سورة الاٴحقاف
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
افعال کی قسم کھاتا ہے نہ کسی غیر کی۔ اور اس کے افعال اس کے غیر نہیں ہیں مثلاً اس کا آسمان یا ستارہ کی قسم
کھانا اس قصد سے نہیں ہے کہ وہ کسی غیر کی قسم ہے بلکہ اس منشاء سے ہے کہ جو کچھ اس کے ہاتھوں کی صنعت
اور حکمت آسمان اور ستاروں میں موجود ہے اس کی شہادت بعض اپنے افعال مخفیہ کے سمجھانے کے لئے پیش
کرے۔ غرض خدا تعالیٰ کی قسمیں اپنے اندر لا محدود اسرار معرفت کے رکھتی ہیں جن کو اہل بصیرت ہی دیکھ
سکتے ہیں۔ پس خدا تعالیٰ کی قسم کے لباس میں اپنے قانونِ قدرت کے بدیہات کی شہادت اپنی شریعت کے
بعض دقائق حل کرنے کے لئے پیش کرتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی فعلی کتاب ( قانونِ قدرت ) اس کی قولی کتاب
( قرآن شریف ) پر شاہد ہو جاوے اور اس کے قول اور فعل میں باہم مطابقت ہو کر طالب صادق کے لئے
مزید معرفت اور سکینت اور یقین کا موجب ہو اور یہ طریق قرآن شریف میں عام ہے۔ مثلاً خدا تعالیٰ
برہموؤں اور الہام کے منکروں پر یوں اتمام حجت کرتا ہے۔
وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجْعِ قسم ہے بادلوں کی جن سے مینہ برستا ہے۔ رجع بارش کو بھی کہتے ہیں ۔ بارش کا
بھی ایک مستقل نظام ہے۔ جیسا نظام شمسی ہے۔ رات اور دن کا ، اور کسوف خسوف کا بجائے خود ایک ایک
نظام ہے۔ مرض کا بھی ایک نظام ہوتا ہے طبیب اس نظام کے موافق کہہ سکتا ہے کہ فلاں دن بحران ہوگا۔
غرض یہ نظام ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ کا قانون قدرت اپنے اندر ایک ترتیب اور کامل نظام رکھتا ہے اور کوئی فعل
اس کا ایسا نہیں ہے جو نظام اور ترتیب سے باہر ہو۔
اللہ تعالیٰ جیسے یہ چاہتا ہے کہ لوگ اس سے ڈریں ویسے ہی یہ بھی چاہتا ہے کہ لوگوں میں علوم کی روشنی پیدا
ہو وے اور اس سے وہ معرفت کی منزلوں کو طے کر جاویں کیونکہ علوم حقہ سے واقفیت جہاں ایک طرف سچی
خشیت پیدا کرتی ہے وہاں دوسری طرف ان علوم سے خدا پرستی پیدا ہوتی ہے بعض بد قسمت ایسے بھی ہیں جو
علوم میں منہمک ہو کر قضاء و قدر سے دور جا پڑتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے وجود پر ہی شکوک پیدا کر بیٹھتے ہیں اور
بعض ایسے ہیں جو قضا و قدر کے قائل ہو کر علوم ہی سے دستبردار ہو جاتے ہیں ۔ مگر قرآن شریف نے دونوں
تعلیمیں دی ہیں اور کامل طور پر دی ہیں۔ قرآن شریف علوم حقہ سے اس لئے واقف کرنا چاہتا ہے اور اس لئے
ادھر انسان کو متوجہ کرتا ہے کہ اس سے خشیت الہی پیدا ہوتی ہے اور خدا تعالیٰ کی معرفت میں جوں جوں ترقی ہوتی
ہے اسی قدر خدا تعالیٰ کی عظمت اور اس سے محبت پیدا ہوتی جاتی ہے اور انسان کو قضا و قدر کے نیچے رہنے کی
لئے تعلیم دیتا ہے کہ اس میں اللہ تعالیٰ کی ذات پر توکل اور بھروسہ کی صفت پیدا ہو اور وہ راضی بہ رضا ر ہنے ا
اس لئے
اس۔
کی حقیقت سے آشنا ہو کر ایک سچی سکینت اور اطمینان جو نجات کا اصل مقصد اور منشاء ہے حاصل کرے۔
ابھی جو مثال میں نے قرآن شریف سے قسم کے متعلق دی ہے کہ وَ السَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجْعِ یعنی قسم ہے
آسمان کی جس میں اللہ تعالیٰ نے رجع کو رکھا ہے۔ سماء کا لفظ فضا اور جو اور بارش اور بلندی کے معنوں میں بولا
جاتا ہے۔ رجع بار بار وقت پر آنے والی چیز کو کہتے ہیں ۔ بارش برسات میں بار بار آتی ہے اس لئے اس کا نام
بھی رجع ہے۔ اسی طرح پر آسمانی بارش بھی اپنے وقتوں پر آتی ہے۔ وَالْأَرْضِ ذَاتِ الصَّداع اور قسم ہے زمین
کی کہ وہ ان وقتوں میں پھوٹ نکلتی ہے اور سبزہ نکالتی ہے۔
بارش کی جڑھ زمین ہے۔ زمین کا پانی جو بخارات بن کر او پر اڑ جاتا ہے وہ کرہ زمہریر میں پہنچ کر بارش
بن کر واپس آتا ہے اور اس صورت میں چونکہ وہ آسمان سے آتا ہے اس لئے آسمانی کہلاتا ہے۔ پھر بارش کی
ضرورت کے لئے ایک اور وقت خاص ہے۔ جب مزارعین کو ضرورت ہوتی ہے۔ اگر بیائی کے بعد پڑے تو
کچھ بھی نہ رہے اور پھر بعض اوقات نشو و نما کے لئے ضرورت ہوتی ہے۔ غرض بارش اور مینہ کی ضرورت اور نشوونما
اس کے مفاد اور اس کے آسمان سے آنے کا نظارہ بالکل بدیہی ہے اور ایک ادنی درجہ کی عقل رکھنے والا گنوار
دہقان بھی جانتا ہے۔ علاوہ ازیں یہ بات بھی یاد رکھنے کے قابل ہے کہ اگر آسمانی بارش نہ ہو تو زمینی پانی بھی
خشک ہونے لگتے ہیں۔ چنانچہ امساک باراں کے دنوں میں بہت سے کنوئیں خشک ہو جاتے ہیں اور اکثروں
میں پانی بہت ہی کم رہ جاتا ہے لیکن جب آسمان سے بارش آتی ہے تو زمینی پانیوں میں بھی ایک جوش اور تموج
پیدا ہونے لگتا ہے۔ میرا مطلب اس مقام پر اس مثال کے بیان کرنے سے یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان قسموں
کو ایک اور امر کے لئے بطور شاہد قرار دیا ہے کیونکہ ان نظاروں سے تو ایک معمولی زمیندار بھی واقف ہی ہے
اور وہ امر جوان کے ذریعہ ثابت کیا ہے وہ یہ ہے إِنَّهُ لَقَولُ فَصْلٌ وَمَا هُوَ بِالْهَزْلِ ۔ بیشک یہ خدا کا کلام ہے
اور قول فصل ہے اور وہ عین وقت پر ضرورت حقہ کے ساتھ اور حق و حکمت کے ساتھ آیا ہے بیہودہ طور پر نہیں
آیا۔ اب دیکھ لو کہ قرآن شریف جس وقت نازل ہوا ہے کیا اس وقت نظام روحانی یہ نہیں چاہتا تھا کہ خدا کا
کلام نازل ہوا اور کوئی مرد آسمانی آوے جو اس گمشدہ متاع کو واپس دلائے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
زمانہء بعثت کی تاریخ پڑھو تو معلوم ہو جاوے گا کہ دنیا کی کیا حالت تھی خدا تعالیٰ کی پرستش دنیا سے اٹھ گئی تھی
اور توحید کا نقش پامٹ چکا تھا باطل پرستی اور معبودان باطلہ کی پرستش نے اللہ جل شانہ کی جگہ لے رکھی تھی ۔ دنیا
پر جہالت اور ظلمت کا ایک خوفناک پردہ چھایا ہوا تھا۔ دنیا کے تختہ پر کوئی ملک کوئی قطعہ کوئی سرزمین ایسی نہ رہ