سورة قٓ
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة ق
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رِزْقًا لِلْعِبَادِ وَ أَحْيَيْنَا بِهِ بَلْدَةً مَّيْتًا كَذلِكَ الْخُرُوجُ ۔
وَ أَحْيَيْنَا بِهِ بَلْدَةً مَّيْتًا كَذلِكَ الْخُرُومج ( سورة ق الجز و نمبر (۲۲) یعنی قرآن کے ساتھ ہم نے زمین
مردہ کو زندہ کیا ایسا ہی حشر اجساد بھی ہوگا۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۲۲، ۳۲۵)
افَعَبِيْنَا بِالْخَلْقِ الْأَوَّلِ بَلْ هُمْ فِي لَبْسٍ مِنْ خَلْقٍ جَدِيدٍ
خدا کے افعال گوناگوں ہیں۔ خدائے تعالیٰ کی قدرت کبھی درماندہ نہیں ہوتی اور وہ نہیں تھکتا وَهُوَ وَهُوَ بِكُلِّ
خَلْقٍ عَلِيمٌ (ليس :٨٠) أَفَعَيْنَا بِالْخَلْقِ الأَوَّلِ اُس کی شان ہے۔ اللہ تعالیٰ کی بے انتہا قدرتوں اور افعال
کا کیساہی صاحب عقل اور علم کیوں نہ ہو اندازہ نہیں کر سکتا بلکہ اس کو اظہار عجز کرنا پڑتا ہے۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۹۰)
وَ لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ وَنَعْلَمُ مَا تُوَسْوِسُ بِهِ نَفْسُهُ وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ
حَبْلِ الْوَرِيدِ
وَ نَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ یعنی ہم انسان کی جان سے اُس کی رگِ جان سے بھی زیادہ تر
نزدیک ہیں ۔
سورة ق
سرمه چشم آریه، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۲۲۴ حاشیه )
میں انسان سے ایسا نزدیک ہوں کہ ایسی اس کی رگِ جان بھی نہیں ۔
( شحنه حق ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه (۳۹۹)
ہم انسان سے اس کی رگ جان سے بھی زیادہ نزدیک ہیں ۔
ست بچن، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۰۰)
ہم انسان سے اس کی رگ جان سے بھی قریب تر ہیں ۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ جیسا کہ حبل
الورید کے خون کے نکلنے سے انسان کی موت ہے ایسا ہی خدا تعالیٰ سے دُور پڑنے میں انسان کی موت ہے
بلکہ اس سے زیادہ تر ۔
ست بچن ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۲۳)
ہم اس سے اس کی رگ جان سے بھی زیادہ تر نزدیک ہیں۔
ارادوں سے
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۹۵)
اسلام کی حقیقت یہ ہے کہ اپنی گردن خدا کے آگے قربانی کے بکرے کی طرح رکھ دینا۔ اور اپنے تمام
سے کھوئے جانا اور خدا کے ارادہ اور رضا میں محو ہو جانا۔ اور خدا میں گم ہو کر ایک موت اپنے پر وارد کر
لینا اور اس کی محبت ذاتی سے پورا رنگ حاصل کر کے محض محبت کے جوش سے اس کی اطاعت کرنا نہ کسی اور بنا
پر۔ اور ایسی آنکھیں حاصل کرنا جو محض اس کے ساتھ دیکھتی ہوں ۔ اور ایسے کان حاصل کرنا جو محض اس کے
ساتھ سنتے ہوں۔ اور ایسا دل پیدا کرنا جو سراسر اس کی طرف جھکا ہوا ہو۔ اور ایسی زبان حاصل کرنا جو اس کے
بلائے بولتی ہو۔ یہ وہ مقام ہے جس پر تمام سلوک ختم ہو جاتے ہیں اور انسانی قومی اپنے ذمہ کا تمام کام کر چکتے
ہیں۔ اور پورے طور پر انسان کی نفسانیت پر موت وارد ہو جاتی ہے تب خدا تعالیٰ کی رحمت اپنے زندہ کلام
اور چمکتے ہوئے نوروں کے ساتھ دوبارہ اُس کو زندگی بخشتی ہے اور وہ خدا کے لذیذ کلام سے مشرف ہوتا ہے
اور وہ دقیق در دقیق نور جس کو عقلیں دریافت نہیں کر سکتیں اور آنکھیں اُس کی گنہ تک نہیں پہنچتیں ۔ وہ خود
انسان کے دل سے نزدیک ہو جاتا ہے۔ جیسا کہ خدا فرماتا ہے نَحْنُ اَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ یعنی ہم
اُس کی شاہ رگ سے بھی زیادہ اُس سے نزدیک ہیں ۔ لیکچر لاہور، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحہ ۱۶۰)
ہم انسان کی شاہ رگ سے بھی زیادہ اس سے نزدیک ہیں ۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۹۷ )
ہم انسان کی رگِ جان سے بھی اس سے نزدیک تر ہیں۔ (چشمہ معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۱۲۰)
خدا ہر جگہ حاضر ناظر ہے جیسا کہ فرماتا ہے ۔۔۔۔۔ وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ
لَهُم مَّا يَشَاءُونَ فِيهَا وَ لَدَيْنَا مَزِيدٌ
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲۱ مورخه ۲۲ مارچ ۱۹۰۸ء صفحه ۲)
وا
خدا کا تجد دبے پایا ہے جو کبھی ختم نہیں ہوگا۔ خدا کے کاموں میں انتہا نہیں ۔ فرماتا ہے وَ لَدَيْنَا مَزِيدٌ
یعنی زیادتی ہوتی رہے گی ۔
البدر جلد اول نمبر ۱۲ مورخه ۱۶ جنوری ۱۹۰۳ء صفحه (۹۱)
وَ لَقَدْ خَلَقْنَا السَّمُوتِ وَ الْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ وَ مَا مَسَّنَا مِنْ
لغوب
رہی یہ بات کہ خدا نے چھ دن میں زمین و آسمان پیدا کیا اور ساتویں دن آرام کیا سواؤل تو واضح ہو کہ
آرام کا لفظ قرآن شریف میں کہیں نہیں لکھا۔ ہاں توریت میں یہ لفظ ہے سو وہ کوئی استعارہ ہوگا لیکن اس
دھوکہ کے دُور کرنے کے لئے اس موقع پر قرآن شریف نے ایک اور لفظ اختیار کیا ہے اور وہ یہ ہے وَ مَا
مَسَّنَا مِنْ لُغُوبِ یعنی ہم نے چھ دن میں زمین و آسمان کو پیدا کیا اور ہم اس سے تھکے نہیں۔ یہ لفظ گو یا اُس
لفظ کا رد ہے کہ خدا نے ساتویں دن آرام کیا۔ کیونکہ ظاہری معنے اگر لئے جاویں تو اس سے خدا کا تھکنا ہی پایا
جاتا ہے وجہ یہ کہ آرام وہی کرتا ہے جو تھکتا ہے لیکن خدا تعالیٰ تھکنے سے پاک ہے۔ کوئی نقص اُس کی طرف
منسوب نہیں ہو سکتا۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۲۲، ۲۲۳)