سورة الهُمَزة
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اور سچائی کے نشان ہیں جو اس لئے بیان کئے گئے تا کہ تم نشانوں کو دریافت کرلو۔
اب سوچ کر دیکھو کہ یہ دلیل جو تمہارے سامنے پیش کی گئی ہے یہ ہم نے اپنے ذہن سے ایجاد نہیں کی ۔
بلکہ قرآن شریف آپ ہی اس کو پیش کرتا ہے اور دلیل کے دونوں حصے بیان کر کے پھر آپ ہی فرماتا ہے قد
بَيَّنَا لَكُمُ الْآيَتِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ یعنی اس رسول اور اس کتاب کے منجانب اللہ ہونے پر یہ بھی ایک نشان
ہے جس کو ہم نے بیان کر دیا تا تم سوچو اور سمجھو اور حقیقت تک پہنچ جاؤ۔
دوسرا پہلو اس دلیل کا یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایسے وقت میں دنیا سے اپنے مولی کی طرف
بلائے گئے جبکہ وہ اپنے کام کو پورے طور پر انجام دے چکے اور یہ امر قرآن شریف سے بخوبی ثابت ہے۔
( نور القرآن نمبر ا ، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۳۴۰ تا ۳۴۳)
اس زمانہ کے بعض حق پوش پادریوں نے جب دیکھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ سے اس قدر
عام اصلاح ہوئی کہ اس کو کسی طرح چھپا نہیں سکتے اور اس کے مقابل پر جو مسیح نے اپنے وقت میں اصلاح کی
وہ بیچ ہے تو ان پادریوں کو فکر پڑی کہ گمراہوں کو رو با صلاح کرنا اور بدکاروں کو نیکی کے رنگ میں لانا جو اصل
نشانی سچے نبی کی ہے۔ وہ جیسا کہ اکمل اور اتم طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ظہور میں آئی مسیح کی
اصلاح میں کوئی بھی اس کی نسبت نہیں پائی جاتی تو انہوں نے اپنے دجالی فریبوں کے ساتھ آفتاب پر خاک
ڈالنا چاہا تو نا چار جیسا کہ پادری جیمس کیمرن لیس نے اپنے لیکچر میں شائع کیا ہے۔ جاہلوں کو اس طرح پر
دھوکا دیا کہ وہ لوگ پہلے سے صلاحیت پذیر ہونے کے مستعد تھے اور بت پرستی اور شرک ان کی نگاہوں میں
حقیر ٹھہر چکا تھا۔ لیکن اگر ایسی رائے ظاہر کرنے والے اپنے اس خیال میں سچے ہیں تو انہیں لازم ہے کہ اپنے
اس خیال کی تائید میں ویسا ہی ثبوت دیں جیسا کہ قرآن کریم ان کے مخالف ثبوت دیتا ہے یعنی فرماتا ہے کہ
اعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يُحْيِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا اور ان سب کو مردے قرار دے کر ان کا زندہ کیا جانا محض اپنی
طرف منسوب کرتا ہے اور جا بجا کہتا ہے کہ وہ ضلالت کے زنجیروں میں پھنسے ہوئے تھے ہم نے ہی ان کو
رہائی دی وہ اندھے تھے ہم نے ہی ان کو سوجا کھا کیا۔ وہ تاریکی میں تھے ہم نے ہی نور بخشا اور یہ باتیں
پوشیدہ نہیں کہیں بلکہ قرآن ان سب کے کانوں تک پہنچا اور انہوں نے ان بیانات کا انکار نہ کیا اور کبھی یہ ظاہر
نہ کیا کہ ہم تو پہلے ہی سے مستعد تھے قرآن کا ہم پر کچھ احسان نہیں۔
( نور القرآن نمبر ا ، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۳۶۶، ۳۶۷ حاشیه )
جان لو کہ خدا نے زمین کو مرنے کے بعد پھر زندہ کیا۔ (ایام اصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۳۳۶)
قرآن نے بڑی صفائی سے اپنی ضرورت ثابت کی ہے۔ قرآن صاف کہتا ہے اِعْلَمُوا أَنَّ اللهَ يُحْيِي
الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا یعنی اس بات کو جان لو کہ زمین مرگئی تھی اور اب خدا نئے سرے اس کو زندہ کرنے لگا ہے۔
( سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کے جواب، روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۳۵۵)
قرآن شریف نے خود اپنے آنے کی ضرورت یہ پیش کی ہے کہ اس زمانہ میں ہر ایک قسم کی بد چلنی اور
بداعتقادی اور بدکاری زمین کے رہنے والوں پر محیط ہو گئی تھی تو اب خدا کا خوف کر کے سوچنا چاہئے کہ کیا
باوجود جمع ہونے اتنی ضرورتوں کے پھر بھی خدا نے نہ چاہا کہ اپنے تازہ اور زندہ کلام سے دنیا کو نئے سرے
زندہ کرے کیا آپ لوگوں میں سے کوئی شریف اور بھلا مانس اس دلیل پر غور نہیں کرتا کہ قرآن شریف تو خود
فرماتا ہے کہ اِعْلَمُوا أَنَّ اللهَ يُحْيِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا یعنی اے انسانو! تمہیں معلوم ہو کہ زمین مرچکی تھی اور
خدا نئے سرے اب اُس کو زندہ کر رہا ہے ۔ پس قرآن شریف کا یہی ایک نور تھا جس کے آنے سے پھر دنیا نے
توحید کی طرف پلٹا کھایا اور تمام جزیزہ عرب توحید سے بھر گیا اور ممالک ایران کی آتش پرستی بھی دور ہوگئی ۔
چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۶۶، ۲۶۷)
پانی جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھیلا یا اس کی شان یہ ہے کہ اِعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يُحْيِ الْأَرْضَ بَعْدَ
مَوْتِهَا ۔۔۔۔۔۔ اس پانی سے دُنیا زندہ ہوئی ۔
(رساله الانذار صفحه (۱۸)
خدا تعالیٰ نے قلب کا نام بھی زمین رکھا ہے۔ اِعْلَمُوا أَنَّ اللهَ يُحْيِي الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا زمیندار کوس
قدر تر دو کرنا پڑتا ہے۔ بیل خریدتا ہے۔ ہل چلاتا ہے۔ تخمریزی کرتا ہے۔ آبپاشی کرتا ہے غرض یہ کہ بہت
بڑی محنت کرتا ہے اور جب تک تک خود دخل نہ دے کچھ بھی نہیں بنتا ۔ لکھا ہے کہ ایک شخص نے پتھر پر لکھا دیکھا۔
زرع زرہی زر ہے ۔ کھیتی تو کرنے لگا ، مگر نوکروں کے سپر د کر دی۔ لیکن جب حساب لیا۔ کچھ وصول ہونا تو
در کنار کچھ واجب الادا ہی نکلا۔ پھر اس کو اس موقعہ پر شک پیدا ہوا تو کسی دانشمند نے سمجھایا کہ نصیحت تو سچی
ہے، لیکن تمہاری بے وقوفی ہے۔ خود مہتمم بنو، تب فائدہ ہوگا۔ ٹھیک اسی طرح پر ارضِ دل کی خاصیت ہے جو
اُس کو بے عزتی کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ اس کو خدا تعالیٰ کا فضل اور برکت نہیں ملتی ۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۶ مورخہ ۲۴ جولائی ۱۹۰۲ء صفحه ۱۱)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جیسے جسمانی جنگل میں پیدا ہوئے ویسے ہی روحانی جنگل بھی تھا مکہ میں اگر
مر
جسمانی اور روحانی نہریں نہ تھیں تو دوسرے ملک روحانی نہر نہ ہونے کی وجہ سے ہلاک ہو چکے تھے اور زمین
چکی تھی جیسا کہ قرآن شریف فرماتا ہے اِعْلَمُوا أَنَّ اللهَ يُحْيِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا یعنی یہ بات تمہیں معلوم
ہے کہ زمین سب کی سب مر گئی تھی اب خدا تعالیٰ نئے سر سے اس کو زندہ کرتا ہے پس یہ زبردست دلیل ہے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی کی کہ آپ ایسے وقت میں آئے کہ ساری دنیا عام طور پر بدکاریوں اور
بد اعتقادیوں میں مبتلا ہو چکی تھی اور حق و حقیقت اور توحید اور پاکیزگی سے خالی ہوگئی تھی ۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۰ مورخه ۷ ار مارچ ۱۹۰۲ ء صفحه ۴)
آسمان اور زمین میں ایسے تعلقات ہیں جیسے نر و مادہ میں ہوتے ہیں ۔ زمین میں بھی کنوئیں ہوتے ہیں
لیکن زمین پھر بھی آسمانی پانی کی محتاج رہتی ہے۔ جب تک آسمان سے بارش نہ ہوز مین مردہ سمجھی جاتی ہے
اور اس کی زندگی اس پانی پر منحصر ہے جو آسمان سے آتا ہے۔ اسی واسطے فرمایا ہے اعْلَمُوا أَنَّ اللهَ يُخي
الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا اور یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ جب آسمان سے پانی برسنے میں دیر ہو اور امساک باراں ہو تو
کنوؤں کا پانی بھی خشک ہونے لگتا ہے۔ اور ان ایام میں دیکھا گیا ہے کہ پانی اتر جاتا ہے۔لیکن جب
برسات کے دن ہوں اور مینہ برسنے شروع ہوں تو کنووں کا پانی بھی جوش مار کر چڑھتا ہے کیونکہ اوپر کے پانی
میں قوت جاذبہ ہوتی ہے اب براہموں سوچیں کہ اگر آسمانی پانی نازل ہونا چھوڑ دے تو سب کنوئیں خشک ہو
جائیں اسی طرح پر ہم یہ مانتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ایک نور قلب ہر ایک انسان کو دیا ہے۔ اور اس کے دماغ
میں عقل رکھی ہے۔ جس سے وہ برے بھلے میں تمیز کرنے کے قابل ہوتا ہے۔ لیکن اگر نبوت کا نور آسمان سے
نازل نہ ہو اور یہ سلسلہ بند ہو جاوے تو دماغی عقلوں کا سلسلہ جاتا رہے اور نور قلب پر تاریکی پیدا ہو جاوے
اور وہ بالکل کام دینے کے قابل نہ رہے۔ کیونکہ یہ سلسلہ اسی نور نبوت سے روشنی پاتا۔ سے روشنی پاتا ہے۔ جیسے بارش ہونے
پر زمین کی روئید گیاں نکلنی شروع ہو جاتی ہیں۔ اور ہر تخم پیدا ہونے لگتا ہے۔ اسی طرح پر نور نبوت کے نزول
پر دماغی اور ذہنی عقلوں میں ایک صفائی اور نور فراست میں ایک روشنی پیدا ہوتی ہے۔ اگر چہ یہ علی قدر مراتب
ہوتی ہے اور استعداد کے موافق ہر شخص فائدہ اٹھاتا ہے۔ خواہ وہ اس امر کو محسوس کرے یا نہ کرے لیکن یہ
سب کچھ ہو
کچھ ہوتا اسی نور نبوت کے طفیل ہے۔
الحکم جلدے نمبر ۱۴ مورخہ ۳۱ مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۱)
خدا کے ساتھ صدق ، وفاداری، اخلاص، محبت اور خدا پر توکل کالعدم ہو گئے ہیں۔ اب خدا تعالیٰ نے
ارادہ کیا ہے کہ پھر نئے سر سے ان قوتوں کو زندہ کرے وہ خدا جو ہمیشہ یخی الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا کرتا رہا ہے
اس نے ارادہ کیا ہے اور اس کے لیے کئی راہیں اختیار کی گئی ہیں۔ ایک طرف مامور کو بھیج دیا ہے جو نرم الفاظ
میں دعوت کرے اور لوگوں کو ہدایت کرے۔ دوسری طرف علوم وفنون کی ترقی ہے اور عقل آتی جاتی ہے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۸ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۰۴ ء صفحه ۹)
انسان کو زمین سے بھی تشبیہ دی گئی ہے جیسا کہ قرآن شریف میں ذکر ہے کہ اِعْلَمُوا أَنَّ اللهَ يُحْيِ الْأَرْضَ
بَعْدَ مَوْتِهَا۔ ارض کے زندہ کرنے سے مراد اہل زمین ہیں ۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۷ ۱ مورخہ ۶ مارچ ۱۹۰۸ ء صفحہ ۸ )
إِنَّ الْمُصَّدِقِينَ وَالْمُصَّدِقتِ وَ اَقْرَضُوا اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا يُضْعَفُ لَهُمْ
وَلَهُمْ أَجْرٌ كَرِيمٌ ۔
قرآن کریم میں یہ سنت اللہ ہے کہ بعض الفاظ اپنی اصلی حقیقت سے پھر کر مستعمل ہوتے ہیں جیسا کہ
فرماتا ہے وَ اَقْرَضُوا اللهَ قَرْضًا حَسَنًا یعنی قرض دو اللہ کو قرض اچھا ۔ اب ظاہر ہے کہ قرض کی اصل تعریف
کے مفہوم میں یہ داخل ہے کہ انسان حاجت اور لاچاری کے وقت دوسرے سے بوقت دیگر ادا کرنے کے عہد
پر کچھ مانگتا ہے لیکن اللہ جل شانہ حاجت سے پاک ہے پس اس جگہ قرض کے مفہوم میں سے صرف ایک چیز
مراد لی گئی یعنی اس طور سے لینا کہ پھر دوسرے وقت اس کو واپس دے دینا اپنے ذمہ واجب کا ٹھہرا لیا ہو۔
( آئینہ کمالات اسلام ، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۵۵،۱۵۴)
وَالَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَ رُسُلِهِ أُولَئِكَ هُمُ الصِّدِّيقُوْنَ وَالشُّهَدَاءُ عِنْدَ رَبِّهِمْ
ط
لَهُمْ أَجْرُهُمْ وَ نُورُهُمْ وَ الَّذِينَ كَفَرُوا وَ كَذَّبُوا بِأَيْتِنَا أُولَئِكَ أَصْحُبُ
الْجَحِيمِ
جو لوگ خدا اور اس کے رسول پر ایمان لائے وہی ہیں کہ جو خدا کے نزدیک صدیق ہیں۔ ان کے لئے
اجر ہوگا ان کے لئے نور ہوگا۔
( براہین احمد یہ چہار تخصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲۶۴ حاشیہ نمبر ۱۱)
مَا أَصَابَ مِنْ مُّصِيبَةٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي أَنْفُسِكُمْ إِلَّا فِي كِتَبٍ مِّنْ قَبْلِ أَنْ