سورة المُلک
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الملك
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الَّذِي خَلَقَ الْمَوْتَ وَ الْحَيُوةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا وَهُوَ الْعَزِيزُ
الْغَفُورُ
دنیا کی کامیابیاں ابتلا سے خالی نہیں ہوتی ہیں ۔ قرآن شریف میں آیا ہے خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيُوةَ لِيَبْلُوَكُمُ
یعنی موت اور زندگی کو پیدا کیا تا کہ ہم تمہیں آزمائیں، کامیابی اور ناکامی بھی زندگی اور موت کا سوال ہوتا
ہے۔ کامیابی ایک قسم کی زندگی ہوتی ہے۔ جب کسی کو اپنے کامیاب ہونے کی خبر پہنچتی ہے تو اس میں جان پڑ
جاتی ہے اور گویا نئی زندگی ملتی ہے اور اگر نا کامی کی خبر آجائے تو زندہ ہی مرجاتا ہے اور بسا اوقات بہت سے
کمزور دل آدمی ہلاک بھی ہو جاتے ہیں ۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۳ مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۱ء صفحه اول )
وَ لَقَدْ زَيَّنَّا السَّمَاءَ الدُّنْيَا بِمَصَابِيحَ وَجَعَلْتُهَا رُجُومًا لِلشَّيْطِينِ وَ اعْتَدْنَا لَهُمْ
عَذَابَ السَّعِيرِ
ہم نے سماء الدنیا کوستاروں کے ساتھ زینت دی ہے اور ستاروں کو ہم نے رجم شیاطین کے لیے ذریعہ ٹھہرایا
ہے اور پہلے اس سے نص قرآنی سے ثابت ہو چکا ہے کہ آسمان سے زمین تک ہر یک امر کے مقسم اور مدبر
فرشتے ہیں اور اب یہ قول اللہ جل شانہ کا کہ شہب ثاقبہ کو چلانے والے وہ ستارے ہیں جو سماء الدنیا میں ہیں
بظاہر منافی اور مبائن ان آیات سے دکھائی دیتا ہے جو فرشتوں کے بارے میں آئی ہیں لیکن اگر بنظر غور دیکھا
جائے تو کچھ منافی نہیں کیونکہ ابھی ہم ذکر کر چکے ہیں کہ قرآن کریم کی تعلیم سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ فرشتے
آسمان اور آسمانی اجرام کے لیے بطور جان کے ہیں اور ظاہر ہے کہ کسی شے کی جان اس شے سے جدا نہیں ہوتی ۔
اسی وجہ سے خدا تعالیٰ نے قرآن کریم کے بعض مقامات میں رمی شہب کا فاعل فرشتوں کو ٹھہرایا اور
بعض دوسرے مقامات میں اسی رمی کا فاعل ستاروں کو ٹھہرا دیا کیونکہ فرشتے ستاروں میں اپنا اثر ڈالتے ہیں
جیسا کہ جان بدن میں اپنا اثر ڈالتی ہے تب وہ اثر ستاروں سے نکل کر ان ارضی بخارات پر پڑتا ہے جو شہاب
بننے کے لائق ہوتے ہیں تو وہ فی الفور قدرت خدا تعالیٰ سے مشتعل ہو جاتے ہیں اور فرشتے ایک دوسرے
رنگ میں شہب ثاقبہ سے تعلق پکڑ کر اپنے نور کے ساتھ یمین اور بیسار کی طرف ان کو چلاتے ہیں اور اس بات
میں تو کسی فلسفی کو کلام نہیں کہ جو کچھ کا ئنات الجو یا زمین میں ہوتا ہے معلل ابتدائیہ ان کے نجوم اور تاثیرات سماویہ
ہی ہوتی ہیں۔ ہاں اس دوسرے دقیق بھید کو ہر یک شخص نہیں سمجھ سکتا کہ نجوم کے قومی فرشتوں سے فیض یاب
ہیں اس بھید کو اول قرآن کریم نے ظاہر فرمایا اور پھر عارفوں کو اس طرف توجہ پیدا ہوئی ۔ غرض اس آیت سے
بھی منقولی طور پر یہی ثابت ہوا کہ فرشتے نجوم اور آسمانی قوٹی کے لیے جان کی طرح ہیں اسی وجہ سے
خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں کبھی نجوم کا فعل فرشتوں کی طرف منسوب کیا ہے اور کبھی فرشتوں کا فعل نجوم کی
طرف منسوب کر دیا ہے بات یہ ہے کہ جب کہ قرآن کریم کی تعلیم کی رو سے فرشتے نجوم اور شمس اور قمر اور
آسمان کے لیے جان کی طرح ہیں اور قیام اور بقا ان تمام چیزوں کا فرشتوں کے تعلق پر موقوف ہے۔ اور ان
کے اڑ جاء کی طرف کھسک جانے سے تمام اجرام ستاروں اور شمس و قمر اور آسمان کو موت کی صورت پیش آتی
ہے تو پھر اس صورت میں وہ جان کی طرح ہوئے یا کچھ اور ہوئے۔
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۴۰ تا ۱۴۴ حاشیه )
چونکہ رجم کی خدمت فرشتے کرتے ہیں نہ کہ ستارے الہذا اسی سے قطعی طور پر ثابت ہوا کہ ہر یک ستارے
پر ایک فرشتہ مؤکل ہے اور چونکہ فرشتے ستاروں کے لئے بوجہ شدّت تعلق جان کی طرح ہیں اس لئے اس
آیت میں فرشتوں کا فعل ستاروں کی طرف منسوب کیا گیا۔ فتد بر ۔
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحہ ۷۷ نوٹ )
تَكَادُ تَمَيَّزُ مِنَ الْغَيْظِ كُلَّمَا أُلْقِيَ فِيهَا فَونج سَأَلَهُمْ خَزَنَتُهَا أَلَمْ يَأْتِكُمُ
نَذِيرٌ قَالُوا بَلَى قَدْ جَاءَنَا نَذِيرٌ فَكَذَّبُنَا وَقُلْنَا مَا نَزَّلَ اللَّهُ مِنْ شَيْءٍ إِنْ
انْتُمْ إِلَّا فِي ضَلَلٍ كَبِيرٍ
اور جب دوزخ میں کوئی فوج کافروں کی پڑے گی تو جو فر شتے دوزخ پر مقرر ہیں وہ دوزخیوں کو کہیں گے
کہ کیا تمہارے پاس کوئی نذیر نہیں آیا تھا۔ وہ کہیں گے کہ ہاں آیا تو تھا مگر ہم نے اس کی تکذیب کی اور ہم
نے کہا کہ خدا نے کچھ نہیں اُتارا۔ اب دیکھو ان آیات سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ دوزخی دوزخ میں اس
لئے پڑیں گے کہ وہ وقت کے نبیوں کو قبول نہیں کریں گے۔ (حقیقۃ الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۳۲)
خوب یا د رکھو کہ قلوب کی اصلاح اسی کا کام ہے جس نے قلوب کو پیدا کیا ہے ۔ نرے کلمات اور
چرب زبانیاں اصلاح نہیں کر سکتی ہیں۔ بلکہ ان کلمات کے اندر ایک روح ہونی چاہیے۔ پس جس شخص نے
قرآن شریف کو پڑھا اور اس نے اتنا بھی نہیں سمجھا کہ ہدایت آسمان سے آتی ہے تو اس نے کیا سمجھا ؟ اکم
يَأْتِكُمْ نَذِيرُ کا جب سوال ہو گا تو پتہ لگے گا۔ اصل بات یہی ہے کہ
ه
خدا را بخدا تواں شناخت
اور یہ ذریعہ بغیر امام نہیں مل سکتا۔ کیونکہ وہ خدا تعالیٰ کے تازہ بتازہ نشانوں کا مظہر اور اس کی تجلیات کا
مورد ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حدیث شریف میں آیا ہے مَن لَّمْ يَعْرِفُ إِمَامَ زَمَانِهِ فَقَدْ مَاتَ
مِيْتَةَ الْجَاهِلِيَّةِ یعنی جس نے زمانہ کے امام کو شناخت نہیں کیا ۔ وہ جہالت کی موت مر گیا۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ رمئی ۱۹۰۵ ء صفحه ۱۰)
وَقَالُوا لَوْ كُنَّا نَسْمَعُ أَوْ نَعْقِلُ مَا كُنَّا فِي أَصْحُبِ السَّعِيرِ
دوزخی کہیں گے کہ اگر ہم عقلمند ہوتے اور مذہب اور عقیدہ کو معقول طریقوں سے آزماتے یا کامل عقلمندوں
اور محققوں کی تحریروں اور تقریروں کو توجہ سے سنتے تو آج دوزخ میں نہ پڑتے ۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۴۳۲)
قلب اور عرش کے درمیان گویا باریک تار ہے۔ قلب کو جو حکم کرتا ہے اس سے ہی لذت پاتا ہے۔
خارجی دلائل اور براہین کا محتاج نہیں ہوتا ہے، بلکہ ملہم ہو کر خدا سے اندر ہی اندر باتیں پا کرفتو ٹی دیتا ہے۔
ہاں یہ بات سچ ہے کہ جب تک قلب قلب نہ بنے لَوْ كُنَّا نَسْمَعُ أَوْ نَعْقِلُ کا مصداق ہوتا ہے۔ یعنی انسان پر
ایک وہ زمانہ آتا ہے کہ جس میں نہ قلب و دماغ کی قوتیں اور طاقتیں ہوتی ہیں۔ پھر ایک زمانہ دماغ کا آتا
ہے۔ دماغی قوتیں اور طاقتیں نشو نما پاتی ہیں اور ایک ایسا زمانہ آتا ہے کہ قلب منور اور مشتعل اور روشن ہو جاتا
ہے۔ جب قلب کا زمانہ آتا ہے۔ اس وقت انسان روحانی بلوغ حاصل کرتا ہے اور دماغ قلب کے تابع ہو
جاتا ہے اور دماغی قوتوں کو قلب کی خاصیتوں اور طاقتوں پر فوق نہیں ہوتا۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۹ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۰۱ء صفحه ۴)
ساری سعادتیں علم صحیح کی تحصیل میں ہیں۔ یہ جس قدر لوگ نصرانی ہوئے ہیں وہ جہالت کے سبب ہوئے
م
اگر علم کامل ہوتا تو انسان کو خدا نہ بناتے ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ جہنمی کہیں گے لَوْ كُنَّا نَسْمَعُ أَوْ نَعْقِلُ مَا كُنَّا
فِي أَصْحُبِ السَّعِيرِ -
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۵ مورخہ ۷ ارجولائی ۱۹۰۲ء صفحہ ۲)
لَوْ كُنَّا نَسْمَعُ أَوْ نَعْقِلُ مَا كُنَّا فِي اَصْحُبِ السَّعِيرِ یعنی اگر ہم شریعت پر چلتے یا کانشس پر ہی عمل
کرتے تو اصحاب السعیر سے نہ ہوتے ۔
البدر جلد نمبر ۲ مورخہ ۷ رنومبر ۱۹۰۲ ء صفحه (۱۵)
میری تائید اور تصدیق اور اس سلسلہ کی سچائی کے لیے دلائل عقیلہ موجود ہیں۔ کاش یہ لوگ اگر نصوص
قرآنیہ اور حدیثیہ سے واقف نہیں تھے اور ان آیاتِ ارضیہ اور سماویہ کو جو میری صداقت کے ثبوت میں
میرے ہاتھ پر ظاہر ہوئے نہیں دیکھ سکتے تھے تو عقل ہی سے کام لیتے ۔ ایسے ہی لوگوں کے متعلق قرآن کریم
میں ذکر آیا ہے کہ جب وہ دوزخ میں داخل ہوں گے تو اس وقت ان کی آنکھیں کھلیں گی اور اپنی غلطی
اطلاع ہوگی تو کہیں گے
پر
لَوْ كُنَّا نَسْمَعُ أَوْ نَعْقِلُ مَا كُنَّا فِي اَصْحٰبِ السَّعِيرِ اے کاش اگر ہم سنتے اور پھر سن کر عقل سے کام لیتے
تو ہم جہنمی نہ ہوتے ۔
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ تدبر کے سوا ایمان صحیح نہیں ہوتا ۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۲۰ مورخه ۱۰ رجون ۱۹۰۵ ء صفحه ۲)
اخبار بد جلدے نمبر ۳ مورخه ۲۳ جنوری ۱۹۰۸ ء صفحه (۳)
علم صحیح اور عقل سلیم یہ بھی خوش قسمتی کی نشانیاں ہیں۔ جس میں شقاوت ہو اس کی مت ماری جاتی ہے۔
نیک کو بد اور بد کو نیک سمجھتا ہے۔
وہ
اخبار بدر جلدے نمبرے مورخه ۲۰ فروری ۱۹۰۸ ء صفحه (۴)
لَوْ كُنَّا نَسْمَعُ أَوْ نَعْقِلُ مَا كُنَّا فِي اَصْحٰبِ السَّعِيرِ سے معلوم ہوتا ہے کہ سماع اور عقل انسان کو ایمان
کے واسطے جلد تیار کر دیتی ہے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۱۹ مورخه ۲۹ رمئی ۱۹۰۲ ء صفحه ۱۴۶)
أَوَ لَمْ يَرَوْا إِلَى الطَّيْرِ فَوْقَهُمُ ضَفْتِ وَ يَقْبِضْنَ مَا يُمْسِكُهُنَّ إِلَّا الرَّحْمٰنُ
إِنَّهُ بِكُلِّ شَيْ عِم بَصِيرٌ
کیا ان لوگوں نے اپنے سروں پر پرندوں کو اڑتے ہوئے نہیں دیکھا کہ کبھی وہ باز و کھلے ہوئے ہوتے
ہیں اور کبھی سمیٹ لیتے ہیں رحمن ہی ہے کہ ان کو گرنے سے تھام رکھتا ہے یعنی فیضان رحمانیت ایسا تمام
ذی روحوں پر محیط ہو رہا ہے کہ پرندے بھی جو ایک پیسہ کے دو تین مل سکتے ہیں وہ بھی اس فیضان کے وسیع
دریا میں خوشی اور سرور سے تیر رہے ہیں ۔
(براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۴۴۹، ۴۵۰ حاشیہ نمبر ۱۱)
وَ يَقُولُونَ مَتَى هُذَا الْوَعْدُ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ قُلْ إِنَّمَا الْعِلْمُ عِنْدَ اللهِ
وَ إِنَّمَا أَنَا نَذِيرٌ مُّبِينٌ ۔
کافر پوچھتے ہیں کہ یہ دعوی پورا کب ہوگا ۔ اگر تم سچے ہو تو تاریخ عذاب بتاؤ۔ ان کو کہہ دے مجھے کوئی
تاریخ معلوم نہیں ۔ یہ علم خدا کو ہے میں تو صرف ڈرانے والا ہوں ۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۲۵۳)