سورة سَبَإ
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
دوسرے کسی دین کے شامل حال نہ ہوں اور بغیر ذریعہ انسانی ہاتھوں کے خدا دوسرے دینوں کو تباہ کرتا جائے
اور ان کے اندر سے روحانی برکت اُٹھا لے مگر وہ دین دوسرے دینوں کے سامنے خدا کے چمکدار نشانوں سے
اپنی ممتاز حالت ثابت کرے اور دُنیا کے اِس سرے سے اُس سرے تک کوئی مذہب نشان آسمانی میں اُس کا
مقابلہ نہ کر سکے باوجود اس بات کے کہ کوئی حصہ آبادی دُنیا کا اِس دعوت مقابلہ سے بے خبر نہ ہو۔ یہ امر بھی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں کامل طور پر ظہور پذیر ہونا ناممکن تھا کیونکہ اس کے لئے یہ شرط تھی کہ
دنیا کی تمام قوموں کو جو مشرق اور مغرب اور جنوب اور شمال میں رہتی ہیں یہ موقعہ مل سکے کہ وہ ایک دوسرے
کے مقابل پر اپنے مذہب کی تائید میں خدا سے چاہیں جو آسمانی نشانوں سے اس مذہب کی سچائی پر گواہی
دے مگر جس حالت میں ایک قوم دوسری قوم سے ایسی مخفی اور محجوب تھی کہ گویا ایک دوسری دنیا میں رہتی تھی تو یہ
مقابلہ ممکن نہ تھا اور نیز اس زمانہ میں ابھی اسلام کی تکذیب انتہا تک نہیں پہنچی تھی اور ابھی وہ وقت نہیں آیا تھا
کہ خدا کی غیرت تقاضا کرے کہ اسلام کی تائید میں آسمانی نشانوں کی بارش ہو مگر ہمارے زمانہ میں وہ وقت
آگیا کیونکہ اس زمانہ میں گندی تحریروں کے ذریعہ سے اس قدر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلام کی تو ہین
کی گئی ہے کہ کبھی کسی زمانہ میں کسی نبی کی توہین نہیں ہوئی ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں تو ثابت
نہیں ہوتا کہ کسی عیسائی یا یہودی نے اسلام کے رد اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین میں دو یا تین ورق کا
رسالہ بھی لکھا ہو مگر اب اس قدر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تو ہین اور اسلام کے رد میں کتابیں لکھی گئیں اور
اشتہار شائع کئے گئے اور اخبار میں تمام دنیا میں پھیلائی گئیں کہ اگر وہ تمام جمع کی جائیں تو وہ ایک بڑے پہاڑ
کے برابر طومار ہوتا ہے بلکہ اس سے زیادہ۔ ان اندھوں نے اسلام کو ہر ایک برکت سے بے بہرہ قرار دیا ہے
اور دعویٰ کیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی آسمانی نشان نہیں دکھلایا اور اس بات پر زور دیا ہے کہ
دنیا میں اسلام کا نام ونشان نہ رہے اور ایک عاجز انسان کی خدائی ثابت کرنے کے لئے خدا کے پاک دین
اور پاک رسول کی وہ توہین کی گئی ہے جو ابتدائے دنیا سے آج تک کسی دین اور کسی رسول کی ایسی تو ہیں نہیں
ہوئی اور در حقیقت یہ ایسا زمانہ آگیا ہے کہ شیطان اپنے تمام ذریات کے ساتھ ناخنوں تک زور لگا رہا ہے کہ
اسلام کو نابود کر دیا جاوے اور چونکہ بلاشبہ سچائی کا جھوٹ کے ساتھ یہ آخری جنگ ہے اس لئے یہ زمانہ بھی
اِس بات کا حق رکھتا تھا کہ اس کی اصلاح کے لئے کوئی خدا کا مامور آوے۔ پس وہ مسیح موعود ہے جو موجود
ہے۔ اور زمانہ حق رکھتا تھا کہ اس نازک وقت میں آسمانی نشانوں کے ساتھ خدا تعالیٰ کی دنیا پر حجت پوری ہو
سو آسمانی نشان ظاہر ہو رہے ہیں ۔ اور آسمان جوش میں ہے کہ اس قدر آسمانی نشان ظاہر کرے کہ اسلام کی فتح
کا نقارہ ہر ایک ملک میں اور ہر ایک حصہ دُنیا میں بچ جائے ۔ اے قادر خدا ! تو جلد وہ دن لا کہ جس فیصلہ کا
تو نے ارادہ کیا ہے وہ ظاہر ہو جائے اور دُنیا میں تیرا جلال چمکے اور تیرے دین اور تیرے رسول کی فتح ہو۔
آمین ثم آمین ۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۹۱ تا ۹۵ )
جب ہم اس ترتیب کو دیکھتے ہیں کہ ایک طرف تو رسول اللہ کی زندگی کے دو ہی مقصد بیان فرمائے ہیں ۔
تکمیل ہدایت اور تکمیل اشاعت ہدایت اور اول الذکر کی تکمیل چھٹے دن یعنی جمعہ کے دن ہوئی ۔ جبکہ آیت
الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ نازل ہوئی اور دوسری تکمیل کے لئے بالاتفاق مانا گیا ہے کہ وہ مسیح ابن مریم یعنی مسیح
موعود کے زمانہ میں ہوگی ۔ سب مفسروں نے بالا تفاق لکھ دیا ہے کہ هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَی کی
نسبت لکھتے ہیں کہ یہ مسیح موعود کے زمانہ میں ہوگی اور جبکہ پہلی تکمیل چھٹے دن ہوئی تو دوسری تکمیل بھی چھٹے دن
ہی ہونی چاہیے تھی اور قرآنی دن ایک ہزار برس کا ہوتا ہے۔ گو یا مسیح موعود چھٹے ہزار میں ہوگا۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۴۴ مورخہ ۲۶ جولائی ۱۹۰۸ء صفحہ (۳)
یہ بھی وعدہ ہے کہ سارے ادیان کو جمع کیا جاوے گا اور ایک دین کو غالب کیا جاوے گا یہ بھی مسیح موعود کے
وقت کی ایک جمع ہے کیونکہ لِيُظهِرَهُ عَلَى الدِّينِ محله مفسروں نے مان لیا ہے کہ مسیح موعود ہی کے وقت میں
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۳ مورخه ۱۲ دسمبر ۱۹۰۲ صفحه ۲)
ہوگا۔
خدا تعالیٰ نے جو اتمام نعمت کی ہے وہ یہی دین ہے ، جس کا نام اسلام رکھا ہے ۔ پھر نعمت میں جمعہ کا دن
بھی ہے جس روز اتمام نعمت ہوا ۔ یہ اس کی طرف اشارہ تھا کہ پھر اتمام نعمت جو لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّینِ محلہ کی
صورت میں ہو گا وہ بھی ایک عظیم الشان جمعہ ہوگا ۔ وہ جمعہ اب آ گیا ہے۔ کیونکہ خدا تعالیٰ نے وہ جمعہ مسیح موعود
کے ساتھ مخصوص رکھا ہے اس لیے کہ اتمام نعمت کی صورتیں دراصل دو ہیں اوّل تکمیل ہدایت ۔ دوم تکمیل
اشاعت ہدایت ۔ اب تم غور کر کے دیکھو۔ تکمیل ہدایت تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں کامل طور پر ہو
چکی لیکن اللہ تعالیٰ نے مقدر کیا تھا کہ تکمیل اشاعت ہدایت کا زمانہ دوسرا زمانہ ہو جبکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
بروزی رنگ میں ظہور فرماویں اور وہ زمانہ مسیح موعود اور مہدی کا زمانہ ہے۔
یہی وجہ کہ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ محلہ اس شان میں فرمایا گیا ہے ۔ تمام مفسرین نے بالا تفاق اس امر کو
تسلیم کر لیا ہے کہ یہ آیت مسیح موعود کے زمانہ سے متعلق ہے۔ در حقیقت اظہار دین اسی وقت ہو سکتا ہے جبکہ
گل مذاہب میدان میں نکل آویں اور اشاعت مذہب کے ہر قسم کے مفید ذریعے پیدا ہو جائیں اور وہ زمانہ
خدا کے فضل سے آ گیا ہے؛ چنانچہ اس وقت پریس کی طاقت سے کتابوں کی اشاعت اور طبع میں جو جو سہولتیں
میسر آئی ہیں وہ سب کو معلوم ہیں۔ ڈاکخانوں کے ذریعہ سے کل دنیا میں تبلیغ ہو سکتی ہے۔ اخباروں کے ذریعہ
سے تمام دنیا کے حالات پر اطلاع ملتی ہے۔ ریلوں کے ذریعہ سفر آسان کر دیئے گئے ہیں۔ غرض جس قدر
آئے دن نئی ایجاد یں ہوتی جاتی ہیں اسی قدر عظمت کے ساتھ مسیح موعود کے زمانہ کی تصدیق ہوتی جاتی ہے اور
اظہار دین کی صورتیں نکلتی آتی ہیں۔ اس لیے یہ وقت وہی وقت ہے جس کی پیشگوئی اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ محلہ کہہ کر فرمائی تھی ۔ یہ وہی زمانہ ہے جو الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ
لَكُمْ دِينَكُمْ وَاتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي ( المائدة : (۴) کی شان کو بلند کرنے والا اور تکمیل اشاعت ہدایت کی
صورت میں دوبارہ اتمام نعمت کا زمانہ ہے اور پھر یہ وہی وقت اور جمعہ ہے جس میں وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا
يَلْحَقُوا بِهِمْ کی پیشگوئی پوری ہوتی ہے۔ اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ظہور بروزی رنگ میں ہوا
ہے اور ایک جماعت صحابہ کی پھر قائم ہوئی ہے۔ اتمام نعمت کا وقت آ پہنچا ہے۔ لیکن تھوڑے ہیں جو اس سے
آگاہ ہیں اور بہت ہیں جو ہنسی کرتے اور ٹھٹھوں میں اڑاتے ہیں ، مگر وہ وقت قریب ہے کہ خدا تعالیٰ اپنے
وعدہ کے موافق تجلی فرمائے گا اور اپنے زور آور حملوں سے دکھا دے گا کہ اس کا نذیر سچا ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۸ مورخه ۷ ارمئی ۱۹۰۲ء صفحه ۶،۵ )
هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ محلہ پر سوچتے سوچتے مجھے معلوم
ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے اس میں دو لفظ ھدی اور حق کے رکھتے ہیں ۔ ھدی تو یہ ہے کہ اندر روشنی پیدا کرے۔
معمانہ رہے۔ یہ گویا ندرونی اصلاح کی طرف اشارہ ہے، جو مہدی کا کام ہے اور حق کا لفظ اس بات کی
طرف اشارہ کرتا ہے کہ خارجی طور پر باطل کو شکست دیوے چنانچہ دوسری جگہ آیا ہے جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ
الْبَاطِلُ (بنی اسرائیل : ۸۲) اور خود اس آیت میں بھی فرمایا ہے لِيُظهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِهِ ۔ یعنی اس رسول
کی آمد کا نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ حق کو غلبہ دے گا۔ یہ غلبہ تلوار اور تفنگ سے نہیں ہوگا، بلکہ وجوہ عقیلہ سے ہوگا۔
یا د رکھو کہ پاک صاف عقل کا خاصہ ہے کہ وہ قصوں پر اکتفا نہیں کرتی بلکہ اسرار کو کھینچ لاتی ہے۔ اسی
واسطے خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ جن کو حکمت دی گئی ۔ اُن کو خیر کثیر دی گئی ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۳ مورخه ۱۰ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۶ )