سورة المدَّثِّر

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة المدثر
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
يَأَيُّهَا الْمُدَّخِرُ قُمْ فَانْذِرُ وَ رَبَّكَ فَكَبِّرُ وَ ثِيَابَكَ فَطَهِّرُ وَالرُّجْزَ
فَاهْجُرُ
انبیاء کی طبیعت اسی طرح واقعہ ہوتی ہے کہ وہ شہرت کی خواہش نہیں کیا کرتے ۔ کسی نبی نے کبھی شہرت کی
خواہش نہیں کی ۔ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی خلوت اور تنہائی کو ہی پسند کرتے تھے۔ آپ عبادت
کرنے کے لئے لوگوں سے دور تنہائی کی غار میں جو غار حرا تھی چلے جاتے تھے۔ یہ غار اس قدر خوفناک تھی کہ
کوئی انسان اس میں جانے کی جرات نہ کر سکتا تھا۔ لیکن آپ نے اس کو اس لئے پسند کیا ہوا تھا کہ وہاں کوئی
ڈر کے مارے نہیں پہنچے گا۔ آپ بالکل تنہائی کو چاہتے تھے۔ شہرت کو ہرگز پسند نہیں کرتے تھے مگر خدا کا حکم
ہوا يَأَيُّهَا الْمُدَّثِرُ قُمْ فَانْذِرُ ۔ اس حکم میں ایک جبر معلوم ہوتا ہے اور اسی لئے جبر سے حکم دیا گیا کہ آپ
تنہائی کو جو آپ کو بہت پسند تھی اب چھوڑ دیں ۔ (البدر جلد ۳ نمبر ۳۲ مورخه ۲۴ اگست ۱۹۰۴ صفحه ۳، ۴)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک اور کامیاب زندگی کی تصویر یہ ہے کہ آپ ایک کام کے لئے آئے اور
اسے پورا کر کے اس وقت دنیا سے رخصت ہوئے جس طرح بند و بست والے پورے کا غذات پانچ برس
میں مرتب کر کے آخری رپورٹ کرتے ہیں اور پھر چلے جاتے ہیں اسی طرح پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی

زندگی میں نظر آتا ہے اس دن سے لے کر جب قُم فَانْذِرُ کی آواز آئی۔ پھر إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ ( النصر : ۲) اور
الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمُ (المائدة : (۴) کے دن تک نظر کریں تو آپ کی لانظیر کامیابی کا پتہ ملتا ہے۔ ان
آیات سے واضح طور پر معلوم ہوتا ہے کہ آپ خاص طور پر مامور تھے ۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کو آپ آ، کی
زندگی میں کامیابی نصیب نہ ہوئی جو ان کی رسالت کا منتہا تھی وہ ارضِ مقدس اور موعود سرزمین کو اپنی آنکھ سے نہ
دیکھ سکے بلکہ راہ ہی میں فوت ہو گئے۔ کا فر کب مان سکتا ہے اور ایک بے ایمان آدمی راہ میں فوت ہو جانے اور
وعدہ کی زمین میں نہ پہنچ سکنے کی وجوہات کب سننے لگا۔ وہ تو یہی کہے گا کہ اگر مامور تھے تو وہ وعدے زندگی میں
کیوں پورے نہ ہوئے۔ سچی بات یہی ہے کہ سب نبیوں کی نبوت کی پردہ پوشی ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے ذریعہ سے ہوئی ۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۶ مورخہ ۲۴ جولائی ۱۹۰۲ء صفحہ ۸)
دریں اشارت است که بر دست او بتاں ان آیات میں اشارہ ہے کہ آپ کے ہاتھ پر بہت
مقہور خواهند شد و جلال و عظمتِ الہی ظاہر خواہد مقہور ہوں گے اور جلال اور عظمت الہی ظاہر ہوگی اور
شد و از پلیدی ها جدا باش ۔ ایں اشارت آپ پلیدی سے الگ ہو جائیں ۔ اس میں اس طرف
است سو ہوئے اینکه از ہر قسم پلیدی دور باید ماند اشارہ ہے کہ اس طرف آنے کے لئے ہر قسم کی پلیدی
و نیز سوئے ایں اشارت است که خدا اراده دور ہونی چاہیے ۔ نیز اس طرف اشارہ ہے کہ خدا نے
فرموده است که از صحبت مشرکاں کہ نجس اند ارادہ فرمایا ہے مشرکوں کی مجلس سے کہ جو نا پاک ہیں
تر اجدا کند و شرک را از زمین مکه بردارد و جامہ تجھے الگ کر دیں گے اور مکہ کی سرزمین سے شرک مٹا
ہائے خود را و دل خود را پاک کن ثوب بمعنی دیا جائے گا اور اپنے لباس اور دل کو پاک کر ( ثوب
دل نیز آمده) ایں اشارت است سوئے اینکہ کے معنے دل کے بھی ہیں ) میں یہ اشارہ ہے کہ خدا
خدا اراده فرموده است که دلها را از هر قسم شرک تعالیٰ نے ارادہ فرمایا ہے کہ دلوں کو ہر قسم کے شرک ظلم
و ظلم والتفات الى ماسوی اللہ پاک کند و نیز اور غیر اللہ کی طرف متوجہ ہونے سے پاک کر دیا جائے
ایں ہم دریں آیت با اشاره می کنند که این گا نیز ان آیات میں اس طرف اشارہ ہے کہ یہ
شریعت بریں ہمہ اجزا مشتمل است ۔ شریعت ان تمام اجزاء پر مشتمل ہے۔ ( ترجمہ از مرتب )
لجة النور ، روحانی خزائن جلد ۱۶ صفحه ۳۹۴، ۳۹۵)
اپنے کپڑے صاف رکھو ۔ بدن کو اور گھر کو اور کوچہ کو اور ہر ایک جگہ کو جہاں تمہاری نشست ہو پلیدی اور

میل کچیل اور کثافت سے بچاؤ یعنی غسل کرتے رہو اور گھروں کو صاف رکھنے کی عادت پکڑو۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۳۷)
وَالرُّجْزَ فَاهْجُرُ ۔ ہر ایک قسم کی پلیدی سے پر ہیز کرو۔ ہجر دور چلے جانے کو کہتے ہیں اس سے یہ معلوم
ہوا کہ روحانی پاکیزگی چاہنے والوں کے لئے ظاہری پاکیزگی اور صفائی بھی ضروری ہے کیونکہ ایک قوت کا اثر
دوسری پر اور ایک پہلو کا اثر دوسرے پر ہوتا ہے ۔ دو حالتیں ہیں۔ جو باطنی حالت تقویٰ اور طہارت پرق پر قائم
ہونا چاہتے ہیں وہ ظاہری پاکیزگی بھی چاہتے ہیں ۔۔۔۔ پس یا د رکھو کہ ظاہری پاکیزگی اندرونی طہارت کو
مستلزم ہے اس لئے لازم ہے کہ کم از کم جمعہ کو نسل کرو۔ ہر نماز میں وضو کر و۔ جماعت کھڑی کرو تو خوشبو لگا لو۔
عیدین میں اور جمعہ میں خوشبو لگانے کا جو حکم ہے وہ اسی بناء پر قائم ہے۔ اصل وجہ یہ ہے کہ اجتماع کے وقت
عفونت کا اندیشہ ہے۔ پس غسل کرنے اور صاف کپڑے پہنے اور خوشبو لگانے سے سمیت اور عفونت سے
روک ہوگی ۔
وو
(رسالہ الانذار صفحہ ۷ )
وَالرُّجْزَ فَاهْجُرُ یعنی ہر ایک پلیدی سے جُدارہ یہ احکام اسی لئے ہیں کہ تا انسان حفظانِ صحت کے
اسباب کی رعایت رکھ کر اپنے تئیں جسمانی بلاؤں سے بچاوے۔ عیسائیوں کا یہ اعتراض ہے کہ یہ کیسے احکام
ہیں جو ہمیں سمجھ نہیں آتے کہ قرآن کہتا ہے کہ تم غسل کر کے اپنے بدنوں کو پاک رکھو اور مسواک کرو ، خلال
کرو اور ہر ایک جسمانی پلیدی سے اپنے تئیں اور اپنے گھر کو بچاؤ۔ اور بد بوؤں سے دور رہو اور مردار اور
گندی چیزوں کو مت کھاؤ ۔ اس کا جواب یہی ہے کہ قرآن نے اُس زمانہ میں عرب کے لوگوں کو ایسا ہی پایا
تھا اور وہ لوگ نہ صرف روحانی پہلو کے رُو سے خطر ناک حالت میں تھے بلکہ جسمانی پہلو کے رُو سے بھی اُن
کی صحت نہایت خطرہ میں تھی ۔ سو یہ خدا تعالیٰ کا اُن پر اور تمام دنیا پر احسان تھا کہ حفظانِ صحت کے قواعد
مقرر فرمائے ۔ یہاں تک کہ یہ بھی فرمادیا کہ كُلُوا وَاشْرَبُوا وَلَا تُسْرِفُوا یعنی بے شک کھاؤ پیو مگر کھانے پینے
میں بے جا طور پر کوئی زیادت کیفیت یا کمیت کی مت کرو۔ افسوس پادری اس بات کو نہیں جانتے کہ جو شخص
جسمانی پاکیزگی کی رعایت کو بالکل چھوڑ دیتا ہے وہ رفتہ رفتہ وحشیانہ حالت میں گر کر روحانی پاکیزگی سے
بھی بے نصیب رہ جاتا ہے۔ مثلاً چند روز دانتوں کا خلال کرنا چھوڑ دو جو ایک ادنیٰ صفائی کے درجہ پر ہے تو
وہ فضلات جو دانتوں میں پھنسے رہیں گے اُن میں سے مُردار کی بو آئے گی ۔ آخر دانت خراب ہو جائیں
گے اور اُن کا زہریلا اثر معدہ پر گر کر معدہ بھی فاسد ہو جائے گا۔ خود غور کر کے دیکھو کہ جب دانتوں کے اندر

کسی بوٹی کارگ وریشہ یا کوئی مجز پھنسا رہ جاتا ہے اور اُسی وقت خلال کے ساتھ نکالا نہیں جاتا تو ایک رات
بھی اگر رہ جائے تو سخت بد بواس میں پیدا ہو جاتی ہے اور ایسی بد بو آتی ہے جیسا کہ چوہا مرا ہوا ہوتا ہے۔
پس یہ کیسی نادانی ہے کہ ظاہری اور جسمانی پاکیزگی پر اعتراض کیا جائے اور یہ تعلیم دی جائے کہ تم جسمانی
پاکیزگی کی کچھ پرواہ نہ رکھو نہ خلال کرو اور نہ مسواک کرو اور نہ کبھی غسل کر کے بدن پر سے میل اتارو اور نہ
پاخانہ پھر کر طہارت کرو اور تمہارے لئے صرف روحانی پاکیزگی کافی ہے۔ ہمارے ہی تجارب ہمیں بتلا
رہے ہیں کہ ہمیں جیسا کہ روحانی پاکیزگی کی روحانی صحت کے لئے ضرورت ہے ایسا ہی ہمیں جسمانی صحت
کے لئے جسمانی پاکیزگی کی ضرورت ہے بلکہ سچ تو یہ ہے کہ ہماری جسمانی پاکیزگی کو ہماری روحانی پاکیزگی
میں بہت کچھ دخل ہے۔ کیونکہ جب ہم جسمانی پاکیزگی کو چھوڑ کر اُس کے بدنتائج یعنی خطرناک بیماریوں کو
بھگتنے لگتے ہیں تو اُس وقت ہمارے دینی فرائض میں بھی بہت حرج ہو جاتا ہے اور ہم بیمار ہو کر ایسے نکھے ہو
جاتے ہیں کہ کوئی خدمت دینی بجا نہیں لا سکتے ۔ اور یا چند روز دکھ اٹھا کر دنیا سے کوچ کر جاتے ہیں بلکہ
بجائے اس کے کہ بنی نوع کی خدمت کر سکیں اپنی جسمانی ناپاکیوں اور ترک قواعد حفظان صحت سے اوروں
کے لئے وبالِ جان ہو جاتے ہیں اور آخران نا پاکیوں کا ذخیرہ جس کو ہم اپنے ہاتھ سے اکٹھا کرتے ہیں وبا
کی صورت میں مشتعل ہو کر تمام ملک کو کھاتا ہے۔ اور اس تمام مصیبت کا موجب ہم ہی ہوتے ہیں کیونکہ ہم
ظاہری پاکی کے اصولوں کی رعایت نہیں رکھتے پس دیکھو کہ قرآنی اصولوں کو چھوڑ کر اور فرقانی وصایا کو ترک
کر کے کیا کچھ بلائیں انسانوں پر وارد ہوتی ہیں اور ایسے بے احتیاط لوگ جو نجاستوں سے پر ہیز نہیں
کرتے اور عفونتوں کو اپنے گھروں اور کوچوں اور کپڑوں اور منہ سے دور نہیں کرتے اُن کی بے اعتدالیوں کی
وجہ سے نوع انسان کے لئے کیسے خطرناک نتیجے پیدا ہوتے ہیں۔ اور کیسی یک دفعہ وبائیں پھوٹتی اور موتیں
پیدا ہوتیں ہیں اور شور قیامت برپا ہو جاتا ہے یہاں تک کہ لوگ مرض کی دہشت سے اپنے گھروں اور مال
اور املاک اور تمام اس جائیداد سے جو جان کا ہی سے اکٹھی کی تھی دست بردار ہو کر دوسرے ملکوں کی طرف
دوڑتے ہیں اور مائیں بچوں سے اور بچے ماؤں سے جدا کئے جاتے ہیں ۔ کیا یہ مصیبت جہنم کی آگ سے
کچھ کم ہے؟ ڈاکٹروں سے پوچھو اور طبیبوں سے دریافت کرو کہ کیا ایسی لا پروائی جو جسمانی طہارت کی
نسبت عمل میں لائی جائے وبا کے لئے عین موزوں اور مؤید ہے یا نہیں؟ پس قرآن نے کیا برا کیا کہ پہلے
جسموں اور گھروں اور کپڑوں کی صفائی پر زور دے کر انسانوں کو اس جہنم سے بچانا چاہا جو اسی دنیا میں

یکدفعہ فالج کی طرح گرتا اور عدم تک پہنچاتا ہے۔ (ایام الصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۳۳۲ تا ۳۳۴)
قرآن شریف میں صاف آیا ہے وَالرُّجْزَ فَاهْجُرُ اس لئے ضروری ہے کہ صفائی کا التزام رکھا جاوے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ء صفحه ۱۰)
قرآن شریف میں آیا ہے وَالرُّجْزَ فَاهْجُرُ پس پاک صاف رہنا ضروری ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۲ء صفحه ۱۶)
صفائی کا رکھنا تو سنت ہے۔ قرآن شریف میں بھی لکھا ہے وَالرُّجْزَ فَاهْجُرُ ۔
البدر جلد اول نمبر ۹ مورخه ۲۶ دسمبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۶۶ )
کنوئیں کو پاک کرنے کے متعلق فرمایا )
میں تمہیں ایک اصل بتا دیتا ہوں کہ قرآن مجید میں آیا ہے وَالرُّجْزَ فَاهْجُرُ ۔ پس جب پانی کی حالت اس
قسم کی ہو جائے جس سے صحت کو ضرر پہنچنے کا اندیشہ ہو تو صاف کر لینا چاہیے۔ مثلاً پتے پڑ جاویں یا کیڑے وغیرہ
(حالانکہ اس پر یہ ملاں نجس ہونے کا فتویٰ نہیں دیتے ) باقی یہ کوئی مقدار مقرر نہیں۔ جب تک رنگ بو ومزہ
نجاست سے نہ بدلے وہ پانی پاک ہے۔
( بدر جلد ۶ نمبر ۳۱ مورخہ یکم اگست ۱۹۰۷ ء صفحه ۸ )
وَمَا جَعَلْنَا أَصْحَبَ النَّارِ إِلَّا مَلَيْكَةً وَمَا جَعَلْنَا عِدَّتَهُمُ إِلَّا فِتْنَةً لِلَّذِينَ
كَفَرُوا لِيَسْتَيْقِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتٰبَ وَ يَزْدَادَ الَّذِينَ آمَنُوا إِيْمَانًا وَ لَا يَرْتَابَ
الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتٰبَ وَالْمُؤْمِنُونَ وَلِيَقُولَ الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَّرَضٌ وَالْكَفِرُونَ
مَا ذَا أَرَادَ اللهُ بِهَذَا مَثَلًا كَذلِكَ يُضِلُّ اللهُ مَنْ يَشَاءُ وَيَهْدِي مَنْ يَشَاءُ وَمَا
يَعْلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلَّا هُوَ وَمَا هِيَ إِلَّا ذِكْرَى لِلْبَشَرِ
وَاعْتَقِدُ أَنَّ لِلَّهِ مَلَائِكَةً مُقَرَّبِينَ۔ میں اعتقاد رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے مقرب فرشتے
لِكُلِّ وَاحِدٍ مِّنْهُمْ مَّقَامٌ مَّعْلُومٌ لا ہیں جن میں سے ہر ایک کے لئے ایک معلوم مقام ہے۔ ان
يَنْزِلُ أَحَدٌ مِنْ مَّقَامِهِ وَ لَا يَرْقَى وَ میں سے نہ کوئی اپنے مقام سے نیچے اترتا ہے اور نہ اوپر چڑھتا
نُزُولُهُمُ الَّذِي قَدْ جَاءَ فِي الْقُرْآنِ ہے اور ان کے جس نزول کا ذکر قرآن مجید میں آیا ہے وہ
لَيْسَ كَنُزُولِ الْإِنْسَانِ مِنَ الْأَعْلیٰ انسان کے نزول کی طرح اوپر سے نیچے اتر نا نہیں اور نہ ان کا

إِلَى الْأَسْفَلِ وَ لَا صُعُودُهُمْ كَصُعُودِ چڑھنا انسانوں کی طرح نیچے سے اوپر چڑھنا ہے کیونکہ
النَّاسِ مِنَ الْأَسْفَلِ إِلَى الْأَعْلَى لِأَنَّ فِي انسان کا نزول اپنی جگہ سے ہٹ جانے کا نام ہے اور
نُزُولِ الْإِنْسَانِ تَحَوُّلًا مِنَ الْمَكَانِ وَرَائِحَةً تھکن وغیرہ سے راحت حاصل کرنا ہے اور فرشتوں کو ا نہ تو
مِنْ شِقِ الْأَنْفُسِ وَاللُّغَوْبِ وَلَا يَمَسُّهُمْ تھکن اور مشقت لاحق ہوتی ہے اور نہ ان پر کوئی تغیر آتا
لَغْبُ وَ لَا شِقُّ وَ لَا يَتَطَرَّقُ إِلَيْهِمُ تَغَيرُ ہے۔ پس تم ان کے نزول اور صعود کو دوسری چیزوں پر
فَلَا تَقِيْسُوا نُزُولَهُمْ وَصُعُودَهُمْ بِأَشْيَاءَ قیاس نہ کرو بلکہ ان کا نزول اور صعود اللہ تعالیٰ کے نزول
أُخْرَى بَلْ نُزُولُهُمْ وَ صُعُودُهُمْ بِصِبْغ اور سماء الدنیا سے عرش کی طرف صعود کرنے کا رنگ رکھتا
نُزُولِ اللَّهِ وَصُعُودِهِ مِنَ الْعَرْشِ إِلَى السَّمَاءِ ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ان کے وجود کو ایمانیات
الدُّنْيَا لِأَنَّ اللهَ أَدْخَلَ وُجُودَهُمْ فِي میں داخل فرمایا ہے۔ چنانچہ ارشاد الہی ہے کہ اللہ کے
الْإِيمَانِيَّاتِ وَ قَالَ وَ مَا يَعْلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ لشکروں کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتا ۔ پس تم
إِلَّا هُوَ فَآمَنُوا بِنُزُولِهِمْ وَصُعُودِهِمْ وَلَا فرشتوں کے نزول اور صعود پر ایمان لاؤ لیکن اس کی کنہ
تَدْخُلُوا فِي كُنْهِهِمَا ذَلِكَ خَيْرٌ وَ أَقْرَبُ میں نہ جاؤ یہ بات بہتر اور تقویٰ کے زیادہ قریب ہے۔
لِلتَّقْوى وَ قَدْ وَصَفَهُمُ اللهُ بِالْقَائِمِينَ اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کی تعریف یوں بیان کی ہے کہ وہ
وَالسَّاجِدِينَ وَ الصَّافِينَ وَالْمُسَبِّحِينَ قائم ہیں ۔ ساجد ہیں۔صف بستہ ہیں نیز تسبیح کرنے والے
وَالثَّابِتِينَ فِي مَقَامَاتٍ مَّعْلُومَةٍ وَ جَعَلَ ہیں اور اپنے معلوم مقامات میں ٹھہرے ہوئے ہیں اور
هَذِهِ الصَّفَاتِ لَهُمْ دَائِمَةً غَيْرَ مُنْفَكَةٍ ان کی ان صفات کو ان کے ساتھ دائمی اور غیر منفک قرار
وَخَصَّهُمْ بِهَا فَكَيْفَ يَجُوزُ أن يترك دیا ہے اور ان کے وجود کو ان صفات کے ساتھ مخصوص
الْمَلَائِكَةُ سُجُودَهُمْ وَقِيَامَهُمْ وَيَقْصَمُوا قرار دیا ہے ۔ پس یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ فرشتے اپنے سجود
صُفُوفَهُمْ وَيَذَرُوا تَسْبِيحَهُمْ وَ اور قیام کو ترک کر دیں اور اپنی صفوں کو توڑ دیں اور اپنی
تَقْدِيسَهُمْ وَيَتَنَزَّلُوا مِنْ مَّقَامَاتِهِمْ وَ تسبیح اور تقدیس کو چھوڑ دیں اور اپنے مقامات سے تنزل
يَهْبِطُوا الْأَرْضَ وَيَخْلُو السَّمَاوَاتِ الْعُلیٰ اختیار کریں اور زمین پر اتر آئیں اور بلند آسمانوں کو خالی
بَلْ هُمْ يَتَحَرَّكُونَ حَالَ گونھم کر دیں ۔ بلکہ ان کی حرکت اس صورت میں ہوتی ہے کہ
مُسْتَقِرِينَ فِي مَقَامَاتِهِمْ كَالْمَلِكِ الَّذِي وہ اپنے مقامات پر اس بادشاہ کی طرح قائم رہتے ہیں جو

عَلَى الْعَرْشِ اسْتَوَى وَ تَعْلَمُونَ آن اپنے عرش پر قرار فرما ہو۔ پھر تم کو یہ بات بھی معلوم ہے کہ اللہ تعالیٰ
اللهَ يَنْزِلُ إِلَى السَّمَاءِ فِي آخِرِ كُلِّ لَيْلٍ ہر رات کے آخری حصہ میں آسمان سے نزول فرماتا ہے اور یہ
وَ لَا يُقَالُ إِنَّهُ يَتْرُكُ الْعَرْشَ ثُمَّ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ عرش کو چھوڑ دیتا ہے۔ پھر دوسرے اوقات
يَصْعَدُ إِلَيْهِ فِي أَوْقَاتِ اُخری میں اس کی طرف صعود فرماتا ہے۔ اسی طرح ملائکہ کا حال ہے
فَكَذَلِكَ الْمَلَائِكَةُ الَّذِينَ كَانُوا فِي جو اپنے خدا کی صفات میں اسی طرح رنگین ہیں جس طرح سایہ
صِبْغَةِ صِفَاتِ رَبِّهِم كَمِثْلِ اپنے اصل کا رنگ رکھتا ہے۔ ہم اس کی حقیقت کو نہیں جانتے
انْصِبَاغِ القِلْ بِصِبْغَةِ أَصْلِهِ لا لیکن اس پر ایمان رکھتے ہیں۔ پھر ہم ان کے حالات کو کس
نَعْرِفُ حَقِيقَتَهَا وَ نُؤْمِنُ بِهَا كَيْفَ طرح ایسے انسان کے حالات سے مشابہ قرار دے سکتے ہیں
نُشَبِّهُ أَحْوَالَهُمْ بِأَحْوَالِ اِنْسَانِ جس کی صفات کی حقیقت کو ہم جانتے ہیں۔ اس کی خاصیتوں
نَعْرِفُ حَقِيقَةً صِفَاتِهِ وَحُدُودِ کی حدود سکنات اور حرکات کو جانتے ہیں۔ اور اللہ تعالیٰ نے
خَوَاصِهِ وَ سَكَنَاتِهِ وَ حَرَكَاتِهِ وَقَدْ ہمیں فرشتوں کی حقیقت میں جانے سے منع فرمایا ہے اور کہا
مَنَعَنَا اللهُ مِنْ هَذَا وَ قَالَ وَمَا يَعْلَمُ بِ مَا يَعْلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلَّا هُوَ کہ اللہ کے لشکروں کو اس کے
جُنُودَ رَبِّكَ إِلَّا هُوَ فَاتَّقُوا الله يا سوا کوئی نہیں جانتا ۔ پس اے عقلمندو! اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار
أَرْبَابَ النُّهى
کرو۔ (ترجمہ از مرتب )
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۳۸۴ تا ۳۸۷)

آج 10 میں سے 10 باقی