سورة یُوسُف
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
یا درکھو کہ صرف لفاظی اور لسانی کام نہیں آسکتی۔ جب تک کہ عمل نہ ہو اور باتیں عند اللہ کچھ بھی وقعت نہیں
رکھتیں چنانچہ خدائے تعالیٰ نے فرمایا ہے كَبُرَ مَقْتًا عِنْدَ اللَّهِ أَنْ تَقُولُوا مَا لَا تَفْعَلُونَ -
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۸۰)
مومن کو دورنگی اختیار نہیں کرنی چاہیے یہ بزدلی اور نفاق اس سے ہمیشہ دور ہوتا ہے۔ ہمیشہ اپنے قول اور
فعل کو درست رکھو اور ان میں مطابقت دکھاؤ جیسا کہ صحابہؓ نے اپنی زندگیوں میں دکھایا۔ تم بھی ان کے نقش
قدم پر چل کر اپنے صدق اور وفا کے نمونے دکھاؤ۔ الحکم جلد ۹ نمبر ۱۶ مورخه ۱۰ رمئی ۱۹۰۵ء صفحه (۲)
میں دیکھتا ہوں اس وقت قریباً علماء کی یہی حالت ہو رہی ہے لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ کے مصداق
اکثر پائے جاتے ہیں اور قرآن شریف پر بکفتن ایمان رہ گیا ہے ورنہ قرآن شریف کی حکومت سے لوگ نکلے
ہوئے ہیں۔ احادیث سے پایا جاتا ہے کہ ایک وقت ایسا آنے والا تھا کہ قرآن آسمان پر اُٹھ جائے گا۔ میں یقیناً
جانتا ہوں کہ یہ وہی وقت آ گیا ہے۔ حقیقی طہارت اور تقویٰ جو قرآن شریف پر عمل کرنے سے پیدا ہوتا ہے آج
کہاں ہے؟ اگر ایسی حالت نہ ہو گئی ہوتی تو خدا تعالیٰ اس سلسلہ کو کیوں قائم کرتا۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۲۰ مورخه ۱۰ جون ۱۹۰۵ ء صفحه ۲)
اسلام کا دعویٰ کرنا اور میرے ہاتھ پر بیعت تو بہ کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے کیونکہ جب تک ایمان کے
ساتھ عمل نہ ہو کچھ نہیں ۔ منہ سے دعوی کرنا اور عمل سے اس کا ثبوت نہ دینا خدا تعالیٰ کے غضب کو بھڑ کا نا ہے
اور اس آیت کا مصداق ہو جانا ہے یا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ - كَبُرَ مَقْتًا عِنْدَ اللهِ
أَنْ تَقُولُوا مَا لَا تَفْعَلُونَ ۔ یعنی اے ایمان والو تم وہ بات کیوں کہتے ہو جو تم نہیں کرتے ہو۔ یہ امر کہ تم وہ
باتیں کہو جن پر تم عمل نہیں کرتے خدا تعالیٰ کے نزدیک بڑے غضب کا موجب ہیں ۔
پس وہ انسان جس کو اسلام کا دعوی ہے یا جو میرے ہاتھ پر توبہ کرتا ہے اگر وہ اپنے آپ کو اس دعوی کے
موافق نہیں بناتا اور اس کے اندر کھوٹ رہتا ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کے بڑے غضب کے نیچے آجاتا ہے اس سے
بچنا لازم ہے۔
الحکم جلد ۷ نمبر ۲۵ مورخه ۱۰ جولائی ۱۹۰۳ء صفحه ۱۵)
اصل بات یہ ہے کہ انسان کو اپنی صفائی کرنی چاہیے ۔ صرف زبان سے کہہ دینا کہ میں نے بیعت کر لی
ہے کچھ بھی حقیقت نہیں رکھتا جب تک عملی طور سے کچھ کر کے نہ دکھلا یا جاوے۔ صرف زبان کچھ نہیں بنا سکتی
قرآن شریف میں آیا ہے کہ لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ - كَبُرَ مَقْتًا عِنْدَ اللَّهِ أَنْ تَقُولُوا مَا لَا تَفْعَلُونَ
یہ وقت ہے کہ سابقون میں داخل ہو جاؤ یعنی ہر نیکی کے کرنے میں سبقت لے جاؤ اعمال ہی کام آتے ہیں ۔
زبانی لاف و گزاف کسی کام کی نہیں ۔ دیکھو حضرت فاطمہ کو آنحضرت نے کہا کہ فاطمہ اپنی جان کا خود فکر کر
لے میں تیرے کسی کام نہیں آسکتا ۔ بھلا خدا کا کسی سے رشتہ تو نہیں ۔ وہاں یہ نہیں پوچھا جاوے گا کہ تیرا باپ
کون ہے بلکہ اعمال کی پرسش ہوگی ۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱۶ مورخه ۲ مارچ ۱۹۰۸ء صفحه ۵)
مقت خدا کے غضب کو کہتے ہیں۔ یعنی بڑا غضب ان پر ہوتا ہے جو اقرار کرتے ہیں اور پھر کرتے نہیں ۔
ایسے آدمیوں پر خدا کا غضب نازل ہوتا ہے۔ اس لئے دعائیں کرتے رہو۔ کوئی ثابت قدم نہیں رہ
الحکم جلدے نمبر ۱۱ مورخہ ۲۴ مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۸)
سکتا جب تک خدا نہ رکھے ۔
وَ إِذْ قَالَ مُوسَى لِقَوْمِهِ يُقَوْمِ لِمَ تُؤْذُونَنِي وَقَدْ تَعْلَمُونَ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ
إِلَيْكُمْ فَلَمَّا زَاغُوا أَزَاغَ اللَّهُ قُلُوبَهُمْ وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْفَسِقِينَ )
خدا تعالیٰ کسی ملہم کی دعا سے اس کو ہدایت کرتا ہے جس کے دل پر زیغ اور کجی کا غلبہ نہیں ہوتا ورنہ بموجب
فَلَمَّا زَاغُوا أَزَاغَ اللَّهُ قُلُوبَهُمْ ہدایت پانے سے محروم رہتا ہے۔
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۳۱۸ حاشیه )
فَلَمَّا زَاغُوا أَزَاغَ اللَّهُ قُلُوبَهُم ۔۔۔۔۔ پس جب کہ وہ کج ہو گئے تو اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں کو کج
کر دیا۔
جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه (۲۳۴)
جبکہ وہ حق سے پھر گئے تو خدا تعالیٰ نے ان کے دل کو حق کی مناسبت سے ڈور ڈال دیا اور آخر کو معاندانہ
جوش کے اثروں سے ایک عجیب کایا پلٹ ان میں ظہور میں آئی اور ایسے بگڑے کہ گویا وہ وہ نہ رہے اور رفتہ
رفتہ نفسانی مخالفت کے زہر نے ان کے انوار فطرت کو دبا لیا۔
اگر کوئی خدا تعالیٰ سے دور ہوتا جاوے اور گندگی سے نکلنے کی کوشش نہ کرے تو پھر خدا تعالیٰ بھی اس کی
پروا نہیں کرتا جیسے فرمایا ہے فَلَمَّا زَاغُوا أَزَاغَ اللَّهُ قُلُوبَهُمْ -
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۵ء صفحه ۵ )
جب انہوں نے بھی اختیار کی تو خدا نے ان کو کج کر دیا۔ اسی کا نام مہر ہے لیکن ہمارا خدا ایسا نہیں کہ پھر اس
کتاب البریه، روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۷ ۴۸،۴)
مہر کو دور نہ کر سکے چنانچہ اس نے اگر مہر لگنے کے اسباب بیان کئے ہیں تو ساتھ ہی وہ اسباب بھی بتلا دیئے ہیں
جن سے یہ مہر اُٹھ جاتی ہے جیسے کہ یہ فرمایا ہے إِنَّهُ كَانَ لِلأَوَّابِينَ غَفُورًا (بنی اسرائیل : ۲۶)
البدر جلد ۲ نمبر ۳۴ مورخه ۱۱ استمبر ۱۹۰۳ء صفحه ۳۶۷)
وَ إِذْ قَالَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ يُبَنِي إِسْرَاءِيلَ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ مُصَدِّقًا
لِمَا بَيْنَ يَدَى مِنَ التَّوْرَيَةِ وَ مُبَشِّرًا بِرَسُولٍ يَأْتِي مِنْ بَعْدِي اسْمُهُ أَحْمَدُ
فَلَمَّا جَاءَهُمُ بِالْبَيِّنَتِ قَالُوا هُذَا سِحْرٌ مُّبِينٌ ۔
غضب کی بات ہے کہ اللہ جل شانہ تو اپنی پاک کلام میں حضرت مسیح کی وفات ظاہر کرے اور یہ
لوگ اب تک اس کو زندہ سمجھ کر ہزار ہا اور بیشمار فتنے اسلام کے لئے برپا کر دیں اور مسیح کو آسمان کا حی و قیوم
اور سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کو زمین کا مردہ ٹھہر اویں حالانکہ مسیح کی گواہی قرآن کریم میں اس طرح پر لکھی
ہے کہ مُبَشِّرًا بِرَسُولٍ يَأْتِي مِنْ بَعْدِی اسْمُهُ أَحْمَدُ یعنی میں ایک رسول کی بشارت دیتا ہوں جو میرے
بعد یعنی میرے مرنے کے بعد آئے گا اور نام اس کا احمد ہو گا۔ پس اگر مسیح اب تک اس عالم جسمانی سے گزر
نہیں گیا تو اس سے لازم آتا ہے کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم بھی اب تک اس عالم میں تشریف فرما نہیں
ہوئے کیونکہ نص اپنے کھلے کھلے الفاظ سے بتلا رہی ہے کہ جب مسیح اس عالم جسمانی سے رخصت ہو جائے گا
تب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس عالم جسمانی میں تشریف لائیں گے۔ وجہ یہ کہ آیت میں آنے کے مقابل
پر جانا بیان کیا گیا ہے اور ضرور ہے کہ آنا اور جانا دونوں ایک ہی رنگ کے ہوں ۔ یعنی ایک اُس عالم کی طرف
چلا گیا اور ایک اُس عالم کی طرف سے آیا۔
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۴۲)
آیت وَ مُبَشِّرًا بِرَسُولٍ يَأْتِي مِنْ بَعْدِی اسْمُهُ أَحْمَدُ میں یہ اشارہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا
آخر زمانہ میں ایک مظہر ظاہر ہوگا گویا وہ اس کا ایک ہاتھ ہوگا جس کا نام آسمان پر احمد ہوگا اور وہ حضرت مسیح
کے رنگ میں جمالی طور پر دین کو پھیلائے گا۔
اربعین، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۴۲۱)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دو بعث ہیں ۔۔۔۔۔۔ دوسرا بعث احمدی جو جمالی رنگ میں ہے جو ستارہ
مشتری کی تاثیر کے نیچے ہے جس کی نسبت بحوالہ انجیل قرآن شریف میں یہ آیت ہے وَ مُبَشِّرًا بِرَسُولٍ يَأْتِي
مِنْ بَعْدِي اسْمُهُ أَحْمَدُ -
(تحفہ گولڑویہ ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۲۵۴)
پھر آپ کا ایک اور نام بھی رکھا گیا ۔ وہ احمد ہے چنانچہ حضرت مسیح نے اسی نام کی پیش گوئی کی تھی مُبَشِّرًا
بِرَسُولٍ يَأْتِي مِنْ بَعْدِي اسْمُهُ أَحْمَدُ یعنی میرے بعد ایک نبی آئے گا۔ جس کی میں بشارت دیتا ہوں اور
اس کا نام احمد ہو گا۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ جو اللہ تعالیٰ کی حد سے زیادہ تعریف کرنے والا ہو۔ اس
لفظ سے صاف پایا جاتا ہے اور سچی بات بھی یہی ہے کہ کوئی اسی کی تعریف کرتا ہے جس سے کچھ لیتا ہے اور
جس قدر زیادہ لیتا ہے اسی قدر زیادہ تعریف کرتا ہے۔ اگر کسی کو ایک روپیہ دیا جاوے تو وہ اسی قدر تعریف
کرے گا اور جس کو ہزار روپیہ دیا جاوے وہ اسی انداز سے کرے گا۔ غرض اس سے واضح طور پر پایا جاتا ہے
کہ رسول اللہ صلعم نے سب سے زیادہ خدا کا فضل پایا ہے۔ دراصل اس نام میں ایک پیش گوئی ہے کہ یہ بہت
ہی بڑے فضلوں کا وارث اور مالک ہوگا۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۲ مورخه ۱۷ جنوری ۱۹۰۱ء صفحه ۴)
حضرت رسول کریم کا نام احمد وہ ہے جس کا ذکر حضرت مسیح نے کیا - يَأْتِي مِنْ بَعْدِي اسْمُهُ أَحْمَدُ - مِنْ
بعدی کا لفظ ظاہر کرتا ہے کہ وہ نبی میرے بعد بلا فصل آئے گا یعنی میرے اور اس کے درمیان اور کوئی نبی نہ ہوگا۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۴ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۱ صفحه ۱۱)
مُبَشِّرًا بِرَسُولٍ يَأْتِي مِنْ بَعْدِی اسْمُهُ أَحْمَدُ میں بشارت ہے۔ اس کے دو ہی پہلو ہیں ۔ یعنی ایک تو
آپ کا وجود ہی بشارت تھا کیونکہ بنی اسرائیل کے خاندانِ نبوت کا خاتمہ ہو گیا۔ دوسرے زبان سے بھی
بشارت دی یعنی آپ کی پیدائش میں بھی بشارت تھی اور زبانی بھی ۔
البدر جلد اول نمبر ۱۰ مورخه ۲ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۷۵ )
يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا نُورَ اللهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْكَفِرُونَ ۔
اس آیت میں تصریح سے سمجھایا گیا ہے کہ مسیح موعود چودھویں صدی میں پیدا ہوگا کیونکہ اتمام نور کے لئے
چودھویں رات مقرر ہے۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه (۱۲۴)
یہ لوگ ارادہ کر رہے ہیں کہ خدا کے نور کو اپنے منہ کی پھونکوں سے بجھاویں اور خدا تو باز نہیں رہے گا جب
تک کہ اپنے نور کو پورا نہ کرے اگر چہ کا فرلوگ کراہت ہی کریں۔
مخالف لوگ ارادہ کریں گے کہ خدا کے نور کو اپنے منہ کی پھونکوں سے بجھاویں یعنی بہت سے مکر کام میں
( نزول المسیح ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۳۷۹)
لاویں گے مگر خدا اپنے نور کو کمال تک پہنچائے گا اگر چہ کا فرلوگ کراہت ہی کریں۔
( نزول المسیح ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۵۲۶ )
مخالف لوگ ارادہ کریں گے کہ نورِ خدا کو اپنے منہ کی پھونکوں سے بجھا دیں مگر خدا اپنے نور کو پورا کرے گا
اگر چہ منکر لوگ کراہت ہی کریں۔
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۴۱)
یہ لوگ اپنے منہ کی لاف و گزاف سے بکتے ہیں کہ اس دین کو کبھی کامیابی نہیں ہوگی ۔ یہ دین ہمارے
ہاتھ سے تباہ ہو جاوے گا۔ لیکن خدا کبھی اس دین کو ضائع نہیں کرے گا اور نہیں چھوڑے گا جب تک اس کو
پورا نہ کرے۔
(جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۹۰)
یہ شریر کافر اپنے منہ کی پھونکوں سے نور اللہ کو بجھانا چاہتے ہیں اور اللہ اپنے نور کو کامل کرنے والا ہے۔ کافر
برا مناتے رہیں ۔
منہ کی پھونکیں کیا ہوتی ہیں؟ یہی کسی نے ٹھگ کہہ دیا۔ کسی نے دوکاندار اور کافر بے دین کہہ دیا۔ غرض یہ
لوگ ایسی باتوں سے چاہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے نور کو بجھا دیں مگر وہ کامیاب نہیں ہو سکتے۔ نور اللہ کو بجھاتے
بجھاتے خود ہی جل کر ذلیل ہو جاتے ہیں ۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۱ء صفحه ۳)
ناعاقبت اندیش نادان دوستوں نے خدا تعالیٰ کے اس سلسلہ کی قدر نہیں کی بلکہ یہ کوشش کرتے ہیں کہ یہ
نور نہ چمکے۔ یہ اس کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں مگر وہ یاد رکھیں کہ خدا تعالیٰ وعدہ کر چکا ہے والله متم
نُورِهِ وَ لَوْ كَرِهَ الْكَفِرُونَ ۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۷ ۱ مورخه ۱۰ رمئی ۱۹۰۲ ء صفحه ۵)
هُوَ الَّذِى اَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ
كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ
یہ آیت جسمانی اور سیاست ملکی کے طور پر حضرت مسیح کے حق میں پیشگوئی ہے۔ اور جس غلبۂ کاملہ دین
اسلام کا وعدہ دیا گیا ہے وہ غلبہ مسیح کے ذریعہ سے ظہور میں آئے گا۔ اور جب حضرت مسیح علیہ السلام دوبارہ
اس دنیا میں تشریف لائیں گے تو ان کے ہاتھ سے دین اسلام جميع آفاق اور اقطار میں پھیل جائے گا لیکن اس
کی
عاجز پر ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ خاکسار اپنی غربت اور انکسار اور توکل اور ایثار اور آیات اور انوار کے رو سے مسیح
پہلی زندگی کا نمونہ ہے اور اس عاجز کی فطرت اور مسیح کی فطرت با ہم نہایت ہی متشابہ واقع بہ واقع ہوئی ہے گویا
ایک ہی جوہر کے دو ٹکڑے یا ایک ہی درخت کے دو پھل ہیں اور بعدی اتحاد ہے کہ نظر کشفی میں نہایت ہی
بار یک امتیاز ہے اور نیز ظاہری طور پر بھی ایک مشابہت ہے اور وہ یوں کہ مسیح ایک کامل اور عظیم الشان نبی یعنی
موسیٰ کا تابع اور خادم دین تھا اور اس کی انجیل توریت کی فرع ہے اور یہ عاجز بھی اس جلیل الشان نبی کے
احقر خادمین میں سے ہے کہ جو سید الرسل اور سب رسولوں کا سرتاج ہے۔ اگر وہ حامد ہیں تو وہ احمد ہے۔ اور
اگر وہ محمود ہیں تو وہ محمد ہے صلی اللہ علیہ وسلم ۔ سو چونکہ اس عاجز کو حضرت مسیح سے مشابہت تامہ ہے اس لئے
خداوند کریم نے مسیح کی پیشگوئی میں ابتدا سے اس عاجز کو بھی شریک کر رکھا ہے یعنی حضرت مسیح پیشگوئی متذکرہ بالا
کا ظاہری اور جسمانی طور پر مصداق ہے اور یہ عاجز روحانی اور معقولی طور پر اُس کا محل اور مورد ہے یعنی
روحانی طور پر دین اسلام کا غلبہ جو حج قاطعہ اور براہین ساطعہ پر موقوف ہے اس عاجز کے ذریعہ سے مقدر
ہے۔ گو اس کی زندگی میں یا بعد وفات ہو اور اگر چہ دین اسلام اپنے دلائل حقہ کے رو سے قدیم سے غالب چلا
آیا ہے اور ابتدا سے اس کے مخالف رسوا اور ذلیل ہوتے چلے آئے ہیں لیکن اس غلبہ کا مختلف فرقوں اور
قوموں پر ظاہر ہونا ایک ایسے زمانہ کے آنے پر موقوف تھا کہ جو باعث کھل جانے راہوں کے تمام دنیا کو
ممالک متحدہ کی طرح بنا تا ہو اور ایک ہی قوم کے حکم میں داخل کرتا ہو اور تمام اسباب اشاعت تعلیم اور تمام
وسائل اشاعت دین کے تمام تر سہولت و آسانی پیش کرتا ہو اور اندرونی اور بیرونی طور پر تع اور بیرونی طور پر تعلیم حقانی کے لئے
نہایت مناسب اور موزوں ہو سواب وہی زمانہ ہے کیونکہ بباعث کھل جانے راستوں اور مطلع ہو۔ ہونے ایک قوم
کے دوسری قوم سے اور ایک ملک کے دوسرے ملک سے سامان تبلیغ کا بوجہ احسن میسر آ گیا ہے اور بوجہ
انتظام ڈاک وریل و تار و جہاز و وسائل متفرقه اخبار وغیرہ کے دینی تالیفات کی اشاعت کے لئے بہت سی
آسانیاں ہو گئی ہیں۔ غرض بلا شبہ اب وہ وقت پہنچ گیا ہے کہ جس میں تمام دنیا ایک ہی ملک کا حکم پیدا کرتی
جاتی ہے۔ اور باعث شائع اور رائج ہونے کئی زبانوں کے تنظیم تنظیم کے بہت سے ذریعے نکل آئے ہیں اور
غیریت اور اجنبیت کی مشکلات سے بہت سی سبکدوشی ہوگئی ہے۔ اور بوجہ میل ملاپ دائمی اور اختلاط
شباروزی کی وحشت اور نفرت بھی کہ جو بالطبع ایک قوم کو دوسری قوم سے تھی بہت سی گھٹ گئی ہے چنانچہ اب
ہندو بھی جن کی دنیا ہمیشہ ہمالہ پہاڑ کے اندر ہی اندر تھی اور جن کو سمندر کا سفر کرنا مذہب سے خارج کر دیتا تھا
لنڈن اور امریکہ تک سیر کر آتے ہیں۔ خلاصہ کلام یہ کہ اس زمانہ میں ہر یک ذریعہ اشاعت دین کا اپنی
وسعت تامہ کو پہنچ گیا ہے اور گودنیا پر بہت سی ظلمت اور تاریکی چھا رہی ہے مگر پھر بھی ضلالت کا دورہ اختتام پر
پہنچا ہوا معلوم ہوتا ہے اور گمراہی کا کمال روبز وال نظر آتا ہے کچھ خدا کی طرف سے ہی طبائع سلیمہ صراط مستقیم
کی تلاش میں لگ گئے ہیں اور نیک اور پاکیزہ فطرتیں طریقہ حقہ کے مناسب حال ہوتی جاتی ہیں اور توحید
کے قدرتی جوش نے مستعد دلوں کو وحدانیت کے چشمہ صافی کی طرف مائل کر دیا ہے اور مخلوق پرستی کی عمارت
کا بودہ ہونا دانشمند لوگوں پر کھلتا جاتا ہے اور مصنوعی خدا پھر دوبارہ عقلمندوں کی نظر میں انسانیت کا جامہ پہنتے
جاتے ہیں اور باایں ہمہ آسمانی مدددین حق کی تائید کے لئے ایسے جوش میں ہے کہ وہ نشان اور خوارق جن کی
سماعت سے عاجز اور ناقص بندے خدا بنائے گئے تھے اب وہ حضرت سید الرسل کے ادنیٰ خادموں اور
چا کروں سے مشہود اور محسوس ہو رہے ہیں اور جو پہلے زمانہ کے بعض نبی صرف اپنے حواریوں کو چھپ چھپ کر
کچھ نشان دکھلاتے تھے۔ اب وہ نشان حضرت سید الرسل کے احقر توابع سے دشمنوں کے روبرو ظاہر ہوتے
ہیں اور انہیں دشمنوں کی شہادتوں سے حقیت اسلام کا آفتاب تمام عالم کے لئے طلوع کرتا جاتا ہے۔ ماسوا اس
کے یہ زمانہ اشاعت دین کے لئے ایسا مددگار ہے کہ جو امر پہلے زمانوں میں سو سال تک دنیا میں شائع نہیں
ہو سکتا تھا۔ اب اس زمانہ میں وہ صرف ایک سال میں تمام ملکوں میں پھیل سکتا ہے۔ اس لئے اسلامی ہدایت
اور ربانی نشانوں کا نقارہ بجانے کے لئے اس قدر اس زمانہ میں طاقت وقوت پائی جاتی ہے جو کسی زمانہ میں
اس کی نظیر نہیں پائی جاتی ۔ صد ہاوسائل جیسے ریل و تار و اخبار وغیرہ اسی خدمت کے لئے ہر وقت طیار ہیں کہ تا
ایک ملک کے واقعات دوسرے ملک میں پہنچاویں۔ سو بلا شبہ معقولی اور روحانی طور پر دین اسلام کے دلائل
حقیت کا تمام دنیا میں پھیلنا ایسے ہی زمانہ پر موقوف تھا اور یہی با سامان زمانہ اس مہمان عزیز کی خدمت
کرنے کے لئے من کل الوجوہ اسباب مہیا رکھتا ہے۔ پس خداوند تعالیٰ نے اس احقر عباد کو اس زمانہ میں پیدا
کر کے اور صد بانشان آسمانی اور خوارق غیبی اور معارف و حقائق مرحمت فرما کر اور صد با دلائل عقلیہ قطعیہ پر
علم بخش کر یہ ارادہ فرمایا ہے کہ تا تعلیمات حقہ قرآنی کو ہر قوم اور ہر ملک میں شائع اور رائج فرماوے اور اپنی
حجت ان پر پوری کرے۔ اور اسی ارادہ کی وجہ سے خداوند کریم نے اس عاجز کو یہ توفیق دی کہ اتماماً للحجة
دس ہزار روپیہ کا اشتہار کتاب کے ساتھ شامل کیا گیا اور دشمنوں اور مخالفوں کی شہادت سے آسمانی نشانی پیش
کی گئی اور اُن کے معارضہ اور مقابلہ کے لئے تمام مخالفین کو مخاطب کیا گیا تا کوئی دقیقہ اتمام حجت کا باقی نہ
رہے اور ہر یک مخالف اپنے مغلوب اور لاجواب ہونے کا آپ گواہ ہو جائے ۔ غرض خداوند کریم نے جو
اسباب اور وسائل اشاعت دین کے اور دلائل اور براہین اتمام حجت کے محض اپنے فضل اور کرم سے اس عاجز
کو عطا فرمائے ہیں وہ امم سابقہ میں سے آج تک کسی کو عطا نہیں فرمائے اور جو کچھ اس بارے میں توفیقات
غیبیہ اس عاجز کو دی گئی ہیں وہ ان میں سے کسی کو نہیں دی گئیں ۔ وَذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ -
سو چونکہ خداوند کریم نے اسباب خاصہ سے اس عاجز کو مخصوص کیا ہے اور ایسے زمانہ میں اس خاکسار کو پیدا کیا
ہے کہ جو اتمام خدمت تبلیغ کے لئے نہایت ہی معین و مددگار ہے ۔ اس لئے اس نے اپنے تفضّلات و عنایات
سے یہ خوشخبری بھی دی ہے کہ روز ازل سے یہی قرار یافتہ ہے کہ آیت کریمہ متذکرہ بالا اور نیز آیت الله
متم نورہ کا روحانی طور پر مصداق یہ عاجز ہے اور خدائے تعالیٰ ان دلائل و براہین کو اور ان سب باتوں کو
کہ جو اس عاجز نے مخالفوں کے لئے لکھی ہیں خود مخالفوں تک پہنچا دے گا اور ان کا عاجز اجز اور اور لاجواب اور
مغلوب ہونا دنیا میں ظاہر کر کے مفہوم آیت متذکرہ بالا کا پورا کر دے گا۔
(براہین احمد یہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۹۳ تا ۵۹۷ حاشیه در حاشیه نمبر ۳)
قرآن شریف نے جو مسیح کے نکلنے کی چودہ سو برس تک مدت ٹھہرائی ہے بہت سے اولیاء بھی اپنے
مکاشفات کی رُو سے اس مدت کو مانتے ہیں اور آیت وَ إِنَّا عَلیٰ ذَهَابِ بِهِ لَقْدِرُونَ (المؤمنون : 19 ) جس
کے بحساب جمل ۱۲۷۴ عدد ہیں ۔ اسلامی چاند کی سلخ کی راتوں کی طرف اشارہ کرتی ہے جس میں نئے چاند
کے نکلنے کی اشارت چھپی ہوئی ہے جو غلام احمد قادیانی کے عددوں میں بحساب جمل پائی جاتی ہے اور یہ آیت
که هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّين محله در حقیقت اسی مسیح ابن مریم
کے زمانہ سے متعلق ہے کیونکہ تمام ادیان پر روحانی غلبہ بجز اس زمانہ کے کسی اور زمانہ میں ہر گز ممکن نہیں تھا۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۶۴)
جس قدر حق کے مقابل پر اب معقول پسندوں کے دلوں میں اوہام باطلہ پیدا ہوئے ہیں اور عقلی
اعتراضات کا ایک طوفان برپا ہوا ہے اس کی نظیر کسی زمانہ میں پہلے زمانوں میں سے نہیں پائی جاتی ۔ لہذا
ابتداء سے اس امر کو بھی کہ ان اعتراضات کا براہین شافیہ وکافیہ سے بحوالہ آیات فرقان مجید بکلی استیصال کر
کے تمام ادیان باطلہ پر فوقیت اسلام ظاہر کر دی جائے اسی زمانہ پر چھوڑا گیا تھا کیونکہ پیش از ظهور مفاسدان
مفاسد کی اصلاح کا تذکرہ محض بے محل تھا۔ اسی وجہ سے حکیم مطلق نے ان حقائق اور معارف کو اپنی کلام
پاک میں مخفی رکھا اور کسی پر ظاہر نہ کیا جب تک کہ اُن کے اظہار کا وقت آگیا۔ ہاں اس وقت کی اس نے پہلے
سے اپنی کتاب عزیز میں خبر دے رکھی تھی جو آیت هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَی میں صاف اور کھلے