سورة الجَاثیَة

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

وَمِنْ أَقْسَامِهِ جِمَالٌ وَ حَمِيرٌ وأَ فَرَاسُ وَكُلُّ اور اسی قسم کے دوسرے تمام چار پائے ہیں جو زمین پر
دَابَّةٍ تَدُبُّ عَلَى الْأَرْضِ وَ كُلُّ طَيْرِ يَطِيرُ چلتے ہیں اور ہوا میں اڑنے والے تمام پرندے ہیں اور
فِي الْهَوَاءِ وَ مِنْ أَقْسَامِهِ الْإِنْسَانُ الَّذِی اس کی اقسام میں سے انسان ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے
خُلِقَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ وَ فُضْلَ عَلَى كُلِّ احسنِ تقویم میں پیدا کیا ہے اور ہر رینگنے اور چلنے والے
مَنْ دَبَّ وَ مَشَى وَ مِنْ أَقْسَامِهِ الْوَحی حیوان پر اس کو فضیلت دی گئی ہے اور اسی کی اقسام میں
وَالنُّبُوَّةُ وَالرَّسَالَةُ وَالْعَقْلُ وَ الْفَطَانَةُ سے وحی اور نبوت و رسالت اور عقل ، فطانت، شرافت،
وَالشَّرَافَةُ وَالنَّجَابَةُ وَالسَّفَاهَةُ وَالْجَهْلُ نجابت ، بیوقوفی، جہالت ، حماقت ، رذالت اور
وَالْحُمْقُ وَالرَّذَالَةُ وَ تَرْكُ الْحَيَاءِ وَ مِنْ بے حیائی ہیں اور اسی کی اقسام میں سے انبیاء اور
أَقْسَامِهِ نُزُولُ أَرْوَاحِ الْأَنْبِيَاءِ وَالرُّسُلِ رسولوں کی ارواح کا ہر اس وجود پر انعکاسی طور پر نزول
نُزُولًا انْعِكَاسِيًّا عَلَى كُلِّ مَنْ يُنَاسِبُ کرنا ہے جو ان کی فطرت کے مشابہ ہو اور جو ہر اور
فِطْرَتَهُمْ وَ يُشَابِهُ جَوْهَرَهُمْ وَ خِلْقَتَهُمْ خلقت اور صدق وصفا میں ان کے مشابہ ہو۔اس سے
فِي الْخَلْقِ وَالصِّدْقِ وَ الصَّفَاءِ وَ مِنْ هَهُنَا یہ بات واضح ہوگئی کہ نجوم کی تاثیرات ثابت شدہ متحقق
ظَهَرَ أَنَّ تَأْثِيرَاتِ النُّجُومِ ثَابِتَةٌ مُتَحَقِّقَةٌ اور مسلمہ ہیں اور اس میں صرف جاہل ، کند ذہن جو
مَنْصُوصَةٌ وَلَا يَشُكُ فِيهَا إِلَّا الْجَاهِلُ قرآن کریم میں غور و فکر نہیں کرتا اور اندھوں کی طرح
الْغَبِيُّ الْبَلِيدُ الَّذِي لَا يَنْظُرُ فِي الْقُرْآنِ جھگڑتا ہے وہی شک کر سکتا ہے اور یہ رجع اور صدع کا
وَيُجَادِلُ كَالْأَعْمَى وَهَذَا الرَّجُعُ وَالصَّدْعُ عمل آسمانوں اور زمین میں اس دن سے جاری ہے
جَارُ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ مِنْ يَوْمٍ جب سے اللہ تعالیٰ نے ان دونوں کو پیدا کیا ہے اور ان
خَلَقَهُمَا اللَّهُ وَ قَالَ ائْتِيَا طَوْعًا أَوْ كَرْهًا کو کہا انتِيَا طَوْعًا أَوْ کرھا تو انہوں نے کہا آتَيْنَا
قَالَتَا أَتَيْنَا طَابِعِينَ ۔ فَمَالَتِ السَّمَاءُ إِلَى طَابِعِينَ - پس آسمان زمین کی طرف اس طرح مائل
الْأَرْضِ كَالذَّكَرِ إِلَى الأُنثى، وَلِأَجْلِ ہوا جس طرح نر مادہ کی طرف مائل ہوتا ہے۔ اسی لئے
ذَالِكَ اخْتَارَ الرَّبُّ الْكَرِيمُ لَفَظَ الرَّجْعِ رب کریم نے آسمان کے لئے لفظ رجع اختیار کیا اور
لِلسَّمَاءِ وَلَفْظَ الصَّدْعِ لِلْأَرْضِ إِشَارَةً زمین کے لئے لفظ صدع ۔ اور اس میں اس بات کی
إلى أنهُمَا تَجْتَمِعَانِ دَائما اجتماع طرف اشارہ کیا کہ یہ دونوں ہمیشہ نر و مادہ کی طرح جمع

الذُّكُورِ وَالْإِنَاثِ وَلَا تَأْبِي إِحْدَاهُمَا مِن ہوتے چلے جائیں گے اور ان میں سے نہ کوئی دوسرے
الْأُخْرَى وَلَا تَطْغَى فَتَأْثِيرَاتُ السَّمَاءِ سے نفرت کرے گا اور نہ سرکشی ۔ پس آسمان کی تاثیرات
تَنْزِلُ ثُمَّ تَنْزِلُ وَالْأَرْضُ تَقْبَلُهَا ثُمَّ متواتر نازل ہوتی رہتی ہیں اور زمین اس کو بار بار قبول
تَقْبَلُ وَلَا تَنْقَطِعُ هَذِهِ السّلْسِلَةُ کرتی ہے اور یہ عمل ایک لمحہ کے لئے بھی نہیں رکھتا اور اگر
الدَّوْرِيَّةُ طُرْفَةَ عَيْنٍ وَ لَوْ لَا ذَالِكَ ایسا نہ ہوتا تو زمین اور اس میں موجود مخلوقات سب کا
لَفَسَدَتِ الْأَرْضُ وَمَا فِيهَا وَقَالَ اللهُ نظام بگڑ جاتا ۔ اللہ تعالیٰ نے اس آیت کے شروع میں
تَعَالَى فِي أَوَّلِ هَذِهِ الْآيَةِ إِنَّهُ عَلَى رَجْعِهِ ہی فرمایا تھا إِنَّهُ عَلَى رَجْعِهِ لَقَادِرُ اور اس کے بعد فرمایا
لَقَادِرُ وَقَالَ بَعْدَ ذَالِكَ وَ السَّمَاءِ ذَاتِ وَ السَّمَاءِ ذَاتِ الرّجع اور تمہیں کیوں کر علم ہو کہ ان
الرَّجْعِ فَمَا أَدْرَاكَ أَنَّهُ في جمع ذِكْرِ دونوں رجع کے ذکر کو ایک جگہ بیان کرنے سے اللہ تعالیٰ نے
الرَّجْعَيْنِ إِلَى مَا أَوْلَى فَاعْلَمْ أَنَّهُ أَشَارَ کس طرف اشارہ کیا ہے، سو جاننا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے
إِلَى أَنَّ عَوْدَ الْإِنْسَانِ بِالْبَعْثِ بَعْدَ اس میں اس طرف اشارہ کیا ہے کہ انسان کا بعث بعد الموت
الْمَوْتِ فِي قُدْرَةِ اللهِ تَعَالَى كَمَا أَنَّهُ يُعِيدُ کے ذریعہ دوبارہ زندہ کیا جانا اللہ کی قدرت میں
أَرْوَاحَ الْمُقَدَّسِيْنَ بِإِعَادَاتِ انْعِكَاسِيَّةِ ہے ۔ جس طرح وہ مقدسین کی ارواح کو بروزی طور پر
مِنَ السَّمَاءِ الَّتِي هِيَ ذَاتُ الرَّجْعِ إِلَى آسمان سے (جو ذاتِ الرَّجْعِ ہے ) زمین کی طرف (جو
الْأَرْضِ الَّتِي هِيَ ذَاتُ الصَّدْعِ وَ مَوْلِدُ كُلِّ ذَاتُ الصَّدْعِ ہے اور ہر زندہ کا مولد ہے ) لوٹاتا ہے اور
مَنْ تَحْيَا وَهَذِهِ نُكَتَةٌ عَظِيمَةٌ لَطِيفَةٌ- یہ بڑا لطیف اور عظیم نکتہ ہے۔ ( ترجمہ از مرتب )
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۴۴۲ تا ۴۴۶)
وَ السَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجْعِ ۔ اس جگہ آسمان سے مراد وہ کرہ زمہریر ہے جس سے پانی برستا ہے اور اس آیت
میں اس کرہ زمہریر کی قسم کھائی گئی جو مینہ برساتا ہے اور رجع کے معنی مینہ ہے اور خلاصہ معنی آیت یہ ہے کہ
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں وحی کا ثبوت دینے کے لئے آسمان کو گواہ لاتا ہوں جس سے پانی برستا ہے یعنی تمہاری
روحانی حالت بھی ایک پانی کی محتاج ہے اور وہ آسمان سے ہی آتا ہے جیسا کہ تمہارا جسمانی پانی آسمان سے
آتا ہے اگر وہ پانی نہ ہو تو تمہاری عقلوں کے پانی بھی خشک ہو جائیں ۔ عقل بھی اُسی آسمانی پانی یعنی وحی الہی
سے تازگی اور روشنی پاتی ہے۔ غرض جس خدمت میں آسمان لگا ہوا ہے یعنی پانی برسانے کی خدمت یہ کام

آسمان کا خدا تعالیٰ کی پہلی صفت کا ایک ظل ہے جیسا کہ خدا فرماتا ہے کہ ابتدا ہر ایک چیز کا پانی سے ہے۔
انسان بھی پانی سے ہی پیدا ہوتا ہے اور وید کی رُو سے پانی کا دیوتا اکاش ہے جس کو وید کی اصطلاح میں اندر
کہتے ہیں مگر یہ سمجھنا غلطی ہے کہ یہ اندر کچھ چیز ہے بلکہ وہی پوشیدہ اور نہاں در نہاں طاقت عظمی جس کا نام خدا
ہے اس میں کام کر رہی ہے۔
نسیم دعوت ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۴۱۲، ۱۳
قرآن شریف کی اصطلاح کی رُو سے جو فضا یعنی پول اوپر کی طرف ہے جس میں بادل جمع ہو کر مینہ برستا
ہے اس کا نام بھی آسمان ہے جس کو ہندی میں اکاش کہتے ہیں ۔
(نسیم دعوت، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۴۱۲ حاشیه )
قرآن شریف نے وحی اور الہام کی سنت قدیمہ پر قانون قدرت سے گواہی لانے کے لئے ایک اور
مقام میں بھی اسی قسم کی قسم کھائی ہے اور وہ یہ ہے۔ وَ السَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجْعِ وَالْأَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِ إِنَّهُ
لقَوْلُ فَصْلٌ وَمَا هُوَ بِالْهَزْلِ یعنی اس آسمان کی قسم ہے جس کی طرف سے بارش آتی ہے اور اس زمین کی
قسم ہے جو بارش سے طرح طرح کی سبزیاں نکالتی ہے کہ یہ قرآن خدا کا کلام ہے۔ اور اس کی وحی ہے اور
وہ باطل اور حق میں فیصلہ کرنے والا ہے اور عبث اور بیہودہ نہیں ۔ یعنی بے وقت نہیں آیا موسم کے مینہ کی
طرح آیا ہے۔
اب خدا تعالیٰ نے قرآن شریف کے ثبوت کے لئے جو اس کی وحی ہے ایک کھلے کھلے قانون قدرت کو قسم
کے رنگ میں پیش کیا یعنی قانون قدرت میں ہمیشہ یہ بات مشہود اور مرکی ہے کہ ضرورتوں کے وقت آسمان
سے بارش ہوتی ہے اور تمام مدار زمین کی سرسبزی کا آسمان کی بارش پر ہے۔ اگر آسمان سے بارش نہ ہو تو رفتہ
رفتہ کنویں بھی خشک ہو جاتے ہیں ۔ پس دراصل زمین کے پانی کا وجود بھی آسمان کی بارش پر موقوف ہے۔
اسی وجہ سے جب کبھی آسمان سے پانی برستا ہے تو زمین کے کنوؤں کا پانی چڑھ آتا ہے۔ کیوں چڑھ آتا ہے؟
اس کا یہی سبب ہے کہ آسمانی پانی زمین کے پانی کو اوپر کی طرف کھینچتا ہے۔ یہی رشتہ وحی اللہ اور عقل میں
ہے۔ وحی اللہ یعنی الہام الہی آسمانی پانی ہے اور عقل زمینی پانی ہے اور یہ پانی ہمیشہ آسمانی پانی سے جو الہام
ہوتا
ہے تربیت پاتا ہے اور اگر آسمانی پانی یعنی وحی ہونا بند ہو جائے تو یہ زمینی پانی بھی رفتہ رفتہ خشک ہو جاتا ہے۔
کیا اس کے واسطے یہ دلیل کافی نہیں کہ جب ایک زمانہ دراز گزر جاتا ہے اور کوئی الہام یافتہ زمین پر پیدا نہیں
و عقلمندوں کی عقلیں نہایت گندی اور خراب ہو جاتی ہیں۔ جیسے زمینی پانی خشک ہو جاتا اور سرح ہو جاتا اور سڑ جاتا ہے۔

اس کے سمجھنے کے لئے اس زمانہ پر ایک نظر ڈالنا کافی ہے جو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے تشریف لانے
سے پہلے اپنا رنگ تمام دنیا میں دکھلا رہا تھا۔ چونکہ اس وقت حضرت مسیح کے زمانہ کو چھ سو برس گزر گئے تھے اور
اس عرصہ میں کوئی الہام یافتہ پیدا نہیں ہوا تھا اس لئے تمام دنیا نے اپنی حالت کو خراب کر دیا تھا ۔ ہر ایک ملک
کی تاریخیں پکار پکار کر کہتی ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں مگر آپ کے ظہور سے پہلے تمام دنیا
میں خیالات فاسدہ پھیل گئے تھے۔ ایسا کیوں ہوا تھا اور اس کا کیا سبب تھا ؟ یہی تو تھا کہ الہام کا سلسلہ مدتوں
تک بند ہو گیا تھا۔ آسمانی سلطنت صرف عقل کے ہاتھ میں تھی ۔ پس اس ناقص عقل نے کن کن خرابیوں میں
لوگوں کو ڈالا ، کیا اس سے کوئی نا واقف بھی ہے۔ دیکھو الہام کا پانی جب مدت تک نہ برسا تو تمام عقلوں کا پانی
کیسا خشک ہو گیا۔
سوان قسموں میں یہی قانون قدرت اللہ تعالیٰ پیش کرتا ہے اور فرماتا ہے کہ تم غور کر کے دیکھو کہ کیا خدا کا
یہ محکم اور دائمی قانون قدرت نہیں کہ زمین کی تمام سرسبزی کا مدار آسمان کا پانی ہے۔ سو اس پوشیدہ قانون
قدرت کے لئے جو الہام الہی کا سلسلہ ہے۔ یہ کھلا کھلا قانون قدرت بطور گواہ کے ہے۔سواس گواہ سے فائدہ
اٹھاؤ اور صرف عقل کو اپنا رہبر مت بناؤ کہ وہ ایسا پانی نہیں جو آسمانی پانی کے سوا موجود رہ سکے۔جس طرح
آسمانی پانی کا یہ خاصہ ہے کہ خواہ کسی کنویں میں اس کا پانی پڑے یا نہ پڑے وہ اپنی طبعی خاصیت سے تمام
کنوؤں کے پانی کو اوپر چڑھا دیتا ہے۔ ایسا ہی جب خدا کا ایک الہام یافتہ دنیا میں ظہور فرماتا ہے خواہ کوئی
عقلمند اس کی پیروی کرے یا نہ کرے۔ مگر اس الہام یافتہ کے زمانہ میں خود عقلوں میں ایسی روشنی اور صفائی
آ جاتی ہے کہ پہلے اس سے موجود نہ تھی۔ لوگ خواہ نخواہ حق کی تلاش کرنا شروع کر دیتے ہیں اور غیب سے ایک
حرکت ان کی قوت متفکرہ میں پیدا ہو جاتی ہے۔ سو یہ تمام عقلی ترقی اور دلی جوش اس الہام یافتہ کے قدم
مبارک سے پیدا ہو جاتا ہے اور بالخاصیت زمین کے پانیوں کو اوپر اٹھاتا ہے جب تم دیکھو کہ مذاہب کی جستجو
میں ہر ایک شخص کھڑا ہو گیا ہے اور زمینی پانی کو کچھ ابال آیا ہے تو اٹھو اور خبردار ہو جاؤ اور یقیناً سمجھو کہ آسمان
سے زور کا مینہ برسا ہے اور کسی دل پر الہامی بارش ہوگئی ہے۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۴۲۸ تا ۴۳۰)
قسم ہے آسمان کی جس سے مینہ نازل ہوتا ہے اور قسم ہے زمین کی جو پھوٹ کر اناج نکالتی ہے۔ یہ کلام
یعنی قرآن شریف حق اور باطل میں فیصلہ کرنے والا ہے اور بے فائدہ نہیں یعنی اس کلام کی ایسی ہی ضرورت

ثابت ہے جیسا کہ جسمانی نظام میں مینہ کی ضرورت ثابت ہے۔ اگر مینہ نہ ہو تو آخر کا ر کنویں بھی خشک ہو
جاتے ہیں اور دریا بھی اور پھر نہ پینے کے لئے پانی رہتا ہے اور نہ کھانے کے لئے اناج ۔ کیونکہ ہر ایک برکت
زمین کی آسمان سے ہی نازل ہوتی ہے۔ اس دلیل سے خدا نے ثابت کیا ہے کہ جیسا کہ پانی اور اناج کی
ہمیشہ ضرورت ہے ایسا ہی خدا کی کلام اور اس کے تسلی دینے والے معجزات کی ہمیشہ ضرورت ہے۔ کیونکہ محض
گزشتہ قصوں سے تسلی نہیں ہو سکتی ۔
پس آریہ صاحبوں کو سمجھنا چاہیے کہ محض وید کے ورق چاٹنے سے نہ روحانی پیاس دور ہوسکتی ہے اور نہ وہ
تسلی مل سکتی ہے جو خدا کے تازہ بتازہ معجزات سے ملتی ہے اور آیت ممدوحہ بالا میں جو خدا نے قہ نے قسم کھائی پس
جاننا چاہیئے کہ خدا کی قسمیں انسان کی قسموں کی طرح نہیں ہیں بلکہ عادت اللہ اس طرح واقعہ ہوئی ہے کہ وہ
قرآن شریف میں قسم کھا کر جسمانی نظام کو روحانی نظام کی تصدیق میں پیش کرتا ہے ۔ اصل بات یہ ہے کہ قسم
شہادت کی قائم مقام وضع کی گئی ہے۔ پس اس جگہ خدا کی کلام میں جسمانی امور کی قسم کھانے سے اشارہ یہ
ہے کہ جو قسم کے بعد روحانی امور بیان کئے گئے ہیں جسمانی امور ان کی سچائی کے گواہ ہیں ۔ پس جس جگہ تم
قرآن شریف میں اس طور کی قسمیں پاؤ گے ہر ایک جگہ ان قسموں سے یہی مراد ہے کہ خدا تعالیٰ اول جسمانی
امور پیش کر کے ان امور کو روحانی امور کے لئے جو بعد میں لکھتا ہے بطور گواہ کے پیش کرتا ہے۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه (۱۰۲)
قرآن شریف کی قسموں پر جو اعتراض کیا جاتا ہے وہ بھی اسی قسم کا ہے۔ بڑے غور اور فکر کے بعد یہ راز ہم
پر کھلا ہے کہ قرآن شریف کے جس جس مقام پر کوتاہ اندیشوں نے اعتراض کئے ہیں اسی مقام پر اعلیٰ درجہ کی
صداقتوں اور معارف کا ایک ذخیرہ موجود ہے جس پر ان کو اس وجہ سے اطلاع نہیں ملی کہ وہ حق کے ساتھ
عداوت رکھتے ہیں اور قرآن شریف کو محض اس لئے پڑھتے ہیں کہ اس پر نکتہ چینی اور اعتراض کریں ۔ یا د رکھو
قرآن شریف کے دو حصے ہیں بلکہ تین ۔ ایک تو وہ حصہ ہے جس کو ادنی درجہ کے لوگ بھی جوامی ہوتے ہیں سمجھ
سکتے ہیں اور دوسرا وہ حصہ ہے جو اوسط درجہ کے لوگوں پر کھلتا ہے۔ اگر چہ وہ پورے طور پر امی نہیں ہوتے لیکن
بہت بڑی استعداد علوم کی بھی نہیں رکھتے ۔ اور تیسرا حصہ ان لوگوں کے لئے ہے جو اعلیٰ درجہ کے علوم سے بہرہ ور
ہیں اور فلاسفر کہلاتے ہیں۔ یہ قرآن شریف ہی کا خاصہ ہے کہ وہ تینوں قسم کے آدمیوں کو یکساں تعلیم دیتا ہے۔
ایک ہی بات ہے جو امی اور اوسط درجہ کے آدمی اور اعلیٰ درجہ کے فلاسفر کو تعلیم دی جاتی ہے۔ قرآن شریف کا

ہی فخر ہے کہ ہر طبقہ اپنی استعداد اور درجہ کے موافق فیض پاتا ہے۔ الغرض یہ جو قرآن شریف کی قسم پر
اعتراض کیا جاتا ہے اس کا جواب یہ ہے کہ قسم ایک ایسی شے ہے جس کو ایک شاہد کے مفقود ہونے کے بجائے
دوسرا شاہد قرار دیا جاتا ہے۔ قانوناً، شرعاً، عرف یہ عام مسلم بات ہے کہ جب گواہ مفقود ہو اور موجود نہ ہو تو صرف
قسم پر اکتفا کی جاتی ہے اور وہ قسم گواہی کے قائم مقام ہوتی ہے اسی طرح پر اللہ تعالیٰ کی سنت قرآن کریم
میں اس طرح پر جاری ہے کہ نظریات کو ثابت کرنے واسطے بدیہیات کو بطور شاہد پیش کرتا ہے تا کہ نظری
امور ثابت ہوں ۔ تو یا د رکھنا چاہیے کہ قرآن شریف میں یہ طرز اللہ تعالیٰ نے رکھا ہے کہ نظری امور کے اثبات
کے لئے امور بدیہی کو بطور شواہد پیش کرتا ہے اور یہ پیش کرنا قسموں کے رنگ میں ہے۔ اس بات کو بھی ہرگز
بھولنا نہ چاہیے کہ اللہ جل شانہ کی قسموں کو انسانی قسموں پر قیاس کرنا قیاس مع الفارق ہے اللہ تعالیٰ نے جو
انسان کو غیر اللہ کی قسم کھانے سے منع کیا تو اس کا سبب یہ ہے کہ انسان جب قسم کھاتا ہے تو اس کا مدعا یہ ہوتا
ہے کہ جس چیز کی قسم کھائی ہے اس کو ایک ایسے گواہ رویت کا مقام ٹھہرا اوے کہ جو اپنے ذاتی علم سے اس کے
بیان کی تصدیق یا تکذیب کر سکتا ہے کیونکہ اگر سوچ کر دیکھا جاوے تو قسم کا اصل مفہوم جیسا کہ ہم نے ابھی
بیان کیا تھا شہادت ہی ہوتا ہے۔ جب انسان معمولی شاہدوں کے پیش کرنے سے عاجز آجاتا ہے تو پھر قسم کا
محتاج ہوتا۔ ہوتا ہے تا اس سے وہ فائدہ اٹھاوے جو ایک شاہد رویت کی شہادت سے اٹھانا چاہتا ہے لیکن ایسا تجویز
کرنا یا اعتقاد رکھنا کہ بجز خدا تعالیٰ کے کوئی اور بھی حاضر ناظر ہے اور تصدیق یا تکذیب یا سزا دہی یا کسی اور
امر پر قادر ہے صریح کلمہ کفر ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے اپنی تمام کتابوں میں انسان کو یہی ہدایت فرمائی ہے کہ
غیر اللہ کی ہر گز قسم نہ کھاوے۔
اب اس بیان سے صاف معلوم ہو گیا کہ اللہ تعالیٰ کا قسم کھانا کوئی اور رنگ اور شان رکھتا ہے اور غرض اس
سے یہی ہے کہ تا صحیفہ قدرت کے بدیہات کو شریعت کے اسرار دقیقہ کے حل و انکشاف کے لئے بطور شاہد
پیش کرے اور چونکہ اس مدعا کو قسم سے ایک مناسبت تھی اور وہ یہ کہ جیسا ایک قسم کھانے والا جب مثلاً خدا تعالیٰ
کی قسم کھاتا ہے تو اس کی غرض یہ ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے اس واقعہ پر گواہ ہے۔ اسی طرح اور ٹھیک اسی
رنگ میں اللہ تعالیٰ کے بعض ظاہر در ظاہر افعال نہاں در نہاں اسرار اور افعال پر بطور گواہ ہیں اس لئے اس
نے قسم کے رنگ میں اپنے افعال بدیہیہ کو اپنے افعال نظریہ کے ثبوت میں جا بجا قرآن شریف میں پیش کیا
اور یہ کہنا سراسر نادانی اور جہالت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے غیر اللہ کی قسم کھائی کیونکہ اللہ تعالی در حقیقت اپنے

آج 10 میں سے 10 باقی