سورة التّغَابُن

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة التغابن
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
إِنَّمَا اَمْوَالُكُمْ وَاَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ وَاللَّهُ عِنْدَةً أَجْرٌ عَظِيمٌ ۔
علم اور حکمت کی مانند کوئی مال نہیں۔ یہ وہی مال ہے جس کی نسبت پیشگوئی کے طور پر لکھا تھا کہ مسیح دنیا میں
آکر اس مال کو اس قدر تقسیم کرے گا کہ لوگ لیتے لیتے تھک جائیں گے۔ یہ نہیں کہ مسیح درم و دینار کو جو مصداق
آیت إِنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَأَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ ہے جمع کرے گا اور دانستہ ہر ایک کو مال کثیر دے کر فتنہ میں ڈال
دے گا مسیح کی پہلی فطرت کو بھی ایسے مال سے مناسبت نہیں ۔ وہ خود انجیل میں بیان کر چکا ہے کہ مومن کا مال
درم و دینار نہیں بلکہ جواہر حقائق و معارف اُس کا مال ہیں۔ یہی مال انبیا ء خدائے تعالیٰ سے پاتے ہیں اور اسی
کو تقسیم کرتے ہیں۔ اسی مال کی طرف اشارہ ہے کہ إِنَّمَا أَنَا قَاسِمٌ وَاللهُ هُوَ الْمُعْطِي
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۵۵)
اموالکم میں عورتیں داخل ہیں ۔ عورت چونکہ پردہ میں رہتی ہے، اس لئے اس کا نام بھی پردہ ہی میں
رکھا ہے اور اس لئے بھی کہ عورتوں کو انسان مال خرچ کر کے لاتا ہے۔ مال کا لفظ مائل سے لیا گیا ہے۔ یعنی
جس کی طرف طبعاً توجہ اور رغبت کرتا ہے۔ عورت کی طرف بھی چونکہ طبعاً توجہ کرتا ہے، اس لئے اس کو مال
میں داخل فرمایا ہے۔ مال کا لفظ اس لئے رکھا تا کہ عام محبوبات پر حاوی نہ ہو ورنہ اگر صرف نِساء کا لفظ
ہوتا ۔ تو اولاد اور عورت دو چیزیں قرار دی جائیں ۔ اور اگر محبوبات کی تفصیل کی جاتی تو پھر صرف دس جزو میں

بھی ختم نہ ہوتا۔ غرض مال سے مراد كُلَّمَا يَمِيلُ إِلَيْهِ الْقَلْبُ ہے۔ اولاد کا ذکر اس لئے کیا ہے کہ انسان
اولا دجگر کا ٹکڑا اور اپنا وارث سمجھتا ہے۔
مختصر بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اور انسان کے محبوبات میں ضد ہے۔ دونوں باتیں یک جا جمع نہیں ہو
سکتیں۔
الحکم جلد ۴ نمبر ۴۶ مورخه ۲۴ دسمبر ۱۹۰۰ صفحه ۲)
مال اور اولاد تمہاری دشمن ہیں۔ ان سے ڈرتے رہو۔ کیونکہ اگر زندہ رہے تو ممکن ہے کہ نا فرمان ہو۔ مرتد ہو
جاوے۔ بدکار ہو، چور یا ڈاکو بن جاوے۔ مر جاوے تو پھر ویسے ابتلا آ جاتا ہے۔ پس ہر حالت میں موجب
فتنہ اور ابتلاء ہوتی ہے مگر جب مومن کو خدا سے تعلق ہوتا ہے تو وہ خوش ہوتا ہے کہ اگر یہ بچہ مر گیا ہے تو کیا ہوا ۔
اللہ تعالیٰ نے جو حکم دیا ہے مَا نَنْسَحْ مِنْ آيَةٍ أَوْ نُنْسِهَا نَأْتِ بِخَيْرٍ مِنْهَا أَوْ مِثْلِهَا ( البقرة : ۱۰۷ ) دیکھو
آنحضرت کے ۱۲ بچے فوت ہوئے ۔ ایمان تو وہ ہوتا ہے جس میں لغزش نہ ہو اور ایسے ایمان والا خدا کو بہت
محبوب ہوتا ہے۔ ہاں اگر بچہ خدا سے زیادہ محبوب ہے تو میں نہیں سمجھ سکتا کہ ایسا شخص خدا پر ایمان کا دعوٹی
کر سکے۔ اور وہ کیوں ایسا دعویٰ کرتا ہے۔ ہم نہیں جان سکتے کہ ہماری اولادیں کیسی ہوں گی ۔ صالح ہوں گی یا
بدمعاش ۔ اور نہ اُن کے ہم پر کوئی احسان ہیں اور خدا کے تو ہم پر لاکھوں لاکھ احسان ہیں ۔ پس سخت ظالم ہے
وہ شخص کہ اس خدا سے تعلق توڑ کر اولاد کی طرف تعلق لگاتا ہے ۔ ہاں خدا کے حقوق کے ساتھ مخلوق کے حقوق کا
بھی خیال رکھو ۔ اگر خدا پر تمہارا کامل ایمان ہو تو پھر تو تمہارا یہ مذہب ہونا چاہیے کہ
هر چه از دوست میرسد نیکوست
اور اس ایمان والے کے شیطان قریب بھی نہیں آتا۔
م
الحکم جلد ۸ نمبر ۳۸، ۳۹ مورخه ۱۰ و۱۷ نومبر ۱۹۰۴ء صفحه ۱۴)
بہت سے لوگ ہیں جو چھپے ہوئے مرتد ہیں ۔ بہت سے ایسے ہیں جو باوجود اس کے کہ وہ بیعت میں داخل
ہیں اور پھر مجھے خط لکھتے ہیں کہ فلاں شخص نے مجھے کہا کہ جب تک تیرے گھر بیٹا نہ ہو وہ کیوں کر سچا ہو سکتا
ہے؟ یہ نادان اتنا نہیں جانتے کہ کیا خدا نے مجھے اس لیے بھیجا ہے کہ میں لوگوں کو بیٹے دوں؟ کسی کے گھر بیٹا
ہو یا بیٹی مجھے اس سے کوئی سروکار نہیں اور نہ میں اس لیے بھیجا گیا ہوں۔ میں تو اس لیے آیا ہوں کہ تالوگوں
کے ایمان درست ہوں ۔ پس جو لوگ چاہتے ہیں کہ ان کے ایمان درست ہوں اور خدا تعالیٰ سے ان کا سچا
تعلق پیدا ہوان کو میرے ساتھ تعلق رکھنا چاہیے خواہ بیٹے مریں یا جئیں ۔ کیا وہ نہیں جانتے کہ اللہ تعالیٰ تو

فرماتا ہے کہ اِنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَأَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ -
جو لوگ ایسے خطوط لکھتے ہیں یا اپنے دل میں ایسے خیالات رکھتے ہیں وہ یا د رکھیں اور خوب یا د رکھیں کہ وہ
مجھ پر نہیں خدا تعالیٰ پر اعتراض کرتے ہیں ۔ یقیناً سمجھو کہ میرے پیچھے آنا ہے اور سچے مسلمان بننا ہے تو پہلے
بیٹوں کو مارلو۔ بابا فرید کا مقولہ بہت صحیح ہے کہ جب کوئی بیٹا مر جاتا تو لوگوں سے کہتے کہ ایک کتورہ ( کتی کا
بچہ ) مر گیا ہے اس کو دفن کر دو ۔
پس کوئی شخص اللہ تعالیٰ کے ساتھ سچا تعلق پیدا نہیں کر سکتا جب تک با وجود اولاد کے بے اولاد نہ ہو اور
باوجود مال کے دل میں مفلس و محتاج نہ ہو اور باوجود دوستوں کے بے یارو مدد گار نہ ہو۔ یہ ایک مشکل مقام
ہے جو انسان کو حاصل کرنا چاہیے ۔ اسی مقام پر پہنچ کر وہ سچا خدا پرست بنتا ہے۔
الحکم جلد ۱۱ نمبر ۲ مورخہ ۱۷ جنوری ۱۹۰۷ء صفحہ ۶ ۷۰ )
اولاد چیز کیا ہے؟ بچپن سے ماں اس پر جان فدا کرتی ہے مگر بڑے ہو کر دیکھا جاتا ہے کہ بہت سے
لڑکے اپنی ماں کی نافرمانی کرتے ہیں اور اس سے گستاخی سے پیش آتے ہیں ۔ پھر اگر فرمانبردار بھی ہوں تو
دکھ اور تکلیف کے وقت وہ اس کو ہٹا نہیں سکتے ۔ ذرا سا پیٹ میں درد ہو تو تمام عاجز آجاتے ہیں۔ نہ بیٹا کام
آسکتا ہے نہ باپ نہ ماں نہ کوئی اور عزیز ۔ اگر کام آتا ہے تو صرف خدا۔ پس ان کی اس قدر محبت اور پیار سے
فائدہ کیا جس سے شرک لازم آئے ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اِنَّمَا اَمْوَالُكُمْ وَ أَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ اولاد اور مال
انسان کے لئے فتنہ ہوتے ہیں۔ دیکھو اگر خدا کسی کو کہے کہ تیری کل اولاد جو مر چکی ہے زندہ کر دیتا ہوں مگر پھر
میرا تجھ سے کچھ تعلق نہ ہوگا تو کیا اگر وہ عقلمند ہے اپنی اولاد کی طرف جانے کا خیال بھی کرے گا۔
پس انسان کی نیک بختی یہی ہے کہ خدا کو ہر ایک چیز پر مقدم رکھے ۔ جو شخص اپنی اولاد کی وفات پر
برامنا تا ہے وہ بخیل بھی ہوتا ہے کیونکہ وہ اس امانت کے دینے میں جو خدا نے اس کے سپرد کی تھی بخل کرتا ہے
اور بخیل کی نسبت حدیث میں آتا ہے کہ اگر وہ جنگل کے دریاؤں کے برابر بھی عبادت کرے تو وہ جنت میں
نہیں جائے گا۔ پس ایسا شخص جو خدا سے زیادہ کسی چیز کی محبت کرتا ہے اس کی عبادت نماز روزہ بھی کسی کام
کے نہیں ۔ حضرت ایوب کی طرف دیکھو کہ وہ کیسے صابر تھے خدا تعالیٰ نے ان کا ذکر قرآن شریف میں بھی کیا
ہے کہ وہ میرا ایک صابر بندہ ہے۔ پہلی کتابوں میں ان کا ذکر بالتفصیل لکھا ہے کہ شیطان نے خدا تعالیٰ سے
کہا کہ ایوب کیوں صبر نہ کرے کہ اس کو تو نے مال دیا ہے۔ دولت دی ہے۔ غلام دیئے ہیں۔ نوکر چاکر دیئے

آج 10 میں سے 10 باقی