سورة عَبَسَ
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
سورة عبس
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة عبس
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
لا
عَبَسَ وَ تَوَلَّى : أَنْ جَاءَهُ الْأَعْمَى وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّهُ يَزَّكَّى 3 أَوْ يَذَّكَّرُ یزگی
فَتَنْفَعَهُ الذِّكرى
اس سورۃ کے نازل ہونے کی وجہ یہ تھی کہ حضرت کے پاس چند قریش کے بڑے بڑے آدمی بیٹھے تھے۔
آپ ان کو نصیحت کر رہے تھے کہ ایک اندھا آگیا اس نے کہا کہ مجھ کو دین کے مسائل بتلا دو۔ حضرت نے
فرمایا کہ صبر کرو۔ اس پر خدا نے بہت غصہ کیا۔ آخر آپ اس کے گھر گئے اور اسے بلا کر لائے اور چادر بچھا دی
اور کہا کہ تو بیٹھ ۔ اس اندھے نے کہا کہ میں آپ کی چادر پر کیسے بیٹھوں ؟ آپ نے وہ چادر کیوں بچھائی تھی ؟
اس واسطے کہ خدا کو راضی کریں ۔ تکبر اور شرارت بری بات ہے۔ ایک ذراسی بات سے ستر برس کے عمل ضائع
ہو جاتے ہیں۔
البدر جلد ۲ نمبر ۲۷ مورخہ ۲۴ جولائی ۱۹۰۳ ء صفحہ ۲۱۱)
محمد یوسف صاحب اپیل نویس نے بیان کیا کہ حضور موضع مد کے مباحثہ میں ایک اعتراض یہ بھی کیا گیا
تھا کہ مرزا صاحب تمہاری آنکھ کیوں نہیں اچھی کر دیتے ۔ حضرت اقدس نے فرمایا )
جواب دینا تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک اندھا تھا جیسے لکھا ہے عَبَسَ وَ تَوَلَّی ۔ آنْ
جَاءَهُ الاعلی ۔ وہ کیوں نہ اچھا ہوا حالانکہ آپ تو افضل الرسل تھے۔ اور بھی اندھے تھے ایک دفعہ سب نے
سورة عبس
کہا کہ یا حضرت ہمیں جماعت میں شامل ہونے کی بہت تکلیف ہوتی ہے۔ آپ نے حکم دیا کہ جہاں تک
اذان کی آواز پہنچتی ہے وہاں تک کے لوگوں کو ضرور آنا چاہیے۔
البدر جلد نمبر ۳ مورخه ۱۴ نومبر ۱۹۰۲ء صفحه ۲۲)
وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ مُسْفِرَةٌ ضَاحِكَةٌ مُسْتَبْشِرَةٌ وَ وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ عَلَيْهَا
غَبَرَةٌ تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌ أُولَئِكَ هُمُ الْكَفَرَةُ الْفَجَرَةُ ۔
ایک اور درجہ دخول جنت دخول جہنم ہے جس کو درمیانی درجہ کہنا چاہیے اور وہ حشر اجساد کے بعد اور جنتِ
عظمی یا جہنم کبری میں داخل ہونے سے پہلے حاصل ہوتا ہے اور بوجہ تعلق جسد کامل قوئی میں ایک اعلیٰ درجہ
کی تیزی پیدا ہو کر اور خدا تعالیٰ کی تجلی رحم یا تجلی قہر کا حسب حالت اپنے کامل طور پر مشاہدہ ہو کر اور جنتِ
عظمی کو بہت قریب پا کر یا جہنم کبری کو بہت ہی قریب دیکھ کر وہ لذات یا عقوبات ترقی پذیر ہو جاتی ہیں
جیسا کہ اللہ جل شانہ آپ فرماتا ہے ۔۔۔۔ وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ مُسْفِرَةٌ - ضَاحِكَةٌ مُسْتَبْشِرَةٌ - وَوُجُوهٌ يَوْمَينِ
عَلَيْهَا غَبَرَةٌ - تَرْهَقُهَا فَتَرَةٌ - أُولَئِكَ هُمُ الْكَفَرَةُ الْفَجَرَةُ -
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۸۴)