سورة حٰمٓ السجدہ
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
دریائے نیل اور بدر کے آپس میں مماثلت رکھتے ہیں ۔
سورة المزمل
غرض جبکہ یہ ثابت ہوا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم در حقیقت مثیل موسیٰ ہیں تو تکمیل مماثلت کا یہ تقاضا تھا
کہ ان کے پیروؤں اور خلفاء میں بھی مماثلت ہو۔ اور یہ بات ضروری تھی کہ جیسا کہ موسیٰ اور سید نا محمد صلی اللہ
علیہ وسلم میں ایک اشد اور اکمل مشابہت مومنوں کے نجات دینے اور کافروں کو عذاب دینے کے بارے میں
پائی گئی ان دونوں بزرگ نبیوں کے آخری خلیفوں میں بھی کوئی مشابہت با ہم پائی جائے ۔ سو جب ہم سوچتے
ہیں تو جیسا کہ ابھی میں نے بیان کیا ہے نہ صرف ایک مشابہت بلکہ کئی مشابہتیں ثابت ہوتی ہیں جو مجھ میں
لصد
اور حضرت عیسی علیہ السلام میں پائی جاتی ہیں ۔ ایام الصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۲۹۰ تا ۲۹۳)
خدا تعالیٰ نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت موسیٰ علیہ السلام کا مثیل ٹھہرایا ہے اور آنحضرت صلی اللہ
وسلم کی وفات کے بعد جو جو مسیح موعود تک سلسلہ خلافت ہے اسی سلسلہ کو خلافت موسویہ کے سلسلہ سے مشابہ
قرار دیا ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے اِنَّا اَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ
علیہ وسلم کی
رَسُولا یعنی ہم نے یہ پیغمبر اسی پیغمبر کی مانند تمہاری طرف بھیجا ہے کہ جو فرعون کی طرف بھیجا گیا تھا۔ اور یہ اس
بات کا گواہ ہے کہ تم کیسی ایک سرکش اور متکبر قوم ہو جیسے کہ فرعون متکبر اور سرکش تھا۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۱۸۳)
ہم نے اس رسول کو اے عرب کے خونخوار ظالمو اسی رسول کی مانند بھیجا ہے جو تم سے پہلے فرعون کی طرف
بھیجا گیا تھا۔ اب ظاہر ہے کہ اگر یہ پیشگوئی جو اس شد و مد سے قرآن شریف میں لکھی گی ہے خدا خدا تعالیٰ کی
طرف سے نہ ہوتی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نعوذ باللہ اس دعوی دروغ کے ساتھ جو اپنے تئیں مثیل موسیٰ کا
ٹھہرالیا کبھی اپنے مخالفوں پر فتحیاب نہ ہو سکتے مگر تاریخ گواہی دے رہی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ
فتح عظیم اپنے مخالفوں پر حاصل ہوئی کہ بجز نبی صادق دوسرے کے لئے ہرگز میسر نہیں آسکتی تھی۔ پس
مماثلت اس کا نام ہے جس کی تائید میں دونوں طرف سے تاریخی واقعات اس زور شور سے گواہی دے رہے
ہیں کہ وہ دونوں واقعات بدیہی طور پر نظر آتے ہیں اور موسیٰ کے یہ تین کام کہ گروہ مخالف کو جو مضر امن تھا
ہلاک کرنا اور پھر اپنے گروہ کو حکومت اور دولت بخشا اور ان کو شریعت عطا کرنا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
انہی تین کاموں کے ساتھ ایسے مشابہ ہو گئے کہ گویا وہ دونوں کام ایک ہی ہیں ۔ یہ ایک ایسی مماثلت ہے جس
سے ایمان قوی ہوتا ہے اور یقین کرنا پڑتا ہے کہ یہ دونوں کتابیں خدا تعالیٰ کی طرف سے ہیں ۔ سچ تو یہ ہے کہ
اس پیشگوئی سے خدا کے وجود کا پتہ لگتا ہے کہ وہ کیسا قادر اور زبردست خدا ہے کہ کوئی بات اس کے آگے انہونی
نہیں۔ اس جگہ سے طالب حق کے لیے حق الیقین کے درجہ تک یہ معرفت پہنچ جاتی ہے کہ آنے والا مسیح موعود
امت محمدیہ میں سے ہے نہ کہ وہی عیسی نبی اللہ دوبارہ دنیا میں آکر رسالت محمدیہ کی ختمیت کے مسئلہ کو مشتبہ کر
دے گا۔ اور نعوذ باللہ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کا کذب ثابت کرے گا ۔ ۔۔۔ مثیل موسیٰ کا یعنی آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کا جیسا کہ آیت اِنَّا اَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا سے
ثابت ہے۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۳۰۶،۳۰۵)
ہم نے ایک رسول کو جو تم پر گواہ ہے یعنی اس بات کا گواہ کہ تم کیسی خراب حالت میں ہو تمہاری طرف اسی
رسول کی مانند بھیجا ہے جو فرعون کی طرف بھیجا گیا تھا۔ سو اس آیت میں اللہ جل شانہ نے ہمارے نبی صلی اللہ
علیہ وسلم کو مثیل موسیٰ ٹھہرایا ہے۔
( تذكرة الشهادتين ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه (۱۲)
جبکہ خدا تعالیٰ نے موسوی سلسلہ کو ہلاک کر کے محمد ی سلسلہ قائم کیا جیسا کہ نبیوں کے صحیفوں میں وعدہ دیا
گیا تھا تو اس حکیم و علیم نے چاہا حکیم و علیم نے چاہا کہ اس سلسلہ کے اول اور آخر دونوں میں مشابہت تامہ پیدا کرے تو پہلے اس
نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرما کر مثیل موسی قرار دیا جیسا کہ آیت إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا
شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا اَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا سے ظاہر ہے۔ حضرت موسی نے کافروں کے مقابل پر
تلوار اُٹھائی تھی ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اس وقت جبکہ مکہ سے نکالے گئے اور تعاقب کیا گیا
مسلمانوں کی حفاظت کے لئے تلوار اُٹھائی۔ ایسا ہی حضرت موسی کی نظر کے سامنے سخت دشمن ان کا جو فرعون
تھا غرق کیا گیا۔ اسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سخت دشمن آپ کا جو ابو جہل تھا ہلاک کیا گیا۔
ایسا ہی اور بہت سی مشابہتیں ہیں جن کا ذکر کرنا موجب طول ہے۔ یہ تو سلسلہ کے اول میں مشابہتیں ہیں مگر
ضروری تھا کہ سلسلہ محمدی کے آخری خلیفہ میں بھی سلسلہ موسویہ کے آخری خلیفہ سے مشابہت ہو۔ تا خدا تعالیٰ
کا یہ فرمانا کہ سلسلہ محمد یہ باعتبار امام سلسلہ اور خلفاء سلسلہ کے سلسلہ موسویہ سے مشابہ ہے ٹھیک ہو اور ہمیشہ
مشابہت اول اور آخر میں دیکھی جاتی ہے اور درمیانی زمانہ جو ایک طویل مدت ہوتی ہے گنجائش نہیں رکھتا کہ
پوری پوری نظر سے اس کو جانچا جائے مگر اول اور آخر کی مشابہت سے یہ قیاس پیدا ہو جاتا ہے کہ درمیان میں
بھی ضرور مشابہت ہو گی گونظر عقلی اس کی پوری پڑتال سے قاصر رہے۔
( تذکرۃ الشهادتين ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰)
طبعاً یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ مسیح موعود کو اس اُمت میں سے پیدا کرنے کی ضرورت ہی کیا تھی؟ اس کا
جواب یہ ہے کہ اللہ تعالی نے قرآن شریف میں وعدہ فرمایا تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنے زمانہ نبوت
کے اول اور آخر کے لحاظ سے حضرت موسیٰ سے مشابہ ہوں گے۔ پس وہ مشابہت ایک تو اول زمانہ میں تھی جو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ تھا اور ایک آخری زمانہ میں ۔ سواول مشابہت یہ ثابت ہوئی کہ جس طرح
حضرت موسیٰ علیہ السلام کو خدا نے آخر کار فرعون اور اس کے لشکر پر فتح دی تھی اُسی طرح آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کو آخر کار ابوجہل پر جو اس زمانہ کا فرعون تھا اور اس کے لشکر پر فتح دی اور ان سب کو ہلاک کر کے اسلام
کو جزیرہ عرب میں قائم کر دیا اور اس نصرت الہی سے یہ پیشگوئی پوری ہوئی کہ إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا
شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا اور آخری زمانہ میں یہ مشابہت ہے کہ خدا تعالیٰ نے ملت
موسوی کے آخری زمانہ میں ایک ایسا نبی مبعوث فرمایا جو جہاد کا مخالف تھا اور دینی لڑائیوں سے اُسے کچھ
سروکار نہ تھا بلکہ عفو اور درگزر اس کی تعلیم تھی ۔ اور وہ ایسے وقت میں آیا تھا جبکہ بنی اسرائیل کی اخلاقی حالتیں
بہت بگڑ چکی تھیں اور اُن کے چال چلن میں بہت فتور واقع ہو گیا تھا اور اُن کی سلطنت جاتی رہی تھی اور وہ رومی
سلطنت کے ماتحت تھے اور وہ حضرت موسیٰ سے ٹھیک ٹھیک چودھویں صدی پر ظاہر ہوا تھا اور اس پر سلسلہ
اسرائیلی نبوت کا ختم ہو گیا تھا اور وہ اسرائیلی نبوت کی آخری اینٹ تھی ۔ ایسا ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
آخری زمانہ میں مسیح ابن مریم کے رنگ اور صفت میں اس راقم کو مبعوث فرمایا اور میرے زمانہ میں رسم جہاد کو
اُٹھا دیا جیسا کہ پہلے سے خبر دی گئی تھی کہ مسیح موعود کے زمانہ میں جہاد کو موقوف کر دیا جائے گا۔ اسی طرح مجھے
عفو اور درگزر کی تعلیم دی گئی اور میں ایسے وقت میں آیا جب کہ اندرونی حالت اکثر مسلمانوں کی یہودیوں کی
طرح خراب ہو چکی تھی اور روحانیت گم ہو کر صرف رسوم اور رسم پرستی اُن میں باقی رہ گئی تھی اور قرآن شریف میں
ان امور کی طرف پہلے سے اشارہ کیا گیا تھا۔ لیکچر سیالکوٹ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲۱۲ ، ۲۱۳)
جس طرح صدر زمانہ اسلام میں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم مثیل موسیٰ ہیں جیسا کہ آیت كَما اَرْسَلْنَا
إلى فِرْعَوْنَ رَسُولًا سے ظاہر ہے ایسا ہی آخر زمانہ اسلام میں دونوں سلسلوں موسوی اور محمدی کا اول اور آخر
میں تطابق پورا کرنے کے لیے مثیل عیسیٰ کی ضرورت تھی جس کی نسبت حدیث بخاری اِمَامُكُمْ مِنْكُمْ اور
حدیث مسلم آمكُمْ مِنْكُمْ وضاحت سے خبر دے رہی ہیں۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۱۰۹ ،
یہ ضروری نہیں ہے کہ ہر ایک پہلو سے اس پیشگوئی کی حقیقت ظاہر کی جائے۔ توریت میں ہمارے نبی
صلی اللہ علیہ وسلم کی وسلم کی نسبت ایک ضروری پیشگوئی محض گول مول ہے کہ ایک نبی موسیٰ کی مانند بنی اسرائیل میں
سے اُن کے بھائیوں میں سے آئے گا۔ اور کہیں کھول کر نہ بتلایا کہ بنی اسماعیل میں سے آئے گا۔ اور اس کا یہ
سے
نام اور اس کے باپ کا یہ نام ہوگا۔ اور مکہ میں پیدا ہو گا اور اتنی مدت بعد آئے گا۔ اس لئے یہود کو اس پیشگوئی
سے کچھ بھی فائدہ نہ ہوا۔ اور اسی غلطی سے لاکھوں یہود جہنم میں جا پڑے حالانکہ قرآن شریف نے اسی
پیشگوئی کی طرف اس آیت میں اشارہ کیا ہے اِنَّا اَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى
فِرْعَوْنَ رَسُولًا اور یہود کہتے ہیں کہ مثیل موسیٰ یسوعا نبی تھا جو موسیٰ کے فوت ہونے کے بعد اس کا جانشین ہوا۔
اور عیسائی کہتے ہیں کہ مثیل موسی عیسیٰ ہے کیونکہ وہ بھی موسیٰ کی طرح منجی ہو کر آیا ہے۔ اب بتلاؤ کہ توریت کی
ایسی پیشگوئی کا جس نے کوئی صاف فیصلہ نہ کیا، کیا فائدہ ہوا ؟ جس نبی علیہ السلام کی نسبت پیشگوئی تھی نہ یہود
اس کو شناخت کر سکے نہ عیسائی اور دونوں گروہ سعادت قبول سے محروم رہے۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۲۴۹،۲۴۸)
یہ امر کسی پر پوشیدہ نہیں کہ توریت میں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت پیشگوئی ہے وہ انہیں الفاظ
میں ہے کہ خدا تعالیٰ تمہارے بھائیوں میں سے موسیٰ کی مانند ایک نبی قائم کرے گا اُس مقام میں یہ نہیں
لکھا کہ خدا موسیٰ کو بھیجے گا۔ پس ضرور تھا کہ خدا تعالیٰ قرآن شریف میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کے
بارے میں توریت کے مطابق بیان فرماتا تا توریت اور قرآن شریف میں اختلاف پیدا نہ ہوتا۔ پس اسی
وجہ سے اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں فرمایا إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا
عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولاً یعنی ہم نے اُسی نبی کی مانند تمہاری طرف یہ رسول بھیجا ہے کہ جو
فرعون کی طرف بھیجا گیا تھا۔
(براہین احمد یہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۴۰۵)
قرآن میں رسول اکرم کو مثیل موسی قرار دے کر فرمایا اِنَّا اَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ
كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا یعنی ہم نے ایک رسول بھیجا جیسے موسی کو فرعون کی طرف بھیجا تھا۔ ہمارا
رسول مثیل موسی ہے۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ صفحه ۵۳)
پہلی کتابوں میں بھی اللہ تعالیٰ نے وعدہ کیا تھا کہ بنی اسمعیل میں بھی ایک سلسلہ اسی سلسلہ کا ہم رنگ
پیدا ہوگا اور اس کے امام و پیشوا اور سردار محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہوں گے۔ توریت میں بھی یہ خبر دی
گئی تھی ۔ قرآن شریف نے بھی فرمایا كَمَا أَرْسَلْنَا إِلى فِرْعَوْنَ رَسُولاً جیسے توریت میں مانند کا لفظ تھا
قرآن شریف میں کہا کا لفظ موجود ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بالاتفاق مثیل موسی ہیں ۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۴ مورخہ ۱۷ را پریل ۱۹۰۱ ء صفحه ۶ )
قرآن شریف میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مثیل موسی فرمایا گیا ہے جیسے فرمایا ہے اِنَّا اَرْسَلْنَا
إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا اَرْسَلْنَا إِلى فِرْعَوْنَ رَسُولًا ۔ اور آپ مثیل موسی استثناء کی پیشگوئی
کے موافق بھی ہیں ۔ پس اس مماثلت میں جیسے کما کا لفظ فرمایا گیا ہے ویسے ہی سورۃ نور میں کہا کا لفظ
ہے۔ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ موسوی سلسلہ اور محمدی سلسلہ میں مشابہت اور مماثلت تامہ ہے۔
الحکم جلدے نمبر ۲ مورخہ ۱۷ جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ ۲)
قرآن پر تدبر سے نظر کرنے والے کو معلوم ہوگا کہ دو سلسلوں کا مساوی ذکر ہے اول وہ سلسلہ جو موسیٰ علیہ السلام
سے شروع ہو کر مسیح علیہ السلام پر ختم ہوتا ہے اور دوسرا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے شروع ہوتا ہے یہ اس
شخص پر ختم ہونا چاہیے جو مثیل مسیح ہو کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مثیل موسی ہیں إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمُ
رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا اَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا - ۔۔۔۔۔ اور پھر سورۃ نور میں وعدہ استخلاف فرمایا
کہ جس طرح پر موسوی سلسلہ ہو گزرا ہے اسی طرح پر محمدی سلسلہ بھی ہوگا تا کہ دونوں سلسلوں میں بموجب
آیات قرآنی با ہم مطابقت اور موافقت تامہ ہو چنانچہ جبکہ موسوی سلسلہ آخر عیسی علیہ السلام پر ختم ہوا ضرور تھا
کہ محمدی سلسلہ کا خاتم بھی عیسی موعود ہوتا ۔ ان دونوں سلسلوں کا باہم تقابل مرا یا متقابلہ کی طرح ہے یعنی جب
دوشیشے ایک دوسرے کے بالمقابل رکھے جاتے ہیں تو ایک شیشہ کا دوسرے میں انعکاس ہوتا ہے۔
الحکم جلدے نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۳ء صفحه ۸)
حضرت موسیٰ علیہ السلام کا سلسلہ چودہ سو برس تک رکھا گیا تھا ۔ جب اللہ تعالیٰ نے اس سلسلہ کو نابود کرنا
چاہا اور اس قوم کو ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ ( البقرة : (۱۲) کا مصداق بنا دیا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو پیدا
کر کے یہ کہا کہ اِنَّا اَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا اَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا یعنی یہ سلسلہ
موسوی سلسلہ کے بالمقابل ہے اور یہ عمارت موسوی عمارت کے مقابلہ پر ہے جیسے اس میں اختیار ہیں ویسے ہی
اس میں بھی اختیار ہیں ایسا ہی اشرار بھی بالمقابل پائے جاتے ہیں یہاں تک کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمادیا کہ اگر کسی یہودی نے ماں سے زنا کیا ہو گا تو تم میں سے بھی ایسے ہوں گے اور اگر کوئی سوسمار کے بل
میں گھسا ہو گا تو مسلمان بھی گھسیں گے۔
سورة المزمل
الحکم جلدے نمبر ۸ مورخه ۲۸ فروری ۱۹۰۳ ء صفحه ۴)
قرآن شریف نے بڑی وضاحت کے ساتھ دو سلسلوں کا ذکر کیا ہے ایک وہ سلسلہ ہے جو حضرت موسیٰ
علیہ السلام سے شروع ہوا اور حضرت مسیح علیہ السلام پر آکر ختم ہوا اور دوسرا سلسلہ جو اس سلسلہ کے مقابل پر
واقع ہوا ہے وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا سلسلہ ہے چنانچہ تو رات میں بھی آپ کو مثیل موسیٰ کہا گیا اور
قرآن شریف میں بھی آپ کو مثیل موسیٰ ٹھہرایا گیا جیسے فرمایا ہے اِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا
عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولاً پھر جس طرح پر حضرت موسیٰ علیہ السلام کا سلسلہ حضرت مسیح علیہ السلام
پر آکر ختم ہو گیا اسی سلسلہ کی مماثلت کے لئے ضروری تھا کہ اسی وقت اور اسی زمانہ پر جب حضرت مسیح
حضرت موسیٰ کے بعد آئے تھے مسیح محمدی بھی آتا اور یہ بالکل ظاہر اور صاف بات ہے کہ مسیح موسوی چودھویں
صدی میں آیا تھا اس لئے ضروری تھا کہ مسیح محمدی بھی چودھویں صدی میں آتا۔ اگر کوئی اور نشان اور شہادت نہ
بھی ہوتی تب بھی اس سلسلہ کی تکمیل چاہتی تھی کہ اس وقت مسیح محمدی آوے مگر یہاں تو صد ہا اور نشان اور
دلائل ہیں۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۱۲ مورخه ۱۰ را پریل ۱۹۰۴ء صفحه ۴، ۵)
اللہ تعالیٰ نے دو سلسلے قائم کئے تھے۔ پہلا سلسلہ سلسلہ موسوی تھا دوسرا سلسلہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا
سلسلہ یعنی محمدی سلسلہ ۔ اور اس دوسرے سلسلہ کو مثیل ٹھہرایا کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی
مثیل موسیٰ کہا گیا تھا۔ توریت کی کتاب استثناء میں یہی لکھا گیا تھا کہ تیرے بھائیوں میں سے تیری مانند ایک
نبی اُٹھاؤں گا اور قرآن شریف میں یہ فرمایا اِنَّا اَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى
فِرْعَوْنَ رَسُولًا یعنی بے شک ہم نے تمہاری طرف ایک رسول بھیجا جو تم پر شاہد ہے ۔ اسی طرح یہ رسول بھیجا
گیا ہے جس طرح فرعون کی طرف ایک رسول بھیجا گیا تھا۔ (یعنی موسیٰ کی طرح ) اب غور کرو کہ اس میں کہا
کا لفظ صاف طور پر ظاہر کرتا ہے کہ اس سلسلہ میں بھی کمالات و برکات کی کمی نہ ہوگی ۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۳۹ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۵ء صفحه ۳)
فَكَيْفَ تَتَّقُونَ إِنْ كَفَرْتُمْ يَوْمًا يَجْعَلُ الْوِلْدَانَ شِيْبَانَ السَّمَاءُ مُنْفَطِرُ
بِهِ كَانَ وَعْدُهُ مَفْعُولا
یہ ایک اللہ تعالیٰ کی طرف سے پیشگوئی تھی کہ جس طرح سے پہلے سلسلہ کا آغاز ہوا ویسے ہی اس سلسلہ کا
آغاز ہوگا ۔ یعنی جس طرح موسیٰ نے ابتدا میں جلالی نشان دکھلائے اور فرعون سے چھڑا یا اس طرح آنے والا
نبی بھی موسی کی طرح ہوگا ۔ فكَيْفَ تَتَّقُونَ إِنْ كَفَرْتُمْ يَوْمًا يَجْعَلُ الْوِلْدَانَ شِيْبَا السَّمَاءُ مُنْفَطِرُ
بِهِ كَانَ وَعْدُهُ مَفْعُولاً - یعنی جس طرح ہم نے موسیٰ کو بھیجا تھا۔ سو رسول اکرم کے وقت کفار عرب بھی
فرعونیت سے بھرے ہوئے تھے ۔ وہ بھی فرعون کی طرح باز نہ آئے جب تک انہوں نے جلائی نشان نہ دیکھ
لیا۔ سو آنحضرت کے کام موسیٰ کے کام کے سے تھے ۔ اس موسیٰ کے کام قابل پذیرائی نہ تھے لیکن قرآن نے
منوایا ۔ موسیٰ کے زمانہ میں گو فرعون کے ہاتھ سے نجات اسرائیل کو ملی لیکن گناہوں سے نجات نہ پائی ۔ وہ
لڑے اور کج دل ہوئے اور موسیٰ پر حملہ آور ہوئے لیکن ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پوری پوری نجات
دی ۔ رسول اکرم صلعم اگر طاقت شوکت سلطنت اسلام کو نہ دیتے تو مسلمان مظلوم رہتے اور نجات کفار کے
ہاتھ سے نہ پاتے ۔ سو اللہ تعالی نے ایک تو یہ نجات دی کہ مستقل اسلامی سلطنت قائم ہو گئی دوسرا یہ کہ گناہوں
سے ان کو نجات ملی ۔ خدا وند تعالیٰ نے خود ہر دو نقشہ کھینچے ہیں کہ عرب پہلے کیا تھے اور پھر کیا ہوئے ۔ اگر دونو
نقشے اکٹھے کئے جاویں تو ان کی پہلی حالت کا اندازہ لگ جاوے گا۔ سو اللہ تعالیٰ نے دونو نجاتیں دیں۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۵۳)
شیطان سے بھی نجات دی اور طاغوت سے بھی ۔
۔