سورة الدھر
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الدهر
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
هَلْ أَتَى عَلَى الْإِنْسَانِ حِينٌ مِنَ الدَّهْرِ لَمْ يَكُنْ شَيْئًا مَذْكُورًا
کیا انسان پر یعنی تجھ پر وہ وقت نہیں گزرا کہ تیرا دنیا میں کچھ بھی ذکر و تذکرہ نہ تھا یعنی تجھ کو کوئی نہیں جانتا
تھا کہ تو کون ہے اور کیا چیز ہے اور کسی شمار و حساب میں نہ تھا یعنی کچھ بھی نہ تھا۔ یہ گذشتہ تلطفات اور احسانات
کا حوالہ ہے تا محسن حقیقی کے آئندہ فضلوں کے لئے ایک نمونہ ٹھہرے۔
( براہین احمد یہ چہار تخصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۸۲ حاشیه در حاشیه نمبر ۳)
إِنَّا خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ مِنْ نُّطْفَةٍ أَمْشَاجٍ تَبْتَلِيْهِ فَجَعَلْنَهُ سَمِيعًا بَصِيرًا
ہم انسان کو ملے ہوئے نطفہ سے پیدا کرتے ہیں یعنی مرد اور عورت کے نطفہ سے۔
إِنَّا أَعْتَدْنَا لِلْكَفِرِينَ سَلْسِلَا وَأَغْلُلًا وَسَعِيرًا
♡
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۱۲۴)
ہم نے منکروں کے لئے جو سچائی کو قبول کرنا نہیں چاہتے۔ زنجیریں تیار کر دی ہیں اور طوق گردن اور ایک
افروختہ آگ کی سوزش ۔ اس آیت کا مطلب یہ ہے کہ جو لوگ سچے دل سے خدا تعالیٰ کو نہیں ڈھونڈ تے ۔ ان
پر خدا کی طرف سے رجعت پڑتی ہے وہ دنیا کی گرفتاریوں میں ایسے مبتلا رہتے ہیں کہ گویا پا بز نجیر ہیں۔ اور
زمینی کاموں میں ایسے نگونسار ہوتے ہیں کہ گویا ان کی گردن میں ایک طوق ہے جو ان کو آسمان کی طرف سر
نہیں اٹھانے دیتا اور ان کے دلوں میں حرص و ہوا کی ایک سوزش لگی ہوئی ہوتی ہے کہ یہ مال حاصل ہو جائے
اور یہ جائیدا دل جائے ۔ اور فلاں ملک ہمارے قبضہ میں آ جائے اور فلاں دشمن پر ہم فتح پا جائیں ۔ اس قدر
روپیہ ہو۔ اتنی دولت ہو۔ سو چونکہ خدائے تعالیٰ ان کو نالائق دیکھتا ہے۔ اور برے کاموں میں مشغول پاتا
ہے اس لئے یہ تینوں بلائیں ان کو لگا دیتا ہے۔ اور اس جگہ اس بات کی طرف بھی اشارہ ہے کہ جب انسان
سے کوئی فعل صادر ہوتا ہے تو اسی کے مطابق خدا بھی اپنی طرف سے ایک فعل صادر کرتا ہے مثلاً انسان جس وقت
اپنی کوٹھڑی کے تمام دروازوں کو بند کر دے تو انسان کے اس فعل کے بعد خدا تعالیٰ کا یہ فعل ہوگا کہ وہ اس
کوٹھڑی میں اندھیرا پیدا کر دے گا۔ کیونکہ جو امور خدا تعالیٰ کے قانون قدرت میں ہمارے کاموں کے لئے
بطور ایک نتیجہ لازمی کے مقدر ہو چکے ہیں وہ سب خدا تعالیٰ کے فعل ہیں ۔ وجہ یہ کہ وہی علت العلل ہے۔ ایسا
ہی اگر مثلاً کوئی شخص زہر قاتل کھالے تو اس کے اس فعل کے بعد خدا تعالیٰ کا یہ فعل صادر ہوگا کہ اسے ہلاک
کر دے گا۔ ایسا ہی اگر کوئی ایسا بیجا فعل کرے جو کسی متعدی بیماری کا موجب ہو۔ تو اس کے اس فعل کے بعد
خدا تعالیٰ کا یہ فعل ہوگا کہ وہ متعدی بیماری اس کو پکڑلے گی ۔ پس جس طرح ہماری دنیوی زندگی میں صریح نظر
آتا ہے کہ ہمارے ہر ایک فعل کے لئے ایک ضروری نتیجہ ہے اور وہ نتیجہ خدا تعالیٰ کا فعل ہے ۔ ایسا ہی دین
کے متعلق بھی یہی قانون ہے۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۸۸، ۳۸۹)
ہم نے کافروں کے لئے جو ہماری محبت دل میں نہیں رکھتے اور دنیا کی طرف جھکے ہوئے ہیں ۔ زنجیر اور
طوق گردن اور دل کے جلنے کے سامان تیار کر رکھے ہیں اور دنیا کی محبت کی اُن کے پیروں میں زنجیریں ہیں
اور گردنوں میں ترک خدا کا ایک طوق ہے جس سے سر اٹھا کر اوپر کو نہیں دیکھ سکتے اور دنیا کی طرف جھکے جاتے
ہیں۔ اور دنیا کی خواہشوں کی ہر وقت ان کے دلوں میں ایک جلن ہے۔
لیکچر لاہور، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۱۵۸)
کوئی یہ نہ کہے کہ کفار کے پاس بھی مال و دولت اور املاک ہوتے ہیں اور وہ اپنی عیش و عشرت میں منہمک
اور مست رہتے ہیں۔ میں تمہیں سچ کہتا ہوں کہ وہ دنیا کی آنکھ میں بلکہ ذلیل ذلیل دنیا داروں اور ظاہر پرستوں
کی آنکھ میں خوش معلوم دیتے ہیں ، مگر در حقیقت میں وہ ایک جلن اور دکھ میں مبتلا ہوتے ہیں ۔ تم نے ان کی
صورت کو دیکھا ہے مگر میں ایسے لوگوں کے قلب پر نگاہ کرتا ہوں ۔ تو ایک سعیر اور سلاسل واغلال میں جکڑے
ہوئے ہیں۔ جیسے فرمایا ہے إِنَّا أَعْتَدْنَا لِلْكَفِرِينَ سَلْسِلَا وَ أَغْلُلاً وَ سَعِيرًا وہ نیکی کی طرف آہی نہیں
سکتے ۔ اور ایسے اغلال ہیں کہ خدا کی طرف ان اغلال کی وجہ سے ایسے دبے پڑے ہیں کہ حیوانوں اور بہائم
سے بھی بدتر ہو جاتے ہیں۔ ان کی آنکھ ہر وقت دنیا ہی کی طرف لگی رہتی ہے۔ اور زمین کی طرف جھکتے جاتے
ہیں۔ پھر اندر ہی اندر ایک سوزش اور جلن بھی لگی ہوئی ہوتی ہے۔ اگر مال میں کمی ہو جائے یا حسب مراد تد بیر
میں کامیابی نہ ہو تو کڑھتے اور جلتے ہیں۔ یہاں تک کے بعض اوقات سودائی اور پاگل ہو جاتے ہیں۔ یا
عدالتوں میں مارے مارے پھرتے ہیں ۔ یہ واقعی بات ہے کہ بے دین آدمی سعیر سے خالی نہیں ہوتا ، اس
لئے کہ اس کو قرار اور سکون نصیب نہیں ہوتا ، جو راحت اور تسلی کا لازمی نتیجہ ہے۔ جیسے شرابی ایک جام شراب پی
کر ایک اور مانگتا ہے اور ایک جلن سی لگی رہتی ہے۔ ایسا ہی دنیا دار بھی سعیر میں ہے۔ اس کی آتش آز ایک دم
بھی بجھ نہیں سکتی۔ سچی خوشحالی حقیقت میں ایک متقی ہی کے لئے ہے۔ جس کے لئے اللہ تعالیٰ نے وعدہ فرمایا
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۱ مورخه ۲۴ مارچ ۱۹۰۱ء صفحه ۳)
ہے کہ اس کے لئے دو جنت ہیں ۔
إِنَّ الْأَبْرَارَ يَشْرَبُونَ مِنْ كَأْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُورًا عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا عِبَادُ
اللَّهِ يُفَجِّرُونَهَا تَفْجِيرًا
Θ
وَيُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَى حُبِّهِ مِسْكِينَا وَ يَتِيماً وَ أَسِيرًا إِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ
اللهِ لَا نُرِيدُ مِنْكُمْ جَزَاءً وَلَا شُكُورًا
وَ يُطَافُ عَلَيْهِمْ بِانِيَةٍ مِنْ فِضَّةٍ وَ اَلْوَابِ كَانَتْ قَوَارِيرَاهُ قَوَارِيرَا مِنْ
فِضَّةٍ قَدَّرُوهَا تَقْدِيرًا وَيُسْقَوْنَ فِيهَا كَأْسًا كَانَ مِزَاجُهَا زَنْجَبِيلًا عَيْنًا
فِيهَا تُسَمَّى سَلْسَبِيلًا۔
وہ جو نیکو کار ہیں وہ اسی دنیا میں ایسا کا فوری شربت پی رہے ہیں جس نے ان کے دلوں میں سے دنیا کی
محبت ٹھنڈی کر دی ہے اور دنیا طلبی کی پیاس بجھا دی ہے۔ کا فوری شربت کا ایک چشمہ ہے جو ان کو عطا کیا جاتا
ہے اور وہ اس چشمہ کو پھاڑ پھاڑ کر نہر کی صورت پر کر دیتے ہیں تا وہ نزدیک اور دُور کے پیاسوں کو اس میں
شریک کر دیں۔ اور جب وہ چشمہ نہر کی صورت پر آجاتا ہے اور قوت ایمانی بڑھ جاتی ہے اور محبت الہی نشو و نما
پانے لگتی ہے تب اُن کو ایک اور شربت پلا یا جاتا ہے جو زنجبیلی شربت کہلاتا ہے۔ یعنی پہلے تو وہ کافوری شربت
پیتے ہیں جس کا کام صرف اس قدر ہے کہ دنیا کی محبت اُن کے دلوں پر سے ٹھنڈی کر دے لیکن بعد اس کے وہ
ایک گرم شربت کے بھی محتاج ہیں تا خدا کی محبت کی گرمی اُن میں بھڑ کے کیونکہ صرف بدی کا ترک کرنا کمال
نہیں ہے۔ پس اسی کا نام زنجبیلی شربت ہے۔ اور اس چشمہ کا نام سلسبیل ہے جس کے معنے ہیں خدا کی راہ پوچھ ۔
لیکچر لاہور ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۱۵۹،۱۵۸)
کافور کا لفظ اس واسطے اس آیت میں اختیار فرمایا گیا ہے کہ لغت عرب میں گفَر دبانے کو اور ڈھانکنے کو
کہتے ہیں ۔ سو یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ انہوں نے ایسے خلوص سے انقطاع اور رجوع الی اللہ کا پیالہ
پیا ہے کہ دنیا کی محبت بالکل ٹھنڈی ہو گئی ہے۔ یہ قاعدہ کی بات ہے کہ تمام جذبات دل کے خیال سے ہی پیدا
ہوتے ہیں۔ اور جب دل نالائق خیالات سے بہت ہی دور چلا جائے اور کچھ تعلقات ان سے باقی نہ رہیں تو
وہ جذبات بھی آہستہ آہستہ کم ہونے لگتے ہیں یہاں تک کہ نابود ہو جاتے ہیں۔ سو اس جگہ خدا تعالیٰ کی یہی
غرض ہے اور وہ اس آیت میں یہی سمجھاتا ہے کہ جو اس کی طرف کامل طور سے جھک گئے وہ نفسانی جذبات
سے بہت ہی دور نکل گئے ہیں اور ایسے خدا کی طرف جھک گئے ہیں کہ دنیا کی سرگرمیوں سے ان کے دل
ٹھنڈے ہو گئے اور ان کے جذبات ایسے دب گئے جیسا کہ کافورزہریلے مادوں کو دبا دیتا ہے۔
اور پھر فرمایا کہ وہ لوگ اس کا فوری پیالہ کے بعد وہ پیالے پیتے ہیں جن کی ملونی زنجبیل ہے۔ اب جاننا
چاہئے کہ زنجبیل دولفظوں سے مرکب ہے یعنی زنا اور جبل سے۔ اور زنا لغت عرب میں اوپر چڑھنے کو
کہتے ہیں اور جبل پہاڑ کو۔ اس کے ترکیبی معنی یہ ہیں کہ پہاڑ پر چڑھ گیا۔ اب جاننا چاہئے کہ انسان پر ایک
زہریلی بیماری کے فرو ہونے کے بعد اعلیٰ درجہ کی صحت تک دو حالتیں آتی ہیں ۔ ایک وہ حالت جبکہ زہریلے مواد کا
جوش بکلی جاتا رہتا ہے اور خطرناک مادوں کا جوش روبہ اصلاح ہو جاتا ہے اور ستمی کیفیات کا حملہ بخیر و عافیت
گزر جاتا ہے اور ایک مہلک طوفان جو اٹھا تھا نیچے دب جاتا ہے لیکن ہنوز اعضاء میں کمزوری باقی ہوتی ہے۔
کوئی طاقت کا کام نہیں ہو سکتا۔ ابھی مردہ کی طرح افتان و خیزاں چلتا ہے۔ اور دوسری وہ حالت ہے کہ جب
اصلی صحت عود کر آتی اور بدن میں طاقت بھر جاتی ہے اور قوت کے بحال ہونے سے یہ حوصلہ پیدا ہو جاتا ہے
کہ بلا تکلف پہاڑ کے اوپر چڑھ جائے اور نشاط خاطر سے اونچی گھاٹیوں پر دوڑتا چلا جائے۔سوسلوک کے
تیسرے مرتبہ میں یہ حالت میسر آتی ہے ایسی حالت کی نسبت اللہ تعالیٰ آیت موصوفہ میں اشارہ فرماتا ہے کہ
انتہائی درجہ کے باخدا لوگ وہ پیالے پیتے ہیں۔ جن میں زنجبیل ملی ہوئی ہے یعنی وہ روحانی حالت کی
پوری قوت پاکر پا پا کر : بڑی بڑی گھاٹیوں پر چڑھ جاتے ہیں اور بڑے مشکل کام ان کے ہاتھ سے انجام پذیر
ہوتے ہیں اور خدا کی راہ میں حیرت ناک جانفشانیاں دکھلاتے ہیں ۔
اس جگہ یہ بھی واضح رہے کہ علم طب کی رو سے زنجبیل وہ دوا ہے جس کو ہندی میں سونٹھ کہتے ہیں۔ وہ
حرارت غریزی کو بہت قوت دیتی ہے اور دستوں کو بند کرتی ہے اور اس کا زنجبیل اسی واسطے نام رکھا گیا
ہے کہ گویا وہ کمزور کو ایسا قوی کرتی ہے اور ایسی گرمی پہنچاتی ہے جس سے وہ پہاڑوں پر چڑھ سکے۔ ان
متقابل آیتوں کے پیش کرنے سے جن میں ایک جگہ کافور کا ذکر ہے اور ایک جگہ زنجبیل کا۔ خدا تعالیٰ کی یہ
غرض ہے کہ تا اپنے بندوں کو سمجھائے کہ جب انسان جذبات نفسانی سے نیکی کی طرف حرکت کرتا ہے تو پہلے
پہل اس حرکت کے بعد یہ حالت پیدا ہوتی ہے کہ اس کے زہریلے مواد نیچے دبائے جاتے ہیں ۔ اور نفسانی
جذبات رویکھی ہونے لگتے ہیں جیسا کہ کافور زہریلے مواد کود بالیتا ہے اسی لئے وہ ہیضہ اور محرقہ تپوں میں مفید
ہے اور پھر جب زہریلے مواد کا جوش بالکل جاتا رہے اور ایک کمزور صحت جو ضعف کے ساتھ ملی ہوئی ہوتی
ہے حاصل ہو جائے تو پھر دوسرا مرحلہ یہ ہے کہ وہ ضعیف بیمار زنجبیل کے شربت سے قوت پاتا ہے۔ اور
زنجبیلی شربت خدا تعالیٰ کے حسن و جمال کی تجلی ہے جو روح کی غذا ہے۔ جب اس تجلی سے انسان قوت
پکڑتا ہے تو پھر بلند اور اونچی گھاٹیوں پر چڑھنے کے لائق ہو جاتا ہے اور خدا تعالیٰ کی راہ میں ایسی حیرت ناک
سختی کے کام دکھلاتا ہے کہ جب تک یہ عاشقانہ گرمی کسی کے دل میں نہ ہو ہرگز ایسے کام دکھلا نہیں سکتا ۔ سو
خدا تعالیٰ نے اس جگہ ان دو حالتوں کے سمجھانے کے لئے عربی زبان کے دولفظوں سے کام لیا ہے۔ ایک
كافور سے جو نیچے دبانے والے کو کہتے ہیں اور دوسرے زنجبیل سے جو او پر چڑھنے والے کو کہتے ہیں ۔
اور اس راہ میں بھی دو حالتیں سالکوں کے لئے واقع ہیں ۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۸۶ تا ۳۸۸)
جو لوگ حقیقی نیکی کرنے والے ہیں ان کو وہ جام پلائے جائیں گے جن کی ملونی کافور کی ہوگی یعنی دنیا کی
سوزشیں اور حسرتیں اور نا پاک خواہشیں ان کے دل سے دور کر دی جائیں گی۔ کافور گھر سے مشتق ہے اور
کفر لغت عرب میں دبانے اور ڈھانکنے کو کہتے ہیں ۔ مطلب یہ کہ ان کے جذبات ناجائز دبائے جائیں گے
اور وہ پاک باطن ہو جائیں گے اور معرفت کی خنکی ان کو پہنچے گی۔ پھر فرماتا ہے کہ وہ لوگ قیامت کو اس چشمہ کا
پانی پئیں گے جس کو وہ آج اپنے ہاتھ سے چیر رہے ہیں ۔ اس جگہ بہشت کی فلاسفی کا ایک گہرا راز بتلایا ہے
جس کو سمجھنا ہو سمجھ لے۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۵۶)
مومن جو خدا کے نیک بندے ہیں وہ کافوری پیالے پیتے ہیں کافور کا لفظ اس لئے اختیار کیا گیا ہے کہ
کفر ڈھانکنے کو کہتے ہیں ۔ اور کافور مبالغہ کا صیغہ ہے یعنی بہت ڈھانکنے والا ۔ ایسے ہی طاعون بھی ہے۔ میں
سمجھتا ہوں طاعون اسی لئے نام رکھا ہے کہ یہ اہل حق پر طعن کرنے سے پیدا ہوتی ہے اور طاعون اور دیگر
امراض وبائی ہیضہ میں کافور ایک عمدہ چیز ہے اور مفید ثابت ہوئی ہے غرض کا فوری پیالے کا پہلے ذکر کیا ہے
اور یہ اس لئے ہے کہ اول یہ بتایا جائے کہ کامل ہونے کے لئے کا فوری پیالہ پہلے پینا چاہئے تا کہ دنیا کی محبت
سرد ہو جائے اور وہ فسق و فجور کے خیالات جو دل سے پیدا ہوتے تھے اور جن کی زہر روح کو ہلاک کرتی تھی
دبائے جائیں اور اس طرح پر گناہ کی حالت سے انسان نکل آئے پس چونکہ پہلے میل کچیل کا دور ہونا ضروری
تھا اس لئے کا فوری پیالہ پلایا گیا۔ اس کے بعد دوسرا حصہ زنجبیلی ہے۔
زنجبیل اصل میں دو لفظوں سے مرکب ہے زنا اور جبل سے ۔ اور زنا لغت عرب میں اوپر چڑھنے کو کہتے
ہیں اور جبل پہاڑ کو ۔ اور اس مرکب لفظ کے معنی یہ ہوئے کہ پہاڑ پر چڑھ گیا اور یہ صاف بات ہے کہ ایک
زہر یلے اور وبائی مرض کے بعد انسان کو اعلیٰ درجہ کی صحت تک پہنچانے کے واسطے دو حالتوں میں سے گزرنا
ہوتا ہے پہلی وہ حالت ہوتی ہے جب کہ زہر یلے اور خطرناک مادے رک جاتے ہیں اور ان میں اصلاح کی
صورت پیدا ہوتی ہے اور زہر یلے حملوں سے نجات ملتی ہے اور وہ مواد دبائے جاتے ہیں مگر اعضاء بدستور
کمزور ہوتے ہیں اور ان میں کوئی قوت اور سکت نہیں ہوتی جس سے وہ کام کرنے کے قابل ہو ایک ربودگی کی
سی حالت ہوتی ہے یہ وہ حالت ہوتی ہے جس کو کافوری پیالے پینے سے تعبیر کیا گیا ہے۔ اس حالت میں گناہ
کا زہر دبایا جاتا ہے اور اس جوش کو ٹھنڈا کیا جاتا ہے جو نفس کی سرکشی اور جوش کی حالت میں ہوتا ہے مگر ابھی
نیکی کرنے کی قوت نہیں آتی ۔
پس دوسری حالت جوز جوز تجلیلی حالت ہے وہ وہی ہے جب کہ صحت کامل کے بعد توانائی اور طاقت آ جائے
یہاں تک کہ پہاڑوں پر بھی چڑھ سکے۔ اور زنجبیل بجائے خود حرارت غریزی کو بڑھاتی ہے اس لئے اللہ تعالیٰ
نے اس ذکر سے بتایا کہ پہلے مومنوں کے گناہوں کی حالت پر موت آتی ہے اور پھر انہیں نیکی کی توفیق اور
قوت ملتی ہے۔ گناہ کی حالت میں انسان پستی اور ذلت میں ہوتا ہے اور جوں جوں گناہ کرتا جاتا ہے نیچے ہی
نیچے چلا جاتا ہے۔ لیکن جب گناہوں پر موت آتی ہے تو وہ اس پستی کے گڑھے میں ہی پڑا ہوا ہوتا ہے جب
تک او پر چڑھنے کے لئے اسے زنجبیلی شربت نہ ملے پس نیکیوں کی توفیق عطا ہونے پر وہ پھر اوپر چڑھنا شروع
کرتا ہے اور یہ پہاڑی گھاٹیاں وہی ہیں جو صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ میں بیان ہوئی ہیں۔ خدا تعالیٰ کے
راست بازوں اور منعم علیہ کی راہ ہی وہ اصل مقصود ہے جو انسان کے لئے خدا تعالیٰ نے رکھی ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۴۵ مورخه ۱۰ دسمبر ۱۹۰۱ ء صفحه ۲)
ایسے لوگ جو خدا میں محو ہیں خدا تعالیٰ نے ان کو وہ شربت پلایا ہے جس نے ان کے دل اور خیالات اور
ارادات کو پاک کر دیا۔ نیک بندے وہ شربت پی رہے ہیں جس کی ملونی کافور ہے۔ وہ اس چشمہ سے پیتے
ہیں جس کو وہ آپ ہی چیرتے ہیں ۔
اخبار بدر جلد ۲ نمبر ۲۶ ،۲۷، ۲۸ مورخه ۲۸ جون و ۵ و ۱۲ جولائی ۱۹۰۶ ء صفحه (۳)
مومن کے نفس کی تکمیل دوشربتوں کے پینے سے ہوتی ہے ایک شربت کا نام کا فوری ہے اور دوسرے کا
نام زنجبیلی ہے۔ کافوری شربت تو یہ ہے کہ اس کے پینے سے نفس بالکل ٹھنڈا ہو جاوے اور بدیوں کے لیے کسی
قسم کی کی حرارت اس میں محسوس نہ ہو۔ جس طرح پر کافور میں یہ خاصہ ہوتا ہے کہ وہ زہریلے مواد کو دبا دیتا
ہے۔ اس لئے اسے کافور کہتے ہیں اسی طرح پر یہ کافوری شربت گناہ اور بدی کی زہر کو دبا دیتا ہے اور وہ
مواد ردیه جو اُٹھ کر انسان کی روح کو ہلاک کرتے ہیں ان کو اُٹھنے نہیں دیتا بلکہ بے اثر کر دیتا ہے۔ دوسرا
شربت زنجبیلی ہے جس کے ذریعہ سے انسان میں نیکیوں کے لیے ایک قوت اور طاقت آتی ہے اور پھر حرارت
پیدا ہوتی ہے۔ پس اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ تو اصل مقصد اور غرض ہے یہ گویا
زنجبیلی شربت ہے اور غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ کا فوری شربت ہے۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۵ء صفحه (۲)
قرآن شریف میں ایک جگہ ذکر کیا ہے کہ دو حالتیں ہوتی ہیں ایک حالت تو وہ ہوتی ہے کہ يَشْرَبُونَ مِنْ
كَأْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُوْرًا یعنی ایسا شربت پی لیتے ہیں جس کی ملونی کا فور ہو۔ اس سے یہ مطلب ہے کہ دنیا
کی محبت سے دل ٹھنڈا ہو جاتا ہے۔ کا فورٹھنڈی چیز ہے اور زہروں کو دبا لیتا ہے، ہیضہ اور وبائی امراض کے
لیے مفید ہے۔ پس پہلا مرحلہ تقویٰ کا وہ ہے جس کو استعارہ کے رنگ میں يَشْرَبُونَ مِنْ كَأْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا
گا فورا ۔ ایسے لوگ جو کا فوری شربت پی لیتے ہیں۔ ان کے دل ہر قسم کی خیانت ، ظلم ، ہر نوع کی بدی اور
برے قومی سے دل ٹھنڈے ہوتے ہیں ۔ اور یہ بات ان میں طبعاً اور فطرتاً پیدا ہوتی ہے نہ کہ تکلف
سے ۔ وہ ہر قسم کی بدیوں سے بیزار ہو جاتے ہیں ۔ یہ سچ ہے کہ یہ معمولی بات نہیں ۔ بد! بدیوں کا چھوڑ دینا
آسان نہیں ۔ انجیل کا اکثر حصہ اس سے پر ہے کہ برے کام نہ کرو۔ مگر یہ پہلا زینہ ہے تکمیل ایمان کا۔ اسی
پر قانع نہیں ہو جانا چاہیے۔ ہاں اگر انسان اس پر عمل کرے اور بدیوں کو چھوڑ دے تو دوسرے حصہ کے
لیے اللہ تعالیٰ آپ ہی مدد دیتا ہے۔ یہ بات انسان منہ سے تو کہہ سکتا ہے کہ میں بدیوں سے پر ہیز کرتا
ہوں ۔ لیکن جب مختلف قسم کے برے کام سامنے آتے ہیں ۔ تو بدن کانپ جاتا ہے۔
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۲۲ مورخہ ۲۴ جون ۱۹۰۶ ء صفحه ۳)
تقویٰ کیا ہے؟ ہر قسم کی بدی سے اپنے آپ کو بچانا۔ پس خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ابرار کے لیے پہلا انعام
شربت کا فوری ہے۔ اس شربت کے پینے سے دل برے کاموں سے ٹھنڈے ہو جاتے ہیں ۔ اس کے بعد
ان کے دلوں میں برائیوں اور بدیوں کے لیے تحریک اور جوش پیدا نہیں ہوتا۔ ایک شخص کے دل میں یہ خیال
تو آجاتا ہے کہ یہ کام اچھا نہیں یہاں تک کہ چور کے دل میں بھی یہ خیال آ ہی جاتا ہے مگر جذ بہ دل سے وہ
چوری بھی کر ہی لیتا ہے۔ لیکن جن لوگوں کو شربت کا فوری پلا دیا جاتا ہے ان کی یہ حالت ہو جاتی ہے کہ ان
کے دل میں بدی کی تحریک ہی پیدا نہیں ہوتی بلکہ دل برے کاموں سے بیزار اور متنفر ہو جاتا ہے۔ گناہ کی
تمام تحریکوں کے موارد با دیئے جاتے ہیں۔ یہ بات خدا تعالیٰ کے فضل کے سوا میسر نہیں آتی ۔ جب انسان دعا
اور عقد جمد اور عقد ہمت سے خدا تعالیٰ کے فضل کو تلاش کرتا ہے اور اپنے نفس کے جذبات پر غالب آنے کی سعی کرتا ہے
تو پھر یہ سب باتیں فضل الہی کو کھینچ لیتی ہیں اور اُسے کا فوری جام پلایا جاتا ہے ۔ جو لوگ اس قسم کی تبدیلی
کرتے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں زمرہ ابدال میں داخل فرماتا ہے۔ اور یہی تبدیلی ہے جو ابدال کی حقیقت کو ظاہر
کرتی ہے۔
تا
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۲۴ مورخه ۱۰ جولائی ۱۹۰۶ صفحه ۲)
انسان کا اتنا ہی کمال نہیں ہے کہ بدیاں چھوڑ دے کیونکہ اس میں اور بھی شریک ہیں یہاں تک کہ
حیوانات بھی بعض امور میں شریک ہو سکتے ہیں ۔ بلکہ انسان کامل نیک تب ہی ہوتا ہے کہ نہ صرف بدیوں کو
ترک کرے بلکہ اس کے ساتھ نیکیوں کو بھی کامل درجہ تک پہنچادے۔ پس جب ترک شر کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ
اُسے کا فوری شربت پلاتا ہے۔ جس سے یہ مراد ہے کہ وہ جوش اور تحریکیں جو بدی کے لیے پیدا ہوتی تھیں سرد
ہو جاتی ہیں اور بدی کے مواد دب جاتے ہیں۔ اس کے بعد اس کو دوسرا شر بت پلایا جا تا۔
اصطلاح میں شربت زنجبیلی ہے جیسا کہ فرمایا وَ يُسْقَوْنَ فِيهَا كَأْسًا كَانَ مِزَاجُهَا زَنْجَبِيلًا - زنجبيل مركب
ہے زنا اور جَبَل سے زَنَا الْجَبَل کے یہ معنے ہیں کہ ایسی حرارت اور گرمی پیدا ہو جاوے کہ پہاڑ پر چڑھ
جاوے۔ زنجبیل میں حرارت غریزی رکھی گئی ہے اور اس کے ساتھ انسان کی حرارت غریزی کو فائدہ پہنچتا
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ بڑے بڑے کام جو میری راہ میں کئے جاتے ہیں جیسے صحابہؓ نے نے کئے ۔ یہاں
تک کہ انہوں نے اپنی جانوں سے دریغ نہیں کیا ۔ خدا تعالیٰ کی راہ میں سر کٹوا دینا آسان امر نہیں ہے۔ جس
ہے۔
رض
کے بچے چھوٹے چھوٹے اور بیوی جوان ہو۔ جب تک کوئی خاص گرمی اس کی روح میں پیدا نہ ہو۔ کیوں کر
انہیں یتیم اور بیوہ چھوڑ کر سر کٹوالے۔ میں صحابہ سے بڑھ کر کوئی نمونہ پیش نہیں کر سکتا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کا نمونہ اعلیٰ درجہ کی قوت قدسی اور تزکیہ نفس کی طاقت کا ہے اور صحابہؓ کانمونہ اعلیٰ درجہ کی تبدیلی اور فرمانبرداری کا
ہے۔ پس ایسی طاقت اور یہ قوت اس زنجبیلی شربت کی تاثیر سے پیدا ہوتی ہے اور حقیقت میں کافوری شربت
کے بعد طاقت کو نشو و نما دینے کے لیے اس زنجبیلی شربت کی ضرورت بھی تھی ۔ اولیاء اور ابدال جو خدا تعالیٰ کی
راہ میں سرگرمی اور جوش دکھاتے ہیں۔ اس کی وجہ یہی ہوتی ہے کہ وہ زنجبیلی جام پیتے رہتے ہیں۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جب دعوی کیا تو غور کرو کہ کس قدر مخالفت کا بازار گرم تھا۔ ایک طرف
مشرک تھے۔ دوسری طرف عیسائی بے حد جوش دکھا رہے تھے جنہوں نے ایک عاجز انسان کو خدا بنا رکھا تھا
اور ایک طرف یہودی سیاہ دل تھے۔ یہ بھی اندر ہی اندر ریشہ دوانیاں کرتے اور مخالفوں کو اُکساتے اور
اُبھارتے تھے۔ غرض جس طرف دیکھو مخالف ہی مخالف نظر آتے تھے۔ قوم دشمن، پرائے دشمن، جدھر نظر
اُٹھاؤ دشمن ہی دشمن تھے۔ ایسی حالت اور صورت میں وہ زنجبیلی شربت ہی تھا جو آپ کو اپنے پیغام رسالت کی میں وہ
تبلیغ کے لیے آگے ہی آگے لے جاتا تھا۔ کسی قسم کی مخالفت کا ڈر آپ کو باقی نہ رہا تھا۔ اس راہ میں مرنا سہل
اور آسان معلوم ہوتا تھا چنانچہ صحابہؓ اگر موت کو اس راہ میں آسان اور آرام دہ چیز نہ سمجھ لیتے تو کیوں جانیں
دیتے۔ میں سچ کہتا ہوں کہ جب تک یہ شربت نہیں پیتا ایمان کا ٹھکانا نہیں۔
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۲۴ مورخه ۱۰ جولائی ۱۹۰۶ صفحه (۳)
قرآن شریف نے خوب مثال دی ہے اور وہ یہ کہ کوئی مومن کامل نہیں ہو سکتا جب تک وہ دو شربت نہ پی
لے۔ پہلا شربت گناہ کی محبت ٹھنڈی ہونے کا جس کا نام قرآن شریف نے شربت کا فوری رکھا ہے۔ اور
دوسرا شربت خدا کی محبت دل میں بھرنے کا جس کا نام قرآن شریف نے شربت زنجبیلی رکھا ہے۔
لیکچر سیالکوٹ ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲۳۵)
صرف ترک ذنوب ہی نیکی کی شرط نہیں بلکہ کسب خیر بھی اعلیٰ جزو ہے۔ کوئی انسان کامل نہیں ہو سکتا۔ جب
تک دونوں قسم کے شربت نہیں پی لیتا۔ سورۃ دہر میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ایک شربت کا فوری ہوتا ہے
اور دوسرا شربت زیگیلی ہوتا ۔ یہ مقربوں اور برگزیدہ لوگوں کو دونوں شربت پلائے جاتے ہیں۔ کا فوری شربت
کے پینے سے انسان کا دل ٹھنڈا ہو جاتا ہے اور گناہ کے قومی ٹھنڈے پڑ جاتے ہیں ۔ کافور میں گندے مواد
کے دبانے کی تاثیر ہے۔ پس وہ لوگ جن کو شربت کا فوری پلایا جاتا ہے ۔ ان کے گناہ والے قومی بالکل دب
ہی جاتے ہیں اور پھر ان سے گناہ کا ارتکاب ہوتا ہی نہیں اور ایک قسم کی سکینت جس کو شانتی کہتے ہیں میسر
آجاتی ہے اور ایک نور پانی کی طرح اترتا ہے جو ان کے سینے میں سارے گندوں کو دھو ڈالتا ہے ۔ اور سفلی
زندگی کے تمام تعلقات ان سے الگ کر دیئے جاتے ہیں ۔ اور گناہ کی آگ کی بھڑک ہمیشہ کے واسطے ٹھنڈی
پڑ جاتی ہے، مگر یاد رکھو صرف یہی امریکی اور خوبی نہیں ہے ۔۔۔ ترک ذنوب کو اللہ تعالیٰ نے شربت کا فوری
کی ملونی سے تشبیہ دی ہے۔
اس کے بعد دوسرا مرحلہ یہ ہے کہ انسان کو شربت زنجبیلی پلا یا جاوے ۔ زنجبیل سونٹھ کو کہتے ہیں ۔ زنجبیل
مرکب ہے لفظ زنا اور جبال سے زنجبیل کی تاثیر ہے کہ حرارت غریزی کو بڑھاتی ہے۔ اور لغوی معنے اس کے ہیں
پہاڑ پر چڑھنا۔ اس میں جو نکتہ رکھا گیا ہے ۔ وہ یہ ہے کہ جس طرح پہاڑ پر چڑھنا مشکل کام ہے اور وہ اس
مقوی چیز کے استعمال سے آسان ہو جاتا ہے اس طرح روحانی نیکی کے پہاڑ پر چڑھنا بھی سخت دشوار ہے۔
وہ روحانی شربت زنجبیل سے آسان ہو جاتا ہے۔ خالص اعمال محض اللہ اخلاص اور ثواب کے ماتحت بجالانا
بھی ایک پہاڑ ہے اور سخت دشوار گزار گھائی سے مشابہ ہے۔ ہر ایک پاؤں کا یہ کام نہیں کہ وہاں پہنچ سکے۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۲ مورخه ۱۰ رمئی ۱۹۰۸ ء صفحه ۳)
مسلمان کو مرتے وقت کافور کا استعمال کرنا سنت ہے۔ یہ اس لئے کہ کافور ایسی چیز ہے جو وبائی کیڑوں کو
مارتی اور سمیت کو دور کرتی ہے۔ انسان کے لئے ٹھنڈک پہنچاتی ہے۔ بہت سی عفونتی بیماریوں کو روکتی ہے اس
لئے قرآن میں حکم ہے کہ مومنوں کو کا فوری شربت پلا یا جاوے گا اور آج کل کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا ہے
کہ کا فور جیسا ہیضہ کے لئے مفید ہے۔ ویسا ہی طاعون کے لئے مفید ہے میں اپنی جماعت کو بتلاتا ہوں کہ یہ
بہت مفید چیز ہے اور میرا اعتقاد ہے کیونکہ قرآن کریم نے بتلایا ہے کہ یہ جلن کو روکتا ہے اور اس کو سکینت اور
تفریح دیتا ہے۔
الانذار صفحه (۸)
نیک لوگ وہ جام پیئیں گے جس میں کافور کی آمیزش ہے یعنی ان کے دل وہ شراب پی کر غیر کی محبت
سے بکلی ٹھنڈے ہو جاویں گے۔ وہ کافوری شراب ایک چشمہ ہے جس کو اسی دنیا میں خدا کے بندے پینا
شروع کرتے ہیں ۔ وہ اس چشمہ کو ایسا رواں کر دیتے ہیں کہ نہایت آسانی سے بہنے لگتا ہے اور وسیع اور
فراخ نہریں ہو جاتی ہیں ۔ یعنی ریاضات عشقیہ سے سب روکیں ان کی دور ہو جاتی ہیں اور نشیب وفراز
بریت
وسعت تامہ پیدا ہو جاتی ہے۔
بشریت کا صاف اور ہموار ہو جاتا ہے اور جناب الہی کی طرف انقطاع کلی میسر آ کر معارف الہیہ میں
سرمه چشم آریه، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۱۵۶)
بہشت کے انعامات کے متعلق نیک لوگوں کی تعریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے يُفَجِّرُونَهَا تَفْجِيرًا یعنی
اس جگہ نہریں نکال رہے ہیں ۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۱ امورخه ۲۴ مارچ ۱۹۰۲ء صفحه ۳)
حقیقی نیکی کرنے والوں کی یہ خصلت ہے کہ وہ محض خدا کی محبت کے لئے وہ کھانے جو آپ پسند کرتے
ہیں مسکینوں اور یتیموں اور قیدیوں کو کھلاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم تم پر کوئی احسان نہیں کرتے بلکہ یہ کام
صرف اس بات کے لئے کرتے ہیں کہ خدا ہم سے راضی ہو اور اس کے منہ کے لئے یہ خدمت ہے۔ ہم تم
سے نہ تو کوئی بدلہ چاہتے ہیں اور نہ یہ چاہتے ہیں کہ تم ہمارا شکر کرتے پھرو۔ یہ اشارہ اس بات کی طرف ہے
کہ ایصال خیر کی تیسری قسم جو محض ہمدردی کے جوش سے ہے وہ طریق بجالاتے ہیں۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۵۷)
طعام کہتے ہی پسندیدہ طعام کو ہیں ۔ سڑا ہوا باسی طعام نہیں کہلاتا ۔ الغرض اس رکابی میں سے جس میں
ابھی تازہ کھانا لذیذ اور پسندیدہ رکھا ہوا ہے اور کھانا شروع نہیں کیا ۔ فقیر کی صدا پر نکال کر دے تو یہ تو نیکی
ہے۔ بریکار اور نکمی چیزوں کے خرچ سے کوئی آدمی نیکی کرنے کا دعوی نہیں کر سکتا۔ نیکی کا دروازہ تنگ ہے۔ پس
یہ امر ذہن نشین کر لوک ٹنکی چیزوں کے خرچ کرنے سے کوئی اس میں داخل نہیں ہوسکتا۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۷۹)
اخلاق کی درستی کے ساتھ اپنے مقدور کے موافق صدقات کا دینا بھی اختیار کرو يُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَى
حُبِّهِ مِسْكِينَا وَ يَتِيمَا وَ أَسِيرًا الخ یعنی خدا کی رضا کے لئے مسکینوں اور یتیموں اور اسیروں کو کھانا دیتے ہیں
اور کہتے ہیں کہ خاص اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے ہم دیتے ہیں اور اس دن سے ڈرتے ہیں جو نہایت ہی
ہولناک ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۷ مورخہ ۲۴ جولائی ۱۹۰۱ صفحہ ۲)
مومن وہ ہیں جو خدا کی محبت سے مسکینوں اور یتیموں اور اسیروں کو کھانا کھلاتے ہیں اور انہیں کہتے ہیں کہ
ہم محض خدا کی محبت اور اس کے منہ کے لئے تمہیں دیتے ہیں ہم تم سے کوئی بدلہ نہیں چاہتے اور نہ شکر گزاری
چاہتے ہیں ۔
( سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب، روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۳۶۸)
کامل راست باز جب غریبوں اور یتیموں اور اسیروں کو کھانا دیتے ہیں تو محض خدا کی محبت سے دیتے ہیں
نہ کسی اور غرض سے دیتے ہیں اور وہ انہیں مخاطب کر کے کہتے ہیں کہ یہ خدمت خاص خدا کے لئے ہے اس کا
ہم کوئی بدلہ نہیں چاہتے اور نہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہمارا شکر کرو۔ (لیکچر لاہور، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۱۵۶)
املاک و اسباب کا خیال کرنا کہ اس کا وارث کوئی ہو یہ شرکا کے قبضہ میں نہ چلے جاویں فضول اور دیوانگی
ہے ایسے خیالات کے ساتھ دین جمع نہیں ہو سکتا ہاں یہ منع نہیں بلکہ جائز ہے کہ اس لحاظ سے اولاد اور دوسرے
متعلقین کی خبر گیری کرے کہ وہ اس کے زیر دست ہیں تو پھر یہ بھی ثواب اور عبادت ہی ہوگی اور خدا تعالیٰ
کے حکم کے نیچے ہو گا جیسے فرمایا ہے وَيُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَى حُبّهِ مِسْكِينَا وَ يَتِيمَا وَ اَسِيرًا اس آیت میں
مسکین سے مراد والدین بھی ہیں کیونکہ وہ بوڑھے اور ضعیف ہو کر بے دست و پا ہو جاتے ہیں اور محنت مزدوری
کر کے اپنا پیٹ پالنے کے قابل نہیں رہتے اس وقت ان کی خدمت ایک مسکین کی خدمت کے رنگ میں
ہوتی ہے اور اسی طرح اولاد جو کمزور ہوتی ہے اور کچھ نہیں کر سکتی اگر یہ اس کی تربیت اور پرورش کے سامان نہ
کرے تو وہ گویا یتیم ہی ہے پس ان کی خبر گیری اور پرورش کا تہیہ اس اصول پر کرے تو ثواب ہوگا۔
اور بیوی اسیر کی طرح ہے اگر یہ عَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ پر عمل نہ کرے تو وہ ایسا قیدی ہے جس کی کوئی
خبر لینے والا نہیں ہے ۔ غرض ان سب کی غور و پرداخت میں اپنے آپ کو بالکل الگ سمجھے اور ان کی پرورش
محض رحم کے لحاظ سے کرے نہ کہ جانشین بنانے کے واسطے بلکہ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا کا لحاظ ہو۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۸ مورخه ۱۰ / مارچ ۱۹۰۴ ء صفحه ۶ )
تم جو میرے ساتھ تعلق رکھتے ہو یا درکھو کہ تم ہر شخص سے خواہ وہ کسی مذہب کا ہو ہمدردی کرو اور بلاتمیز ہر
ایک سے نیکی کرو کیونکہ یہی قرآن شریف کی تعلیم ہے وَيُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَى حُبِّهِ مِسْكِينَا وَ يَتِيمًا
اسیرا وہ اسیر اور قیدی جو آتے تھے اکثر کفار ہی ہوتے تھے۔ اب دیکھ لو کہ اسلام کی ہمدردی کی انتہا کیا