سورة العَصر
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
رہ جائے جس پر فنا طاری نہ ہو اور تبدل اور تغیر کو قبول نہ کرے اور اپنی پہلی حالت پر باقی رہے۔ پس وہ وہی
خدا ہے جو تمام فانی صورتوں کو ظہور میں لایا اور خو دفنا کی دست برد سے محفوظ رہا۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۷۱،۳۷۰)
ہر ایک وجود ہلاک ہونے والا اور تغیر پذیر ہے اور وہ جو باقی رہنے والا ہے وہی خدا ہے یعنی ہر ایک چیز فنا
قبول کرتی ہے اور تغیر قبول کرتی ہے مگر انسانی فطرت اس بات کے ماننے کے لئے مجبور ہے کہ اس تمام عالم
ارضی اور سماوی میں ایک ایسی ذات بھی ہے کہ جب سب پر فنا اور تغیر وارد ہو اس پر تغیر اور فنا وارد نہیں ہوگی وہ
اپنے حال پر باقی رہتا ہے وہی خدا ہے۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۹۸،۹۷)
كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَان یعنی ہر ایک جو زمین پر ہے آخر مرے گا پس ۔۔۔۔۔۔ ہر ایک چیز کے لئے بجز اپنی
ذات کے موت ضروری ٹھہرادی۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۱۶۵)
خدا تعالی قدیم سے خالق چلا آتا ہے۔ لیکن اس کی وحدت اس بات کو بھی چاہتی ہے کہ کسی وقت سب کو فنا
کر دے ۔ كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَإِن سب جو اس پر ہیں فنا ہو جانے والے ہیں ۔ خواہ کوئی وقت ہو ۔ ہم نہیں کہہ
سکتے کہ وہ وقت کب آئے گا۔ مگر ایسا وقت ضرور آنے والا ہے ۔ یہ اس کے آگے ایک کرشمہ قدرت ہے ۔ وہ
چاہے پھر خلق جدید کر سکتا ہے۔ تمام آسمانی کتابوں سے ظاہر ہے کہ ایسا وقت ضرور آنے والا ہے۔
( بدر جلد ۶ نمبر ۹ مورخه ۲۱ فروری ۱۹۰۷ ء صفحه (۴)
يَسْلُهُ مَنْ فِي السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ ۔
ہمارا خداوند قادر نا در مطلق ایسا نہیں ہے۔ وہ تمام ذرات عالم اور ارواح اور جمیع مخلوقات کو پیدا کرنے والا
ہے۔ اس کی قدرت کی نسبت اگر کوئی سوال کیا جائے تو بجز ان خاص باتوں کے جو اس کی صفات کاملہ اور
چاہتا یہ
مواعید صادقہ کے منافی ہوں ۔ باقی سب امور پر وہ قادر ہے اور یہ بات کہ گو وہ قادر ہو مگر کرنا نہیں
عجیب بے ہودہ الزام ہے جب کہ اس کی صفات میں كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ بھی داخل ہے۔ اور ایسے
تصرفات کہ پانی سے برودت دور کرے۔ یا آگ سے خاصیت احراق زائل کر دیوے اس کی صفات کاملہ
اور مواعید صادقہ کی منافی نہیں ہیں۔
( بركات الدعا، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۹،۲۸)
يَسْتَلُهُ مَنْ فِي السَّمواتِ وَالْأَرْضِ ۔ اس سے مانگنے والے تمام زمین و آسمان کے باشندے ہیں ۔
ست بچن ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۲۳)
ہر ایک دن وہ ہر یک کام میں ہے کسی کو بلاوے اور کسی کورڈ کرے اور کسی کو آباد کرے اور کسی کو ویران
کرے اور کسی کو عزت دے اور کسی کو ذلت دے۔
ست بچن، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۳۰)
جس طرح ستارے ہمیشہ نوبت به نوبت طلوع کرتے رہتے ہیں اسی طرح خدا کے صفات بھی طلوع کرتے
رہتے ہیں۔ کبھی انسان خدا کے صفات جلالیہ اور استغنائے ذاتی کے پرتوہ کے نیچے ہوتا ہے اور کبھی صفات
جمالیہ کا پرتوہ اس پر پڑتا ہے۔ اسی کی طرف اشارہ ہے جو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ ۔
چشمه سیحی ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۶۹)
وہ (خدا۔ ناقل ) اور اس کی صفات قدیم ہی سے ہیں مگر اس پر یہ لازم نہیں ہے کہ ہر ایک صفت کا علم ہم کو
دے دے اور نہ اس کے کام اس دنیا میں سما سکتے ہیں۔ خدا کے کلام میں دقیق نظر کرنے سے پتہ لگتا ہے کہ وہ
از لی اور ابدی ہے اور مخلوقات کی ترتیب اس کے ازلی ہونے کی مخالف نہیں۔
البدر جلد ۲ نمبر ۵ مورخه ۲۰ فروری ۱۹۰۳ ء صفحه ۳۸)
يمَعْشَرَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ إِنِ اسْتَطَعْتُمُ أَنْ تَنْفُذُوا مِنْ أَقْطَارِ السَّمَوتِ
وَالْأَرْضِ فَانْفُذُوا لَا تَنْفُذُونَ إِلَّا بِسُلْطَن ۔
خدا تعالیٰ کے ملک سے جو زمین و آسمان ہے تم باہر نہیں جاسکتے ۔ جہاں جاؤ گے خدا کا غلبہ تمہارے ساتھ ہوگا۔
ست بچن، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۲۶)
وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتُن ۔
جو شخص خدا تعالیٰ سے خائف ہے اور اس کی عظمت و جلال کے مرتبہ سے ہراساں ہے اس کے لئے دو ،
بہشت ہیں ایک یہی دُنیا اور دوسری آخرت۔ (اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحہ ۳۸۶)
جو شخص خدا تعالیٰ کے مقام اور عزت کا پاس کر کے اور اس بات سے ڈر کر کہ ایک دن خدا کے حضور میں
پوچھا جائے گا گنہ کو چھوڑتا ہے اُس کو دو بہشت عطا ہوں گے (۱) اول اسی دنیا میں بہشتی زندگی اس کو عطا کی
جاوے گی اور ایک پاک تبدیلی اس میں پیدا ہو جائے گی اور خدا اس کا متولی اور متکفل ہوگا۔ دوسرے مرنے
کے بعد جاودانی بہشت اس کو عطا کیا جائے گا ۔ یہ اس لئے کہ وہ خدا سے ڈرا اور اس کو دنیا پر اور نفسانی جذبات
پر مقدم کر لیا۔
لیکچر لا ہو، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۱۵۸)
انسان کے لئے دو جنت ہیں۔ جو شخص خدا سے پیار کرتا ہے کیا وہ ایک جلنے والی زندگی میں رہ سکتا
ہے؟ جب اس جگہ ایک حاکم کا دوست دنیوی تعلقات میں ایک قسم کی بہشتی زندگی میں ہوتا ہے تو کیوں نہ ان
کے لئے دروازہ جنت کا کھلے جو اللہ کے دوست ہیں، اگر چہ دنیا پر از تکلیف و مصائب ہے، لیکن کسی کو کیا خبر وہ
کیسی لذت اٹھاتے ہیں؟ اگر ان کو رنج ہو تو آدھ گھنٹہ تکلیف اٹھانا بھی مشکل ہے ، حالانکہ وہ تو تمام عمر تکلیف
میں رہتے ہیں ۔ ایک زمانہ کی سلطنت ان کو دے کر ان کو اپنے کام سے روکا جاوے تو وہ کب کسی کی سنتے
ہیں؟ اس طرح خواہ مصیبت کے پہاڑ ٹوٹ پڑیں وہ اپنے ارادہ کو نہیں چھوڑتے۔ ہمارے ہادی کامل کو یہ
دونوں باتیں دیکھنی پڑیں۔ ایک وقت تو طائف میں پتھر برسائے گئے ۔ ایک کثیر جماعت نے سخت سے
سخت جسمانی تکلیف دی لیکن آنحضرت کے استقلال میں فرق نہ آیا۔ جب قوم نے دیکھا کہ مصائب
و شدائد سے ان پر کوئی اثر نہ پڑا ، تو انہوں نے جمع ہو کر بادشاہت کا وعدہ دیا۔ اپنا امیر بنانا چاہا۔ ہر ایک قسم
کے سامان آسائش مہیا کر دینے کا وعدہ کیا۔ حتی کہ عمدہ سے عمدہ بی بی بھی۔ بدیں شرط کہ حضرت بتوں کی
مذمت چھوڑ دیں۔ لیکن جیسے کہ طائف کی مصیبت کے وقت ویسی ہی اس وعدہ بادشاہت کے وقت حضرت
نے کچھ پروانہ کی اور پتھر کھانے کو ترجیح دی۔ سو جب تک خاص لذت نہ ہو، تو کیا ضرورت تھی کہ آرام چھوڑ کر
دکھوں میں پڑتے ۔
رپورٹ جلسہ سالانه ۱۸۹۷ء صفحہ ۳۶، ۳۷)
جو شخص خدا تعالیٰ کے حضور کھڑا ہونے سے ڈرا۔ اس کے واسطے دو بہشت ہیں۔ یعنی ایک بہشت تو اسی
دنیا میں مل جاتا ہے، کیونکہ خدا تعالیٰ کا خوف اُس کو برائیوں سے روکتا ہے اور بدیوں کی طرف دوڑ نا دل میں
ایک اضطراب اور قلق پیدا کرتا ہے۔ جو بجائے خود ایک خطرناک جہنم ہے، لیکن جو شخص خدا کا خوف کھاتا ہے
تو وہ بدیوں سے پر ہیز کر کے اس عذاب اور درد سے تو دم نقد بچ جاتا ہے جو شہوات اور جذبات نفسانی کی
غلامی اور اسیری سے پیدا ہوتا ہے اور وہ وفاداری اور خدا کی طرف جھکنے میں ترقی کرتا ہے جس سے ایک
لذت اور سرور اُسے دیا جاتا ہے اور یوں بہشتی زندگی اسی دنیا سے اُس کے لیے شروع ہو جاتی ہے اور اسی
طرح پر اس کے خلاف کرنے سے جہنمی زندگی شروع ہو جاتی ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۱ مورخه ۲۴ مارچ ۱۹۰۲ء صفحه ۴)
انسان بہت بڑی ذمہ داریاں لے کر آتا ہے اس لئے آخرت کی فکر کرنی چاہیے اور اس کی طیاری ضروری
ہے۔ اس طیاری میں جو تکالیف آتی ہیں وہ رنج اور تکلیف کے رنگ میں نہ سمجھو بلکہ اللہ تعالیٰ اُن پر بھیجتا ہے
جن کو دونوں بہشتوں کا مزہ چکھانا چاہتا ہے وَ لِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتُن۔ مصائب آتے ہیں تا کہ ان
عارضی امور کو جو تکلف کے رنگ میں ہوتے ہیں نکال دے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۶ مورخه ۲۴ ۱ دسمبر ۱۹۰۲ء صفحه (۲)
سب سے بہتر غم غلط کرنے والا اور راحت بخشنے والا سچا ایمان ہے۔ یہ مومن ہی کے لئے ہے۔ وَلِمَنْ
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۹ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۲ ء صفحه ۶ )
خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتَن ۔
عبد القادر نادر جیلانی جیلا علیہ الرحمۃہ کہتے ہیں کہ جب آدمی عارف ہو جاتا ہے تو اس کی عادت کا ثواب ضائع ہو- جاتا
ہے کیونکہ جب نفس مطمئنہ ہو گیا امارہ نہ رہا تو ثواب کیسے رہا۔ نفس کی مخالفت کرنے سے ثواب تھا وہ ا ا وہ اب رہی
نہیں۔ قرآن شریف میں ہے وَ لِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتُن یعنی وہ جنت میں داخل ہو گیا اور اس کا درجہ
ثواب کا نہ رہا۔
البدر جلد نمبرے مورخہ ۱۲ دسمبر ۱۹۰۲ ء صفحہ ۵۰)
ابْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنتُمْ تُوعَدُونَ ( حم السجدة : ۳۱) اور بشارت دی کہ تم خوش ہو اس جنت
سے۔ اور اس جنت سے یہاں مراد دنیا کی جنت ہے۔ جیسے ہے وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتُن ۔
البدر جلد نمبرے مورخہ ۱۲ دسمبر ۱۹۰۲ء صفحہ ۵۱)
بہشت ایک ہی چیز نہیں بلکہ فرمایا وَ لِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتُن خدا سے ڈرنے والے کے لئے دو
بہشت ہیں ۔
الحکم جلدے نمبر ۸ مورخه ۲۸ رفروری ۱۹۰۳ء صفحہ ۶ )
قرآن شریف میں دو جنتوں کا بیان ہے جیسے کہ لکھا ہے وَ لِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتُن یعنی جو کوئی
اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے اس کے لئے دو جنتیں ہیں ایک دُنیا میں اور ایک آخرت میں ۔ دُنیا والی جنت وہ ہے جو
کہ اس درجہ کے بعد انسان کو حاصل ہو جاتی ہے اور اس مقام پر پہنچ کر انسان کی اپنی کوئی مشیت نہیں رہتی
بلکہ خدا تعالیٰ کی مشیت اس کی اپنی مشیت ہوتی ہے اور جیسے ایک انسان کو خصّی کر کے چھوڑ دیا جاتا ہے تو وہ
زنا کاری وغیرہ حرکات کا مرتکب ہی نہیں ہو سکتا ویسے ہی یہ شخص خصی کر دیا جاتا ہے اور اس سے کوئی بدی نہیں
ہو سکتی۔
البدر جلد ۲ نمبر ۳۰ مورخه ۱۴ اگست ۱۹۰۴ ء صفحه ۲۳۵)
جو شخص خدا تعالیٰ سے خائف ہے اور اس کی عظمت اور جلال کے مرتبہ سے ہراساں ہے اس کے لیے دو
بہشت ہیں ایک یہی دنیا اور دوسری آخرت ۔ جو شخص سچے اور خالص دل سے نقش ہستی کو اس کی راہ میں مٹا کر
اس کے متلاشی ہوتے ہیں اور عبادت کرتے ہیں تو اس میں ان کو ایک قسم کی لذت شروع ہو جاتی ہے اور
ان کو وہ روحانی غذا ئیں ملتی ہیں جو روح کو روشن کرتی اور خدا کی معرفت کو بڑھاتی ہیں ۔
البدر جلد ۲ نمبر ۴۳ مورخه ۱۶ نومبر ۱۹۰۳ء صفحه ۳۳۵)
چونکہ اس دنیا میں بھی ایک بہشت ہے جو مومن کو دیا جاتا ہے اس کے موافق ایک تبدیلی بھی یہاں ہوتی
ہے اس کو اک خاص قسم کا رعب دیا جاتا ہے جو الہی تجلیات کے پرتو سے ملتا ہے نفس امارہ کے جذبات سے
اس کو روک دیا جاتا ہے اور نفس مطمئنہ کی سکینت اور اطمینان اس کو ملتا ہے اس کی دعائیں قبول ہوتی ہیں ۔۔۔۔
اس کے سارے جوشوں کو ٹھنڈا کر دیا جاتا ہے اور وہ خدا تعالیٰ میں ایک راحت اور اطمینان پالیتا ہے اور ایک
تبدیلی اس میں پیدا ہو جاتی ہے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۸ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۰۴ء صفحه ۶ )
اس امت پر یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل ہے۔ اسلام جس بات کو چاہتا ہے وہ اسی جگہ سے اسلام کے ذریعہ
سے حاصل ہو جاتی ہے۔ وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتَن ۔ خدا کے دیدار کے واسطے اسی جگہ سے حواس
ملتے ہیں ۔
البدر جلد ۳ نمبر ۲۵ مورخہ یکم جولائی ۱۹۰۴ ء صفحہ ۶ )
جو لوگ اللہ تعالیٰ کے حضور کھڑے ہونے سے ڈرتے ہیں ان کو دو جنت ملتے ہیں ۔ ہمارے نزدیک اس
کی حقیقت یہ ہے کہ ایک جنت تو وہ ہے جو مرنے کے بعد ملتی ہے دوسری جنت اسی دنیا میں عطا ہوتی ہے اور
یہی جنت اس دوسری جنت کے ملنے اور عطا ہونے پر بطور گواہ واقعہ ٹھہر جاتی ہے۔ ایسا مومن دُنیا میں بہت
سے دوزخوں سے رہائی پاتا ہے۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۳۵ مورخه ۱۰ راکتوبر ۱۹۰۵ء صفحه ۸)
یا درکھو جو خدا کی طرف صدق اور اخلاص سے قدم اُٹھاتے ہیں وہ کبھی ضائع نہیں کئے جاتے ان کو دونوں
جہانوں کی نعمتیں دی جاتی ہیں جیسے فرمایا اللہ تعالیٰ نے وَ لِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتُن اور یہ اس واسطے
فرمایا کہ کوئی یہ خیال نہ کرے کہ میری طرف آنے والے دنیا کھو بیٹھے ہیں ۔ بلکہ ان کے لئے دو بہشت ہیں
ایک بہشت تو اسی دنیا میں اور ایک جو آگے ہوگا۔ الحکم جلد ۱۲ نمبر ۴ مورخه ۱۴ جنوری ۱۹۰۸ ء صفحه ۳)
هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ ۔
نیکی کرنے کی پاداش نیکی ہے۔ اگر ہم صرف مسلمان نیکی کرنے والے سے نیکی کریں اور غیر مذہب والوں
سے نیکی نہ کریں تو ہم خدا تعالیٰ کی تعلیم کو چھوڑتے ہیں کیونکہ اس نے نیکی کی پاداش میں کسی مذہب کی قید نہیں
لگائی بلکہ صاف فرمایا ہے کہ اُس شریر پر خدا راضی نہیں کہ جو نیکی کرنے والوں سے بدی کرتا ہے۔
احسان کا بدلہ بجز احسان کے اور کچھ نہیں ۔
ایام اصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۳۶۷)
مجموعه اشتہارات جلد اول صفحه (۴۵۹)
البدر جلد ۶ نمبر ۱۹ مورخه ۹ رمئی ۱۹۰۷ ء صفحه ۶)
احسان کا بدلہ احسان ہے۔
قرآن میں جہاں جہاں خدا نے محسن کا ذکر فرمایا ہے وہاں کوئی شرط نہیں لگائی کہ وہ مسلمان ہو اور موحد ہو
اور فلاں سلسلہ کا ہو بلکہ عام طور پر حسن کی نسبت فرمایا خواہ وہ کوئی مذہب رکھتا ہو ۔ هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا
الاحسان کہ کیا احسان کا بدلہ احسان کے سوا بھی ہو سکتا ہے۔
الحکم جلد ۴ نمبر ۵ مورخه ۱۰ فروری ۱۹۰۰ صفحه ۵ )
اس سے یہ مراد ہرگز نہیں کہ مسلمان احسان کرے تو اس کے بدلہ میں احسان کرو اور اگر غریب مذہب
والا کرے تو نیش زنی کرو۔ یہ تو خبیث کا کام ہے۔ اللہ تعالیٰ کا یہی منشا ہے کہ کوئی ہو جو احسان کرتا ہے۔ اس
کے ساتھ احسان کرنا فرض ہے۔ احسان کی تو یہ طاقت ہے کہ اگر ایک کتے کو تم ٹکڑا ڈال دو تو وہ بار بار تمہاری
طرف آئے گا خواہ تم اُسے مار کر بھی نکالومگر وہ تمہیں دیکھ کر اس احسان کے شکریہ کے لیے دم ہلاوے گا۔ پھر
وہ انسان تو کتے سے بھی بدتر ہے جو انسان ہو کر احسان شناسی سے کام نہیں لیتا۔
الحکم جلد ۱۱ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحه ۳)