارِ بِقَوْلِهِ كَزَرْعٍ اَخْرَجَ شَطْعه کہ وہ گروہ اس پودہ کی مانند ہے جس نے خوبصورت کو پلیس نکالی
الَّذِي هُوَ مُعْجِبُ الْكُفَّارِ وَكُلٌّ مِنْهُمَا ہوں اور جو کسانوں کو تعجب میں ڈال رہا ہو اور موسیٰ علیہ السلام
أَخْبَرَ بِصِفَاتٍ تُنَاسِبُ صِفَاتِهِ اور عیسیٰ علیہ السلام ہر دو نے ان صفات کی خبر دی جو ان کی
الذَّاتِيَةِ وَاخْتَارَ جَمَاعَةً تُشَابِه ذاتی صفات سے مناسبت رکھتی تھیں اور ہر ایک نے ایک
أَخْلَاقَهُمْ أَخْلَاقَهُ الْمَرْضِيَّةَ فَأَشَارَ ایسی جماعت کی خبر دی جو ان کے پسندیدہ اخلاق کے
مُوسَى بِقَوْلِهِ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ إلى مشابہ اخلاق رکھتی تھی۔ پس حضرت موسیٰ علیہ ا علیہ السلام نے
صَحَابَةٍ أَدْرَكُوا صُحْبَةَ نَبِيِّنَا الْمُخْتَارِ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ کہہ کر ان اصحاب کی طرف اشارہ کیا
وَأَرَوْا شِدَّةً وَغِلْظَةً فِي الْمِضْمَارِ جنہوں نے ہمارے محبوب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت کو
وَأَظْهَرُوا جَلَالَ اللهِ بِالسَّيْفِ البَثَّارِ پایا اور انہوں نے میدانِ جنگ میں کافروں کا نہایت سختی
وَصَارُوا ظِلَّ اسْمِ مُحَمَّدٍ رَّسُولِ الله سے مقابلہ کیا اور شمشیر براں کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے جلال
الْقَهَّارِ عَلَيْهِ صَلَوَاتُ اللهِ وَأَهْلِ السَّمَاءِ کو ظاہر کیا اور وہ محمد رسول اللہ کے نام کے ظل ہو گئے جو
وَأَهْلِ الْأَرْضِ مِنَ الْأَبْرَارِ وَالْأَخْيَارِ اللہ تعالیٰ کے اسم قہار کے مظہر ہیں ۔ آپ کو اللہ تعالیٰ کا اور
وَأَشَارَ عِيسَى بِقَوْلِهِ كَزَرْعٍ اَخْرَجَ آسمان وزمین کے برگزیدہ لوگوں کا سلام پہنچے۔ اور عیسیٰ
شَطْةَ إِلى قَوْمٍ أَخَرَيْنَ مِنْهُمْ علیہ السلام نے گزرعِ اخْرَجَ شَطْفَہ کہہ کر بعد میں آنے
وَإِمَامِهِمُ الْمَسِيحِ بَلْ ذَكَرَ اسْمَهُ أَحْمَدَ والے ایک گروہ اور ان کے امام مسیح موعود کی طرف اشارہ
بِالتَّصْرِيح وَأَشَارَ بِهَذَا الْمَثَلِ الَّذِی کیا بلکہ آپ نے صراحت سے اس کے نام احمد کا بھی ذکر
جَاءَ فِي الْقُرْآنِ الْمَجِيدِ إِلَى أَنَّ الْمَسِيحَ کر دیا اور اس کے ساتھ اس مثال کی طرف بھی اشارہ کیا جو
الْمَوْعُودَ لَا يَظْهَرُ إِلَّا كَتَبَاتٍ لِيْن لا قرآن مجید میں مذکور ہے کہ مسیح موعود نرم سبزہ کی طرح ظاہر
كَالشَّيْئِ الْغَلِيْظِ الشَّدِيدِ
اعجاز لمسیح روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۱۲۵ تا ۱۲۷)
ہو گا نہ کہ کسی سخت چیز کی مانند ۔ ( ترجمه از مرتب )
ثُمَّ قَالَ عَزَّ وَجَلَّ فِي مَدْح پھر عز وجل نے حضرت خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم کے
صَحَابَةِ خَاتَمِ النَّبِيِّينَ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ صحابہؓ کی مدح میں فرما یا مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ وَالَّذِينَ مَعَةً
اللهِ وَالَّذِينَ مَعَةَ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمُ الح محمد اللہ کے رسول ہیں

لله الله
سورة الفتح
رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ تَرْبَهُمْ رُكَعًا سُجَّدًا اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کفار کے خلاف بڑا جوش رکھتے ہیں لیکن
يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِّنَ اللَّهِ وَرِضْوَانًا آپس میں ایک دوسرے سے بہت ملاطفت کرنے والے ہیں ۔ جب تو
سِيمَاهُمْ فِي وُجُوهِهِمْ مِنْ أَثَرِ انہیں دیکھے گا انہیں شرک سے پاک اور اللہ کا مطیع پائے گا۔ وہ اللہ کے فضل
السُّجُودِ ذلِكَ مَثَلُهُمْ فِی اور رضا کی جستجو میں رہتے ہیں۔ ان کی شناخت ان کے چہروں پر سجدوں کے
وود
التوايةِ وَمَثَلُهُمْ فِي الْإِنْجِيلِ نشان کے ذریعہ موجود ہے میدان کی حالت تو رات میں بیان ہوئی ہے اور التَّوْرَةِ وَمَثَلُهُمْ فِي الْإِنْجِيلِ انجیل میں ان کی حالت یوں بیان ہے کہ وہ ایک کھیتی کی طرح ہوں گے گزرع الحرج قطعه فازرہ یوں ہے کہ وہ ایک کی ہوں أَخْرَجَ شَطْهُ فَأَزَرَةً
جس نے پہلے تو اپنی روئیدگی نکالی پھر اس کو آسمانی اور زمینی غذا کے ذریعہ
فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوَى عَلى سُوقِه مضبوط کیا اور وہ روئیدگی اور مضبوط ہوگئی پھر اپنی جڑھ پر مضبوطی سے قائم
يُعْجِبُ الزُّرَاعَ لِيَغِيظَ بِهِمُ ہوگئی یہاں تک کہ زمیندار کو پسند آنے لگ گئی۔ اس کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ
الْكُفَّارَ فَانْظُرْ كَيْفَ سَمی کل کفار ان کو دیکھ دیکھ کر جلیں گے۔ دیکھو اس آیت میں کس طرح اللہ تعالیٰ
مَنْ عَادَاهُمْ كَافِرًا، وَغَضِبَ نے ہر اس شخص کا نام کا فر رکھا ہے اور اس پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے
رض
عَلَيْهِمْ فَاخْشَ الله وَاتَّقِ جس نے صحابہؓ سے دشمنی کی ۔ پس اللہ سے ڈرو اور ان لوگوں سے
رض
الَّذِي يَغِيظُ بِالصَّحَابَةِ كَافِرِينَ | جو صحابہؓ سے دشمنی کی وجہ سے کافر ہو گئے ہیں۔ ہیں ۔ ( ترجمہ از مرتب )
(سر الخلافة ، روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۳۳۰)
بچو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دو بعث ہیں (۱) ایک بعث محمدی جو جلالی رنگ میں ہے جو ستارہ مریخ کی
تاثیر کے نیچے ہے جس کی نسبت بحوالہ توریت قرآن شریف میں یہ آیت ہے مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ وَالَّذِينَ
مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُم (۲) دوسر ابعث احمدی جو جمالی رنگ میں ہے جو ستارہ مشتری کی
تاثیر کے نیچے ہے جس کی نسبت بحوالہ انجیل قرآن شریف میں یہ آیت ہے وَ مُبَشِّرًا بِرَسُولٍ يَأْتِي مِنْ
بَعْدِي اسْمُهُ أَحْمَدُ ( الصف : )
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۷ ۱ صفحه ۲۵۴)
مومن مومن کبھی نہیں ہو سکتا جب تک کہ کفر اس سے مایوس نہ ہو جاوے۔ فتح مسیح کو ایک بار ہم نے رسالہ
بھیجا اس پر اس نے لکیریں کھینچ کر واپس بھیج دیا اور لکھا کہ جس قدر دل آپ نے دکھایا ہے کسی اور نے نہیں
دکھایا۔ دیکھو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمن نے خود اقرار کر لیا کہ ہمارا دل دُکھا۔ پس ایسی مضبوطی ایمان
میں پیدا کرو کہ کفر مایوس ہو جاوے کہ میرا قابو نہیں چلتا ۔ اشد آءٌ عَلَى الْكُفَّارِ کے یہ معنی بھی ہیں ۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۱۹ مورخه ۱۰ رجون ۱۹۰۴ء صفحه ۱)

جو لوگ خدائے تعالیٰ کے نزدیک فی الحقیقت مومن ہیں اور جن کو خدائے تعالیٰ نے خاص اپنے لئے چن
لیا ہے اور اپنے ہاتھ سے صاف کیا ہے اور اپنے برگزیدہ گروہ میں جگہ دے دی ہے اور جن کے حق میں فرمایا
ہے فِي وُجُوهِهِم مِّنْ أَثَرِ السُّجُودِ ان میں آثار سجود اور عبودیت کے ضرور پائے جانے چاہئیں کیونکہ
خدائے تعالیٰ کے وعدوں میں خطا اور تخلف نہیں ۔ ( آسمانی فیصلہ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۲۲،۳۲۱)
كَزَرْعٍ أَخْرَجَ شَطْهُ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوى عَلَى سُوقِهِ الخ اس پیج کی طرح ہے جس نے اپنا سبزہ نکالا پھر
موٹا ہوتا گیا یہاں تک کہ اپنے ساقوں پر قائم ہو گیا۔ ان آیات میں خدائے تعالیٰ کی ان تائیدات اور
احسانات کی طرف اشارہ ہے اور نیز اس عروج اور اقبال اور عزت اور عظمت کی خبر دی گئی ہے کہ جو آہستہ
آہستہ اپنے کمال کو پہنچے گی ۔
( براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۱۴ حاشیه )
کفار نے کس دعوے کے ساتھ اپنی رائیں ظاہر کیں کہ یہ دین ضرور معدوم ہو جائے گا اور ہم اس کو کالعدم
کر دیں گے اور ان کے مقابل پر یہ پیشگوئی کی گئی جو قرآن شریف میں موجود ہے کہ ہر گز تباہ نہیں ہوگا یہ ایک
بڑے درخت کی طرح ہو جائے گا اور پھیل جائے گا اور اس میں بادشاہ ہوں گے جیسا کہ گزرعِ اَخْرَجَ شَطْعَهُ
میں اشارہ ہے۔
جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۹۰ ، ۲۹۱)
پہلے ایک بیج ہو گا کہ جو اپنا سبزہ نکالے گا پھر موٹا ہو گا پھر اپنی ساقوں پر قائم ہوگا۔
(حقیقة الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۴۱)

آج 10 میں سے 10 باقی