سورة الشّمس

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کریں کہ اس کے تابعدار بنیں اور اس کو اپنا بزرگ قرار دیں اور انسانی جذبات اور تصورات پر نظر کر کے یہ
بات خوب ظاہر ہے کہ یہ ٹھو کر طبعاً نوع انسان کو پیش آجاتی ہے۔
تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۲۷۶ تا ۲۷۹)
مکرم و معظم کوئی دنیاوی اصولوں سے نہیں ہو سکتا۔ خدا کے نزدیک بڑا وہ ہے جو متقی ہے ان اکرمکم
عِنْدَ اللَّهِ أَتْقَكُمْ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ یہ جو مختلف ذاتیں ہیں یہ کوئی وجہ شرافت نہیں خدا تعالیٰ نے محض
حرف کے لئے یہ ذاتیں بنائیں اور آج کل تو صرف بعد چار پشتوں کے حقیقی پتہ لگا نا ہی مشکل ہے۔ متقی کی
شان نہیں کہ ذاتوں کے جھگڑے میں پڑے۔ جب اللہ تعالیٰ نے فیصلہ کر دیا کہ میرے نزدیک ذات کوئی
سند نہیں حقیقی مکرمت اور عظمت کا باعث فقط تقویٰ ہے۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۵۰)
دینی غریب بھائیوں کو کبھی حقارت کی نگاہ سے نہ دیکھو۔ مال و دولت یا نسبی بزرگی پر بے جا فخر کر کے
دوسروں کو ذلیل اور حقیر نہ سمجھو۔ خدا تعالیٰ کے نزدیک مکرم وہی ہے جو متقی ہے چنانچہ فرمایا ہے۔ اِن
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۷ مورخہ ۲۴ جولائی ۱۹۰۱ صفحه ۲)
اكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقَكُمْ -
اللہ تعالیٰ کے نزدیک وہی معزز و مکرم ہے جو متقی ہے۔ اب جو جماعت اتقیاء ہے خدا اس کو ہی رکھے گا اور
دوسری کو ہلاک کرے گا۔ یہ نازک مقام ہے اور اس جگہ پر دو کھڑے نہیں ہو سکتے کہ متقی بھی وہیں رہے اور
شریر اور نا پاک بھی وہیں ۔ ضرور ہے کہ متقی کھڑا ہو اور خبیث ہلاک کیا جاوے اور چونکہ اس کا علم خدا کو ہے کہ
کون اُس کے نزدیک متقی ہے۔ پس یہ بڑے خوف کا مقام ہے۔ خوش قسمت ہے وہ انسان جو متقی ہے اور
بد بخت ہے وہ جو لعنت کے نیچے آیا ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۲ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۲ء صفحه ۳)
خدا تعالیٰ نہ محض جسم سے راضی ہوتا ہے نہ قوم سے۔ اس کی نظر ہمیشہ تقویٰ پر ہے۔ اِنَّ اَكْرَمَكُمْ عِنْدَ
الله اتقكم یعنی اللہ تعالیٰ کے نزدیک تم سے زیادہ بزرگی رکھنے والا وہی ہے جو تم میں سے زیادہ متقی ہے۔
یہ بالکل جھوٹی باتیں ہیں کہ میں سید ہوں یا مغل ہوں یا پٹھان اور شیخ ہوں ۔ اگر بڑی قومیت پر فخر کرتا ہے تو یہ
فخر فضول ہے۔ مرنے کے بعد سب قو میں جاتی رہتی ہیں ۔ خدا تعالیٰ کے حضور قومیت پر کوئی نظر نہیں اور کوئی
شخص محض اعلی خاندان میں سے ہونے کی وجہ سے نجات نہیں پاسکتا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت
فاطمہ کو کہا کہ اے فاطمہ ! تو اس بات پر ناز نہ کر کہ تو پیغمبر زادی ہے۔ خدا کے نزدیک قومیت کا لحاظ نہیں ۔
وہاں جو مدارج ملتے ہیں وہ تقویٰ کے لحاظ سے ملتے ہیں۔ یہ قومیں اور قبائل دنیا کا عرف اور انتظام

ہیں۔ خدا تعالیٰ سے اُن کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ خدا تعالیٰ کی محبت تقوی سے پیدا ہوتی ہے اور تقوی ہی
مدارج عالیہ کا باعث ہوتا ہے۔ اگر کوئی سید ہو اور وہ عیسائی ہو کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دے اور
خدا کے احکام کی بے حرمتی کرے۔ کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کو آلِ رسول ہونے کی وجہ سے نجات
دے گا اور وہ بہشت میں داخل ہو جاوے گا ۔ اِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللهِ الْإِسْلَامُ (ال عمران :۲۰) اللہ تعالیٰ کے
نزدیک تو سچا دین جو نجات کا باعث ہوتا ہے۔ اسلام ہے۔ اگر کوئی عیسائی ہو جاوے یا یہودی ہو۔ یا آر یہ ہو
وہ خدا کے نزدیک عزت پانے کے لائق نہیں۔ خدا تعالیٰ نے ذاتوں اور قوموں کو اڑا دیا ہے۔ یہ دنیا کے
انتظام اور عرف کے لئے قبائل ہیں۔ مگر ہم نے خوب غور کر لیا ہے کہ خدا تعالیٰ کے حضور جو مدارج ملتے ہیں ان
کا اصل باعث تقوی ہی ہے جو متقی ہے وہ جنت میں جائے گا ۔ خدا تعالیٰ اس کے لیے فیصلہ کر چکا ہے۔ خدا
تعالیٰ کے نزدیک معز ز متقی ہی ہے
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۰ مورخه ۲۴ را گست ۱۹۰۲ صفحه ۱۰)
یہ بالکل سچی بات ہے کہ خدا تعالیٰ کا کسی کے ساتھ کوئی جسمانی رشتہ نہیں ہے۔ خدا تعالیٰ خود انصاف ہے
اور انصاف کو دوست رکھتا ہے۔ وہ خود عدل ہے عدل کو دوست رکھتا ہے۔ اس لئے ظاہری رشتوں کی پروا نہیں
کرتا۔ جو تقویٰ کی رعایت کرتا ہے اسے وہ اپنے فضل سے بچاتا ہے اور اس کا ساتھ دیتا ہے اور اسی لئے اُس
نے فرما یا ان اكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقَكُمْ - الحکم جلد ۶ نمبر ۳۷ مورخہ ۱۷ اکتوبر ۱۹۰۲ ء صفحہ ۷ )
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھی اکرام متقی ہی کا تھا کیونکہ اللہ تعالیٰ نے خود فرمایا ہے ان اکرمکم
عِنْدَ اللهِ انْقَكُم یعنی اللہ تعالیٰ کے نزدیک معزز و مکرم وہی ہے جو متقی ہے۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
اور اللہ کے نزدیک جو مکرم ہے وہی ہمارے نزدیک مکرم ہوسکتا ہے اور وہ متقی ہوتا ہے۔
الحکم جلدے نمبر امورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۰)
زیادہ بزرگ تم میں سے وہ ہے جو تقویٰ میں زیادہ ہے۔ (البدر جلد ۳ نمبر ۳۲ مورخه ۲۴ اگست ۱۹۰۴ صفحه ۸)
اللہ تعالیٰ کے نزدیک مکرم وہی ہے جو سب سے زیادہ متقی ہے۔ پس ذاتوں پر ناز اور گھمنڈ نہ کرو کہ یہ نیکی
کے لئے روک کا باعث ہو جاتا ہے ہاں ضروری یہ ہے کہ نیکی اور تقویٰ میں ترقی کرو خدا تعالیٰ کے فضل اور
برکات اسی راہ سے آتے ہیں ۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۳۲ مورخه ۲۴ ستمبر ۱۹۰۴ ء صفحه ۴)
نجات نہ قوم پر منحصر ہے نہ مال پر بلکہ اللہ تعالیٰ کے فضل پر موقوف ہے اور اس کو اعمالِ صالحہ اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کامل اتباع اور دعائیں جذب کرتی ہیں ۔ قوم کا ابتلا بھی مال کے ابتلا سے کم نہیں ۔

بعض لوگ دوسری قوموں کو حقیر سمجھتے ہیں۔ اس ابتلا میں سید سب سے زیادہ مبتلا ہیں ایک عورت گداگر ہمارے ہاں
آئی۔ وہ کہتی تھی کہ میں سیدانی ہوں۔ اس کو پیاس لگی اور پانی مانگا تو کہا کہ پیالہ دھو کر دینا کسی امتی نے پیا ہوگا۔ اس
قسم کے خیالات ان لوگوں میں پیدا ہوئے ہوئے ہیں۔ خدا تعالیٰ کے حضور ان باتوں کی کچھ قدر نہیں۔ اس نے
فیصلہ کر دیا ہے اِن أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقَكُمُ - الحکم جلد ۹ نمبر ۳۹ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۵ء صفحه ۶ )
یا د رکھنا چاہیے کہ اسلام میں قوموں کا کچھ بھی لحاظ نہیں صرف تقویٰ اور نیک بختی کا لحاظ ہے۔ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ الله اتقکم یعنی تم میں سے خدا تعالیٰ کے نزدیک زیادہ تر بزرگ وہی ہے
جو زیادہ تر پرہیز گار ہے ۔
( اخبار بدر جلد ۲ نمبر ۳۱ مورخه ۲ اگست ۱۹۰۶ء صفحه (۱۲)
قَالَتِ الْأَعْرَابُ آمَنَّا قُلْ لَّمْ تُؤْمِنُوا وَلكِنْ قُولُوا أَسْلَمْنَا وَ لَمَّا يَدْخُلِ
الإِيمَانُ فِي قُلُوبِكُمْ وَإِنْ تُطِيعُوا اللهَ وَرَسُولَهُ لَا يَلِتْكُمْ مِنْ أَعْمَالِكُمْ شَيْئًا
إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ۔
عرب کے دیہاتی کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے ۔ اُن سے کہہ دو کہ تم ایمان نہیں لائے ۔ ہاں یوں کہو کہ ہم
نے اطاعت اختیار کر لی ہے اور ایمان ابھی تمہارے دلوں میں داخل نہیں ہوا۔ پس جبکہ خدا اطاعت کرنے
والوں کا نام مومن نہیں رکھتا۔ پھر وہ لوگ خدا کے نزدیک کیوں کر مومن ہو سکتے ہیں جو کھلے کھلے طور پر خدا کے
کلام کی تکذیب کرتے ہیں اور خدا تعالیٰ کے ہزار ہانشان دیکھ کر جو زمین اور آسمان میں ظاہر ہوئے پھر بھی
میری تکذیب سے باز نہیں آتے ۔
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۶۸)
عرب کے دیہاتی کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے۔ ان کو کہہ دے کہ تم ایمان نہیں لائے ۔ ایمان تو اور ہی چیز
ہے سو تم یہ کہو کہ ہم نے اطاعت کے لئے گردن ڈال دی اور ایمان کا ہنوز تمہارے دلوں میں گزر تک نہیں ہوا۔
چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۳۵، ۲۳۶)
ایک اور عجیب مناسبت حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کو حضرت یشوع بن نون علیہ السلام سے ہے اور وہ یہ ہے
کہ حضرت یشوع بن نون کو حضرت موسیٰ علیہ السلام کی وفات کے بعد ایک ہولناک دریا سے جس کا نام بردن ہے
عبور مع لشکر کرنا پیش آیا تھا اور یردن میں ایک طوفان تھا اور عبور غیرممکن تھا اور اگر اس طوفان سے عبور نہ ہوتا تو
بنی اسرائیل کی دشمنوں کے ہاتھ سے تباہی متصور تھی اور یہ وہ پہلا امر ہولناک تھا جو حضرت موسیٰ علیہ السلام

کے بعد یشوع بن نون کو اپنے خلافت کے زمانہ میں پیش آیا اس وقت خدا تعالیٰ نے اس طوفان سے اعجازی
طور پر یوشع بن نون اور اس کے لشکر کو بچا لیا اور پر دن میں خشکی پیدا کر دی جس سے وہ بآسانی گزر گیا وہ خشکی
بطور جوار بھاٹا تھی یا محض ایک فوق العادت اعجاز تھا۔ بہر حال اس طرح خدا نے ان کو طوفان اور دشمن کے
صدمہ سے بچایا اسی طوفان کی مانند بلکہ اس سے بڑھ کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد حضرت
ابو بكر خليفة الحق کو مع تمام جماعت صحابہ کے جو ایک لاکھ سے زیادہ تھے پیش آیا یعنی ملک میں سخت بغاوت
پھیل گئی ۔ اور وہ عرب کے بادیہ نشین جن کو خدا نے فرمایا تھا قَالَتِ الْأَعْرَابُ آمَنَّا قُلْ لَّمْ تُؤْمِنُوا وَلَكِنْ
قُولُوا أَسْلَمْنَا وَ لَمَّا يَدْخُلِ الْإِيمَانُ فِي قُلُوبِكُمْ ( سورة الحجرات ) ضرور تھا کہ اس پیشگوئی کے مطابق وہ
بگڑتے تا یہ پیشگوئی پوری ہوتی ۔ پس ایسا ہی ہوا اور وہ سب لوگ مرتد ہو گئے اور بعض نے زکوۃ سے انکار کیا
اور چند شریر لوگوں نے پیغمبری کا دعوی کر دیا جن کے ساتھ کئی لاکھ بد بخت انسانوں کی جمعیت ہوگئی اور
دشمنوں کا شمار اس قدر بڑھ گیا کہ صحابہ کی جماعت اُن کے آگے کچھ بھی چیز نہ تھی اور ایک سخت طوفان ملک میں
بر پا ہوا یہ طوفان اس خوفناک پانی سے بہت بڑھ کر تھا جس کا سامنا حضرت یوشع بن نون علیہ السلام کو پیش آیا
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۷ ۱ صفحه ۱۸۶، ۱۸۷)
تھا۔
خدا جو مومنوں کی تعریف کر حریف کرتا ہے اور رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ کہتا ہے اسی لیے کہ اُنہوں نے اپنی
فراست سے پہلے رسول اللہ کو مان لیا۔ لیکن جب کثرت سے لوگ داخل ہونے لگے۔ اور انکشاف ہو گیا۔ اس
وقت داخل ہونے والے کا نام الناس رکھا ہے۔ اس حالت میں تو گویا منع کرتا ہے یہ کہہ کر قُلْ لَّمْ تُؤْمِنُوا وَ
لكن قُولُوا اسْلَمْنَا یعنی یہ مت کہو کہ ہم ایمان لائے بلکہ یہ کہو کہ ہم نے اطاعت کی ۔ ایمان اس وقت ہوتا
ہے، جب ابتلاء کے موقعے آویں۔ جن پر ایمان لانے کے بعد ابتلا کے موقعے نہیں آئے ۔ وہ اسلمنا میں
داخل ہیں ۔ اُنہوں نے تکلیف کا نشانہ ہو کر نہیں دیکھا، بلکہ وہ اقبال اور نصرت کے زمانہ میں داخل ہوئے ۔ یہی
وجہ ہے کہ فخر کا نام اور خطاب ان کو نہ ملا۔ بلکہ الناس ان کا نام رکھا، کیونکہ وہ ایسے وقت داخل ہوئے ؟ جب کام
چل پڑا۔ اور رسول اللہ نے اپنی صداقت کی روشنی دکھلائی ۔ اس وقت دوسرے مذاہب حقیر نظر آئے ، تو سب
داخل ہو گئے۔
ب
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۶ مورخه ۱۰ اکتوبر ۱۹۰۲ء صفحه ۱۶)
یوں کہو کہ ) ہم نے مقابلہ چھوڑ دیا لیکن ان کے دل میں ابھی ایمان داخل نہیں ہوا۔
البدر جلد ا نمبر ۲ مورخہ ۷ رنومبر ۱۹۰۲ء صفحه ۱۵)

ایمان حاصل ہو۔
اسلمنا ہمیشہ لاٹھی سے ہوتا ہے اور امنا اُس وقت ہوتا ہے جب خدا تعالیٰ دل میں ڈال دے۔
ایمان کے لوازم اور ہوتے ہیں اور اسلام کے اور ۔ اسی لئے خدا نے اس وقت ایسے لوازم پیدا کئے کہ جن سے
البدر جلد ۲ نمبر ۱۹ مورخه ۲۹ رمئی ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۴۷)
تم یہ نہ کہو کہ ایماندار ہو گئے بلکہ یہ کہو کہ ہم نے مقابلہ چھوڑ دیا ہے اور اطاعت اختیار کر لی ہے۔ بہت
سے لوگ اس قسم کے ہوتے ہیں ۔ کامل ایماندار بننے کے لیے مجاہدات کی ضرورت ہے اور م ور مختلف ابتلاؤں اور
امتحانوں سے ہو کر نکلنا پڑتا ہے۔
گویند سنگ لعل شود در مقام صبر
آری شود ولیک بخون جگر شود
الحکم جلد ۸ نمبر ۱۷ مورخه ۲۴ مئی ۱۹۰۴ صفحه (۳)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات پر ہزاروں آدمی مرتد ہو گئے حالانکہ آپ کے زمانہ میں تکمیل شریعت
ہو چکی تھی یہاں تک اس ارتداد کی نوبت پہنچی کہ صرف دو مسجدیں رہ گئیں جن میں نماز پڑھی جاتی تھی باقی کسی
مسجد میں نماز ہی نہیں پڑھی جاتی تھی ۔ یہ وہی لوگ تھے جن کو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَمْ تُؤْمِنُوا وَلَكِنْ قُولُوا
اسلمنا مگر اللہ تعالیٰ نے حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کے ذریعہ دوبارہ اسلام کو قائم کیا اور وہ آدم ثانی ہوئے۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۰ دسمبر ۱۹۰۵ء صفحه ۳)
مومن وہ لوگ ہوتے ہیں جن کے اعمال ان کے ایمان پر گواہی دیتے ہیں۔ جن کے دل پر ایمان لکھا جاتا
ہے اور جو اپنے خدا اور اس کی رضا کو ہر ایک چیز پر مقدم کر لیتے ہیں اور تقوی کی باریک اور تنگ راہوں کو خدا
کے لئے اختیار کرتے اور اس کی محبت میں محو ہو جاتے ہیں اور ہر ایک چیز جو بت کی طرح خدا سے روکتی ہے خواہ
وہ اخلاقی حالت ہو یا اعمال فاسقانہ ہوں یا غفلت اور کسل ہو سب سے اپنے تئیں دور تر لے جاتے ہیں ۔
( مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحه ۶۵۳ ، ۶۵۴ )
إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَ رَسُولِهِ ثُمَّ لَمْ يَرْتَابُوا وَ جَهَدُوا
بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أُولَئِكَ هُمُ الصُّدِقُونَ
سوا اس کے نہیں کہ مومن وہ لوگ ہیں جو خدا اور رسول پر ایمان لائے پھر بعد اس کے ایمان پر قائم رہے
اور شکوک و شبہات میں نہیں پڑے دیکھو ان آیات میں خدا تعالیٰ نے حصر کر دیا ہے کہ خدا کے نزدیک مومن

وہی لوگ ہیں کہ جو صرف خدا پر ایمان نہیں لاتے بلکہ خدا اور رسول دونوں پر ایمان لاتے ہیں پھر بغیر ایمان
بالرسول کے نجات کیوں کر ہو سکتی ہے اور بغیر رسول پر ایمان لانے کے صرف توحید کس کام آسکتی ہے۔
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۳۲ )
یہ تمام آیات ( آیت زیر تفسیر اور بعض اور جن کا ذکر اس جگہ کیا گیا ہے۔ ناقل ) اُن لوگوں کے متعلق ہیں
جنہوں نے رسول کے وجود پر اطلاع پائی اور رسول کی دعوت ان کو پہنچ گئی اور جو لوگ رسول کے وجود سے بالکل
بے خبر رہے اور نہ ان کو دعوت پہنچی اُن کی نسبت ہم کچھ نہیں کہہ سکتے ۔ اُن کے حالات کا علم خدا کو ہے اُن سے
وہ ، وہ معاملہ کرے گا جو اُس کے رحم اور انصاف کا مقتضاء ہے۔
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۳۲ حاشیه )

آج 10 میں سے 10 باقی