سورة القَلَم
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة القلم
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
وَ إِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ ۔
تو اے نبی ایک خلق عظیم پر مخلوق و مفطور ہے یعنی اپنی ذات میں تمام مکارم اخلاق کا ایسا متم و مکمل ہے
کہ اس پر زیادت متصور نہیں کیونکہ لفظ عظیم محاورہ عرب میں اس چیز کی صفت میں بولا جاتا ہے جس کو اپنا نوعی
کمال پورا پورا حاصل ہو۔ مثلاً جب کہیں کہ یہ درخت عظیم ہے تو اس کے یہ معنے ہوں گے کہ جس قدر طول و
عرض درخت میں ہو سکتا ہے وہ سب اس میں موجود ہے۔ اور بعضوں نے کہا ہے کہ عظیم وہ چیز ہے جس کی
عظمت اس حد تک پہنچ جائے کہ حیطۂ ادراک سے باہر ہو۔ اور خلق کے لفظ سے قرآن شریف اور ایسا ہی
دوسری کتب حکمیہ میں صرف تازه روی اور حسن اختلاط یا نرمی و تلطف و ملائمت ( جیسا عوام الناس خیال
کرتے ہیں ) مراد نہیں ہے بلکہ خلق بفتح خا اور خُلق بضم خاد و لفظ ہیں جو ایک دوسرے کے مقابل واقعہ ہیں ۔
خلق بفتح فتح خا سے مراد وہ صورت ظاہری ہے جو انسان کو حضرت واہب الصور کی طرف سے عطا ہوئی ۔جس
صورت کے ساتھ وہ دوسرے حیوانات کی صورتوں سے ممیز ہے۔ اور خُلق بضم خا سے مراد وہ صورت باطنی
یعنی خواص اندرونی ہیں جن کی رو سے حقیقت انسانیہ حقیقت حیوانیہ سے امتیاز کلی رکھتی ہے۔ پس جس قدر
انسان میں من حیث الانسانیت اندرونی خواص پائے جاتے ہیں اور شجرہ انسانیت کو نچوڑ کر نکل سکتے ہیں جو کہ
انسان اور حیوان میں من حیث الباطن ما بہ الامتیاز ہیں ۔ اُن سب کا نام خلق ہے۔ اور چونکہ شجرۂ فطرت انسانی
اصل میں توسط اور اعتدال پر واقعہ ہے۔ اور ہر یک افراط و تفریط سے جو قوی حیوانیہ میں پایا جاتا ہے منز
جس کی طرف اللہ تعالیٰ نے اشارہ فرمایا ہے لَقَدْ خَلَقْنَا الإِنْسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ (التین:۵) اس لئے خُلق
کے لفظ سے جو کسی مذمت کی قید کے بغیر بولا جائے ہمیشہ اخلاق فاضلہ مراد ہوتے ہیں۔ اور وہ اخلاق فاضلہ جو
حقیقت انسانیہ ہے۔ تمام وہ خواص اندرونی ہیں جو نفس ناطقہ انسان میں پائے جاتے ہیں جیسے عقل ذکا۔
سرعت فہم ۔ صفائی ذہن ۔ حسن تحفظ - حسن تذکر ۔ عفت - حیا - صبر - قناعت ۔ زہد ۔ تورع ۔ جوانمردی ۔
استقلال - عدل ۔ امانت - صدق لہجہ سخاوت فی محله - ایثار فی محله - کرم فی محلہ مروت في محلہ ۔ شجاعت فی
محلہ ۔ علو همت في محلہ حلم في محله تحمل فی محلہ حمیت فی محلہ تواضع فی محلہ ۔ ادب فی محلہ ۔ شفقت فی محلہ ۔
رافت في محلہ رحمت فی محله - خوف الہی - محبت الہیہ - انس بالله انقطاع الی اللہ وغیرہ وغیرہ
( براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۱۹۴، ۱۹۵ حاشیه )
غرض خدائے تعالیٰ کا ارادہ انبیاء اور اولیاء کی نسبت یہ ہوتا ہے کہ ان کے ہر یک قسم کے اخلاق ظاہر ہوں
اور یہ پایہ ثبوت پہنچ جائیں ۔ سوخدائے تعالیٰ اسی ارادہ کو پورے کرنے کی غرض سے ان کی نورانی عمر کو دو حصہ
پر منقسم کر دیتا ہے۔ ایک حصہ تنگیوں اور مصیبتوں میں گزرتا ہے اور ہر طرح سے دکھ دیئے جاتے ہیں اور
ستائے جاتے ہیں تا وہ اعلیٰ اخلاق ان کے ظاہر ہو جائیں کہ جو بحر سخت تر مصیبتوں کے ہرگز ظاہر اور ثابت
نہیں ہو سکتے ۔ اگر ان پر وہ سخت تر مصیبتیں نازل نہ ہوں۔ تو یہ کیوں کر ثابت ہو کہ وہ ایک ایسی قوم ہے کہ
مصیبتوں کے پڑنے سے اپنے مولی سے بے وفائی نہیں کرتے بلکہ اور بھی آگے قدم بڑھاتے ہیں ۔ اور
خداوند کریم کا شکر کرتے ہیں کہ اس نے سب کو چھوڑ کر انہیں پر نظر عنایت کی ۔ اور انہیں کو اس لائق سمجھا کہ
اس کے لئے اور اس کی راہ میں ستائے جائیں ۔ سو خدائے تعالیٰ ان پر مصیبتیں نازل کرتا ہے تا ان کا صبر، ان
کا صدق قدم ، ان کی مردی، ان کی استقامت، ان کی وفاداری، ان کی فتوت شعاری لوگوں پر ظاہر کر کے
الاستقامة فوق الكرامة كا مصداق ان کو ٹھہرادے ۔ کیونکہ کامل صبر بجز کامل مصیبتوں کے ظاہر نہیں
ہو سکتا اور اعلیٰ درجہ کی استقامت اور ثابت قدمی بجز اعلیٰ درجہ کے زلزلے کے معلوم نہیں ہو سکتی اور یہ مصائب
حقیقت میں انبیاء اور اولیاء کے لئے روحانی نعمتیں ہیں جن سے دنیا میں ان کے اخلاق فاضلہ جن میں وہ
بے مثل و مانند ہیں ظاہر ہوتے ہیں اور آخرت میں ان کے درجات کی ترقی ہوتی ہے۔ اگر خدا ان پر یہ
مصیبتیں نازل نہ کرتا۔ تو یہ عمتیں بھی ان کو حاصل نہ ہوتیں اور نہ عوام پر ان کے شمائل حسنہ کما حقہ کھلتے بلکہ
دوسرے لوگوں کی طرح اور ان کے مساوی ٹھہرتے ۔ اور گو اپنی چند روزہ عمر کو کیسے ہی عشرت اور راحت میں
بسر کرتے پر آخر ایک دن اس دار فانی سے گزر جاتے اور اس صورت میں نہ وہ عیش اور عشرت ان کی باقی رہتی
نہ آخرت کے درجات عالیہ حاصل ہوتے نہ دنیا میں ان کی وہ فتوت اور جوانمردی اور وفاداری اور شجاعت
شہرہ آفاق ہوتی جس سے وہ ایسے ارجمند ٹھہرے جن کا کوئی مانند نہیں اور ایسے لگا نہ ٹھہرے جن کا کوئی ہم
جنس نہیں اور ایسے فرد الفرد ٹھہرے جن کا کوئی ثانی نہیں اور ایسے غیب الغیب ٹھہرے جن تک کسی ادراک کی
رسائی نہیں اور ایسے کامل اور بہادر ٹھہرے کہ گویا ہزار ہا شیر ایک قالب میں ہیں اور ہزار ہا پلنگ ایک بدن میں
جن کی قوت اور طاقت سب کی نظروں سے بلند تر ہوگئی اور جو تقرب کے اعلیٰ درجات تک پہنچ گئی ۔
اور دوسرا حصہ انبیاء اور اولیاء کی عمر کا فتح میں، اقبال میں ، دولت میں بمرتبہ کمال ہوتا ہے تا وہ اخلاق ان
کے ظاہر ہو جائیں کہ جن کے ظہور کے لئے فتح مند ہونا ، صاحب اقبال ہونا ، صاحب دولت ہونا ، صاحب
اختیار ہونا ، صاحب اقتدار ہونا ، صاحب طاقت ہونا ضروری ہے۔ کیونکہ اپنے دکھ دینے والوں کے گناہ بخشنا
اور اپنے ستانے والوں سے درگزر کرنا اور ، درگزر کرنا اور اپنے دشمنوں ۔ دشمنوں سے پیار کرنا اور اپنے بداندیشوں کی خیر خواہی بجالانا۔
دولت سے دل نہ لگانا ، دولت سے مغرور نہ ہونا، دولتمندی میں امساک اور بخل اختیار نہ کرنا اور کرم اور جود اور
بخشش کا دروازہ کھولنا اور دولت کو ذریعہ نفس پروری نہ ٹھہرانا اور حکومت کو آلہ ظلم و تعدی نہ بنانا۔ یہ سب اخلاق
ایسے ہیں کہ جن کے ثبوت کے لئے صاحب دولت اور صاحب طاقت ہونا شرط ہے۔ اور اسی وقت بہ پایہ
ثبوت پہنچتے ہیں کہ جب انسان کے لئے دولت اور اقتدار دونوں میسر ہوں ۔ پس چونکہ بجز زمانہ مصیبت
واد با روزمانه دولت و اقتدار یہ دونوں قسم کے اخلاق ظاہر نہیں ہو سکتے ۔ اس لئے حکمت کا ملہ ایزدی نے تقاضا
کیا کہ انبیاء اور اولیاء کو ان دونوں طور کی حالتوں سے کہ جو ہزار ہا نعمتوں پر مشتمل ہیں متمتع کرے۔ لیکن ان
دونوں حالتوں کا زمانہ وقوع ہریک کے لئے ایک ترتیب پر نہیں ہوتا۔ بلکہ حکمت الہیہ بعض کے لئے زمانہ
امن و آسائش پہلے حصہ عمر میں میسر کر دیتی ہے اور زمانہ تکالیف پیچھے سے اور بعض پر پہلے وقتوں میں تکالیف
وارد ہوتی ہیں اور پھر آخر کار نصرت الہی شامل ہو جاتی ہے اور بعض میں یہ دونوں حالتیں مخفی ہوتی ہیں اور بعض
میں کامل درجہ پر ظهور و بروز پکڑتی ہیں اور اس بارے میں سب سے اول قدم حضرت خاتم الرسل محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے۔ کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر کمال وضاحت سے یہ دونوں حالتیں وارد ہوگئیں
اور ایسی ترتیب سے آئیں کہ جس سے تمام اخلاق فاضلہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مثل آفتاب کے روشن