سورة الواقِعَة
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الواقعة
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
با کواب وَ آبَارِيقَ وَكَأْسٍ مِنْ مَّعِينٍ لَا يُصَدَّعُونَ عَنْهَا وَلَا يُنْزِفُونَ ۔
اور شراب صافی کے پیالے جو آب زلال کی طرح مصفی ہوں گے بہشتیوں کو دیئے جائیں گے۔ وہ
شراب ان سب عیبوں سے پاک ہوگی کہ دردسر پیدا کرے یا بیہوشی اور بدمستی اس سے طاری ہو۔ بہشت
میں کوئی لغو اور بیہودہ بات سننے میں نہیں آئے گی اور نہ کوئی گناہ کی بات سنی جائے گی بلکہ ہر طرف سلام سلام
جو رحمت اور محبت اور خوشی کی نشانی ہے سننے میں آئے گا۔ اس دن مومنوں کے مونہہ تر و تازہ اور خوبصورت
ہوں گے اور وہ اپنے رب کو دیکھیں گے اور جو شخص اس جہان میں اندھا ہے وہ اس جہان میں بھی اندھا ہی
ہوگا بلکہ اندھوں سے بھی گیا گزرا۔ اب ان تمام آیات سے ظاہر ہے کہ وہ بہشتی شراب دنیا کی شرابوں سے
کچھ مناسبت اور مشابہت نہیں رکھتی بلکہ وہ اپنی تمام صفات میں ان شرابوں سے مبائن اور مخالف ہے اور کسی
جگہ قرآن شریف میں یہ نہیں بتلایا گیا کہ وہ دنیوی شرابوں کی طرح انگور سے یا قند سیاہ اور کیکر کے چھلکوں سے
یا ایسا ہی کسی اور دنیوی مادہ سے بنائی جائے گی بلکہ بار بار کلام الہی میں یہی بیان ہوا ہے کہ اصل تخم اس شراب
کا محبت اور معرفت الہی ہے جس کو دنیا سے ہی بندہ مومن ساتھ لے جاتا ہے۔ اور یہ بات کہ وہ روحانی امر
کیوں کر شراب کے طور پر نظر آ جائے گا۔ یہ خدائے تعالیٰ کے بھیدوں میں سے ایک بھید ہے جو عارفوں پر
مکاشفات کے ذریعہ سے کھلتا ہے اور عقلمند لوگ دوسری علامات و آثار سے اس کی حقیقت تک پہنچتے ہیں۔
ثُلَةٌ مِّنَ الْأَوَّلِينَ ، وَثُلَةٌ مِّنَ الْآخِرِينَ )
سرمه چشم آریہ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۱۵۷)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھلے کھلے طور پر اپنی اُمت کے حق میں فرما دیا تھا کہ تم آخری زمانہ میں
بکلی یہودیوں کے قدم پر قدم رکھ کر یہودی بن جاؤ گے اور یہ بلائیں آخری زمانہ میں سب سے زیادہ مشرقی
ملکوں میں پھیلیں گی یعنی ہندوستان و خراسان وغیرہ میں۔ تب اس یہودیت کی بیخ کنی کے لئے مسیح ابن مریم
نازل ہو گا یعنی مامور ہو کر آئے گا۔ اور فرمایا کہ جیسا کہ یہ امت یہودی بن جائے گی ایسا ہی ابن مریم بھی اپنی
صورت مثالی میں اسی اُمت میں سے پیدا ہو گا نہ یہ کہ یہودی تو یہ اُمت بنی اور ابن مریم بنی اسرائیل میں
و
سے آوے۔ ایسا خیال کرنے میں سراسر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی کسر شان ہے اور نیز آیت الله من
الْأَوَّلِينَ وَثُلَّةٌ مِنَ الْآخِرِينَ کے برخلاف ۔ (ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۱۹، ۴۲۰)
کیا تم وہ باتیں یاد نہیں کرتے جو عالم الغیب نے کہیں اور اس نے تمہیں ایک آنے والے امام کی قرآن
کریم میں خبر دی ہے اور کہا کہ ایک گروہ پہلوں میں سے اور ایک گروہ پچھلوں میں سے ہوگا اور ہر ایک گروہ
کے لئے ایک امام ہوتا ہے سو سوچو کیا اس میں کوئی کلام ہے؟ سو تم امام الآخرین سے کہاں بھاگتے ہو۔
نور الحق حصہ دوم، روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۲۱۷)
وَهُهُنَا نُكْتَةٌ كَشَفِيَّةٌ لَيْسَتْ مِنَ
اس
جگہ ایک کشفی نکتہ ہے جو پہلے سننے میں نہیں
الْمَسْمُوعِ فَاسْمَعُ مُصْغِيًّا وَ عَلَيْكَ آیا ۔ اسے پوری توجہ سکینت اور وقار سے سنیں ۔ اور وہ
بِالْمَوْدُوعِ وَهُوَ أَنَّهُ تَعَالَى مَا اخْتَارَ لِنَفْسِهِ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے یہاں اپنے لئے چار صفات کو
هُهُنَا أَرْبَعَةً مِنَ الصَّفَاتِ إِلَّا لِيُرِى صرف اس لئے نہیں اختیار کیا ہے کہ وہ ان کا نمونہ اس
نَمُوذَجَهَا فِي هَذِهِ الدُّنْيَا قَبْلَ الْمَمَاتِ دُنیا میں ہماری موت سے پہلے دکھائے۔ سو اللہ تعالیٰ
فَأَشَارَ فِي قَوْلِهِ وَلَهُ الْحَمْدُ فِي الْأُولیٰ نے اپنے فرمان لَهُ الْحَمْدُ فِي الْأُولَى وَالْآخِرَةِ میں اس
وَالْآخِرَةِ إِلَى أَنَّ هَذَا النَّمُوذَجَ يُعطى طرف اشارہ کیا ہے کہ یہ نمونہ پہلے صدر اسلام کو دیا
لِصَدْرِ الْإِسْلَامِ ثُمَّ لِلْآخَرِينَ مِنَ الأُمَّةِ جائے گا پھر آخری زمانہ میں زوال پذیر امت کو بھی دیا
القصص : اے
الدَّاخِرَةِ وَكَذَالِكَ قَالَ فِي مَقَامٍ آخر جائے گا ۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ نے جو سب سے سچا ہے
وَهُوَ أَصْدَقُ الْقَائِلِينَ ثُلَّةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ وَ ایک اور مقام میں فرما یا ثُلَّةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ وَثُلَةٌ مِنَ
ثُلَّةٌ مِنَ الْآخِرِينَ فَقَسَمَ زَمَانَ الْهَدَايَةِ الْآخِرِينَ پس اس نے ہدایت ، مدد اور نصرت کے زمانہ کو
وَالْعَوْنِ وَالنُّصْرَةِ إِلى زَمَانِ نَبِيِّنَا صَلَّی دو حصوں میں تقسیم کر دیا۔ ایک زمانہ تو نبی اکرم صلی اللہ
اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِلى الزَّمَانِ الْآخَرِ علیہ وسلم کا ہے اور ایک زمانہ اس امت کے مسیح کا ہے۔ ا
الَّذِي هُوَ زَمَانُ مَسِيحِ هَذِهِ الْمِلَّةِ اسی طرح اس نے یہ بھی فرمایا وَآخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا
وَكَذَالِكَ قَالَ وَاخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا يَلْحَقُوا بِهِمُ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے مسیح موعود اور
بِهِمْ فَأَشَارَ إِلَى الْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ آپ کی جماعت کی طرف اشارہ کیا اور نیز ان لوگوں کی
وَجَمَاعَتِهِ وَالَّذِينَ اتَّبَعُوهُمْ فَثَبَتَ طرف جو ان کی پیروی کریں گے۔ پس قرآن مجید کے
بِنُصُوصٍ بَيِّنَةٍ مِنَ الْقُرْآنِ أَنَّ هَذِهِ واضح نصوص سے ثابت ہوا کہ یہ مذکورہ چار صفات
الصَّفَاتِ قَدْ ظَهَرَتْ فِي زَمَنِ نَبِيِّنَا ثُمَّ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بھی ظاہر ہوئیں
تَظْهَرُ فِي أَخَرِ الزَّمَانِ
پھر آخری زمانہ میں بھی ظاہر ہوں گی ۔ (ترجمہ از مرتب )
اعجاز المسیح روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۱۵۳، ۱۵۴)
اگر چہ زمانہ فیج اعوج میں بھی جماعت کثیر گمراہوں کے مقابل نیک اور اہل اللہ اور ہر صدی کے سر پر
مجد د بھی ہوتے رہے ہیں لیکن حسب منطوق آیت قُلَةٌ مِّنَ الْأَوَّلِينَ وَ قُلَةٌ مِّنَ الْآخِرِينَ خالص
محمدی گروہ جو ہر ایک پلید ملونی اور آمیزش سے پاک اور تو بہ نصوح سے غسل دیئے ہوئے ایمان اور دقائق
عرفان اور علم اور عمل اور تقویٰ کے لحاظ سے ایک کثیر التعداد جماعت ہے یہ اسلام میں صرف دو گروہ ہیں یعنی
گروه اولین و گروه آخرین جو صحابہ اور مسیح موعود کی جماعت سے مراد ہے اور چونکہ حکم کثرت مقدار اور کمال
صفائی انوار پر ہوتا ہے اس لئے اس سورۃ میں اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کے فقرہ سے مراد یہی دونوں گروہ ہیں یعنی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مع اپنی جماعت کے اور مسیح موعود مع اپنی جماعت کے۔ خلاصہ کلام یہ کہ خدا نے
ابتدا سے اس اُمت میں دو گروہ ہی تجویز فرمائے ہیں اور انہی کی طرف سورہ فاتحہ کے فقرہ انْعَمْتَ عَلَيْهِمُ میں
اشارہ ہے (۱) ایک اولین جو جماعتِ نبوی ہے (۲) دوسرے آخرین جو جماعت مسیح موعود ہے اور
ل الجمعة : ٤
افراد کاملہ جو درمیانی زمانہ میں ہیں جو فیج اعوج کے نام سے موسوم ہے جو بوجہ اپنی کمی مقدار اور
کثرت اشرار و فجار و هجوم افواج بد مذاهب و بد عقائد و بد اعمال شاذ و نادر کے حکم میں سمجھے گئے گو دوسرے
فرقوں کی نسبت درمیانی زمانہ کے صلحاء امت محمد یہ بھی باوجود طوفانِ بدعات کے ایک دریائے عظیم کی
طرح ہیں ۔
(تحفہ گولڑو یہ روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۲۲۵، ۲۲۶)
ابرار اخیار کے بڑے گروہ جن کے ساتھ بد مذاہب کی آمیزش نہیں وہ دو ہی ہیں ایک پہلوں کی جماعت
یعنی صحابہ کی جماعت جو زیر تربیت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہے دوسری پچھلوں کی جماعت جو بوجہ تربیت
روحانی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جیسا کہ آیت وَآخَرِينَ مِنْهُمْ سے سمجھا جاتا ہے صحابہ کے رنگ میں
ہیں۔ یہی دو جماعتیں اسلام میں حقیقی طور پر منعم علیہم ہیں اور خدا تعالیٰ کا انعام اُن پر یہ ہے کہ اُن کو انواع
اقسام کی غلطیوں اور بدعات سے نجات دی ہے اور ہر ایک قسم کے شرک سے ان کو پاک کیا ہے اور خالص اور
روشن تو حید ان کو عطا فرمائی ہے۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۲۲۷، ۲۲۸)
انْظُرُ فِي الْبُخَارِيِّ وَغَيْرِهِ مِنَ دیکھو بخاری اور دوسری صحاح میں کس طرح ہمارے
الصِّحَاحِ كَيْفَ بَشَّرَ نَبِيُّنَا وَرَسُولُنَا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بشارت دیتے ہوئے فرمایا
صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ إِنَّهُ سَيَكُونُ ہے کہ آپ کی امت میں بعض ایسے لوگ بھی ہوں گے جن
فِي أُمَّتِهِ قَوْمٌ يُكَلِّمُونَ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَكُونُوا سے اللہ تعالیٰ کلام کرے گا اور وہ نبی نہیں ہوں گے ان کا
أَنْبِيَاءَ وَيُسَمَّوْنَ مُحَدِّثِينَ وَقَالَ اللهُ جَلَّ نام محدث رکھا جائے گا۔ اور اللہ جل شانہ نے فرمایا ہے
شَأْنُهُ ثُلَّةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ وَثُلَةٌ مِنَ الْآخِرِينَ ثُلَّةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ وَثُلَةٌ مِنَ الْآخِرِينَ ( ترجمه از مرتب )
و
( تحفة بغداد، روحانی خزائن جلدے صفحہ (۱۵)
و سو
ثُمَّ بَشَرَ لَنَا وَقَالَ ثُلَّةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ پھر اللہ تعالیٰ نے ہمیں بشارت دیتے ہوئے فرہ ہوئے فرمایا ہے ثلة
وَثُلَةٌ مِنَ الْآخِرِينَ وَفِي هَذِهِ الْآيَةِ أَشَارَ مِنَ الْأَوَّلِينَ وَثُلَةٌ مِنَ الْآخِرِينَ اور اس آیت میں یہ
إِلَى أَنَّ هَذِهِ الأُمَّةَ تُكَلِّمُ كَمَا كُلِمَتِ اشارہ ہے کہ اس امت سے بھی اللہ تعالی اس طرح کلام کرے گا
الأُمَمُ مِنْ قَبْلُ۔
( تحفة بغداد ، روحانی خزائن جلد ۷ صفحه ۲۲ حاشیہ )
جس طرح وہ پہلی امتوں سے کلام کرتا رہا ہے۔ (ترجمہ از مرتب )
فَلَا أُقْسِمُ بِمَواقِعِ النُّجُومِ وَ إِنَّهُ لَقَسَمٌ لَوْ تَعْلَمُونَ عَظِيمٌ ﴿ إِنَّهُ لَقُرْآنٌ
كَرِيمُ فِي كِتَبٍ مَكْنُونَ لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ )
میں مواقع النجوم کی قسم کھاتا ہوں اور یہ بڑی قسم ہے اگر تمہیں علم ہو۔ اور قسم اس بات پر ہے کہ یہ قرآن
عظیم الشان کتاب ہے اور اس کی تعلیمات سنت اللہ کے مخالف نہیں بلکہ اس کی تمام تعلیمات کتاب مکنون
یعنی صحیفہ فطرت میں لکھی ہوئی ہیں اور اس کے دقائق کو وہی لوگ معلوم کرتے ہیں جو پاک کئے گئے ہیں
( اس جگہ اللہ جل شانہ نے مواقع النجوم کی قسم کھا کر اس طرف اشارہ کیا کہ جیسے ستارے نہایت بلندی کی وجہ
سے نقطوں کی طرح نظر آتے ہیں مگر وہ اصل میں نقطوں کی طرح نہیں بلکہ بہت بڑے ہیں ایسا ہی قرآن کریم
اپنی نہایت بلندی اور علوشان کی وجہ سے کم نظروں کے آنکھوں سے مخفی ہے اور جن کی غبار دور ہو جاوے وہ
اُن کو دیکھتے ہیں اور اس آیت میں اللہ جل شانہ نے قرآن کریم کے دقائق عالیہ کی طرف بھی اشارہ فرمایا
ہے جو خدا تعالیٰ کے خاص بندوں سے مخصوص ہیں جن کو خدا تعالیٰ اپنے ہاتھ سے پاک کرتا ہے اور یہ اعتراض
نہیں ہو سکتا کہ اگر علم قرآن مخصوص بندوں سے خاص کیا گیا ہے تو دوسروں سے نافرمانی کی حالت میں کیوں کر
مواخذہ ہو گا کیونکہ قرآن کریم کی وہ تعلیم جو مدار ایمان ہے وہ عام فہم ہے جس کو ایک کا فر بھی سمجھ سکتا ہے اور
ایسی نہیں ہے کہ کسی پڑھنے والے سے مخفی رہ سکے اور اگر وہ عام فہم نہ ہوتی تو کارخانہ تبلیغ ناقص رہ جاتا۔ مگر
حقائق معارف چونکہ مدار ایمان نہیں صرف زیادت عرفان کے موجب ہیں اس لئے صرف خواص کو اُس کو چہ میں
راہ دیا کیونکہ وہ دراصل مواہب اور روحانی نعمتیں ہیں جو ایمان کے بعد کامل الایمان لوگوں کو ملا کرتی ہیں۔ )
(کرامات الصادقین، روحانی خزائن جلدے صفحہ ۵۲، ۵۳ )
فَلَا أُقْسِمُ بِمَوقِعِ النُّجُومِ وَأَنْتَ فَلَا أُقْسِمُ بِمَوقِعِ النُّجُومِ تو سمجھتا ہے کہ اس
تَفْهَمُ أَنَّ فِي هَذَا الْقَوْلِ إِشَارَةٌ إِلى أَنَّ قول میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ستاروں اور
لِلنُّجُومِ وَمَوَاقِعِهَا دَخَلٌ لِتَحَسُّسِ زَمَانِ ان کے مواقع کو زمانِ نبوت اور نزول وحی کے تجسس سے
النُّبُوَّةِ وَنُزُولِ الْوَحْيِ، وَلأَجْلِ ذَلِكَ قِيلَ ایک تعلق ہے۔ اسی لئے کہا گیا ہے کہ بعض ستارے
أَنَّ بَعْضَ النُّجُومِ لَا يَطْلُعُ إِلَّا فِي وَقْتِ صرف کسی نبی کے وقت میں ہی نکلتے ہیں ۔ پس مبارک
ظُهُورِ نَبِي مِنَ الأَنْبِيَاء فَطُوبَى لِلَّذِی ہیں وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ کے اشاروں کو سمجھتے ہیں پھر
يَفْهَمُ إِشَارَاتِ اللَّهِ ثُمَّ يَقْبَلُهَا كَالتَّقَاةِ انہیں متقیوں کی طرح قبول کرتے ہیں ۔ ( ترجمہ از مرتب )
(حمامة البشرى، روحانی خزائن جلدے صفحہ ۲۸۹)
میں قسم کھاتا ہوں مطالع اور مناظر نجوم کی اور یہ قسم ایک بڑی قسم ہے۔ اگر تمہیں حقیقت پر اطلاع ہو کہ
یہ قرآن ایک بزرگ اور عظیم الشان کتاب ہے اور اس کو وہی لوگ چھوتے ہیں جو پاک باطن ہیں۔ اور اس
قسم کی مناسبت اس مقام میں یہ ہے کہ قرآن کی یہ تعریف کی گئی ہے کہ وہ کریم ہے یعنی روحانی بزرگیوں پر
مشتمل ہے اور باعث نہایت بلند اور رفیع دقائق حقائق کے بعض کوتاہ بینوں کی نظروں میں اسی وجہ سے
چھوٹا معلوم ہوتا ہے جس وجہ سے ستارہ چھوٹے اور نقطوں سے معلوم ہوتے ہیں اور یہ بات نہیں کہ در حقیقت
وہ نقطوں کی مانند ہیں بلکہ چونکہ مقام ان کا نہایت اعلیٰ وارفع ہے اس لئے جو نظریں قاصر ہیں ان کی اصل
ضخامت کو معلوم نہیں کر سکتیں ۔
جنگ مقدس، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه (۸۷)
قسموں کی صورت میں اللہ جل شانہ ایک امر بدیہہ کو نظری کے ثبوت کے لئے پیش کرتا ہے یا ایک امر
مسلم کو غیر مسلم کے تسلیم کرنے کے لئے بیان فرماتا ہے اور جس چیز کی قسم کھائی جاتی ہے وہ در حقیقت قائم
مقام شاہد ہوتی ہے۔
جنگ مقدس، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۸۱)
۔
( خدا تعالیٰ کے خاص دوستوں کی علامات بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔)
پندرھویں علامت ان کی علم قرآن کریم ہے۔ قرآن کریم کے معارف اور حقائق ولطائف جس قدران
لوگوں کو دیئے جاتے ہیں دوسرے لوگوں کو ہرگز نہیں دیئے جاتے ۔ یہ لوگ وہی مطہر ون ہیں جن کے حق میں
اللہ جل شانہ فرماتا ہے لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ (ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۳۷)
مطہرین کی علامتوں میں سے یہ بھی ایک عظیم الشان علامت ہے کہ علم معارف قرآن حاصل ہو کیونکہ
اللہ جل شانہ فرماتا ہے لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ (ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۴۳)
دینی علم اور پاک معارف کے سمجھنے اور حاصل کرنے کے لئے پہلے سچی پاکیزگی کا حاصل کر لینا اور ناپاکی
کی راہوں کا چھوڑ دینا از بس ضروری ہے اسی واسطے اللہ تعالیٰ نے قرآن میں فرمایا ہے لا يَمَسُّهُ إِلَّا
الْمُطَهَّرُونَ یعنی خدا کی پاک کتاب کے اسرار کو وہی لوگ سمجھتے ہیں جو پاک دل ہیں اور پاک فطرت اور
پاک عمل رکھتے ہیں ۔ دنیوی چالاکیوں سے آسمانی علم ہرگز حاصل نہیں ہو سکتے ۔
ست بچن ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه (۱۲۶)
قرآنی حقائق صرف انہی لوگوں پر کھلتے ہیں جن کو خدائے تعالیٰ اپنے ہاتھ سے صاف اور پاک کرتا ہے۔
(براہین احمد یہ چہار تخصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۶۱۲ حاشیه در حاشیہ نمبر (۳)
( تفسیر قرآن کریم کے معیار بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں ۔ )
چوتھا معیار خود اپنا نفس مطہر لے کر قرآن کریم میں غور کرنا ہے۔ کیونکہ نفس مطہرہ سے قرآن کریم کو
مناسبت ہے۔ اللہ جل شانہ فرماتا ہے لَا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ یعنی قرآن کریم کے حقائق صرف اُن پر
کھلتے ہیں جو پاک دل ہوں ۔ کیونکہ مظہر القلب انسان پر قرآن کریم کے پاک معارف بوجہ مناسبت کھل
جاتے ہیں اور وہ اُن کو شناخت کر لیتا ہے اور سونگھ لیتا ہے۔ اور اُس کا دل بول اُٹھتا ہے ۔ کہ ہاں یہی راہ سچی
ہے۔ اور اُس کا نور قلب سچائی کی پرکھ کے لئے ایک عمدہ معیار ہوتا ہے۔ پس جب تک انسان صاحب حال
نہ ہو اور اس تنگ راہ سے گزرنے والا نہ ہو جس سے انبیاء علیہم السلام گزرے ہیں ۔ تب تک مناسب ہے کہ
گستاخی اور تکبر کی جہت سے مفسر القرآن نہ بن بیٹھے ورنہ وہ تفسیر بالرائے ہوگی جس سے نبی علیہ السلام نے
منع فرمایا ہے اور کہا ہے کہ مَنْ فَشَرَ الْقُرْآنَ بِرَأْيِهِ فَأَصَابَ فَقَدْ أَخْطَأَ یعنی جس ایعنی جس نے صرف اپنی رائے
سے قرآن کی تفسیر کی ۔ اور اپنے خیال میں اچھی کی ۔ تب بھی اُس نے بری تفسیر کی ۔
بركات الدعا، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۱۹،۱۸)
میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ یہی سچ بات ہے کہ خدا کا کلام سمجھنے کے لئے اول دل کو ایک نفسانی جوش
سے پاک بنانا چاہئے تب خدا کی طرف سے دل پر روشنی اُترے گی ۔ بغیر اندرونی روشنی کے اصل حقیقت نظر
نہیں آتی ۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے لا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ ۔ یعنی یہ پاک کا کلام
ہے۔ جب تک کوئی پاک نہ ہو جائے وہ اس کے بھیدوں تک نہیں پہنچے گا۔ میں جوان تھا اور اب بوڑھا ہو گیا
اور اگر لوگ چاہیں تو گواہی دے سکتے ہیں کہ میں دنیا داری کے کاموں میں نہیں پڑا اور دینی شغل میں ہمیشہ
میری دلچسپی رہی ۔ میں نے اس کلام کو جس کا نام قرآن ہے نہایت درجہ تک پاک اور روحانی حکمت سے بھرا
ہوا پایا نہ وہ کسی انسان کو خدا بنا تا اور نہ روحوں اور جسموں کو اس کی پیدائش سے باہر رکھ کر اس کی مذمت اور
نند یا کرتا ہے اور وہ برکت جس کے لئے مذہب قبول کیا جاتا ہے اُس کو یہ کلام آخر انسان کے دل پر وارد کر
دیتا ہے اور خدا کے فضل کا اس کو مالک بنا دیتا ہے۔ پس کیوں کر ہم روشنی پا کر پھر تاریکی میں آویں اور آنکھیں
پا کر پھر اندھے بن جاویں۔
سناتن دھرم ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۴۷۳، ۴۷۴)
مسیح موعود اور مہدی کا کام یہی ہے کہ وہ لڑائیوں کے سلسلہ کو بند کرے گا اور قلم ۔ دعا۔ توجہ سے اسلام کا
بول بالا کرے گا اور افسوس ہے کہ لوگوں کو یہ بات سمجھ نہیں آتی اس لئے کہ جس قدر توجہ دنیا کی طرف
ہے دین
کی طرف نہیں۔ دنیا کی آلودگیوں اور ناپاکیوں میں مبتلا ہو کر یہ امید کیوں کر کر سکتے ہیں کہ ان پر قرآن کریم
کے معارف کھلیں وہاں تو صاف لکھا ہے لَا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ ۔
لیکچر لدھیانہ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲۷۹)
علم دین آسمانی علوم میں سے ہے اور یہ علوم تقوی اور طہارت اور محبت الہیہ سے وابستہ ہیں اور سگ دنیا کو
مل نہیں سکتے ۔ سو اس میں کچھ شک نہیں کہ قول موجہ سے اتمام حجت کرنا انبیاء اور مردان خدا کا کام ہے اور
حقانی فیوض کا مورد ہونا فانیوں کا طریق ہے۔ اور اللہ جل شانہ فرماتا ہے لَا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ پس
کیوں کر ایک گندہ اور منافق اور دنیا پرست ان آسمانی فیضوں کو پاسکتا ہے جن کے بغیر کوئی فتح نہیں ہوسکتی؟
اور کیوں کر اس دل میں روح القدس بول سکتا ہے جس میں شیطان بولتا ہو۔
البلاغ ، روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۳۷۲، ۳۷۳)
يَقُولُونَ إِنَّا لَا نَرَى ضَرُورَةً مَسِيحٍ وَلَا کہتے ہیں کہ ہم کو مسیح اور مہدی کی کوئی ضرورت نہیں
مَهْدِي وَكَفَانَا الْقُرْآنُ وَإِنَّا مُهْتَدُونَ۔ بلکہ قرآن ہمارے لئے کافی ہے اور ہم سیدھے رستے پر
وَيَعْلَمُونَ أَنَّ الْقُرْآنَ كِتَابُ لَا يَمَسُّةَ إِلَّا ہیں حالانکہ جانتے ہیں کہ قرآن ایسی کتاب ہے کہ سوائے
الْمُطَهَّرُونَ فَاشْتَدَّتِ الْحَاجَّةُ إِلَى مُفَسِرِ پاکوں کے اور کسی کی فہم اس تک نہیں پہنچتی ۔ اس وجہ سے
زُكِّيَ مِنْ أَيْدِي اللهِ وَأُدْخِلَ فِي الَّذِينَ ایک ایسے مفسر کی حاجت پڑی کہ خدا کے ہاتھ نے اسے
يُبْصِرُونَ۔
(خطبہ الہامیہ، روحانی خزائن جلد ۱۶ صفحه ۱۸۴۱۸۳)
پاک کیا ہو اور بینا بنا یا ہو۔ (ترجمہ اصل کتاب سے )
قرآن شریف اگر چه عظیم الشان معجزہ ہے مگر ایک کامل کے وجود کو چاہتا ہے کہ جو قرآن کے اعجازی جواہر پر
مطلع ہو اور وہ اس تلوار کی طرح ہے جو در حقیقت بے نظیر ہے لیکن اپنا جو ہر دکھلانے میں ایک خاص دست و بازو
کی محتاج ہے۔ اس پر دلیل شاہد یہ آیت ہے کہ لا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُون پس وہ نا پاکوں کے دلوں پر معجزہ
کے طور پر اثر نہیں کر سکتا بجز اس کے کہ اس کا اثر دکھلانے والا بھی قوم میں ایک موجود ہو اور وہ وہی ہوگا جس
کو یقینی طور پر نبیوں کی طرح خدا تعالیٰ کا مکالمہ اور مخاطبہ نصیب ہوگا۔
( نزول المسیح ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۴۸۶)
قرآن کے حقائق و دقائق انہیں پر کھلتے ہیں جو پاک کئے گئے ہیں پس ان آیات سے صاف ثابت ہوتا
ہے کہ قرآن کے سمجھنے کے لئے ایک ایسے معلم کی ضرورت ہے جس کو خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے پاک کیا
ہو۔ اگر قرآن کے سیکھنے کے لئے معلم کی حاجت نہ ہوتی تو ابتدائے زمانہ میں بھی نہ ہوتی ۔
(شهادة القرآن، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه (۳۴۸)
علم قرآن سے بلا شبہ با خدا اور راستباز ہونا بھی ثابت ہے کیونکہ بموجب آیت لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ
صرف پاک باطن لوگوں کو ہی کتاب عزیز کا علم دیا جاتا ہے۔ ( مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحہ ۴۷۴)
یہ سارا صحیفہ قدرت کے مضبوط صندوق میں محفوظ ہے۔ کیا مطلب کہ یہ قرآن کریم ایک چھپی ہوئی کتاب
میں ہے۔ اس کا وجود کاغذوں تک ہی محدود نہیں بلکہ وہ ایک چھپی ہوئی کتاب میں ہے جس کو صحیفہ فطرت کہتے
ہیں یعنی قرآن کی ساری تعلیم کی شہادت قانون قدرت کے ذرہ ذرہ کی زبان سے ادا ہوتی ہے اس کی تعلیم اور
اس کی برکات کتھا کہانی نہیں جو مٹ جائیں ۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۷۲)
قرآن کریم ایک ایسی کتاب ہے کہ ہر ایک قسم کے معارف اور اسرار اس میں موجود ہیں لیکن ان کے
حاصل کرنے کے لئے میں پھر کہتا ہوں کہ اسی قوت قدسیہ کی ضرورت ہے چنانچہ خود اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لا
يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ ء صفحہ ۸۵)
في كتب مكنون یعنی صحیفہ فطرت میں کہ جو چھپی ہوئی کتاب تھی اور جس کو ہر ایک شخص نہ دیکھ سکتا تھا۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۹۴)
یہ کتاب مکنون زمین اور آسمان کی چھپی ہوئی کتاب ہے جس کے پڑھنے پر ہر شخص قادر نہیں ہو سکتا اور
قرآن کریم اسی کتاب کا آئینہ ہے اور قرآن کریم نے وہی خدا دکھایا ہے جس پر آسمان وزمین شہادت دیتے ہیں ۔
الحکم جلد ۲ نمبر ۲۴، ۲۵ مورخه ۲۰ تا ۷ ۲ راگست ۱۸۹۸ء صفحه ۹)
معارف قرآن اس شخص کے سوا اور کسی پر نہیں کھل سکتے جس کی تطہیر ہو چکی ہو لا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ
الحکم جلد ۲ نمبر ۲۹،۲۸ مورخه ۲۰ تا ۲۷ ستمبر ۱۸۹۸ء صفحه ۴)
قرآنی حقائق اور معارف کے بیان کرنے کے لئے قلب کو منا سبت اور کشش اور تعلق حق اور صدق سے
ہو جاتا ہے اور پھر یہاں تک اس میں ترقی اور کمال ہوتا ہے کہ وہ ما يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى کا مصداق ہو جاتا
ہے۔ اس کی نگاہ جب پڑتی ہے ، صدق پر ہی پڑتی ہے۔ اس کو ایک خاص قوت اور امتیازی طاقت دی جاتی
ہے۔ جس سے وہ حق و باطل میں فی الفور امتیاز کر لیتا ہے۔ یہاں تک کہ اس کے دل میں ایک قوت آجاتی
ہے۔ جو ایسی تیز حس ہوتی ہے کہ اسے دور سے ہی باطل کی بو آ جاتی ہے۔ یہی وہ سر ہے جو لا يَمَسُّهُ إِلَّا
الْمُطَهَّرُونَ میں رکھا گیا ہے۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۳ مورخه ۱۷ را پریل ۱۹۰۵ء صفحه ۵)
صدیق کے مرتبہ پر قرآن کریم کی معرفت اور اس سے محبت اور اس کے نکات و حقائق پر اطلاع ملتی ہے
کیونکہ کذب کذب کو کھینچتا ہے اس لئے کبھی بھی کا ذب قرآنی معارف اور حقائق سے آگاہ نہیں ہو سکتا یہی وجہ
ہے کہ لا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ فرمایا گیا ہے۔ الحکم جلد ۵ نمبر ۱۱ مورخه ۲۴ مارچ ۱۹۰۱ء صفحه ۱)
جو کچھ قرآن کریم میں بیان کیا گیا ہے قانون قدرت اس کو پوری مدد دیتا ہے گویا جو قرآن میں ہے وہی
کتاب مکنون میں ہے۔ اس کا راز انبیاء علیہم السلام کی پیروی کے بدوں سمجھ میں نہیں آسکتا اور یہی وہ ستر ہے
جولا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ میں رکھا گیا ہے۔ الحکم جلد ۶ نمبر ۲۶ مورخہ ۲۴ جولائی ۱۹۰۲ء صفحہ ۷ )
دنیاوی علوم کی تحصیل اور ان کی باریکیوں پر واقف ہونے کے لیے تقویٰ طہارت کی ضرورت نہیں ہے
ایک پلید سے پلید انسان خواہ کیسا ہی فاسق و فاجر ہو ، ظالم ہو ، وہ ان کو حاصل کر سکتا ہے چوڑھے چمار بھی
ڈگریاں پالیتے ہیں لیکن دینی علوم اس قسم کے نہیں ہیں کہ ہر ایک ان کو حاصل کر سکے ان کی تحصیل کے لیے
تقومی اور طہارت کی ضرورت ہے جیسا کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے لا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ ۔ پس جس شخص کو
دینی علوم حاصل کرنے کی خواہش ہے اسے لازم ہے کہ تقویٰ میں ترقی کرے جس قدر وہ ترقی کرے گا اسی
قدر لطیف دقائق اور حقائق اس پر کھلیں گے۔ البدر جلد ۳ نمبر ۲ مورخه ۸ جنوری ۱۹۰۴ ء صفحه (۱۳)
دنیوی عقل کے لئے تقوی کی ضرورت نہیں ہے مگر دین کے لئے ضرورت ہے اس لئے یہ لوگ دین کی
باتوں کو بھی نہیں سمجھتے ۔ خدا تعالیٰ اسی کی طرف اشارہ کر کے فرماتا ہے لا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ یعنی اندر گھسنا
تو در کنار مس کرنا بھی مشکل ہے جب تک انسان مطہر یعنی متقی نہ ہوئے۔
البدر جلد ۳ نمبر ۱۰ مورخه ۸ مارچ ۱۹۰۴ ء صفحه (۵)
سچی بات یہی ہے کہ مسیح موعود اور مہدی کا کام یہی ہے کہ وہ لڑائیوں کے سلسلہ کو بند کرے گا۔ اور قلم ،
دعا، توجہ سے اسلام کا بول بالا کرے گا۔ اور افسوس ہے لوگوں کو یہ بات سمجھ نہیں آتی اس لیے کہ جس قدر توجہ
دنیا کی طرف ہے، دین کی طرف نہیں۔ دنیا کی آلودگیوں اور ناپاکیوں میں مبتلا ہو کر یہ امید کیوں کر کر سکتے
ہیں کہ ان پر قرآن کریم کے معارف کھلیں وہاں تو صاف لکھا ہے لَا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۲۶ مورخه ۱۷ اکتوبر ۱۹۰۶ صفحه ۵)
جاتی ہے۔
(البدر جلد ۲ نمبر ۷ ۱ مورخہ ۲۶ را پریل ۱۹۰۶ ء صفحه ۲)
خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے لَا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ جس قدر پاکیزگی بڑھتی ہے اسی قدر معرفت بھی بڑھتی
دوسرے علوم میں یہ شرط نہیں ۔ ریاضی ، ہندسہ و ہیئت وغیرہ میں اس امر کی شرط نہیں کہ سیکھنے والا ضرور متقی
اور پرہیز گار ہو۔ بلکہ خواہ کیسا ہی فاسق و فاجر ہو وہ بھی سیکھ سکتا ہے مگر علم دین میں خشک منطقی اور فلسفی ترقی
نہیں کر سکتا اور اس پر وہ حقائق اور معارف نہیں کھل سکتے جس کا دل خراب ہے اور تقویٰ سے حصہ نہیں رکھتا اور
پھر کہتا ہے کہ علوم دین اور حقائق اس کی زبان پر جاری ہوتے ہیں وہ جھوٹ بولتا ہے۔ ہرگز ہرگز اُسے دین
کے حقائق اور معارف سے حصہ نہیں ملتا بلکہ دین کے لطائف اور نکات کے لیے متقی ہونا شرط ہے۔
إِنَّ هَذَا لَهُوَ حَقُّ الْيَقِينِ ۔
الحکم جلد ۱۱ نمبر ۳ مورخہ ۲۴ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحہ ۷ )
قرآن متقیوں کو وہ سارے امور لو وہ سارے امور یاد دلاتا ہے جو ان کی فطرت میں مخفی اور مستور تھے اور یہ حق محض ہے جو
انسان کو یقین تک پہنچاتا ہے۔
جنگ مقدس، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه (۸۷)