سورة النَّازعَات
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
سورة النزعت
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة النزعت
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
فَالْمُدَبِرَاتِ أَمْرًان
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
خدا تعالیٰ نے آیت فَالْمُدَبِرَاتِ اَمْرًا میں فرشتوں اور ستاروں کو ایک ہی جگہ جمع کر دیا ہے۔ یعنی اس
آیت میں کواکب سبع کو ظاہری طور پر مُدَبِّر مَا فِي الْأَرْضِ ٹھہرایا ہے۔ اور ملا یک کو باطنی طور پر ان
چیزوں کا مد بر قرار دیا ہے۔ چنانچہ تفسیر فتح البیان میں معاذ بن جبل اور قشیری سے یہ دونوں روایتیں موجود
ہیں اور ابن کثیر نے حسن سے یہ روایت ملا یک کی نسبت کی ہے کہ تُدبَّرُ الْأَمْرَ مِنَ السَّمَاءِ یعنی آسمان
سے زمین تک جس قدر امور کی تدبیر ہوتی ہے وہ سب ملا یک کے ذریعہ سے ہوتی ہے اور ابن کثیر لکھتا ہے کہ
یہ متفق علیہ قول ہے کہ مد برات امر ملا یک ہیں ۔
و
اور ابن جریر نے بھی آیات فَالْمُدَبِرَاتِ اَمْرًا کے نیچے یہ شرح کی ہے کہ اس سے مراد ملا یک ہیں جو
مدبر عالم ہیں یعنی گو بظاہر نجوم اور شمس و قمر و عناصر وغیرہ اپنے اپنے کام میں مشغول ہیں مگر در حقیقت مدبر
ملا یک ہی ہیں ۔
اب جبکہ خدا تعالیٰ کے قانونِ قدرت کے رو سے یہ بات نہایت صفائی سے ثابت ہوگئی کہ نظام روحانی
کے لئے بھی نظام ظاہری کی طرح مؤثرات خارجیہ ہیں جن کا نام کلام الہی میں ملائکہ رکھا ہے تو اس بات کا
سورة النزعت
ثابت کرنا باقی رہا کہ نظام ظاہری میں بھی جو کچھ ہو رہا ہے ان تمام افعال اور تغیرات کا بھی انجام اور انصرام
بغیر فرشتوں کی شمولیت کے نہیں ہوتا ۔ سو منقولی طور پر تو اس کا ثبوت ظاہر ہے کیونکہ خدا تعالیٰ نے فرشتوں کا
نام مدبرات اور مقسمات امر رکھا ہے اور ہر یک عرض اور جوہر کے حدوث اور قیام کا وہی موجب
ہیں یہاں تک کہ خدا تعالیٰ کے عرش کو بھی وہی اُٹھائے ہوئے ہیں۔
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۳۷، ۱۳۸ حاشیه )
فَإِنَّ لِكُلِّ صِفَةٍ مَلَكٌ مُوَكَّلْ قَدْ خُلِقَ اللہ تعالیٰ کی ہر صفت کے لئے ایک فرشتہ مقرر ہے
لِتَوْزِيعِ تِلْكَ الصَّفَةِ عَلَى وَجْهِ التَّدْبِيرِ جو بڑے منظم طریق سے اس صفت کی برکات کو تقسیم
وَوَضْعِهَا فِي مَحَلِّهَا وَإِلَيْهِ إِشَارَةٌ فِي قَوْلِهِ کرنے اور اسے برمحل رکھنے کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔
تَعَالَى فَالْمُدَبِّرَاتِ أَمْرًا -
اسی کی طرف اللہ تعالیٰ کے کلام فَالْمُدَبِرَاتِ اَمْرًا
(کرامات الصادقین ، روحانی خزائن جلد ۷ صفحہ ۱۳۰) میں اشارہ ہے۔ (ترجمہ از مرتب)
أَعْلَمُ مِن رَّبِّي أَنَّ الْمَلَائِكَةَ مُدَبَّرَاتٌ میں نے اپنے رب سے یہ علم پایا ہے کہ فرشتے سورج
لِلشَّمْسِ وَالْقَمَرِ وَالنُّجُومِ وَكُلّ مَا فِي ، چاند، ستاروں اور آسمان وزمین کی ہر چیز کا انتظام کرنے
السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ، وَقَدْ قَالَ اللهُ تَعَالَى اِن والے ہیں۔ چنانچہ اللہ تعالی فرماتا ہے اِن كُل نَفْسٍ لَمَّا
كُلُّ نَفْسٍ لَمَّا عَلَيْهَا حَافِظُ، وَقَالَ عَلَيْهَا حَافظ - اس طرح فرمایا فَالْمُدَ بِرَتِ امْرًا ۔ اور اسی
فَالْمُدَبِّرَاتِ أَمْرًا وَمِثْلَ تِلْكَ الْآيَاتِ مضمون کی بہت سی آیات قرآن کریم میں ہیں۔ پس
كَثِيرٌ فِي الْقُرْآنِ، فَطُوبِي لِلْمُتَدَبِرِينَ مبارک ہیں وہ جو تدبر کرتے ہیں ۔ ( ترجمہ از مرتب )
(حمامة البشرى ، روحانی خزائن جلدے صفحہ ۲۹۶)
ہماری شریعت میں طلب اسباب حرام نہیں ہے ان پر بھروسہ اور تو کل ضرور حرام ہے اس لئے کوشش کو
ہاتھ سے نہ چھوڑ نا چاہیے۔ خدا تعالیٰ قرآن شریف میں قسم کھاتا ہے فَالْمُدَ بِرَاتِ أَمْرًا۔ ماسوا اس کے خدا پر
توکل اور دعا کرنے سے برکت حاصل ہوتی ہے۔ (البدر جلد ۲ نمبر ۴۸ مورخه ۲۴ دسمبر ۱۹۰۳ء صفحه ۳۸۴)
دعا کے ساتھ تدابیر کو نہ چھوڑے کیونکہ اللہ تعالیٰ تدبیر کو بھی پسند کرتا ہے اور اسی لئے فَالْمُدَبِرَاتِ اَمْرًا
کہہ کر قرآن شریف میں قسم بھی کھائی ہے۔ جب وہ اس مرحلہ کو طے کرنے کے لئے دعا بھی کرے گا اور تدبیر
سے بھی اس طرح کام لے گا کہ جو مجلس اور صحبت اور تعلقات اس کو حارج ہیں ان سب کو ترک کر دے گا اور
ل الطارق : ۵
سورة النزعت
رسم عادت اور بناوٹ سے الگ ہو کر دعا میں مصروف ہوگا تو ایک دن قبولیت کے آثار مشاہدہ کرلے گا۔
البدر جلد ۳ نمبر ۲۴ مورخه ۸ استمبر ۱۹۰۴ء صفحه ۵)
لوگ جو روپیہ بھیجتے ہیں لنگر خانہ کے لئے یا مدرسہ کے لئے اس میں اگر بے جا خرچ ہوں تو گناہ کا نشانہ
و
ہوگا۔ اللہ تعالیٰ نے تدبیر کرنے والوں کی قسم کھائی ہے فَالْمُدَبِرَاتِ اَمْرًا ۔ میں تو ایسے آدمیوں کی ضرورت
سمجھتا ہوں جو دین کی خدمت کریں۔
الحکم جلد ۱۳ نمبر ۱ مورخہ ۷ رجنوری ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲)
يَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُ ، تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُ ۔
اپنی تائید میں آسمانی نشانات کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں )
نواں نشان زلزلوں کا متواتر آنا اور سخت ہونا ہے جیسا کہ آیت يَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُ - تَتْبَعُهَا
الرَّادِفَةُ سے ظاہر ہے۔ سو غیر معمولی زلزلے دنیا میں آرہے ہیں ۔
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۰۶)
اس دن زمین ایک سخت اضطرابی حرکت کرے گی اور زمین میں ایک سخت اور شدید اضطراب پیدا ہو گا
اور اس کے بعد ایک اور اضطراب زمین میں پیدا ہوگا جو پہلے کے بعد ظہور میں آئے گا ۔ ان آیتوں کے ظاہر
الفاظ میں زلزلہ کا کوئی ذکر نہیں کیونکہ لغت میں رجفان اضطراب شدید کو کہتے ہیں چنانچہ بولا جاتا ہے رَجَفَ
الشَّيْءُ یعنی اِضْطَرَبَ اضْطِرَابًا شَدِيدًا مگر چونکہ زمین کا اضطراب اکثر کر کے زلزلہ سے ہی ہوتا ہے اس
لئے ہم نے اس جگہ ظن غالب کے طور پر زلزلہ کے معنی کئے ہیں ورنہ ممکن ہے کہ یہ اضطراب کسی اور حادثہ کی
وجہ سے ہو زلزلہ کی وجہ سے نہ ہو یا اس اضطراب سے کوئی اور آفت مراد ہو۔
( براہین احمدیہ روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۲۵۷،۲۵۶)
حصہ م،
اس دن زمین سخت حرکت اضطرابی کرے گی اور اس کے بعد ایک اور حرکت اضطرابی ہوگی یعنی قیامت
کے نزدیک دو سخت زلزلے آئیں گے ۔ پہلے کے بعد دوسرا زلزلہ آئے گا۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۱ ۲ صفحه ۲۶۰ حاشیه )
قرآن شریف میں اس نشانِ زلزلے کی نسبت ایک صاف پیشگوئی سورۃ النازعات میں درج ہے
جہاں اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کی قسم کھا کر جو ایسے امور کے انتظام کے واسطے مامور ہوتے ہیں فرمایا ہے کہ
يَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُ - تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُ - کیا معنے ۔ اس وقت زمین کا نپنے لگے گی اور ایسی کانپے گی کہ
سورة النزعت
گویا اس کا نام را جفہ رکھ دیا جائے گا یعنی متواتر زلزلے آتے رہیں گے اور اس کے بعد پھر ایک اور بڑا زلزلہ
آئے گا۔ اس میں آئندہ زلزلے کے واسطے ایک پیشگوئی ہے اور جو زلزلہ ہو چکا ہے اس کی بھی پیشگوئی درج
ہے۔ یہ قرآن شریف کی صداقت کا ایک بڑا بھاری نشان ہے ۔ ( مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحہ ۶۳۷ حاشیہ )
فَأَمَّا مَنْ طَغَى وَاثَرَ الْحَيُوةَ الدُّنْيَا فَإِنَّ الْجَحِيمَ هِيَ الْمَأْوَى وَ أَمَّا
مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ وَنَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوَى فَإِنَّ الْجَنَّةَ هِيَ الْمَأْوَى ۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ عمل والے کو میں کس طرح جزاء دوں گا فَأَمَّا مَنْ طَغَى - وَاثَرَ الْحَيُوةَ الدُّنْيَا -
فَإِنَّ الْجَحِيمَ هِيَ الْمَاوی ۔ جو شخص میرے حکموں کو نہیں مانے گا میں اس کو بہت بری طرح سے جہنم میں
ڈالوں گا اور ایسا ہوگا کہ آخر جہنم تمہاری جگہ ہوگی ۔ وَ أَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ وَنَهَى النَّفْسَ عَنِ
الْهَوَى فَإِنَّ الْجَنَّةَ هِيَ الْمَاوی اور جو شخص میری عدالت کے تخت کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈرے گا اور
خیال رکھے گا تو خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں اس کا ٹھکانہ جنت میں کروں گا۔
البدر جلد ۲ نمبر ۲۷ مورخہ ۲۴ جولائی ۱۹۰۳ ء صفحہ ۲۱۰ ، ۲۱۱)
وَ أَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ وَنَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوَى فَإِنَّ الْجَنَّةَ هِيَ الْمَاوى ۔ یعنی جو شخص اپنے
پروردگار سے ڈر کر تزکیہ نفس کرے اور ماسوائے اللہ سے منہ پھیر کر خدائے تعالیٰ کی طرف رجوع لے آئے
تو وہ جنت میں ہے اور جنت اس کی جگہ ہے یعنی خود ایک روحانی جنت باعث قوت ایمانی و حالت عرفانی اس
کے دل میں پیدا ہو جاتی ہے جو اس کے ساتھ رہتی ہے اور وہ اس میں رہتا ہے۔
سرمه چشمه آریہ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه (۱۴۳)
مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ وَنَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوَى - فَإِنَّ الْجَنَّةَ هِيَ الْمَاوی سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ
بہشتی زندگی اسی دنیا سے شروع ہو جاتی ہے۔ اگر ہوا، نفس کو روک دیں۔ صوفیوں نے جو فناء وغیرہ الفاظ سے
جس مقام کو تعبیر کیا ہے وہ یہی ہے کہ نھی النَّفْسَ عَنِ الْهَوَى کے نیچے ہو۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۲۸ مورخه ۱۰ راگست ۱۹۰۵ء صفحه (۳)
جو کوئی اپنے رب کے آگے کھڑا ہونے سے ڈرتا ہے اور اپنے نفس کی خواہشوں کو روکتا ہے تو جنت اس کا
مقام ہے۔ ہوائے وائے نفس کو روکنا یہی فنافی اللہ ہونا ہے اور اس سے انسان خدا کی رضا کو حاصل کر کے اسی جہان
میں مقام جنت کو پہنچ سکتا ہے۔
سورة النزعت
( بدر جلد نمبر ۱۸ مورخه ۳ اگست ۱۹۰۵ ء صفحه (۲)
جب تک انسان سچا مجاہدہ اور محنت نہیں کرتا وہ معرفت کا خزانہ جو اسلام میں رکھا ہوا ہے اور جس کے
حاصل ہونے پر گناہ اور آلود زندگی پر موت وارد ہوتی ہے انسان خدا تعالیٰ کو دیکھتا ہے اور اس کی آوازیں سنتا
ہے اسے نہیں مل سکتا۔ چنانچہ صاف طور پر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ أَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ وَنَهَى النَّفْسَ
عَنِ الْهَوَى فَإِنَّ الْجَنَّةَ هِيَ الْمَاوی ۔ یہ تو سہل بات ہے کہ ایک شخص متکبرانہ طور پر کہہ دے کہ میں اللہ تعالیٰ
پر ایمان لاتا ہوں اور باوجود اس دعوی کے اس ایمان کے آثار اور ثمرات کچھ بھی پیدا نہ ہوں یہ نری لاف زنی
ہوگی۔ ایسے ۔ ایسے لوگ اللہ تعالیٰ کی کچھ پروا نہیں کرتے اور اللہ تعالیٰ بھی ان کی پروا نہیں کرتا۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۲۹ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۵ ء صفحه ۶ )
جو شخص خدا سے ڈرے اور اپنے نفس کو اس کی نفسانی خواہشوں سے روک لیوےسواس کا مقام جنت ہوگا
جو آرام اور دیدار الہی کا گھر ہے۔
ست بچن ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۳۰)
جو خواہش جائز اپنے مقام اعتدال سے بڑھ جاوے اس کا نام ھوئی ہے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۳ مورخه ۶ رفروری ۱۹۰۳ ء صفحه (۱۸)