سورة الفَلَق

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اس امر کی صداقت کو ظاہر کرنے کے لئے اسلام جبر سے نہیں پھیلا ۔ اللہ تعالیٰ نے خاتم الخلفاء کو پیدا کیا
اور اس کا کام يَضَعُ الْحَرْب رکھ کر دوسری طرف لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ محلہ قرار دیا۔ یعنی وہ اسلام کا غلبہ مل
بالکہ پر حجت اور براہین سے قائم کرے گا اور جنگ و جدال کو اُٹھا دے گا۔ وہ لوگ سخت غلطی کرتے ہیں جو
کسی خونی مہدی اور خونی مسیح کا انتظار کرتے ہیں۔ (احکم جلد ۶ نمبر ۲۴ مورخه ۱۰ جولائی ۱۹۰۲ صفحه ۳)
یہ زمانہ اس قسم کا آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ایسے وسائل پیدا کر دیئے ہیں کہ دنیا ایک شہر کا حکم رکھتی ہے اور
وَإِذَا النُّفُوسُ زُوجَتْ ( التكویر : ۸) کی پیشگوئی پوری ہو گئی ہے۔ اب سب مذاہب میدان میں نکل آئے
ہیں اور یہ ضروری امر ہے کہ ان کا مقابلہ ہو اور ان میں ایک ہی سچا ہوگا اور غالب آئے گا لِيُظْهِرَةً عَلَى الدِّينِ
محل ہے اس کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ یہ مقابلہ مذاہب کا شروع ہو گیا ہے۔ اور اسی مذہبی گشتی کا سلسلہ نری زبان
تک ہی نہیں رہا، بلکہ قلم نے اس میں سے سب سے بڑھ کر حصہ لیا ہے۔ لاکھوں مذہبی رسالے شائع ہور ہے
ہیں ۔ اس وقت مختلف مذاہب خصوصاً نصاری کے جو حملے اسلام پر ہو رہے ہیں۔ جو شخص ان حالات سے
واقفیت رکھتا ہے اور اسے ان پر سوچنے کا موقع ملا ہے تو وہ ان ضرورتوں کو دیکھ کر بے اختیار ہو کر اس بات کو
تسلیم کرتا ہے کہ یہ وقت ہے کہ خدا تعالیٰ اپنے اسلام کی طرف زیادہ توجہ کرے۔ جو شخص اسلام پر ان حملوں
کی رفتار کو دیکھتا ہے، تو وہ اس ضرورت کو محسوس کرتا ہے، لیکن جس کو کوئی خبر ہی نہیں ہے وہ ان نقصانوں کی
بابت کیا کہہ سکتا ہے جو اسلام کو پہنچائے گئے ہیں۔ مسلمانوں نے نادان دوست کے رنگ میں اور غیر مذاہب
والوں خصوصاً عیسائیوں نے دشمنی کے لباس میں ، وہ تو یہی کہتا ہے کہ اسلام کا کیا بگڑا ہے؟ مگر اسے معلوم نہیں
کہ اسلام کی ظاہری اور جسمانی صورت میں بھی ضعف آ گیا ہے۔ وہ قوت اور شوکت اسلامی سلطنت کی نہیں
اور دینی طور پر بھی وہ بات جو مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّین میں سکھائی گئی تھی اس کا نمونہ نظر نہیں آتا ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ء صفحه ۲،۱)
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَى تِجَارَةٍ تُنْجِيكُم مِّنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ
تُؤْمِنُونَ بِاللهِ وَ رَسُولِهِ وَ تُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ بِأَمْوَالِكُمْ وَأَنْفُسِكُمْ
لا
ذلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ يَغْفِرُ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَيُدْخِلُكُمْ جَنَّتِ
تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ وَ مَسْكِنَ طَيِّبَةً فِي جَنَّتِ عَدْنٍ ذَلِكَ الْفَوْزُ
ط

الْعَظِيمُ وَأُخْرَى تُحِبُّونَهَا نَصْرُ مِنَ اللهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ )
اے وہ لوگو! جو ایمان لائے۔ کیا میں تمہیں ایک ایسی تجارت کی طرف رہبری کروں کہ جو تم کو عذاب الیم
سے نجات بخشے ۔ خدا اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ۔ اور خدا کی راہ میں اپنے مالوں اور جانوں سے کوشش
کرو کہ یہی تمہارے لئے بہتر ہے۔ اس سے خدا تمہارے گناہوں کو بخشے گا۔ اور ان بہشتوں میں داخل
کرے گا۔ جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں اور وہ محل عطا کرے گا کہ جو پاک اور جاودانی بہشتوں میں ہیں۔ یہی
انسان کے لئے سعادت عظمی ہے دوسری یہ ہے جسے تم اسی دنیا میں چاہتے ہو کہ خدا کی طرف سے مدد ہے اور
فتح قریب ہے۔
(براہین احمد یہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۵۹،۲۵۸ حاشیہ نمبر ۱۱)
اے وے لوگو جو ایمان لائے کیا تمہیں میں ایک سوداگری کی خبر دوں جو تمہیں دردناک عذاب سے
نجات دے۔ یعنی یہ سودا گریاں جو تم کر رہے ہو یہ خساروں سے خالی نہیں اور ان میں آئے دن عذاب بھگتنا
پڑتا ہے سو آؤ تمہیں وہ سوداگری بتلاویں جس میں نفع ہی نفع ہے اور خسارہ کا احتمال نہیں اور وہ یہ ہے کہ خدا اور
اس کے بھیجے ہوئے پر ایمان لاؤ اور اپنے مال اور جان کے ساتھ خدا کی راہ میں کوششیں کرو اگر تمہیں سمجھ ہو تو
یہی سوداگری تمہارے لئے بہتر ہے جس سے تمہارا روحانی مال بہت بڑھ جائے گا۔
ست بچن، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۲۵)
مال چونکہ تجارت سے بڑھتا ہے ، اس لیے خدا تعالیٰ نے بھی طلب دین اور ترقی دین کی خواہش کو ایک
تجارت ہی قرار دیا ۔ چنانچہ فرمایا ہے هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَى تِجَارَةٍ تُنْجِيكُم مِّنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ سب سے عمدہ
تجارت دین کی ہے ، جو دردناک عذاب سے نجات دیتی ہے ، پس میں بھی خدا تعالیٰ کے ان ہی الفاظ
میں تمہیں یہ کہتا ہوں کہ هَلْ أَدُلُكُمْ عَلَى تِجَارَةٍ تُنْجِيكُم مِّنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ -
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۵ مورخہ ۷ ارجولائی ۱۹۰۲ء صفحه ۵)

آج 10 میں سے 10 باقی