سورة المُزمّل

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة المزمل
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
أَوْ زِدْ عَلَيْهِ وَ رَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِيلًا ۔
خوش الحانی سے قرآن شریف پڑھنا بھی عبادت ہے اور بدعات جو ساتھ ملا لیتے ہیں وہ اس عبادت کو
ضائع کر دیتی ہیں۔ بدعات نکال نکال کر ان لوگوں نے کام خراب کیا ہے۔
إِنَّا سَنُلْقِي عَلَيْكَ قَوْلًا ثَقِيلًا ۔
الحکم جلدے نمبر ۱۱ مورخہ ۲۴ مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۵)
بعض لوگ حدیث النفس اور شیطان کے القاء کو الہام الہی سے تمیز نہیں کر سکتے اور دھوکا کھا جاتے ہیں ۔
خدا کی طرف سے جو بات آتی ہے وہ پُر شوکت اور لذیذ ہوتی ہے۔ دل پر ایک ٹھوکر مارنے والی ہوتی ہے۔ وہ
خدا کی انگلیوں سے نکلی ہوئی ہوتی ہے۔ اس کا ہموزن کوئی نہیں وہ فولاد کی طرح گرنے والی ہوتی ہے جیسا کہ
قرآن شریف میں آیا ہے إِنَّا سَنُلْقِي عَلَيْكَ قَوْلًا ثَقِيلاً ثقیل کے یہی معنی ہیں مگر شیطان اور نفس کا القاء ایسا
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۲ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۱ء صفحه ۹)
نہیں ہوتا ۔
وَاذْكُرُ اسْمَ رَبِّكَ وَ تَبَتِّلُ إِلَيْهِ تَبْتِيلًا۔
اور خدا کو یاد کر اور اس کی طرف جھکا رہ۔
ست بچن ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۳۱)

میرے نزدیک رویا میں یہ بتانا کہ تبتل کے معنے مجھ سے دریافت کئے جاویں اس سے یہ مراد ہے کہ جو
میرا مذہب اس بارہ میں ہے وہ اختیار کیا جاوے۔ منطقیوں یا نحویوں کی طرح معنے کرنا نہیں ہوتا بلکہ حال کے
موافق معنے کرنے چاہئیں ۔ ہمارے نزدیک اس وقت کسی کو متقبل کہیں گے جب وہ عملی طور پر اللہ تعالیٰ اور
اس کے احکام اور رضا کو دنیا اور اس کی متعلقات و مکروہات پر مقدم کرلے۔ کوئی رسم و عادت کوئی قومی اصول
اس کا رہزن نہ ہو سکے ، نہ نفس رہزن ہو سکے، نہ بھائی ، نہ جو رو، نہ بیٹا ، نہ باپ۔ غرض کوئی شے اور کوئی متنفس
اس کو خدا تعالیٰ کے احکام اور رضا کے مقابلہ میں اپنے اثر کے نیچے نہ لا سکے اور وہ خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول
میں ایسا اپنے آپ کو کھو دے کہ اس پر فنائے اتم طاری ہو جاوے اور اس کی ساری خواہشوں اور ارادوں پر
ایک موت وارد ہو کر خدا ہی خدارہ جاوے۔ دنیا کے تعلقات بسا اوقات خطرناک رہزن ہو جاتے ہیں ۔
حضرت آدم علیہ السلام کی رہزن حضرت حوا ہو گئی ۔ پس تبتل تام کی صورت میں یہ ضروری امر ہے کہ ایک سکر
اور فنا انسان پر وارد ہو مگر نہ ایسی کہ وہ اسے خدا سے گم کرے بلکہ خدا میں گم کرے۔
غرض عملی طور پر تقبل کی حقیقت تب ہی کھلتی ہے جبکہ ساری روکیں دور ہو جائیں اور ہر ایک قسم کے حجاب
دور ہو کر محبت ذاتی تک انسان کا رابطہ پہنچ جاوے اور فناء اتم ایسی حاصل ہو جاوے ۔ قیل وقال کے طور
پر تو سب کچھ ہو سکتا ہے اور انسانی الفاظ اور بیان میں بہت کچھ ظاہر کر سکتا ہے مگر مشکل ہے تو یہ کہ عملی طور
پر اسے دکھا بھی دے جو کچھ وہ کہتا ہے۔ یوں تو ہر ایک جو خدا کو ماننے والا ہے پسند بھی کرتا ہے۔ اور کہہ بھی
دیتا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ خدا کو سب پر مقدم کروں اور مقدم کرنے کا مدعی بھی ہو سکتا ہے لیکن جب ان
آثار اور علامات کا معائنہ کرنا چاہیں جو خدا کو مقدم کرنے کے ساتھ ہی عطا ہوتے ہیں تو ایک مشکل کا سامنا
ہوگا۔ بات بات پر انسان ٹھو کر کھاتا ہے۔ خدا تعالیٰ کی راہ میں جب اس مال اور جان کے دینے کی ضرورت
محسوس ہوتی ہے اور خدا تعالیٰ ان سے ان کی جانوں اور مالوں یا اور عزیز ترین اشیاء کی قربانی چاہتا ہے
حالانکہ وہ اشیاء ان کی اپنی بھی نہیں ہوتی ہیں۔ لیکن پھر بھی وہ مضائقہ کرتے۔ ابتداء بعض صحابہؓ کو اس قسم کا
ابتلاء پیش آیا۔ رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم کو بناء مسجد کے واسطے زمین کی ضرورت تھی ایک شخص سے زمین مانگی
تو اس نے کئی عذر کر کے بتا دیا کہ میں زمین نہیں دے سکتا ۔ اب وہ شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان
لایا تھا اور اللہ اور اس کے رسول کو سب پر مقدم کرنے کا عہد اس نے کیا تھا لیکن جب آزمائش اور امتحان کا
وقت آیا تو اس کو پیچھے ہٹنا پڑا گو آخر کار اس نے وہ قطعہ دے دیا۔ تو بات اصل میں یہی ہے کہ کوئی امر محض

بات سے نہیں ہو سکتا۔ جب تک عمل اس کے ساتھ نہ ہو اور عملی طور پر صحیح ثابت نہیں ہوتا جب تک امتحان
ساتھ نہ ہو ہمارے ہاتھ پر بیعت تو یہی کی جاتی ہے کہ دین کو دنیا پر مقدم کروں گا اور ایک شخص کو جسے خدا ۔
نے
اپنا مامور کر کے دنیا میں بھیجا ہے اور جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نائب ہے جس کا نام حکم اور عدل رکھا گیا
ہے اپنا امام سمجھوں گا۔ اس کے فیصلے پر ٹھنڈے دل اور انشراح قلب کے ساتھ رضامند ہو جاؤں گا لیکن اگر
کوئی شخص یہ عہد اور اقرار کرنے کے بعد بھی ہمارے کسی فیصلے پر خوشی کے ساتھ رضا مند نہیں ہوتا بلکہ اپنے
سینہ میں کوئی روک اور اٹک پاتا ہے تو یقیناً کہنا پڑے گا کہ اس نے پورا تقبل حاصل نہیں کیا اور وہ اس اعلیٰ
مقام پر نہیں پہنچا جو تقبل کا مقام کہلاتا ہے بلکہ اس کی راہ میں ہوائے نفس اور دنیوی تعلقات کی روکیں اور
زنجیریں باقی ہیں اور ان حجابوں سے وہ باہر نہیں نکلا جن کو پھاڑ کر انسان اس درجہ کو حاصل کرتا ہے جب تک وہ
دنیا کے درخت سے کاٹا جا کر الوہیت کی شاخ کے ساتھ ایک پیوند حاصل نہیں کرتا اس کی سرسبزی اور شادابی
محال ہے۔ دیکھو جب ایک درخت کی شاخ اس سے کاٹ دی جاوے تو وہ پھل پھول نہیں دے سکتی خواہ
اسے پانی کے اندر ہی کیوں نہ رکھو اور ان تمام اسباب کو جو پہلی صورت میں اس کے لئے مایہ حیات تھے
استعمال کرو لیکن وہ کبھی بھی بار آور نہ ہوگی ۔ اسی طرح پر جب تک ایک صادق کے ساتھ انسان کا پیوند قائم
نہیں ہوتا وہ روحانیت کو جذب کرنے کی قوت نہیں پا سکتا جیسے وہ شاخ تنہا اور الگ ہو کر پانی سے سرسبز نہیں
ہوتی اسی طرح پر یہ بے تعلق اور الگ ہو کر بار آور نہیں ہو سکتا ۔ پس انسان کو متنبل ہونے کے لئے ایک قطع کی
ضرورت بھی ہے اور ایک پیوند کی بھی۔ خدا کے ساتھ اسے پیوند کرنا اور دنیا اور اس کے تمام تعلقات اور
جذبات سے الگ بھی ہونا پڑے گا۔ اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ وہ بالکل دنیا سے الگ رہ کر یہ تعلق اور پیوند
حاصل کرے گا۔ نہیں۔ بلکہ دنیا میں رہ کر پھر اس سے الگ رہے یہی تو مردانگی اور شجاعت ہے اور الگ ہونے
سے مراد یہ کہ دنیا کی تحریکیں اور جذبات اس کو اپنا زیر اثر نہ کر لیں اور وہ ان کو مقدم نہ کرے بلکہ خدا کو
مقدم کرے۔ دنیا کی کوئی تحریک اور روک اس کی راہ میں نہ آوے اور اپنی طرف اس کو جذب نہ کر سکے۔
میں نے ابھی کہا ہے کہ دنیا میں بہت سی روکیں انسان کے لئے ہیں ۔ ایک جورو یا بیوی بھی بہت کچھ رہزن ہو
سکتی ہے خدا نے اس کا نمونہ بھی پیش کیا ہے۔ خدا نے ایک نہی کی تعلیم دی تھی اس کا اثر پہلے عورت پر ہوا پھر
آدم پر ہوا۔
غرض تقتل کیا ہے؟ خدا کی طرف انقطاع کر کے دوسروں کو محض مردہ سمجھ لینا ۔ بہت سے لوگ ہیں جو

ہماری باتوں کو صحیح سمجھتے ہیں اور کہتے کہ یہ سب کچھ بجا اور درست ہے مگر جب ان سے کہا جاوے کہ پھر تم اس کو
قبول کیوں نہیں کرتے تو وہ یہی کہیں گے کہ لوگ ہم کو برا کہتے ہیں ۔ پس یہ خیال کہ لوگ اس کو بُرا کہتے ہیں
یہی ایک رگ ہے جو خدا سے قطع کراتی ہے کیونکہ اگر خدا تعالیٰ کا خوف دل میں ہو اور اس کی عظمت اور
جبروت کی حکومت کے ماتحت انسان ہو پھر اس کو کسی دوسرے کی پروا کیا ہو سکتی ہے کہ وہ کیا کہتا ہے کہ یا کہتا ہے کیا نہیں ؟
ابھی اس کے دل میں لوگوں کی حکومت ہے نہ خدا کی ۔ جب یہ مشرکانہ خیال دل سے دور ہو جاوے پھر سب
کے سب مردے اور کیڑے سے بھی کمتر اور کمزور نظر آتے ہیں۔ اور اگر ساری دنیامل کر بھی مقابلہ کرنا چاہے
تو ممکن نہیں کہ ایسا شخص حق کو قبول کرنے سے رک جاوے۔
تبتل تام کا پورا نمونہ انبیاء علیہم السلام اور خدا کے ماموروں میں مشاہدہ کرنا چاہیے کہ وہ کس طرح دنیا داروں
کی مخالفتوں کے باوجود پوری بیکسی اور ناتوانی کے پروا تک نہیں کرتے ۔ ان کی رفتار اور حالات سے سبق
لینا چاہیے۔
بعض لوگ پوچھا کرتے ہیں کہ ایسے لوگ جو برا نہیں کہتے مگر پورے طور پر اظہار بھی نہیں کرتے محض اس
وجہ سے کہ لوگ برا کہیں گے کیا ان کے پیچھے نماز پڑھ لیں؟ میں کہتا ہوں ہرگز نہیں اس لئے کہ ابھی تک ان
کے قبول حق کی راہ میں ایک ٹھوکر کا پتھر ہے اور وہ ابھی تک اسی درخت کی شاخ ہیں جس کا پھل زہریلا اور
ہلاک کرنے والا ہے۔ اگر وہ دنیا داروں کو اپنا معبود اور قبلہ نہ سمجھتے تو ان سارے حجابوں کو چیر کر باہر نکل آتے
اور کسی کے لعن طعن کی ذرا بھی پروا نہ کرتے اور کوئی خوف شماتت کا انہیں دامنگیر نہ ہوتا بلکہ وہ خدا کی طرف
دوڑتے ۔ پس یا د رکھو کہ تم ہر کام میں دیکھ لو کہ اس میں خدا راضی ہے یا مخلوق خدا۔ جب تک یہ حالت نہ ہو
جاوے کہ خدا کی رضا مقدم ہو جاوے اور کوئی شیطان اور رہزن نہ ہو سکے اس وقت تک ٹھوکر کھانے کا
اندیشہ ہے لیکن جب دنیا کی برائی بھلائی محسوس ہی نہ ہو بلکہ خدا کی خوشنودی اور ناراضگی اس پر اثر کرنے والی
ہو۔ یہ وہ حالت ہوتی ہے جب انسان ہر قسم کے خوف وحزن کے مقامات سے نکلا ہوا ہوتا ہے۔ اگر کوئی شخص
ہماری جماعت میں شامل ہو کر پھر اس سے نکل بھی جاتا ہے تو اس کی وجہ یہی ہوتی ہے کہ اس کا شیطان اس
لباس میں ہنوز اس کے ساتھ ہوتا ہے۔ لیکن اگر وہ عزم کرلے کہ آئندہ کسی وسوسہ انداز کی بات کو سنوں گا ہی
نہیں تو خدا اسے بچا لیتا ہے۔ ٹھوکر لگنے کا عموماً یہی سبب ہوتا ہے کہ دوسرے تعلقات قائم تھے۔ ان کو پرورش
کے لئے ضرورت پڑی کہ ادھر سے سست ہوں سستی سے اجنبیت پیدا ہوئی پھر اس سے تکبر اور پھر انکار تک

نوبت پہنچی۔ تبتل کا عملی نمونہ ہمارے پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ۔ نہ آپ کو کسی کی مدح کی پروانہ ذم کی ۔
کیا کیا آپ کو تکالیف پیش آئیں۔ مگر کچھ بھی پرواہ نہیں کی ۔ کوئی لالچ اور طمع آپ کو اس کام سے نہ نہ روک سکا
جو آپ خدا کی طرف سے کرنے آئے تھے۔ جب تک انسان اس حالت کو اپنے اندر مشاہدہ نہ کرلے اور
امتحان میں پاس نہ ہولے کبھی بھی بے فکر نہ ہو۔ پھر یہ بات بھی یاد رکھنے کے قابل ہے کہ جو شخص متبتل ہوگا
متوکل بھی وہی ہوگا ۔ گویا متوکل ہونے کے واسطے متبتل ہونا شرط ہے کیونکہ جب تک اور وں کے ساتھ
تعلقات ایسے ہیں کہ ان پر بھروسہ اور تکیہ کرتا ہے اس وقت تک خالصہ اللہ پر توکل کب ہو سکتا ہے۔ جب
خدا کی طرف انقطاع کرتا ہے تو وہ دنیا کی طرف سے توڑتا ہے اور خدا میں پیوند کرتا ہے اور یہ تب ہوتا ہے
جبکہ کامل تو کل ہو ۔ جیسے ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کامل مستقبل تھے ویسے ہی کامل متوکل بھی تھے اور یہ
وجہ ہے کہ اتنے وجاہت والے اور قوم و قبائل کے سرداروں کی ذرا بھی پرواہ نہیں کی اور ان کی مخالفت سے
کچھ بھی متاثر نہ ہوئے ۔ آپ میں ایک فوق العادت یقین خدا تعالیٰ کی ذات پر تھا اسی لئے اس قدر عظیم
الشان بوجھ کو آپ نے اٹھا لیا اور ساری دنیا کی مخالفت کی اور ان کی کچھ بھی ہستی نہ سمجھی یہ بڑا نمونہ ہے تو کل کا
جس کی نظیر دنیا میں نہیں ملتی اس لئے کہ اس میں خدا کو پسند کر کے دنیا کو مخالف بنا لیا جاتا ہے مگر یہ حالت پیدا
نہیں ہوتی جب تک گویا خدا کو نہ دیکھ لے۔ جب تک یہ امید نہ ہو کہ اس کے بعد دوسرا دروازہ ضرور کھلنے والا
ہے۔ جب یہ امید اور یقین ہو جاتا ہے تو وہ عزیزوں کو خدا کی راہ میں دشمن بنا لیتا ہے اس لئے کہ وہ جانتا ہے
کہ خدا اور دوست بنادے گا۔ جائیداد کھو دیتا ہے کہ اس سے بہتر ملنے کا یقین ہوتا ہے۔
خلاصہ کلام یہ ہے کہ خدا ہی کی رضا کو مقدم کرنا تو تبتل ہے اور پھر تبتل اور تو کل توام ہیں۔ تبتل کا راز ہے
توکل اور توکل کی شرط ہے تبتل ۔ یہی ہمارا مذہب اس امر میں ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۳۷ مورخہ ۱۰ راکتوبر ۱۹۰۱ء صفحه ۱ تا ۳)
تمام طریق جن کا قرآن شریف میں کوئی ذکر نہیں انسانی اختراع اور خیالات ہیں جن کا نتیجہ یہ انتیجہ کبھی کچھ نہیں
ہوا۔ قرآن شریف اگر کچھ بتاتا ہے تو یہ کہ خدا سے یوں محبت کرو۔ اَشَدُّ حُبًّا لِلہ کے مصداق بنو اور
فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ پر عمل کرو اور ایسی فناء اتم تم پر آجاوے کہ تَبَلُ إِلَيْهِ تَبْتِيلًا کے رنگ سے تم رنگین
ہو جاؤ اور خدا تعالیٰ کو سب چیزوں پر مقدم کر لو۔ یہ امور ہیں جن کے حصول کی ضرورت ہے۔ نادان انسان
اپنے عقل اور خیال کے پیمانہ سے خدا کو نا پنا چاہتا ہے اور اپنی اختراع سے چاہتا ہے کہ اس سے تعلق پیدا

کرے اور یہی ناممکن ہے۔
سورة المزمل
الحکم جلد ۵ نمبر ۴۰ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۱ صفحه ۲)
انسان کو چاہیے کہ ہر ایک کا روبار میں تَبَتَلُ إِلَيْهِ تَبْتِيلاً کا مصداق ہو یعنی ہر ایک کام کو اس طرح سے
بجالا وے گویا وہ خود اس میں نفسانی حظ کوئی نہیں رکھتا صرف خدا تعالیٰ کے حکم کی اطاعت کی وجہ سے بجالا
رہا ہے اور اسی نیت سے مخلوق کے حقوق کو ادا کرنا دین ہے۔ ہر ایک بات اور کام کا آخری نقطہ خدا تعالیٰ کی
رضامندی ہونی چاہیے ۔ اگر دنیا کے لئے ہے تو خدا کا غضب کماتا ہے۔
البدر جلد ۳ نمبر ۱۱ مورخه ۱۶ مارچ ۱۹۰۴ ء صفحه (۴)
إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا اَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا )
فَعَصَى فِرْعَوْنَ الرَّسُولَ فَأَخَذْنُهُ أَخْذَا وَبِيلًا۔
ہم نے تمہاری طرف یہ رسول اسی رسول کی مانند بھیجا ہے کہ جو فرعون کی طرف بھیجا گیا تھا سو جب فرعون
نے اس رسول کی نافرمانی کی تو ہم نے اس سے ایسا مؤاخذہ کیا کہ جس کا انجام و بال تھا یعنی اسی مؤاخذہ سے
فرعون نیست و نابود کیا گیا۔ سو تم جو بمنزلہ فرعون ہو ہمارے مواخذہ سے کیوں کر نا فرمان رہ کر بچ سکتے ہو۔
(براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۵۴، ۲۵۵ حاشیه )
ہم نے تمہاری طرف ایک رسول بھیجا ہے کہ تمہاری حالتِ معصیت اور ضلالت پر شاہد ہے اور یہ رسول
اسی رسول کی مانند ہے کہ جو فرعون کی طرف بھیجا گیا تھا۔
( براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۴۹ )
میں وہی ہوں جو وقت پر اصلاح خلق کے لئے بھیجا گیا تا دین کو تازہ طور پر دلوں میں قائم کر دیا جائے۔
میں اس طرح بھیجا گیا ہوں جس طرح سے وہ شخص بعد کلیم اللہ مر د خدا کے بھیجا گیا تھا جس کی روح ہیروڈیس کے
عہد حکومت میں بہت تکلیفوں کے بعد آسمان کی طرف اُٹھائی گئی ۔ سو جب دوسرا کلیم اللہ جو حقیقت میں سب
رود
سے پہلا اور سید الانبیاء ہے دوسرے فرعونوں کی سرکوبی کے لئے آیا جس کے حق میں ہے اِنَّا اَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ
رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا اَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا تو اس کو بھی جو اپنی کارروائیوں میں کلیم اول کا
مثیل مگر رتبہ میں اس سے بزرگ تر تھا ایک مثیل المسیح کا وعدہ دیا گیا اور وہ مشیل المسیح قوت اور طبع اور خاصیت
مسیح ابن مریم کی پاکر اسی زمانہ کی مانند اور اسی مدت کے قریب قریب جو کلیم اول کے زمانہ سے مسیح ابن مریم

کے زمانہ تک تھی۔ یعنی چودھویں صدی میں آسمان سے اترا اور وہ اتر نا روحانی طور پر تھا جیسا کہ مکمل لوگوں کا
صعود کے بعد خلق اللہ کی اصلاح کے لئے نزول ہوتا ہے اور سب باتوں میں اسی زمانہ کے ہم شکل زمانہ میں
۔
اترا جو مسیح ابن مریم کے اترنے کا زمانہ تھا تا سمجھنے والوں کے لئے نشان ہو۔
فتح اسلام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۸)
خدائے تعالیٰ نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو مثیل موسی قرار دیا ہے جیسا کہ فرماتا ہے اِنَّا اَرْسَلْنَا
الَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا اَرْسَلْنَا إِلى فِرْعَوْنَ رَسُولًا - اس آیت میں خدائے تعالیٰ نے
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو موسی کی طرح اور کفار کو فرعون کی طرح ٹھہرایا۔
رود
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۶۰)
ظاہر ہے کہ گما کے لفظ سے یہ اشارہ ہے کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم مثیل موسیٰ ہیں۔ چنانچہ توریت
باب استثنا میں بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مثیل موسیٰ لکھا ہے اور ظاہر ہے کہ مماثلت سے مراد مماثلت تامہ
ہے نہ کہ مماثلت نا قصہ۔ کیونکہ اگر مماثلت نا قصہ مراد ہو تو پھر اس صورت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
کوئی خصوصیت باقی نہیں رہتی وجہ یہ کہ ایسی مماثلت والے بہت سے نبی ثابت ہوں گے جنہوں نے خدا تعالیٰ
کے حکم سے تلوار بھی اُٹھائی اور حضرت موسیٰ کی طرح جنگ بھی کئے۔ اور عجیب طور پر فتحیں بھی حاصل کیں
مگر کیا وہ اس پیشگوئی کے مصداق ٹھہر سکتے ہیں ہر گز نہیں۔ غرض ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصیت اسی
صورت میں ہو سکتی ہے کہ جب مماثلت سے مماثلت تامہ مراد ہو ۔ اور مماثلت تامہ کی عظیم الشان جزوں میں
سے ایک یہ بھی جزو ہے کہ اللہ جل شانہ نے حضرت موسی کو اپنی رسالت سے مشرف کر کے پھر بطور ا کرام و
انعام خلافت ظاہری اور باطنی کا ایک لمبا سلسلہ ان کی شریعت میں رکھ دیا جو قریباً چودہ سو برس تک ممتد ہو کر
آخر حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر اُس کا خاتمہ ہوا اس عرصہ میں صدہا بادشاہ اور صاحب وحی اور الہام شریعت
موسوی میں پیدا ہوئے اور ہمیشہ خدا تعالیٰ شریعت موسوی کے حامیوں کی ایسے عجیب طور پر مدد کرتا رہا جو ایک
حیرت انگیز یادگار کے طور پر وہ باتیں صفحات تاریخ پر محفوظ رہیں جیسا کہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے۔ وَ لَقَدْ آتَيْنَا
مُوسَى الْكِتٰبَ وَقَفَّيْنَا مِنْ بَعْدِهِ بِالرُّسُلِ ( البقرة : (۸۸) ثُمَّ قَفَّيْنَا عَلَى آثَارِهِمْ بِرُسُلِنَا وَقَفَّيْنَا بِعِيسَى
ابْنِ مَرْيَمَ وَآتَيْنَهُ الْإِنْجِيلَ وَجَعَلْنَا فِي قُلُوبِ الَّذِينَ اتَّبَعُوهُ رَافَةً وَ رَحْمَةً (الحديد : ۲۸) یعنی ہم
نے موسیٰ کو کتاب دی اور بہت سے رسل اس کے پیچھے آئے پھر سب کے بعد عیسی ابن مریم کو بھیجا اور اُس کو

انجیل دی اور اُس کے تابعین کے دلوں میں رحمت اور شفقت رکھ دی یعنی وہ تلوار سے نہیں بلکہ اپنی تواضع اور
فروتنی اور اخلاق سے دعوت دین کرتے تھے اس آیت میں اشارہ یہ ہے کہ موسوی شریعت اگر چہ جلالی تھی
اور لاکھوں خون اس شریعت کے حکموں سے ہوئے یہاں تک کہ چار لاکھ کے قریب بچہ شیر خوار بھی مارا گیا
لیکن خدا تعالیٰ نے چاہا کہ اُس سلسلہ کا خاتمہ رحمت پر کرے اور انہیں میں سے ایسی قوم پیدا کرے کہ وہ تلوار
سے نہیں بلکہ علم اور خلق سے اور محض اپنی قوت قدسیہ کے زور سے بنی آدم کو راہ راست پر لاویں۔
اب چونکہ مماثلت في الانعامات ہونا از بس ضروری ہے اور مماثلت تا مہ بھی محقق ہو سکتی تھی کہ جب مماثلت
فی الانعامات متحقق ہو۔ پس اسی لئے یہ ظہور میں آیا کہ جیسے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو قریباً چودہ سو برس تک ایسے
خدام شریعت عطا کئے گئے کہ وہ رسول اور ملہم من اللہ تھے اور اختتام اس سلسلہ کا ایک ایسے رسول پر ہوا جس
نے تلوار سے نہیں بلکہ فقط رحمت اور خلق سے حق کی طرف دعوت کی ۔ اسی طرح ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو
بھی وہ خدام شریعت عطا کئے گئے جو بر طبق حدیث عُلَمَاءُ أُمَّتِي كَأَنْبِيَاءِ بَنِي إِسْرَائِيلَ مہم اور محدث
تھے اور جس طرح موسیٰ کی شریعت کے آخری زمانہ میں حضرت مسیح علیہ السلام بھیجے گئے جنہوں نے نہ تلوار
سے بلکہ صرف خلق اور رحمت سے دعوت حق کی ۔ اسی طرح خدا تعالیٰ نے اس شریعت کے لئے مسیح موعود کو بھیجا
تا وہ بھی صرف خُلق اور رحمت اور انوار آسمانی سے راہ راست کی دعوت کرے اور جس طرح حضرت مسیح
حضرت موسیٰ علیہ السلام سے قریباً چودہ سو برس بعد آئے تھے اس مسیح موعود نے بھی چودھویں صدی کے سر پر
ظہور کیا اور محمدی سلسلہ موسوی سلسلہ سے انطباق کلی پا گیا۔ اور اگر یہ کہا جائے کہ موسوی سلسلہ میں تو حمایت
دین کے لیے نبی آتے رہے اور حضرت مسیح بھی نبی تھے تو اس کا جواب یہ ہے کہ مرسل ہونے میں نبی اور محدث
ایک ہی منصب رکھتے ہیں اور جیسا کہ خدا تعالیٰ نے نبیوں کا نام مرسل رکھا ایسا ہی محد ثین کا نام بھی مرسل رکھا ۔
اسی اشارہ کی غرض سے قرآن شریف میں وَقَفَيْنَا مِنْ بَعْدِهِ بِالرُّسُلِ آیا ہے اور یہ نہیں آیا کہ وَقَفَيْنَا مِنْ
بَعْدِهِ بالا نبیاء ۔ پس یہ اسی بات کی طرف اشارہ ہے کہ رسل سے مراد مرسل ہیں خواہ وہ رسول ہوں یا نبی
ہوں یا محدّث ہوں چونکہ ہمارے سید دو رسول صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء ہیں اور بعد آنحضرت صلعم کوئی نبی
نہیں آسکتا اس لئے اس شریعت میں نبی کے قائم مقام محدث رکھے گئے اور اسی کی طرف اس آیت میں
اشارہ ہے کہ ثلةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ وَ قُلَةٌ مِّنَ الْآخِرِينَ چونکہ تله کا لفظ دونوں فقروں میں برابر آیا ہے۔ اس
لئے قطعی طور پر یہاں سے ثابت ہوا کہ اس امت کے محدث اپنی تعداد میں اور اپنے طولانی سلسلہ میں موسوی

اُمت کے مرسلوں کے برابر ہیں ۔
سورة المزمل
شہادت القرآن، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۲۲ تا ۳۲۴)
ایک شخص کا اس امت میں سے مسیح علیہ السلام کے نام پر آنا ضروری ہے۔ کیوں ضروری ہے تین وجہ سے۔
اول یہ کہ مماثلت تامہ کاملہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حضرت موسیٰ علیہ السلام سے جو آیت کہا
ارْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا سے مفہوم ہوتی ہے اس بات کو چاہتی ہے۔ وجہ یہ کہ آیت إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمُ
رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا اَرْسَلْنَا إِلى فِرْعَوْنَ رَسُولًا صاف بتلارہی ہے کہ جیسے حضرت موسیٰ اپنی امت
کی نیکی بدی پر شاہد تھے ایسا ہی ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم بھی شاہد ہیں مگر یہ شہادت دوامی طور پر بجز صورت
استخلاف کے حضرت موسیٰ کے لئے ممکن نہیں ہوئی یعنی خدا تعالیٰ نے اسی اتمام حجت کی غرض سے حضرت موسیٰ
کے لئے چودہ سو برس تک خلیفوں کا سلسلہ مقرر کیا جو درحقیقت توریت کے خادم اور حضرت موسیٰ کی شریعت کی
تائید کے لیے آتے تھے تا خدا تعالیٰ بذریعہ ان خلیفوں کے حضرت موسیٰ کی شہادت کے سلسلہ کو کامل کر دیوے
اور وہ اس لائق ٹھہریں کہ قیامت کو تمام بنی اسرائیل کی نسبت خدا تعالیٰ کے سامنے شہادت دے سکیں ۔ ایسا ہی
اللہ جل شانہ نے اسلامی امت کے کل لوگوں کے لئے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو شاہد ٹھہرایا ہے اور فرمایا
إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمُ اور فرمایا وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلَاءِ شَهِيدًا (النساء : ۴۲ ) مگر
ظاہر ہے کہ ظاہری طور پر تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم صرف تئیس برس تک اپنی امت میں رہے پھر یہ سوال
کہ دائمی طور پر وہ اپنی امت کے لئے کیوں کر شاہد ٹھہر سکتے ہیں یہی واقعی جواب رکھتا ہے کہ بطور استخلاف
کے یعنی موسیٰ علیہ السلام کی مانند خدا تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے بھی قیامت تک خلیفے مقرر
کر دیئے اور خلیفوں کی شہادت بعینہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شہادت متصور ہوئی اور اس طرح پر مضمون
آیت إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمُ ہریک پہلو سے درست ہو گیا۔ غرض شہادت دائمی کا
عقیدہ جو نص قرآنی سے بتواتر ثابت اور تمام مسلمانوں کے نزدیک مسلم ہے تبھی معقولی اور تحقیقی طور پر ثابت
ہوتا ہے جب خلافت دائمی کو قبول کیا جائے۔ اور یہ امر ہمارے مدعا کو ثابت کرنے والا ہے فتدبر ۔
( شہادت القرآن ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۶۲، ۳۶۳)
جو لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ قرآن شریف میں مسیح موعود کا ذکر نہیں ہے وہ نہایت غلطی پر ہیں۔ بلکہ حق یہ
ہے کہ مسیح موعود کا ذکر نہایت اکمل اور اتم طور پر قرآن شریف میں پایا جاتا ہے۔ دیکھو اؤل قرآن شریف نے
آیت كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا میں صاف طور پر ظاہر کر دیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مثیل موسیٰ

ہیں۔ کیونکہ اس آیت کے یہی معنے ہیں کہ ہم نے اس نبی کو اُس نبی کی مانند بھیجا ہے جو فرعون کی طرف بھیجا گیا
تھا۔ اور واقعات نے ظاہر کر دیا کہ یہ بیان اللہ جل شانہ کا بالکل سچا ہے۔ وجہ یہ کہ جس طرح خدا تعالیٰ نے
موسیٰ کو فرعون کی طرف بھیج کر آخر فرعون کو بنی اسرائیل کی نظر کے سامنے ہلاک کیا اور نہ خیالی اور وہمی طور پر
بلکہ واقعی اور مشہود اور محسوس طور پر فرعون کے ظلم سے بنی اسرائیل کو نجات بخشی اسی طرح یعنی بنی اسرائیل کی
مانند خدا تعالیٰ کے راستباز بندے مکہ معظمہ میں تیرہ برس تک کفار کے ہاتھ سے سخت تکلیف میں رہے اور یہ
تکلیف اُس تکلیف سے بہت زیادہ تھی جو فرعون سے بنی اسرائیل کو پہنچی ۔ آخر یہ راستباز بندے اُس برگزیدہ
راستبازوں کے ساتھ اور اس کی ایما سے مکہ سے بھاگ نکلے اُسی بھاگنے کی مانند جو بنی اسرائیل مصر سے
بھاگے تھے۔ پھر مکہ والوں نے قتل کرنے کے لئے تعاقب کیا اُسی تعاقب کی مانند جو فرعون کی طرف سے بنی
اسرائیل کے قتل کے لئے کیا گیا تھا۔ آخر وہ اُسی تعاقب کی شامت سے بدر میں اُس طرح پر ہلاک ہوئے
جس طرح فرعون اور اس کا لشکر دریائے نیل میں ہلاک ہوا تھا اسی رمز کے کھولنے کے لئے آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نے ابو جہل کی لاش بدر کے مردوں میں دیکھ کر فرمایا تھا کہ یہ شخص اس اُمت کا فرعون تھا۔ غرض جس
طرح فرعون اور اس کا لشکر دریائے نیل میں ہلاک ہونا امور مشہودہ محسوسہ میں تھا جس کے وقوع میں کسی کو کلام
نہیں ہو سکتا اسی طرح ابو جہل اور اُس کے لشکر کا تعاقب کے وقت بدر کی لڑائی میں ہلاک ہونا امور مشہودہ
محسوسہ میں سے تھا جس سے انکار کرنا حماقت اور دیوانگی میں داخل ہے۔
سو یہ دونوں واقعات اپنے تمام سوانح کے لحاظ سے باہم ایسی مشابہت رکھتے ہیں کہ گویا دو توام بھائیوں
کی طرح ہیں۔ اور عیسائیوں کا یہ قول کہ یہ مثیل موسیٰ حضرت عیسیٰ علیہ السلام ہیں بالکل مردود اور قابل شرم ہے
کیونکہ مماثلت امور مشہودہ محسوسہ یقینیہ قطعیہ میں ہونی چاہئیے نہ ایسے فضول اور وہمی دعوے کے ساتھ جو خود
جائے بحث اور سخت انکار کی جگہ ہے۔ یہ دعویٰ کہ حضرت موسیٰ بنی اسرائیل کے منجی تھے اور ایسا ہی یسوع بھی
عیسائیوں کا منجی تھا کس قدر بودہ اور بے ثبوت خیال ہے۔ کیونکہ یہ محض اپنے دل کے بے اثر تصورات ہیں
جن کے ساتھ کوئی بدیہی اور روشن علامت نہیں ہے۔ اور اگر نجات دینے کی کوئی علامت ہوتی تو یہود بکمال
شکر گزاری اُسی طرح حضرت عیسیٰ کو قبول کرتے اور اُن کے منجی ہونے کا اُسی قدر شکر کے ساتھ اقرار کرتے
جیسا کہ دریائے نیل کے واقعہ کے بعد انہوں نے شکر گزاری کے گیت گائے تھے۔ لیکن ان کے دلوں نے تو
کچھ بھی محسوس نہ کیا کہ یہ کیسی نجات ہے کہ یہ شخص ہمیں دیتا ہے۔ مگر وہ اسرائیلی یعنی خدا کے بندے جن کو

ہمارے سید و مولی نے مکہ والوں کے ظلم سے چھڑایا انہوں نے بدر کے واقعہ کے بعد اسی طرح گیت گائے
جیسے کہ بنی اسرائیل نے دریائے مصر کے سر پر گائے تھے اور وہ عربی گیت اب تک کتابوں میں محفوظ چلے
آتے ہیں جو بدر کے میدان میں گائے گئے ۔
ایک دانا سمجھ سکتا ہے کہ اس پیشگوئی کی روح تو یہی مماثلت ہے۔ پھر اگر یہ مماثلت امور مشہودہ محسوسہ
میں سے نہ ہو اور مخالف کی نظر میں ایک امر ثابت شدہ اور بدیہیات اور مسلمات کے رنگ میں نہ ہو تو کیوں کر
ایسا بیہودہ دعوئی ایک طالب حق کے ہدایت پانے کے لئے رہبر ہو سکتا ہے۔ اس میں کیا شک ہے کہ یسوع کا
منجی ہونا عیسائیوں کا صرف ایک دعوی ہے جس کو وہ دلائل عقلیہ کے رُو سے ثابت نہیں کر سکے اور نہ
بدیہیات کے رنگ میں دکھلا سکے اور پوچھ کر دیکھ لو کہ وہ لوگ عیسائیت اور دوسری قوموں میں کوئی ما بہ الامتیاز
دکھلا نہیں سکتے جس سے معلوم ہو کہ صرف یہ قوم نجات یافتہ اور دوسرے سب لوگ نجات سے محروم ہیں ۔ بلکہ
ثابت تو یہ ہے کہ یہ قوم روحانیت اور فیوض سماوی اور نجات کی روحانی علامات اور برکات سے بالکل بے بہرہ
ہے۔ پھر مماثلت کیوں کر اور کس صورت سے ثابت ہو مماثلت تو امور بدیہیہ اور محسوسہ اور مشہودہ میں ہونی
چاہئیے تا لوگ اُس کو یقینی طور پر شناخت کر کے اس سے شخص مثیل کو شناخت کریں۔ کیا اگر آج ایک شخص مثیل
موسیٰ ہونے کا دعویٰ کرے اور مماثلت یہ پیش کرے کہ میں روحانی طور پر قوم کا منجی ہوں اور نجات دینے کی
کوئی محسوس اور مشہود علامت نہ دکھلاوے تو کیا عیسائی صاحبان اس کو قبول کر لیں گے کہ در حقیقت یہی مثیل
موسیٰ ہے؟ پس سچا فیصلہ اور ایمان کا فیصلہ اور انصاف کا فیصلہ یہی ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام مثیل موسیٰ ہرگز
نہیں ہیں اور خارجی واقعات کا نمونہ کوئی انہوں نے ایسا نہیں دکھلایا جس سے مومنوں کی نجات دہی اور کفار
کی سزا دہی میں حضرت موسیٰ سے اُن کی مشابہت ثابت ہو بلکہ برعکس اس کے اُن کے وقت میں مومنوں کو
سخت تکالیف پہنچیں جن تکالیف سے خود حضرت عیسیٰ بھی باہر نہ رہے۔ پس ہم ایمان کو ضائع کریں گے اور
خدا تعالیٰ کے نزدیک خائن ٹھہریں گے اگر ہم یہ اقرار نہ کریں کہ وہ مثیل جس کا توریت کتاب استثنا میں ذکر
ہے وہ وہی نبی مؤید الہی ہے جو معہ اپنی جماعت کے تیرہ برس برابر دکھ اٹھا کر اور ہر ایک قسم کی تکلیف دیکھ کر
آخر معہ اپنی جماعت کے بھاگا۔ اور اس کا تعاقب کیا گیا آخر بدر کی لڑائی میں چند گھنٹوں میں فیصلہ ہو کر
ابو جہل اور اس کا لشکر تلوار کی دھار سے ایسے ہی مارے گئے جیسا کہ دریائے نیل کی دھار سے فرعون اور اس
کے لشکر کا کام تمام کیا گیا۔ دیکھو کیسی صفائی اور کیسے مشہود اور محسوس طور پر یہ دونوں واقعات مصر اور مکہ اور

آج 10 میں سے 10 باقی