سورة الحَجّ
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الحديد
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
هُوَ الْأَوَّلُ وَالْآخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ ۔
وہی اول ہے اور وہی آخر ۔ وہی ظاہر ہے وہی باطن ۔
( براہین احمدیہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۲۱ حاشیه در حاشیه نمبر ۳)
وہ پہلے بھی ہے اور پیچھے بھی اور ظاہر بھی بھی اور ظاہر بھی ہے اور چھپا ہوا بھی۔ (ست بچن، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۳۲)
وَإِنَّ الْمَسِيحَ مَظْهَرُ لِاسْمِ اللهِ الَّذِي يقيناً مسیح جو سلسلہ مخلوقات کا خاتم ہے وہ اللہ کے
هُوَ خَاتَمُ سِلْسَلَةِ الْمَخْلُوقَاتِ، اَعْنِي اسم آخر کا مظہر ہے جس کی طرف اللہ تعالیٰ کے قول ھو
الْآخِرَ الَّذِي أُشِيْرَ إِلَيْهِ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى هُوَ الْآخِرُ ، میں اشارہ کیا گیا ہے کیونکہ وہ کائنات کے انتہاء
الْآخِرُ لِمَا هُوَ عَلَامَةُ لِمُنْتَهَى الْكَائِنَاتِ کی علامت ہے اس لئے نفس مسیح نے کثرت کے سلسلہ کو
فَلِأَجْلِ ذَالِكَ اقْتَضَتْ نَفْسُ الْمَسِيحِ موت کے ذریعہ ختم کرنے کا تقاضا کیا یا مذہب کو ایسے
خَتْمَ سِلْسِلَةِ الْكَثْرَةِ بِالْمَمَاتِ، أَوْ بِرَدِ دین کی طرف لوٹا دینے کے ساتھ جس میں نفس کو ارادوں
الْمَذَاهِبِ إِلى دِيْنِ فِيهِ مَوْتُ النُّفُوسِ اور شہوات سے مار دینے کی تعلیم ہے اور ایسی فطری
مِنَ الْأَهْوَاءِ وَالْإِرَادَاتِ وَالْإِسْلَاكِ عَلَی شریعت پر چلنے کی تعلیم ہے جو مصالح الہیہ کے ماتحت چلتی
الشَّرِيعَةِ الْفِطْرِيَّةِ الَّتِي تَجْرِى تَحْتَ ہے اور جس میں لوگوں کے نفوس کو ان کی خواہشات کے
الْمَصَالِحِ الْإِلَهِيَّةِ وَتَخْلِيْصِ النَّاسِ مِنْ مطابق عفو، انتقام، محبت اور دشمن محبت اور دشمنی کی طرف مائل ہونے
مَيْلِ النَّفْسِ بِهَوَاهَا إِلَى الْعَفْوِ وَالْاِنْتِقَامِ سے نجات دلانے کا سامان ہے کیونکہ شریعتِ فطریہ جو
وَالْمَحَبَّةِ وَالْمَعَادَاةِ۔ فَإِنَّ الشَّرِيعَةَ الْفِطْرِيَّةَ انسان کی تمام طاقتوں سے کام لیتی ہے وہ نہیں
الَّتِي تَسْتَخْدِمُ قُوَى الْإِنْسَانِ كُلَّهَا لَا تَرْضَی چاہتی کہ اس کی تمام طاقتیں صرف ایک قوت کی
بِأَنْ تَكُونَ خَادِمَةً لِقُوَّةٍ وَاحِدَةٍ، وَلَا تُقَيِّدُ خادم بن کر رہ جائیں ۔ اور نہ وہ انسان کے اخلاق
أَخْلَاقَ الْإِنْسَانِ فِي دَائِرَةِ الْعَفْوِ فَقَط وَلَا فِي کو صرف عفو کے دائرہ میں یا انتظام کے دائرہ میں
دَائِرَةِ الْإِنْتِقَامِ فَقَط بَلْ تَحْسِبُهُ سَجِيَّةً غَيْرَ پابند کرتی ہے ۔ بلکہ وہ اس کو ناپسندیدہ خصلت قرار
مَرْضِيَّةٍ، وَتُؤْتِي كُلَّ قُوَّةٍ حَقَّهَا عِنْدَ مَصْلِحَةٍ دیتی ہے ۔ اور ہر قوت کو مصلحت اور ضرورت
دَاعِيَةٍ وَضُرُورَةٍ مُقْتَضِيَّةٍ، وَتُغَيَّرُ حُكْمَ کے مطابق پورا پورا حق دیتی ہے اور اور وقتی مع وقتی مصلحتوں
الْعَفْوِ وَالْانْتِقَامِ وَالْمُصَافَاةِ وَالْمُعَادَاةِ کے تغیرات کے ساتھ ساتھ عفو اور انتقام اور صلح اور
بَحَسْبِ تَغَيَّرَاتِ الْمَصَالِحِ الْوَقْتِيَّةِ۔ وَهَذَا دشمنی کے حکم کو بدلتی ہے اور یہ نفس اور اس کی
هُوَ الْمَوْتُ مِنَ النَّفْسِ وَالْهَوَى وَالْجَذَبَاتِ خواہشات اور جذبات کی مکمل موت ہے اور یہی
النَّفْسَانِيَّةِ وَدَخُولُ فِي الْفَانِينَ۔
(خطبہ الہامیہ، روحانی خزائن جلد ۱۶ صفحه ۳۰۹،۳۰۸)
فنا شدہ لوگوں میں داخل ہونا ہے ۔ ( ترجمہ از مرتب )
اِس آیت سے صاف ظاہر ہے کہ ایک انسان خدا کی اولیت کا مظہر تھا اور ایک انسان خدا کی آخریت
کا مظہر ہوگا۔ اور لازم تھا کہ دونوں انسان ایک صفت میں برعایت خصوصیات متحد ہوں پس جبکہ آدم نر اور
مادہ پیدا کیا گیا اور ایسا ہی شیث کو بھی تو چاہیئے تھا کہ آخری انسان بھی نر اور مادہ کی شکل پر پیدا ہو۔ اس لئے
قرآن کے حکم کے رو سے وہ وعدہ کا خلیفہ اور خاتم الخلفاء جس کو دوسرے لفظوں میں مسیح موعود کہنا چاہیئے اسی
طور سے پیدا ہونا ضروری تھا کہ وہ تو ام کی طرح تولد پاوے ۔ اس طرح سے کہ پہلے اس سے لڑکی نکلے اور
بعد اس کے لڑکا خارج ہو۔ تا وہ خاتم الولد ہو۔ ( تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۴۸۵،۴۸۴)
خدا سب سے پہلے ہے اور باوجود پہلے ہونے کے پھر سب سے آخر ہے اور وہ سب سے زیادہ ظاہر ہے
اور پھر باوجود سب سے زیادہ ظاہر ہونے کے سب سے پوشیدہ ہے۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۱۱۹، ۱۲۰)
اللہ تعالیٰ کا کلام ایسا ہے کہ اس کی تفصیل بعض آیت کی بعض آیت سے ہوتی ہے۔ اوّل کی تفسیر یہ ہے
کہ كَانَ اللهُ وَلَمْ يَكُنْ مَعَهُ شَيْءٍ آخِرَ کے معنے کے كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانِ ہم تو انہی معنوں کو پسند
کریں گے۔ جو خدا نے بتلائے ہیں۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۸ مورخه ۲۴ اکتوبر ۱۹۰۲ ء صفحہ ۷ )
هُوَ الَّذِي خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ
يَعْلَمُ مَا يَلِجُ فِي الْأَرْضِ وَمَا يَخْرُجُ مِنْهَا وَمَا يَنْزِلُ مِنَ السَّمَاءِ وَمَا يَعْرُجُ فِيهَا
وَهُوَ مَعَكُمْ أَيْنَ مَا كُنتُمْ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ
۔
وَهُوَ مَعَكُمْ أَيْنَ مَا كُنتُمْ یعنی جہاں تم ہو وہ تمہارے ساتھ ہے۔
♡
ست بچن، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۰۰)
جہاں کہیں تم ہو اسی جگہ خدا تمہارے ساتھ ہے۔ چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۱۱۹)
هُوَ الَّذِي خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ ترجمہ اس آیت کا یہ ہے کہ
خدا وہ ہے جس نے تمام زمین اور آسمانوں کو چھ دن میں پیدا کیا۔ پھر عرش پر اس نے استوا کیا ۔ یعنی کل مخلوق
کو چھ دن میں پیدا کر کے پھر صفات عدل اور رحم کو ظہور میں لانے لگا۔ خدا کا الوہیت کے تخت پر بیٹھنا اس
بات کی طرف اشارہ ہے کہ مخلوق کے بنانے کے بعد ہر ایک مخلوق سے بمقتضائے عدل اور رحم اور سیاست
کارروائی شروع کی یہ محاورہ اس سے لیا گیا ہے کہ جب کل اہل مقدمہ اور ارکان دولت اور لشکر با شوکت حاضر
ہو جاتے ہیں اور کچہری گرم ہو جاتی ہے اور ہر ایک حقدار اپنے حق کو عدل شاہی سے مانگتا ہے اور عظمت اور
جبروت کے تمام سامان مہیا ہو جاتے ہیں تب بادشاہ سب کے بعد آتا ہے اور تخت عدالت کو اپنے وجود باجود
سے زینت بخشتا ہے۔ غرض ان آیات سے ثابت ہوا کہ آدم جمعہ کے اخیر حصے میں پیدا کیا گیا کیونکہ روز ششم
کے بعد سلسلہ پیدائش کا بند کیا گیا۔ وجہ یہ کہ روز ہفتم تخت شاہی پر بیٹھنے کا دن ہے نہ پیدائش کا۔ یہودیوں
نے ساتویں دن کو آرام کا دن رکھا ہے مگر یہ اُن کی غلط فہمی ہے بلکہ یہ ایک محاورہ ہے کہ جب انسان ایک عظیم
کام سے فراغت پالیتا ہے تو پھر گویا اُس وقت اس کے آرام کا وقت ہوتا ہے سوایسی عبارتیں توریت میں
بطور مجاز ہیں نہ یہ کہ در حقیقت خدا تعالیٰ تھک گیا اور بوجه خسته درماندہ ہونے کے اس کو آرام کرنا پڑا۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۲۷۹ حاشیہ )
يَوْمَ تَرَى الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ يَسْعَى نُورُهُمْ بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَ بِأَيْمَانِهِمْ
بشريكُمُ الْيَوْمَ جَنَّتٌ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ خُلِدِينَ فِيهَا ذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ
الْعَظِيمُ
اس دن بھی ایمانی نور جو پوشیدہ طور پر مومنوں کو حاصل ہے کھلے کھلے طور پر ان کے آگے اور ان کے
داہنے ہاتھ پر دوڑتا نظر آئے گا۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۴۰۱)
اس روز تو دیکھے گا کہ مومنوں کا یہ نور جو دنیا میں پوشیدہ طور پر ہے ظاہر ظاہر ان کے آگے اور ان کے داہنی
طرف دوڑتا ہو گا۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۴۱۱)
اعْلَمُوا أَنَّ اللهَ يُحْيِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا قَدْ بَيَّنَا لَكُمُ الْآيَتِ لَعَلَّكُمْ
تَعْقِلُونَ ۔
یہ خدا کی کمال رحمانیت کی ایک بزرگ تجلی تھی کہ جو اس نے ظلمت اور تاریکی کے وقت ایسا عظیم الشان نور
نازل کیا جس کا نام فرقان ہے جو حق اور باطل میں فرق کرتا ہے جس نے حق کو موجود اور باطل کو نابود کر کے دکھلا
دیا وہ اس وقت زمین پر نازل ہوا جب زمین ایک موت روحانی کے ساتھ مر چکی تھی اور بڑ اور بحر میں ایک
بھاری فساد واقعہ ہو چکا تھا پس اس نے نزول فرما کر وہ کام کر دکھایا جس کی طرف اللہ تعالیٰ نے آپ اشارہ
فرما کر کہا ہے اِعْلَمُوا أَنَّ اللهَ يُحْيِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا یعنی زمین مرگئی تھی اب خدا اس کو نئے سرے زندہ
کرتا ہے۔
اب اس بات کو بخوبی یا د رکھنا چاہئے کہ یہ نزول قرآن شریف کا کہ جو زمین کے زندہ کرنے کے لئے ہوا
یہ صفت رحمانیت کے جوش سے ہوا۔ وہی صفت ہے کہ جو کبھی جسمانی طور پر جوش مار کر قحط زدوں کی خبر لیتی
ہے اور باران رحمت خشک زمین پر برساتی ہے اور وہی صفت کبھی روحانی طور پر جوش مار کر ان بھوکوں اور
پیاسوں کی حالت پر رحم کرتی ہے کہ جو ضلالت اور گمراہی کی موت تک پہنچ جاتے ہیں اور حق اور صداقت کی
غذا کہ جو روحانی زندگی کا موجب ہے ان کے پاس نہیں رہتی پس رحمان مطلق جیسا جسم کی غذا کو اس کی
حاجت کے وقت عطا فرماتا ہے ایسا ہی وہ اپنی رحمت کاملہ کے تقاضا سے روحانی غذا کو بھی ضرورت حقہ کے
۔