سورة الحِجر
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
وَمَنْ يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَلْ لَهُ مِنْ أَمْرِهِ يُسْرًا
سورة الطلاق
حمل والی عورتوں کی طلاق کی عدت یہ ہے کہ وہ وضع حمل تک بعد طلاق کے دوسرا نکاح کرنے سے
دستکش رہیں۔ اس میں یہی حکمت ہے کہ اگر حمل میں ہی نکاح ہو جائے تو ممکن ہے کہ دوسرے کا نطفہ بھی ٹھہر
جائے تو اس صورت میں نسب ضائع ہوگی اور یہ پتہ نہیں لگے گا کہ وہ دونوں لڑ کے کس کس باپ کے ہیں ۔
آریہ دھرم ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۱)
جو عورتیں حیض سے نومید ہوگئی ہیں ان کی مہلت طلاق بجائے تین حیض کے تین مہینہ ہیں اور جو خدا سے
ڈرے گا یعنی طلاق دینے میں جلدی نہیں کرے گا خدا اس کے کام میں آسانی پیدا کر دے گا۔
( آریہ دھرم ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۵۳ )
ذلِكَ امْرُ اللهِ اَنْزَلَةَ إِلَيْكُمْ وَمَنْ يَتَّقِ اللَّهَ يُكَفِّرُ عَنْهُ سَيَّاتِهِ وَيُعْظِمُ لَهُ
اجران
یہ خدا کا حکم ہے جو تمہاری طرف اُتارا گیا ہے اور جو خدا سے ڈرے گا یعنی طلاق دینے میں جلدی نہیں کرے
گا اور حتی الوسع طلاق سے دستبردار رہے گا خدا اس کے تمام گناہ معاف کر دے گا اور اس کو بہت اجر دے گا۔
( آریہ دھرم ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۵۳ )
أَعَدَّ اللهُ لَهُمْ عَذَابًا شَدِيدًا فَاتَّقُوا اللهَ يَأُولِي الْأَلْبَابِ الَّذِينَ آمَنُوا قَدْ
اَنْزَلَ اللهُ إِلَيْكُمْ ذِكْرَانَ رَسُولًا يَتْلُوا عَلَيْكُمْ أَيْتِ اللَّهِ مُبَيِّنَتِ لِيُخْرِجَ الَّذِينَ
امَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ مِنَ الظُّلُمتِ إِلَى النُّوْرِ وَمَنْ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَيَعْمَلْ صَالِحًا
يُدْخِلْهُ جَنَّتِ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الأَنْهُرُ خُلِدِينَ فِيهَا أَبَدًا قَدْ أَحْسَنَ اللَّهُ لَهُ
رزقان
خدا نے اپنی کتاب اور اپنا رسول بھیجا وہ تم پر کلام الہی پڑھتا ہے تا وہ ایمانداروں اور نیک کرداروں کو
ظلمات سے نور کی طرف نکالے پس خدائے تعالیٰ نے ان تمام آیات میں کھلا کھلا بیان فرما دیا کہ جس زمانہ
میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھیجے گئے اور قرآن شریف نازل کیا گیا اُس زمانہ پر ضلالت اور گمراہی کی
ظلمت طاری ہو رہی تھی اور کوئی ایسی قوم نہیں تھی کہ جو اس ظلمت سے بچی ہوئی ہو۔
(براہین احمد یہ چہار تخصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۴۹)
نزول کے لفظ سے در حقیقت آسمان سے نازل ہونا ثابت نہیں ہوتا۔ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حق
میں کھلے کھلے طور پر قرآن شریف میں آیا ہے اَنْزَلَ اللهُ إِلَيْكُم ذِكْرًا رَسُولاً تو کیا اس سے یہ سمجھ لینا چاہیے
که در حقیقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آسمان سے ہی اُترے تھے۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۵۰)
نزول سے کہاں سمجھا جاتا ہے جو آسمان سے نزول ہو خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔۔۔۔۔۔ ہم نے یہ نبی اُتارا۔
الحق مباحثہ دہلی ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۱۶۵)
قرآن شریف میں آیت اَنزَلَ اللهُ إِلَيْكُمْ ذِكْرًا رَّسُولًا میں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی نازل ہی
لکھا گیا ہے مگر کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم در حقیقت آسمان سے نازل ہوئے تھے ۔۔۔۔۔ بعض نادان کہتے
ہیں کہ بعض اقوال صحابہ میں نزول کے ساتھ الی کا لفظ آیا ہے جو اوپر سے نیچے کی طرف کے لئے مستعمل ہے
مگر وہ نہیں سمجھتے کہ جس حالت میں استعارہ کے طور پر خدا تعالیٰ کے ماموروں کی نسبت توریت اور انجیل اور
قرآن میں یہ محاورہ آگیا ہے کہ وہ آسمان سے نازل ہوتے ہیں تو اس صورت میں استعارہ کے طور پر مسیح
موعود کے نزول کے ساتھ الی کا لفظ ملانا کون سی غیر محل بات ہے۔ کیا قرآن میں نہیں ہے اَنْزَلَ اللهُ إِلَيْكُم
ذِكْرًا رَّسُولًا -
ورود
ایام الصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۳۱۶، ۳۱۷)
اللَّهُ الَّذِي خَلَقَ سَبْعَ سَمُوتٍ وَ مِنَ الْأَرْضِ مِثْلَهُنَّ يَتَنَزَّلُ الْأَمْرُ بَيْنَهُنَّ
لِتَعْلَمُوا أَنَّ اللهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ وَ أَنَّ اللَّهَ قَدْ أَحَاطَ بِكُلِّ شَيْءٍ عِلْمًا
کوئی یہ اعتراض پیش کرے کہ خدا تعالیٰ نے آسمانوں کو سات میں کیوں محدود کیا اس کی کیا وجہ ہے تو اس
کا یہ جواب ہے کہ در حقیقت یہ تاثیرات مختلفہ کی طرف اشارہ ہے جو مختلف طبقات سماوی سے مختلف ستارے
میں
اپنے اندر جذب کرتے ہیں۔ اور پھر زمین پر ان تاثیرات کو ڈالتے ہیں۔ چنانچہ اسی کی تصریح اس آیت میں
موجود ہے۔ اَللهُ الَّذِي خَلَقَ سَبْعَ سَمُوتٍ وَ مِنَ الْأَرْضِ مِثْلَهُنَّ يَتَنَزَّلُ الْأَمْرُ بَيْنَهُنَّ لِتَعْلَمُوا أَنَّ
اللهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ، وَ أَنَّ اللَّهَ قَدْ أَحَاطَ بِكُلِّ شَيْءٍ عِلْمًا یعنی خدائے تعالیٰ نے آسمانوں کو سات پیدا
کیا اور ایسا ہی زمینیں بھی سات ہی پیدا کیں اور ان سات آسمانوں کا اثر جو بامر الہی ان میں پیدا ہےسات
زمینوں میں ڈالا تا کہ تم لوگ معلوم کر لو کہ خدا تعالیٰ ہر ایک چیز کے بنانے پر اور ہر ایک انتظام کے کرنے پر
اور رنگا رنگ کے پیرائیوں میں اپنے کام دکھلانے پر قدرت تامہ رکھتا ہے اور تا تمہارے علم وسیع ہو جائیں اور
علوم وفنون میں تم ترقی کرو اور ہیئت اور طبعی اور طبابت اور جغرافیہ وغیرہ علوم تم میں پیدا ہو کر خدا تعالیٰ کی
عظمتوں کی طرف تم کو متوجہ کریں اور تم سمجھ لو کہ کیسے خدا تعالیٰ کا علم اور اس کی حکمت کاملہ ہر ایک شے پر محیط ہو
رہی ہے اور کیسی ترکیب ابلغ اور ترتیب محکم کے ساتھ آسمان اور جو کچھ اس میں ہے اپنا رشتہ زمین سے رکھتا
ہے اور کیسے خدا تعالیٰ نے زمین کو قوت قابلہ عطا کر رکھی ہے اور آسمانوں اور ان کے اجرام کو قوت مؤثرہ
مرحمت فرمائی ہے اور یادر ہے کہ جس طرح تنزل امر جسمانی اور روحانی دونوں طور پر آسمانوں سے ہوتا ہے
اور ملائک کی تو جہات اجرام سماوی کی تاثیرات کے ساتھ مخلوط ہو کر زمین پر گرتی ہیں ایسا ہی زمین اور زمین
والوں میں بھی جسمانی اور روحانی دونوں قوتیں قابلیت کی عطا کی گئی ہیں تا قوابل اور مؤثرات میں بکلی
مساوات ہو۔
اور
ا
اور سات زمینوں سے مراد زمین کی آبادی کے سات طبقے ہیں جو نسبتی طور پر بعض بعض کے تحت واقع ہیں
ور کچھ بے جا نہ ہوگا اگر ہم دوسرے لفظوں میں ان طبقات سبعہ کو ہفت اقلیم کے نام سے موسوم کر دیں لیکن
ناظرین اس دھو کہ میں نہ پڑیں کہ جو کچھ ہفت اقلیم کی تقسیم ان یونانی علوم کی رو سے ہو چکی ہے جس کو اسلام
کے ابتدائی زمانہ میں حکماء اسلام نے یونانی کتب سے لیا تھا وہ بکلی صحیح اور کامل ہے کیونکہ اس جگہ تقسیم سے
مراد ہماری ایک صحیح تقسیم مراد ہے جس سے کوئی معمورہ باہر نہ رہے اور زمین کی ہر ایک جزو کسی حصہ میں داخل
ہو جائے ہمیں اس سے کچھ غرض نہیں کہ اب تک یہ صحیح اور کامل تقسیم معرض ظہور میں بھی آئی یا نہیں بلکہ صرف
یہ غرض ہے کہ جو خیال اکثر انسانوں کا اس طرف رجوع کر گیا ہے کہ زمین کو سات حصہ پر تقسیم کیا جائے۔ یہ
خیال بھی گویا ایک الہامی تحریک تھی جو الہی تقسیم کے لئے بطور شاہد ہے۔
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۵۵ تا ۱۶۰ حاشیه در حاشیه )