سورة المُرسَلات
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة المرسلت
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
وَ الْمُرْسَلَتِ عُرُفَاهُ فَالْعَصِفْتِ عَصْفَاهُ وَ النَّشِرَتِ نَشْرًا
فَالْفُرِقْتِ فَرُقَاهُ فَالْمُلْقِيتِ ذِكْرًا عُدْرًا أَوْ نُذُرًا
قسم ہے ان ہواؤں کی اور ان فرشتوں کی جو نرمی سے چھوڑے گئے ہیں اور قسم ہے اُن ہواؤں کی اور ان
فرشتوں کی جو زور اور شدت کے ساتھ چلتے ہیں اور قسم ہے ان ہواؤں کی جو بادلوں کو اُٹھاتی ہیں اور ان
فرشتوں کی جو ان بادلوں پر مؤکل ہیں اور قسم ہے ان ہواؤں کی جو ہر یک چیز کو جو معرض ذکر میں آجائے
کانوں تک پہنچاتی ہیں اور قسم ہے ان فرشتوں کی جو الہی کلام کو دلوں تک پہنچاتے ہیں۔
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۳۶ ، ۱۳۷ حاشیه )
اس آیت قرآن کریم میں اس زمانہ اور طاعون کے متعلق پیشگوئی ہے وَالْمُرْسَلَتِ عُرُفًا فَالْعَصِفْتِ
عَصْفًا وَالنُّشِرْتِ نَشْرًا - فَالْفَرِقْتِ فَرْقًا - فَالْمُلْقِيتِ ذِكْرًا عُذرًا أَوْ نُذُرًا ۔ قسم ہے ان
ہواؤں کی جو آہستہ چلتی ہیں۔ یعنی پہلا وقت ایسا ہو گا کہ کوئی کوئی واقعہ طاعون کا ہو جایا کرے۔ پھر وہ زور پکڑے
اور تیز ہو جاوے۔ پھر وہ ایسی ہو کہ لوگوں کو پرا گندہ کر دے۔ اور پریشان خاطر کر دے۔ پھر ایسے واقعات ہوں کہ
مومن اور کافر کے درمیان فرق اور تمیز کر دیں۔ اس وقت لوگوں کو سمجھ آجائے گی کہ حق کس امر میں ہے۔ آیا اس
امام کی اطاعت میں یا اس کی مخالفت میں ۔ یہ سمجھ میں آنا بعض کے لیے صرف حجت کا موجب ہوگا ۔ (عذرا)
یعنی مرتے مرتے اُن کا دل اقرار کر جائے گا کہ ہم غلطی پر تھے اور بعض کے لیے (نذرا) یعنی ڈرانے کا
موجب ہوگا کہ وہ تو بہ کر کے بدیوں سے باز آئیں ۔ (الحکم جلد ۶ نمبر ۱۵ مورخه ۲۴ اپریل ۱۹۰۲ صفحه ۹)
وَ إِذَا الْجِبَالُ نُسِفَتْ ۔
اور جس وقت پہاڑ اُڑائے جائیں گے اور ان میں سڑکیں پیاروں اور سواروں کے چلنے کی یاریل کے
چلنے کے لئے بنائی جائیں گی۔
( شہادت القرآن، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۱۸)
وَقَدْ ظَهَرَ اكْثَرُ عَلَامَاتِهَا وَ ذَكَرَهَا بہت سے اس زمانہ کے علامات قرآن شریف
الْقُرْآنُ ذِكْرًا ۔۔۔۔۔ وَإِنَّ الْجِبَالَ نُسِفَتْ اَكْثَرُهَا میں مرقوم ہیں ۔۔۔۔ اور پہاڑ اپنی جگہ سے ہل گئے کہ
فَمَا تَرَوْنَ فِيهَا عِوَجًا وَلَا أَمْتًا
(خطبہ الہامیہ، روحانی خزائن جلد ۱۶ صفحه ۱۲۱، ۱۲۲)
وَإِذَا الرُّسُلُ أُقِّتَتْ
کوئی اونچائی نچائی باقی نہ رہی ۔ ( ترجمہ اصل کتاب سے )
اور جب رسول وقت مقرر پر لائے جائیں گے یہ اشارہ در حقیقت مسیح موعود کے آنے کی طرف ہے اور
اس بات کا بیان مقصود ہے کہ وہ عین وقت پر آئے گا اور یادر ہے کہ کلام اللہ میں رسل کا لفظ واحد پر بھی اطلاق
پاتا ہے اور غیر رسول پر بھی اطلاق پاتا ہے اور یہ میں کئی دفعہ بیان کر چکا ہوں کہ اکثر قرآن کریم کی آیات کئی
وجوہ کی جامع ہیں جیسا کہ یہ احادیث سے ثابت ہے کہ قرآن کے لئے ظہر بھی ہے اور بطن بھی ۔ پس اگر رسول
قیامت کے میدان میں بھی شہادت کے لئے جمع ہوں تو آمَنَّا وَصَدَّ قُنا لیکن اس مقام میں جو آخری زمانہ کی
ابتر علامات بیان فرما کر پھر ا خیر پر یہ بھی فرمادیا کہ اس وقت رسول وقت مقرر پر لائے جائیں گے۔ تو قرآئن بینہ
صاف طور پر شہادت دے رہے ہیں کہ اس ظلمت کے کمال کے بعد خدا تعالیٰ کسی اپنے مرسل کو بھیجے گا۔ تا
مختلف قوموں کا فیصلہ ہو اور چونکہ قرآن شریف سے ثابت ہو چکا ہے کہ وہ ظلمت عیسائیوں کی طرف سے ہوگی
تو ایسا مامور من اللہ بلا شبہ انھیں کی دعوت کے لئے اور اُنھیں کے فیصلہ کے لئے آئے گا۔ پس اسی مناسبت
سے اس کا نام عیسی رکھا گیا ہے۔ کیونکہ وہ عیسائیوں کے لئے ایسا ہی بھیجا گیا جیسا کہ حضرت عیسی علیہ السلام
اُن کے لئے بھیجے گئے تھے اور آیت وَ إِذَا الرُّسُلُ أُقتَتُ میں الف لام عہد خارجی پر دلالت کرتا ہے یعنی وہ
مجدد جس کا بھیجنا بزبان رسول کریم معہود ہو چکا ہے وہ اُس عیسائی تاریکی کے وقت میں بھیجا جائے گا۔
شہادت القرآن ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۱۹، ۳۲۰)
وہ آخری زمانہ جس سے رسولوں کے عدد کی تعیین ہو جائے گی یعنی آخری خلیفہ کے ظہور سے قضاء وقدر کا
اندازہ جو مرسلین کی تعداد کی نسبت مخفی تھا ظہور میں آجائے گا ۔ یہ آیت بھی اس بات پر نص صریح ہے کہ
مسیح موعود اسی اُمت میں سے ہوگا کیونکہ اگر بھلا مسیح ہی دوبارہ آجائے تو وہ افادہ تعیین عدد نہیں کر سکتا کیونکہ وہ
تو بنی اسرائیل کے نبیوں میں سے ایک رسول ہے جو فوت ہو چکا ہے اور اس جگہ خلفائے سلسلہ محمد یہ کی تعیین
مطلوب ہے اور اگر یہ سوال ہو کہ اقتت کے یہ معنے یعنی معین کرنا اس عدد کا جو ارادہ کیا گیا ہے کہاں سے
معلوم ہوا ؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ کتب لغت لسان العرب وغیرہ میں لکھا ہے کہ قَدْ يَجِيعُ التَّوْقِيتُ
بِمَعْنَى تَبْدِيْنِ الْحَدِ وَالْعَدَدِ وَالْمِقْدَارِ كَمَا جَاءَ فِي حَدِيثِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لَمْ يَقِتُ
رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْخَمْرِ حَدًّا أَتَى لَمْ يُقَدِرُ وَلَمْ يَحُدَّهُ بِعَدَدٍ فَخَصُوص یعنی لفظ
توقیت جس سے اقتت نکلا ہے کبھی حد اور شمار اور مقدار کے بیان کرنے کے لئے آتا ہے جیسا کہ حدیث
ابن عباس رضی اللہ عنہ میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خمر کی کچھ توقیت نہیں کی۔ یعنی خمر کی حد کی کوئی
تعداد اور مقدار بیان نہیں کی اور تعیین عدد بیان نہیں فرمائی۔ پس یہی معنے آیت وَ إِذَا الرُّسُلُ أُقتَتْ کے ہیں
جن کو خدا تعالیٰ نے میرے پر ظاہر فرمایا اور یہ آیت اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ رسولوں کی آخری میزان
ظاہر کرنے والا مسیح موعود ہے اور یہ صاف بات ہے کہ جب ایک سلسلہ کا آخر ظاہر ہو جاتا ہے تو عند العقل اس
سلسلہ کی پیمائش ہو جاتی ہے اور جب تک کوئی خط ممتد کسی نقطہ پر ختم نہ ہوا ایسے خط کی پیمائش ہونا غیر ممکن ہے
کیونکہ اس کی دوسری طرف غیر معلوم اور غیر معین ہے۔ پس اس آیت کریمہ کے یہ معنے ہیں کہ مسیح موعود کے
ظہور سے دونوں طرف سلسلہ خلافت محمد یہ کے معین اور مشخص ہو جائیں گے گویا یوں فرماتا ہے وَإِذَا
الْخُلَفَاءُ بُيِّنَ تَعْدَادُهُمْ وَحُدِدَ عَدَدُهُمْ بِخَلِيفَةٍ هُوَ أَخَرُ الْخُلَفَاءِ الَّذِي هُوَ الْمَسِيحُ الْمَوْعُودُ
فَإِنَّ أَخَرَ كُلَّ شَيْءٍ يُعَيِّنُ مِقْدَارَ ذَالِكَ الشَّيْءِ وَتَعْدَادَهُ فَهَذَا هُوَ مَعْنَى وَإِذَا الرُّسُلُ أُقِّتَتُ -
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۲۲۴، ۲۲۵)
اَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ كِفَاتَا أَحْيَاء وَ أَمْوَاتًا
جسم عنصری کے لئے خود اللہ تعالی منع فرماتا ہے کہ وہ آسمان پر جاوے جیسا کہ وہ فرماتا ہے اَلَمْ نَجْعَلِ
الْأَرْضَ كِفَاتًا أَحْيَاء وَ اَمْوَاتًا ۔ ترجمہ یعنی کیا ہم نے زمین کو ایسے طور سے نہیں بنایا کہ وہ انسانوں کے
اجسام کو زندہ اور مردہ ہونے کی حالت میں اپنی طرف کھینچ رہی ہے کسی جسم کو نہیں چھوڑتی تی کہ وہ آسمان
پر جاوے۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۴۰۰)
آسمان سے نازل ہونا خود غیر معقول اور خلاف نص قرآن ہے ۔۔۔۔۔۔ کیا خدا تعالیٰ کو حضرت عیسیٰ کو آسمان
پر چڑھانے کے وقت وہ وعدہ یاد نہ رہا کہ اَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ كِفَاتًا أَحْيَاء وَ أَمْوَاتًا -
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۴۷)
کیا ہم نے زمین کو ایسے طور سے پیدا نہیں کیا جو اپنے تمام باشندوں کو اپنی طرف کھینچ رہی ہے خواہ وہ
زندوں میں سے ہوں اور خواہ مردوں میں سے ہوں اور یہ بھی خدا کا وعدہ ہے۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۲۸)
( مخالفین۔ ناقل ) قرآن شریف پیش کرتے ہیں کہ اس میں آسمان پر اٹھایا جانا لکھا ہے حالانکہ قرآن شریف
تو بڑے زور سے اس کی وفات ثابت کرتا ہے فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ اَنْتَ الرَّقِيبَ اور قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ
الرُّسُلُ اور اَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ كِفَاتًا وغیرہ بہت سی آیات سے وفات ثابت ہوتی ہے۔
البدر جلد ۳ نمبر ۱۵ مورخه ۱۶ را پریل ۱۹۰۴ ء صفحه (۴)
انسان کے دو جسم ہیں ایک زمینی اور دوسرا آسمانی جسم ہے۔ زمینی جسم کے متعلق قرآن شریف میں آیا
ہے اَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ كِفَاتا پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا معراج جس جسم کے ساتھ ہوا وہ آسمانی جسم
الحکم جلد ۹ نمبر ۲۹ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۵ء صفحه ۵)
تھا۔
خدا نے وعدہ کیا ہوا تھا الَم نَجْعَلِ الْأَرْضَ كِفَاتًا - أَحْيَاء وَ اَمْوَاتًا ۔ جس کا یہ مطلب ہے کہ ہم نے
زمین کو زندوں اور مردوں کے سمیٹنے کے لئے کافی بنایا ہے اور اس میں ایک کشش ہے جس کی وجہ سے زمین
والے کسی اور جگہ زندگی بسر کر ہی نہیں سکتے ۔ اب اگر بشر آسمان پر گیا ہوا مان لیا جاوے تو نعوذ باللہ ماننا پڑے
گا کہ خدا تعالیٰ نے اپنا وعدہ توڑ دیا۔
الحکم جلدا انمبر ۴۱ مورخہ ۱۷ رنومبر ۱۹۰۷ ء صفحه ۳)
انْطَلِقُوا إِلى مَا كُنْتُم بِهِ تُكَذِّبُونَ انْطَلِقُوا إِلَى ظِلَّ ذِي ثَلْثِ شُعَبِ لا لا
ظَلِيلٍ وَلَا يُغْنِي مِنَ اللَّهَبِ ۔
اس جگہ یا د رکھنا چاہئے کہ خدا تعالیٰ اپنی طرف سے بندہ پر کوئی مصیبت نہیں ڈالتا بلکہ وہ انسان کے
اپنے ہی برے کام اس کے آگے رکھ دیتا ہے۔ پھر اسی اپنی سنت کے اظہار میں خدائے تعالیٰ ایک اور جگہ
فرماتا ہے انْطَلِقُوا إِلى ظِلَّ ذِي ثَلْثِ شُعَبِ لا ظَلِيلٍ وَلَا يُغْنِي مِنَ اللَّهَبِ ۔ یعنی اے بدکارو!
گھرا ہو! سہ گوشہ سایہ کی طرف چلو جس کی تین شاخیں ہیں ۔ جو سایہ کا کام نہیں دے سکتیں اور نہ گرمی سے بچا
سکتی ہیں ۔
اس آیت میں تین شاخوں سے مراد قوت سبھی اور بہیمی اور وہمی ہے۔ جو لوگ ان تینوں قوتوں کو اخلاقی
رنگ میں نہیں لاتے اور ان کی تعدیل نہیں کرتے۔ ان کی یہ قوتیں قیامت میں اس طرح پر نمودار کی جائیں
گی کہ گویا تین شاخیں بغیر پتوں کے کھڑی ہیں اور گرمی سے بچا نہیں سکتیں۔ اور وہ گرمی سے جلیں گے۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۴۱۰)