سورة الدّخان
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
لینے سے کچھ اعتراض ہے تو وہی اعتراض ۔ سورج اور چاند اور کواکب اور نباتات اور جمادات اور عناصر سے
خدمت لینے میں پیدا ہوتا ہے۔ جو شخص معرفت کا کچھ حصہ رکھتا ہے وہ جانتا ہے کہ ہر یک ذرہ خدا تعالیٰ کے
ارادہ کے موافق کام کر رہا ہے اور ایک قطرہ پانی کا جو ہمارے اندر جاتا ہے وہ بھی بغیر اذنِ الہی کے کوئی تاثیر
موافق یا مخالف ہمارے بدن پر ڈال نہیں سکتا پس تمام ذرات اور سیارات وغیرہ در حقیقت ایک قسم کے
فرشتے ہیں جو دن رات خدمت میں مشغول ہیں کوئی انسان کے جسم کی خدمت میں مشغول ہے اور کوئی روح
کی خدمت میں اور جس حکیم مطلق نے انسان کی جسمانی تربیت کے لیے بہت سے اسباب کا توسط پسند کیا اور
اپنی طرف سے بہت سے جسمانی مؤثرات پیدا کئے تا انسان کے جسم پر انواع اقسام کے طریقوں سے تاثیر
ڈالیں۔ اسی وحدہ لاشریک نے جس کے کاموں میں وحدت اور تناسب ہے یہ بھی پسند کیا کہ انسان کی روحانی
تربیت بھی اسی نظام اور طریق سے ہو کہ جو جسم کی تربیت میں اختیار کیا گیا تا وہ دونوں نظام ظاہری و باطنی اور
روحانی اور جسمانی اپنے تناسب اور یک رنگی کی وجہ سے صانع واحد مد بر بالا رادہ پر دلالت کریں۔
پس یہی وجہ ہے کہ انسان کی روحانی تربیت بلکہ جسمانی تربیت کے لیے بھی فرشتے وسائط مقرر کئے گئے
مگر یہ تمام وسائط خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں مجبور اور ایک گل کی طرح ہیں جس کو اس کا پاک ہاتھ چلا رہا ہے اپنی
طرف سے نہ کوئی ارادہ رکھتے ہیں نہ کوئی تصرف ۔ جس طرح ہوا خدا تعالیٰ کے حکم سے ہمارے اندر چلی جاتی
ہے اور اسی کے حکم سے باہر آتی ہے اور اسی کے حکم سے تاثیر کرتی ہے۔ یہی صورت اور بتمامہ یہی حال فرشتوں کا
ہے يَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ۔ پنڈت دیانند نے جو فرشتوں کے اس نظام پر اعتراض کیا ہے کاش پنڈت
صاحب کو خدا تعالیٰ کے نظام جسمانی اور روحانی کا علم ہوتا۔ تا بجائے اعتراض کرنے کے کمالات تعلیم قرآنی
کے قائل ہو جاتے کہ کیسی قانون قدرت کی صحیح اور سچی تصویر اس میں موجود ہے۔
از انجملہ ایک یہ اعتراض ہے کہ قرآن کریم کے بعض اشارات اور ایسا ہی بعض احادیث سے معلوم ہوتا
ہے کہ بعض ایام میں جبرائیل کے اترنے میں کسی قدر توقف بھی وقوع میں آئی ہے یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کے ایام بعثت میں یہ بھی اتفاق ہوا ہے کہ بعض اوقات کئی دن تک جبرائیل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر
نازل نہیں ہوا۔ اگر حضرت جبرائیل ہمیشہ اور ہر وقت قرین دائمی آنحضرت صلعم تھے اور روح القدس کا اثر
ہمیشہ کے لیے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود پر جاری و ساری تھا تو پھر توقف نزول کے کیا معنی ہیں
اما الجواب پس واضح ہو کہ ایسا خیال کرنا کہ روح القدس کبھی انبیاء کو خالی چھوڑ کر آسمان پر چڑھ جاتا ہے صرف
ایک دھوکہ ہے کہ جو بوجہ غلط فہمی نزول اور صعود کے معنوں کے دلوں میں متمکن ہو گیا ہے۔ پوشیدہ نہ رہے کہ
نزول کے یہ معنے ہرگز نہیں ہیں کہ کوئی فرشتہ آسمان سے اپنا مقام اور مقر چھوڑ کر زمین پر نازل ہو جاتا ہے
ایسے معنے تو صریح نصوص قرآنیہ اور حدیثیہ کے مخالف ہیں چنانچہ فتح البیان میں ابن جریر سے بروایت عائشہ
رضی اللہ عنہا یہ حدیث مروی ہے۔ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا فِي السَّمَاءِ
مَوْضِعُ قَدَمٍ إِلَّا عَلَيْهِ مَلَكَ سَاجِدٌ أَوْ قَائِمٌ وَ ذَالِكَ قَوْلُ الْمَلَائِكَةِ وَ مَا مِنَّا إِلَّا لَهُ مَقَامُ
مَّعْلُومٌ - یعنی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی علیہ وسلم نے فرمایا کہ آسمان پر ایک قدم
کی بھی ایسی جگہ خالی نہیں جس میں کوئی فرشتہ ساجد یا قائم نہ ہو اور یہی معنے اس آیت کے ہیں کہ ہم میں سے
ہر ایک شخص ایک مقام معلوم یعنی ثابت شدہ رکھتا ہے جس سے ایک قدم او پر یا نیچے نہیں آ سکتا۔ اب دیکھو اس
حدیث سے صاف طور پر ثابت ہو گیا کہ فرشتے اپنے مقامات کو نہیں چھوڑتے اور کبھی ایسا اتفاق نہیں ہوتا کہ
تک
ایک قدم کی جگہ بھی آسمان پر خالی نظر آوے مگر افسوس کہ بطالوی صاحب اور دہلوی شیخ صاحب بھی اب
اس زمانہ میں بھی کہ علوم حسیہ طبعیہ کا فروغ ہے یہی عقیدہ رکھتے ہیں کہ آسمان کا صرف باندازہ ایک قدم خالی
رہنا کیا مشکل بات ہے بعض اوقات تو بڑے بڑے فرشتوں کے نزول سے ہزار ہا کوس تک آسمان خالی
ویران سنسان پڑا رہ جاتا ہے جس میں ایک فرشتہ بھی نہیں ہوتا کیونکہ جب چھ سو موتیوں کے پروں والا فرشتہ
جس کا طول مشرق سے مغرب تک ہے یعنی جبرائیل زمین پر اپنا سارا وجود لے کر اُتر آیا تو پھر سوچنا چاہیئے کہ
یسے جسیم فرشتہ کے اُترنے سے ہزار ہا کوس تک آسمان خالی رہ جائے گا یا اس سے کم ہو گا شیخ الکل کہلانا اور
احادیث نبویہ کو نہ سمجھنا جائے افسوس اور جائے شرم ۔
الغرض جیسا کہ ہم ابھی بیان کر چکے ہیں یہ بات نہایت احتیاط سے اپنے حافظہ میں رکھ لینی چاہیئے کہ
مقربوں کا روح القدس کی تاثیر سے علیحدہ ہونا ایک دم کے لئے بھی ممکن نہیں کیونکہ اُن کی نئی زندگی کی
روح یہی روح القدس ہے پھر وہ اپنی روح سے کیوں کر علیحدہ ہو سکتے ہیں ۔ اور جس علیحدگی کا ذکر احادیث
اور بعض اشارات قرآن کریم میں پایا جاتا ہے اُس سے مراد صرف ایک قسم کی تجلی ہے کہ بعض اوقات بوجہ مصالح
الہی اس قسم کی تجلی میں کبھی دیر ہو گئی ہے اور اصطلاح قرآن کریم میں اکثر نزول سے مراد وہ ہی تجلی ہے۔
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۷۶ تا ۹۱ حاشیه )
از انجملہ ایک یہ اعتراض ہے کہ سورۃ والطارق میں خدا تعالیٰ نے غیر اللہ کی قسم کیوں کھائی حالانکہ آپ ہی
فرماتا ہے کہ بجز اس کے کسی دوسرے کی قسم نہ کھائی جائے نہ انسان نہ آسمان کی نہ زمین نہ کسی ستارہ کی نہ کسی
اور کی اور پھر غیر کی قسم کھانے میں خاص ستاروں اور آسمان کی قسم کی خدا تعالیٰ کو اس جگہ کیا ضرورت آپڑی سو
در حقیقت یہ دو اعتراض ہیں جو ایک دوسرے سے تعلق رکھتے ہیں اور بوجہ ان کے باہمی تعلقات کے ہم
مناسب سمجھتے ہیں کہ ان کے جوابات ایک ہی جگہ بیان کئے جائیں ۔
سواؤل قسم کے بارے میں خوب یا درکھنا چاہیئے کہ اللہ جل شانہ کی قسموں کا انسانوں کی قسموں پر قیاس کر
لینا قیاس مع الفارق ہے خدا تعالیٰ نے جو انسان کو غیر اللہ کی قسم کھانے سے منع کیا ہے تو اس کا سبب یہ ہے کہ
انسان جب قسم کھاتا ہے تو اس کا مدعا یہ ہوتا ہے کہ جس چیز کی قسم کھائی ہے اس کو ایک ایسے گواہ رویت کا قائم
مقام ٹھہر اوے کہ جو اپنے ذاتی علم سے اس کے بیان کی تصدیق یا تکذیب کر سکتا ہے کیونکہ اگر سوچ کر دیکھو
تو قسم کا اصل مفہوم شہادت ہی ہے۔ جب انسان معمولی شاہدوں کے پیش کرنے سے عاجز آ جاتا ہے تو پھر
قسم کا محتاج ہوتا ہے تا اُس سے وہ فائدہ اٹھاوے جو ایک شاہد رویت کی شہادت سے اُٹھانا چاہئے لیکن یہ
تجویز کرنا یا اعتقاد رکھنا کہ بجز خدا تعالیٰ کے اور بھی حاضر ناظر ہے اور تصدیق یا تکذیب یا سزاد ہی یا کسی اور
امر پر قادر ہے صریح کلمہ کفر ہے اس لئے خدا تعالیٰ کی تمام کتابوں میں انسان کے لیے یہی تعلیم ہے کہ غیر اللہ
کی ہرگز قسم نہ کھاوے۔
اب ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ کی قسموں کا انسان کی قسموں کے ساتھ قیاس درست نہیں ہو سکتا کیونکہ
خدا تعالیٰ کو انسان کی طرح کوئی ایسی مشکل پیش نہیں آتی کہ جو انسان کو قسم کے وقت پیش آتی ہے بلکہ
اُس کا قسم کھانا ایک اور رنگ کا ہے جو اُس کی شان کے لائق اور اُس کے قانونِ قدرت کے مطابق ہے
اور غرض اُس سے یہ ہے کہ تا صحیفہ قدرت کے بدیہات کو شریعت کے اسرار دقیقہ کے حل کرنے کے لئے
بطور شاہد کے پیش کرے اور چونکہ اس مدعا کو قسم سے ایک مناسبت تھی اور وہ یہ کہ جیسا ایک قسم
کھانے والا جب مثلاً خدا تعالیٰ کی قسم کھاتا ہے تو اس کی غرض یہ ہوتی ہے کہ خدا تعالیٰ میرے اس
واقعہ پر گواہ ہے اسی طرح خدا تعالیٰ کے بعض گھلے کھلے افعال بعض چھپے ہوئے افعال پر گواہ ہیں
اِس لئے اس نے قسم کے رنگ میں اپنے افعال بدیہیہ کو اپنے افعال نظریہ کے ثبوت میں جا بجا قرآن
کریم میں پیش کیا اور اس کی نسبت یہ نہیں کہہ سکتے کہ اُس نے غیر اللہ کی قسم کھائی ۔ کیونکہ وہ در حقیقت
اپنے افعال کی قسم کھاتا ہے نہ کسی غیر کی اور اُس کے افعال اُس کے غیر نہیں ہیں مثلاً اُس کا آسمان یا
ستارہ کی قسم کھانا اس قصد سے نہیں ہے کہ وہ کسی غیر کی قسم ہے بلکہ اس نیت سے ہے کہ جو کچھ اُس کے
ہاتھوں کی صنعت اور حکمت آسمان اور ستاروں میں موجود ہے اس کی شہادت بعض اپنے افعال مخفیہ کے
سمجھانے کے لئے پیش کرے ۔ سو در حقیقت خدا تعالیٰ کی اس قسم کی قسمیں جو قرآن کریم میں موجود ہیں
بہت سے اسرار معرفت سے بھری ہوئی ہیں اور جیسا کہ میں ابھی بیان کر چکا ہوں ۔ قسم کی طرز پر ان
اسرار کا بیان کرنا محض اس غرض سے ہے کہ قسم در حقیقت ایک قسم کی شہادت ہے جو شاہد رویت کے
قائم مقام ہو جاتی ہے اسی طرح خدا تعالیٰ کے بعض افعال بھی بعض دوسرے افعال کے لئے بطور شاہد
کے واقعہ ہوئے ہیں سو اللہ تعالیٰ قسم کے لباس میں اپنے قانونِ قدرت کے بدیہات کی شہادت اپنی
شریعت کے بعض دقائق حل کرنے کے لئے پیش کرتا ہے۔ تا قانون قدرت جو خدا تعالیٰ کی ایک فعلی کتاب
ہے اس کی قولی کتاب پر شاہد ہو جائے اور تا اس کے قول اور فعل کی باہم مطابقت ہو کر طالب صادق کے لئے
مزید معرفت اور سکینت اور یقین کا موجب ہو اور یہ ایک عام طریق اللہ جل شانہ کا قرآن کریم میں ہے کہ
اپنے افعال قدرتیہ کو جو اُس کی مخلوقات میں باقاعدہ منضبط اور مترتب پائے جاتے ہیں اقوال شرعیہ کے حل
کرنے کے لئے جا بجا پیش کرتا ہے تا اس بات کی طرف لوگوں کو توجہ دلا دے کہ یہ شریعت اور یہ تعلیم اُسی
ذات واحد لاشریک کی طرف سے ہے جس کے ایسے افعال موجود ہیں جو اُس کے ان اقوال سے مطابقت طابقت کلی
رکھتے ہیں کیونکہ اقوال کا افعال سے مطابق آجانا بلا شبہ اس بات کا ایک ثبوت ہے کہ جس کے یہ افعال ہیں
اُسی کے یہ اقوال ہیں ۔
اب ہم نمونہ کے طور پر ان چند قسموں کی تفسیر لکھتے ہیں جو قرآن کریم میں وارد ہیں ۔ چنانچہ منجملہ ان کے
ایک یہی قسم ہے کہ وَ السَّمَاءِ وَ الطَّارِقِ وَ مَا أَدْرُكَ مَا الطَّارِقُ النَّجْمُ الثَّاقِبُ إِنْ كُلُّ نَفْسٍ لَمَّا عَلَيْهَا
حافظ ۔ ان آیات میں اصل مدعا اور مقصد یہ ہے کہ ہر یک نفس کی روحانی حفاظت کے لئے ملائک مقرر ہیں
جو ہر دم اور ہر وقت ساتھ رہتے ہیں اور جو حفاظت کا طالب ہو اُس کی حفاظت کرتے ہیں ۔ لیکن یہ بیان ایک
باریک اور نظری ہے۔ فرشتوں کا وجود ہی غیر مرئی ہے۔ پھر اُن کی حفاظت پر کیوں کر یقین آوے اس لئے
خداوند کریم و حکیم نے اپنے قانون قدرت کو جو اجرام سماوی میں پایا جاتا ہے۔ اس جگہ قسم کے پیرایہ میں بطور
شاہد کے پیش کیا اور وہ یہ ہے کہ قانون قدرت خدا تعالیٰ کا صاف اور صریح طور پر نظر آتا ہے کہ آسمان اور جو
کچھ کو اکب اور شمس اور قمر اور جو کچھ اُس کے پول میں ہوا وغیرہ موجود ہے یہ سب انسان کے لئے جسمانی
خدمات میں لگے ہوئے ہیں اور طرح طرح کے جسمانی نقصانوں اور حرجوں اور تکلیفوں اور تنگیوں سے
بچاتے ہیں اور اُس کے جسم اور جسمانی قولی کے کل مایحتاج کو طیار کرتے ہیں خاص کر رات کے وقت جو
ستارے پیدا ہوتے ہیں جنگلوں اور بیابانوں میں چلنے والے اور سمندروں کی سیر کرنے والے اُن چمکدار
ستاروں سے بڑا ہی فائدہ اٹھاتے ہیں اور اندھیری رات کے وقت میں ہر ایک نجم ثاقب رہنمائی کر کے جان
کی حفاظت کرتا ہے اور اگر یہ محافظ نہ ہوں جو اپنے اپنے وقت میں شرط حفاظت بجالا رہے ہیں تو انسان ایک
طرفہ العین کے لئے بھی زندہ نہ رہ سکے سوچ کر جواب دینا چاہیئے کہ کیا ہم بغیر اُن تمام محافظوں کے کہ کوئی
ہمارے لئے حرارت مطلوبہ طیار رکھتا ہے اور کوئی اناج اور پھل پکاتا ہے اور کوئی ہمارے پینے کے لئے پانیوں
کو برساتا ہے اور کوئی ہمیں روشنی بخشتا ہے اور کوئی ہمارے تنفس کے سلسلہ کو قائم رکھتا ہے اور کوئی ہماری قوت
شنوائی کو مدد دیتا ہے اور کوئی ہماری حرارت غریزی پر صحت کا اثر ڈالتا ہے زندہ رہ سکتے ہیں۔ اب اِسی سے
انسان سمجھ سکتا ہے کہ جس خداوند کریم و حکیم نے یہ ہزار ہا اجرام سماوی و عناصر وغیرہ ہمارے اجسام کی درستی
اور قائمی کے لئے پیدا کئے اور دن رات بلکہ ہر دم اُن کو خدمت میں لگا دیا ہے کیا وہ ہماری روحانی حفاظت
کے انتظام سے غافل رہ سکتا تھا۔ اور کیوں کر ہم اُس کریم و رحیم کی نسبت ظن کر سکتے ہیں کہ ہمارے جسم کی
حفاظت کے لئے تو اُس نے اس قدر سامان پیدا کر دیا کہ ایک جہان ہمارے لئے خادم بنا دیا لیکن ہماری
روحانی حفاظت کے لئے کچھ بندوبست نہ فرمایا۔
اب اگر ہم انصاف سے سوچنے والے ہوں تو اسی سے ایک محکم دلیل مل سکتی ہے کہ بیشک روحانی حفاظت
کے لئے بھی حکیم مطلق نے کوئی ایسا انتظام مقرر کیا ہو گا کہ جو جسمانی انتظام سے مشابہ ہو گا سو وہ ملا یک کا
حفاظت کے لئے مقرر کرنا ہے۔
سو اسی غرض سے خدا تعالیٰ نے یہ قسم آسمان اور ستاروں کی کھائی تاملا یک کی حفاظت کے مسئلہ کو جو ایک
مخفی اور نظری مسئلہ ہے نجوم وغیرہ کی حفاظت کے انتظام سے جو ایک بدیہی امر ہے بخوبی کھول دیوے اور
ملا یک کے وجود کے ماننے کے لئے غور کرنے والوں کے آگے اپنے ظاہر انتظام کو رکھ دیوے جو جسمانی
انتظام ہے تا عقلِ سلیم جسمانی انتظام کو د سلیم جسمانی انتظام کو دیکھ کر اُسی نمونہ پر روحانی انتظام کو بھی سمجھ لیوے۔
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۹۴ تا ۱۰۲)
اگر چه ملائک جسمانی آفات سے بھی بچاتے ہیں لیکن اُن کا بچانا روحانی طور پر ہی ہے مثلاً ایک صح یک شخص ایک
گرنے والی دیوار کے نیچے کھڑا ہے تو یہ تو نہیں کہ فرشتہ اپنے ہاتھوں سے اٹھا کر اُس کو دور لے جائے گا بلکہ اگر
اُس شخص کا اُس دیوار سے بچنا مقدر ہے تو فرشتہ اس کے دل میں الہام کر دے گا کہ یہاں سے جلد کھسکنا
چاہیئے۔ لیکن ستاروں اور عناصر وغیرہ کی حفاظت جسمانی ہے۔
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحہ ۹۹ نوٹ )
إِنَّ اللهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى قَالَ فِي كِتَابِهِ الله تعالیٰ نے اپنی محکم کتاب میں فرمایا ہے کہ ان
الْمُحْكَمِ إِنْ كُلُّ نَفْسٍ لَمَّا عَلَيْهَا حَافِظٌ، كُلُّ نَفْسٍ لَمَّا عَلَيْهَا حَافِظ یعنی خدا کی طرف سے ہر
فَلَمَّا كَانَتِ الْمَلَائِكَةُ حَافِظِينَ لِنُفُوسِ نفس پر ایک محافظ مقرر ہے اور جب فرشتے ستاروں ،
النُّجُومِ وَالشَّمْسِ وَالْقَمَرِ وَالْأَفْلَاكِ سورج، چاند ، افلاک اور عرش اور جو کچھ زمین میں ہے
وَالْعَرْشِ وَكُلِّ مَا فِي الْأَرْضِ، لَزِمَ أَنْ لَّا ان کے محافظ ہیں تو یہ بات لازم آئی کہ وہ جن چیزوں کی
يُفَارِقُوا مَا يَحْفَظُوْنَهُ طُرْفَةَ عَيْنٍ، فَانْظُرُ حفاظت کر رہے ہیں ان سے وہ ایک لمحہ کے لئے بھی
كَيْفَ ظَهَرَ مِنْ هَذَا الْأَمْرِ الْحَقُّ، وَبَطَلَ مَا علیحدہ نہ ہوں ۔ پس دیکھو کہ کس طرح اس آیت سے حق
زَعَمَ الزَّاعِمُونَ مِنْ نُزُولِهِمْ وَصُعُودِهِمْ واضح ہو گیا ہے اور ان لوگوں کا خیال جو فرشتوں کے
بِأَجْسَامِهِمُ الْأَصْلِيَّةِ فَلَا مَفَرَّ إِلى سَبِيلٍ نزول اور صعود کو ان کے اصلی وجود کے ساتھ قرار دیتے
مِنْ قُبُولِ دَقِيقَةِ الْمَعْرِفَةِ الَّتِي كَتَبْنَاهَا ہیں غلط ثابت ہو گیا۔ پس اس دقیقہ معرفت کو قبول کرنے
أَعْنِي أَنَّ الْمَلَائِكَةَ لَا يَنْزِلُونَ بِنُزُولٍ کے بغیر کوئی چارہ نہیں جسے ہم نے لکھا ہے یعنی یہ کہ ملائکہ
حَقِيقِي، وَلَا يَرَوْنَ وَعَشَاءَ السَّفَرِ، بَلْ إِذَا حقیقی طور پر زمین پر نہیں اترتے اور نہ وہ سفر کی مشقت کو
أَرَادَ اللهُ إِرَاءَتِهِمْ فِي النَّاسُوتِ فَيَخْلُقُ برداشت کرتے ہیں بلکہ جب اللہ تعالیٰ عالم انسانیت
لَهُمْ وُجُودًا تَمْثِيْلِيًّا فِي الْأَرْضِ فَتَرَاهُمُ میں ان کو دکھانے کا ارادہ کرتا ہے تو ان کے لئے ایک
الْعَيْنُ الَّتِي تَسْرَحُ فِي رَوْضَاتِ الْكَشْفِ تمثیلی وجود زمین میں پیدا کر دیتا ہے تب ان کو وہ آنکھ
وَلَوْ لَمْ يَكُن كَذلِكَ لَلَزِمَ أَنْ يَرَى ہی دیکھ پاتی ہے جو کشف کے باغات میں پھرتی رہتی
الْمَلَائِكَةَ النَّاسُ كُلُّهُمْ عِنْدَ نُزُوْلِهِمْ إِلَى ہے ۔ اور اگر ایسا نہ ہوتا تو لازم آتا کہ تمام لوگ ملائکہ کو
الْأَرْضِ لِقَبْضِ الْأَرْوَاحِ وَغَيْرِهَا مِنَ ان کے نزول کے وقت دیکھتے جب وہ زمین پر قبض
الْمُهِمَّاتِ، وَلَلَزِمَ أَنْ يَرَى مَلَكَ الْمَوْتِ ارواح کے لئے اور دوسری مہمات کو سر کرنے کے لئے
مَثَلاً كُلُّ مَنْ تُوُفِّيَ أَحَدٌ مِنْ أَقَارِبِهِ وَمِمَّن آتے ہیں ۔ پھر اس سے یہ بات بھی لازم آتی ہے کہ مثلاً
يُؤَاخِيْهِ وَمِنْ عَشِيْرَتِهِ وَعَقِبِهِ وَقَوْمِهِ جب ملک الموت کسی کو وفات دینے کے لئے آتا ہے تو
وَأَصْدِقَائِهِ أَمَامَ عَيْنِهِ، فَإِنَّ جِسْمَ متوفی کے اقارب ، بھائی بند اور اولاد اور اس کی قوم م کے
الْمَلَائِكَةِ جِسْمٌ كَأَجْسَامٍ أُخْرَى، فَلا لوگ اور اس کے دوست اسے اپنی آنکھوں کے سامنے
وَجْهَ لِعَدُمِ رُؤْيَتِهِمْ مَعَ نُزُولِهِمْ دیکھتے کیونکہ ان کے نزد یک فرشتوں کے اجسام دوسرے
بِأَجْسَامِهِمُ الْأَصْلِيَّةِ وَأَنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ اجسام کی طرح ہی ہیں اس لئے کوئی وجہ نہیں کہ وہ اپنے
خَلْقًا كَثِيرًا يَمُوْتُوْنَ أَمَامَ أَعْيُنِنَا فَلَا اصلی اجسام کے ساتھ نزول کے وقت دکھائی نہ دیں۔ پھر تم
نَرَى عِنْدَ نَزْعِهِمْ وَغَمْرَةِ مَوْتِم یہ بھی جانتے ہو کہ بہت سے لوگ ہمارے سامنے مرتے
الْمَلَائِكَةَ الَّتِي تَوَفَّتُهُمْ، وَمَا نَسْمَعُ مَا ہیں لیکن ان کی نزع کے وقت ہم ان ملائکہ کو نہیں دیکھتے جو
يَسْأَلُونَ الْمَوْتَى وَمَا يُكَلِّمُونَهُمْ۔ ان کو وفات دیتے ہیں اور نہ ہی ہم اس سوال و جواب کو
(حمامة البشرى ، روحانی خزائن جلدے صفحہ ۲۷۸،۲۷۷) سنتے ہیں جو وہ مردوں سے کرتے ہیں۔ (ترجمہ از مرتب )
وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجْعِ وَالْأَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِ إِنَّهُ لَقَولُ فَصُلُ وَمَا هُوَ
بِالْهَزْلِقُ إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًا وَ أَكِيدُ كَيْدًا
وَالْقَوْلُ الْجَامِعُ الْمُهَيْمِنُ الَّذِى بالکل صحیح اور جامع بات جو حق کا پتہ دیتی ہے اور
يَهْدِي إِلَى الْحَقِّ وَ يَحْكُمُ بَيْنَنَا وَبَيْنَ ہمارے اور ہماری قوم کے درمیان جھگڑے کا فیصلہ کر دیتی ہے
قَوْمِنَا آيَةٌ جَلِيلَةٌ مِنْ سُورَةِ الطَّارِقِ قرآن مجید کی سورۃ طارق کی وہ آیت جلیلہ ہے جو اس بھید کو
تُذَكَّرُ سِرًّا غَفَلُوا مِنْهُ أَهْلُ الْهَوَا بتاتی ہے جس سے اپنی خواہشات کے تابع لوگ غافل ہیں ۔
اعْنِي قَوْلَهُ تَعَالَى وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجُعِ میری مراد خدا تعالیٰ کے قول وَ السَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجْعِ وَالْأَرْضِ
وَالْأَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِ إِنَّهُ لَقَولُ فَصْلٌ وَ ذَاتِ الصَّدْعِ إِنَّهُ لَقَولُ فَضْلُ وَ مَا هُوَ بِالْهَزْلِ إِنَّهُمُ
مَا هُوَ بِالْهَزْلِ إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًا وَ يَكِيدُونَ كَيْدًا وَ أَكِيدُ کیدا سے ہے پس اے عزیز و تمہیں
اكيد كَيْدًا فَاعْلَمُوا أَيُّهَا الْآعِزَّةُ آن معلوم ہونا چاہیے کہ یہ آیت ان اسرار کا موجیں مارتا ہوا ایک
هَذِهِ الْآيَةَ بَحْرُ مَوَاج من تلك سمندر ہے جس کا کسی کی سوچ نے احاطہ نہیں کیا اور نہ ہی مخلوق
الْأَسْرَارِ مَا أَحَاطَتُهَا فِكْرٌ مِنَ الْأَفْكَارِ وَمَا کی عقل نے ان کو چھوا ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے مجھے اس
مَسَّتْهَا مُدْرِكَةُ الْوَرى وَ فَهَمَنِي رَبِّي اَسْرَارَ آیت کے اسرار سمجھائے ہیں اور ان کے ساتھ مجھے
هَذِهِ الْآيَةِ وَاخْتَصَّنِي بِهَا وَ تَفْصِيلُه ان ہی مخصوص کیا ہے اور اس کی تفصیل یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ
اللهَ تَعَالَى أَشَارَ فِي هَذِهِ الْآيَةِ إِلى أَنَّ السَّمَاء نے اس آیت میں اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے
مَجْمُوعَةُ مُؤَثِرَاتِ وَالْأَرْضُ مَجْمُوعَةُ کہ آسمان مؤثرات کا مجموعہ ہے اور زمین متاثرات کا
مُتَأَثَّرَاتٍ وَ يَنْزِلُ الْأَمْرُ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى مجموعہ ۔ اور امرِ الہی آسمان سے زمین پر نازل ہوتا
الْأَرْضِ فَتَلَقَّتُهُ الْأَرْضُ بِالْقُبُولِ وَ لَا ہے اور زمین اس کو قبول کر لیتی ہے اور انکار نہیں کرتی
تَأْبَى وَ فِي هَذَا إِشَارَةٌ إِلى أَنَّ كُلَّ مَا فِي اور اس میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ جو کچھ بھی
السَّمَاءِ مِنَ الشَّمْسِ وَالْقَمَرِ وَالنُّجُومِ آسمانوں میں ہے یعنی سورج ، چاند، ستارے، ملائکہ
وَالْمَلَائِكَةِ وَ أَرْوَاحِ الْمُقَدَّسِينَ مِنَ اور پاک انبیاء و رسول اور صدیق اور ان کے علاوہ
الرُّسُلِ وَالنَّبِيِّينَ وَالصَّدِيقِينَ وَ غَيْرِهِمْ دوسرے مومنوں کی ارواح ان مناسبات کے ساتھ
مِنَ الْمُؤْمِنِينَ يُلْقِي أَثَرَهُ عَلَى مَا في کہ جن کی رعایت حکمت قدسیہ تقاضا کرتی ہے۔
الْأَرْضِ بِمُنَاسَبَاتٍ قَضَتْ حِكْمَةُ زمین پر موجود اشیاء پر اثر ڈالتی ہیں ۔ سو آسمان نزول
الْقُدُسِ رِعَايَتَهَا فَالسَّمَاءُ تَتَوَجَّهُ إِلَى اور رجع کی بے شمار اقسام کے ساتھ زمین کی طرف
الْأَرْضِ بِأَقْسَامٍ غَيْرِ مُتَنَاهِيَةٍ مِنَ النُّزُولِ توجہ کرتا ہے اور زمین اسے اپنے اندر لینے اور اسے
وَالرَّجْعِ وَالْأَرْضُ تَتَقَبَّلُهَا بِالْإِنْصِدَاعِ نشو و نما دینے کی ان گنت اقسام کے ساتھ اسے قبول
وَالْإِبْوَاءِ بِأَقْسَامٍ لَا تُعَدُّ وَلَا تُخطى فَمِن کرتی ہے۔ اس رجع اور صدع کے عمل کے نتیجے میں
أَقْسَامِ نَتَائِجِ هَذَا الرَّجْعِ وَالصَّدْعِ اشْيَاء بہت سی چیزیں طبقات الا بہت سی چیزیں طبقات الارض میں پیدا ہوتی ہیں۔
تَحْدُثُ فِي طَبَقَاتِ الْأَرْضِ كَالْفِضَّةِ مثلاً چاندی ، سونا ، لوہا، جواہرات نفیسہ اور ایسی ہی اور
وَالذَّهَبِ وَالْحَدِيدِ وَ جَوَاهِرَاتٍ نَّفِيسَةٍ وَ اشیاء ۔ اور اس کی اقسام میں سے کھیتیاں ، درخت،
أَشْيَاءُ أُخْرَى وَ مِنْ أَقْسَامِهِ الزُّرُوعُ وَ نباتات، پھل، چشمے اور دریا وغیرہ ہیں ۔ نیز جملہ وہ
الْأَشْجَارُ وَالنَّبَاتَاتُ وَالثَّمَارُ وَالْعُيُونُ اشیاء جن کے ظاہر کرنے کے لئے زمین پھٹتی ہے اور
وَالْأَنْهَارُ وَكُلُّ مَا تَتَصَدَّعُ عَنْهُ الثَّرى پھر اس کی اقسام میں سے اونٹ، گدھے، گھوڑے