سورة المَاعون
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللهَ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَوتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ مَا يَكُونُ مِنْ نَّجْوَى
ثَلَثَةٍ إِلَّا هُوَ رَابِعُهُمْ وَلَا خَمْسَةٍ إِلَّا هُوَ سَادِسُهُمْ وَلَا أَدْنى مِنْ ذَلِكَ وَلَا أَكْثَرَ
إِلَّا هُوَ مَعَهُمْ أَيْنَ مَا كَانُوا ثُمَّ يُنَبِّئُهُم بِمَا عَمِلُوا يَوْمَ الْقِيمَةِ إِنَّ اللَّهَ بِكُلِّ
شَيْءٍ عَلِيمٌ
کسی پوشیدہ مشورہ میں تین آدمی نہیں ہوتے جن کے ساتھ چوتھا خدا نہیں ہوتا۔
چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۹۷ )
تین شخص کوئی ایسا پوشیدہ مشورہ نہیں کرتے جس کا چوتھا خدا نہ ہو اور نہ پانچ کرتے ہیں جن کا چھٹا خدا نہ ہو۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۹۷ حاشیه )
جب تین آدمی کوئی پوشیدہ باتیں کرتے ہیں تو چوتھا ان کا خدا ہوتا ہے اور جب پانچ کرتے ہیں تو چھٹا ان
کا خدا ہوتا ہے۔
چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۱۲۰)
عرش مقام تنزیہیہ ہے اور اسی لئے خدا ہر جگہ حاضر ناظر ہے جیسا کہ فرماتا ہے۔۔۔ مَا يَكُونُ مِنْ
نَّجْوَى ثَلَثَةٍ إِلَّا هُوَ رَابِعُهُمْ۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲۰ مورخه ۲۲ مارچ ۱۹۰۸ء صفحه ۲)
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا قِيلَ لَكُمْ تَفَسَّحُوا فِي الْمَجْلِسِ فَأَفْسَحُوا يَفْسَحِ اللَّهُ لَكُمْ
وَ إِذَا قِيلَ انْشُزُوا فَانْشُزُوا يَرْفَعِ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ
دَرَجَتِ وَاللهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ ۔
اگر مجلسوں میں تمہیں کہا جائے کہ کشادہ ہو کر بیٹھو یعنی دوسروں کو جگہ دو تو جلد جگہ کشادہ کر دوتا دوسرے
بیٹھیں اور اگر کہا جائے کہ تم اُٹھ جاؤ تو پھر بغیر چون و چرا کے اُٹھ جاؤ۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۳۶)
كَتَبَ اللهُ لَأَغْلِبَنَّ أَنَا وَ رُسُلِى إِنَّ اللهَ قَوِيٌّ عَزِيزٌ
خدا نے یہی لکھا ہے کہ میں اور میرے پیغمبر غالب رہیں گے ۔ خدا بڑی طاقت والا اور غالب ہے۔
( براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۵۰ حاشیہ نمبر ۱۱)
خدا مقرر کر چکا ہے کہ میں اور میرے رسول ہی غالب ہوتے رہیں گے یہ آیت بھی ہر ایک زمانہ میں دائر
اور عادت مستمرہ الہیہ کا بیان کر رہی ہے۔ یہ نہیں کہ آئندہ رسول پیدا ہوں گے اور خدا انہیں غالب کرے گا۔
بلکہ مطلب یہ ہے کہ کوئی زمانہ ہو حال یا استقبال یا گزشتہ سنت اللہ یہی ہے کہ رسول آخر کار غالب ہی
الحق مباحثہ دہلی ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۱۶۳)
ہو جاتے ہیں ۔
خدا کا یہ قدیم نوشتہ ہے کہ میں اور میرے رسول غالب رہیں گے۔
انجام آتھم ، روحانی خزائن جلد ا ا صفحه ۵۹)
إِنَّ الَّذِينَ يَكُونُونَ لِلَّهِ فَيَكُونَ وہ لوگ جو خدا تعالیٰ کے ہو جاتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کا
اللهُ لَهُمْ أَلَّا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللهِ هُمُ ہو جاتا ہے۔ تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کے اولیاء ہی
الْغَالِبُونَ فِي مَالِ الْأَمْرِ عَلَى آخر کا ر اپنے مخالفوں پر غالب ہوتے ہیں۔ خدا تعالیٰ نے
الْمُخَالِفِيْنِ كَتَبَ اللهُ لَاغْلِبَنَ أَنَا ابتداء سے یہ لکھ چھوڑا ہے کہ میں اور میرے رسول ہی غالب
وَرُسُلُهُ إِنَّ اللهَ لَا يُخْزِى عِبَادَةً ہوتے رہیں گے ۔ یقینا اللہ تعالیٰ اپنے مامور بندوں کو کبھی بے
الْمَأْمُورِينَ
انجام آتھم ، روحانی خزائن جلد ا ا صفحه ۲۶۵)
مدد نہیں چھوڑتا۔ (ترجمہ از مرتب )
میں خدا سے یقینی علم پا کر کہتا ہوں کہ اگر یہ تمام مولوی اور ان کے سجادہ نشین اور ان کے ملہم اکٹھے ہو کر
الہامی امور میں مجھ سے مقابلہ کرنا چاہیں تو خدا ان سب کے مقابل پر میری فتح کرے گا کیونکہ میں خدا کی
طرف سے ہوں ۔ پس ضرور ہے کہ بموجب آیت کریمہ کتب اللهُ لَأَغْلِبَنَ آنَا وَ رُسُلِی میری فتح ہو۔
انجام آتھم ، روحانی خزائن جلد ۱۱ صفحه ۳۴۱، ۳۴۲)
خدا نے ابتدا سے لکھ چھوڑا ہے اور اپنا قانون اور اپنی سنت قرار دے دیا ہے کہ وہ اور اُس کے رسول
ہمیشہ غالب رہیں گے۔ پس چونکہ میں اُس کا رسول یعنی فرستادہ ہوں مگر بغیر کسی نئی شریعت اور نئے دعوے اور
نئے نام کے بلکہ اسی نبی کریم خاتم الانبیاء کا نام پاکر اور اُسی میں ہو کر اور اُسی کا مظہر بن کر آیا ہوں ۔ اس
لئے میں کہتا ہوں کہ جیسا کہ قدیم سے یعنی آدم کے زمانہ سے لے کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تک ہمیشہ
مفہوم اس آیت کا سچا نکلتا آیا ہے ایسا ہی اب بھی میرے حق میں سچا نکلے گا۔
( نزول المسیح ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۳۸۱،۳۸۰)
کیا یہ لوگ اپنی روگردانی سے خدا کے سچے ارادہ کو روک دیں گے جو ابتدا سے تمام نبی اس پر گواہی دیتے
آئے ہیں ۔ نہیں بلکہ خدا کی یہ پیشگوئی عنقریب سچی ہونے والی ہے کہ كَتَبَ اللهُ لَأَغْلِبَنَّ آنَا وَ رُسُلِی ۔
کشتی نوح ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه (۸)
یہ خدا تعالیٰ کی سنت ہے اور جب سے کہ اُس نے انسان کو زمین میں پیدا کیا ہمیشہ اس سنت کو وہ ظاہر کرتا
رہا ہے کہ وہ اپنے نبیوں اور رسولوں کی مدد کرتا ہے اور اُن کو غلبہ دیتا ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے كتب الله
لاغْلِبَنَّ أَنَا وَ رُسُلِی اور غلبہ سے مراد یہ ہے کہ جیسا کہ رسولوں اور نبیوں کا یہ منشاء ہوتا ہے کہ خدا کی حجت زمین پر
پوری ہو جائے اور اُس کا مقابلہ کوئی نہ کر سکے اسی طرح خدا تعالیٰ قومی نشانوں کے ساتھ اُن کی سچائی ظاہر کر دیتا
ہے اور جس راستبازی کو وہ دنیا میں پھیلانا چاہتے ہیں اُس کی تخم ریزی انہیں کے ہاتھ سے کر دیتا ہے۔
( رساله الوصیت ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰۴)
خدا تعالیٰ کا یہ حتمی وعدہ ہے کہ جو لوگ اس کی طرف سے آتے ہیں وہ فریق مخالف پر غالب ہو جاتے ہیں۔
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۵۶۲)
مقابلہ کے وقت خدا صادق کی مدد کرتا ہے كَتَبَ اللهُ لَأَغْلِبَنَّ أَنَا وَ رُسُلِی ۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۹ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۰۱ء صفحه ۱۰)
سچا خدا جس سے پیار کرتا ہے اس کی تائید کرتا ہے کیونکہ وہ خدا فرماتا ہے كَتَبَ اللهُ لَأَغْلِبَنَّ أَنَا
وَرُسُلِي -
الحکم جلد ۷ نمبر ۱۲ مورخہ ۳۱ مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۲)
خدا تعالیٰ اپنے بندوں کا حامی ہو جاتا ہے ۔ دشمن چاہتے ہیں کہ ان کو نسیت ونا بود کریں مگر وہ
روز بروز ترقی پاتے ہیں اور اپنے دشمنوں پر غالب آتے جاتے ہیں جیسا کہ اس کا وعدہ ہے كَتَبَ الله
لَاغْلِبَنَّ أَنَا وَ رُسُلِى یعنی خدا تعالیٰ نے لکھ دیا ہے کہ میں اور میرے رسول ضرور غالب رہیں گے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۱۴ مورخہ ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۱۰۷)
لفظ كتب سنت اللہ پر دلالت کرتا ہے یعنی یہ خدا تعالیٰ کی عادت ہے کہ وہ اپنے رسولوں کو ضرور ہی غلبہ دیا
کرتا ہے۔ درمیانی دشواریاں کچھ نئے نہیں ہوتیں اگر چہ وہ ضَاقَتْ عَلَيْهِمُ الْأَرْضُ ( التوبة : ١١٨ ) کا
مصداق ہی کیوں نہ ہوں ۔
البدر جلد ۳ نمبر ۹ مورخہ یکم مارچ ۱۹۰۴ء صفحه ۴)
یا د رکھو خدا کے بندوں کا انجام کبھی بد نہیں ہوا کرتا۔ اس کا وعدہ كَتَبَ اللهُ لَأَغْلِبَنَ أَنَا وَ رُسُلِی بالکل سچا
ہے اور یہ اسی وقت پورا ہوتا ہے جب لوگ اس کے رسولوں کی مخالفت کریں۔
البدر جلد ۳ نمبر ۱۱ مورخه ۱۶ / مارچ ۱۹۰۴ ء صفحه ۱۱)
لَا تَجِدُ قَوْمًا يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ يُوَادُّونَ مَنْ حَادَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَ
لَوْ كَانُوا آبَاءَهُمْ أَوْ أَبْنَاءَهُمْ أَوْ إِخْوَانَهُمْ أَوْ عَشِيرَتَهُمْ أُولَئِكَ كَتَبَ فِي قُلُوبِهِمُ
الْإِيْمَانَ وَأَيَّدَهُمْ بِرُوحِ مِنْهُ وَيُدْخِلُهُمْ جَنَّتِ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ خَلِدِينَ
فِيهَا رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ أُولَئِكَ حِزْبُ اللَّهِ إِلَّا إِنَّ حِزْبَ اللَّهِ هُمُ
الْمُفْلِحُونَ
ان مومنوں کے دلوں میں خدا تعالیٰ نے ایمان کو لکھ دیا اور روح القدس سے ان کو مدد دی۔ دل میں ایمان کے
لکھنے سے یہ مطلب ہے کہ ایمان فطرتی اور طبعی ارادوں میں داخل ہو گیا اور جز و طبیعت بن گیا اور کوئی تکلف
اور تصنع درمیان نہ رہا۔ اور یہ مرتبہ کہ ایمان دل کے رگ وریشہ میں داخل ہو جائے اُس وقت انسان کو ملتا ہے
کہ جب انسان روح القدس سے مؤید ہو کر ایک نئی زندگی پاوے اور جس طرح جان ہر وقت جسم کی محافظت
کے لئے جسم کے اندر رہتی ہے اور اپنی روشنی اس پر ڈالتی رہتی ہے اسی طرح اس نئی زندگی کی روح القدس بھی
اندر آباد ہو جائے اور دل پر ہر وقت اور ہر لحظہ اپنی روشنی ڈالتی رہے اور جیسے جسم جان کے ساتھ ہر وقت زندہ
ہے دل اور تمام روحانی قومی روح القدس کے ساتھ زندہ ہوں اسی وجہ سے خدا تعالیٰ نے بعد بیان کرنے اس
بات کے کہ ہم نے اُن کے دلوں میں ایمان کو لکھ دیا یہ بھی بیان فرمایا کہ روح القدس سے ہم نے ان کو تائید
دی کیونکہ جبکہ ایمان دلوں میں لکھا گیا اور فطرتی حروف میں داخل ہو گیا تو ایک نئی پیدائش انسان کو حاصل
ہوگئی اور یہ نئی پیدائش بجز تائید روح القدس کے ہر گز نہیں مل سکتی ۔ روح القدس کا نام اسی لئے روح القدس
ہے کہ اُس کے داخل ہونے سے ایک پاک روح انسان کو مل جاتی ہے۔ قرآن کریم روحانی حیات کے ذکر
سے بھرا پڑا ہے اور جابجا کامل مومنوں کا نام احیاء یعنی زندے اور کفار کا نام اموات یعنی مردے رکھتا ہے۔
یہ اسی بات کی طرف اشارہ ہے کہ کامل مومنوں کو روح القدس کے دخول سے ایک جان مل جاتی ہے اور کفارگو
جسمانی طور پر حیات رکھتے ہیں مگر اُس حیات سے بے نصیب ہیں جو دل اور دماغ کو ایمانی زندگی بخشتی ہے۔
اس جگہ یا د رکھنا چاہیئے کہ اس آیت کریمہ کی تائید میں احادیث نبویہ میں جا بجا بہت کچھ ذکر ہے
اور بخاری میں ایک حدیث حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی روایت سے ہے اور وہ یہ ہے۔ اَنَّ رَسُولَ اللهِ
صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَضَعَ لِحَسَّانَ ابْنِ ثَابِتٍ مِنْبَرًا فِي الْمَسْجِدِ فَكَانَ يُنَافِحُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ