سورة الفِیل
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تَبْرَاهَا إِنَّ ذَلِكَ عَلَى اللهِ يَسِيرُ
سورة الحديد
کوئی حادثہ نہ زمین پر نازل ہوتا ہے اور نہ تمہاری جانوں پر مگر وہ سب لکھا ہوا ہے یعنی مقدر ہے۔
ست بچن، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۳۱)
لَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلَنَا بِالْبَيِّنَتِ وَ اَنْزَلْنَا مَعَهُمُ الْكِتَبَ وَالْمِيزَانَ لِيَقُومَ النَّاسُ
بِالْقِسْطِ وَ أَنْزَلْنَا الْحَدِيدَ فِيهِ بَأْسٌ شَدِيدٌ وَ مَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَلِيَعْلَمَ اللَّهُ مَنْ
يَنْصُرُهُ وَرُسُلَهُ بِالْغَيْبِ إِنَّ اللَّهَ قَوِيٌّ عَزِيزٌ زیزه
یعنی ہم نے لوہا اتارا۔۔۔۔ اُترنے کا لفظ آسمان سے اُترنے پر ہرگز دلالت نہیں کرتا اور اُترنے کے
ساتھ آسمان کا لفظ زیادہ کر لینا ایسا ہے جیسا کسی بھوکے سے پوچھا جائے کہ دو تو دو کتنے ہوتے ہیں تو وہ جواب
دے کہ چار روٹیاں ۔
ہم نے لوہا اتارا۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۴۵ حاشیه )
الحق مباحثہ دہلی ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۱۶۵)
فَانظُرُوا إِلَى الْقُرْآنِ الْكَرِيمِ كَيْفَ تم قرآن مجید کو دیکھو کہ وہ اپنی بلندشان آیات
يُبَيِّنُ مَعْنَى النُّزُولِ فِي آيَاتِهِ الْعُظمیٰ میں لفظ نزول کے معنے کیسے بیان کرتا ہے۔ اور تم
وَتَدَبَّرُوا فِي قَوْلِهِ تَعَالَى وَ أَنْزَلْنَا الْحَدِيد ۔۔۔۔ اللہ تعالیٰ کے قول و أَنْزَلْنَا الْحَدِيد پر بھی غور کرو ۔۔۔۔
وَ انْتُمْ تَعْلَمُونَ أَنَّ هَذِهِ الْأَشْيَاءَ لَا تَنْزِلُ اور تم اچھی طرح جانتے ہو کہ لوہا اور باقی ایسی ہی اشیاء
مِنَ السَّمَاءِ بَلْ تَحْدُثُ وَ تَتَوَلَّدُ فِي الْأَرْضِ وَ آسمان سے نہیں اُترتیں بلکہ زمین میں پیدا ہوتی ہیں ۔
فِي طَبْقَاتِ الثَّرَى وَإِنْ أَمْعَنْتُمُ النَّظْرَ فِي اور اگر تم خدا تعالیٰ کی کتاب قرآن مجید میں غور کرو تو تم
كِتَابِ اللهِ تَعَالَى فَيَكْشِفُ عَلَيْكُمْ أَنَّ پر یہ بات واضح ہو جائے گی کہ نزول مسیح کی حقیقت بھی
حَقِيقَةً نُزُولِ الْمَسِيحِ مِنْ هَذِهِ الْأَقْسَامِ اسی قسم کی ہے۔ (ترجمہ از مرتب )
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۴۴۱)
اَنْزَلْنَا الْحَدِيدَ وَمَعْلُومٌ أَنَّ الْحَدِيدَ لَا اَنْزَلْنَا الْحَدِید یہ بات سب جانتے ہیں کہ لوہا
يَنْزِلُ مِنَ السَّمَاءِ بَلْ يَتَكَوَّنُ فِي الْمَعَادِنِ آسمان سے نہیں اُتر تا بلکہ زمین میں رب السماوات
بِحُكْمِ رَبِّ السَّمَاوَاتِ، وَلَوِ اجْتَمَعَ کے حکم سے پیدا ہوتا ہے اور اگر سارے زمین والے
۔۔۔۔۔۔۔
•
أَهْلُ الْأَرْضِ جَمِيعًا عَلَى أَنْ يَخْلُقُوا هَذِهِ جمع ہو جائیں تا اپنی قوت اور تدبیر سے لوہا اور ایسی ہی
الْأَشْيَاء بِقُوَّتِهِمْ وَتَدْبِيْرِهِمْ لَمْ دیگر اشیاء کو عالم وجود میں لائیں تو وہ اس بات کی ہرگز
يَسْتَطِيعُوا أَبَدًا، فَكَأَنَّهَا نَزَلَتْ مِنَ السَّمَاءِ طاقت نہیں پائیں گے۔ پس گویا کہ یہ سب چیزیں
(حمامة البشری ، روحانی خزائن جلد ے صفحہ ۱۹۶) آسمان سے ہی اُتری ہیں ۔ ( ترجمہ از مرتب )
( حضرت خلیفہ اول نے عرض کیا کہ لوہا آج تک اس کثرت سے زمین سے نکلا ہے کہ اگر ایک جگہ جمع کیا
جاوے تو ایک اور ہمالہ پہاڑ بنتا ہے۔ لوہے کی کانوں کی آج تک تہہ نہیں ملی کہ کہاں تک نیچے نیچے نکلتا ہے۔
حضرت اقدس نے فرمایا )
خدا تعالیٰ نے بھی سونا اور چاندی کو چھوڑ کر اَنْزَلْنَا الْحَدِید ہی کہا ہے ( یعنی یہی بنی نوع انسان کے لئے
زیادہ نفع رساں ہے )۔
البدر جلد نمبر ۴ مورخه ۲۱ نومبر ۱۹۰۲ء صفحه ۳۰)
( بیان کیا گیا کہ آیت (زیر تفسیر ) ۔۔۔۔۔ سے معلوم ہوتا ہے کہ حدید نے اپنا فعل باس شَدِید کا تو
آنحضرت صلعم کے وقت کیا کہ اس سے سامان جنگ وغیرہ تیار ہو کر کام آتا تھا مگر اس کے فعل مَنَافِعُ لِلنَّاسِ کا
وقت یہ مسیح اور مہدی کا زمانہ ہے کہ اس وقت تمام دنیا حدید (لوہے ) سے فائدہ اٹھا رہی ہے جیسے کہ ریل،
تار، دخانی جہاز ، کارخانوں اور ہر ایک قسم کے سامان لوہے سے ظاہر ہے حضرت اقدس نے اس پر فرمایا کہ )
میں بھی سارے مضمون لوہے کے قلم ہی سے لکھتا ہوں ۔ مجھے بار بار قلم بنانے کی عادت نہیں ہے۔اس
لئے لوہے کے قلم استعمال کرتا ہوں ۔ آنحضرت نے لوہے سے کام لیا ہم بھی لوہے ہی سے لے رہے ہیں اور
وہی لو۔ الوہے کی قلم تلوار کا کام دے رہی ہے۔ البدر جلد اول نمبر ۹ مورخه ۲۶ دسمبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۶۸ )
ثُمَّ قَفَّيْنَا عَلَى آثَارِهِمْ بِرُسُلِنَا وَ قَفَّيْنَا بِعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ وَآتَيْنَهُ الْإِنْجِيلَ
وَ جَعَلْنَا فِي قُلُوبِ الَّذِينَ اتَّبَعُوهُ رَافَةً وَرَحْمَةً وَرَهْبَانِيَّةَ اِبْتَدَعُوهَا مَا
كَتَبْنَهَا عَلَيْهِمْ إِلَّا ابْتِغَاءَ رِضْوَانِ اللهِ فَمَا رَعَوْهَا حَقَّ رِعَايَتِهَا ۚ فَأَتَيْنَا الَّذِينَ
امَنُوا مِنْهُمْ أَجْرَهُمْ وَكَثِيرٌ مِنْهُمْ فَسِقُونَ )
لوگوں نے یہ بھی طریق نکالے ہیں کہ وہ ہمیشہ عمداً نکاح سے دست بردار رہیں یا خوجے بنیں اور کسی
طریق سے رہبانیت اختیار کریں ۔ مگر ہم نے انسان پر یہ حکم فرض نہیں کئے اس لئے وہ ان بدعتوں کو پورے
طور پر نبھا نہ سکے۔ خدا کا یہ فرمانا کہ ہمارا یہ حکم نہیں کہ لوگ خوجے بنیں ۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ یہ
اگر خدا کا حکم ہوتا تو سب لوگ اس حکم پر عمل کرنے کے مجاز بنتے تو اس صورت میں بنی آدم کی قطع نسل ہو کر کبھی
کا دنیا کا خاتمہ ہو جاتا۔ اور نیز اگر اس طرح پر عفت حاصل کرنی ہو کہ عضو مردمی کو کاٹ دیں تو یہ در پردہ اس
صانع پر اعتراض ہے جس نے وہ عضو بنایا اور نیز جبکہ ثواب کا تمام مدار اس بات پر ہے کہ ایک قوت موجود ہو
اور پھر انسان خدا تعالیٰ کا خوف کر کے اس قوت کے خراب جذبات کا مقابلہ کرتا رہے۔ اور اس کے منافع سے
فائدہ اٹھا کر دو طور کا ثواب حاصل کرے۔ پس ظاہر ہے کہ ایسے عضو کے ضائع کر دینے میں دونوں تو ابوں
سے محروم رہا۔ ثواب تو جذ بہ مخالفانہ کے وجود اور پھر اس کے مقابلہ سے ملتا ہے۔ مگر جس میں بچہ کی طرح وہ
قوت ہی نہیں رہی اس کو کیا ثواب ملے گا ۔ کیا بچہ کو اپنی عفت کا ثواب مل سکتا ہے؟
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۴۲)
میں یہ نہیں کہتا کہ تم دنیا کے کاروبار چھوڑ دو۔ بیوی بچوں سے الگ ہو کر کسی جنگل یا پہاڑ میں جا بیٹھو۔
اسلام اس کو جائز نہیں رکھتا اور رہبانیت اسلام کا منشاء نہیں۔ اسلام تو انسان کو چست اور ہوشیار اور مستعد بنانا
چاہتا ہے اس لئے میں تو کہتا ہوں کہ تم اپنے کاروبار کو جد و جہد سے کرو۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۹ مورخه ۱۰ اگست ۱۹۰۱ ء صفحه ۲)
خطرناک ریاضتیں کرنا اور اعضاء اور قومی کو مجاہدات میں بے کار کر دینا محض لکھی بات اور لا حاصل ہے۔
اسی لئے ہمارے ہادی کامل علیہ الصلوة والسلام نے فرما یا لا رَهْبَانِيَّةَ فِي الْإِسْلَامِ یعنی جب انسان کو
صفت اسلام ( گردن نهادن بر حکم خدا و مواقفت تامه بمقادیر الهیه ) میسر آجائے تو پھر رہبانیت یعنی ایسے
مجاہدوں اور ریاضتوں کی کوئی ضرورت نہیں ۔۔۔۔۔ یہی وجہ ہے کہ اسلام نے رہبانیت کو نہیں رکھا۔ اس لئے
کہ وہ معرفت تامہ کا ذریعہ نہیں ہے۔
الحکم جلد ۳ نمبر ۲۸ مورخه ۱۰ راگست ۱۸۹۹ صفحه ۵ )
رہبانیت اور اباحت انسان کو اس صدق اور وفا سے دور رکھتے تھے جو اسلام پیدا کرنا چاہتا ہے اس لئے ان
سے الگ رکھ کر اطاعت الہی کا حکم دے کر صدق اور وفا کی تعلیم دی جو ساری روحانی لذتوں کی جاذب ہیں ۔
الحکم جلدے نمبر ۹ مورخہ ۱۰ / مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۲)
وہ فقیر جو دنیوی کاموں سے گھبرا کر گوشہ نشین بن جاتا ہے وہ ایک کمزوری دکھلاتا ہے ۔ اسلام میں
رہبانیت نہیں ۔ ہم کبھی نہیں کہتے کہ عورتوں کو اور بال بچوں کو ترک کر دو اور دنیوی کا روبار کو چھوڑ دو۔ نہیں بلکہ
ملازم کو چاہئے کہ وہ اپنی ملازمت کے فرائض ادا کرے اور تاجر اپنی تجارت کے کاروبار کو پورا کرے لیکن
دین کو مقدم رکھے۔
اس کی مثال خود دنیا میں موجود ہے کہ تاجر اور ملازم لوگ باوجود اس کے کہ وہ اپنی تجارت اور ملازمت کو
بہت عمدگی سے پورا کرتے ہیں ۔ پھر بھی بیوی بچے رکھتے ہیں اور ان کے حقوق برابر ادا کرتے ہیں۔ ایسا ہی
ایک انسان ان تمام مشاغل کے ساتھ خدا تعالیٰ کے حقوق کو ادا کر سکتا ہے اور دین کو دنیا پر مقدم رکھ کر بڑی
عمدگی سے اپنی زندگی گزار سکتا ہے۔ خدا کے ساتھ تو انسان کا فطرتی تعلق ہے کیونکہ اس کی فطرت خدا تعالیٰ
کے حضور میں اَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ کے جواب میں قَالُوا بَلی کا اقرار کر چکی ہوئی ہے۔
یا درکھو کہ وہ شخص جو کہتا ہے کہ جنگل میں چلا جائے اور اس طرح دنیوی کدورتوں سے بچ کر خدا کی عبادت
اختیار کرے وہ دنیا سے گھبرا کر بھاگتا ہے اور نامردی اختیار کرتا ہے ۔ دیکھو ریل کا انجن بے جان ہو کر
ہزاروں کو اپنے ساتھ کھینچتا ہے اور منزل مقصود پر پہنچاتا ہے۔ پھر افسوس ہے اس جاندار پر جو اپنے ساتھ کسی کو
بھی کھینچ نہیں سکتا ۔ انسان کو خدا تعالیٰ نے بڑی بڑی طاقتیں بخشی ہیں ۔ اس کے اندر طاقتوں کا ایک خزانہ
خدا تعالیٰ نے رکھ دیا ہے لیکن وہ کسل کے ساتھ اپنی طاقت کو ضائع کر دیتا ہے اور عورت سے بھی گیا گزرا
ہو جاتا ہے۔ قاعدہ ہے کہ جن قولی کا استعمال نہ کیا جائے وہ رفتہ رفتہ ضائع ہو جاتے ہیں۔ اگر چالیس دن تک
کوئی شخص تاریکی میں رہے تو اس کی آنکھوں کا نور جاتا رہتا ہے۔
البدر جلد ۶ نمبر ۱۱ مورخہ ۱۴ مارچ ۱۹۰۷ ء صفحہ ۶ )
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَ آمِنُوا بِرَسُولِهِ يُؤْتِكُمْ كِفْلَيْنِ مِنْ رَّحْمَتِهِ وَ
يَجْعَلْ لَكُمْ نُورًا تَمْشُونَ بِهِ وَيَغْفِرُ لَكُمْ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ۔
يَجْعَل لَّكُمْ نُورًا تَمْشُون به ۔۔۔۔۔ تمہارے لئے ایک نور مقرر کر دے گا (یعنی روح القدس ) جو
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه (۹۷)
تمہارے ساتھ چلے گا۔
اے ایمان لانے والو اگر تم متقی ہونے پر ثابت قدم رہو اور اللہ تعالیٰ کے لئے انتقاء کی صفت میں قیام اور
استحکام اختیار کرو تو خدا تعالیٰ تم میں اور تمہارے غیروں میں فرق رکھ دے گا وہ فرق یہ ہے کہ تم کو ایک نور دیا