سورة الانشقاق
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
سورة الانشقاق
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الانشقاق
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ ۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اور اگر یہ اعتراض پیش ہو کہ قرآن کریم میں یہ بھی لکھا ہے؟ ہے کہ کسی وقت آسمان پھٹ جائیں گے اور ان
میں شگاف ہو جائیں گے اگر وہ لطیف مادہ ہے تو اس کے پھٹنے کے کیا معنے ہیں تو اس کا یہ جواب ہے کہ اکثر
قرآن کریم میں سماء سے مراد كل ما في السماء کو لیا ہے جس میں آفتاب اور ماہتاب اور تمام ستارے داخل
ہیں ۔ ماسوا اس کے ہر یک جرم لطیف ہو یا کثیف قابل خرق ہے بلکہ لطیف تو بہت زیادہ فرق کو قبول کرتا ہے
پھر کیا تعجب ہے کہ آسمانوں کے مادہ میں بحکم رب قدیر و حکیم ایک قسم کا فرق پیدا ہو جائے ۔ وَذَلِكَ عَلَى اللهِ
یسید ۔ بالآخر یہ بات بھی یاد رکھنے کے لائق ہے کہ قرآن کریم کے ہر ایک لفظ کو حقیقت پر حمل کرنا بھی بڑی
غلطی ہے اللہ جل شانہ کا یہ پاک کلام بوجہ اعلیٰ درجہ کی بلاغت کے استعارات لطیفہ سے بھرا ہوا ہے۔ سو ہمیں
اس فکر میں پڑنا کہ انشقاق اور انفجار آسمانوں کا کیوں کر ہوگا در حقیقت ان الفاظ کے وسیع مفہوم میں ایک دخل
بے جا ہے صرف یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ تمام الفاظ اور اس قسم کے اور بھی عالم مادی کے فنا کی طرف اشارہ ہے
الہی کلام کا مدعا یہ ہے کہ اس عالم کون کے بعد فساد بھی لازم پڑا ہوا ہے ہر یک جو بنایا گیا تو ڑا جائے گا اور
ہر یک ترکیب پاش پاش ہو جائے گی اور ہر یک جسم متفرق اور ذرہ ذرہ ہو جائے گا اور ہر یک جسم اور جسمانی
سورة الانشقاق
پر عام فنا طاری ہوگی ۔ اور قرآن کریم کے بہت سے مقامات سے ثابت ہوتا ہے کہ انشقاق اور انفجار کے
الفاظ جو آسمانوں کی نسبت وارد ہیں ان سے ایسے معنے مراد نہیں ہیں جو کسی جسم صلب اور کثیف کے حق میں مراد
لئے جاتے ہیں ۔
آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۴۹ تا ۱۵۱ حاشیه در حاشیه )
جس وقت آسمان پھٹ جاوے ۔۔۔۔ یہ مراد نہیں ہے کہ در حقیقت اس وقت آسمان پھٹ جائے گا یا اس
کی قوتیں سست ہو جائیں گی بلکہ مدعا یہ ہے کہ جیسے پھٹی ہوئی چیز بیکار ہو جاتی ہے ایسا ہی آسمان بھی بیکا رسا
ہوگا۔ آسمان سے فیوض نازل نہیں ہوں گے اور دنیا ظلمت اور تاریکی سے بھر جائے گی ۔
(شهادة القرآن ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۱۹)
وہ آیات قرآنیہ اور آثار نبویہ جو قیامت کے قرب پر دلالت کرتے ہیں اور پورے ہو گئے ہیں جیسا کہ
۔۔۔۔ بدعتوں اور ضلالتوں اور ہر قسم کے فسق و فجور کا پھیل جانا جیسا کہ آیت إِذا السَّمَاءُ انْشَقَت سے مفہوم
ہوتا ہے۔
(تحفہ گولڑویہ ، روحانی خزائن جلد ۷ ۱ صفحه ۲۴۲، ۲۴۳)
وَإِذَا الْأَرْضُ مُدَّتُ وَ الْقَتْ مَا فِيهَا وَ تَخَلَّتْ ۔
اسی زمانہ کی علامات میں جبکہ ارضی علوم و فنون زمین سے نکالے جائیں گے۔ بعض ایجادات اور صناعات
کو بطور نمونہ کے بیان فرمایا ہے اور وہ یہ ہے وَ إِذَا الْأَرْضُ مُدَّتُ وَ الْقَتْ مَا فِيهَا وَ تَخَلَّتْ ۔ جبکہ زمین کھینچی
جاوے گی یعنی زمین صاف کی جائے گی اور آبادی بڑھ جاوے گی اور جو کچھ زمین میں ہے اس کو زمین باہر
ڈال دے گی اور خالی ہو جائے گی یعنی تمام ارضی استعداد میں ظہور و بروز میں آجائیں گی۔
(شهادة القرآن ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۱۷، ۳۱۸)
أَمَّا زَلْزَلَةُ الْأَرْضِ وَالْقَائِهَا زمین کے زلزلہ اور اس کے اپنے اندر کی سب چیزوں کو باہر نکال
مَا فِيهَا فَهِيَ إِشَارَةٌ إِلَى انْقِلاب پھینکنے سے اس انقلاب عظیم کی طرف اشارہ ہے جسے تم اپنی آنکھوں
عَظِيمٍ تَرَوْنَهُ بِأَعْيُنِكُمْ وَايْمَاء سے رونما ہوتے دیکھ رہے ہو۔ نیز زمینی علوم اورنئی ایجادات اور صنائع
إِلى ظُهُورِ عُلُومِ الْأَرْضِ وَ کے ظاہر ہونے اور اہلِ ارض کے خلاف شریعت اعمال کرنے اور
بَدَابِعِهَا وَصَنَابِعِهَا وَ بِدْعَاتِها منکرات ، شرانگیزی اور دھوکہ بازی میں مشغول ہونے کی طرف
وَسَيِّئَاتِهَا وَ مَكَايِدِها اشارہ ہے۔ اسی طرح ان برائیوں میں مشغول ہونے کی طرف
سورة الانشقاق
وَخَدَعَاتِهَا وَكُلِّ مَا يَصْنَعُونَ۔ اشارہ ہے جن کا ارتکاب لوگ کر رہے ہیں ۔ ( ترجمہ از مرتب )
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۴۷۳)