سورة محَمَّد

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مادہ نشو و نما نہیں پاسکتا اور وہ فطرت بار آور نہیں ہو سکتی جب تک آسمان سے مینہ نہ برسے
باران که در لطافت طبعش خلاف نیست در باغ لاله روید و در شوره بوم خس
اس غرض کے لئے کہ عمدہ عمدہ پھل اور پھول پیدا ہوں عمدہ زمین اور اس کے لئے بارش کی ضرورت ہے
جب تک یہ بات نہ ہو کچھ نہیں ہو سکتا ۔ اب اس نظارہ فطرت کو اللہ تعالی ضرورت وحی کے لئے پیش کرتا ہے
اور توجہ دلاتا ہے کہ دیکھو جب مینہ نہ بر سے تو قحط کا اندیشہ ہوتا ہے یہاں تک کہ زمینی پانی جو کنوؤں اور چشموں
میں ہوتا ہے وہ بھی کم ہونے لگتا ہے۔ پھر جبکہ دنیوی اور جسمانی ضرورتوں کے لئے آسمانی بارش کی ضرورت
ہے تو کیا روحانی اور ابدی ضرورتوں کے لئے روحانی بارش کی ضرورت نہیں؟ اور و ہ وحی الہی ہے۔ جیسے مینہ کے
نہ برسنے سے قحط پڑتا اور کنوئیں اور چشمے خشک ہو جاتے ہیں اسی طرح پر اگر انبیاء ورسل دنیا میں نہ آئیں تو
فلسفیوں کا وجود بھی نہ ہو کیونکہ قومی عقلیہ کا نشود نما وحی الہی ہی سے ہوتا ہے اور زمینی عقلیں اس سے پرورش
پاتی ہیں۔
پس اس آیت وَ السَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجْعِ وَالْأَرْضِ ذَاتِ الصَّدْع میں وحی الہی کی ضرورت پر عقلی اور فطرتی
دلائل پیش کئے ہیں ۔ جو شخص اس امر کو سمجھ لے گا وہ بول اٹھے گا کہ بیشک وحی الہی کی ضرورت ہے اور یہ وہ
طریق ہے جو آدم سے چلا آتا ہے اور ہر شخص نے اپنی استعداد اور فطرت کے موافق اس سے فائدہ اٹھایا
ہے۔ ہاں جو جاہل اور ناقص تھے یا جن میں تکبر اور خود سری تھی وہ محروم رہ گئے اور انہوں نے کچھ بھی حصہ نہ
لیا۔ یہی اصل اور سچی بات ہے اور تم یقیناً یا درکھو کہ آسمانی بارش کی سخت ضرورت ہے اس لئے کہ عملی قوت بجز
اس بارش کے پیدا ہی نہیں ہو سکتی ۔
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۲ مورخه ۱۷ جنوری ۱۹۰۶ ء صفحه ۵،۴ )
ہم نظام جسمانی میں دیکھتے ہیں کہ جسمانی کاشت کار با وجود ہر قسم کی باقاعدہ محنت و مشقت کے بھی پھر
آسمانی پانی کا محتاج ہے۔ اور اگر اس کی محنتوں اور کوششوں کے ساتھ آسمانی پانی اس کی فصل پر نہ پڑے تو
فصل تباہ، محنت برباد ہو جاتی ہے۔ پس یہی حال روحانی رنگ میں ہے۔ انسان کو خشک ایمان کچھ فائدہ نہیں
پہنچا سکتا جب تک کہ روحانی بارش نازل ہو کر بڑے زور کے نشانات سے اس کے اندرونی گند دھو کر اس کو
صاف نہ کرے۔ چنانچہ قرآن شریف میں اسی کی طرف اشارہ کر کے فرماتا ہے وَ السَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجُعِ
وَالْأَرْضِ ذَاتِ الصَّدْع یعنی قسم ہے آسمان کی جس سے بارش نازل ہوتی ہے اور قسم ہے زمین کی جس سے
شگوفہ نکلتا ہے۔ بعض لوگ اپنی نادانی کی وجہ سے کہتے ہیں کہ خدا کو قسم کی کیا ضرورت تھی ۔ مگر ایسے لوگ

آخر کار اپنی جلد بازی کی وجہ سے ندامت اٹھاتے ہیں۔ قسم کا مفہوم اصل میں قائم مقام ہوتا ہے شہادت
کے۔ ہم دنیوی گورنمنٹ میں بھی دیکھتے ہیں کہ بعض اوقات مقدمات کے فیصلوں کا حصر ہی قسم پر رکھا جاتا
ہے پس اسی طرح سے خدا تعالیٰ بھی بارش آسمانی کی قسم کھا کر نظام جسمانی کی طرح نظام روحانی میں اس
بات کو بطور ایک شہادت کے پیش کرتا ہے کہ جس طرح سے زمین کی سرسبزی اور کھیتوں کا ہرا بھرا ہونا آسمانی
بارش پر موقوف ہے اور اگر آسمانی بارش نہ ہو تو زمین پر کوئی سبزی نہیں رہ سکتی اور زمین مردہ ہو جاتی ہے بلکہ
کنوؤں کا پانی بھی خشک ہو جاتا ہے اور دنیا زیر و زبر ہو کر ہلاکت کا باعث ہوجاتا ہے اور لوگ بھوکوں
پیاسوں مرتے ہیں۔ قحط کی وجہ سے انسان و حیوان اور پھر چرند و پرند اور درند وغیرہ پر بھی اس کا اثر ہوتا ہے
بعینہ اسی طرح سے ایک روحانی سلسلہ بھی ہے۔
یا درکھو کہ خشک ایمان بجز آسمانی بارش کے جو مکالمہ مخاطبہ کے رنگ میں نازل ہوتی ہے ہرگز ہرگز باعث
نجات یا حقیقی راحت کا نہیں ہو سکتا۔ جو لوگ روحانی بارش کے بغیر اور کسی مامور من اللہ کے بغیر نجات پاسکتے
ہیں اور ان کو کسی مز کی اور مامور من اللہ کی ضرورت نہیں سب کچھ ان کے پاس موجود ہے ان کو چاہیے کہ پانی
بھی اپنے گھروں میں ہی پیدا کر لیا کریں ان کو آسمانی بارش کی کیا احتیاج ۔ آنکھوں کے سامنے موجود ہے کہ
جسمانی چیزوں کا مدار کن چیزوں پر ہے۔ پس اس سے سمجھ لو کہ بعینہ اسی کے مطابق روحانی زندگی کے واسطے
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱۴ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۰۸ء صفحہ ۶ )
بھی لازمی اور لا بد اور ضروری ہے۔
إِنَّهُ لَقَوْلُ فَصْلٌ وَمَا هُوَ بِالْهَزْلِ یعنی علم معاد میں جس قدر تنازعات اُٹھیں سب کا فیصلہ یہ کتاب کرتی
ہے بے سود اور بیکار نہیں ہے۔
( براہین احمد یہ چہار تخصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲۲۴ حاشیہ نمبر ۱۱)
یہ کلام حکم ہے اور قول فصل ہے۔
الحق مباحثہ لدھیانہ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۲۲)
قرآن قول فصل ہے جو ہر ایک امر میں سچا فیصلہ دیتا ہے۔
جنگ مقدس، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۸۷،۸۶)
یا درکھنا چاہیے کہ قرآن شریف نے پہلی کتابوں اور نبیوں پر احسان کیا ہے جو ان کی تعلیموں کو جو قصہ کے
رنگ میں تھیں علمی رنگ دے دیا ہے۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ کوئی شخص ان قصوں اور کہانیوں سے نجات نہیں
پا سکتا جب تک وہ قرآن شریف کو نہ پڑھے کیونکہ قرآن شریف ہی کہ یہ شان ہے کہ وہ إِنَّهُ لَقَولُ فَضْلُ وَمَا
هُوَ بِالْهَزْلِ ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۱ مورخه ۲۴ مارچ ۱۹۰۲ء صفحه ۳، ۴)

آج 10 میں سے 10 باقی