سورة التّحْریم
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة التحريم
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قُوا أَنْفُسَكُمْ وَ اَهْلِيكُمْ نَارًا وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ
عَلَيْهَا مَلَئِكَةٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَّا يَعْصُونَ اللَّهَ مَا أَمَرَهُمْ وَ يَفْعَلُونَ مَا
يُؤْمَرُونَ
جو شخص معرفت کا کچھ حصہ رکھتا ہے وہ جانتا ہے کہ ہر یک ذرہ خدا تعالیٰ کے ارادہ کے موافق کام کر رہا ہے
اور ایک قطرہ پانی کا جو ہمارے اندر جاتا ہے وہ بھی بغیر اذنِ الہی کے کوئی تاثیر موافق یا مخالف ہمارے بدن
پر ڈال نہیں سکتا پس تمام ذرات اور سیارات وغیرہ در حقیقت ایک قسم کے فرشتے ہیں جو دن رات خدمت
میں مشغول ہیں کوئی انسان کے جسم کی خدمت میں مشغول ہے اور کوئی روح کی خدمت میں اور جس حکیم مطلق
نے انسان کی جسمانی تربیت کے لئے بہت سے اسباب کا توسط پسند کیا اور اپنی طرف سے بہت سے جسمانی
مؤثرات پیدا کئے تا انسان کے جسم پر انواع اقسام کے طریقوں سے تاثیر ڈالیں۔ اسی وحدہ لاشریک نے
جس کے کاموں میں وحدت اور تناسب ہے یہ بھی پسند کیا کہ انسان کی روحانی تربیت بھی اسی نظام اور طریق
سے ہو کہ جو جسم کی تربیت میں اختیار کیا گیا تا وہ دونوں نظام ظاہری و باطنی اور روحانی اور جسمانی اپنے تناسب
اور یک رنگی کی وجہ سے صانع واحد مد بر بالا رادہ پر دلالت کریں۔
پس یہی وجہ ہے کہ انسان کی روحانی تربیت بلکہ جسمانی تربیت کے لئے بھی فرشتے وسائط مقرر کئے گئے
مگر یہ تمام وسائط خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں مجبور اور ایک گل کی طرح ہیں جس کو اس کا پاک ہاتھ چلا رہا ہے اپنی
طرف سے نہ کوئی ارادہ رکھتے ہیں نہ کوئی تصرف ۔ جس طرح ہوا خدا تعالیٰ کے حکم سے ہمارے اندر چلی جاتی
ہے اور اسی کے حکم سے باہر آتی ہے اور اسی کے حکم سے تاثیر کرتی ہے۔ یہی صورت اور بتمامہ یہی حال فرشتوں کا
ہے يَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ -
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۸۷،۸۶ حاشیه )
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا تُوبُوا إِلَى اللهِ تَوْبَةً نَصُوحًا عَلَى رَبُّكُمْ أَنْ يُكَفِّرَ عَنْكُمْ
سَيَأْتِكُمْ وَيُدْخِلَكُمْ جَنَّتِ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ يَوْمَ لَا يُخْزِي اللَّهُ النَّبِيَّ
وَ الَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ نُورُهُمْ يَسْعَى بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَ بِأَيْمَانِهِمْ يَقُولُونَ رَبَّنَا
اتْمِمْ لَنَا نُورَنَا وَاغْفِرْ لَنَا إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ۔
جو لوگ دنیا میں ایمان کا نور رکھتے ہیں ان کا نور قیامت کو ان کے آگے اور ان کے داہنی طرف دوڑتا
ہوگا ، وہ ہمیشہ یہی کہتے رہیں گے کہ اے خدا ہمارے نور کو کمال تک پہنچا اور اپنی مغفرت کے اندر ہمیں لے
لے۔ تو ہر چیز پر قادر ہے۔
اس آیت میں یہ جو فرمایا کہ وہ ہمیشہ یہی کہتے رہیں گے کہ ہمارے نور کو کمال تک پہنچا۔ یہ ترقیات
غیر متناہیہ کی طرف اشارہ ہے یعنی ایک کمال نورانیت کا انہیں حاصل ہوگا۔ پھر دوسرا کمال نظر آئے گا۔ اس کو
دیکھ کر پہلے کمال کو ناقص پائیں گے۔ پس کمال ثانی کے حصول کے لئے التجا کریں گے اور جب وہ حاصل ہوگا
تو ایک تیسرا مرتبہ کمال کا ان پر ظاہر ہو گا۔ پھر اس کو دیکھ کر پہلے کمالات کو بیچ سمجھیں گے۔ اور اس کی خواہش
کریں گے۔ یہی ترقیات کی خواہش ہے جو انجمع کے لفظ سے مجھی جاتی ہے۔
غرض اسی طرح غیر متناہی سلسلہ ترقیات کا چلا جائے گا۔ تنزل کبھی نہیں ہوگا اور نہ کبھی بہشت سے نکالے
جائیں گے۔ بلکہ ہر روز آگے بڑھیں گے اور پیچھے نہ ہٹیں گے اور یہ جو فرمایا کہ وہ ہمیشہ اپنی مغفرت چاہیں
گے۔ اس جگہ سوال یہ ہے کہ جب بہشت میں داخل ہو گئے تو پھر مغفرت میں کیا کسر رہ گئی اور جب گناہ بخشے
گئے تو پھر استغفار کی کون سی حاجت رہی؟ اس کا جواب یہ ہے کہ مغفرت کے اصل معنی یہ ہیں۔ نا ملائم اور
ناقص حالت کو نیچے دبانا اور ڈھانکنا۔ سو بہشتی اس بات کی خواہش کریں گے کہ کمال تام حاصل کریں اور سراسر
نور میں غرق ہو جائیں ۔ وہ دوسری حالت کو دیکھ کر پہلی حالت کو ناقص پائیں گے۔ پس چاہیں گے کہ پہلی
حالت نیچے دبائی جائے ۔ پھر تیسرے کمال کو دیکھ کر یہ آرزو کریں گے کہ دوسرے کمال کی نسبت مغفرت ہو
یعنی وہ حالت نا قصہ نیچے دبائی جاوے اور مخفی کی جاوے۔ اسی طرح غیر متناہی مغفرت کے خواہشمند رہیں
گے۔ یہ وہی لفظ مغفرت اور استغفار کا ہے جو بعض نادان بطور اعتراض ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت
پیش کیا کرتے ہیں۔ سوناظرین نے اس جگہ سے سمجھ لیا ہوگا کہ یہی خواہش استغفار فخر انسان ہے۔ جو شخص کسی
عورت کے پیٹ سے پیدا ہوا اور پھر ہمیشہ کے لئے استغفار اپنی عادت نہیں پکڑتا وہ کیڑا ہے نہ انسان اور
اندھا ہے نہ سوجا کھا اور نا پاک ہے نہ طیب ۔
اب خلاصہ کلام یہ ہے کہ قرآن شریف کی رو سے دوزخ اور بہشت دونوں اصل میں انسان کی زندگی کے
اظلال اور آثار ہیں ۔ کوئی ایسی نئی جسمانی چیز نہیں ہے کہ جو دوسری جگہ سے آوے۔ یہ سچ ہے کہ وہ دونوں
جسمانی طور سے مستمثل ہوں گے مگر وہ اصل روحانی حالتوں کے اخلال و آثار ہوں گے۔ ہم لوگ ایسی بہشت
کے قائل نہیں کہ صرف جسمانی طور پر ایک زمین پر درخت لگائے گئے ہوں اور نہ ایسی دوزخ کے ہم قائل
ہیں جس میں در حقیقت گندھک کے پتھر ہیں۔ بلکہ اسلامی عقیدہ کے موافق بہشت دوزخ انہی اعمال کے
انعكاسات ہیں جو دنیا میں انسان کرتا ہے۔ (اسلامی اصول کی فلاسفی روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۴۱۲، ۴۱۳)
بہشتیوں اور دوزخیوں کے لئے ۔۔۔ ایک اور درجہ دخول جنت دخول جہنم ہے جس کو درمیانی درجہ کہنا
چاہیے اور وہ حشر اجساد کے بعد اور جنت عظمی یا جہنم کبری میں داخل ہونے سے پہلے حاصل ہوتا ہے اور بوجہ
تعلق جسد کامل قوئی میں ایک اعلیٰ درجہ کی تیزی پیدا ہو کر اور خدائے تعالیٰ کی تجلی رحم یا تجلی قہر کا حسب حالت
اپنے کامل طور پر مشاہدہ ہو کر اور جنت عظمی کو بہت قریب پا کر یا جہنم کبری کو بہت ہی قریب دیکھ کر وہ لذات یا
عقوبات ترقی پذیر ہو جاتے ہیں ۔۔۔۔۔ اس دوسرے درجہ میں بھی لوگ مساوی نہیں ہوتے بلکہ اعلیٰ درجہ کے
بھی ہوتے ہیں جو بہشتی ہونے کی حالت میں بہشتی انوار اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔ انہیں کی طرف اللہ جل شانہ
فرماتا ہے نُورُهُمْ يَسْعَى بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَبِأَيْمَانِهِمْ ایسا ہی دوزخی ہونے کی حالت میں اعلیٰ درجہ کے کفار
ہوتے ہیں کہ قبل اس اس کے جو کامل طور پر دوزخ میں پڑیں اُن کے دلوں پر دوزخ کی آگ بھڑکائی جاتی ہے
جیسا کہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے نَارُ اللهِ الْمُوقَدَةُ الَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى الْأَفْئِدَةِ ( الهمزة : ٨،٧ )
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۸۴)
تو به در اصل حصول اخلاق کے لئے بڑی محرک اور موید چیز ہے اور انسان کو کامل بنا دیتی ہے یعنی جو شخص
اپنے اخلاق سیئہ کی تبدیلی چاہتا ہے اُس کے لئے ضروری ہے کہ سچے دل اور پکے ارادے کے ساتھ تو بہ
کرے۔ یہ بات بھی یاد رکھنی چاہئے کہ تو بہ کے لیے تین شرائط ہیں ۔ بدوں ان کی تکمیل کے سچی توبہ جسے
تَوْبَةُ النُّصُوح کہتے ہیں حاصل نہیں ہوتی۔ ان ہر سہ شرائط میں سے پہلی شرط جسے عربی زبان میں اقلاع
کہتے ہیں۔ یعنی ان خیالات فاسدہ کو دور کر دیا جاوے جو ان خصائل ردیہ کے محرک ہیں ۔
اصل بات یہ ہے کہ تصورات کا بڑا بھاری اثر پڑتا ہے کیونکہ حیطہ عمل میں آنے سے پیشتر ہر ایک فعل ایک
تصوری صورت رکھتا ہے۔ پس تو بہ کے لئے پہلی شرط یہ ہے کہ ان خیالات فاسد و تصورات بد کو چھوڑ دے ۔
مثلاً اگر ایک شخص کسی عورت سے کوئی ناجائز تعلق رکھتا ہو تو اسے تو بہ کرنے کے لئے پہلے ضروری ہے کہ اس کی
شکل کو بدصورت قرار دے اور اس کی تمام خصائل رذیلہ کو اپنے دل میں مستحضر کرے۔ کیونکہ جیسا میں نے
ابھی کہا ہے۔ تصورات کا اثر بہت زبردست اثر ہے اور میں نے صوفیوں کے تذکروں میں پڑھا ہے کہ انہوں
نے تصور کو یہاں تک پہنچایا کہ انسان کو بندر یا خنزیر کی صورت میں دیکھا۔ غرض یہ ہے کہ جیسا کوئی تصور کرتا
ہے ۔ ویسا ہی رنگ چڑھ جاتا ہے ۔ پس جو خیالات بدلذات کا موجب سمجھے جاتے تھے ان کا قلع قمع
کرے۔ یہ پہلی شرط ہے۔
دوسری شرط ندم ہے یعنی پشیمانی اور ندامت ظاہر کرنا۔ ہر ایک انسان کا کانشنس اپنے اندر یہ قوت رکھتا
ہے کہ وہ اس کو ہر برائی پر متنبہ کرتا ہے۔ مگر بد بخت انسان اس کو معطل چھوڑ دیتا ہے۔ پس گناہ اور بدی کے
ارتکاب پر پشیمانی ظاہر کرے اور یہ خیال کرے کہ یہ لذات عارضی اور چند روزہ ہیں اور پھر یہ بھی سوچے کہ
ہر مرتبہ اس لذت اور حظ میں کمی ہوتی جاتی ہے۔ یہاں تک کہ بڑھاپے میں آکر جبکہ قومی بیکار اور کمزور ہو
جاویں گے۔ آخر ان سب لذات دنیا کو چھوڑ نا ہوگا ۔ پس جبکہ خود زندگی ہی میں یہ سب باتیں چھوٹ جانے
والی ہیں تو پھر ان کے ارتکاب سے کیا حاصل؟ بڑا ہی خوش قسمت ہے وہ انسان جو توبہ کی طرف رجوع کرے
اور جس میں اول اقلاع کا خیال پیدا ہو یعنی خیالات فاسده و تصورات بیہودہ کو قلع و قمع کرے ۔ جب یہ
نجاست اور ناپا کی نکل جاوے تو پھر نادم ہوا اور اپنے کئے پر پشیمان ہو۔
تیسری شرط عزم ہے۔ یعنی آئندہ کے لئے مصم ارادہ کر لے کہ پھر ان برائیوں کی طرف رجوع نہ
کرے گا اور جب وہ مداومت کرے گا تو اللہ تعالیٰ اسے سچی توبہ کی توفیق عطا کرے گا۔ یہاں تک کہ وہ
سيئات اس سے قطعا زائل ہو کر اخلاق حسنہ اور افعال حمیدہ اس کی جگہ لے لیں گے اور یہ فتح ہے اخلاق
پر ۔ اس پر قوت اور طاقت بخشنا اللہ تعالیٰ کا کام ہے ۔ کیونکہ تمام طاقتوں اور قوتوں کا مالک وہی ہے۔ جیسے
( رپورٹ جلسہ سالانه ۱۸۹۷ء صفحہ ۱۵۸،۱۵۷)
فرما یا أَنَّ الْقُوَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا -
انسان کو چاہئے کہ اگر تو بہ کرے تو خالص توبہ کرے ۔ توبہ اصل میں رجوع کو کہتے ہیں ۔ صرف الفاظ
ایک قسم کی عادت ہو جاتی ہے۔ اس لئے خدا تعالیٰ نے یہ نہیں کہا کہ صرف زبان سے تو بہ تو بہ کرتے پھرو بلکہ
فرمایا کہ خدا کی طرف رجوع کرو جیسا کہ حق ہے رجوع کرنے کا کیونکہ جب متناقض جہات میں سے ایک کو
چھوڑ کر انسان دوسری طرف آجاتا ہے تو پھر پہلی جگہ دور ہوتی جاتی ہے اور جس کی طرف جاتا ہے وہ نزدیک
ہوتی جاتی ہے۔ یہی مطلب تو بہ کا ہے کہ جب انسان خدا کی طرف رجوع کر لیتا ہے اور دن بدن اسی کی
طرف چلتا ہے تو آخر یہ نتیجہ ہوتا ہے کہ وہ شیطان سے دور ہو جاتا ہے ۔ اور خدا کے نزدیک ہو جاتا ہے اور
یہ قاعدہ کی بات ہے کہ جو جس کے نزدیک ہوتا ہے اسی کی بات سنتا ہے اس لیے ایسے انسان پر جو عملی طور
پر شیطان سے دور اور خدا سے نزدیک ہو جاتا ہے اللہ تعالیٰ کے فیوض اور برکات کا نزول ہوتا ہے اور
سفلی آلائشوں کا گند اُس سے دھویا جاتا ہے جیسے آگے فرمایا ۔ علی رَبُّكُمْ أَنْ يُكَفِّرَ عَنْكُمْ سَيَأْتِكُمُ
کیونکہ تو بہ میں ایک خاصیت ہے کہ گذشتہ گناہ اس سے بخشے جاتے ہیں ۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۴ مورخه ۱۴ جنوری ۱۹۰۸ء صفحه ۲)
ضَرَبَ اللهُ مَثَلًا لِلَّذِينَ كَفَرُوا امْرَأَتَ نُوحٍ وَامْرَأَتَ لُوطٍ كَانَتَا تَحْتَ
عَبْدَيْنِ مِنْ عِبَادِنَا صَالِحَيْنِ فَخَانَتْهُمَا فَلَمْ يُغْنِيَا عَنْهُمَا مِنَ اللهِ شَيْئًا وَ
قِيلَ ادْخُلَا النَّارَ مَعَ اللهِ خِلِينَ وَ ضَرَبَ اللهُ مَثَلًا لِلَّذِينَ آمَنُوا امْرَأَتَ
فِرْعَوْنَ إِذْ قَالَتْ رَبِّ ابْنِ لِي عِنْدَكَ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ وَنَجِّنِي مِنْ فِرْعَوْنَ وَعَمَلِهِ
وَنَجِّنِي مِنَ الْقَوْمِ الظَّلِمِينَ لا وَمَرْيَمَ ابْنَتَ عِمْرَنَ الَّتِي أَحْصَنَتْ فَرْجَهَا
فَنَفَخْنَا فِيهِ مِنْ رُوحِنَا وَصَدَّقَتْ بِكَلِمَتِ رَبِّهَا وَكُتُبِهِ وَكَانَتْ مِنَ الْقُنِتِينَ ۔
انْظُرُوا كَيْفَ ضَرَبَ اللهُ مَثَلَ
دیکھو اللہ تعالیٰ نے اس سورت میں کس طرح مریم
مَرْيَمَ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ فِي هَذِهِ السُّورَةِ، وَوَعَدَ فِي علیها السلام کی مثال اس اُمت کے لئے بیان کی ہے
هُذِهِ الْحُلَّةِ أَنَّ ابْنَ مَرْيَمَ مِنْكُمْ عِنْدَ الثَّقَاةِ اور اس لباس میں وعدہ فرمایا ہے کہ ابن مریم کامل
الْكَامِلَةِ۔ وَكَانَ مِنَ الْوَاجِبِ لِتَحْقِيقِ هَذَا متقیوں کے نزدیک تمہیں میں سے ہوگا۔ اس آیت
الْمَثَلِ الْمَذْكُورِ فِي هَذِهِ الْآيَةِ بِأَنْ يَكُونَ میں مثال مذکورہ کے متحقق ہونے کے لئے ضروری تھا
فَرُدُّ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ کہ اسی امت کا ایک فرد عیسی بن مریم ہوتا۔ یہ مثال
لِيَتَحَقَّقَ الْمَثَلُ فِي الْخَارِجِ مِنْ غَيْرِ الشَّاكِ خارج میں بھی بلا شک و شبہ متحقق ہو ورنہ یہ مثال عبث
وَالشُّبْهَةِ، وَإِلَّا فَيَكُونُ هَذَا الْمَثَلُ عَبَثًا اور جھوٹ ہوگی جس کا مصداق اس امت کے افراد
وَكِذَّبًا لَيْسَ مِصْدَاقَهُ فَرُدُّ مِنْ أَفْرَادِ هَذِهِ میں سے کوئی نہیں ہوگا اور یہ ایسی بات ہے جو خدائے
الْمِلَّةِ، وَذَالِكَ مِمَّا لَا يَلِيقُ بِشَأْنِ حَضْرَةِ قدوس اور رب العزت کی شان کے شایان نہیں۔
التَّقَدُّسِ وَالْعِزَّةِ
(خطبہ الہامیہ، روحانی خزائن جلد ۱۶ صفحه ۳۱۰)
( ترجمه از مرتب )
مارے مخالف مولوی لوگوں کو دھوکہ دے کر یہ کہا کرتے ہیں کہ قرآن شریف سے اگر چہ نہیں مگر حدیثوں
سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام دوبارہ دنیا میں آئیں گے۔ مگر ہمیں معلوم نہیں کہ حدیثوں میں
کہاں اور کس جگہ لکھا ہے کہ وہی اسرائیلی نبی جس کا عیسی نام تھا جس پر انجیل نازل ہوئی تھی باوجود آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے خاتم الانبیاء ہونے کے پھر دنیا میں آجائے گا۔ اگر صرف عیسی یا ابن مریم کے نام پر
دھو کہ کھانا ہے تو قرآن کریم کی سورۃ تحریم میں اس امت کے بعض افراد کا نام عیسی اور ابن مریم رکھ دیا گیا
ہے۔ ایماندار کے لئے اس قدر کافی ہے کہ اس امت کے بعض افراد کا نام بھی عیسی یا ابن مریم رکھا گیا ہے
کیونکہ جب خدا تعالیٰ نے سورہ موصوفہ میں بعض افراد اُمت کو مریم سے مشابہت دی اور پھر اس میں نفخ روح
کا ذکر کیا تو صاف ظاہر ہے کہ وہ روح جو مریم میں پھونکی گئی وہ عیسیٰ تھا۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اس
اُمت کا کوئی فرد اول اپنے خدا داد تقویٰ کی وجہ سے مریم بنے گا اور پھر عیسی ہو جائے گا ۔ جیسا کہ براہین احمد یہ
میں خدائے تعالیٰ نے پہلے میرا نام مریم رکھا اور پھر نفخ روح کا ذکر کیا اور پھر آخر میں میرا نام عیسی رکھ دیا۔
( تذکرة الشهادتين ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲۱، ۲۲)
وَكَذَالِكَ أَشِيْرَ لَى الْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ | قرآن کریم میں سورۃ تحریم میں مسیح موعود کی طرف
فِي الْكِتَابِ الْكَرِيمِ اعْنِي فِي سُورَةِ اشارہ کیا گیا ہے اور اللہ تعالیٰ کا وہ قول یہ ہے کہ
التَّحْرِيمِ وَهُوَ قَوْلُهُ تَعَالَى وَ مَرْيَمَ ابْنَتَ وَمَرْيَمَ ابْنَتَ عِمْرَنَ الَّتِي أَحْصَنَتْ فَرَجَهَا فَنَفَخْنَا
عِمانَ الَّتِي أَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِيْهِ مِنْ فِيْهِ مِنْ رُوحِنَا اور اس میں کوئی شک نہیں کہ اس آیت
رُوحِنَا وَلَا شَكَ أَنَّ الْمُرَادَ مِنَ الرُّوحِ میں روح سے مراد عیسی بن مریم ہے اور آیت کا مطلب
هُهُنَا عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ فَحَاصِلُ الْآيَةِ آن یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے وعدہ فرمایا ہے کہ وہ اس اُمت
اللهَ وَعَدَانَّهُ يَجْعَلُ أَخْشَى النَّاسِ مِنْ هَذِهِ میں سب سے زیادہ خشیت اللہ رکھنے والے فرد کو مسیح ابن
الْأُمَّةِ مَسِيحَ ابْنَ مَرْيَمَ وَ يُنْفِخُ فِيهِ مریم بنائے گا اور اس میں بروزی طور پر اپنی روح
رُوحَهُ بِطَرِيقِ الْبُرُوزِ فَهَذِهِ وَعْدٌ مِنَ اللهِ فِي پھونکے گا اور یہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ مثال کی صورت میں
صُورَةِ الْمَثَلِ لِا تَقَى النَّاسِ مِنَ الْمُسْلِمِينَ مسلمانوں میں سے سب سے زیادہ تقویٰ رکھنے والے
فَانْظُرْ كَيْفَ سَمَّى اللهُ بَعْضَ أَفْرَادِ هَذِهِ کے لئے ہے۔ پس دیکھ کس طرح اللہ تعالیٰ نے اس
الْأُمَّةِ عِيسَى بْنَ مَرْيَمَ ۔
(خطبہ الہامیہ، روحانی خزائن جلد ۱۶ صفحه ۲۸۳ حاشیه )
امت کے بعض افراد کا نام عیسی بن مریم رکھ دیا ہے۔
( ترجمه از مرتب )
وَقَدْ وَعَدَ اللهُ الْمُؤْمِنِينَ فِي سُورَةِ اللہ تعالیٰ نے سورۃ تحریم میں اپنے قول فَنَفَخْنَا
التَّحْرِيمِ فِي قَوْلِهِ فَنَفَخْنَا فِيْهِ مِنْ رُوحِنَا أَنْ فِيْهِ مِنْ رُوحِنَا میں مومنوں سے وعدہ فرمایا ہے کہ وہ ان
يَخْلُقَ ابْنَ مَرْيَمَ مِنْهُمْ، وَهُوَ يَرِثُ هَذَا میں سے ابن مریم پیدا کرے گا اور وہ شخص اس نام کا
الْإِسْمَ وَيَكُونُ عِيسَى مِنْ غَيْرِ فَرْقٍ في وارث ہوگا اور وہ ماہیت میں بغیر کسی فرق کے عیسیٰ ہوگا۔
الْمَاهِيَّةِ، فَقَدْ تَقَرَّرَ فِي هَذِهِ الْآيَةِ وَعْدًا مِنَ پس اس آیت میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ پختہ وعدہ کیا
اللهِ أَنَّ فَرْدًا مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ يُسَمَّى ابْن گیا ہے کہ اس امت میں سے ایک فرد کا نام ابن مریم رکھا
مَرْيَمَ وَيُنْفَخُ فِيْهِ رُوحُهُ بَعْدَ التَّقَاةِ جائے گا اور اس میں کامل تقویٰ کے بعد مسیح کی روح پھونکی
التَّامَّةِ فَأَنَا ذَالِكَ الْمَسِيحُ الَّذِي لُمْتُمُونِي جائے گی سو میں ہی وہ مسیح ہوں جسے تم اس کے دعوٹی کے
فِيهِ، وَلَا مُبدِّلَ لِكَلِمَاتِ اللهِ ذِي الْجَبَرُوتِ بارہ میں ملامت کر رہے ہو اور خدائے ذوالجبروت والعزة
وَالْعِزَّةِ۔ أَتَجْعَلُونَ رِزْقَكُمْ مِنْ وَعْدِ اللهِ أَنْ کے کلمات کو کوئی تبدیل کرنے والا نہیں۔ کیا تم اللہ تعالیٰ
تَكُونُوا يَهُوْدًا كَيَهُودِ أُمَّةٍ مُوسَى فِي الْخُبْثِ کے وعدہ میں سے یہ حصہ لینا پسند کرتے ہو کہ تم موسیٰ کی