سورة الانفِطار

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

سورة الانفطار
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الانفطار
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
إِذَا السَّمَاءُ الْفَطَرَتْ وَ إِذَا الْكَوَاكِبُ انْتَثَرَتْ ، وَإِذَا الْبِحَارُ فَجَرَتْ ۔
اسی زمانہ کی علامات میں جبکہ ارضی علوم و فنون زمین سے نکالے جائیں گے بعض ایجادات اور صناعات کو
بطور نمونہ کے بیان فرمایا ہے اور وہ یہ ہے ۔ ۔۔۔۔ وَ إِذَا الْبِحَارُ فَجْرَت اور جس وقت دریا چیرے جاویں گے
یعنی زمین پر نہریں پھیل جائیں گی۔ اور کاشتکاری کثرت سے ہوگی ۔۔۔۔۔۔ وَ إِذَا الْكَوَاكِبُ انْتَثَرَت اور جس
وقت تارے جھڑ جاویں گے یعنی ربانی علماء فوت ہو جائیں گے کیونکہ یہ تو ممکن ہی نہیں کہ زمین پر تارے گریں
اور پھر زمین پر لوگ آبادرہ سکیں۔ یادر ہے کہ مسیح موعود کے آنے کے لیے اسی قسم کی پیشگوئی انجیل میں بھی ہے
کہ وہ اس وقت آئے گا کہ جب زمین پر تارے گر جائیں گے اور سورج اور چاند کا نور جاتا رہے گا۔ اور ان
پیشگوئیوں کو ظاہر پر حمل کرنا اس قدر خلاف قیاس ہے کہ کوئی دانا ہر گز یہ تجویز نہیں کرے گا کہ در حقیقت سورج
کی روشنی جاتی رہے اور ستارے تمام زمین پر گر پڑیں اور پھر زمین بدستور آدمیوں سے آباد ہو اور اُس حالت
میں مسیح موعود آوے۔ ۔۔۔۔۔۔ ایسا ہی فرمایا ۔ اِذَا السَّمَاءُ انْفَطَرَت اور انجیل میں بھی اسی کے مطابق مسیح موعود
کے آنے کی خبر دی ہے مگر ان آیتوں سے یہ مراد نہیں ہے کہ در حقیقت اُس وقت آسمان پھٹ جائے گا یا اُس
کی قوتیں سست ہو جائیں گی بلکہ مدعا یہ ہے کہ جیسے پھٹی ہوئی چیز بیکار ہو جاتی ہے ایسا ہی آسمان بھی بیکار سا

سورة الانفطار
ہوگا ۔ آسمان سے فیوض نازل نہیں ہوں گے اور دُنیا ظلمت اور تاریکی سے بھر جائے گی۔
(شهادة القرآن، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۱۷ تا ۳۱۹)
اس بات کے ثبوت کے لئے کہ در حقیقت یہ آخری زمانہ ہے جس میں مسیح ظاہر ہو جانا چاہیے دوطور کے
دلائل موجود ہیں (۱) اول وہ آیات قرآنیہ اور آثار نبویہ جو قیامت کے قرب پر دلالت کرتے ہیں اور پورے
ہو گئے ہیں جیسا کہ ۔۔۔۔ ملک میں نہروں کا بکثرت نکلنا جیسا کہ آیت وَ إِذَا الْبِحَارُ فُجْرَت سے ظاہر ہے اور
ستاروں کا متواتر ٹوٹنا جیسا کہ آیت وَ إِذَا الْكَوَاكِبُ انْتَثَرَت سے ظاہر ہے اور قحط پڑنا اور و با پڑنا اور امساک
باراں ہونا جیسا کہ آیت إِذا السَّمَاءُ انْفَطَرَت سے منکشف ہے۔
(تحفہ گولڑ ویه، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۲۴۲ حاشیہ )
قرآن شریف میں سماء کا لفظ نہ صرف آسمان پر بولا جاتا ہے جیسا کہ عوام کا خیال ہے بلکہ کئی معنوں پر
سماء کا لفظ قرآن شریف میں آیا ہے۔ چنانچہ مینہ کا نام بھی قرآن شریف میں سماء ہے اور اہلِ عرب مینہ کو
سماء کہتے ہیں اور کتب تعبیر میں سماء سے مراد بادشاہ بھی ہوتا ہے اور آسمان کے پھٹنے سے بدعتیں اور
ضلالتیں اور ہر ایک قسم کا جور اور ظلم مراد لیا جاتا ہے اور نیز ہر قسم کے فتنوں کا ظہور مراد لیا جاتا ہے۔ کتاب
تعطیر الا نام میں لکھا ہے فَإِنْ رَأَى السَّمَاءِ انْشَقَّتْ دَلَّ عَلَى الْبِدْعَةِ وَ الضَّلَالَةِ - ( دیکھو صفحہ ۳۰۵
تعطیر الانام ) ۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۲۴۲ حاشیہ )
ممکن ہے کہ ان آیات میں سے بعض قیامت سے بھی تعلق رکھتی ہوں مگر اول مصداق ان آیات کا یہی
دنیا ہے کیونکہ یہ آخری زمانہ کی نشانیاں ہیں اور جب دنیا کا سلسلہ ہی لپیٹا گیا تو پھر کس بات کی یہ نشانیاں ہوں
گی ۔ غالباً اسلام میں ایسے جاہل بھی ہوں گے جو اس راز کو نہیں سمجھے ہوں گے اور خدا تعالیٰ کی پیشگوئیاں جن
سے ایمان قوی ہوتا ہے ان کی نظر میں تمام وہ امور بعد الدنیا ہیں۔ یہ تمام قرآنی پیشگوئیاں پہلی کتابوں میں
مسیح موعود کے وقت کی نشانیاں ٹھہرائی گئی ہیں۔ دیکھو دانی ایل باب نمبر ۱۲۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۲۴۳ حاشیہ )
وَ أَمَّا تَفْجِيرُ الْبِحَارِ فَقَدْ | رہا دریاؤں کو چیرنا۔ سوتم نے دیکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ایک
رَأَيْتُمُ اللهَ بَعَثَ قَوْمًا فَجَّرُوا ایسی قوم کو برپا کیا ہے جس نے دریاؤں کو چیر دیا ہے اور ان
الْبِحَارَ وَ أَجْرَوُا الْأَنْهَارَ وَهُمْ عَلی سے نہریں نکال دیں اور پھر وہ اور نہریں نکالتے جارہے ہیں اور

سورة الانفطار
تَفْجِيْرِهَا مُدَاوِمُوْنَ وَأَحَاطُوا عَلَى دَقَائِقِ انہوں نے تبغیر انہار کے علم کی باریک باتوں پر بھی احاطہ
عِلْمٍ تَفْجِيْرِ الْأَنْهَارِ وَ أَفَاضُوهَا عَلَى كُلِّ کر لیا ہوا ہے اور انہوں نے نہروں کو ہر غیر آباد وادی
وَادٍ غَيْرِ ذِي زَرْعٍ لِيَعْمُرُوا الْأَرْضَ وَيَدْفَعُوا میں جاری کر دیا ہے تا وہ زمین کو آباد کریں اور اس کے
بَلَايَا الْقَحْطِ مِنْ أَهْلِهَا وَ كَذَالِكَ يَعْمَلُونَ رہنے والوں سے قحط کی بلاؤں کو دور کریں اور اس طرح
لِيَنْتَفِعُوا مِنَ الْأَرْضِ حَقَّ الْإِنْتِفَاعِ فَهُمْ وہ یہ کام اس لئے کرتے ہیں تا وہ زمین سے پورا نفع
حاصل کریں چنانچہ وہ نفع حاصل کر رہے ہیں
( ترجمه از مرتب )
مُنْتَفِعُونَ
(آئینہ کمالات اسلام ، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۴۷۰،۴۶۹)
خدا نے اس آخری زمانہ کے بارہ میں جس میں تمام قو میں ایک ہی مذہب پر جمع کی جائیں گی صرف ایک
ہی نشان بیان نہیں فرمایا بلکہ قرآن شریف میں اور بھی کئی نشان لکھے ہیں منجملہ ان کے ایک یہ کہ اس زمانہ میں
دریاؤں میں سے بہت سی نہریں نکلیں گی ۔
لیکچر لاہور، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحہ ۱۸۳)
اپنی تائید میں نشانات آسمانی کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں )
(ساتواں ) نشان کثرت سے نہریں جاری کئے جانا جیسا کہ آیت وَ إِذَا الْبِحَارُ فَجَرَتْ سے ظاہر ہوتا
ہے پس اس میں کیا شک ہے کہ اس زمانہ میں اس کثرت سے نہریں جاری ہوئی ہیں جن کی کثرت سے دریا
خشک ہوئے جاتے ہیں۔
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۰۶)
ایک اور پیشگوئی قرآن شریف میں آخری زمانہ کی نسبت ہے اور وہ یہ ہے کہ وَ إِذَا الْبِحَارُ فَجَرَتْ! یعنی
آخری زمانہ میں دریاؤں میں سے بہت سی نہریں جاری کی جائیں گی چنانچہ یہ پیشگوئی بھی ہمارے زمانہ میں
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۲۳)
ظہور میں آگئی ۔
وَأَمَّا انْتِثَارُ الْكَوَاكِبِ فَهُوَ إِشَارَةٌ ستاروں کے گرنے سے علماء کے فتنوں اور ان میں سے
إلى فِتَنِ الْعُلَمَاءِ وَ ذِهَابِ الْمُتَّقِينَ متقی لوگوں کے ختم ہو جانے کی طرف اشارہ ہے جیسا کہ تم
مِنْهُمْ كَمَا أَنَّكُمْ تَرَوْنَ أَنَّ أَثَارَ الْعِلْمِ دیکھتے ہو کہ علم کے آثار محو ہو گئے ہیں اور مٹ گئے ہیں اور
قَدِ امْتَحَتْ وَ عَفَتْ وَ الَّذِينَ كَانُوا أُوتُوا جن لوگوں کو علم عطا کیا گیا تھا ان میں سے بعض تو مر گئے
الْعِلْمَ فَبَعْضُهُمْ مَاتُوا وَ بَعْضُهُمْ عَمُوا ہیں اور بعض ان میں سے اندھے اور بہرے ہو گئے ہیں
وَصَمُوا ثُمَّ تَابَ اللهُ عَلَيْهِمْ ثُمَّ عَمُوا وَ پھر اللہ تعالیٰ ان پر رجوع برحمت ہوالیکن پھر وہ اندھے

سورة الانفطار
صَمُوا وَ كَثِيرٌ مِنْهُمْ فَاسِقُونَ وَالله اور بہرے ہو گئے اور اکثر ان میں سے فاسق ہیں اور اللہ تعالیٰ
بَصِيرٌ بِمَا يَعْمَلُونَ۔
اس کو جو وہ کر رہے ہیں دیکھنے والا ہے۔ ( ترجمہ از مرتب )
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۴۷۳، ۴۷۴)
الَّذِي خَلَقَكَ فَسَوْنَكَ فَعَدَ لَكَ ۔
( خوش خطی پر ذکر ہوا فر مایا کہ )
حسن تناسب اعضاء کا نام ہے۔ جب تک یہ نہ ہو ملاحت نہیں ہوتی ۔ اللہ تعالیٰ نے اسی لئے اپنی صفت
فَسَوكَ فَعَدَ لَک فرمائی ہے۔ عدل کے معنے تناسب کے ہیں کہ نسبتی اعتدال ہر جگہ ملحوظ رہے۔
وَ إِنَّ عَلَيْكُمْ لَحْفِظِينَ )
البدر جلد ۲ نمبر ۱۲ مورخه ۱۰ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۹۱)
قرآن کریم میں اور بہت سی آیتیں ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ انسان کی تربیت اور حفاظت ظاہری و
باطنی کے لئے اور نیز اس کے اعمال کے لکھنے کے لئے ایسے فرشتے مقرر ہیں کہ جو دائمی طور پر انسانوں کے
پاس رہتے ہیں۔ چنانچہ منجملہ ان کے یہ آیات ہیں وَ اِنَّ عَلَيْكُمْ لَحٰفِظِينَ ۔۔۔۔ کہ تم پر حفاظت کرنے
والے مقرر ہیں ۔
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۷۹،۷۸)
وَ إِنَّ الْفُجَّارَ لَفِي جَحِيمِ يَصْلَوْنَهَا يَوْمَ الدِّينِ ۔
جولوگ نافرمان اور بدکار ہیں اور نفس اور ہوا کے تابع ہیں وہ جہنم میں داخل ہوں گے اور وہاں جلیں گے۔
ست بچن ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۲۰)

آج 10 میں سے 10 باقی