سورة الاٴحزَاب
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
الْفَارُكُمْ خَيْرٌ مِنْ أُولَئِكُمْ أَمْ لَكُمْ بَرَاءَةٌ فِي الزُّبُرِ أَمْ يَقُولُونَ نَحْنُ
جَمِيعُ مُنْتَصِرٌ سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ الدُّبُرَ
کیا تمہارے کا فر فرعونی گروہ سے کچھ بہتر ہیں یا تم خدا کی کتابوں میں معذب اور ماخوذ ہونے سے مستثنیٰ
اور بری قرار دیئے گئے ہو۔ کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہماری جماعت بڑی قومی جماعت ہے کہ جو زبردست اور
فتح مند ہے۔ عنقریب یہ ساری جماعت پیٹھ پھیرتے ہوئے بھاگے گی۔
( براہین احمد یہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۵۵ حاشیہ نمبر ۱۱)
کیا کہتے ہیں کہ ہم ایک قومی جماعت ہیں جو جواب دینے پر قادر ہیں۔ عنقریب یہ ساری جماعت بھاگ
جائے گی اور پیٹھ پھیر لیں گے اور جب یہ لوگ کوئی نشان دیکھتے ہیں تو کہتے ہیں کہ یہ ایک معمولی اور قدیمی سحر
ہے۔
(براہین احمد یہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۹۲ حاشیه در حاشیه نمبر ۳)
رودرو
معتبر تفسیروں میں لکھا ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَ يُوَلُّونَ الدُّبُرَ تو آنحضرت صلی الله
علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھ کو معلوم نہیں کہ یہ پیشگوئی کس موقع کے متعلق ہے اور پھر جب بدر کی لڑائی میں فتح
عظیم ہوئی تو آپ نے فرمایا کہ اب معلوم ہوا کہ اس فتح عظیم کی یہ پیشگوئی خبر دیتی تھی ۔
رودرو
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۲۴۹)
آپ نے کس حو صلے اور دلیری کے ساتھ مخالفوں کو مخاطب کر کے کہا کہ فَكِيدُ ونِي جَمِيعًا (هود : ۵۶ ) یعنی
کوئی دقیقہ مکر کا باقی نہ رکھو۔ سارے فریب مکر استعمال کرو قتل کے منصوبے کرو۔ اخراج اور قید کی تدبیریں کرو،
مگر یاد رکھو سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَ يُوَلُّونَ الدُّبُرَ آخری فتح میری ہے۔ تمہارے سارے منصوبے خاک میں مل
جاویں گے۔ تمہاری ساری جماعتیں منتشر اور پراگندہ ہو جاویں گی اور پیٹھ دے نکلیں گی ۔ جیسے وہ عظیم الشان
دعوى إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا کسی نے نہیں کیا اور جیسے فَكِيدُونِي جَمِيعًا کہنے کو کسی کی ہمت نہ ہوئی ۔ یہ
بھی کسی کے منہ سے نہ نکلا۔ سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَ يُوَلُّونَ الدُّبُرَ یہ الفاظ اسی کے منہ سے نکلے جو خدا تعالیٰ کے
سائے کے نیچے الوہیت کی چادر میں لپٹا ہوا پڑا تھا۔ (الحکم جلد ۶ نمبر ۲۶ مورخہ ۲۴ جولائی ۱۹۰۲ء صفحہ ۸)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مکی زندگی ساری پیشگوئیوں سے بھری ہوئی ہے ان پر اگر ایک دانشمند آدمی
خدا سے خوف کھا کر غور کرے تو اسے معلوم ہو گا کہ کس قدر غیب کی خبریں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ملی ہیں
کیا اس وقت جبکہ ساری قوم آپ کی مخالف تھی اور کوئی ہمدرد اور رفیق نہ تھا یہ کہنا کہ سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَ يُوَلُّونَ
اللہ ہر چھوٹی بات ہو سکتی تھی ۔ اسباب کے لحاظ سے تو ایسا فتوی دیا جاتا تھا کہ ان کا خاتمہ ہو جاوے گا مگر آپ
ایسی حالت میں اپنی کامیابی اور دشمنوں کی ذلت اور نامرادی کی پیشگوئیاں کر رہے اور آخر اسی طرح وقوع
میں آتا ہے۔
لا
الحکم جلدے نمبر ۱۶ مورخه ۳۰ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۲)
إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّتِ وَنَهَرٍ فِي مَقْعَدِ صِدْقٍ عِنْدَ مَلِيكِ مُّقْتَدِرٍ ۔
متقی لوگ جو خدائے تعالیٰ سے ڈر کر ہر یک قسم کی سرکشی کو چھوڑ دیتے ہیں وہ فوت ہونے کے بعد جنات
اور نہر میں ہیں صدق کی نشست گاہ میں با اقتدار بادشاہ کے پاس۔ اب ان آیات کی رو سے صاف ظاہر ہے
کہ خدا تعالیٰ نے دخول جنت اور مقعد صدق میں تلازم رکھا ہے یعنی خدائے تعالیٰ کے پاس پہنچنا اور جنت
میں داخل ہونا ایک دوسرے کا لازم ٹھہرایا گیا ہے۔ سو اگر رَافِعُكَ اِلَى (ال عمران : ۵۶ ) کے یہی معنے ہیں جو
مسیح خدائے تعالیٰ کی طرف اٹھایا گیا تو بلا شبہ وہ جنت میں بھی داخل ہو گیا جیسا کہ دوسری آیت یعنی ارجعی
إلى رَبِّكِ ( الفجر : ۲۹ ) جو رَافِعُكَ إِلَی کے ہم معنی ہے بصراحت اسی پر دلالت کر رہی ہے۔ جس سے ثابت
ہوتا ہے کہ خدائے تعالیٰ کی طرف اٹھائے جانا اور گزشتہ مقربوں کی جماعت میں شامل ہو جانا اور بہشت میں
داخل ہو جانا یہ تینوں مفہوم ایک ہی آن میں پورے ہو جاتے ہیں۔ پس اس آیت سے بھی مسیح ابن مریم
کا فوت ہونا ہی ثابت ہوا۔ فَالْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَحَقَّ الْحَقِّ وَأَبْطَلَ الْبَاطِلَ وَنَصَرَ عَبْدَةً وَأَيَّدَ
مَأْمُورَةً
آیت وَ رَفَعْنَهُ مَكَانًا عَلِيًّا ( مریم : (۵۸) کی تفسیر کرتے ہوئے فرماتے ہیں ۔ )
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۳۵)
یہ امر ثابت ہے ہے کہ رفع سے مراد اس جگہ موت ہے مگر ایسی موت جو عزت کے ساتھ ہو۔ جیسا کہ مقربین
کے لئے ہوتی ہے کہ بعد موت ان کی روحیں علیمین تک پہنچائی جاتی ہیں ۔ فِي مَقْعَدِ صِدْقٍ عِنْدَ مَلِيكِ
مقْتَدِرٍ -
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۲۴)
مسیح علیہ السلام کا دُنیا میں دوبارہ آنا کسی طرح موجب وجاہت نہیں بلکہ آپ لوگوں کے عقیدے کے
موافق اپنی حالت اور مرتبہ سے متنزل ہو کر آئیں گے ۔ اُمتی بن کے امام مہدی کی بیعت کریں گے۔
مقتدی بن کر ان کے پیچھے نماز پڑھیں گے۔ پس یہ کیا وجاہت ہوئی بلکہ یہ تو قضیہ معکوسہ اور نبی اولوا العزم کی
ایک ہتک ہے اور یہ کہنا کہ ان سب باتوں کو وہ اپنا فخر سمجھیں گے بالکل بیہودہ خیال ہے لیکن اگر آسمان سے
نازل نہ ہوں تو یہ ان کی وجاہت ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فِي مَقْعَدِ صِدْقٍ عِنْدَ مَلِيكٍ مُقْتَدِرٍ - غرض
ایام الصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۴۱۲، ۴۱۳)
واپس آنے میں کوئی وجاہت نہیں ۔