سورة الذّاریَات
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة النُّريت
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلاة والسلام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
وَالنَّارِيتِ ذَرُوَّانَ فَالْحَمِلْتِ وَقُرَّاهُ فَالْجُرِيتِ يُسْرًا فَالْمُقَسِمْتِ أَمْرًا
ان ہواؤں کی قسم ہے جو سمندروں اور دوسرے پانیوں سے بخارات کو ایسا جدا کرتی ہیں جو حق جدا
کرنے کا ہے۔ پھر ان ہواؤں کی قسم ہے جو ان گراں بار بخارات کو حمل دار عورتوں کی طرح اپنے اندر لے
لیتی ہیں پھر ان ہواؤں کی قسم ہے جو بادلوں کو منزل مقصود تک پہنچانے کے لئے چلتی ہیں۔ پھر ان فرشتوں کی
قسم ہے جو در پردہ ان تمام امور کے منصرم اور انجام دہ ہیں یعنی ہوائیں کیا چیز ہیں اور کیا حقیقت رکھتی ہیں جو
خود بخود بخارات کو سمندروں میں سے اٹھاویں اور بادلوں کی صورت بناویں اور عین محل ضرورت پر جا کر
برساویں اور مقسم امور بنیں یہ تو در پردہ ملائک کا کام ہے سو خدا تعالیٰ نے ان آیات میں اول حکمائے ظاہر
کے طور پر بادلوں کے برسنے کا سبب بتلایا اور بیان فرمایا کہ کیوں کر پانی بخار ہو کر بادل اور ابر ہو جاتا ہے اور
پھر آخری فقرہ میں یعنی فَالْمُقَسِمْتِ اَمْرًا میں حقیقت کو کھول دیا اور ظاہر کر دیا کہ کوئی ظاہر بین یہ خیال نہ
کرے کہ صرف جسمانی علل اور معلولات کا سلسلہ نظام ربانی کے لئے کافی ہے بلکہ ایک اور سلسلہ عمل روحانیہ کا
اس جسمانی سلسلہ کے نیچے ہے جس کے سہارے سے یہ ظاہری سلسلہ جاری ہے۔
( آئینہ کمالات اسلام ، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۳۵، ۱۳۶ )
قُتِلَ الْخَرْصُونَ الَّذِينَ هُمْ فِي غَيْرَةٍ سَاهُونَ )
اللہ تعالیٰ کفار کا حال بیان کرتا کہ ستیا ناس ہو گیا اٹکل بازیاں کرنے والوں کا جن کے نفوس غمرہ میں
پڑے ہوئے ہیں۔ عمرہ دبانے والی چیز کو کہتے ہیں جو سر اُٹھانے نہ دے۔ کھیت پر بھی عمرہ پڑتا ہے جیسے
کھیتوں پر پڑتا ہے جسے کرنڈ کہتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ انکل بازیاں کرنے والوں کا ستیا ناس ہو گیا۔
ہنوز ان کے نفوس غمرہ میں پڑے ہوئے ہیں ۔ مومنوں کو اس آیت میں ایک نظیر دے کہ متنبہ کیا جاتا ہے کہ
جب تک عمرہ دور نہ ہو تو علی وجہ البصیرت کام نہیں ہو سکتا اور وہ اولوا الابصار نہیں کہلاتے ۔ قتل اس لئے فرمایا
کہ وہ رحم کی جگہ ہے گویا وہ فاعل بھی خود ہی ہیں۔ اپنے آپ کو خود ہلاک کیا۔ بعض آدمیوں میں خراص ہونے کا
مادہ ہوتا ہے۔ وہ بصیرت اور دوراندیشی سے کام نہیں لیتے بلکہ ظنون فاسدہ اور اٹکلوں سے کام لیتے ہیں اور وہ
اسی میں اپنا کمال سمجھتے ہیں۔ میری غرض یہ تھی کہ حصہ اخلاق میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کامل نمونہ پیش
کروں جو ایک فرد اکمل تھے زاں بعد متفرق طور پر آپ کے اخلاق سے حصہ لیا گیا۔ کسی نے ایک لیا اور
دوسرے نے کوئی اور اور ایک کو دوسرے میں عمرہ ہو گیا۔ جس طرح کسان کے لئے ضروری ہے کہ وہ اس عمرہ
کو دور کرے ورنہ اُس کا نتیجہ دوسرے پودوں پر اچھا نہیں ہوگا اسی طرح ہر ایک انسان کو ضروری ہے کہ وہ
اپنے اندرونی عمرہ کو دور کرے ورنہ اندیشہ ہے کہ دوسری صفات حسنہ کو بھی نہ لے بیٹھے ۔
وَفِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِلسَّابِلِ وَالْمَحْرُومِ ۔
رپورٹ جلسہ سالانه ۱۸۹۷ ء صفحہ ۱۵۵،۱۵۴)
جب روٹی کھاؤ تو سائل کو بھی دو اور کتے کو بھی ڈال دیا کرو اور دوسرے پرند وغیرہ کو بھی اگر موقع ہو۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۳۷)
اور ان کے مالوں میں سوالیوں اور بے زبانوں کا حق بھی ہے۔ بے زبانوں سے مراد کتے ، بلیاں،
چڑیاں ، بیل ، گدھے، بکریاں اور دوسری چیزیں ہیں ۔
وَفِي أَنْفُسِكُمْ أَفَلَا تُبْصِرُونَ )
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۵۷)
کیا تم اپنی جانوں میں غور نہیں کرتے ۔ اس آیت کا مطلب یہ ہے کہ انسانی روح میں بڑے بڑے
عجیب و غریب خواص اور تغییرات رکھے گئے ہیں کہ وہ اجسام میں نہیں اور روحوں پر غور کر کے جلد تر انسان
اپنے رب کی شناخت کر سکتا ہے جیسا کہ ایک حدیث میں بھی ہے کہ مَنْ عَرَفَ نَفْسَهُ فَقَدْ عَرَفَ رَبَّهُ
یعنی جس نے اپنے نفس کو شناخت کر لیا اُس نے اپنے رب کو شناخت کرلیا۔
چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحہ ۱۶۶، ۱۶۷)
وَ فِي السَّمَاءِ رِزْقُكُمْ وَمَا تُوعَدُونَ فَوَ رَبِّ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ إِنَّهُ لَحَقُّ مِثْلَ
مَا أَنَّكُمْ تَنْطِقُونَ ۔
تمہارا رزق آسمان میں ہے ہمیں اپنی ذات کی قسم ہے یہ سچ ہے۔ زمین پر خدا کے سوا کون ہے جو اس
رزق کو بند کر سکے یا کھول سکے ۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۴۲ مورخه ۷ ارنومبر ۱۹۰۱ء صفحه ۱۴)
خدا تعالی ۔۔۔۔۔ ہرگز پسند نہیں کرتا کہ جائیداد یا اور اسباب و احباب پر اس قدر بھروسہ کیا جاوے
کہ خدا تعالیٰ سے بکلی دُور جا پڑے۔ یہ خطر ناک شرک ہے جو قرآن شریف کی تعلیم کے صریح خلاف
ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرما یاد فِي السَّمَاءِ رِزْقُكُمْ وَمَا تُوعَدُونَ -
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۷ مورخہ ۳۱ جولائی ۱۹۰۲ ء صفحہ ۶ )
وہ انسان بد قسمت ہوتا ہے جو خدا تعالیٰ کے وعدوں پر ایمان لا کر وفاداری اور صبر کے ساتھ اُن کا انتظار
نہیں کرتا اور شیطان کے وعدوں کو یقینی سمجھ بیٹھتا ہے اس لئے کبھی بے دل نہ ہو جاؤ اور تنگی اور محسر کی حالت
میں گھبراؤ نہیں خدا تعالیٰ خود رزق کے معاملہ میں فرماتا ہے وَ فِي السَّمَاءِ رِزْقُكُمْ وَمَا تُوعَدُونَ ۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۹ مورخه ۲۴ رمئی ۱۹۰۲ ء صفحہ ۷ )
قبض بسط رزق کا سر ایسا ہے کہ انسان کی سمجھ میں نہیں آتا۔ ایک طرف مومنوں سے اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف
میں وعدے کئے ہیں وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ فَهُوَ حَسْبُهُ (الطلاق : ۴) یعنی جو اللہ تعالیٰ پر توکل کرتا ہے
اس کے لیے اللہ کافی ہے مَنْ يَتَّقِ اللهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا وَيَرْزُقُهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ (الطلاق : ۳، ۴)
جو اللہ تعالیٰ کے لیے تقویٰ اختیار کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو ایسی جگہ سے رزق دیتا ہے کہ اس کو معلوم بھی نہیں
ہوتا۔ اور پھر فرماتا ہے فِي السَّمَاءِ رِزْقُكُمْ وَ مَا تُوعَدُونَ اور پھر اللہ تعالیٰ اپنی ذات کی قسم کھاتا ہے کہ
فَوَ رَبِّ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ إِنَّهُ لَحَقُّ آسمان و زمین کے رب کی قسم ہے کہ یہ وعدہ سچ ہے ۔ جیسا کہ تم اپنی
زبان سے بول کر انکار نہیں کر سکتے ۔ جب کہ اس قسم کے وعدے اللہ تعالیٰ نے فرمائے ہیں ۔ پھر باوجود ان
وعدوں کے دیکھا جاتا ہے کہ کئی آدمی ایسے دیکھے جاتے ہیں جو صالح اور متقی نیک بخت ہوتے ہیں اور ان کا
شعار اسلام صحیح ہوتا ہے مگر وہ رزق سے تنگ ہیں ۔ رات کو ہے تو دن کو نہیں اور دن کو ہے تو رات کو نہیں ۔۔۔۔
غرض یہ دیکھا جاتا ہے کہ اس قسم کے واقعات ہوتے ہیں ، مگر تجربہ دلالت کرتا ہے کہ یہ امور خدا کی طرف
منسوب نہیں ہو سکتے ۔ ہمارا یہ مذہب کہ وہ وعدے جو خدا تعالیٰ نے کئے ہیں کہ متقیوں کو خود اللہ تعالیٰ رزق
دیتا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے ان آیتوں میں بیان کیا ہے۔ یہ سب سچ ہیں اور سلسلہ اہل اللہ کی طرف دیکھا
جاوے تو کوئی ابرار میں سے ایسا نہیں ہے کہ بھوکا مرا ہو۔ مومنوں نے جن پر شہادت دی اور جن کو اتقیامان
لیا گیا ہے۔ یہی نہیں کہ وہ فقر وفاقہ سے بچے ہوئے تھے۔ گو اعلیٰ درجہ کی خوشحالیاں نہ ہوں ، مگر اس قسم کا
اضطراری فقر وفاقہ بھی کبھی نہیں ہوا کہ عذاب محسوس کریں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فقر اختیار کیا ہوا
تھا۔ مگر آپ کی سخاوت سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ خود آپ نے اختیار کیا ہوا تھا، نہ کہ بطور سز ا تھا۔ غرض اس
راہ میں بہت سی مشکلات پیش آتی ہیں۔ بعض ایسے لوگ دیکھے جاتے ہیں کہ بظاہر متقی اور صالح ہوتے ہیں
مگر رزق سے تنگ ہوتے ہیں ۔ ان سب حالات کو دیکھ کر آخر یہی کہنا پڑتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے وعدے تو
سب سچ ہیں لیکن انسانی کمزوری ہی کا اعتراف کرنا پڑتا ہے۔
جو کچھ تم کو وعدہ دیا گیا ہے اور تمہارا رزق آسمان پر ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۰ مورخه ۲۴ اگست ۱۹۰۲ء صفحه ۵)
(البدر جلد ۲ نمبر ۱۲ مورخه ۱۰ را پریل ۱۹۰۳ ء صفحه ۹۲)
وَ فِي السَّمَاءِ رِزْقُكُمْ وَمَا تُوعَدُونَ سے ایک نادان دھوکا کھاتا ہے اور تدابیر کے سلسلہ کو باطل کرتا ہے
حالانکہ سورہ جمعہ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَانْتَشِرُوا فِي الْأَرْضِ وَابْتَغُوا مِنْ فَضْلِ اللهِ ( الجمعة : ١١ ) کہ تم
زمین میں منتشر ہو جاؤ اور خدا کے فضل کی تلاش کرو۔ یہ ایک بہت ہی نازک معاملہ ہے کہ ایک طرف تدابیر کی
رعایت ہو اور دوسری طرف تو کل بھی پورا ہو۔ اور اس کے اندر شیطان کو وساوس کا بڑا موقعہ ملتا ہے ( بعض
لوگ ٹھوکر کھا کر اسباب پرست ہو جاتے ہیں اور بعض خدا تعالیٰ کے عطا کردہ قومی کو بیکار محض خیال کرنے لگ
جاتے ہیں ) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب جنگ کو جاتے تو طیاری کرتے۔ گھوڑے، ہتھیا ر بھی ساتھ لیتے
بلکہ آپ بعض اوقات دو دوزرہ پہن کر جاتے۔ تلوار بھی کمر سے لڑکاتے حالانکہ ادھر خدا تعالیٰ نے وعدہ فرمایا