سورة الاٴنفَال
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
سورة الثريت
تھا وَ اللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ بلکہ ایک دفعہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے تجویز فرمایا کہ اگر شکست ہو تو آپ کو
جلد مدینہ پہنچادیا جاوے اصل بات یہ ہے کہ قوی الایمان کی نظر استغناء الہی پر ہوتی ہے اور اسے خوف ہوتا
ہے کہ خدا کے وعدوں میں کوئی ایسی مخفی شرط نہ ہو جس کا اسے علم نہ ہو جو لوگ تدابیر کے سلسلہ کو بالکل بالکل
باطل ٹھہراتے ہیں ان میں ایک زہریلا مادہ ہوتا ہے ان کا خیال یہ ہوتا ہے کہ اگر بلا آوے تو دیدہ دانستہ اس
کے آگے جا پڑیں اور جس قدر پیشہ والے اور اہل حرفت ہیں وہ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر
بیٹھ جاویں۔
البدر جلد ۳ نمبر ۱۱ مورخه ۱۶ مارچ ۱۹۰۴ ء صفحه ۵)
فرمایا ہے کہ فِي السَّمَاءِ رِزْقُكُم جس کا مطلب یہی ہے کہ رزق تمہارا تمہاری اپنی محنتوں اور کوششوں اور
منصوبوں سے وابستہ نہیں وہ اس سے بالاتر ہے۔ البدر جلد ۳ نمبر ۲۵ مورخہ یکم جولائی ۱۹۰۴ء صفحه ۵)
میرے نزدیک سب سے بڑے مشرک کیمیا گر ہیں کہ یہ رزق کی تلاش میں یوں مارے مارے پھرتے
ہیں اور ان اسباب سے کام نہیں لیتے جو اللہ تعالیٰ نے جائز طور سے رزق کے حصول کے لئے مقرر کئے ہیں
اور نہ پھر تو کل کرتے ہیں حالانکہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَ فِي السَّمَاءِ رِزْقُكُمْ وَمَا تُوعَدُونَ ( اور آسمان میں ہے
تمہارا رزق اور جو کچھ تم وعدہ دیئے جاتے ہو۔ (اخبار بدر جلد ۶ نمبر ۷ ۱ مورخه ۲۵ را پریل ۱۹۰۷ء صفحه ۸ )
اللہ تعالی بہتر جانتا ہے اگر ہمارے پاس کبھی کچھ ہو تو دوسرے دن سب خرچ ہو جاتا ہے جو کچھ ہوتا ہے
جماعت کا ہوتا ہے اور وہ بھی لنگر خانہ میں خرچ ہو جاتا ہے۔ بعض اوقات کچھ بھی نہیں رہتا اور ہمیں غم پیدا
ہوتا ہے تب خدا تعالیٰ کہیں سے بھیج دیتا ہے۔ اکثر لوگ خدا تعالیٰ کی پوری پوری قدر نہیں سمجھتے وَمَا قَدَرُوا اللهَ
حَقَّ قَدْرِهِ (الانعام : ۹۲) خدا تعالیٰ تو فرماتا ہے وَ فِي السَّمَاءِ رِزْقُكُمْ وَمَا تُوعَدُونَ ۔
الحکم جلد ۱۱ نمبر ۳۴ مورخه ۲۴ ستمبر ۱۹۰۷ ء صفحه ۹)
ہر ایک انسان کو خدا تعالیٰ اپنے پاس سے روزی دیتا ہے۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲۰ مورخه ۱۸ مارچ ۱۹۰۸ء صفحہ ۷ )
فَفِرُّوا إِلَى اللهِ إِنِّي لَكُم مِّنْهُ نَذِيرٌ مُّبِينٌ ۔
سو تم خدا تعالیٰ کی طرف بھاگو۔
ست بچن، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۲۹)
كَذلِكَ مَا آتَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِم مِّنْ رَّسُولٍ إِلَّا قَالُوا سَاحِرٌ أَوْ مَجْنُونٌ ۔
اتَوَاصَوا بِهِ بَلْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُونَ ۔
سورة الذريت
اسی طرح ان سے پہلے لوگوں کے پاس کوئی ایسا رسول نہیں آیا جس کو انہوں نے ساحر یا مجنون نہیں کہا۔
کیا انہوں نے ایک دوسرے کو وصیت کر رکھی تھی ۔ نہیں۔ بلکہ یہ قوم ہی طاغی ہے۔
( براہین احمد یہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۴۳ حاشیہ نمبر ۱۱)
وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ ۔
میں نے جن وانس کو اس لئے پیدا کیا ہے کہ میری پرستش کریں۔ یہ بھی اس کی طرف اشارہ ہے کہ
پرستش الہی ایک فطرتی امر ہے پس جب توحید الہی اور پرستش الہی سب بنی آدم کے لئے فطرتی امر ہوا اور کوئی
آدمی سرکشی اور بے ایمانی کے لئے پیدا نہ کیا گیا تو پھر جو امور بر خلاف خدا دانی و خدا ترسی ہیں کیوں کر فطرتی
امر ہو سکتے ہیں ۔
( براہین احمد یہ چہار تخصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۱۸۵ حاشیہ نمبر ۱۱)
میں نے جن اور انسان کو اسی لئے پیدا کیا ہے کہ وہ مجھے پہچانیں اور میری پرستش کریں۔ پس اس آیت
کی رو سے اصل مدعا انسان کی زندگی کا خدا کی پرستش اور خدا کی معرفت اور خدا کے لئے ہو جانا ہے۔ یہ تو
ظاہر ہے کہ انسان کو یہ تو مرتبہ حاصل نہیں ہے کہ اپنی زندگی کا مدعا اپنے اختیار سے آپ مقرر کرے کیونکہ
انسان نہ اپنی مرضی سے آتا ہے اور نہ اپنی مرضی سے واپس جائے گا ۔ بلکہ وہ ایک مخلوق ہے اور جس نے اسے
پیدا کیا اور تمام حیوانات کی نسبت عمدہ اور اعلیٰ قومی اس کو عنایت کئے ۔ اسی نے اس کی زندگی کا ایک مدعا ٹھہرا
رکھا ہے۔ خواہ کوئی انسان اس مدعا کو سمجھے یا نہ سمجھے۔ مگر انسان کی پیدائش کا مدعا بلا شبہ خدا کی پرستش اور خدا
کی معرفت اور خدا میں فانی ہو جانا ہی ہے۔ اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه (۴۱۴)
خدا انسان کا خالق ہے اس لئے زبان کا معلم بھی وہی ہے اور اس جھگڑے کے فیصلہ کے لئے کہ وہ کس
زبان کا معلم ہے ابھی ہم لکھ چکے ہیں کہ اس کی طرف سے وہی زبان ہے جو بموجب منطوق وَ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ
وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ اُسی طرح معرفت الہی کی خادم ہو سکتی ہے جیسا کہ انسان کے وجود کی دوسری بناوٹ۔
من الرحمن ، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۱۴۶ حاشیه )
وَ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ یعنی جن وانس کی پیدائش اور ان کی تمام قوی کا میں ہی
مقصود ہوں ۔ وہ اسی لئے میں نے پیدا کئے ہیں کہ تا مجھے پہچانیں اور میری عبادت کریں سو اس نے اس