سورة الصَّافات
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
وَالتَّمُرُّدِ الْعَظِيمِ، وَلَا تُرِيدُونَ أَنْ قوم کی مانند سرکشی اور خبث میں تو یہود کی مانند ہو جاؤ لیکن تم یہ
يكُونَ الْمَسِيحُ مِنْكُمْ كَمَسِيحِ نہیں چاہتے سلسلہ کلیم کے مسیح کی مانند تم میں سے کوئی فرد مسیح
سِلْسِلَةِ الْكَلِيمِ۔
بن جائے ۔ تم پر افسوس تم نے شر میں تو مماثلت کو پسند کیا لیکن
(خطبہ الہامیہ، روحانی خزائن جلد ۱۶ صفحہ ۳۰۹) خیر میں تم مثیل بننا پسند نہیں کرتے۔ (ترجمہ از مرتبہ )
سورہ تحریم میں اشارہ کیا گیا ہے کہ بعض افراد اس امت کے ابن مریم کہلائیں گے کیونکہ اوّل مریم سے
ان کو تشبیہ دے کر پھر مریم کی طرح نفخ رُوح اُن میں بیان کیا گیا ہے۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ
اوّل وہ مریمی وجود لے کر اور اس سے ترقی کر کے پھر ابن مریم بن جائیں گے۔ جیسا کہ براہین احمدیہ میں
خدا تعالیٰ نے اپنی وحی میں اوّل میرا نام مریم رکھا اور فرمایا يَا مَرْيَمُ اسْكُنْ أَنْتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّةَ - یعنی
اے مریم تو اور تیرے دوست بہشت میں داخل ہو جاؤ۔ اور پھر فرمایا يَا مَرْيَمُ نَفَخْتُ فِيكَ مِنْ رُوحِ
الصِّدْقِ یعنی اے مریم میں نے صدق کی رُوح تجھ میں پھونک دی ) گویا استعارہ کے رنگ میں مریم صدق
سے حاملہ ہوگئی ) اور پھر آخر میں فرمایا يَا عِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَى یعنی اے عیسی ! میں تجھے
وفات دوں گا اور اپنی طرف اُٹھاؤں گا ۔ پس اس جگہ مریمی مقام سے مجھے منتقل کر کے میرا نام عیسی رکھا گیا
اور اس طرح پر ابن مریم مجھے ٹھہرایا گیا تا وہ وعدہ جو سورہ تحریم میں کیا گیا تھا پورا ہو۔
لیکچر لاہور، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۱۸۶، ۱۸۷)
یہ قرآنی دعا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ سے قبول ہو کر اختیار وابرار مسلمان بالخصوص ان کے
کامل فرد انبیاء بنی اسرائیل کے وارث ٹھہرائے گئے اور دراصل مسیح موعود کا اس اُمت میں سے پیدا ہونا یہ بھی
اسی دعا کی قبولیت کا نتیجہ ہے کیونکہ گو مخفی طور پر بہت سے اختیار وابرار نے انبیاء بنی اسرائیل کی مماثلت کا حصہ
لیا ہے مگر اس اُمت کا مسیح موعود کھلے کھلے طور پر خدا کے حکم اور اذن سے اسرائیلی مسیح کے مقابل کھڑا کیا گیا
ہے تا موسوی اور محمدی سلسلہ کی مماثلت سمجھ آ جائے اسی غرض سے اس مسیح کو ابن مریم سے ہریک پہلو سے
تشبیہ دی گئی ہے یہاں تک کہ اس ابن مریم پر ابتلا بھی اسرائیلی ابن مریم کی طرح آئے اول جیسا کہ عیسیٰ
ابن مریم محض خدا کے نفخ سے پیدا کیا گیا اسی طرح یہ مسیح بھی سورۃ تحریم کے وعدہ کے موافق محض خدا کے نفخ
سے مریم کے اندر سے پیدا کیا گیا اور جیسا کہ عیسیٰ ابن مریم کی پیدائش پر بہت شور اُٹھا اور اندھے مخالفوں
نے مریم کو کہا لَقَدْ جِئْتِ شَيْئًا فَرِيًّا (مریم : (۲۸) اسی طرح اس جگہ بھی کہا گیا اور شور قیامت مچایا گیا اور جیسا
کہ خدا نے اسرائیلی مریم کے وضع حمل کے وقت مخالفوں کو عیسیٰ کی نسبت یہ جواب دیا وَ لِنَجْعَلَهُ آيَةً لِلنَّاسِ
وَ رَحْمَةً مِنَّا وَ كَانَ اَمْرًا مَقْضِيًّا ( مریم : ۲۲) یہی جواب خدا تعالیٰ نے میری نسبت براہین احمدیہ میں
روحانی وضع حمل کے وقت جو استعارہ کے رنگ میں تھا مخالفوں کو دیا اور کہا کہ تم اپنے فریبوں سے اس کو نابود
نہیں کر سکتے میں اس کو لوگوں کے لئے رحمت کا نشان بناؤں گا اور ایسا ہونا ابتدا سے مقدر تھا۔
کشتی نوح ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۵۲، ۵۳ )
ایک اور نکتہ یادرکھنے کے لائق ہے اور وہ یہ ہے کہ یہ وحی یعنی هری إِلَيْكِ بِجِذْعِ النَّخْلَةِ تُسْقِطْ عَلَيْكِ
رطبا جنیا یہ حضرت مریم کو اس وقت وحی ہوئی تھی کہ جب ان کا لڑکا عیسی علیہ السلام پیدا ہوا تھا اور وہ کمزور
ہوئی تھیں اور خدا تعالیٰ نے اسی کتاب براہین احمدیہ میں میرا نام بھی مریم رکھا اور مریم صدیقہ کی طرح مجھے بھی
حکم دیا کہ وَكُنْ مِنَ الصَّالِحِيْنَ الصَّدِيقِينَ۔ دیکھوں ۲۴۲ براہین احمدیہ ۔ پس یہ میری وحی یعنی هر
اِلَيْكَ اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ صدیقیت کا جو حمل تھا اس سے بچہ پیدا ہوا جس کا نام عیسی رکھا گیا
اور جب تک وہ کمزور رہا صفات مریمیہ اس کی پرورش کرتی رہیں اور جب وہ اپنی طاقت میں آیا تو اس کو پکارا
گيا يَا عِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَی دیکھو صفحہ ۵۵۶ براہین احمدیہ۔ یہ وہی وعدہ تھا جو سورہ تحریم میں
کیا گیا اور ضرور تھا کہ اس وعدہ کے موافق اس امت میں سے کسی کا نام مریم ہوتا اور پھر اس طرح ۔ طرح پر ترقی کر
کے اس سے عیسیٰ پیدا ہوتا اور وہ ابن مریم کہلاتا وہ میں ہوں ۔ وحی ٹھری إِلَيْكِ مریم کو بھی ہوئی اور مجھے بھی
مگر باہم فرق یہ ہے کہ اس وقت مریم ضعف بدنی میں مبتلا تھی اور میں ضعف مالی میں مبتلا تھا۔
و
( نزول المسیح ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۵۴۱،۵۴۰ )
کتاب براہین احمدیہ میں اول خدا نے میرا نام مریم رکھا اور پھر فرمایا کہ میں نے اس مریم میں صدق کی
روح پھونکنے کے بعد اس کا نام عیسی رکھ دیا گو یا مریمی حالت سے عیسی پیدا ہو گیا اور اس طرح میں خدا کے
کلام میں ابن مریم کہلایا۔ اس بارہ میں قرآن شریف میں بھی ایک اشارہ ہے اور وہ میرے لئے بطور پیشگوئی
کے ہے۔ یعنی اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں اِس اُمت کے بعض افراد کو مریم سے تشبیہ دیتا ہے اور پھر کہتا ہے کہ وہ
مریم عیسی سے حاملہ ہو گئی اور اب ظاہر ہے کہ اس اُمت میں بجز میرے کسی نے اس بات کا دعوی نہیں کیا کہ
میرا نام خدا نے مریم رکھا اور پھر اس مریم میں عیسیٰ کی روح پھونک دی ہے اور خدا کا کلام باطل نہیں ضرور ہے
کہ اس اُمت میں کوئی اس کا مصداق ہو۔ اور خوب غور کر کے دیکھ لو اور دنیا میں تلاش کر لو کہ قرآن شریف کی اس
آیت کا بجز میرے کوئی دنیا میں مصداق نہیں۔ پس یہ پیشگوئی سورہ تحریم میں خاص میرے لئے ہے اور وہ آیت
یہ ہے وَ مَرْيَمَ ابْنَتَ عِمْرَانَ الَّتِي أَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِيهِ مِنْ رُوحِنَا دیکھو سوره تحريم الجزو نمبر ۲۸
( ترجمہ ) اور دوسری مثال اس امت کے افراد کی مریم عمران کی بیٹی ہے جس نے اپنی عصمت کو محفوظ رکھا تب
ہم نے اُس کے پیٹ میں اپنی قدرت سے روح پھونک دی یعنی عیسیٰ کی روح ۔ اب ظاہر ہے کہ بموجب اس
آیت کے اس اُمت کی مریم کو پہلی مریم کے ساتھ تب مشابہت پیدا ہوتی ہے کہ اس میں بھی عیسیٰ کی روح
پھونک دی جائے جیسا کہ خدا نے خود روح پھونکنے کا ذکر بھی اس آیت میں فرما دیا ہے اور ضرور ہے کہ خدا کا
کلام پورا ہو۔ پس اس تمام اُمت میں وہ میں ہی ہوں میرا ہی نام خدا نے براہین احمدیہ میں پہلے مریم رکھا اور
بعد اس کے میری ہی نسبت یہ کہا کہ ہم نے اس مریم میں اپنی طرف سے روح پھونک دی اور پھر روح
پھونکنے کے بعد مجھے ہی عیسی قرار دیا۔ پس اس آیت کا میں ہی مصداق ہوں۔ میرے سوا تیرہ سو برس
میں کسی نے یہ دعوی نہیں کیا کہ پہلے خدا نے میرا نام مریم رکھا اور مریم میں اپنی طرف سے روح پھونک دی
جس سے میں عیسی بن گیا۔ خدا سے ڈرو اور اس میں غور کرو جس زمانہ میں خدا نے براہین احمدیہ میں یہ فرمایا
اُس وقت تو میں اس دقیقہ معرفت سے خود بے خبر تھا جیسا کہ میں نے براہین احمدیہ میں اپنا عقیدہ بھی ظاہر کر
دیا کہ عیسی آسمان سے آنے والا ہے۔ یہ میرا عقیدہ اس بات پر گواہ ہے کہ میری طرف سے کوئی افتر انہیں اور
میں خدا کی تفہیم سے پہلے کچھ نہیں سمجھ سکا۔ ( حقیقۃ الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۵۰، ۳۵۱ حاشیه )
یہ نکتہ بھی یاد رکھنے کے لائق ہے کہ خدا تعالیٰ نے براہین احمدیہ میں مجھے عیسی کے نام سے موسوم کرنے
سے پہلے میرا نام مریم رکھا اور ایک مدت تک میرا نام خدا کے نزدیک یہی رہا اور پھر خدا نے مجھے مخاطب
کر کے فرمایا کہ اے مریم میں نے تجھ میں سچائی کی روح پھونک دی گویا یہ مریم سچائی کی روح سے حاملہ ہوئی
اور پھر خدا نے براہین احمدیہ کے اخیر میں میرا نام عیسی رکھ دیا گویا وہ سچائی کی روح جو مریم میں پھونکی گئی تھی
ظہور میں آکر عیسی کے نام سے موسوم ہو گئی ۔ پس اس طرح پر میں خدا کی کلام میں ابن مریم کہلایا اور یہی معنی
اس وحی الہی کے ہیں کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَكَ الْمَسِيحَ ابْنَ مَرْيَمَ ۔
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۵۱، ۳۵۲)
قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ نے مومن کی دو مثالیں بیان فرمائی ہیں ۔ ایک مثال فرعون کی عورت سے
ہے جو کہ اس قسم کے خاوند سے خدا کی پناہ چاہتی ہے۔ یہ ان مومنوں کی مثال ہے جو نفسانی جوش کے آگے گر
جاتے ہیں اور غلطیاں کر بیٹھتے ہیں پر پچھتاتے ہیں تو بہ کرتے ہیں خدا سے پناہ مانگتے ہیں ۔ ان کا نفس فرعون
سے خاوند کی طرح ان کو تنگ کرتا رہتا ہے ۔ وہ لوگ نفس لوامہ رکھتے ہیں بدی سے بچنے کے لئے ہر وقت کوشاں
رہتے ہیں ۔ دوسرے مومن وہ ہیں جو اس سے اعلیٰ درجہ رکھتے ہیں ۔ وہ صرف بدیوں سے ہی نہیں بچتے بلکہ
نیکیوں کو حاصل کرتے ہیں ان کی مثال اللہ تعالیٰ نے حضرت مریم سے دی ہے۔ اَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا
فِيهَا مِنْ رُوحِنَا (الانبیاء : ۹۲) ہر ایک مومن جو تقویٰ و طہارت میں کمال پیدا کرے وہ بروزی طور پر مریم
ہوتا ہے اور خدا اس میں اپنی روح پھونک دیتا ہے۔ جو کہ ابن مریم بن جاتی ہے۔ زمخشری نے بھی اس کے
یہی معنی کیے ہیں کہ یہ آیت عام ہے۔ اور اگر یہ معنی نہ کیے جاویں تو حدیث شریف میں آیا ہے کہ مریم اور
ابن مریم کے سوامیں شیطان سے کوئی محفوظ نہیں ۔ اس سے لازم آتا ہے کہ نعوذ باللہ تمام انبیاء پر شیطان کا
دخل تھا۔ پس دراصل اس آیت میں بھی اشارہ ہے کہ ہر مومن جو اپنے تئیں اس کمال کو پہنچائے ، خدا کی روح
اس میں پھونکی جاتی ہے اور وہ ابن مریم بن جاتا ہے اور اس میں ایک پیش گوئی ہے کہ اس امت میں ابن مریم
پیدا ہو گا۔ تعجب ہے کہ لوگ اپنے بیٹوں کا نام محمد اور عیسیٰ اور موسیٰ اور یعقوب اور اسحاق اور اسماعیل اور ابراہیم
رکھ لیتے ہیں اور اس کو جائز جانتے ہیں پر خدا کے لئے جائز نہیں جانتے کہ وہ کسی کا نام عیسی یا ابن مریم رکھ
دیں۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۸ مورخہ ۳۱ ر جولائی ۱۹۰۱ء صفحه (۴)
اللہ تعالیٰ نے مومنوں کو اس میں دو قسم کی عورتوں سے مثال دی ہے۔ اوّل فرعون کی بیوی سے اور ایک
مریم سے۔ پہلی مثال میں یہ بتایا ہے کہ ایک مومن اس قسم کے ہوتے ہیں جو ابھی اپنے جذبات نفس کے پنجے
میں گرفتار ہوتے ہیں اور ان کی بڑی آرزو اور کوشش یہ ہوتی ہے کہ خدا ان کو اس سے نجات دے۔ یہ مومن
فرعون کی بیوی کی طرح ہوتے ہیں کہ وہ بھی فرعون سے نجات چاہتی تھی مگر مجبور تھی۔ لیکن جو مومن اپنے تئیں
تقویٰ اور طہارت کے بڑے درجہ تک پہنچاتے ہیں اور احصانِ فرج کرتے ہیں تو پھر خدا تعالیٰ ان میں عیسیٰ
کی روح نفخ کر دیتا ہے۔ نیکی کے یہ دو مرتبے ہیں جو مومن حاصل کر سکتا ہے مگر دوسرا وہ بہت بڑھ کر ہے کہ
اس میں نفخ روح ہو کر وہ عیسی بن جاتا ہے یہ آیت صاف اشارہ کرتی ہے کہ اس امت میں کوئی شخص مریم
صفت ہوگا کہ اس میں نفخ روح ہو کر عیسی بنا دیا جاوے گا ۔ اب کوئی عورت تو ایسی ہے نہیں اور نہ کسی عورت
:
کے متعلق پیشگوئی ہے۔ اس لئے صاف ظاہر ہے کہ اس سے یہی مراد ہے کہ اس امت میں ایک ایسا انسان
ہوگا جو پہلے اپنے تقویٰ و طہارت اور احصان وعفت کے لحاظ سے صفت مریمیت سے موصوف ہوگا اور پھر
اس میں نفخ روح ہو کر صفات عیسوی پیدا ہوں گی ۔ اب اس کی کیفیت اور لطافت براہین احمدیہ سے معلوم
ہوگی کہ پہلے میرا نام مریم رکھا ۔ پھر اس میں روح صدق نفخ کر کے مجھے عیسیٰ بنایا۔ مومنوں کی جو یہ دو
مثالیں بیان کی گئی ہیں ۔ وہ اس آیت سے بھی معلوم ہوتی ہیں۔
الحکم جلد ۷ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۳ء صفحه ۱۰)
امت کی دو ہی قسم ہیں ایک فرعون کی بیوی اور دوسرے مریم بنت عمران اور اسی کی طرف اس آیت میں
اشارہ ہے مِنْهُمْ ظَالِمٌ لِنَفْسِهِ ۚ وَمِنْهُم مُّقْتَصِدٌ وَمِنْهُمْ سَابِقٌ بِالْخَيْرَاتِ (فاطر : ۳۳) ظالم سے
مراد وہ لوگ ہیں جو کہ نفس امارہ کے تابع ہیں کہ جس راہ پر نفس نے ڈالا اسی راہ پر چل پڑے اور وہ صدر بکھ
کی طرح ہوتے ہیں اور ان کی مثال بہائم کی ہے اس لئے کسی مد میں نہیں آسکتے اور یہ کثرت سے ہوتے
ہیں ۔ پھر ان کے بعد نفس لوامہ والے جو کہ فرعون کی بیوی ہیں یعنی ان کو نفس ہمیشہ ملامت کرتا رہتا ہے اور
وہ چاہتے ہیں کہ امارہ سے ان کو آزادی ملے ۔ یہ کم ہوتے ہیں اور پھر ان سے کم نفس مطمئنہ والے یعنی
مریم بنت عمران ۔ جس زمانے کا وعدہ خدا نے کیا ہوا تھا کہ ضرور تھا کہ اس میں ایک نفس مریم کی طرح ہوتا اور
اس زمانے میں خدا نے فیہ میں ضمیر مذکر کی استعمال کی ہے تا کہ اشارہ اس طرف ہو کہ ایک مرد ہو گا جو صفات
مریمیت حاصل کر کے عیسیٰ ہوگا۔
البدر جلد ۲ نمبر ۳ مورخه ۶ رفروری ۱۹۰۳ ء صفحه (۲۰)
خدا کی کتب میں نبی کے ماتحت اُمت کو عورت کہا جاتا ہے جیسا کہ قرآن شریف میں ایک جگہ نیک
بندوں کی تشبیہ فرعون کی عورت سے دی گئی ہے اور دوسری جگہ عمران کی بیٹی سے مشابہت دی گئی ہے۔ اناجیل
میں بھی مسیح کو دولہا اور امت کو دلہن قرار دیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ امت کے واسطے نبی کی ایسی ہی اطاعت
لازم ہے جیسی کہ عورت کو مرد کی اطاعت کا حکم ہے۔ البدر جلد نمبر ۲۳ مورخہ ۷ استمبر ۱۹۰۵ ء صفحه ۲)
ان (کرشن ۔ ناقل ) کے متعلق جو گو پیوں کی کثرت مشہور ہے اصل میں ہمارے خیال میں بات یہ ہے
کہ اُمت کی مثال عورت سے بھی دی جاتی ہے۔ چنانچہ قرآن شریف سے بھی اس کی نظیر ملتی ہے ۔ جیسا کہ
فرماتا ہے ۔ ضَرَبَ اللهُ مَثَلًا لِلَّذِينَ آمَنُوا امْرَأَتَ فِرْعَوْنَ الخ ۔ یہ ایک نہایت ہی بار یک رنگ کا لطیف
استعارہ ہوتا ہے۔ اُمت میں جو ہر صلاحیت ہوتا ہے اور نبی اور اُمت کے تعلق سے بڑے بڑے حقائق
معارف اور فیضان کے چشمے پیدا ہوتے ہیں اور نبی اور اُمت کے سچے تعلق سے وہ نتائج پیدا ہوتے ہیں جن
سے خدائی فیضان اور رحم کا جذب ہوتا ہے پیس کرشن اور گوپیوں کے ظاہری قصہ کی تہہ میں ہمارے خیال میں
یہی راز حقیقت پہناں ہے۔
سورة التحريم
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۷ ۱ مورخہ ۶ مارچ ۱۹۰۸ء صفحه ۸ )
أَحْصَنَتْ فَرْجَهَا کے متعلق اس اعتراض کے جواب میں کہ یہ تہذیب کے خلاف ہے فرمایا کہ )
جو خدا تعالیٰ کو خالق سمجھتے ہیں تو کیا اس خلق کو لغو اور باطل قرار دیتے ہیں جب اس نے ان اعضا کو خلق کیا
اس وقت تہذیب نہ تھی خالق مانتے ہیں اور خلق پر اعتراض نہیں کرتے تو پھر اس ارشاد پر اعتراض
کیوں؟ دیکھنا یہ ہے کہ زبان عرب میں اس لفظ کا استعمال ان کے عرف کے نزدیک کوئی خلاف تہذیب امر
ہے جب نہیں تو دوسری زبانوں والوں کا حق نہیں کہ اپنے عرف کے لحاظ سے اسے خلاف تہذیب ٹھہرائیں ۔
ہر سوسائٹی کے عرفی الفاظ اور مصطلحات الگ الگ ہیں اور تہذیب اور خلاف تہذیب امورا لگ۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ رنومبر ۱۹۰۲ء صفحه ۱۰)