سورة المَائدة

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

علامت متقی کی ہے کہ اللہ تعالیٰ متقی کو نابکار ضرورتوں کا محتاج نہیں کرتا ۔ مثلاً ایک دوکاندار یہ خیال کرتا ہے کہ
درونگوئی کے سوا اس کا کام ہی نہیں چل سکتا اس لئے وہ درونگوئی سے باز نہیں آتا اور جھوٹ بولنے کے لیے وہ
مجبوری ظاہر کرتا ہے لیکن یہ امر ہرگز سچ نہیں خدا تعالیٰ متقی کا خود محافظ ہو جاتا اور اسے ایسے موقعہ سے
بچا لیتا ہے جو خلاف حق پر مجبور کرنے والے ہوں۔ یاد رکھو جب اللہ تعالیٰ کو کسی نے چھوڑا، تو خدا نے اسے
چھوڑ دیا ۔ جب رحمان نے چھوڑ دیا تو ضرور شیطان اپنا رشتہ جوڑے گا۔
یہ نہ سمجھو کہ اللہ تعالیٰ کمزور ہے۔ وہ بڑی طاقت والی ذات ہے۔ جب اس پر کسی امر میں بھروسہ کرو گے
وہ ضرور تمہاری مدد کرے گا ۔ وَ مَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ فَهُوَ حَسْبُه لیکن جو لوگ ان آیات کے پہلے
مخاطب تھے وہ اہل دین تھے۔ ان کی ساری فکریں محض دینی امور کے لیے تھیں اور ان کے دنیوی امور حوالہ
بخدا تھے اس لئے اللہ تعالیٰ نے ان کو تسلی دی کہ میں تمہارے ساتھ ہوں غرض برکات تقویٰ میں سے ایک یہ
ہے کہ اللہ تعالیٰ متقی کو ان مصائب سے مخلصی بخشتا ہے جو دینی امور کے خارج ہوں۔ ایسا ہی اللہ تعالیٰ متقی کو
خاص طور پر رزق دیتا ہے۔ یہاں میں معارف کے رزق کا ذکر کروں گا ۔ آنحضرت کو باوجود اتی ہونے کے
تمام جہان کا مقابلہ کرنا تھا جس میں اہل کتاب ، فلاسفر، اعلیٰ درجہ کے علمی مذاق والے لوگ اور عالم فاضل
شامل تھے لیکن آپ کو روحانی رزق اس قدر ملا کہ آپ سب پر غالب آئے اور ان سب کی غلطیاں نکالیں ۔
یہ روحانی رزق تھا کہ جس کی نظیر نہیں ۔
رپورٹ جلسہ سالانه ۱۸۹۷ء صفحه ۳۴، ۳۵)
اگر کوئی تم میں سے خدا سے ڈرے گا یعنی طلاق دینے میں جلدی نہیں کرے گا اور کسی بے ثبوت شبہ پر بگڑ
نہیں جائے گا تو خدا اس کو تمام مشکلات سے رہائی دے گا اور اس کو ایسے طور سے رزق پہنچائے گا کہ اسے علم
نہیں ہو گا کہ مجھے کہاں سے رزق آتا ہے۔
( آریہ دھرم ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۵۳)
پھر ایک اور راہ ہے کہ انسان مشکلات اور مصائب میں مبتلا ہوتا ہے اور حاجات مختلفہ رکھتا ہے۔ اُن کے
حل اور روا ہونے کے لیے بھی تقوی ہی کو اصول قرار دیا ہے۔ معاش کی تنگی اور دوسری تنگیوں سے راہ نجات
تقویٰ ہی ہے۔ فرمایا وَ مَنْ يَتَّقِ اللهَ يَجْعَلْ لَهُ مَخْرَجًا وَيَرْزُقُهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ متقی کے لئے
ہر مشکل سے ایک مخرج پیدا کر دیتا ہے اور اس کو غیب سے اس سے مخلصی پانے کے اسباب بہم پہنچادیتا ہے۔
اُس کو ایسے طور سے رزق دیتا ہے کہ اُس کو پتہ بھی نہ لگے۔
اب غور کر کے دیکھ لو کہ انسان اور دُنیا میں چاہتا کیا ہے۔ انسان کی بڑی سے بڑی خواہش دنیا میں یہی

ہے کہ اس کو سکھ اور آرام ملے اور اُس کے لئے اللہ تعالیٰ نے ایک ہی راہ مقرر کی ہے جو تقویٰ کی راہ کہلاتی
ے لفظوں میں اُس کو قرآن کریم کی راہ کہتے ہیں اور یا اس کا نام صراط مستقیم رکھتے ہیں۔
ہے اور دوسرے
کوئی یہ نہ کہے کہ کفار کے پاس بھی مال و دولت اور املاک ہوتے ہیں اور وہ اپنی عیش وعشرت میں
منہمک اور مست رہتے ہیں ۔ میں تمہیں سچ کہتا ہوں کہ وہ دنیا کی آنکھ میں بلکہ ذلیل ذلیل دنیا داروں اور
ظاہر پرستوں کی آنکھ میں خوش معلوم دیتے ہیں ، مگر در حقیقت وہ ایک جلن اور دکھ میں مبتلا ہوتے ہیں ۔ تم
نے ان کی صورت کو دیکھا ہے مگر میں ایسے لوگوں کے قلب پر نگاہ کرتا ہوں تو ایک سعیر اور سلاسل واغلال میں
جکڑے ہوئے ہیں ۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۱ مورخه ۲۴ مارچ ۱۹۰۱ء صفحه ۳)
جو خدا کے آگے تقوی اختیار کرتا ہے خدا اس کے لئے ہر ایک تنگی اور تکلیف سے نکلنے کی راہ بتا دیتا ہے اور
فرمایا وَ يَرْزُقُهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ وہ متقی کو ایسی راہ سے رزق دیتا ہے جہاں سے رزق آنے کا خیال و
گمان بھی نہیں ہوتا ۔ یہ اللہ تعالیٰ کے وعدے ہیں ۔ وعدوں کے سچا کرنے میں خدا سے بڑھ کر کون ہے؟ پس
خدا پر ایمان لاؤ۔ خدا سے ڈرنے والے ہر گز ضائع نہیں ہوتے يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا ایک وسیع بشارت ہے۔
تم تقوی اختیار کرو خدا تمہارا فیل ہوگا۔ اس کا جو وعدہ ہے وہ سب پورا کر دے گا گا۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۴۲ مورخه ۱۷ رنومبر ۱۹۰۱ء صفحه ۱۴)
قبض و بسط رزق کا ستر ایسا ہے کہ انسان کی سمجھ میں نہیں آتا ۔ ایک طرف تو مومنوں سے اللہ تعالیٰ نے
قرآن شریف میں وعدے کئے ہیں ۔ مَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ فَهُوَ حَسبہ یعنی جو اللہ تعالیٰ پر توکل کرتا ہے
اس کے لیے اللہ کافی ہے مَنْ يَتَّقِ اللهَ يَجْعَلْ لَّهُ مَخْرَجًا وَيَرْزُقُهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ جو اللہ تعالیٰ
کے لیے تقویٰ اختیار کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو ایسی جگہ سے رزق دیتا ہے کہ اس کو معلوم بھی نہیں ہوتا ۔۔۔ جب
کہ اس قسم کے وعدے اللہ تعالیٰ نے فرمائے ہیں ۔ پھر باوجود ان وعدوں کے دیکھا جاتا ہے کہ کئی آدمی ایسے
دیکھے جاتے ہیں جو صالح اور متقی نیک بخت ہوتے ہیں اور ان کا شعائر اسلام صحیح ہوتا ہے، مگر وہ رزق سے تنگ
ہیں۔ رات کو ہے تو دن کو نہیں اور دن کو ہے تو رات کو نہیں ۔۔۔۔ غرض یہ دیکھا جاتا ہے کہ اس قسم کے واقعات
ہوتے ہیں ، مگر تجربہ دلالت کرتا ہے کہ یہ امور خدا کی طرف منسوب نہیں ہو سکتے ۔ ہمارا یہ مذہب کہ وہ وعدے
جو خدا تعالیٰ نے کئے ہیں کہ متقیوں کو خود اللہ تعالیٰ رزق دیتا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے ان آیتوں میں بیان کیا
ہے۔ یہ سب سچے ہیں ۔ اور سلسلہ اہل اللہ کی طرف دیکھا جاوے تو کوئی ابرار میں سے ایسا نہیں ہے کہ بھوکا مرا

ہو۔ مومنوں نے جن پر شہادت دی اور جن کو اتقیامان لیا گیا یہی نہیں کہ وہ فقر وفاقہ سے بچے ہوئے تھے ۔ گو
اعلیٰ درجہ کی خوشحالیاں نہ ہوں ، مگر اس قسم کا اضطراری فقر وفاقہ بھی کبھی نہیں ہوا کہ عذاب محسوس کریں۔ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فقر اختیار کیا ہوا تھا۔ مگر آپ کی سخاوت سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ خود آپ نے اختیار کیا
ہوا تھا، نہ کہ بطور سز ا تھا۔ غرض اس راہ میں بہت سی مشکلات پیش آتی ہیں۔ بعض لوگ ایسے دیکھے جاتے ہیں
کہ بظاہر متقی اور صالح ہوتے ہیں مگر رزق سے تنگ ہوتے ہیں۔ ان سب حالات کو دیکھ کر آخر یہی کہنا پڑتا
ہے کہ خدا تعالیٰ کے وعدے تو سب سچے ہیں لیکن انسانی کمزوری ہی کا اعتراف کرنا پڑتا ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۰ مورخه ۲۴ اگست ۱۹۰۲ء صفحه ۵)
متقی کو ہر تنگی سے نجات ملتی ہے۔ اس کو ایسی جگہ سے رزق دیا جاتا ہے کہ اس کو گمان بھی نہیں ہوتا۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۰ مورخه ۲۴ راگست ۱۹۰۲ء صفحه ۱۰)
اوائل میں جو سچا مسلمان ہوتا ہے اسے صبر کرنا پڑتا ہے صحابہ پر بھی ایسے زمانے آئے ہیں کہ پتے کھا کھا
کر گزارا کیا بعض وقت ان کو ٹکڑا بھی میسر نہیں آتا تھا کوئی انسان کسی کے ساتھ بھلائی نہیں کر سکتا جب تک خدا
بھلائی نہ کرے جب انسان تقویٰ اختیار کرتا ہے تو خدا اس کے واسطے دروازہ کھول دیتا ہے وَ مَنْ يَتَّقِ اللهَ
يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا خدا تعالیٰ پر سچا ایمان لاؤ اس سے سب کچھ حاصل ہوگا استقامت چاہیے۔ انبیاؤں کو
جس قدر درجات ملے ہیں استقامت سے ملے ہیں۔ اور یوں خشک نمازوں اور روزوں سے کیا ہو سکتا ہے۔
البدر جلد اول نمبر ۴ مورخه ۲۱ نومبر ۱۹۰۲ء صفحه ۳۰)
انسان جب متقی ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے اور اس کے غیر میں فرقان رکھ دیتا ہے اور پھر اس کو ہر تنگی سے
نجات دیتا ہے نہ صرف نجات بلکہ يَرْزُقُهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ پس یا د رکھو جو خدا سے ڈرتا ہے خدا اس کو
مشکلات سے رہائی دیتا ہے اور انعام واکرام بھی کرتا ہے۔
الحکم جلد ۷ نمبر ۲ مورخہ ۱۷ جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۰)
متقی کے لئے خدا تعالیٰ ساری راحتوں کے سامان مہیا کر دیتا ہے مَنْ يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَلْ لَّهُ مَخْرَجًا -
وَيَرْزُقُهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ پس خوشحالی کا اصول تقویٰ ہے لیکن حصولِ تقویٰ کے لئے نہیں چاہیے کہ ہم
شرطیں باندھتے پھریں تقویٰ اختیار کرنے سے جو مانگو گے ملے گا خدا تعالیٰ رحیم وکریم ہے تقویٰ اختیار کرو
جو چاہو گے وہ دے گا۔ جس قدر اولیاء اللہ اور اقطاب گزرے ہیں انہوں نے جو کچھ حاصل کیا تقویٰ ہی

سے حاصل کیا اگر وہ تقوی اختیار نہ کرتے تو وہ بھی دنیا میں معمولی انسانوں کی حیثیت سے زندگی بسر کرتے ۔
دس بیس کی نوکری کر لیتے یا کوئی اور حرفہ یا پیشہ اختیار کر لیتے اس سے زیادہ کچھ نہ ہوتا مگر اب جو عروج ان کو ملا
اور جس قدر شہرت اور عزت انہوں نے پائی یہ سب تقویٰ ہی کی بدولت تھی ۔ انہوں نے ایک موت اختیار کی
اور زندگی اس کے بدلہ میں پائی ۔
الحکم جلدے نمبرے مورخہ ۲۱ فروری ۱۹۰۳ء صفحہ ۸)
جو خدا کا متقی اور اس کی نظر میں متقی بنتا ہے۔ اس کو خدا تعالیٰ ہر ایک قسم کی تنگی سے نکالتا اور ایسی طرز سے
رزق دیتا ہے کہ اسے گمان بھی نہیں ہوتا کہ کہاں سے اور کیوں کر آتا ہے خدا کا یہ وعدہ برحق ہے اور ہمارا ایمان
ہے کہ خدا اپنے وعدوں کا پورا کرنے والا اور بڑا رحیم کریم ہے۔ جو اللہ تعالیٰ کا بنتا ہے وہ اسے ہر ذلت سے
نجات دیتا ہے۔ اور خود اس کا حافظ و ناصر بن جاتا ہے۔ مگر وہ جو ایک طرف دعوئی اتفا کرتے ہیں اور دوسری
طرف شاکی ہوتے ہیں کہ ہمیں وہ برکات نہیں ملے ان دونوں میں سے ہم کس کو سچا کہیں اور کس کو جھوٹا ؟
خدا تعالیٰ پر ہم کبھی الزام نہ پر ہم کبھی الزام نہیں لگا سکتے اِنَّ اللهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيعَادَ خدا تعالیٰ اپنے وعدوں کا خلاف نہیں کرتا۔
ہم اس مدعی کو جھوٹا کہیں گے۔ اصل یہ ہے کہ ان کا تقویٰ یا ان کی اصلاح اس حد تک نہیں ہوتی کہ خدا کی نظر
میں قابل وقعت ہو یا وہ خدا کے متقی نہیں ہوتے لوگوں کے متقی اور ریا کار انسان ہوتے ہیں سوان پر بجائے
رحمت اور برکت کے لعنت کی مار ہوتی ہے جس سے سرگرداں اور مشکلات دنیا میں مبتلا رہتے ہیں ۔ خدا تعالیٰ
متقی کو کبھی ضائع نہیں کرتا۔ وہ اپنے وعدوں کا پکا اور سچا اور
ا
سچا اور پورا ہے۔
رزق بھی کئی طرح کے ہوتے ہیں یہ بھی تو ایک رزق ہے کہ بعض لوگ صبح سے شام تک ٹوکری ڈھوتے
ہیں اور برے حال سے شام کو د سے شام کو دو تین آنے ان کے ہاتھ میں آتے ہیں یہ بھی تو رزق ہے مگر لعنتی رزق ہے نہ
رزق مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ -
حضرت داؤ دز بور میں فرماتے ہیں کہ میں بچہ تھا جوان ہوا جوانی سے اب بڑھا پا آیا مگر میں نے کبھی کسی
متقی اور خدا ترس کو بھیک مانگتے نہ دیکھا اور نہ اس کی اولاد کو در بدر دھکے کھاتے اور ٹکڑے مانگتے دیکھا یہ
بالکل سچ اور راست ہے کہ خدا۔ ہے کہ خدا اپنے بندوں کو ضائع نہیں کرتا اور ان کو دوسرے کے آگے ہاتھ پسار نے سے
محفوظ رکھتا ہے بھلا اتنے جو انبیاء ہوئے ہیں اولیاء گزرے ہیں کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ وہ بھیک مانگا کرتے
تھے؟ یا ان کی اولاد پر یہ مصیبت پڑی ہو کہ وہ در بدر خاک بسر ٹکڑے کے واسطے پھرتے ہوں؟ ہر گز نہیں میرا
تو اعتقاد ہے۔ کہ آدمی با خدا اور سچا متقی ہو تو اس کی سات پشت تک بھی خدا رحمت اور برکت کا ہاتھ رکھتا۔ اور

ان کی خود حفاظت فرماتا ہے۔
الم
سورة الطلاق
الحکم جلدے نمبر ۱۲ مورخہ ۳۱ مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۵)
خدا پر ایمان ہے تو خدا رزاق ہے۔ اس کا وعدہ ہے جو تقویٰ اختیار کرتا ہے اس کا ذمہ وار میں ہوں ۔ مَنْ
يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا مَخْرَجًا وَيَرْزُقُهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ یعنی باریک سے بار یک گناہ جو ہے اسے
خدا سے ڈر کر جو چھوڑے گا خدا ہر ایک مشکل سے اسے نجات دے گا ۔ یہ اس لیے کہا ہے کہ اکثر لوگ کہا
کرتے ہیں کہ ہم کیا کریں ہم تو چھوڑ نا چاہتے ہیں مگر ایسی مشکلات آکر پڑتی ہیں کہ پھر کرنا پڑ جاتا ہے خدا
وعدہ فرماتا ہے کہ وہ اسے ہر مشکل سے بچالے گا اور پھر آگے ہے يَرُزُقُهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ یعنی ایسی راہ
سے اسے روزی دے گا کہ اس کے گمان میں بھی وہ نہ ہوگی ۔
ذل
(البدر جلد ۲ نمبر ۱۲ مورخه ۱۰ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه (۹۲)
خدا تعالیٰ کی یہ عادت ہرگز نہیں ہے کہ جو اس کے حضور عاجزی سے گر پڑے وہ اسے خائب و خاسر
کرے اور ور ذ ذلت کی موت دیوے۔ جو اس کی طرف آتا ہے وہ کبھی ضائع نہیں ہوتا۔ جب سے دُنیا پیدا ہوئی ہو
ہے ایسی نظیر ایک بھی نہ ملے گی کہ فلاں شخص کا خدا سے سچا تعلق تھا اور پھر وہ نامرادر ہا۔ خدا تعالیٰ بندے
سے یہ چاہتا ہے کہ وہ اپنی نفسانی خواہشیں اس کے حضور پیش نہ کرے اور خالص ہو کر اس کی طرف جھک
جاوے جو اس طرح جھکتا ہے اسے کوئی تکلیف نہیں ہوتی اور ہر ایک مشکل سے خود بخود اس کے واسطے راہ
نکل آتی ہے جیسے کہ وہ خود وعدہ فرماتا ہے مَنْ يَتَّقِ اللهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا وَيَرْزُقُهُ مِنْ حَيْثُ لَا
يَحْتَسِبُ ۔ اس جگہ رزق سے مراد روٹی وغیرہ نہیں بلکہ عزت علم وغیرہ سب باتیں جن کی انسان کو ضرورت ہے
اس میں داخل ہیں ۔ خدا تعالیٰ سے جو ذرہ بھر بھی تعلق رکھتا ہے وہ کبھی ضائع نہیں ہوتا فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ
ذَرَّةٍ خَيْرًا يَّرَة (الزلزال : ٨ ) ہمارے ملک ہندوستان میں نظام الدین صاحب اور قطب الدین صاحب
اولیاء اللہ کی جو عزت کی جاتی ہے وہ اسی لئے ہے کہ خدا سے ان کا سچا تعلق تھا اور اگر یہ نہ ہوتا تو تمام
انسانوں کی طرح وہ بھی زمینوں میں ہل چلاتے۔ معمولی کام کرتے مگر خدا تعالیٰ کے سچے تعلق کی وجہ سے
لوگ ان کی مٹی کی بھی عزت کرتے ہیں ۔ البدر جلد ۲ نمبر ۱۴ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۰۷)
جو شخص بہت دعا کرتا ہے اس کے واسطے آسمان سے توفیق نازل کی جاتی ہے کہ گناہ سے بچے اور دعا کا
نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ گناہ سے بچنے کے لئے کوئی نہ کوئی راہ اسے مل جاتی ہے جیسا کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے يَجْعَلُ
لهُ مَخْرَجًا یعنی جو امورا سے کشاں کشاں گناہ کی طرف لے جاتے ہیں اللہ تعالیٰ ان امور سے بچنے کی توفیق

اُسے عطا فرماتا ہے۔
سورة الطلاق
البدر جلد ۲ نمبر ۱۴ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۰۹)
جو شخص اللہ تعالیٰ سے ڈرتا رہے گا اس کو اللہ ایسے طور سے رزق پہنچائے گا کہ جس طور سے معلوم بھی نہ
ہوگا۔ رزق کا خاص طور سے اس واسطے ذکر کیا کہ بہت سے لوگ حرام مال جمع کرتے ہیں اگر وہ خدا تعالیٰ کے
حکموں پر عمل کریں اور تقویٰ سے کام لیویں تو خدا خودان کو رزق پہنچادے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۲۸ مورخه ۳۱ جولائی ۱۹۰۳ ء صفحہ ۲۱۷)
خوف الہی اور تقویٰ بڑی برکت والی شے ہے انسان میں اگر عقل نہ ہو مگر یہ باتیں ہوں تو خدا اسے اپنے
پاس سے برکت دیتا ہے اور عقل بھی دے دیتا ہے جیسا کہ فرماتا ہے يَجْعَلْ لَّهُ مَخْرَجًا اس کے یہی معنے
ہیں کہ جس شے کی ضرورت اسے ہوگی اس کے لیے وہ خود راہ پیدا کر دے گا بشرطیکہ انسان متقی ہو لیکن اگر
تقویٰ نہ ہوگا تو خواہ فلاسفر ہی ہو وہ آخر کا ر تباہ ہوگا ۔ (البدر جلد ۲ نمبر ۴۳ مورخه ۱۶ نومبر ۱۹۰۳ء صفحه ۳۳۳)
تقویٰ اس بات کا نام ہے کہ جب وہ دیکھے کہ میں گناہ میں پڑتا ہوں تو دعا اور تدبیر سے کام لیوے ورنہ
نادان ہوگا ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے مَنْ يَتَّقِ اللهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا وَيَرْزُقُهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ کہ جو
شخص تقوی اختیار کرتا ہے وہ ہر ایک مشکل اور تنگی سے نجات کی راہ اس کے لیے پیدا کر دیتا ہے۔ متقی
در حقیقت وہ ہے کہ جہاں تک اس کی قدرت اور طاقت ہے وہ تدبیر اور تجویز سے کام لیتا ہے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۴۸ مورخه ۲۴ دسمبر ۱۹۰۳ ء صفحه (۳۸۴)
جن کا اللہ تعالیٰ متولی ہو جاتا ہے ۔ وہ دنیا کے آلام سے نجات پا جاتے ہیں اور ایک سچی راحت اور
طمانیت کی زندگی میں داخل ہو جاتے ہیں ۔ اُن کے لیے اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے وَ مَنْ يَتَّقِ اللهَ يَجْعَلْ لَهُ
مَخْرَجًا وَيَرْزُقُهُ مِنْ حَيْثُ لا يَحْتَسِبُ جو شخص تقوی اختیار کرتا ہے اس کو اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہر
ایک بلا اور الم سے نکال لیتا ہے اور اس کے رزق کا خود کفیل ہو جاتا ہے اور ایسے طریق سے دیتا ہے کہ جو وہم
اور گمان میں بھی نہیں آ سکتا۔
دنیا میں کئی قسم کے جرائم ہوتے ہیں۔ بعض جرائم قانون کی حد میں آسکتے ہیں اور بعض قانون کی حد میں
بھی نہیں آ سکتے ۔ گناہ خون اور نقب زنی وغیرہ جب کرتا ہے تو اُن کی سزا قانون سے پا سکتا ہے۔ لیکن جھوٹ
وغیرہ جو معمولی طور پر بولتا ہے یا بعض حقوق کی رعایت نہیں رکھتا وغیرہ ایسی باتیں ہوتی ہیں جن کے لیے
قانون تدارک نہیں کرتا۔ لیکن اللہ تعالیٰ کے خوف سے اور اس کو راضی کرنے کے لیے جو شخص ہر ایک بدی

سے بچتا ہے اس کو متقی کہتے ہیں ۔۔۔۔۔ اللہ تعالیٰ تو متقی کے لیے وعدہ کرتا ہے کہ مَنْ يَتَّقِ اللهَ يَجْعَلْ لَهُ
مَخْرَجًا یعنی جو اللہ تعالیٰ کے لیے تقوی اختیار کرتا ہے تو ہر مشکل سے اللہ تعالیٰ اس کو رہائی دے
دیتا ہے۔ لوگوں نے تقویٰ کے چھوڑنے کے لیے طرح طرح کے بہانے بنا رکھے ہیں۔ بعض کہتے ہیں کہ
جھوٹ بولے بغیر ہمارے کاروبار نہیں چل سکتے اور دوسرے لوگوں پر الزام لگاتے ہیں کہ اگر سچ کہا جائے تو
وہ لوگ ہم پر اعتبار نہیں کرتے۔ پھر بعض لوگ ایسے ہیں ۔ جو کہتے ہیں کہ سود لینے کے بغیر ہمارا گزارہ نہیں
ہو سکتا ۔ ایسے لوگ کیوں کر متقی کہلا سکتے ہیں۔ خدا تعالیٰ تو وعدہ کرتا ہے کہ میں متقی کو ہر ایک مشکل سے نکالوں
گا۔ اور ایسے طور سے رزق دوں گا جو گمان اور وہم میں بھی نہ آسکے۔ اللہ تعالیٰ تو فرماتا ہے جو لوگ ہماری
کتاب پر عمل کریں گے ان کو ہر طرف سے اوپر سے اور نیچے سے رزق دوں گا۔
( البدر جلد ۳ نمبر ۲۵ مورخہ یکم جولائی ۱۹۰۴ء صفحه ۵،۴ )
ہم ایسے مہوسوں کو ایک کیمیا کا نسخہ بتلاتے ہیں بشرطیکہ وہ اس پر عمل کریں۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔ وَ مَنْ
يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَلْ لَهُ مَخْرَجًا - وَ يَرْزُقُهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ بس تقویٰ ایک ایسی چیز ہے کہ جسے یہ
حاصل ہوا سے گو یا تمام جہان کی نعمتیں حاصل ہو گئیں ۔ یا د رکھو متقی کبھی کسی کا محتاج نہیں ہوتا بلکہ وہ اس مقام
پر ہوتا ہے کہ جو چاہتا ہے خدا اس کے لئے اس کے مانگنے سے پہلے مہیا کر دیتا ہے۔ میں نے ایک دفعہ کشف
میں اللہ تعالیٰ کو تمثل کے طور پر دیکھا۔ میرے گلے میں ہاتھ ڈال کر فرمایا۔
جے توں میرا ہور ہیں سب جگہ تیرا ہو۔
بس یہ وہ نسخہ ہے جو تمام انبیاء و اولیاء و صلحاء کا آزمایا ہوا ہے۔
اخبار بدر جلد ۶ نمبر ۷ ۱ مورخه ۲۵ را پریل ۱۹۰۷ ء صفحه ۸ )
توکل کرنے والے اور خدا کی طرف جھکنے والے کبھی ضائع نہیں ہوتے۔ جو آدمی صرف اپنی کوششوں میں
رہتا ہے اس کو سوائے ذلت کے اور کیا حاصل ہو سکتا ہے۔ جب سے دُنیا پیدا ہوئی ہمیشہ سے سنت اللہ یہی چلی
آتی ہے کہ جو لوگ دنیا کو چھوڑتے ہیں وہ اس کو پاتے ہیں اور جو اس کے پیچھے دوڑتے ہیں وہ اس سے محروم
رہتے ہیں جو لوگ خدا تعالیٰ کے ساتھ تعلق نہیں رکھتے وہ اگر چند روز مکر و فریب سے کچھ حاصل بھی کر لیں تو وہ
لا حاصل ہے کیونکہ آخر ان کو سخت نا کامی دیکھنی پڑتی ہے۔ اسلام میں عمدہ لوگ وہی گزرے ہیں جنہوں نے
دین کے مقابلہ میں دنیا کی کچھ پروانہ کی۔ ہندوستان میں قطب الدین اور معین الدین خدا کے اولیاء گزرے

ہیں ۔ ان لوگوں نے پوشیدہ خدا کی عبادت کی مگر خدا نے ان کی عزت کو ظاہر کر دیا۔
اخبار بدر جلد ۶ نمبر ۳۲ مورخه ۸ را گست ۱۹۰۷ ء صفحه (۸)
اصل رازق خدا تعالیٰ ہے۔ وہ شخص جو اس پر بھروسہ کرتا ہے کبھی رزق سے محروم نہیں رہ سکتا۔ وہ ہر
طرح سے اور ہر جگہ سے اپنے پر توکل کرنے والے شخص کے لئے رزق پہنچاتا ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ
جو مجھ پر بھروسہ کرے اور توکل کرے میں اس کے لئے آسمان سے برساتا اور قدموں میں سے نکالتا
ہوں ۔ پس چاہیے کہ ہر ایک شخص خدا تعالیٰ پر بھروسہ کرے۔
اخبار بدر جلد ۶ نمبر ۳۸ مورخه ۱۹ استمبر ۱۹۰۷ ء صفحہ ۷ )
وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ اس کے یہ معنے ہیں کہ مومن جو بات یقین سے کہے وہ پوری ہو
σ
جاتی ہے لفظوں کی پابندی اس میں ضروری نہیں ہے ۔
البدر جلد ۲ نمبر ۲۰ مورخه ۵ رجون ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۵۳)
ایک دانشمند کے لئے ضرور ہے کہ موت کا انتظام کرے۔ خدا تو موجود ہے اس کے لئے بھی کچھ فکر چاہیے
ہم اس قدر عرصہ سے اپنی برادری سے الگ ہیں ۔ ہمارا کسی نے کیا بگاڑ لیا جو اور کسی کا برادری بگاڑے گی ۔
مَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُۂ خدا کے مقابلہ پر کسی کو معبود نہ بنانا چاہیے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۲۶ مورخہ ۱۷ جولائی ۱۹۰۳ ء صفحہ ۲۰۲)
وَ مَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ کہ جو خدا کی طرف سے پورے طور پر آگیا اور اعداء وغیرہ کسی کی پرواہ نہ کی فَهُوَ
حسبہ تو پھر خدا تعالیٰ اس کے ساتھ پوری وفا کرتا ہے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۲۸ مورخہ ۳۱ جولائی ۱۹۰۳ ء صفحہ (۲۱۸)
اصل میں تو کل ہی ایسی ایک چیز ہے کہ انسان کو کامیاب و با مراد بنا دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مَنْ
يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ جو اللہ تعالیٰ پر توکل کرتا ہے اللہ اس کو کافی ہو جاتا ہے بشرطیکہ سچے دل سے
توکل کے اصلی مفہوم کو سمجھ کر صدق دل سے قدم رکھنے والا ہو اور صبر کرنے والا اور مستقل مزاج ہو۔ مشکلات
سے ڈر کر پیچھے نہ ہٹ جاوے۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۱ مورخه ۶ رمئی ۱۹۰۸ ء صفحه ۳)
و الَّتِي يَسْنَ مِنَ الْمَحِيضِ مِنْ نِسَائِكُمْ إِنِ ارْتَبْتُمْ فَعِدَّتُهُنَّ ثَلَثَةٌ
أَشْهُرٍ وَالَّى لَمْ يَحِضْنَ وَأَوْلَاتُ الْأَحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَنْ يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ

آج 10 میں سے 10 باقی