سورة التّکویر

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة التكوير
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ وَإِذَا النُّجُومُ الكَدَرَتْ وَ إِذَا الْجِبَالُ سُيِّرَتْ وَإِذَا
الْعِشَارُ عُطِلَتْ وَإِذَا الْوُحُوضُ حُشِرَتْ وَإِذَا الْبِحَارُ سُجِرَتْ وَإِذَا النُّفُوسُ
زُوجَتْ وَإِذَا الْمَوْدَةُ سُبِلَتْ بِأَيِّ ذَنْبٍ قُتِلَتْ وَإِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ ۔
دجالی زمانہ ۔۔۔۔ کی علامات میں جبکہ ارضی علوم وفنون زمین سے نکالے جائیں گے بعض ایجادات اور
صناعات کو بطور نمونہ کے بیان فرمایا ہے وہ یہ ہے ۔۔۔۔ وَ إِذَا الْعِشَارُ عُطِلَتُ یعنی اس وقت اونٹنی بیکار
ہو جائے گی اور اس کا کچھ قدر و منزلت نہیں رہے گا۔ عشار حمل دار اونٹنی کو کہتے ہیں جو عربوں کی نگاہ میں بہت
عزیز ہے اور ظاہر ہے کہ قیامت سے اس آیت کو کچھ بھی تعلق نہیں کیونکہ قیامت ایسی جگہ نہیں جس میں اونٹ اونٹنی
کو ملے اور حمل ٹھہرے بلکہ یہ ریل کے نکلنے کی طرف اشار ہے اور حمل دار ہونے کی اس لئے قید لگا دی کہ تا یہ
قید دنیا کے واقعہ پر قرینہ تو یہ ہو اور آخرت کی طرف ذرہ بھی وہم نہ جائے ۔۔۔۔ وَإِذَا النُّفُوسُ زُوجَتْ اور جس
وقت جانیں باہم ملائی جائیں گی ۔ یہ تعلقات اقوام اور بلاد کی طرف اشارہ ہے۔ مطلب یہ ہے کہ آخری زمانہ
میں باعث راستوں کے کھلنے اور انتظام ڈاک اور تار برقی کے تعلقات بنی آدم کے بڑھ جائیں گے اور ایک
قوم دوسری قوم کو ملے گی اور دور دور کے رشتے اور تجارتی اتحاد ہوں گے اور بلاد بعیدہ کے دوستانہ تعلقات بڑھ

جائیں گے وَ إِذَا الْوُحُوضُ حُشِرَت اور جس وقت وحشی آدمیوں کے ساتھ اکٹھے کئے جائیں گے ۔ مطلب یہ
ہے کہ وحشی قو میں تہذیب کی طرف رجوع کریں گی اور ان میں انسانیت اور تمیز آئے گی اور اراذل دنیوی
مراتب اور عزت سے ممتاز ہو جائیں گے اور بباعث دنیوی علوم و فنون پھیلنے کے شریفوں اور رذیلوں
میں کچھ فرق نہیں رہے گا بلکہ رذیل غالب آجائیں گے یہاں تک کہ کلید دولت اور عنان حکومت ان کے
ہاتھ میں ہوگی اور مضمون اس آیت کا ایک حدیث کے مضمون سے بھی ملتا ہے ۔ ۔۔۔۔ اور فرمایا إِذَا الشَّمْسُ
کورت جس وقت سورج لپیٹا جاوے گا یعنی سخت ظلمت جہالت اور معصیت کی دنیا پر طاری ہو جائے گی ۔ و
إِذَا النُّجُومُ الكَدرت اور جس وقت تارے گدلے ہو جاویں گے یعنی علماء کا نو را خلاص جاتا رہے گا۔
شہادت القرآن، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۱۷ تا ۳۱۹)
و
اس بات کے ثبوت کے لئے کہ در حقیقت یہ آخری زمانہ ہے جس میں مسیح ظاہر ہو جانا چاہیے دوطور کے
دلائل موجود ہیں (۱) اول وہ آیات قرآنیہ اور آثار نبویہ جو قیامت کے قرب پر دلالت کرتے ہیں اور پورے
ہو گئے ہیں جیسا کہ ۔۔۔۔۔۔ اونٹوں کی سواری کا موقوف ہو جانا جس کی تشریح آیت وَ إِذَا الْعِشَارُ عُطِلَتُ
سے ظاہر ہے ۔۔۔۔۔ اور سخت قسم کا کسوف شمس واقع ہونا جس سے تاریکی پھیل جائے جیسا کہ آیت اذا
الشَّمْسُ كُورَت سے ظاہر ہے اور پہاڑوں کو اپنی جگہ سے اُٹھا دینا جیسا کہ آیت وَ إِذَا الْجِبَالُ سُيِّرَت سے
سمجھا جاتا ہے اور جو لوگ وحشی اور اراذل اور اسلامی شرافت سے بے بہرہ ہیں ان کا اقبال چمک اُٹھنا جیسا
که آیت و وَ إِذَا را الْوُحُوشِ حُشِرَت سے مترتح ہو رہا ہے اور تمام دنیا میں تعلقات اور ملاقاتوں کا سلسلہ گرم ہو
جانا اور سفر کے ذریعہ سے ایک کا دوسرے کو ملنا سہل ہو جانا جیسا کہ بدیہی طور پر آیت وَ إِذَا النُّفُوسُ زُوجَتْ
سے سمجھا جاتا ہے اور کتابوں اور رسالوں اور خطوط کا ملکوں میں شائع ہو جانا جیسا کہ آیت وَ إِذَا الصحف
نشرت سے ظاہر ہو رہا ہے اور علماء کی باطنی حالت کا جو نجوم اسلام ہیں مکدر ہو جانا جیسا کہ وَ إِذَا النُّجُومُ
انكدرت سے صاف معلوم ہوتا ہے۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۲۴۲، ۲۴۳)
منجملہ ان دلائل کے جو میرے مسیح موعود ہونے پر دلالت کرتے ہیں خدا تعالیٰ کے وہ دونشان ہیں جو دنیا
کو کبھی نہیں بھولیں گے یعنی ایک وہ نشان جو آسمان میں ظاہر ہوا اور دوسرا وہ نشان جوز مین نے ظاہر کیا۔۔۔۔۔
زمین کا نشان وہ ہے جس کی طرف یہ آیت کریمہ قرآن شریف کی یعنی وَ إِذَا الْعِشَارُ عُطِلَتُ اشارہ کرتی ہے
جس کی تصدیق میں مسلم میں یہ حدیث موجود ہے وَيُتْرَكُ القِلَاصُ فَلَا يُسْعَى عَلَيْهَا ۔ خسوف کسوف کا

نشان تو کئی سال ہوئے جو دو مرتبہ ظہور میں آگیا۔ اور اونٹوں کے چھوڑے جانے اور نئی سواری کا استعمال
اگر چہ بلاد اسلامیہ میں قریباً سو برس سے عمل میں آ رہا ہے لیکن یہ پیشگوئی اب خاص طور پر مکہ معظمہ اور مدینہ
منورہ کی ریل طیار ہونے سے پوری ہو جائے گی کیونکہ وہ ریل جو دمشق سے شروع ہو کر مدینہ میں آئے گی
وہی مکہ معظمہ میں آئے گی اور اُمید ہے کہ بہت جلد اور صرف چند سال تک یہ کام تمام ہو جائے گا۔ تب وہ
اونٹ جو تیرہ سو برس سے حاجیوں کو لے کر مکہ سے مدینہ کی طرف جاتے تھے یکدفعہ بے کار ہو جائیں گے اور
ایک انقلاب عظیم عرب اور بلا د شام کے سفروں میں آجائے گا۔ چنانچہ یہ کام بڑی سرعت سے ہو رہا ہے اور
تعجب نہیں کہ تین سال کے اندر اندر یہ ٹکڑہ مکہ اور مدینہ کی راہ کا طیار ہو جائے اور حاجی لوگ بجائے بکروں
کے پتھر کھانے کے طرح طرح کے میوے کھاتے ہوئے مدینہ منورہ میں پہنچا کریں۔ بلکہ غالباً معلوم ہوتا
ہے کہ کچھ تھوڑی ہی مدت میں اونٹ کی سواری تمام دنیا میں سے اُٹھ جائے گی ۔ اور یہ پیشگوئی ایک چمکتی ہوئی
بجلی کی طرح تمام دنیا کو اپنا نظارہ دکھائے گی اور تمام دنیا اس کو بچشم خود دیکھے گی۔ اور سچ تو یہ ہے کہ مکہ اور
مدینہ کی ریل کا طیار ہو جانا گویا تمام اسلامی دنیا میں ریل کا پھر جانا ہے۔ کیونکہ اسلام کا مرکز مکہ معظمہ اور
مدینہ منورہ ہے ۔ اگر سوچ کر دیکھا جائے تو اپنی کیفیت کی رو سے خسوف کسوف کی پیشگوئی اور اونٹوں کے
متروک ہونے کی پیشگوئی ایک ہی درجہ پر معلوم ہوتی ہیں۔ کیونکہ جیسا کہ خسوف کسوف کا نظارہ کروڑ ہا
انسانوں کو اپنا گواہ بنا گیا ہے ایسا ہی اونٹوں کے متروک ہونے کا نظارہ بھی ہے بلکہ یہ نظارہ کسوف خسوف سے
بڑھ کر ہے کیونکہ خسوف کسوف صرف دو مرتبہ ہو کر اور صرف چند گھنٹہ تک رہ کر دُنیا سے گزر گیا۔ مگر اس نئی
سواری کا نظارہ جس کا نام ریل ہے ہمیشہ یاد دلاتا رہے گا کہ پہلے اونٹ ہوا کرتے تھے۔ ذرا اس وقت کو سوچو
کہ جب مکہ معظمہ سے کئی لاکھ آدمی ریل کی سواری میں ایک ہیئت مجموعی میں مدینہ کی طرف جائے گا یا مدینہ
سے مکہ کی طرف آئے گا تو اس نئی طرز کے قافلہ میں عین اس حالت میں جس وقت کوئی اہل عرب یہ آیت
پڑھے گا کہ وَإِذَا الْعِشَارُ عُطلت یعنی یاد کر وہ زمانہ جب کہ اونٹنیاں بیکار کی جائیں گی اور ایک حمل دار اونٹنی
کا بھی قدر نہ رہے گا جو اہل عرب کے نزدیک بڑی قیمتی تھی اور یا جب کوئی حاجی ریل پر سوار ہو کر مدینہ کی
طرف جاتا ہوا یہ حدیث پڑھے گا کہ وَيُتْرَكُ القِلَاصُ فَلَا يُسْعَى عَلَيْهَا یعنی مسیح موعود کے زمانہ میں
اونٹنیاں بے کار ہو جائیں گی اور اُن پر کوئی سوار نہیں ہو گا تو سننے والے اس پیشگوئی کوٹن کر کس قدر وجد میں
آئیں گے اور کس قدر ان کا ایمان قوی ہوگا۔ جس شخص کو عرب کی پرانی تاریخ سے کچھ واقفیت ہے وہ خوب

نشان
جانتا ہے کہ اونٹ اہل عرب کا بہت پرانا رفیق ہے اور عربی زبان میں ہزار کے قریب اونٹ کا نام ہے اور
اونٹ سے اس قدر قدیم تعلقات اہل عرب کے پائے جاتے ہیں کہ میرے خیال میں بیس ہزار کے قریب
عربی زبان میں ایسا شعر ہو گا جس میں اونٹ کا ذکر ہے اور خدا تعالیٰ خوب جانتا تھا کہ کسی پیشگوئی میں اونٹوں
کے ایسے انقلاب عظیم کا ذکر کرنا اس سے بڑھ کر اہل عرب کے دلوں پر اثر ڈالنے کے لئے اور پیشگوئی کی عظمت
اُن کی طبیعتوں میں بٹھانے کے لئے اور کوئی راہ نہیں۔ اسی وجہ سے یہ عظیم الشان پیشگوئی قرآن شریف میں
ذکر کی گئی ہے جس سے ہر ایک مومن کو خوشی سے اُچھلنا چاہئے کہ خدا نے قرآن شریف میں آخری زمانہ کی
نسبت جو مسیح موعود اور یا جوج ماجوج اور دجال کا زمانہ ہے یہ خبر دی ہے کہ اُس زمانہ میں یہ رفیق قدیم عرب کا
یعنی اونٹ جس پر وہ مکہ سے مدینہ کی طرف جاتے تھے اور بلاد شام کی طرف تجارت کرتے تھے ہمیشہ کے
لئے اُن سے الگ ہو جائے گا۔ سبحان اللہ ! کس قدر روشن پیشگوئی ہے یہاں تک کہ دل چاہتا ہے کہ خوشی سے
نعرے ماریں کیونکہ ہماری پیاری کتاب اللہ قرآن شریف کی سچائی اور منجانب اللہ ہونے کے لئے یہ ایک ایسا
دنیا میں ظاہر ہو گیا ہے کہ نہ توریت میں ایسی بزرگ اور کھلی کھلی پیشگوئی پائی جاتی ہے اور نہ انجیل میں اور
نہ دنیا کی کسی اور کتاب میں ۔ ہندؤوں کے ایک پنڈت دیانند نام نے ناحق فضولی کے طور پر کہا تھا کہ وید میں
ریل کا ذکر ہے۔ یعنی پہلے زمانہ میں آریہ ورت ( ملک ہند ) میں ریل جاری تھی مگر جب ثبوت مانگا گیا تو بجز
بیہودہ باتوں کے اور کچھ جواب نہ تھا۔ اور دیا نند کا یہ مطلب نہیں تھا کہ وید میں پیشگوئی کے طور پر ریل کا ذکر
ہے کیونکہ دیا نند اس بات کا معترف ہے کہ وید میں کوئی پیشگوئی نہیں بلکہ اس کا صرف یہ مطلب تھا کہ ہندؤوں
کے عہد سلطنت میں بھی یورپ کے فلاسفروں کی طرح ایسے کاریگر موجود تھے اور اُس زمانہ میں بھی ریل
موجود تھی یعنی ہمارے بزرگ بھی انگریزوں کی طرح کئی صنعتیں ایجاد کرتے تھے لیکن قرآن شریف یہ دعوی
نہیں کرتا کہ کسی زمانہ میں ملک عرب میں ریل موجود تھی بلکہ آخری زمانہ کے لئے ایک عظیم الشان پیشگوئی
کرتا ہے کہ اُن دنوں میں ایک بڑا انقلاب ظہور میں آئے گا اور اونٹوں کی سواری بیکار ہو جائے گی اور ایک
نئی سواری دنیا میں پیدا ہو جائیگی جو اونٹوں سے مستغنی کر دے گی ۔ یہ پیشگوئی جیسا کہ میں بیان کر چکا
ہوں حدیث مسلم میں بھی موجود ہے جو مسیح موعود کے زمانہ کی علامت بیان کی گئی ہے۔ مگر معلوم ہوتا
ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پیشگوئی کو قرآن شریف کی اس آیت سے ہی استنباط کیا ہے یعنی
وَإِذَا الْعِشَارُ عُطِلَت ہے۔ یادر ہے کہ قرآن شریف میں دو قسم کی پیشگوئیاں ہیں ایک قیامت کی اور ایک

زمانہ آخری کی ۔ مثلاً جیسے یا جوج ماجوج کا پیدا ہونا اور اُن کا تمام ریاستوں پر فائق ہونا ۔ یہ پیشگوئی آخری
زمانہ کے متعلق ہے۔ اور حدیث مسلم نے پیشگوئی يُتْرَكُ القِلاصُ میں صاف تشریح کر دی ہے اور کھول کر
بیان کر دیا ہے کہ مسیح کے وقت میں اونٹ کی سواری ترک کر دی جائے گی ۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۱۹۴ تا ۱۹۸)
وَ مِنْ عَلَامَاتِ آخِرِ الزَّمَانِ الَّتِي آخری زمانہ کی علامات سے جن کی خبر اللہ تعالیٰ نے
أَخْبَرَ اللهُ تَعَالَى مِنْهَا فِي الْقُرْآنِ وَاقِعَات قرآن مجید میں دی ہے۔ وہ وہ واقعات نادرہ ہیں جن کا تم
نَادِرَةٌ تُشَاهِدُونَهَا فِي هَذَا الزَّمَانِ اس زمانہ میں مشاہدہ کر رہے ہو اور جن کو تم موجود پاتے
وَ تَجِدُونَ وَ قَدْ بَيَّنَ لَنَا عَلَامَاتِهِ وَقَالَ ہو۔ اللہ تعالیٰ نے آخری زمانہ کی علامات ہمارے لئے
إِذَا الْجِبَالُ سُيِّرَتْ وَإِذَا الْبِحَارُ سُجِّرَتْ کھول کر بیان کی ہیں چنانچہ فرما یا إِذَا الْجِبَالُ سُيِّرَت ۔
وَإِذَا الْعِشَارُ عُطِلَتُ وَإِذَا النُّفُوسُ زُوَّجَتْ وَ إِذَا الْبِحَارُ سُجِرَتْ - وَ إِذَا الْعِشَارُ عُطِلَتْ - وَ إِذَا
وَ إِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ النُّفُوسُ زُوجَتْ - وَ إِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ - إِذَا زُلْزِلَتِ
الآية وَإِذَا الْأَرْضُ مُدَّتْ وَ الْقَتْ مَا فِيهَا الْأَرْضُ الآية - وَإِذَا الْأَرْضُ مُدَّتْ - وَ الْقَتْ مَا فِيهَا وَ
وَ تَخَلَّتْ وَ إِذَا الْكَوَاكِبُ انْتَثَرَتْ وَ إِذَا تَخَلَّتْ وَ إِذَا الْكَوَاكِبُ الْتَثَرَتْ وَ إِذَا الْوُحُوشِ
الْوُحُوضُ حُشِرَتْ وَ فِي كُلِّ ذَالِكَ أَنْبَاءُ آخِرِ حُشِرَتْ - ان تمام آیات میں غور کرنے والے لوگوں کے
الزَّمَانِ لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ أَمَّا تَسْبِيرُ لئے آخری زمانہ کی علامات بیان ہوئی ہیں۔ تسییر
الْجِبَالِ فَقَدْ رَأَيْتُمْ بِأَعْيُنِكُمْ أَنَّ الْجِبَالَ الْجِبَالِ کو تو تم نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے کہ کس
كَيْفَ سُيِّرَتْ وَ أُزِيلَتْ مِنْ مَّوَاضِعِهَا وَ طرح سے پہاڑ چلائے گئے اور انہیں ان کی جگہوں سے
خِيَامُهَا هُدِمَتْ وَقُنُونُهَا لَاقَتِ الْوِهَادَ ہٹا دیا گیا ۔ اور ان کے خیمے گرا دیئے گئے۔ اور ان کی
وَ صُفُوفُهَا تَقَوَّضَتْ تَمْشُونَ عَلی چوٹیاں پست ہو گئیں اور ان کے سلسلے ایسے ہموار ہو گئے
مَنَاكِبِهَا وَ تَأْفَدُونَ۔ ۔۔۔۔ وَ أَمَّا تَعْطِيلُ کہ تم ان کے اطراف میں چلتے پھرتے اور وہاں آتے
الْعِشَارِ فَهُوَ إِشَارَةً إِلى وَابُورِ الْبَرِّ الَّذِي جاتے ہو ۔۔۔۔ اونٹنیاں بیکار ہو جانے سے ریل گاڑی کی
عَظَلَ الْعِشَارَ وَالْقِلَاصَ فَلَا يُسْعَى عَلَيْهَا طرف اشارہ ہے جس نے اونٹنیوں کو بیکار کر دیا ہے ان پر
وَالْخَلْقُ عَلَى الْوَابُورِ يَرْكَبُونَ وَ يَعْمَلُونَ اب تیز رفتاری سے سفر نہیں کیا جا تا ریل گاڑی پر ہی لوگ

عَلَيْهِ أَوْزَارَهُمْ وَ أَثْقَالَهُمْ وَ كَطَي سوار ہوتے ہیں اور اس پر اپنا اسباب اور بوجھ لادتے ہیں
الْأَرْضِ مِنْ مُلْكَ إِلى مُلْكٍ يَصِلُونَ اور زمین کے اطراف کو لپیٹنے کی مانند وہ ایک ملک سے
ذَالِكَ مِنْ فَضْلِ اللهِ عَلَيْنَا وَ عَلَی دوسرے ملک میں پہنچتے ہیں ۔ یہ اللہ تعالیٰ کا ہم پر اور
النَّاسِ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لا دوسرے لوگوں پر بڑا فضل ہے لیکن اکثر لوگ شکر ادا نہیں
يَشْكُرُونَ جَعَلَ اللهُ عَلَى قُلُوبِهِمْ کرتے ۔ اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں پر پردہ ڈال کر انہیں
أَكِنَّةً أَنْ يَفْقَهُوا أَسْرَارَةً وَ فِي آذَانِهِمْ اس بات کے اسرار کو سمجھنے سے روک دیا ہے اور ان کے
وَقْرًا فَهُمْ لَا يَسْمَعُونَ وَإِذَا وَجَدُوا کانوں میں بہرہ پن پیدا کر دیا ہے جس کی وجہ سے وہ سن
صَنْعَةً مِنْ صَنَائِعِ النَّاسِ وَلَوْ مِنْ نہیں سکتے ۔ اور جب وہ لوگوں کی کسی صنعت کو دیکھتے ہیں خواہ
أَيْدِي الْكَفَرَةِ يَأْخُذُوْنَهَا لِيَنْتَفِعُوا بِهَا وہ کافروں کے ہاتھ کی بنی ہوئی ہو وہ اسے لے لیتے ہیں تا
وَ إِذَا رَأَوْا صَنْعَةَ رَحْمَةٍ مِّنَ اللهِ اس سے فائدہ اُٹھائیں لیکن جب اللہ تعالیٰ کی رحمت کی
فَيَرُدُّونَ وَ أَمَّا تَزْوِيجُ النُّفُوسِ فَهُوَ کوئی صنعت دیکھتے ہیں تو وہ اسے ٹھکرا دیتے ہیں۔ اور نفوس
عَلَى أَنْحَاءِ مِنْهَا إِشَارَةً إِلَى التَّلْعِرَافِ کے ملانے کی علامت کئی طریق سے پوری ہوئی ہے ۔ ان
الَّذِي يَمُدُّ النَّاسَ فِي كُلِّ سَاعَةِ میں سے ایک تو ٹیلیگراف ( تار برقی ) کی طرف اشارہ ہے جو
الْعُسْرَةِ وَ يَأْتِي بِأَخْبَارِ أَعِزَّةٍ كَانُوا ہر تنگی کے وقت میں لوگوں کی مدد کرتا ہے اور زمین کے دور
بِأَقْصَى الْأَرْضِ فَنَبِيُّ عَنْ حَالَاتِهِمْ افتادہ حصوں میں رہنے والے عزیزوں کی خبر لاتا ہے اور قبل
قَبْلَ أَنْ يَقُوْمَ الْمُسْتَفْسِرُ مِنْ مَّقَامِه اس کے کہ دریافت کرنے والا اپنی جگہ سے اُٹھے تار برقی
وَيُدِيرُ بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِي سُوَالًا اس کے عزیزوں کی خبر دے دیتی ہے اور مغربی اور مشرقی
وَ جَوَابًا كَأَنَّهُمْ مُلَاقُونَ وَ يُخْبِرُ شخص کے درمیان سوال و جواب کا سلسلہ چلا دیتی ہے، گویا
الْمُضْطَرِينَ بِأَسْرَعِ سَاعَةٍ مِنْ أَحْوَالِ کہ وہ آپس میں ملاقات کر رہے ہیں ۔ پھر وہ ان پریشان و
أَشْخَاصِ هُمْ فِي أَمْرِهِمْ مُشْفِقُونَ مضطر لوگوں کو ان لوگوں کے حالات سے بہت جلد اطلاع
فَلَا شَكَ أَنَّهُ يُزَوِّجُ نَفْسَيْنِ مِن پہنچا دیتی ہے جن کے متعلق وہ فکرمند وہ فکر مند ہوتے ہیں ۔ یہ
۔
پس اس
مَّكَانَيْنِ بَعِيدَيْنِ فَيُكَلِّمُ بَعْضُهُمْ میں کوئی شک نہیں کہ وہ دور بیٹھے ہوئے اشخاص کو ملا دیتی ہے
بِالْبَعْضِ كَأَنَّهُ لَا حِجَابَ بَيْنَهُمْ اور ان میں سے ایک دوسرے کے ساتھ یوں بات کرتا ہے

シ
وَكَأَنَّهُمْ مُتَقَارِبُونَ وَ مِنْهَا إِشَارَةٌ کہ گویا ان کے درمیان کوئی روک نہ ہو اور وہ ایک دوسرے
إِلَى أَمْنِ طُرُقِ الْبَحْرِ وَ الْبَرِّ وَ رَفْعِ کے بالکل قریب ہوں۔ اور لوگوں کے آپس میں ملانے سے
الْحَرَجِ فَيَسِيرُ النَّاسُ مِنْ بِلَادٍ إلى اس طرف اشارہ ہے کہ بحری اور بری راستوں پر امن ہوگا اور
بِلادٍ وَلَا يَخَافُونَ وَ لَا شَكٍّ أن في سفر کی مشکلات دور ہوجائیں گی اور لوگ ایک ملک سے
هذَا الزَّمَانِ زَادَتْ تَعَلَّقَاتُ الْبِلادِ دوسرے ملک تک بغیر کسی خوف وخطر کے سفر کر سکیں گے اور
بِالْبِلَادِ وَ تَعَارُفُ النَّاسِ بِالنَّاسِ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس زمانہ میں ملکوں کے ملکوں کے
فَهُمْ فِي كُلِّ يَوْمٍ يُزَوِّجُونَ وَ زَوَّجَ ساتھ تعلقات زیادہ ہو گئے ہیں اور لوگوں کا ایک دوسرے
اللهُ التَّجَارَ بِالتَّجَارِ وَ أَهْلَ الثُغُورِ سے تعارف بڑھ گیا ہے۔ پس گویا کہ وہ ہر روز ایک دوسرے
بِأَهْلِ الثُغُورِ وَ أَهْلَ الْحَرْفَةِ بِأَهْلِ سے ملائے جاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے تاجروں کو تاجروں
الْحَرْفَةِ فَهُمْ فِي جَلْبِ النَّفْعِ وَ دَفْعِ سے اور ایک سرحد کے رہنے والوں کو دوسری سرحد کے رہنے
الضَّرَرِ مُتَشَارِكُونَ وَ فِي كُلِّ نِعْمَةٍ و والوں کے ساتھ اور ایک حرفہ والوں کو دوسرے حرفہ والوں
سُرُورٍ وَ لِبَاسِ وَ طَعَامٍ وَ حُبُورٍ کے ساتھ ملا دیا ہے اور وہ نفع حاصل کرنے اور نقصان کو دور
مُتَعَاوِنُونَ وَ يُجْلَبُ كُلُّ شَيْءٍ مِنْ کرنے میں باہم شریک ہو گئے ہیں اور وہ ہر نعمت ، سرور ،
خِطَةٍ إِلى خِطَةٍ فَانْظُرْ كَيْفَ زَوَّجَ لباس ، کھانے اور سامانِ آسائش میں ایک دوسرے کے
النَّاسَ كَأَنَّهُمْ فِي قَارِبِ وَاحِدٍ معاون بن گئے ہیں اور ایک علاقہ سے دوسرے علاقہ میں ہر
جَالِسُونَ وَ مِنْ أَسْبَابِ هَذَا چیز لائی جاتی ہے۔ پس دیکھو کس طرح اللہ تعالیٰ نے لوگوں کو
التزويج سَيْرُ النَّاسِ فِي وَابُورِ ملا دیا ہے گویا کہ وہ ایک ہی کشتی میں سوار ہیں ۔ نیز آپس میں
الْبَرِّ وَالْبَحْرِ فَهُمْ فِي تِلْكَ الْأَسْفَارِ ملانے کے ان سامانوں میں سے خشکی اور تری کی گاڑیوں
يَتَعَارَفُونَ وَ مِنْ أَسْبَابِهِ مَكْتُوبَات میں لوگوں کا سفر کرنا ہے وہ ان سفروں کے دوران ایک
قد أُحْسِنَتْ طُرُقُ إِرْسَالِهَا فَتَری دوسرے سے متعارف ہوتے ہیں۔ اور ملائے جانے کے ان
أَنَّهَا تُرْسَلُ إِلَى أَقَاصِي الْأَرْضِ وَ اسباب میں ایک خطوط کا سلسلہ بھی ہے جس کے بھجوانے کے
أَرْجَائِهَا وَ إِنْ أَمْعَنْتَ النظر وسائل بہت عمدہ بنا دیئے گئے ہیں تم دیکھ رہے ہو کہ خطوط کیسے دنیا
فَتُعْجِبُكَ كَثْرَةُ إِرْسَالِهَا وَ لَنْ تَجِد کے کناروں تک بھیجے جا سکتے ہیں اور اگر تم اس بارے میں غور

آج 10 میں سے 10 باقی