سورة طٰه

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

آیت میں اشارہ کیا کہ جن وانس کی خلقت میں اس کی طلب و معرفت اور اطاعت کا مادہ رکھا گیا ہے اگر
انسان میں یہ مادہ نہ ہوتا تو نہ دُنیا میں ہوا پرستی ہوتی نہ بت پرستی نہ انسان پرستی ۔ کیونکہ ہر یک خطا صواب کی
تلاش میں پیدا ہوا ہے۔
(منن الرحمن ، روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۱۵۳، ۱۵۴ حاشیه )
میں نے پرستش کے لئے ہی جن وانس کو پیدا کیا ہے۔ ہاں یہ پرستش اور حضرت عزت کے سامنے دائمی
حضور کے ساتھ کھڑا ہونا بحر محبت ذاتیہ کے ممکن نہیں اور محبت سے مراد یک طرفہ محبت نہیں بلکہ خالق اور مخلوق
کی دونوں محبتیں مراد ہیں۔ تا بجلی کی طرح جو مرنے والے انسان پر گرتی ہے اور جو اس وقت اس انسان کے
اندر سے نکلتی ہے بشریت کی کمزوریوں کو جلا ویں اور دونوں مل کر تمام روحانی وجود پر قبضہ کر لیں ۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۲۱۷، ۲۱۸)
چونکہ انسان فطرتاً خدا ہی کے لئے پیدا ہوا ہے جیسا کہ فرمایا ما خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ
اس لئے خدائے تعالیٰ نے اس کی فطرت ہی میں اپنے لئے کچھ نہ کچھ رکھا ہوا ہے اور اپنے پوشیدہ اور مخفی در مخفی
اسباب سے اُسے اپنے لئے بنایا ہوا ہے۔ پس جب انسان جھوٹی اور نمائشی ، ہاں عارضی اور رنج پرختم ہونے
والی محبتوں سے الگ ہو جاتا ہے پھر وہ خدا ہی کے لئے ہو جاتا ہے اور طبعاً کوئی بعد نہیں رہتا اور خدا کی طرف
دوڑا چلا آتا ہے۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ ء صفحہ ۱۳۷)
اب انسان جبکہ عبادت ہی کے لئے پیدا ہوا ہے۔ ضروری ہے کہ عبادت میں لذت اور سرور بھی درجہ
غایت کا رکھا ہو۔ اس بات کو ہم اپنے روز مرہ کے مشاہدہ اور تجربے سے خوب سمجھ سکتے ہیں ۔ مثلاً دیکھوا ناج
اور تمام خوردنی اور نوشیدنی اشیاء انسان کے لئے پیدا کئے ہیں ، تو کیا اُن سے وہ ایک لذت اور حظ نہیں پاتا
ہے؟ کیا اس ذائقہ، مزے اور احساس کے لئے اُس کے منہ میں زبان موجود نہیں ۔ کیا وہ خوبصورت اشیاء
دیکھ کر نباتات ہوں یا جمادات ، حیوانات ہوں یا انسان حظ نہیں پاتا؟ کیا دل خوش گن اور سریلی آوازوں
سے اس کے کان محفوظ نہیں ہوتے؟ پھر کیا کوئی دلیل اور بھی اس امر کے اثبات کے لئے مطلوب ہے کہ
عبادت میں لذت نہ ہو۔
الحکم جلد ۳ نمبر ۱۳ مورخه ۱۲ را پریل ۱۸۹۹ صفحه (۳)
چونکہ انسان فطرتاً خدا ہی کے لئے پیدا ہوا ۔ جیسا کہ فرمایا مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ -
اس لئے اللہ تعالیٰ نے اس کی فطرت ہی میں اپنے لئے کچھ نہ کچھ رکھا ہوا ہے اور مخفی در مخفی اسباب سے اُسے
اپنے لئے بنایا ہے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے تمہاری پیدائش کی اصلی غرض یہ رکھی ہے کہ تم

سورة التريت
اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو، مگر جو لوگ اپنی اس اصلی اور فطری غرض کو چھوڑ کر حیوانوں کی طرح زندگی کی غرض
صرف کھانا پینا اور سور ہنا سمجھتے ہیں۔ وہ خدا تعالیٰ کے فضل سے دُور جا پڑتے ہیں اور خدا تعالیٰ کی ذمہ داری
اُن کے لئے نہیں رہتی ۔ وہ زندگی جو ذمہ داری کی ہے۔ یہی ہے کہ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ
پر ایمان لاکر زندگی کا پہلو بدل لے۔ موت کا اعتبار نہیں ہے ۔۔۔۔ تم اس بات کو سمجھ لو کہ تمہارے پیدا کرنے
سے خدا تعالیٰ کی غرض یہ ہے کہ تم اُس کی عبادت کرو اور اس کے لئے بن جاؤ۔ دُنیا تمہاری مقصود بالذات نہ
ہو۔ میں اس لئے بار بار اس ایک امر کو بیان کرتا ہوں کہ میرے نزدیک یہی ایک بات ہے جس کے لئے
انسان آیا ہے اور یہی بات ہے جس سے وہ دور پڑا ہوا ہے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ تم دنیا کے کاروبار چھوڑ دو۔
بیوی بچوں سے الگ ہو کر کسی جنگل یا پہاڑ میں جا بیٹھو۔ اسلام اس کو جائز نہیں رکھتا اور رہبانیت اسلام کا منشاء
نہیں۔ اسلام تو انسان کو چست اور ہوشیار اور مُستعد بنانا چاہتا ہے ، اس لئے میں تو کہتا ہوں کہ تم اپنے کاروبار
کو جد وجہد سے کرو۔ حدیث میں آیا ہے کہ جس کے پاس زمین ہو اور وہ اس کا تردد نہ کرے، تو اس سے
مواخذہ ہوگا۔ پس اگر کوئی اس سے یہ مراد لے کہ دنیا کے کاروبار سے الگ ہو جاوے وہ غلطی کرتا ہے۔
نہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ یہ سب کا روبار جو تم کرتے ہو۔ اس میں دیکھ لو کہ خدا تعالیٰ کی رضا مقصود ہو اور
اُس کے ارادہ سے باہر نکل کر اپنی اغراض و جذبات کو مقدم نہ کرو۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۹ مورخه ۱۰ اگست ۱۹۰۱ء صفحه (۲)
انسان کی پیدائش کی علت غائی یہی عبادت ہے۔ جیسے دوسری جگہ فرمایا ہے وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ
إِلا لِيَعْبُدُون - عبادت اصل میں اس کو کہتے ہیں کہ انسان ہر قسم کی قساوت ، کبھی کو دور کر کے دل کی زمین کو
ایسا صاف بنادے، جیسے زمیندار زمین کو صاف کرتا ہے۔ عرب کہتے ہیں مور معبد جیسے سرمہ کو باریک
کر کے آنکھوں میں ڈالنے کے قابل بنا لیتے ہیں ۔ اسی طرح جب دل کی زمین میں کوئی کنکر، پتھر ، ناہمواری
نہ رہے اور ایسی صاف ہو کہ گویا روح ہی روح ہو۔ اس کا نام عبادت ہے؛ چنانچہ اگر یہ درستی اور صفائی آئینہ
کی جاوے تو اس میں شکل نظر آجاتی ہے اور اگر زمین کی کی جاوے، تو اس میں انواع و اقسام کے پھل
پیدا ہو جاتے ہیں ہیں۔ پس انسان جو عبادت کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔ اگر دل صاف کرے اور اس میں کسی قسم
کی کجی اور ناہمواری، کنکر، پتھر نہ رہنے دے، تو اس میں خدا نظر آئے گا۔ میں پھر کہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کی محبت
کے درخت اُس میں پیدا ہو کر نشو و نما پائیں گے اور وہ اثمار شیریں و طیب ان میں لگیں گے۔ جو اُكُلُهَا دَاہم

سورة النريت
کے مصداق ہوں گے۔ یاد رکھو کہ یہ وہی مقام ہے، جہاں صوفیوں کے سلوک کا خاتمہ ہے۔ جب سالک
یہاں پہنچتا ہے، تو خدا ہی خدا کا جلوہ دیکھتا ہے۔ اس کا دل عرش الہی بنتا ہے اور اللہ تعالیٰ اُس پر نزول فرماتا
ہے۔ سلوک کی تمام منزلیں یہاں آکر ختم ہو جاتی ہیں کہ انسان کی حالت تعبد درست ہو، جس میں روحانی باغ
لگ جاتے ہیں اور آئینہ کی طرح خدا نظر آتا ہے۔ اسی مقام پر پہنچ کر انسان دُنیا میں جنت کا نمونہ پاتا ہے اور
یہاں ہی هُذَا الَّذِي رُزِقْنَا مِنْ قَبْلُ وَاتُوا بِهِ مُتَشَابِهًا (البقرة : (٢٦) کہنے کا حظ اور لطف اُٹھاتا ہے۔ غرض
حالت تعبد کی درستی کا نام عبادت ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۶ مورخہ ۲۴ جولائی ۱۹۰۲ء ۱۹۰۲ء صفحه ۹)
خدا تعالیٰ نے انسان کو اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا ہے جیسا کہ فرمایا ہے مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا
ليَعْبُدُونِ ۔ اب اگر انسان خود مومن اور عبد نہیں بنتا ہے اور اپنی زندگی کے اصل منشاء کو پورا نہیں کرتا کرتا ہے اور
پورا حق عبادت ادا نہیں کرتا بلکہ فسق و فجور میں زندگی بسر کرتا ہے اور گناہ پر گناہ کرتا ہے تو ایسے آدمی کو اولاد
کے لئے خواہش کیا نتیجہ رکھے گی ؟ صرف یہی کہ گناہ کرنے کے لئے وہ اپنا ایک اور خلیفہ چھوڑ نا چاہتا ہے۔ خود
کون سی کمی کی ہے جو اولاد کی خواہش کرتا ہے۔ الحکم جلد ۵ نمبر ۳۵ مورخه ۲۴ ستمبر ۱۹۰۱ء صفحه ۱۰)
قرآن شریف میں انسان کی زندگی کا مقصد یہ بتایا گیا ہے مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ یعنی
جن اور انسان کو اس لئے پیدا کیا ہے کہ وہ میری عبادت کریں۔ جب انسان کی پیدائش کی علت غائی یہی
ہے تو پھر چاہیے کہ خدا کو شناخت کریں جبکہ انسان کی پیدائش کی علت غائی یہ ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی عبادت
کرے اور عبادت کے واسطے اوّل معرفت کا ہونا ضروری ہے جب سچی معرفت ہو جاوے تب وہ اس کی
خلاف مرضی کو ترک کرتا اور سچا مسلمان ہو جاتا ہے جب تک سچا علم پیدا نہ ہو کوئی مفید نتیجہ پیدا نہیں ہوتا ۔
الحکم جلدے نمبرے مورخہ ۲۱ رفروری ۱۹۰۳ء صفحہ ۶۰۵ )
خدا نے انسان کے سلسلہ پیدائش کی علت غائی صرف اپنی عبادت رکھی ہے وَ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ
إِلَّا لِيَعْبُدُونِ پس حصر کر دیا ہے کہ صرف صرف عبادت الہی مقصد ہونا چاہیے اور صرف اسی غرض کے لئے یہ
سارا کارخانہ بنایا گیا ہے برخلاف اس کے اور ہی اور ارادے اور اور ہی اور خواہشات ہیں۔
الحکم جلدے نمبر ۱۲ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۶ )
جب خدا کا ارادہ انسانی خلقت سے صرف عبادت ہے تو مومن کی شان نہیں کہ کسی دوسری چیز کو عین مقصود
بنالے۔ حقوق نفس تو جائز ہیں مگر نفس کی بے اعتدالیاں جائز نہیں۔ حقوق نفس بھی اس لئے جائز ہیں کہ تا وہ

درماندہ ہوکر رہ ہی نہ جاوے ۔ تم بھی ان چیزوں کو اسی واسطے کام میں لاؤ۔ ان سے کام اس واسطے لو کہ یہ تمہیں
عبادت کے لائق بنائے رکھیں۔ نہ اس لئے کہ وہی تمہارا مقصود اصلی ہوں ۔
الحکم جلدے نمبر ۱۲ مورخہ ۳۱ مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۶ )
عاجزی اختیار کرنی چاہیے۔ عاجزی کا سیکھنا مشکل نہیں ہے۔ اس کا سیکھنا ہی کیا ہے انسان تو خود ہی عاجز
ہے اور وہ عاجزی کے لئے ہی پیدا کیا گیا ہے مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ تکبر وغیرہ سب بناوٹی
چیزیں ہیں اگر وہ اس بناوٹ کو اتار دے تو پھر اس کی فطرت میں عاجزی ہی نظر آوے گی ۔
البدر جلد ۲ نمبر ۱۴ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۱۰۹)
ایک بدکار آدمی کو بھی نیک خواب آجاتی ہے کیونکہ فطرتاً کوئی بد نہیں ہوتا ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے مَا خَلَقْتُ
الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ تو جب عبادت کے واسطے سب کو پیدا کیا ہے سب کی فطرت میں نیکی بھی رکھی
ہے اور خواب نبوت کا حصہ بھی ہے اگر یہ نمونہ ہر ایک کو نہ دیا جاتا تو پھر نبوت کے مفہوم کو سمجھنا تکلیف
مالا یطاق ہو جاتا اگر کسی کو علم غیب بتلایا جاتا وہ ہر گز نہ سمجھ سکتا۔
البدر جلد ۲ نمبر ۷ ۱ مورخه ۱۵ رمئی ۱۹۰۳ ء صفحه (۱۲۹)
یہ زمانہ ایسا آگیا ہے کہ انسان کی ہستی کی غرض وغایت کو بالکل بھلا دیا گیا ہے خود خدا انسانی خلقت کی غرض
تو یہ بتاتا ہے مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ مگر آج عبودیت سے نکل کر نادان انسان خود خدا بننا
چاہتا ہے اور وہ صدق و وفا، راستی اور تقویٰ جس کو خدا چاہتا ہے مفقود ہے۔ بازار میں کھڑے ہو کر اگر نظر کی
جاوے تو صد ہا آدمی ادھر سے آتے اُدھر چلے جاتے ہیں لیکن ان کی غرض اور مقصد محض دُنیا ہے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۸ مورخه ۱۰ / مارچ ۱۹۰۴ ء صفحه ۹)
بے محل استعمال سے حلال بھی حرام ہو جاتا ہے ۔ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ سے ظاہر ہے
که انسان صرف عبادت کے لیے پیدا کیا گیا ہے۔ پس اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے جس قدرا سے درکار
ہے۔ اگر اُس سے زیادہ لیتا ہے تو گو وہ شئے حلال ہی ہو مگر فضول ہونے کی وجہ سے اس کے لیے حرام ہو جاتی
ہے۔ جو انسان رات دن نفسانی لذات میں مصروف ہے وہ عبادت کا کیا حق ادا کر سکتا ہے۔ مومن کے لیے
ضروری ہے کہ وہ ایک تلخ زندگی بسر کرے لیکن عیش و عشرت میں بسر کرنے سے تو وہ اس زندگی کا عشر عشیر بھی
حاصل نہیں کر سکتا۔
البدر جلد ۳ نمبر ۲۶ مورخہ ۸ جولائی ۱۹۰۴ء صفحہ (۳)
اصل غرض انسان کی خلقت کی یہ ہے کہ وہ اپنے ربّ کو پہچانے اور اس کی فرمانبرداری کرے جیسا کہ

اللہ تعالیٰ نے فرما یا مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ میں نے جن اور انس کو اس لئے پیدا کیا ہے کہ وہ
میری عبادت کریں مگر افسوس کی بات ہے کہ اکثر لوگ جو دنیا میں آتے ہیں بالغ ہونے کے بعد بجائے اس
کے کہ اپنے فرض کو سمجھیں اور اپنی زندگی کی غرض اور غایت کو مد نظر رکھیں وہ خدا کو چھوڑ کر دنیا کی طرف مائل ہو
جاتے ہیں اور دُنیا کا مال اور اس کی عزتوں کے ایسے دلدادہ ہوتے ہیں کہ خدا کا حصہ بہت ہی تھوڑا ہوتا ہے
اور بہت لوگوں کے دل میں تو ہوتا ہی نہیں وہ دنیا ہی میں منہمک اور فنا ہو ہو جاتے ہیں ۔ انہیں خبر بھی نہیں ہوتی
کہ خدا بھی کوئی ہے ہاں اس وقت پتہ لگتا ہے جب قابض ارواح آ کر جان نکال لیتا ہے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۳۲ مورخه ۲۴ ستمبر ۱۹۰۴ء صفحه ۱)
خدا تعالیٰ نے انسان کو اس لیے پیدا کیا ہے کہ وہ اس کی معرفت اور قرب حاصل کرے مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ
وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ جو اس اصل غرض کو مد نظر نہیں رکھتا اور رات دن دنیا کے حصول کی فکر میں ڈوبا ہوا ہے
کہ فلاں زمین خریدلوں ۔ فلاں مکان بنالوں ۔ فلاں جائیداد پر قبضہ ہو جاوے۔ تو ایسے شخص سے سوائے اس
کے کہ خدا تعالیٰ کچھ دن تک مہلت دے کر واپس بلا لے اور کیا سلوک کیا جاوے۔ انسان کے دل میں خدا
کے قرب کے حصول کا ایک درد ہونا چاہیے جس کی وجہ سے اس کے نزدیک وہ ایک قابل قدر شے ہو ہو جاوے جاو
گا۔ اگر یہ درد اس کے دل میں نہیں ہے اور صرف دنیا اور اس کے مافیہا کا ہی درد ہے تو آخر تھوڑی سی مہلت
پا کر وہ ہلاک ہو جاوے گا۔
البدر جلد ۴ نمبر ۳ مورخه ۲۰ جنوری ۱۹۰۵ ء صفحه (۲)
خدا تعالیٰ نے انسان کو عبادت کے لئے پیدا کیا ہے جب کہ اس نے فرما یا مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا
ليَعْبُدُونِ پھر جب انسان کو عبادت کے لئے پیدا کیا ہے یہ نہیں ہو سکتا کہ وہ تاریکی ہی میں پڑا رہے ایسے
زمانے میں بالطبع اس کی ذات جوش مارتی ہے کہ کوئی مصلح پیدا ہو۔
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۲۷ مورخہ ۳۱ جولائی ۱۹۰۶ صفحه ۴)
انسان کی پیدائش کی اصل غرض بھی یہی ہے کہ وہ نماز کی حقیقت سیکھے جیسے فرمایا اللہ تعالیٰ نے مَا خَلَقْتُ
الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۸ صفحه ۴)
تمام جن اور انسان صرف اسی واسطے پیدا کئے گئے تھے کہ وہ خدا تعالیٰ کی معرفت میں ترقی کرتے اور
اللہ اور اس کے رسول کے حکموں پر چلتے ۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۸ صفحه ۵ )
میں نے جن اور انس کو پرستش دائمی کے لئے پیدا کیا ہے۔ مکتوبات احمد جلد اول صفحه ۵۹۰ )

آج 10 میں سے 10 باقی