سورة اللھب
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کھلے طور پر مرقوم ہے۔ سواب وہی وقت ہے اور ہر یک شخص روحانی روشنی کا محتاج ہورہا ہے سو خدائے تعالیٰ
نے اس روشنی کو دے کر ایک شخص دنیا میں بھیج وہ کون ہے؟ یہی ہے جو بول رہا ہے۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۵۱۵ )
الہام میں خدا تعالیٰ نے میرا نام عیسی رکھا اور مجھے اس قرآنی پیشگوئی ( هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى
وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّینِ محله ) کا مصداق ٹھہرایا جو حضرت عیسی علیہ السلام کے لئے خاص تھی اور
آنے والے مسیح موعود کے تمام صفات مجھ میں قائم کئے۔ (ایام اصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۲۷۲)
احادیث نبویہ میں متواتر آچکا ہے کہ مسیح آنے والا صاحب المنارہ ہو گا یعنی اُس کے زمانہ میں اسلامی
سچائی بلندی کے انتہا تک پہنچ جائے گی جو اس منارہ کی مانند ہے جو نہایت اونچا ہو۔ اور دین اسلام سب
دینوں پر غالب آجائے گا اُسی کے مانند جیسا کہ کوئی شخص جب ایک بلند منار پر اذان دیتا ہے تو وہ آواز تمام
آوازوں پر غالب آجاتی ہے۔ سو مقدر تھا کہ ایسا ہی مسیح کے دنوں میں ہوگا۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ھو
الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِهِ یہ آیت مسیح موعود کے حق میں ہے اور
اسلامی حجت کی وہ بلند آواز جس کے نیچے تمام آواز میں دب جائیں وہ ازل سے مسیح کے لئے خاص کی گئی ہے
اور قدیم سے مسیح موعود کا قدم اس بلند مینار پر قرار دیا گیا ہے جس سے بڑھ کر اور کوئی عمارت اونچی نہیں ۔
( خطبہ الہامیہ، روحانی خزائن جلد ۱۶ صفحه ۱۸)
إِنَّ إِظْهَارَ الدِّينِ عَلَى أَدْيَانِ أُخْرَى، لا اظہارِ دین دوسرے ادیان پر صرف بینہ کبری
يَتَحَقَّقُ إِلَّا بِالْبَيِّنَةِ الْكُبْرَى، وَالْحُجَجِ الْقَاطِعَةِ اور حج قاطعہ عظمی اور اہل صلاح اور تقویٰ کی کثرت
الْعُظمى، وَكَثْرَةِ أَهْلِ الصَّلَاحِ وَالتَّقْوى سے ہی متحقق ہو سکتا ہے۔ اور اس میں کوئی شک نہیں
وَلَا شَكَ أَنَّ الدِّينَ الَّذِي يُعْطِي الدَّلَائِلَ الْمُوْصِلَةَ کہ جو دین یقین تک پہنچانے والے دلائل عطا کرتا
إِلَى الْيَقِينِ، وَيُزَكِّي النَّفُوسَ حَقَّ التَّزْكِيَّةِ ہے اور نفوس کو صحیح طور پر پاک کرتا ہے اور ان کو
وَيُنَجِيهِمُ مِنْ أَيْدِي الشَّيْطَانِ اللَّعِيْنِ هُوَ شیطان لعین کے ہاتھوں سے نجات دیتا ہے وہی
الدَّيْنُ الظَّاهِرُ الْغَالِبُ عَلَى الْأَدْيَانِ، وَهُوَ دین دوسرے ادیان پر غالب ہوتا ہے اور وہی ہے
الَّذِي يَبْعَثُ الْأَمْوَاتَ مِنْ قُبُورِ الشَّكِ جو مُردوں کو شکوک اور نافرمانی کی قبروں سے اُٹھاتا
وَالْعِصْيَانِ، وَيُحْيِيهِمْ عِلْمًا وَ عَمَلًا بِفَضْلِ اللهِ ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے انہیں علمی اور عملی طور
الْمَنَّانِ وَكَانَ اللهُ قَدْ قَدَّرَ أَنَّ دِينَهُ لَا يَظْهَرُ پر زندہ کرتا ہے۔ اور اللہ تعالیٰ نے مقدر کر دیا ہے کہ
بِظُهُورٍ تَامٍ عَلَى الْأَدْيَانِ كُلِّهَا وَلَا يُرْزَقُ أَكْثَرُ اس کا دین دوسرے ادیان پر پوری طرح غالب نہیں
الْقُلُوبِ دَلَائِلَ الْحَقِّ، وَلَا يُعْطَى تَقْوَى ہوگا اور اکثر قلوب دلائلِ حقہ نہیں دئے جائیں گے اور
الْبَاطِنِ لِأَكْثَرِهَا إِلَّا فِي زَمَانِ الْمَسِيحِ نہ ان میں سے اکثر کو باطن کا تقویٰ عطا کیا جائے گا مگر
الْمَوْعُودِ وَالْمَهْدِي الْمَعْهُودِ وَأَمَّا الْأَرْمِنَةُ مسیح موعود اور مہدی معہود کے زمانہ میں ۔ اس سے
الَّتِي هِيَ قَبْلَهُ فَلَا تَعُمُّ فِيهَا التَّقْوَى وَلا پہلے زمانوں میں تقوی اور درایت عام نہیں تھا بلکہ فسق
الدَّرَايَةُ، بَلْ يَكْثُرُ الْفِسْقُ وَالْغَوَايَةُ اور گمراہی زیادہ تھی ۔ ( ترجمہ از مرتب )
(خطبہ الہامیہ، روحانی خزائن جلد ۱۶ صفحه ۳۲۱، ۳۲۲)
w
مسیح موعود اسلام کے قمر کا متم نور ہے اس لئے اس کی تجدید چاند کی چودھویں رات سے مشابہت رکھتی رکھ
ہے اسی کی طرف اشارہ ہے اس آیت میں کہ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ محلہ کیونکہ اظہار تام اور اتمام نور ایک ہی
چیز ہے۔ اور یہ قول کہ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الْأَدْيَانِ كُلَّ الْإِظْهَارِ مساوی اس قول سے ہے کہ لِيُتِمَّ نُورَهُ كُلَّ
الإتمام
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۷ ۱ صفحه ۱۲۴)
مسیح موعود کو چودھویں صدی کے سر پر پیدا کرنا اس طرف اشارہ تھا کہ اس کے وقت میں اسلامی معارف
اور برکات کمال تک پہنچ جائیں گی ۔ جیسا کہ آیت لِيُظهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلہ میں اسی کمال تام کی طرف
اشارہ ہے۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۲۰۹ حاشیه )
قرآن شریف جو ذ والوجوہ ہے اُس کا محاورہ اسی طرز پر واقع ہو گیا ہے کہ ایک آیت میں آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم مراد اور مصداق ہوتے ہیں اور اسی آیت کا مصداق مسیح موعود بھی ہوتا ہے جیسا کہ آیت هُوَ الَّذِي
ارْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدی سے ظاہر ہے۔ اور رسول سے مراد اس جگہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی ہیں اور مسیح
بھی مراد ہے۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۷ ۱ صفحه ۲۱۷ )
ضرور تھا کہ جیسا کہ تکمیل ہدایت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ سے ہوئی ایسا ہی تکمیل اشاعت ہدایت
بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ سے ہو کیونکہ یہ دونوں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے منصبی کام تھے
لیکن سنت اللہ کے لحاظ سے اس قدر خلود آپ کے لئے غیر ممکن تھا کہ آپ اس آخری زمانہ کو پاتے اور نیز ایسا
خلود شرک کے پھیلنے کا ایک ذریعہ تھا اس لئے خدا تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اس خدمت منصبی کو
ایک ایسے امتی کے ہاتھ سے پورا کیا کہ جو اپنی خواور روحانیت کے رُو سے گویا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
وجود کا ایک ٹکڑا تھا یا یوں کہو کہ وہی تھا اور آسمان پر خالی طور پر آپ کے نام کا شریک تھا اور ہم ابھی لکھ چکے ہیں
کہ تکمیل ہدایت کا دن چھٹا دن تھا یعنی جمعہ ۔ اس لئے رعایت تناسب کے لحاظ سے تکمیل اشاعت ہدایت کا
دن بھی چھٹا دن ہی مقرر کیا گیا یعنی آخر الف ششم جو خدا کے نزدیک دنیا کا چھٹا دن ہے۔ جیسا کہ اس وعدہ کی
طرف آیت لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ محلہ اشارہ فرما رہی ہے اور اس چھٹے دن میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
خو اور رنگ پر ایک شخص جو مظہر تجلیات احمد یہ اور محمد یہ تھا مبعوث فرمایا گیا تا تکمیل اشاعت ہدایت فرقانی اس
مظہر نام کے ذریعہ سے ہو جائے ۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۲۵۹،۲۵۸)
خدا تعالیٰ قرآن کریم میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دو منصب قائم کرتا ہے (۱) ایک کامل کتاب کو
پیش کرنے والا جیسا کہ فرمایا کہ يَتْلُوا صُحُفًا مُطَهَّرَةً فِيهَا كُتُبُ قَيِّمَةٌ (البينة : ۳، ۴) (۲) دوسری تمام
دنیا میں اس اس کتاب کی اشاعت کرنے والا جیسا کہ فرماتا ہے لِيُظهِرَهُ عَلَى الدِّینِ محلہ اور تکمیل ہدایت کے
لئے خدا نے چھٹا دن اختیار فرمایا۔ اس لئے یہ پہلی سنت اللہ ہمیں سمجھاتی ہے کہ تکمیل اشاعت ہدایت کا دن
بھی چھٹا ہی ہے اور وہ ہزار ششم ہے اور علماء کرام اور تمام اکا بر ملت اسلام قبول کر چکے ہیں کہ تکمیل اشاعت
مسیح موعود کے ذریعہ سے ہوگی ۔ اور اب ثابت ہوا کہ تکمیل اشاعت ہزار ششم میں ہوگی اس لئے نتیجہ یہ نکلا کہ
مسیح موعود ہزار ششم میں مبعوث ہوگا۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۷ ۱ صفحه ۲۶۱ حاشیہ )
وہ خدا جس نے اپنے فرستادہ کو بھیجا اُس نے دو امر کے ساتھ اُسے بھیجا ہے ایک تو یہ کہ اس کو نعمت ہدایت
سے مشرف فرمایا ہے یعنی اپنی راہ کی شناخت کے لئے روحانی آنکھیں اس کو عطا کی ہیں اور علم لدنی سے ممتاز
فرمایا ہے اور کشف اور الہام سے اس کے دل کو روشن کیا ہے اور اس طرح پر الہی معرفت اور محبت اور عبادت
کا جو اس پر حق تھا اس حق کی بجا آوری کے لئے آپ اس کی تائید کی ہے اور اس لئے اس کا نام مہدی رکھا۔
دوسرا امر جس کے ساتھ وہ بھیجا گیا ہے وہ دین الحق کے ساتھ روحانی بیماروں کو اچھا کرنا ہے یعنی شریعت کے
صد با مشکلات اور معضلات حل کر کے دلوں سے شبہات کو دور کرنا ہے۔ پس اس لحاظ سے اس کا نام عیسیٰ رکھا
ہے یعنی بیماروں کو چنگا کرنے والا ۔ غرض اس آیت شریف میں جو دو فقرے موجود ہیں ایک بالھدی اور
دوسرے دین الحق ان میں سے پہلا فقرہ ظاہر کر رہا ہے کہ وہ فرستادہ مہدی ہے اور خدا کے ہاتھ سے صاف
ہوا ہے اور صرف خدا اس کا معلم ہے اور دوسرا فقرہ یعنی دین الحق ظاہر کر رہا ہے کہ وہ فرستادہ عیسی ہے اور
بیماروں کے صاف کرنے کے لئے اور ان کو ان کی بیماریوں پر متنبہ کرنے کے لئے علم دیا گیا ہے اور دین الحق
عطا کیا گیا ہے تا وہ ہر ایک مذہب کے بیمار کو قائل کر سکے اور پھر اچھا کر سکے اور اسلامی شفاخانہ کی طرف
رغبت دے سکے کیونکہ جب کہ اس کو یہ خدمت سپرد ہے کہ وہ اسلام کی خوبی اور فوقیت ہر ایک پہلو سے تمام
مذاہب پر ثابت کر دے تو اس کے لئے ضروری ہے کہ علم محاسن و عیوب مذاہب اس کو دیا جائے اور اقامت
حج اور انجام خصم میں ایک ملکہ خارق عادت اس کو عطا ہو۔ اور ہر ایک پابند مذہب کو اس کے قبائح پر متنبہ کر سکے
اور ہر ایک پہلو سے اسلام کی خوبی ثابت کر سکے اور ہر ایک طور سے روحانی بیماروں کا علاج کر سکے۔ غرض
آنے والے مصلح کے لئے جو خاتم المصلحین ہے دو جو ہر عطا کئے گئے ہیں ایک علم الہدی جو مہدی کے
اسم کی طرف اشارہ ہے جو مظہر صفت محمدیت ہے یعنی باوجو د میت کے علم دیا جانا اور دوسرے تعلیم دین الحق جو
انفاس شفا بخش مسیح کی طرف اشارہ ہے یعنی روحانی بیماریوں کے دُور کرنے کے لئے اور اتمام حجت کے لئے ہر
ایک پہلو سے طاقت عطا ہونا۔ اور صفت علم الہدی اس فضل پر دلالت کرتی ہے جو بغیر انسانی واسطہ کے
خدا تعالیٰ کی طرف سے ملا ہو اور صفت علم دین الحق افادہ اور تسکین قلوب اور روحانی علاج پر دلالت کرتی ہے۔
اربعین ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۳۵۶، ۳۵۷)
علوم اور معارف بھی جمالی طرز میں داخل ہیں اور قرآن شریف کی آیت لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِہ میں
وعدہ تھا کہ یہ علوم اور معارف مسیح موعود کو اکمل طور پر دیئے جائیں گے کیونکہ تمام دینوں پر غالب ہونے کا
ذریعہ علوم حقہ اور معارف صادقہ اور دلائل بینہ اور آیات قاہرہ ہیں اور غلبہ دین کا انہیں پر موقوف ہے۔
اربعین، روحانی خزائن جلد ۷ ۱ صفحه ۴۴۴ حاشیہ )
تخمیناً عرصہ بیس برس کا گزرا ہے کہ مجھ کو اس قرآنی آیت کا الہام ہوا تھا اور وہ یہ ہے هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ
رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِهِ ( وہ خدا جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور سچے دین
کے ساتھ بھیجاتا وہ اپنے دین کو تمام دینوں پر غالب کرے) اور مجھ کو اس الہام کے یہ معنے سمجھائے گئے تھے
کہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے اس لئے بھیجا گیا ہوں کہ تا میرے ہاتھ سے خدا تعالیٰ اسلام کو تمام دینوں پر
غالب کرے۔ اور اس جگہ یادر ہے کہ یہ قرآن شریف میں ایک عظیم الشان پیشگوئی ہے جس کی نسبت علماء
محققین کا اتفاق ہے کہ یہ مسیح موعود کے ہاتھ پر پوری ہوگی ۔ سوجس قدر اولیاء اور ابدال مجھ سے پہلے گزر گئے
ہیں کسی نے ان میں سے اپنے تئیں اس پیشگوئی کا مصداق نہیں ٹھہرایا اور نہ یہ دعویٰ کیا کہ اس آیت مذکورہ بالا