سورة النَّمل

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

گئی تھی جہاں خدائے واحد ہاں حی و قیوم خدا کی پرستش ہوتی ہو۔ عیسائیوں کی مردہ پرست قوم ما مردہ پرست قوم تثلیث کے چکر
میں پھنسی ہوئی تھی اور ویدوں میں توحید کا بے جا دعویٰ کرنے والے ہندوستان کے رہنے والے ۳۳ کروڑ
دیوتاؤں کے پوجاری تھے۔ غرض خود خدا تعالیٰ نے جو نقشہ اس وقت کی حالت کا ان الفاظ میں کھینچا ہے ظَهَر
الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ (الروم : ۴۲) یہ بالکل سچا ہے اور اس سے بہتر انسانی زبان اور قلم اس حالت کو بیان
نہیں کر سکتی ۔ اب دیکھو کہ جیسے خدا تعالیٰ کا قانون عام ہے کہ عین امساک بارش کے وقت آخر اس کا فضل
ہوتا ہے اور بارانِ رحمت برس کر شادابی بخشتا ہے اسی طرح پر ایسے وقت میں ضرور تھا کہ خدا تعالیٰ کا کلام
آسمان سے نازل ہوتا۔ گویا ان جسمانی بارش کے نظام کو دکھا کر روحانی بارش کے نظام کی طرف رہبری کی
ہے۔ اب اس سے کون انکار کرے گا کہ بارش ہمارے مقاصد کے موافق ہوتی ہے۔ اس سے مطلب یہ ہے
کہ جیسے وہ نظام رکھا ہے اسی طرح دوسری بارشوں کے لئے وقت رکھے ہیں ۔ اب دیکھ لو کہ کیا یہ بارش روحانی
کا ذکر نہ تھا۔ کسی قدر جھگڑے تم لوگوں میں بپا تھے۔ اعمال گندے اور ایمان بھی گندے تھے اور دنیا ہلاکت
کے گڑھے میں گرنے والی تھی پھر وہ کیوں کر اپنے فضل کا مینہ نہ برساتا۔ جس نے جسمِ فانی کی حفاظت
کے لئے ایک خاص نظام رکھا ہے پھر روحانی نظام کو کیوں کر چھوڑتا اس لئے بارش کے نظام کو بطور شاہد پیش کر
کے قسم کے رنگ میں استعمال کیا کیونکہ امر نبوت ایک روحانی اور نظری امر تھا اور کفار عرب اس نظام کو نہ سمجھ
سکتے تھے اس لئے وہ پہلا نظام پیش کر کے ان کو سمجھا دیا۔ غرض یہ ایک سر ہے جس کو جاہلوں نے سمجھا نہیں اور
اپنی نادانی اور عداوت حق کی بنا پر اعتراض کر دیا ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۰ مورخه ۳۱ مئی ۱۹۰۱ صفحه ۴ و الحکم جلد ۵ نمبر ۲۱ مورخه ۱۰ رجون ۱۹۰۱ صفحه ۱ تا ۳)
آریہ اور عیسائی اعتراض کر دیتے ہیں کہ قرآن شریف میں قسمیں کیوں کھائی ہیں؟ اور پھر اپنی طرف
سے حاشیہ چڑھا کر اس کو عجیب عجیب اعتراضوں کے پیرایہ میں پیش کرتے ہیں حالانکہ اگر ذرا بھی نیک نیتی
اور فہم سے کام لیا جاوے تو ایسا اعتراض بیہودہ اور بے سود معلوم دیتا ہے کیونکہ قسموں کے متعلق دیکھنا یہ
ضروری ہوتا ہے کہ قسم کھانے کا اصل مفہوم اور مقصد کیا ہوتا ہے؟ جب اس کی فلاسفی پر غور کر لیا جاوے تو پھر
یہ خود بخودسوال حل ہو جاتا ہے اور زیادہ رنج اٹھانے کی نوبت ہی نہیں آتی ۔ عام طور پر یہ دیکھا جاتا ہے کہ قسم
کا مفہوم یہ ہوتا ہے کہ قسم بطور قائم مقام گواہ کے ہوتی ہے اور یہ مسلم بات ہے عدالت جب گواہ پر فیصلہ کرتی
ہے تو کیا اس سے مراد یہ ہوتی ہے کہ وہ جھوٹ پر فیصلہ کرتی ہے یا قسم کھانے والے کی قسم کو ایک شاہد صادق

تصور کرتی ہے یہ روز مرہ کی بات ہے۔ جہالت اور تعصب سے اعتراض کرنا اور بات ہے لیکن حقیقت کو مد نظر
رکھ کر کوئی بات کہنا اور ۔ اب جبکہ یہ عام طریق ہے کہ قسم بطور گواہ کے ہوتی ہے پھر یہ کیسی سیدھی بات ہے کہ
اسی اصول پر قرآن شریف کی قسموں کو دیکھ لیا جاوے کہ وہاں اس سے کیا مطلب ہے؟ اللہ تعالیٰ نے جہاں
کوئی قسم کھائی ہے تو اس سے مراد یہ ہے کہ نظری امور کے اثبات کے لئے بدیہی کو گواہ ٹھہراتا ہے جیسے فرمایا
وَ السَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجْعِ وَالْأَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِ إِنَّهُ لَقَوْلُ فَصل ۔ اب یہ بھی ایک قسم کا محل ہے۔ نادان
قرآن شریف کے حقائق سے ناواقف اور نابلد اپنی جہالت سے یہ اعتراض کر دیتا ہے کہ دیکھو زمین کی یا
آسمان کی قسم کھائی لیکن اس کو نہیں معلوم کہ اس قسم کے نیچے کیسے کیسے معارف موجود ہیں ۔ اصل یہ ہے کہ اللہ
تعالیٰ وحی الہی کے دلائل اور قرآن شریف کی حقانیت کی شہادت پیش کرنی چاہتا ہے اور اس کو اس طرز پر پیش
کیا ہے۔
الحکم جلدے نمبر ۱۱ مورخہ ۲۴ مارچ ۱۹۰۳ ءصفحہ ۳)
یہ
اللهم
اب اس قسم کی قسم پر اعتراض کرنا بجز نا پاک فطرت یا بلید اطبع انسان کے دوسرے کا کام نہیں کیونکہ اس
میں تو عظیم الشان صداقت موجود ہے صحیفہ فطرت کی عام شہادت کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کلام الہی اور نزول وحی کی
حقیقت بتانی چاہتا ہے ۔ سماء کے معنی بادل کے بھی ہیں جس سے مینہ برستا ہے۔ آسمان اور زمین میں ایسے
تعلقات ہیں جیسے نر و مادہ میں ہوتے ہیں۔ زمین میں بھی کنوئیں ہوتے ہیں لیکن زمین پھر بھی آسمانی پانی کی
محتاج رہتی ہے جب تک آسمان سے بارش نہ ہوز مین مردہ سمجھی جاتی ہے اور اس کی زندگی اس پانی پر منحصر ہے
جو آسمان سے آتا ہے۔ اسی واسطے فرمایا ہے اِعْلَمُوا أَنَّ اللهَ يُحْيِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا ۔ (الحدید : ۱۸) اور
یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ جب آسمان سے پانی برسنے میں دیر ہو اور امساک براں ہو تو کنوؤں کا پانی بھی خشک
ہونے لگتا ہے اور ان ایام میں دیکھا گیا ہے کہ پانی اتر جاتا ہے لیکن جب برسات کے دن ہوں اور مینہ
برسنے شروع ہوں تو کنوؤں کا پانی بھی جوش مار کر چڑھتا ہے کیونکہ اوپر کے پانی میں قوت جاذبہ ہوتی ہے۔
اب براہموں سوچیں کہ اگر آسمانی پانی نازل ہونا چھوڑ دے تو سب کنوئیں خشک ہو جائیں ۔ اسی طرح پر ہم
یہ مانتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ایک نور قلب ہر ایک انسان کو دیا ہے اور اس کے دماغ میں عقل رکھی ہے جس
سے وہ برے بھلے میں تمیز کرنے کے قابل ہوتا ہے۔ لیکن اگر نبوت کا نور آسمان سے نازل نہ ہو اور یہ سلسلہ
بند ہو جاوے تو دماغی عقلوں کا سلسلہ جاتا رہے اور نور قلب پر تاریکی پیدا ہو جاوے اور وہ بالکل کام دینے
کے قابل نہ رہے کیونکہ یہ سلسلہ اسی نور نبوت سے روشنی پاتا ہے۔ جیسے بارش ہونے پر زمین کی روئید گیاں نکلنی

شروع ہو جاتی ہیں اور ہر تخم پیدا ہونے لگتا ہے اسی طرح پر نور نبوت کے نزول پر دماغی اور ذہنی عقلوں میں
ایک صفائی اور نور فراست میں ایک روشنی پیدا ہوتی ہے اگر چہ یہ علی قدر مراتب ہوتی ہے اور استعداد کے
موافق ہر شخص فائدہ اُٹھاتا ہے خواہ وہ اس امر کو محسوس کرے یا نہ کرے لیکن یہ سب کچھ ہوتا اس نور نبوت کے
طفیل ہے۔
غرض اس قسم میں نزول وحی کی ضرورت کو ایک عام مشاہدہ کی رو سے ثابت کیا ہے کہ جیسے آسمانی پانی کے
نہ برسنے کی وجہ سے زمین مرجاتی اور کنوؤں کا پانی خشک ہونے لگتا ہے یہی قانون نزول وحی کے متعلق ہے۔
رجع پانی کو کہتے ہیں۔ حالانکہ پانی زمین پر بھی ہوتا ہے لیکن آسمان کو ذات الرجیع کہا ہے۔ اس میں یہ فلسفہ
بتایا ہے کہ اصلی آسمانی پانی ہی ہے۔ چنانچہ کہا ہے۔
باران که در لطافت طبعش خلاف نیست در باغ لاله روید و در شوره بوم خس
جو کیفیت بارش کے وقت ہوتی ہے وہی نزول وحی کے وقت ۔ دو قسم کی طبیعتیں موجود ہوتی ہیں ایک تو
مستعد ہوتی ہیں اور دوسری بلید مستعد طبیعت والے فوراً سمجھ لیتے ہیں اور صادق کا ساتھ دے دیتے ہیں
لیکن بلید الطبع نہیں سمجھ سکتے اور وہ مخالفت پر اُٹھ کھڑے ہوتے ہیں۔ دیکھو مکہ معظمہ میں جب وحی کا نزول
ہوا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر خدا تعالیٰ کا کلام اتر نے لگا تو ابو بکر رضی اللہ عنہ اور ابو جہل ایک ہی
سرزمین کے دو شخص تھے۔ ابوبکر نے تو کوئی نشان بھی نہ مانگا اور مجرد دعوی سنتے ہی امنا کہہ کر ساتھ ہولیا۔ مگر
ابو جہل نے نشان پرنشان دیکھے مگر تکذیب سے باز نہ آیا اور آخر خدا تعالیٰ کے قہر کے نیچے آکر ذلت کے
ساتھ ہلاک ہوا۔
غرض خدا تعالیٰ کی وحی ہر قسم کی طبیعتوں کو باہر نکال دیتی ہے۔ طیب اور خبیث میں امتیاز کر کے دکھا دیتی
ہے۔ وہ بہار کا موسم ہوتا ہے اس وقت ممکن نہیں کہ کوئی تخم شگفتگی کے لئے نہ نکلے لیکن جو کچھ ہوگا وہی برآمد
ہوگا ۔ نیک اور سعید الفطرت اپنی جگہ پر نمودار ہوتے ہیں اور خبیث الگ۔ اور اس سے پہلے وہ ملے جلے
ہوئے ہوتے ہیں۔ جیسے گندم اور بھگھاٹ کے دانے ملے ہوئے تو رہتے ہیں لیکن جب زمین سے نکلتے ہیں تو
دونوں الگ نظر آتے ہیں مالک گندم کی حفاظت کرتا اور بھگھاٹ کو نکال کر باہر پھینکتا ہے۔ پس نزول وحی کے
ثبوت کے لئے اللہ تعالیٰ نے یہ مشاہدہ پیش کیا ہے جس کو نادان اپنی نادانی اور جہالت سے اعتراض کے رنگ
میں پیش کرتا ہے حالانکہ اس میں ایک عظیم الشان فلسفہ رکھا ہوا ہے اسی لئے وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجْعِ وَالْأَرْضِ

ذات الصلع کہہ کرفرمایا انه لَقَولُ فَصل ۔ جو کلام الہی کے لئے بولا گیا ہے۔ یہ ایک نظری امر تھا اس کے
ثبوت کے لئے بدیہی امر کو پیش کیا ہے جیسے امساک باراں کے وقت ضرورت ہوتی ہے مینہ کی ۔ اسی طرح پر
اس وقت لوگ روحانی پانی کو چاہتے ہیں ۔ زمین بالکل مر چکی ہے ۔ یہ زمانہ ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ کا
ہو گیا ہے جنگل اور سمندر بگڑ چکے ہیں۔ جنگل سے مراد مشرک لوگ اور بحر سے مراد اہلِ کتاب ہیں۔ جاہل و عالم
بھی مراد ہو سکتے ہیں۔ غرض انسانوں کے ہر طبقہ میں فساد واقع ہو گیا ہے۔ جس پہلو اور جس رنگ میں دیکھو
دنیا کی حالت بدل گئی ہے روحانیت باقی نہیں رہی اور نہ اس کی تاثیریں نظر آتی ہیں۔ اخلاقی اور عملی
کمزوریوں میں ہر چھوٹا بڑا مبتلا ہے۔ خدا پرستی اور خدا شناسی کا نام و نشان مٹا ہوا نظر آتا ہے اس لئے اس وقت
ضرورت ہے کہ آسمانی پانی اور نور نبوت کا نزول ہو اور مستعد دلوں کو روشنی بخشے ۔ خدا تعالیٰ کا شکر کرو۔ اس
نے اپنے فضل سے اس وقت اس نور کو نازل کیا ہے مگر تھوڑے ہیں جو اس نور سے فائدہ اُٹھاتے ہیں۔
الحکم جلد ۷ نمبر ۱۲ مورخہ ۳۱ مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۲،۱)
بعض لوگ یہ بھی اعتراض کرتے ہیں کہ قرآن شریف گردشِ آسمان کا قائل ہے جیسے فرمایا وَ السَّمَاءِ ذَاتِ
الرجع حالانکہ آج کل کے بچے بھی جانتے ہیں کہ زمین گردش کرتی ہے۔ غرض اسی قسم کے بیسیوں اعتراض کر
دیتے ہیں اور تا وقتیکہ ان علوم میں کچھ مہارت اور واقفیت نہ ہو جواب دینے میں مشکل پیدا ہوتی ہے۔ یہ امر
یاد رکھنا چاہیے کہ زمین یا آسمان کی گردش ظنی امور ہیں ان کو یقینیات میں داخل نہیں کر سکتے ۔ ایک زمانہ تک
گردش آسمان کے قائل رہے پھر زمین کی گردش کے قائل ہو گئے ۔ سب سے زیادہ ان لوگوں کی طبابت پر
ہے لیکن اس میں بھی دیکھ لو کہ آئے دن تغیر و تبدل ہوتا رہتا ہے۔ مثلاً پہلے ذیا بیطس کے لئے یہ کہتے
تھے کہ اس کے مریض کو میٹھی چیز نہیں کھانی چاہیے مگر اب جو تحقیقات ہوئی ہے تو کہتے ہیں کچھ ہرج نہیں اگر
سنگترہ بھی مریض کھالے یا چاء پی لے۔
مشق
غرض یہ سب علوم ظنی ہیں ۔ اس موقع پر ضروری معلوم ہوتا ہے کہ وَ السَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجْعِ کے معنے بتا
دیئے جاویں کیونکہ اس کا ذکر آ گیا ہے۔ سو یا د رکھنا چاہیے کہ سماء کے معنے آسمان ہی کے نہیں ہیں بلکہ سماء مینہ کو
بھی کہتے ہیں ۔ گویا اس آیت میں اس مینہ کی جو زمین کی طرف رجوع کرتا ہے قسم کھائی ہے اور پھر وہ زمین
جس سے شگوفے نکلتے ہیں ۔ اکیلی زمین اور اکیلا آسمان کچھ نہیں کر سکتا۔ اس آیت کو اللہ تعالیٰ ضرورت وحی پر
بطور مثال پیش کرتا ہے کہ ہر چند زمین میں جو جوہرِ قابل ہوں اور اس کی فطرت میں نشو و نما کا مادہ ہو لیکن وہ

آج 10 میں سے 10 باقی