سورة صٓ
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ہو گئے اور مضمون إِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ کا یہ پایہ ثابت پہنچ گیا ۔ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق
کا دونوں طور پر علی وجہ الکمال ثابت ہونا تمام انبیاء کے اخلاق کو ثابت کرتا ہے کیونکہ آنجناب نے ان کی
نبوت اور ان کی کتابوں کو تصدیق کیا اور ان کا مقرب اللہ ہونا ظاہر کر دیا ہے۔ پس اس تحقیق سے یہ اعتراض
بھی بالکل دور ہو گیا کہ جو مسیح کے اخلاق کی نسبت دلوں میں گزرسکتا ہے یعنی یہ کہ اخلاق حضرت مسیح علیہ السلام
دونوں قسم مذکورہ بالا پر علی وجہ الکمال ثابت نہیں ہو سکتے بلکہ ایک قسم کے رو سے بھی ثابت نہیں ہیں۔ کیونکہ مسیح
نے جو زمانہ مصیبتوں میں صبر کیا۔ تو کمالیت اور صحت اس صبر کی تب یہ پایہ صداقت پہنچ سکتی تھی کہ جب مسیح
اپنے تکلیف دہندوں پر اقتدار اور غلبہ پا کر اپنے موذیوں کے گناہ دلی صفائی سے بخش دیتا جیسا حضرت خاتم
الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ والوں اور دوسرے لوگوں پر بکلی فتح پا کر اور ان کو اپنی تلوار کے نیچے دیکھ کر پھر
ان کا گناہ بخش دیا۔ اور صرف انہیں چند لوگوں کو سزادی جن کو سزا دینے کے لئے حضرت احدیت کی طرف
سے قطعی حکم وارد ہو چکا تھا۔ اور بجز ان از لی ملعونوں کے ہر یک دشمن کا گناہ بخش دیا اور فتح پا کر سب کو
لَا تَثْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ کہا۔ اور اُسے عفو تقصیر کی وجہ سے کہ جو مخالفوں کی نظر میں ایک امر محال معلوم
ہوتا تھا اور اپنی شرارتوں پر نظر کرنے سے وہ اپنے تئیں اپنے مخالف کے ہاتھ میں دیکھ کر مقتول خیال کرتے
تھے۔ ہزاروں انسانوں نے ایک ساعت میں دین اسلام قبول کر لیا اور حقانی صبر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا
کہ جو ایک زمانہ دراز تک آنجناب نے ان کی سخت سخت ایذاؤں پر کیا تھا۔ آفتاب کی طرح ان کے سامنے
روشن ہو گیا اور چونکہ فطرتاً یہ بات انسان کی عادت میں داخل ہے کہ اسی شخص کے صبر کی عظمت اور بزرگی
انسان پر کامل طور پر روشن ہوتی ہے کہ جو بعد زمانہ آزاد کشی کے اپنے آزار دہندہ پر قدرت انتقام پا کر اس
کے گناہ کو بخش دے۔ اس وجہ سے مسیح کے اخلاق کہ جو صبر اور حلم اور برداشت کے متعلق تھے۔ بخوبی ثابت نہ
ہوئے اور یہ امر اچھی طرح نہ کھلا کہ مسیح کا صبر اور حلم اختیاری تھا یا اضطراری تھا۔ کیونکہ مسیح نے اقتدار اور
طاقت کا زمانہ نہیں پایا تا دیکھا جاتا کہ اس نے اپنے موذیوں کے گناہ کو عفو کیا یا انتقام لیا۔ برخلاف اخلاق
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کہ وہ صدہا مواقع میں اچھی طرح کھل گئے اور امتحان کئے گئے اور ان کی صداقت
آفتاب کی طرح روشن ہوگئی ۔ اور جو اخلاق، کرم اور جود اور سخاوت اور ایثار اور فتوت اور شجاعت اور زہد اور
قناعت اور اعراض عن الدنیا کے متعلق تھے۔ وہ بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مبارک میں ایسے
روشن اور تاباں اور درخشاں ہوئے کہ مسیح کیا بلکہ دنیا میں آنحضرت سے پہلے کوئی بھی ایسا نبی نہیں گزرا جس
کے اخلاق ایسی وضاحت تامہ سے روشن ہو گئے ہوں ۔ کیونکہ خدائے تعالیٰ نے بے شمار خزائن کے دروازے
آنحضرت پر کھول دیئے ۔ سو آنجناب نے ان سب کو خدا کی راہ میں خرچ کیا اور کسی نوع کی تن پروری میں
ایک حبہ بھی خرچ نہ ہوا۔ نہ کوئی عمارت بنائی ۔ نہ کوئی بارگاہ طیار ہوئی ۔ بلکہ ایک چھوٹے سے کیچے کوٹھے میں
جس کو غریب لوگوں کے کوٹھوں پر کچھ بھی ترجیح تھی۔ اپنی ساری عمر بسر کی۔ بدی کرنے والوں سے نیکی کر کے
دکھلائی اور وہ جو دل آزار تھے ان کو ان کی مصیبت کے وقت اپنے مال سے خوشی پہنچائی ۔سونے کے لئے اکثر
زمین پر بستر اور رہنے کے لئے ایک چھوٹا سا جھونپڑا۔ اور کھانے کے لئے نان جو یا فاقہ اختیار کیا۔ دنیا کی دولتیں
بکثرت ان کو دی گئیں پر آنحضرت نے اپنے پاک ہاتھوں کو دنیا سے ذرا آلودہ نہ کیا۔ اور ہمیشہ فقر کو تو نگری پر
اور مسکینی کو امیری پر اختیار رکھا۔ اور اس دن سے جو ظہور فرمایا تا اس دن تک جو اپنے رفیق اعلیٰ سے جاملے ۔
بجز اپنے مولیٰ کریم کے کسی کو کچھ چیز نہ سمجھا۔ اور ہزاروں دشمنوں کے مقابلہ پر معرکہ جنگ میں کہ جہاں قتل کیا
جانا یقینی امر تھا۔ خالصاً خدا کے لئے کھڑے ہو کر اپنی شجاعت اور وفاداری اور ثابت قدمی دکھلائی ۔ غرض مجود
اور سخاوت اور زہد اور قناعت اور مردی اور شجاعت اور محبت الہیہ کے متعلق جو جو اخلاق فاضلہ ہیں۔ وہ بھی
خداوند کریم نے حضرت خاتم الانبیاء میں ایسے ظاہر کئے کہ جن کی مثل نہ کبھی دنیا میں ظاہر ہوئی اور نہ آئندہ
ظاہر ہوگی ۔ لیکن حضرت مسیح علیہ السلام میں اس قسم کے اخلاق بھی اچھی طرح ثابت نہیں ہوئے ۔ کیونکہ یہ
سب اخلاق بجز زمانہ اقتدار اور دولت کے یہ پایہ ثبوت نہیں پہنچ سکتے اور مسیح نے اقتدار اور دولت کا زمانہ نہیں
پایا۔ اس لئے دونوں قسم کے اخلاق اس کے زیر پردہ رہے اور جیسا کہ شرط ہی ظہور پذیر نہ ہوئی۔ پس یہ
اعتراض مذکورہ بالا جو سیح کی ناقص حالت پر وارد ہوتا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل حالت سے بکلی
مندفع ہو گیا۔ کیونکہ وجود باجود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ہر یک نبی کے لئے متم اور مکمل ہے اور اس ذات
عالی کے ذریعہ سے جو کچھ امر مسیح اور دوسرے نبیوں کا مشتبہ اور مخفی رہا تھا۔ وہ چمک اٹھا۔ اور خدا نے اس ذات اور رہا
مقدس پر انہیں معنوں کر کے وحی اور رسالت کو ختم کیا کہ سب کمالات اس وجود باجود پرختم ہو گئے ۔ وَهذَا
فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ (براہین احمدیہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد اصفحہ ۲۷۷ تا ۲۹۲ حاشیه )
جو اخلاق فاضلہ حضرت خاتم الانبیا صلی اللہ علیہ وسلم کا قرآن شریف میں ذکر ہے وہ حضرت موسیٰ سے
ہزار ہا درجہ بڑھ کر ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرما دیا ہے کہ حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم تمام ان اخلاق
فاضلہ کا جامع ہے جو نبیوں میں متفرق طور پر پائے جاتے تھے۔ اور قرآن نے حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حق
میں فرمایا ہے إِنَّكَ لَعَلى خُلُقٍ عَظِيمٍ تُو خُلقِ عظیم پر ہے۔ اور عظیم کے لفظ کے ساتھ جس چیز کی تعریف کی
جائے وہ عرب کے محاورہ میں اس چیز کے انتہائے کمال کی طرف اشارہ ہوتا ہے مثلاً اگر یہ کہا جائے کہ یہ
درخت عظیم ہے تو اس سے یہ مطلب ہوگا کہ جہاں تک درختوں کے لئے طول و عرض اور تناوری ممکن ہے وہ
سب اس درخت میں حاصل ہے۔ ایسا ہی اس آیت کا مفہوم ہے کہ جہاں تک اخلاق فاضلہ و شمائل حسنہ نفس
انسانی کو حاصل ہو سکتے ہیں وہ تمام اخلاق کاملہ تامہ نفس محمدی میں موجود ہیں ۔ سو یہ تعریف ایسی اعلیٰ درجہ کی
ہے جس سے بڑھ کر ممکن نہیں۔ (براہین احمد یہ روحانی چہار حص، خزائن جلد ا صفحه ۲۰۶ حاشیه در حاشیہ نمبر ۳)
اس جگہ بہتر ہوگا کہ میں خُلق کے لفظ کی بھی کسی قدر تعریف کر دوں ۔ سو جاننا چاہئے کہ خلق خا کی فتح سے
ظاہری پیدائش کا نام ہے اور خلق خاکے ضمہ سے باطنی پیدائش کا نام ہے۔ اور چونکہ باطنی پیدائش اخلاق
سے ہی کمال کو پہنچتی ہے نہ صرف طبعی جذبات سے ۔ اس لئے اخلاق پر ہی یہ لفظ بولا گیا۔ لا گیا ہے طبعی جذبات پر
نہیں بولا گیا۔ اور پھر یہ بات بھی بیان کر دینے کے لائق ہے کہ جیسا کہ عوام الناس خیال کرتے ہیں کہ خُلق
صرف حلیمی اور نرمی اور انکسار ہی کا نام ہے یہ ان کی غلطی ہے بلکہ جو کچھ بمقابلہ ظاہری اعضاء کے باطن میں
انسانی کمالات کی کیفیتیں رکھی گئی ہیں ان سب کیفیتوں کا نام خُلق ہے۔ مثلاً انسان آنکھ سے روتا ہے اور اس
کے مقابل پر دل میں ایک قوت رقت ہے وہ جب بذریعہ عقل خداداد کے اپنے محل پر مستعمل ہو تو وہ ایک خُلق
ہے۔ ایسا ہی انسان ہاتھوں سے دشمن کا مقابلہ کرتا ہے اور اس حرکت کے مقابل پر دل میں ایک قوت ہے
جس کو شجاعت کہتے ہیں ۔ جب انسان محل پر اور موقع کے لحاظ سے اس قوت کو استعمال میں لاتا ہے تو اس کا
نام بھی خُلق ہے۔ اور ایسا ہی انسان کبھی ہاتھوں کے ذریعہ سے مظلوموں کو ظالموں سے بچانا چاہتا ہے یا
ناداروں اور بھوکوں کو کچھ دینا کو کچھ دینا چاہتا ہے یا کسی اور طرح سے بنی نوع کی خدمت کرنا چاہتا ہے اور اس حرکت
کے مقابل پر دل میں ایک قوت ہے جس کو رحم بولتے ہیں اور کبھی انسان اپنے ہاتھوں کے ذریعہ سے ظالم کو سزا
دیتا ہے اور اس حرکت کے مقابل پر دل میں ایک قوت ہے جس کو انتظام کہتے ہیں اور کبھی انسان حملہ کے
مقابل پر حملہ کرنا نہیں چاہتا اور ظالم کے ظلم سے درگزر کرتا ہے اور اس حرکت کے مقابل پر دل میں ایک قوت
ہے جس کو عفو اور صبر کہتے ہیں اور کبھی انسان بنی نوع کو فائدہ پہنچانے کے لیے اپنے ہاتھوں سے کام لیتا ہے یا
پیروں سے یا دل اور دماغ سے اور ان کی بہبودی کے لیے اپنا سرمایہ خرچ کرتا ہے تو اس حرکت کے مقابل پر
دل میں ایک قوت ہے جس کو سخاوت کہتے ہیں۔ پس جب انسان ان تمام قوتوں کو موقع اور محل کے لحاظ سے
استعمال کرتا ہے تو اس وقت ان کا نام خُلق رکھا جاتا ہے۔ اللہ جلشانہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب
کر کے فرماتا ہے۔ اِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ یعنی تو ایک بزرگ خُلق پر قائم ہے۔ سواسی تشریح کے مطابق اس
کے معنے ہیں یعنی یہ کہ تمام قسمیں اخلاف م قسمیں اخلاق کی سخاوت ، شجاعت ، عدل ، رحم، احسان ، صدق ، حوصلہ وغیرہ تجھ میں
جمع ہیں ۔ غرض جس قدر انسان کے دل میں قوتیں پائی جاتی ہیں جیسا کہ ادب، حیا، دیانت، مروت، غیرت،
استقامت، عفت، ذہانت، اعتدال، مؤاسات یعنی ہمدردی۔ ایسا ہی شجاعت، سخاوت، عفو، صبر، احسان،
صدق، وفا وغیرہ جب یہ تمام طبعی حالتیں عقل اور تدبر کے مشورہ سے اپنے اپنے محل اور موقع پر ظاہر کی جائیں گی
تو سب کا نام اخلاق ہوگا۔ اور یہ تمام اخلاق در حقیقت انسان کی طبعی حالتیں اور طبعی جذبات ہیں اور صرف اس
وقت اخلاق کے نام سے موسوم ہوتے ہیں کہ جب محل اور موقعہ کے لحاظ سے بالا رادہ ان کو استعمال کیا جائے۔
چونکہ انسان کے طبعی خواص میں سے ایک یہ بھی خاصہ ہے کہ وہ ترقی پذیر جاندار ہے اس لئے وہ سچے مذہب کی
پیروی اور نیک صحبتوں اور نیک تعلیموں سے ایسے طبعی جذبات کو اخلاق کے رنگ میں لے آتا ہے۔ اور یہ امر
کسی اور جاندار کے لیے نصیب نہیں۔ (اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۳۲ تا ۳۳۳)
چونکہ اماموں کو طرح طرح کے اوباشوں اور سفلوں اور بد زبان لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے اس لئے ان
میں اعلیٰ درجہ کی اخلاقی قوت کا ہونا ضروری ہے تا ان میں طیش نفس اور مجنونانہ جوش پیدا نہ ہو اور لوگ ان کے
فیض سے محروم نہ رہیں ۔ یہ نہایت قابل شرم بات ہے کہ ایک شخص خدا کا دوست کہلا کر پھر اخلاق رذیلہ میں
گرفتار ہو اور درشت بات کا ذرہ بھی متحمل نہ ہو سکے اور جو امام زمان کہلا کر ایسی کچی طبیعت کا آدمی ہو کہ ادنی
ادنی بات میں منہ میں جھاگ آتا ہے۔ آنکھیں نیلی پیلی ہوتی ہیں وہ کسی طرح امام زمان نہیں ہو سکتا۔ لہذا اس
پر آیت اِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ کا پورے طور پر صادق آجانا ضروری ہے۔
(ضرورة الامام، روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۴۷۸)
وَحَمِدَةً وَعَذَا إِلَيْهِ خُلُقًا عَظِيمًا مِنَ اللہ تعالیٰ نے آپ (رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ) کی
التَّفْنِيمِ وَالتَّكْرِيمِ كَمَا جَاءَ في تعریف کی ہے اور آپ کی طرف خُلق عظیم کو بطور ا کرام اور
الْقُرْآنِ الْكَرِيمِ۔ وَإِنْ سَأَلَتْ مَا خُلُقُهُ اعزاز منسوب کیا ہے جیسا کہ قرآن کریم میں اس کا ذکر آیا
الْعَظِيمُ فَتَقُولُ انَّهُ رَحْمَانٌ وَ رَحِيمٌ ہے۔ اور اگر تو سوال کرے کہ آپ کے خلق عظیم کیا ہیں تو
( اعجاز المسیح روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه (۱۱۸) ہم کہیں گے کہ آپ رحمان اور رحیم ہیں ۔ ( ترجمہ از مرتب )
کل انسانوں کے کمالات به هیئت مجموعی ہمارے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں جمع ہیں اور اسی لیے آپ
کل دنیا کے لیے نبی مبعوث ہوئے اور رحمۃ للعالمین کہلائے اِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ میں بھی اسی مجموعہ
کمالات انسانی کی طرف اشارہ ہے اسی صورت میں عظمت اخلاق محمدی کی نسبت غور ہو سکتا ہے اور یہی وجہ
تھی کہ آپ پر نبوت کاملہ کے کمالات ختم ہوئے یہ ایک مسلم بات ہے کسی چیز کا خاتمہ اس کی علت غائی کے
اختتام پر ہوتا ہے۔ جیسے کتاب کے جب گل مطالب بیان ہو جاتے ہیں تو اس کا خاتمہ ہو جاتا ہے اسی طرح پر
رسالت اور نبوت کی علت غائی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ختم ہوئی اور یہی ختم نبوت کے معنے ہیں۔ کیونکہ یہ
ایک سلسلہ ہے جو چلا آیا ہے اور کامل انسان پر آکر اس کا خاتمہ ہو گیا۔
ہے۔
ریویو آف ریلجز جلد ۳ نمبر ۱ جنوری ۱۹۰۴ صفحه ۱۱، ۱۲)
بلحاظ اخلاقی معجزات کے خود اس مقدس نبی علیہ الصلوۃ والسلام کا وجود إِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ کا مصداق
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ ء صفحہ ۸۴)
آنحضرت صلعم کے اخلاقی معجزات میں ایک اور معجزہ بھی ہے کہ آپ کے پاس ایک وقت بہت سی
بھیڑیں تھیں۔ ایک شخص نے کہا اس قدر مال اس سے پیشتر کسی کے پاس نہیں دیکھا۔ حضور نے وہ سب بھیڑیں
اس کو دے دیں۔ اس نے فی الفور کہا کہ لاریب آپ سچے نبی ہیں۔ سچے نبی کے بغیر اس قسم کی سخاوت
دوسرے سے عمل میں آنی مشکل ہے۔ الغرض آنحضرت کے اخلاق فاضلہ ایسے تھے کہ إِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ
عَظِیمِ قرآن میں وارد ہوا۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ ء صفحہ ۹۹)
اخلاقی حالت ایک ایسی کرامت ہے جس پر کوئی انگلی نہیں رکھ سکتا اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے بڑا اور قوی اعجاز اخلاق ہی کا دیا گیا۔ جیسے فرمایا إِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ یوں تو
آنحضرت صلعم کے ہر ایک قسم کے خوارق قوت ثبوت میں جملہ انبیاء علیہم السلام کے معجزات سے بجائے خود
بڑھے ہوئے ہیں۔ مگر اخلاقی اعجاز کا نمبر ان سب سے اول ہے جس کی نظیر دنیا کی تاریخ نہیں بتلا سکتی اور نہ
پیش کر سکے گی ۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۱۵۹)
سب سے اکمل نمونہ اور نظیر آنحضرت صلعم ہیں جو جمیع اخلاق میں کامل تھے اسی لئے آپ کی شان میں
فرما یا إِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ -
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ ء صفحہ ۱۵۲)
خُلق اور خلق دو لفظ ہیں جو بالمقابل معنوں پر دلالت کرتے ہیں۔ خلق ظاہری پیدائش کا نام ہے جیسے
کان، ناک یہاں تک کہ بال وغیرہ بھی سب خلق میں شامل ہیں اور خُلق باطنی پیدائش کا نام ہے۔ ایسا ہی
باطنی قوئی جو انسان اور غیر انسان میں مابہ الامتیاز ہیں وہ سب خُلق میں داخل ہیں۔ یہاں تک کہ عقل فکر وغیرہ
تمام قوتیں خُلق ہی میں داخل ہیں۔
خُلق سے انسان اپنی انسانیت کو درست کرتا ہے۔ اگر انسانوں کے فرائض نہ ہوں تو فرض کرنا پڑے گا
کہ آدمی ہے؟ گدھا ہے؟ یا کیا ہے؟ جب خُلق میں فرق آجاوے تو صورت ہی رہتی ہے۔ مثلاً عقل ماری
جاوے تو مجنون کہلاتا ہے صرف ظاہری صورت سے ہی انسان کہلاتا ہے۔ پس اخلاق سے مراد خدا تعالیٰ کی
رضا جوئی ( جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عملی زندگی میں مجسم نظر آتی ہے ) کا حصول ہے۔ اس لئے ضروری
ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرز زندگی کے موافق اپنی زندگی بنانے کی کوشش کرے۔ یہ اخلاق بطور
بنیاد کے ہیں ۔ اگر وہ متزلزل رہے تو اس پر عمارت نہیں بنا سکتے ۔ اخلاق ایک اینٹ پر دوسری اینٹ کا رکھنا
ہے۔ اگر ایک اینٹ ٹیڑھی ہو تو ساری دیوار ٹیڑھی ہی رہتی ہے۔
رپورٹ جلسہ سالانه ۱۸۹۷ء صفحه ۱۵۱، ۱۵۲)
اخلاق کی درستی بہت ضروری چیز ہے، کیونکہ نیکیوں کی ماں اخلاق ہی ہے۔ خیر کا پہلا درجہ جہاں سے
انسان قوت پاتا ہے۔ا ہے۔ اخلاق ہے۔ دو لفظ ہیں۔ ایک خلق اور دوسرا خلق ۔ خلق ظاہری پیدائش کا نام ہے اور
خُلق باطنی پیدائش کا ۔ جیسے ظاہر میں کوئی خوب صورت ہوتا ہے اور کوئی بہت ہی بدصورت ۔ اسی طرح پر کوئی
اندرونی پیدائش میں نہایت حسین اور دلربا ہوتا ہے اور کوئی اندر سے مجذوم اور مبروص کی طرح مکروہ۔ لیکن
ظاہری صورت چونکہ نظر آتی ہے، اس لیے ہر شخص دیکھتے ہی پہچان لیتا ہے اور خوبصورتی کو پسند کرتا ہے اور
نہیں چاہتا کہ بدصورت اور بد وضع ہو، مگر چونکہ اس کو دیکھتا ہے اس لیے اُس کو پسند کرتا ہے اور خُلق کو چونکہ
دیکھا نہیں ، اس لیے اُس کی خوبی سے نا آشنا ہو کر اُس کو نہیں چاہتا ۔ ایک اندھے کے لئے خوبصورتی اور
بدصورتی دونوں ایک ہی ہیں ۔ اسی طرح وہ پر انسان جس کی نظر اندرونہ تک نہیں پہنچتی ، اس اندھے کی ہی
مانند ہے۔
مخلق تو ایک بدیہی بات ہے۔ مگر خُلق ایک نظری مسئلہ ہے۔ اگر اخلاقی بدیاں اور ان کی لعنت معلوم ہو۔
تو حقیقت کھلے۔
غرض اخلاقی خوب صورتی ایک ایسی خوبصورتی ہے، جس کو حقیقی خوبصورتی کہنا چاہیے۔ بہت تھوڑے
ہیں جو اس کو پہچانتے ہیں ۔ اخلاق نیکیوں کی کلید ہے۔ جیسے باغ کے دروازہ پر قفل ہو ۔ دُور سے پھل
پھول نظر آتے ہیں ۔ مگر اندر نہیں جاسکتے ۔ لیکن اگر قفل کھول دیا جائے ، تو اندر جا کر پوری حقیقت معلوم
ہوتی ہے اور دل و دماغ میں ایک سرور اور تازگی آتی ہے۔ اخلاق کا حاصل کرنا گو یا اس قفل کو کھول کے
اندر داخل ہونا ہے۔
کسی کو اخلاق کی کوئی قوت نہیں دی گئی ، مگر اس کو بہت سی نیکیوں کی توفیق ملی ۔ ترک اخلاق ہی بدی اور گناہ
ہے۔ ایک شخص جو مثلاً زنا کرتا ہے۔ اُس کو خبر نہیں کہ اُس عورت کے خاوند کو کس قدر صدمہ عظیم پہنچتا ہے۔ اب
اگر یہ اس تکلیف اور صدمہ کو محسوس کر سکتا اور اس کو اخلاقی حصہ حاصل ہوتا تو ایسے فعل شنیع کا مرتکب نہ ہوتا ۔
اگر ایسے نابکار انسان کو یہ معلوم ہو جاتا کہ اس فعل بد کے ارتکاب سے نوع انسان کے لئے کیسے کیسے خطرناک
نتائج پیدا ہوتے ہیں تو ہٹ جاتا۔ ایک شخص جو چوری کرتا ہے۔ کمبخت ظالم اتنا بھی تو نہیں کرتا کہ رات کے
کھانے کے واسطے ہی چھوڑ جائے ۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ ایک غریب کی کئی سالوں کی محنت کو ملیا میٹ
کر دیتا ہے اور جو کچھ گھر میں پاتا ہے۔ سب کا سب لے جاتا ہے۔ ایسی قبیح بدی کی اصل جڑ کیا ہے؟ اخلاقی
قوت کا نہ ہونا۔ اگر رحم ہوتا اور وہ یہ سمجھ سکتا کہ بچے بھوک سے بلبلا ئیں گے۔ جن کی چیخوں سے دشمن کا بھی
کلیجہ لرزتا ہے اور یہ معلوم کر کے کہ رات سے بھوکے ہیں اور کھانے کو ایک سوکھا ٹکڑا بھی نہیں ملا ، تو پتہ پانی
ہو جاتا ہے۔ اب اگر ان حالتوں کو محسوس کرتا اور اخلاقی حالت سے اندھا نہ ہوتا، تو کیوں چوری کرتا۔ آئے
دن اخبارات میں دردناک موتوں کی خبریں پڑھنے میں آتی ہیں کہ فلاں بچہ زیور کے لالچ سے مارا گیا۔ فلاں
جگہ کسی عورت کو قتل کر ڈالا ۔ میں خود ایک مرتبہ اسیسر ہو کر گیا تھا۔ ایک شخص نے بارہ آنے یا عہ ۴ ( سوار و پیہ )
میں ایک بچہ کا خون کیا تھا۔ اب سوچ کر دیکھو کہ اگر اخلاقی حالت درست ہو تو ایسی مصیبتیں کیوں آئیں؟
الحکم جلد ۴ نمبر ۲۵ مورخه ۹ جولائی ۱۹۰۰ ء صفحه ۳، ۴)
خلق اور خلق دو لفظ ہیں خلق تو ظاہری حسن پر بولا جاتا ہے اور خُلق باطنی حسن پر بولا جاتا ہے باطنی قویٰ
جس قدر مثل عقل، فہم، سخاوت، شجاعت، غضب وغیرہ انسان کو دیئے گئے ہیں ان سب کا نام خُلق ہے اور عوام
الناس میں آج کل جسے خُلق کہا جسے خلق کہا جاتا ہے جیسے ایک شخص کے ساتھ تکلف کے ساتھ پیش آنا اور تصنع سے اس
کے ساتھ ظاہری طور پر بڑی شیریں الفاظی سے پیش آنا تو اس کا نام خلق نہیں بلکہ نفاق ہے۔
)ASSESSOR( لے امیر
خُلق سے مراد یہ ہے کہ اندرونی قومی کو اپنے اپنے مناسب مقام پر استعمال کیا جاوے جہاں شجاعت
دکھانے کا موقع ہو وہاں شجاعت دکھاوے جہاں صبر دکھانا ہے وہاں صبر دکھاوے۔ جہاں انتظام چاہئے وہاں
انتقام لیوے۔ جہاں سخاوت چاہئے وہاں سخاوت کرے ۔ یعنی ہر ایک محل پر ہر ایک قومی کو استعمال کیا
جاوے نہ گھٹا یا جاوے نہ بڑھا یا جاوے۔ یہاں تک کہ عقل اور غضب بھی جہاں تک کہ اس سے نیکی پر
استعانت لی جاوے خُلق ہی میں داخل ہے اور صرف ظاہری حواس کا نام ہی حواس نہیں ہے بلکہ انسان کے
اندر بھی ایک قسم کے حواس ہوتے ہیں ظاہری حواس تو حیوانوں میں بھی ہوتے ہیں جیسے کھانا پینا ، دیکھنا، چھونا
وغیرہ مگر اندرونی حواس انسانوں میں ہی ہوتے ہیں ۔ مثلاً اگر ایک بکری گھاس کھا رہی ہے اور دوسری بکری
آجاوے تو پہلی بکری کے اندر یہ ارادہ پیدا نہ ہوگا کہ اسے بھی ہمدردی سے گھاس کھانے میں شریک
کرے۔ اسی طرح شیر میں اگرچہ زور اور طاقت تو ہوتی ہے مگر ہم اسے شجاع نہیں کہہ سکتے کیونکہ شجاعت کے
واسطے محل اور بے محل دیکھنا بہت ضروری ہے انسان اگر جانتا ہے کہ مجھ کو فلاں شخص سے طاقت مقابلہ کی نہیں
ہے یا اگر میں وہاں جاؤں گا تو قتل ہو جاؤں گا تو اس کا وہاں نہ جانا ہی شجاعت میں داخل ہوگا پھر اگر محل اور
موقع کے لحاظ سے مناسب دیکھے کہ میرا وہاں جانا ضروری ہے خواہ جان خطرہ میں پڑتی ہو۔ تو اس مقام پر
جانے کا نام شجاعت ہے۔ جاہل آدمیوں سے جو بعض وقت بہادری کا کام ہوتا ہے حالانکہ ان کو محل بے محل
دیکھنے کی تمیز نہیں ہوتی اس کا نام تہور ہوتا ہے کہ وہ ایک طبعی جوش میں آ جاتے ہیں اور یہ نہیں دیکھتے کہ یہ کام
کرنا چاہئے تھا کہ نہیں۔ غرضیکہ انسان کے نفس میں یہ سب صفات مثل صبر ، سخاوت، انتقام، ہمت ، بخل، عدم
بخل، حسد، عدم حسد ہوتی ہیں اور ان کو اپنے محل اور موقع پر صرف کرنے کا نام خلق ہے حسد بہت بری بلا ہے
لیکن جب موقع کے ساتھ اپنے مقام پر رکھا جاوے تو پھر بہت عمدہ ہو جاوے گا۔حسد کے معنے ہیں دوسرے کا
زوال نعمت چاہنا لیکن جب اپنے نفس سے بالکل محوہو کر ایک مصلحت کے لئے دوسرے کا زوال چاہتا ہے تو اس
وقت یہ ایک محمود صفت ہو جاتی ہے جیسے کہ ہم تثلیث کا زوال چاہتے ہیں۔
البدر جلد اول نمبر ۱۱ مورخه ۹ جنوری ۱۹۰۳ء صفحه ۸۳ )
اگر انسان نہایت پر غور نگاہ سے دیکھے تو اسے معلوم ہوگا کہ جانور کھلے طور پر خلق رکھتے ہیں ہیں ۔ میرے مذہب
میں سب چرند پرند ایک خلق ہیں اور انسان اس کے مجموعہ کا نام ہے یہ نفس جامع ہے اور اسی لیے عالم صغیر
کہلاتا ہے کہ کل مخلوقات کے کمال انسان میں یکجائی طور پر جمع ہیں اور کل انسانوں کے کمالات بہیت مجموعی
ہمارے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں جمع ہیں اور اسی لیے آپ کل دنیا کے لیے مبعوث ہوئے اور
رحمۃ للعالمین کہلائے ۔ اِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ میں بھی اسی مجموعہ کمالات انسانی کی طرف اشارہ ہے اسی صورت
میں عظمت اخلاق محمدی کی نسبت غور کر سکتا ہے اور یہی وجہ تھی کہ آپ پر نبوت کاملہ کے کمالات ختم ہوئے۔
(حضرت اقدس کی ایک تقریر اور مسئلہ وحدت الوجود پر ایک خط صفحہ ۷ ا مرتبہ حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی )
فَلَا تُطِعِ الْمُكَذِّبِينَ وَدُّوا لَوْ تُدْهِنُ فَيُدْهِنُونَ وَلَا تُطِعْ كُلَّ حَلَّافٍ
مهِينٍ
اسلام نے مداہنہ کو کب جائز رکھا اور ایسا حکم قرآن شریف کے کس مقام میں موجود ہے بلکہ اللہ
جلشانہ مداہنہ کی ممانعت میں صاف فرماتا ہے کہ جو لوگ اپنے باپوں یا اپنی ماؤں کے ساتھ بھی ان کی کفر
کی حالت میں مداہنہ کا برتاؤ کریں وہ بھی ان جیسے ہی بے ایمان ہیں اور کفار مکہ کی طرف سے حکایت
کر کے فرماتا ہے وَدُّوا لَوْ تُدْهِنُ فَيُدْهِنُونَ یعنی اس بات کو کفار مکہ دوست رکھتے ہیں کہ اگر تو حق پوشی
کی راہ سے نرمی اختیار کرے تو وہ بھی تیرے دین میں ہاں میں ہاں ملا دیا کریں مگر ایسا ہاں میں ہاں ملانا
خدائے تعالیٰ کو منظور نہیں ۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۱۳)
تو ان مکتبوں کے کہنے پر مت چل جو بدل اس بات کے آرزو مند ہیں کہ ہمارے معبودوں کو بُرامت
کہو اور ہمارے مذہب کی ہجومت کرو تو پھر ہم بھی تمہارے مذہب کی نسبت ہاں میں ہاں ملاتے رہیں گے اور
ان کی چرب زبانی کا خیال مت کرو یہ شخص جو مداہنہ کا خواستگار ہے جھوٹی قسمیں کھانے والا اور ضعیف الرائے
اور ذلیل آدمی ہے
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۱۷ حاشیه )
هَمَّازٍ مَشَاءِ بِنَمِيمٍ مَنَاعِ لِلْخَيْرِ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ عُتُلٍ بَعْدَ ذَلِكَ زَنِيمٍ )
أَنْ كَانَ ذَا مَالٍ وَبَنِينَ ﴿ إِذَا تُتْلَى عَلَيْهِ ايْتُنَا قَالَ أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ سَنَسِمُهُ
عَلَى الْخُرْطُومِ ۔
دوسروں کے عیب ڈھونڈنے والا اور سخن چینی سے لوگوں میں تفرقہ ڈالنے والا اور نیکی کی راہوں سے روکنے والا
زنا کار اور بایں ہمہ نہایت درجہ کا بدخلق اور ان سب عیبوں کے بعد ولد الزنا بھی ہے۔ عنقریب ہم اس کے
اس ناک پر جو سور کی طرح بہت لمبا ہو گیا ہے داغ لگا دیں گے لمبی ناک سے مراد رسوم اور ننگ و ناموس کی
پابندی ہے جو حق کے قبول کرنے سے روکتی ہے (اے خدائے قادر مطلق ہماری قوم کے بعض لمبی ناک
والوں کی ناک پر بھی اُسترہ رکھ ) اب کیوں حضرت مولوی صاحب کیا آپ کے نزدیک ان جامع لفظوں سے
کوئی گالی باہر رہ گئی ہے۔ اور اس جگہ ایک نہایت عمدہ لطیفہ یہ ہے کہ ولید ( بن ) مغیرہ نے نرمی اختیار کر کے
چاہا کہ ہم سے نرمی کا برتاؤ کیا جائے۔ اس کے جواب میں اس کے تمام پردے کھولے گئے ۔ یہ اس بات کی
طرف اشارہ ہے کہ مومنین سے مداہنہ کی امید مت رکھو۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۱۶، ۱۱۷ حاشیه )
بَعْدَ ذَلِكَ زَنِيمٍ یعنی یہ ولد الزنا ہے اور تجربہ بتلاتا ہے کہ ولد الزنا شرارت سے باز نہیں آیا کرتے۔
البدر جلد اول نمبر ۳ مورخہ ۱۴ نومبر ۱۹۰۲ء صفحه (۲۲)
فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَلَا تَكُنْ لَصَاحِبِ الْحُوتِ إِذْ نَادَى وَهُوَ مَنْظُوم
خدا تعالیٰ کے فعل پر اعتراض کرنا بڑی گستاخی ہے ۔ یہ لوگ کسی گنتی میں ہیں۔ ایک نبی ( یونس ) بھی
صرف لَنْ أَرْجِعَ إِلى قَوْمِي كَذَّابًا کہنے سے زیر عتاب ہوا در اصل خدا تعالیٰ کے کسی فعل پر شرح صدر نہ
رکھنا بھی ایک مخفی اعتراض ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد ہوتا ہے وَلَا تَكُنْ كَصَاحِبِ الْحُوتِ ایسے
امور میں مخاطب تو انبیاء ہوتے ہیں مگر دراصل سبق امت کو دینا منظور ہوتا ہے۔
البدر جلد ۶ نمبر ۱۹ مورخه ۹ مئی ۱۹۰۷ ء صفحه ۴)
اللہ تعالیٰ کی عادت ہے کہ ہمیشہ اس کا عتاب ان لوگوں پر ہوتا ہے جن پر اس کے فضل اور عطایات بے شمار
۔
ہوں اور جنہیں وہ اپنے نشانات دکھا چکا ہوتا ہے۔ وہ ان لوگوں کی طرف کبھی متوجہ نہیں ہوتا کہ انہیں عتاب یا
خطاب یا ملامت کرے جن کے خلاف اس کا آخری فیصلہ نافذ ہونا ہوتا ہے؛ چنانچہ ایک طرف آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتا ہے۔ فَاصْبِرُ كَمَا صَبَرَ أُولُوا الْعَزْمِ مِنَ الرُّسُلِ وَلَا تَسْتَعْجِلُ لَهُمُ اور فرماتا
ہے وَلَا تَكُنْ كَصَاحِبِ الْحُوتِ ۔۔۔۔۔ یہ حجت آمیز عتاب اس بات پر ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
بہت جلد فیصلہ کفار کے حق میں چاہتے تھے، مگر خدا تعالیٰ اپنے مصالح اور سنن کے لحاظ سے بڑے توقف اور
حلم کے ساتھ کام کرتا ہے، لیکن آخر کار آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمنوں کو ایسا کچلا اور پیسا کہ اُن کا
نام و نشان مٹا دیا۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۰ مورخه ۳۱ مئی ۱۹۰۲ء صفحه ۵ )