سورة الکَوثَر
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُمَّ أَيْدُ حَسَّانَ بِرُوحِ
الْقُدُسِ كَمَا نَافَحَ عَنْ نَبِيكَ یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حسان بن ثابت کے لئے مسجد میں منبر
رکھا اور حسان آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے کفار سے جھگڑتا تھا اور اُن کی ہجو کا مدح کے ساتھ
جواب دیتا تھا پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حسان کے حق میں دعا کی اور فرمایا کہ یا الہی حسان کو
روح القدس کے ساتھ یعنی جبرائیل کے ساتھ مدد کر اور ابو داؤد نے بھی ابن سیرین سے اور ایسا ہی ترمذی نے
بھی یہ حدیث لکھی ہے اور اُس کو حسن صحیح کہا ہے۔ اور بخاری اور مسلم میں بطول الفاظ یہ حدیث بھی موجود ہے
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حسان کو کہا آجِبْ عَلَی اللَّهُمَّ أَيَّدَهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ یعنی میری طرف
سے ( اے حسان ) کفار کو جواب دے یا الہی اس کی روح القدس سے مدد فرما۔ ایسا ہی حسان کے حق میں
ایک یہ بھی حدیث ۔ حدیث ہے هَا جِهِمْ وَجِبْرَائِيلُ مَعَكَ یعنی اے حسان کفار کی بدگوئی کا بدگوئی کے ساتھ
جواب دے اور جبرائیل تیرے ساتھ ہے۔
اب ان احادیث سے ثابت ہوا کہ حضرت جبرائیل حسان کے ساتھ رہتے تھے اور ہر دم اُن کے رفیق
تھے اور ایسا ہی یہ آیت کریمہ بھی کہ أَيَّدَهُمْ بِرُوحِ مِنْهُ صاف اور کھلے کھلے طور پر بتلا رہی ہے کہ روح
القدس مومنوں کے ساتھ رہتا تھا۔ کیونکہ اسی قسم کی آیت جو حضرت عیسی کے حق میں آئی ہے یعنی وَ آیدانه
بِرُوحِ الْقُدُسِ اس کی تفسیر میں تمام مفسرین اس بات پر متفق ہیں کہ روح القدس ہر وقت قرین اور رفیق
حضرت عیسی کا تھا اور ایک دم بھی اُن سے جدا نہیں ہوتا تھا دیکھو تفسیر حسینی، تفسیر مظہری، تفسیر عزیزی، معالم،
ابن کثیر وغیرہ اور مولوی صدیق حسن فتح البیان میں اس آیت کی تفسیر میں یہ عبارت لکھتے ہیں وَ كَانَ جِبْرَائِيلُ
يَسِيرُ مَعَ عِيسَى حَيْثُ سَارَ فَلَمْ يُفَارِقُهُ حَتَّى صَعِدَ بِهِ إِلَى السَّمَاءِ یعنی جبرائیل ہمیشہ حضرت مسیح
علیہ السلام کے ساتھ ہی رہتا تھا ایک طرفۃ العین بھی اُن سے جدا نہیں ہوتا تھا یہاں تک کہ ان کے ساتھ ہی
آسمان پر گیا۔
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۰۰ تا ۱۰۵)
خدا نے مومنوں کے دل میں ایمان کو اپنے ہاتھ سے لکھ دیا ہے اور روح القدس کے ساتھ ان کی مدد کی ۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۷۹)
أَيَّدَهُمْ بِرُوحِ مِنْهُ یعنی خدائے تعالیٰ مومنوں کو روح قدس سے تائید کرتا ہے۔
سرمه چشم آرید، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۲۸۵ حاشیه )
خدا تعالیٰ نے انسان کے لئے ابتلاء کے طور پر دو روحانی داعی مقرر کر رکھے ہیں ایک داعی خیر جس کا نام
روح القدس ہے اور ایک داعی شر کا نام ابلیس اور شیطان ہے۔ یہ دونوں داعی صرف خیر یا شر کی خیر یا شر کی طرف بلاتے
رہتے ہیں مگر کسی بات پر جبر نہیں کرتے۔ ( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۸۱٬۸۰ حاشیه )
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم کے حق میں فرماتا ہے وَ أَيَّدَهُم بِرُوحِ مِنْهُ یعنی ان کو
روح القدس کے ساتھ مدد دی اور روح القدس کی مدد یہ ہے کہ دلوں کو زندہ کرتا ہے اور روحانی موت سے نجات
بخشتا ہے اور پاکیزہ قوتیں اور پاکیزہ حواس اور پاک علم عطا فرماتا ہے اور علوم یقینیہ اور براہین قطعیہ سے خدا تعالیٰ
کے مقام قرب تک پہنچا دیتا ہے۔ کیونکہ اس کے مقرب وہی ہیں جو یقینی طور پر جانتے ہیں کہ وہ ہے اور یقینی
طور پر جانتے ہیں کہ اس کی قدرتیں اور اس کی رحمتیں اور اس کی عقوبتیں اور اس کی عدالتیں سب سچ ہیں اور وہ
جمیع فیوض کا مبداء اور تمام نظام عالم کا سر چشمہ اور تمام سلسلہ موثرات اور متاثرات کا علت العلل ہے مگر متصرف
بالا رادہ جس کے ہاتھ میں کل ملکوت السموات والارض ہے اور یہ علوم جو مدار نجات ہیں یقینی اور قطعی
طور پر بجز اس حیات کے حاصل نہیں ہو سکتے جو بتوسط روح القدس انسان کو ملتی ہے اور قرآن کریم کا بڑے
زور شور سے یہ دعویٰ ہے کہ وہ حیات روحانی صرف متابعت اس رسول کریم سے ملتی ہے اور تمام وہ لوگ جو اس
نبی کریم کی متابعت سے سرکش ہیں وہ مردے ہیں جن میں اس حیات کی روح نہیں ہے اور حیات روحانی
سے مراد انسان کے وہ علمی اور عملی قوی ہیں جو روح القدس کی تائید سے زندہ ہو جاتے ہیں اور قرآن کریم سے
ثابت ہوتا ہے کہ جن احکام پر اللہ جل شانہ انسان کو قائم کرنا چاہتا ہے وہ چھ سو ہیں ایسا ہی اس کے مقابل پر
جبرائیل علیہ السلام کے پر بھی چھ سو ہیں اور بیضہ بشریت جب تک چھ سو حکم کو سر پر رکھ کر جبرائیل کے پروں
کے نیچے نہ آوے اس میں فنافی اللہ ہونے کا بچہ پیدا نہیں ہوتا اور انسانی حقیقت اپنے اندر چھ سو بیضہ کی
استعداد رکھتی ہے۔ پس جس شخص کا چھ سو بیضہ استعداد جبرائیل کے چھ سو پر کے نیچے آ گیا وہ انسان کامل اور
یہ تولد اس کا تولد کامل اور یہ حیات حیات کامل ہے اور غور کی نظر سے معلوم ہوتا ہے کہ بیضہ بشریت کے روحانی
بچے جو روح القدس کی معرفت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی متابعت کی برکت سے پیدا ہوئے وہ اپنی کمیت
اور کیفیت اور صورت اور نوع اور حالت میں تمام انبیاء کے بچوں سے اتم اور اکمل ہیں ۔
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۹۴ تا ۱۹۷)
کلمہ اور روح کا لفظ عام ہے حضرت مسیح کی کوئی خصوصیت اس میں نہیں ہے يُؤْمِنُ بِاللهِ
وَكَلِمته (الاعراف : ۱۵۹) اب اللہ تعالیٰ کے کلمات تو لا انتہا ہیں اور ایسا ہی صحابہ کی تعریف میں آیا ہے
أَيَّدَهُمْ بِرُوحِ مِنْہ پھر مسیح کی کیا خصوصیت رہی۔ (الحکم جلد نمبر ۱۶ مورخه ۳۰ را پریل ۱۹۰۳ صفحه ۸)
جسمانی علوم پر نازاں ہونا حماقت ہے ۔ چاہیے کہ تمہاری طاقت روح کی طاقت ہو۔ خدا تعالیٰ نے یہ
نہیں فرمایا کہ ہم نے سائنس یا فلسفہ یا منطق پڑھایا اور ان سے مدد دی بلکہ یہ کہ أَيَّدَهُم بِرُوحِ مِنْهُ یعنی
اپنی روح سے مدد دی۔
صحابہ امی تھے۔ ان کا نبی ( سیدنا محمد علیہ الصلوۃ والسلام ) بھی امی ۔ مگر جو پر حکمت باتیں انہوں نے
بیان کیں وہ بڑے بڑے علماء کو نہیں سوجھیں ۔ کیونکہ ان پر خدا کی خاص تائید تھی۔ تقویٰ و طہارت و پاکیزگی
سے اندرونی طور سے مدد ملتی ہے۔ یہ جسمانی علوم کے ہتھیار کمزور ہتھیار ہیں ۔ ممکن بلکہ اغلب ہے کہ مخالف
کے پاس ان سے بھی زیادہ تیز ہتھیار ہوں پس ہتھیا روہ چاہیے جس کا مقابلہ دشمن نہ کر سکے ۔ وہ ہتھیار سچی
تبدیلی و دل کا تقدس و تطہر ہے۔
( البدر جلدے نمبر ۱۹ ، ۲۰ مورخه ۲۴ مئی ۱۹۰۸ ء صفحه (۳)
دیکھو اللہ تعالیٰ نے بعض کا نام سابق ، مہاجر اور انصار رکھا ہے اور ان کو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ میں
داخل کیا ہے۔ یہ وہ لوگ تھے جو سب سے پہلے ایمان لائے اور جو بعد میں ایمان لائے ان کا نام صرف ناس رکھا
ہے جیسے فرمایا إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَالْفَتْحُ وَ رَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًا (النصر : ٢، ٣) یہ
لوگ جو اسلام میں داخل ہوئے اگر چہ وہ مسلمان تھے مگر ان کو مراتب نہیں ملے جو پہلے لوگوں کو دیئے گئے۔
الحکم جلد ۷ نمبر ۲۶ مورخہ ۷ ارجولائی ۱۹۰۳ء صفحہ ۲)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جماعت کو دیکھو کہ انہوں نے بکریوں کی طرح اپنا خون بہا دیا اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت میں ایسے گم ہو گئے تھے کہ وہ اس کے لئے ہر ایک تکلیف اور مصیبت
اُٹھانے کو ہر وقت طیار تھے۔ انہوں نے یہاں تک ترقی کی کہ رضيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ کا سرٹیفیکیٹ
ان کو دیا گیا۔
الحکم جلد ۸ نمبرے مورخہ ۲۴ فروری ۱۹۰۴ء صفحہ (۲)
وہ جماعت ( جس کا ذکر اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں کیا ہے کہ انہوں نے ایسے اعمال صالحہ کیے کہ
خدا تعالیٰ اُن سے راضی ہو گیا اور وہ خدا تعالیٰ سے راضی ہو گئے ) صرف ترک بدی ہی سے نہ بنی تھی ۔ انہوں
نے اپنی زندگیوں کو خدا کی رضا حاصل کرنے کے لیے بیچ سمجھا۔ خدا کی مخلوق کو نفع پہنچانے کے واسطے اپنے
آرام و آسائش کو ترک کر دیا۔ تب جا کر وہ ان مدارج اور مراتب پر پہنچے کہ آواز آ گئی رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ
وَرَضُوا عَنْهُ -
سورة المجادلة
الحکم جلد ۹ نمبر ۲ مورخه ۱۷ جنوری ۱۹۰۵ء صفحه ۳)
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مقابلہ میں حواریوں کو پیش کرتے ہوئے بھی شرم آجاتی
ہے۔ حواریوں کی تعریف میں ساری انجیل میں ایک بھی ایسا فقرہ نظر نہ آئے گا۔ کہ انہوں نے میری راہ میں
جان دے دی۔ بلکہ برخلاف اس کے ان کے اعمال ایسے ثابت ہوں گے جس سے معلوم ہو کہ وہ حد درجہ کے
غیر مستقل مزاج ، غدار اور بے وفا اور دنیا پرست تھے اور صحابہ کرام نے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی راہ میں
رض
وہ صدق دکھلایا کہ انہیں رضی اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ کی آواز آ گئی ۔ یہ اعلیٰ درجہ کا مقام ہے۔ جو صحابہ کو
حاصل ہوا ۔ یعنی اللہ تعالیٰ اُن سے راضی ہو گیا اور وہ اللہ تعالیٰ سے راضی ہو گئے ۔ اس مقام کی خوبیاں اور
کمالات الفاظ میں ادا ادا نہیں ہو سکتے ۔ اللہ تعالیٰ سے راضی ہو جانا ہر شخص کا کام نہیں بلکہ یہ توکل مبل اور رضا و
تسلیم کا اعلیٰ مقام ہے جہاں پہنچ کر انسان کو کسی قسم کا شکوہ اور شکایت اپنے مولی سے نہیں رہتی اور اللہ تعالیٰ کا
اپنے بندہ سے راضی ہونا یہ موقوف ہے بندے کے کمال صدق و وفاداری اور اعلیٰ درجہ کی پاکیزگی اور طہارت
اور کامل اطاعت پر جس سے معلوم ہوتا ہے کہ صحابہؓ نے معرفت اور سلوک کے تمام مدارج طے کر لیے تھے ۔
اس کا نمونہ حواریوں میں اگر تلاش کریں تو ہر گز نہیں مل سکتا ۔ پس نرے سلب امراض پر خوش ہو جانا یہ کوئی
دانشمندی نہیں ہے اور روحانی کمالات کا شیدائی ان باتوں پر خوش نہیں ہو سکتا ۔ اس لیے میں تمہارے لیے یہی
پسند کرتا ہوں کہ تم اپنے دل کو پاک کرو اور خدا تعالیٰ کے ساتھ ایسے تعلقات پیدا کرو کہ وہ مولیٰ کریم تم سے
راضی ہو جاوے اور تم اس سے راضی ہو جاؤ ۔ پھر وہ تمہارے جسم میں تمہاری باتوں میں ایسی برکت رکھ دے
گا۔ جو سلب امراض کرنے والے بھی انہیں دیکھ کر حیران اور شرمندہ ہوں گے۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۹ مورخه ۳۱ رمئی ۱۹۰۵ء صفحه ۹)
جو جماعت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو میسر آئی تھی اور جس نے آپ کی قوت قدسی سے اثر پایا تھا اس کے لیے
قرآن شریف میں آیا ہے رضی اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ اس کا سبب کیا ہے؟ یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
قوت قدسیہ کا نتیجہ ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وجوہ فضیلت میں سے یہ بھی ایک وجہ ہے کہ آپ نے
ایسی اعلیٰ درجہ کی جماعت طیار کی ۔ میرا دعوی ہے کہ ایسی جماعت آدم سے لے کر آخر تک کسی کو نہیں ملی ۔
الحکم جلد ۔ انمبر امورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۶ ء صفحه ۳)
صحابہؓ کی جو تکمیل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کی وہ اس سے ظاہر ہے کہ اللہ تعالیٰ خود ان کی نسبت
فرماتا ہے مِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ ( الاحزاب : ۲۴ ) الآیۃ اور پھر ان کی نسبت رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا
عَنْهُ فرمایا۔
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۲۷ مورخہ ۳۱ جولائی ۱۹۰۶ء صفحہ ۴)
صحابہ کرام کا میابی کے ساتھ تخت خلافت کو مقررہ وقت تک زیب دے کر اپنی اپنی خدمات بجالا کر
بڑی کامیابی اور اللہ تعالیٰ کی رضوان لے کر چل بسے اور جنات و عیون جو آخرت میں ان کے واسطے مقرر تھے
اور وعدے تھے وہ ان کو عطا ہو گئے۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲۰ مورخه ۲۲ مارچ ۱۹۰۸ء صفحه (۳)