سورة الطّارق

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الطارق
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ وَمَا أَدْرَكَ مَا الطَّارِقُ النَّجْمُ الثَّاقِبُ إِنْ كُلُّ نَفْسٍ
لَمَّا عَلَيْهَا حَافِظُ
♡
اور اگر یہ سوال ہو کہ قرآن کریم میں اس بات کی کہاں تشریح یا اشارہ ہے کہ روح القدس مقربوں میں
ہمیشہ رہتا ہے اور ان سے جدا نہیں ہوتا تو اس کا یہ جواب ہے کہ سارا قرآن کریم ان تصریحات اور اشارات
سے بھرا پڑا ہے بلکہ وہ ہر یک مومن کو روح القدس ملنے کا وعدہ دیتا ہے چنانچہ منجملہ ان آیات کے جو اس بارہ
میں کھلے کھلے بیان سے ناطق ہیں ۔ سورۃ الطارق کی پہلی دو آیتیں ہیں اور وہ یہ ہیں وَ السَّمَاءِ وَ الطَّارِقِ ۔ وَمَا
أَدْرَكَ مَا الطَّارِقُ - النَّجْمُ الثَّاقِبُ - اِنْ كُلُّ نَفْسٍ لَمَّا عَلَيْهَا حَافِظٌ - یہ آخری آیت یعنی اِن كُلُّ نَفْسٍ
لمَّا عَلَيْهَا حَافِظ جس کے یہ معنی ہیں کہ ہر ایک نفس پر ایک فرشتہ نگہبان ہے یہ صاف دلالت کر رہی ہے کہ
جیسا کہ انسان کے ظاہر وجود کے لیے فرشتہ مقرر ہے جو اُس سے جدا نہیں ہوتا ویسا ہی اس کے باطن کی
حفاظت کے لیے بھی مقرر ہے جو باطن کو شیطان سے روکتا ہے اور گمراہی کی ظلمت سے بچاتا ہے اور وہ روح
القدس ہے جو خدا تعالیٰ کے خاص بندوں پر شیطان کا تسلط ہونے نہیں دیتا اور اسی کی طرف یہ آیت بھی
اشارہ کرتی ہے کہ اِن عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَن ۔ اب دیکھو کہ یہ آیت کیسے صریح طور پر بتلا رہی ہے

کہ خدا تعالیٰ کا فرشتہ انسان کی حفاظت کے لیے ہمیشہ اور ہر دم اس کے ساتھ رہتا ہے اور ایک دم بھی اس سے
جدا نہیں ہوتا۔ کیا اس جگہ یہ خیال آ سکتا ہے کہ انسان کے ظاہر کی نگہبانی کے لیے تو دائمی طور پر فرشتہ مقرر ہے
لیکن اس کی باطن کی نگہبانی کے لیے کوئی فرشتہ دائمی طور پر مقرر نہیں بلکہ متعصب سے متعصب انسان سمجھ سکتا
ہے کہ باطن کی حفاظت اور روح کی نگہبانی جسم کی حفاظت سے بھی زیادہ ضروری ہے کیونکہ جسم کی آفت تو اسی
جہان کا ایک دکھ ہے لیکن روح اور نفس کی آفت جہنم ابدی میں ڈالنے والی چیز ہے سوجس خدائے رحیم و کریم کو
انسان کے اس جسم پر بھی رحم ہے جو آج ہے اور کل خاک ہو جائے گا اس کی نسبت کیوں کر گمان کر سکتے ہیں کہ
اس کو انسان کی روح پر رحم نہیں۔ پس اس نص قطعی اور یقینی سے ثابت ہے کہ روح القدس یا یوں کہو کہ اندرونی
نگہبانی کا فرشتہ ہمیشہ نیک انسان کے ساتھ ایسا ہی رہتا ہے جیسا کہ اس کی بیرونی حفاظت کے لئے رہتا ہے۔
اس آیت کے ہم مضمون قرآن کریم میں اور بہت سی آیتیں ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ انسان کی تربیت
اور حفاظت ظاہری و باطنی کے لیے اور نیز اس کے اعمال کے لکھنے کے لیے ایسے فرشتے مقرر ہیں کہ جو دائمی طور
پر انسانوں کے پاس رہتے ہیں چنانچہ منجملہ ان کے یہ آیات ہیں ۔ وَ اِنَّ عَلَيْكُمْ لَحفِظِينَ (الانفطار :1)۔
وَ يُرْسِلُ عَلَيْكُمْ حَفَظَةً (الانفال : ٦٢ ) - لَهُ مُعَقِّبْتُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَ مِنْ خَلْفِهِ يَحْفَظُونَهُ مِنْ
امر الله (الرعد : ۱۲) ۔ ترجمہ ان آیات کا یہ ہے کہ تم پر حفاظت کرنے والے مقرر ہیں خدا تعالیٰ ان کو بھیجتا
ہے۔ اور خدا تعالیٰ کی طرف سے چوکیدار مقرر ہیں جو اس کے بندوں کی ہر طرف سے یعنی کیا ظاہری طور پر
اور کیا باطنی طور پر حفاظت کرتے ہیں ۔ اس مقام میں صاحب معالم نے یہ حدیث لکھی ہے کہ ہر ایک بندہ کے
لیے ایک فرشتہ موکل ہے جو اس کے ساتھ ہی رہتا ہے۔ اور اس کی نیند اور بیداری میں شیاطین اور دوسری
بلاؤں سے اس کی حفاظت کرتا رہتا ہے اور اسی مضمون کی ایک اور حدیث کعب الاحبار سے بیان کی ہے اور
ابن جریر اس آیت کی تائید میں یہ حدیث لکھتا ہے اِنَّ مَعَكُمْ مَنْ لَّا يُفَارِقُكُمْ إِلَّا عِنْدَ الْخَلَاءِ وَ عِنْدَ
الْجَمَاعِ فَاسْتَحْيُوهُمْ وَ اَكْرِمُوهُمْ ۔ یعنی تمہارے ساتھ وہ فرشتے ہیں کہ بجز جماع اور پاخانہ کی حاجت
کے تم سے جدا نہیں ہوتے ۔ سو تم ان سے شرم کرو اور ان کی تعظیم کرو اور اس جگہ مکرمہ سے یہ حدیث لکھی ہے کہ
ملائکہ ہر یک شر سے بچانے کے لیے انسان کے ساتھ رہتے ہیں اور جب تقدیر مبرم نازل ہو تو الگ ہو جاتے
ہیں ۔ اور پھر مجاہد سے نقل کیا ہے کہ کوئی ایسا انسان نہیں جس کی حفاظت کے لیے دائمی طور پر ایک فرشتہ مقرر نہ
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۷۶ تا ۸۰)
ہو۔

ان آیات کا ترجمہ یہ ہے کہ قسم ہے آسمان کی اور اس کی جو رات کو آنے والا ہے اور تجھے کیا خبر ہے کہ
رات کو آنے والی کیا چیز ہے؟ وہ ایک چمکتا ہوا ستارا ہے۔ اور قسم اس بات کے لیے ہے کہ ایک بھی ایسا جی نہیں
کہ جو اس پر نگہبان نہ ہو یعنی ہر یک نفس پر نفوس مخلوقات میں سے ایک فرشتہ موکل ہے جو اس کی نگہبانی کرتا
ہے اور ہمیشہ اس کے ساتھ رہتا ہے۔ خدا تعالیٰ نے جو اس آیت کو کلی طور پر یعنی گلن کے لفظ سے مقید کر کے
بیان فرمایا ہے اس سے یہ بات بخوبی ثابت ہوگئی کہ ہر یک چیز جس پر نفس کا نام اطلاق پاسکتا ہے اس کی فرشتے
حفاظت کرتے ہیں پس بموجب اس آیت کے نفوس کو اکب کی نسبت بھی یہ عقیدہ رکھنا پڑا کہ کل ستارے کیا
سورج کیا چاند کیا زحل کیا مشتری ملائک کی زیر حفاظت ہیں یعنی ہریک کے لیے سورج اور چاند وغیرہ میں
سے ایک ایک فرشتہ مقرر ہے جو اس کی حفاظت کرتا ہے اور اس کے کاموں کو احسن طور پر چلاتا ہے۔
اس جگہ کئی اعتراض پیدا ہوتے ہیں جن کا دفع کرنا ہمارے ذمہ ہے۔ از انجملہ ایک یہ کہ جس حالت میں
روح القدس صرف ان مقربوں کو ملتا ہے کہ جو بقا اور لقا کے مرتبہ تک پہنچتے ہیں تو پھر ہر ایک کا نگہبان کیوں کر
ہو سکتا ہے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ روح القدس کا کامل طور پر نزول مقربوں پر ہی ہوتا ہے مگر اس کی فی الجملہ
تائید حسب مراتب محبت و اخلاص دوسروں کو بھی ہوتی ہے۔ ہماری تقریر مندرجہ بالا کا صرف یہ مطلب ہے
کہ روح القدس کی اعلیٰ تجلی کی یہ کیفیت ہے کہ جب بقا اور لقا کے مرتبہ پر محبت الہی انسان کی محبت پر نازل
ہوتی ہے تو یہ اعلیٰ تجلی روح القدس کی ان دونوں محبتوں کے ملنے سے پیدا ہوتی ہے جس کے مقابل پر دوسری
تجلیات کالعدم ہیں مگر یہ تو نہیں کہ دوسری تجلیات کا وجود ہی نہیں خدا تعالیٰ ایک ذرہ محبت خالصہ کو بھی ضائع نہیں
کرتا۔ انسان کی محبت پر اس کی محبت نازل ہوتی ہے اور اسی مقدار پر روح القدس کی چمک پیدا ہوتی ہے۔ یہ
خدا تعالیٰ کا ایک بندھا ہوا قانون ہے کہ ہر یک محبت کے اندازہ پر الہی محبت نزول کرتی رہتی ہے اور جب
انسانی محبت کا ایک دریا بہ نکلتا ہے تو اس طرف سے بھی ایک دریا نازل ہوتا ہے اور جب وہ دونوں دریا ملتے
ہیں تو ایک عظیم الشان نوران میں سے پیدا ہوتا ہے جو ہماری اصطلاح میں روح القدس سے موسوم ہے ہے لہ لیکن
جیسے تم دیکھتے ہو کہ اگر میں سیر پانی میں ایک ماشہ مصری ڈال دی جائے تو کچھ بھی مصری کا ذائقہ معلوم نہیں ہو گا
اور پانی پھیکے کا پھیکا ہی ہوگا۔ مگر یہ نہیں کہہ سکتے کہ مصری اس میں نہیں ڈالی گئی اور نہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ پانی میٹھا
ہے۔ یہی حال اس روح القدس کا ہے جو ناقص طور پر ناقص لوگوں پر اترتا ہے اس کے اترنے میں تو شک
نہیں ہو سکتا کیونکہ ادنیٰ سے ادنی آدمی کو بھی نیکی کا خیال روح القدس سے پیدا ہوتا ہے۔ کبھی فاسق اور فاجر

آج 10 میں سے 10 باقی