سورة العَنکبوت

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الحجرات
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ياَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيِ اللهِ وَرَسُولِهِ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ
سَمِيعٌ عَلِيمٌ ۔
اے ایمان والو خدا اور رسول کے حکم سے بڑھ کر کوئی بات نہ کرو یعنی ٹھیک ٹھیک احکام خدا اور رسول پر
چلو اور نافرمانی میں خدا سے ڈرو۔ خدا سنتا بھی ہے اور جانتا بھی ہے۔ اب ظاہر ہے کہ جو شخص محض اپنی خشک
توحید پر بھروسہ کر کے ( جو دراصل وہ توحید بھی نہیں ) رسول سے اپنے تئیں مستغنی سمجھتا ہے اور رسول سے قطع
تعلق کرتا ہے اور اس سے بالکل اپنے تئیں علیحدہ کر دیتا ہے اور گستاخی سے قدم آگے رکھتا ہے وہ خدا کا
نا فرمان ہے اور نجات سے بے نصیب ۔
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۲۸)
وَاعْلَمُوا أَنَّ فِيكُمْ رَسُولَ اللهِ لَوْ يُطِيعُكُمْ فِي كَثِيرٍ مِنَ الْأَمْرِ لَعَنِتُمْ
وَلَكِنَّ اللهَ حَبَّبَ اِلَيْكُمُ الْإِيْمَانَ وَزَيَّنَهُ فِي قُلُوبِكُمْ وَ كَرَّةَ إِلَيْكُمُ الْكُفْرَ
وَالْفُسُوقَ وَالْعِصْيَانَ أُولَئِكَ هُمُ الرُّشِدُونَ فَضْلًا مِّنَ اللَّهِ وَنِعْمَةً وَاللَّهُ

عَلِيمٌ حَكِيمٌ ۔
یعنی خدا نے تمہارا محبوب ایمان کو بنادیا اور اس کو تمہارے دلوں میں آراستہ کر دیا۔
(نور القرآن نمبر ۲ ، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۴۳۶)
اس نے اے مومنوا ایمان کو تمہارا محبوب بنا دیا اور اس کا حُسن و جمال تمہارے دل میں بٹھا دیا اور کفر اور
بدکاری اور معصیت سے تمہارے دل کو نفرت دے دی اور بڑی راہوں کا مکروہ ہونا تمہارے دل میں
جمادیا۔ یہ سب کچھ خدا کے فضل اور رحمت سے ہوا۔ (اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۷۹)
وَكَيْفَ يُنْسَبُ إِلَى الصَّحَابَةِ مَا اور صحابہ کی طرف ایسی بات کیسے منسوب کی جاسکتی
يُخَالِفُ التَّقْوَى وَسُبَلَهُ، وَيُبَايِنُ الْوَرْعَ ہے جو تقوی اور اس کی راہوں کے خلاف ہے اور پرہیز
وَحُلَلَهُ مَعَ أَنَّ الْقُرْآنَ شَهِدَ بِأَنَّ اللهَ گاری اور اس کی زیبائشوں کے منافی ہے۔ پھر جبکہ قرآن
حَبَّبَ إِلَيْهِمُ الْإِيمَانَ، وَكَرَّةَ إِلَيْهِمُ مجید نے یہ گواہی دی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ایمان کو ان کا
الكُفْرَ وَالْفُسُوقَ وَالْعِصْيَانَ، وَمَا كَفَرَ محبوب بنا دیا تھا اور ان کے دلوں میں کفر، نافرمانی اور
أَحَدًا مِنْهُمْ مَعَ وُقُوعِ الْمُقَاتَلَةِ، فَضْلًا معصیت کی نفرت ڈال دی تھی اور ان کو آپس میں جنگ
عَنِ الْمُشَاجَرَةِ، بَلْ سَلَّى كُلَّ أَحَدٍ مِن وجدال اور باہمی آویزش کی وجہ سے کافر قرار نہیں دیا بلکہ
الْفَرِيقَيْنِ مُسْلِمِينَ
(سر الخلافة، روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۳۲۹)
ان دونوں فریقوں میں سے ہر ایک کا نام مسلمان ہی رکھا۔
( ترجمه از مرتب )
خدا نے تم پر پاک روح نازل کر کے ہر ایک نیکی کی تم کو رغبت دی ہے اور گھر اور فسق اور عصیان تمہاری
نظر میں مگر وہ کر دیا۔
ریویو آف ریلجنز جلد نمبر ۵ صفحه ۱۹۵)
وَإِنْ طَائِفَتْنِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اقْتَتَلُوا فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا ۚ فَإِنْ بَغَتْ إِحْدهُمَا
عَلَى الْأُخْرَى فَقَاتِلُوا الَّتِي تَبْغِي حَتَّى تَفِيءَ إِلَى أَمْرِ اللَّهِ ۚ فَإِنْ فَاءَتْ فَأَصْلِحُوا
بَيْنَهُمَا بِالْعَدْلِ وَأَقْسِطُوا إِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ
فَأَصْلِحُوا بَيْنَ أَخَوَيْكُمْ وَاتَّقُوا اللهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ ، يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا

يَسْخَرُ قَوْمٌ مِنْ قَوْمٍ عَسَى أَنْ يَكُونُوا خَيْرًا مِنْهُمْ وَلَا نِسَاءٌ مِّنْ نِّسَاءٍ عَسَى
أَنْ يَكُنَّ خَيْرًا مِنْهُنَّ وَلَا تَلْمِزُوا أَنْفُسَكُمْ وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ بِئْسَ
الاسْمُ الْفُسُوقُ بَعْدَ الإِيْمَانِ ۚ وَمَنْ لَّمْ يَتُبْ فَأُولَئِكَ هُمُ الظَّلِمُونَ يَأَيُّهَا
الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ وَلَا تَجَسَّسُوا وَلَا
يَغْتَبْ بَعْضُكُمْ بَعْضًا أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَنْ يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا فَكَرِهْتُمُوهُ
وَاتَّقُوا اللهَ إِنَّ اللهَ تَوَّابٌ رَّحِيمٌ ۔
فَانْظُرُ إِلَى مَا قَالَ اللهُ وَهُوَ أَصْدَقُ تم اس ارشاد پر غور کرو جو اصدق الصادقین خدا نے
الصَّادِقِينَ إِنَّكَ تُكَفِّرُ الْمُؤْمِنِينَ فرمایا ہے۔ تم مومنوں کو ان کے آپس کے بعض جھگڑوں پر کافر
لِبَعْضِ مُشَاجَرَاتٍ، وَهُوَ يُسَمّی قرار دیتے ہو اور اللہ تعالیٰ دونوں فریقوں کو باوجود ان کے
الْفَرِيقَيْنِ مُؤْمِنِيْنَ مَعَ مُقَاتَلَاتِ جھگڑوں کے مومن قرار دیتا ہے اور باوجود ایک فریق کے
وَمُحَارَبَاتٍ، وَيُسَمِّيهِمْ إِخْوَةً مَّعَ بَغْيِ دوسرے فریق پر زیادتی کرنے کے ان کو بھائی بھائی ٹھہراتا
الْبَعْضِ عَلَى الْبَعْضِ وَلَا يُسَمِّى فَرِيقًا ہے اور ان میں سے کسی فریق کا نام کا فرنہیں رکھتا بلکہ وہ ان
مِنْهُمْ كَافِرِينَ، بَلْ يَغْضَبُ عَلَى الَّذِينَ لوگوں پر ناراضگی کا اظہار کرتا ہے جو ایک دوسرے کو برے
يَتَنَابَزُونَ بِالْأَلْقَابِ، وَيَلْمِزُونَ ناموں سے یاد کرتے ہیں اور اپنے ہی لوگوں پر عیب لگاتے
أَنْفُسَهُمْ وَلَا يَسْتَرُونَ كَالْأَحْبَابِ ہیں اور دوستوں کی طرح پردہ پوشی سے کام نہیں لیتے بلکہ تمسخر
وَيَسْخَرُونَ وَيَغْتَابُوْنَ وَيَظُنُّونَ ظَنَّ کرتے ہیں اور غیبت کرتے ہیں اور بدظنی سے کام لیتے ہیں
السَّوْءِ وَيَمْشُونَ مُتَجَرِّسِينَ بَل اور اُٹھتے بیٹھتے لوگوں کے عیوب کی تلاش میں لگے رہتے ہیں
يُسَمِّى مُرْتَكِبَ هَذِهِ الْأُمُورِ فَسُوقًا حالانکہ اللہ تعالیٰ ان امور کے مرتکب کو ایمان کے بعد اطاعت
بَعْدَ الْإِيمَانِ، وَيَغْضَبُ عَلَيْهِ كَغَضَبِہ سے نکل جانے والا قرار دیتا ہے اور اس پر اسی طرح اپنے
عَلَى أَهْلِ الْعُدْوَانِ، وَلَا يَرْضَى بِعِبَادِهِ غضب کا اظہار کرتا ہے جیسے کہ سرکشی کرنے والوں پر ۔ وہ یہ
أَنْ يَسُبُّوا الْمُؤْمِنِينَ الْمُسْلِمِينَ، هذا پسند نہیں کرتا کہ اس کے بندے مومنوں اور مسلمانوں کو
مَعَ أَنَّهُ يُسَمِّى فِي هَذِهِ الْآيَاتِ فَرِيقًا گالیاں دیں ۔ باوجود اس کے کہ وہ ان آیات میں مومنوں

مِنَ الْمُؤْمِنِينَ بَاغِينَ ظَالِمِينَ، وَفَرِيقًا کے ایک فریق کو باغی اور ظالم قرار دیتا ہے اور دوسرے کو
مِنَ الْآخَرِينَ مَظْلُومِينَ، وَلكِن لَّا مظلوم کہتا ہے لیکن وہ ان میں سے کسی کو اسلام کا تارک قرار
يُسَمَّى أَحَدًا مِنْهُمَا مُرْتَدِيْنَ وَكَفَاكَ نہیں دیتا۔ پس اگر تم متقی ہو تو تمہارے لئے یہ نصیحت کا کافی
هُذِهِ الْهِدَايَةُ إِنْ كُنْتَ مِنَ الْمُتَّقِينَ ہے۔ تم اپنے آپ کو ان آیات کی زد میں نہ لاؤ اور ہلاک
فَلَا تُدْخِلُ نَفْسَكَ تَحْتَ هُذِهِ الآيَاتِ کرنے والے امور کو اختیار کرنے میں جلد بازی سے کام نہ
وَلَا تُبَادِرُ إِلَى الْمُهْلِكَاتِ، وَلَا تَقْعُدُ مَعَ لو اور زیادتی کرنے والوں کے ساتھ نشست برخواست نہ
الْمُعْتَدِينَ۔
(سر الخلافة ، روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۳۲۹، ۳۳۰)
رکھو۔ (ترجمہ از مرتب )
ایک قوم دوسری قوم سے ٹھٹھا نہ کرے ہو سکتا ہے کہ جن سے ٹھٹھا کیا گیا ہے وہی اچھے ہوں ۔ بعض
عورتیں بعض عورتوں سے ٹھٹھا نہ کریں ہو سکتا ہے کہ جن سے ٹھٹھا کیا گیا ہے وہی اچھی ہوں اور عیب مت
لگاؤ۔ اپنے لوگوں کے بڑے بڑے نام مت رکھو۔ بدگمانی کی باتیں مت کرو اور نہ عیبوں کو گرید گرید کر
پوچھو۔ ایک دوسرے کا گلہ مت کرو۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۵۰)
پلید دل سے پلید باتیں نکلتی ہیں اور پاک دل سے پاک باتیں۔انسان اپنی باتوں سے ایسا ہی پہچانا جاتا
ہے جیسا کہ درخت اپنے پھلوں سے ۔ جس حالت میں اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں صاف فرمادیا کہ لا
تَنَابَزُوا بِالالْقَابِ یعنی لوگوں کے ایسے نام مت رکھو جو ان کو بُرے معلوم ہوں ۔
( تحفہ غزنویہ، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۵۴۱ )
تم ایک دوسرے کی چڑ کے نام نہ ڈالو یہ فعل فستاق و فجار کا ہے۔ جو شخص کسی کو چڑاتا ہے وہ نہ مرے گا جب
تک وہ خود اس طرح مبتلا نہ ہوگا۔ اپنے بھائیوں کو حقیر نہ سمجھو جب گل ایک ہی چشمہ سے پانی پیتے ہو تو کون
جانتا ہے کہ کس کی قسمت میں زیادہ پانی پینا ہے۔
رپورٹ جلسہ سالانه ۱۸۹۷ء صفحه ۵۰،۴۹)
چاہیے کہ ایک تمہارا دوسرے کا گلہ مت کرے۔ کیا تم پسند کرتے ہو کہ مردے بھائی کا گوشت کھاؤ اور
چاہیے کہ ایک قوم دوسری قوم پر ہنسی نہ کرے کہ ہماری اونچی ذات اور ان کی کم ہے ممکن ہے کہ وہ تم سے بہتر
۔۔۔۔۔
اور تم بڑے ناموں سے جن سے لوگ چڑتے ہیں یا اپنی ہتک سمجھتے ہیں ان کو مت پکار و ورنہ خدا
کے نزدیک تمہارا نام بدکار ہوگا۔
لیکچر لاہور، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۱۵۶، ۱۵۷)

بدظنی ایک ایسا مرض ہے اور ایسی بری بلا ہے جو انسان کو اندھا کر کے ہلاکت کے تاریک کنوئیں میں
گرا دیتی ہے۔ بدظنی ہی ہے جس نے ایک مردہ انسان کی پرستش کرائی ۔ بدظنی ہی تو ہے جو لوگوں کو
خدائے تعالیٰ کی صفات خلق ، رحم، رازقیت وغیرہ سے معطل کر کے نعوذ باللہ ایک فرد معطل اور شے بیکار بنا دیتی
ہے۔ الغرض اسی بدظنی کے باعث جہنم کا بہت بڑا حصہ اگر کہوں کہ سارا حصہ بھر جائے گا تو مبالغہ نہیں ۔ جو
لوگ اللہ تعالیٰ کے ماموروں سے بدظنی کرتے ہیں وہ خدائے تعالیٰ کی نعمتوں اور اس کے فضل کو حقارت کی نظر
سے دیکھتے ہیں ۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۹۸،۹۷)
یہ خوب یا د رکھو کہ ساری خرابیاں اور برائیاں بدظنی سے پیدا ہوتی ہیں ۔ اسی لئے اللہ تعالیٰ نے اس سے
بہت منع کیا ہے اور فرمایا اِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْم اگر مولوی ہم سے بدظنی نہ کرتے اور صدق اور استقلال کے
ساتھ آکر ہماری باتیں سنتے ، ہماری کتابیں پڑھتے اور ہمارے پاس رہ کر ہمارے حالات کا مشاہدہ کرتے ،
تو وہ الزام جو ہم پر لگاتے ہیں، نہ لگاتے لیکن جب انہوں نے خدا تعالیٰ کے اس ارشاد کی عظمت نہ کی اور
اس پر کار بند نہ ہوئے ، تو اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ مجھ پر بدظنی کی اور میری جماعت پر بھی بدظنی کی اور جھوٹے الزام
اور اتہام لگانے شروع کر دیئے ۔ یہاں تک کہ بعض نے بڑی بے باکی سے لکھ دیا کہ یہ تو دہریوں کا گروہ ہے
نمازیں نہیں پڑھتے ۔ روزے نہیں رکھتے وغیرہ وغیرہ۔ اب اگر وہ اس بدظنی سے بچتے تو ان کو جھوٹ کی لعنت
کے نیچے نہ آنا پڑتا وہ اس سے بچ جاتے۔ میں سچ کہتا ہوں کہ یہ بدظنی بہت ہی بری بلا ہے انسان کے ایمان کو
تباہ کر دیتی ہے اور صدق اور راستی سے دور پھینک دیتی ہے دوستوں کو دشمن بنادیتی ہے۔ صدیقوں کے کمال کو
حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ انسان بدظنی سے بہت ہی بچے ۔ اور اگر کسی کی نسبت کوئی سوء ظن پیدا
ہو، تو کثرت کے ساتھ استغفار کرے اور خدا تعالیٰ سے دعائیں کرے، تاکہ اس معصیت اور اس کے برے
نتیجہ سے بچ جاوے جو اس بدظنی کے پیچھے آنے والا ہے۔ اس کو کبھی معمولی چیز نہیں سمجھنا چاہیے۔ یہ بہت ہی
خطرناک بیماری ہے جس سے انسان بہت جلد ہلاک ہو جاتا ہے۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۴ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۵ء صفحه (۲)
غرض بدظنی انسان کو تباہ کر دیتی ہے یہاں تک کہ جب دوزخی جہنم میں ڈالے جاویں گے تو اللہ تعالیٰ ان کو
یہی فرمائے گا کہ تمہارا یہ گناہ ہے کہ تم نے اللہ تعالیٰ سے بدظنی کی ۔ بعض لوگ اس قسم کے بھی ہیں جو یہ سمجھتے
ہیں کہ اللہ تعالیٰ خطا کاروں کو معاف کر دے گا اور نیکو کاروں کو عذاب کرے گا یہ بھی خدا تعالیٰ پر بدظنی ہے

آج 10 میں سے 10 باقی