سورة الاٴعلی
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
سورة الاعلى
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الاعلى
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
قَدْ أَفْلَحَ مَنْ تَزَكَّى ۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
فلاح وہ شخص پاوے گا جو اپنے نفس میں پوری پاکیزگی اور تقوی طہارت پیدا کرلے اور گناہ اور معاصی
کے ارتکاب کا کبھی بھی اس میں دورہ نہ ہو اور ترک شر اور کسب خیر کے دونوں مراتب پورے طور سے یہ شخص
طے کر لے تب جا کر کہیں اسے فلاح نصیب ہوتی ہے۔ ایمان کوئی آسان سی بات نہیں جب تک انسان مرہی
نہ جاوے جب تک کہاں ہو سکتا ہے کہ سچا ایمان حاصل ہو۔ (الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۲ مورخه ۱۰ رمئی ۱۹۰۸ صفحه (۳)
إِنَّ هَذَا لَفِي الصُّحُفِ الْأُولَى صُحُفِ ابْرَاهِيمَ وَمُوسَى ۔
خدا تعالیٰ جو اصدق الصادقین ہے اُس نے اپنی کلام میں صدق کو دو قسم قرار دیا ہے ایک صدق باعتبار
ظاہر الاقوال دوسرے صدق باعتبار التاويل والمال۔ پہلی قسم صدق کی مثال یہ ہے کہ جیسے اللہ تعالیٰ نے
فرمایا کہ عیسیٰ مریم کا بیٹا تھا اور ابراہیم کے دو بیٹے تھے اسمعیل و اسحاق کیونکہ ظاہر واقعات بغیر تاویل کے یہی
ہیں۔ دوسری قسم صدق کی مثال یہ ہے کہ جیسے قرآن شریف میں کفار یا گذشتہ مومنوں کے کلمات کچھ تصرف
کر کے بیان فرمائے گئے ہیں اور پھر کہا گیا کہ یہ انہی کے کلمات ہیں اور یا جو قصے توریت کے ذکر کئے گئے
سورة الاعلى
ہیں اور اُن میں بہت سا تصرف ہے کیونکہ ظاہر ہے کہ جس اعجازی طرز اور طریق اور فصیح فقروں اور دلچسپ
استعارات میں قرآنی عبارات ہیں اس قسم کے فصیح فقرے کافروں کے منہ سے ہرگز نہیں نکلے تھے اور نہ یہ
ترتیب تھی بلکہ یہ ترتیب قصوں کی جو قرآن میں ہے توریت میں بھی بالالتزام ہر گز نہیں ہے۔ حالانکہ فرمایا ہے
إِنَّ هَذَا لَفِي الصُّحُفِ الْأُولَى صُحُفِ ابْراهِيمَ وَ مُوسی اور اگر یہ کلمات اپنی صورت اور ترتیب اور صیغوں کے
رُو سے وہی ہیں جو مثلاً کافروں کے منہ سے نکلے تھے تو اس سے اعجاز قرآنی باطل ہوتا ہے کیونکہ اس صورت
میں وہ فصاحت کفار کی ہوئی نہ قرآن کی اور اگر وہی نہیں تو بقول تمہارے کذب لازم آتا ہے کیونکہ اُن لوگوں
نے تو اور اور لفظ اور اور ترتیب اور اور صیغے اختیار کئے تھے اور جس طرح متوفيك اور توفیتنی دو مختلف
صیغے ہیں۔ اسی طرح صدہا جگہ ان کے صیغے اور قرآنی صیغے باہم اختلاف رکھتے تھے مثلاً توریت میں ایک
قصہ یوسف ہے نکال کر دیکھ لو اور پھر قرآن شریف کی سورہ یوسف سے اس کا مقابلہ کرو تو دیکھو کہ کس قدر
صیغوں میں اختلاف اور بیان میں کمی بیشی ہے بلکہ بعض جگہ بظاہر معنوں میں بھی اختلاف ہے ایسا ہی قرآن
نے بیان کیا ہے کہ ابراہیم کا باپ آزر تھا لیکن اکثر مفسر لکھتے ہیں کہ اس کا باپ کوئی اور تھا نہ آزر۔
تحفہ غزنویہ، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۵۶۹،۵۶۸ )
شریعت کیا چیز ہے جس نے اپنی وحی کے ذریعہ سے چند امر اور نہی بیان کئے اور اپنی امت کے لئے
ایک قانون مقرر کیا وہی صاحب الشریعت ہو گیا ۔ پس اس تعریف کے رو سے بھی ہمارے مخالف ملزم ہیں
کیونکہ میری وحی میں امر بھی ہیں اور نہی بھی ۔ مثلاً یہ الہام قُلْ لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا
فُرُوجَهُمْ ذَلِكَ أَزْكَى لَهُمْ ۔ یہ براہین احمدیہ میں درج ہے اور اس میں امر بھی ہے اور نہی بھی اور اس پر
تنیس برس کی مدت بھی گزر گئی اور ایسا ہی اب تک میری وحی میں امر بھی ہوتے ہیں اور نہی بھی اور اگر کہو کہ
شریعت سے وہ شریعت مراد ہے جس میں نئے احکام ہوں تو یہ باطل ہے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا رماتا ہے إِنَّ هَذَا لَفِي
الصُّحُفِ الْأُولَى صُحُفِ إِبْرَاهِيمَ وَ مُوسی - یعنی قرآنی تعلیم توریت میں بھی موجود ہے۔ اور اگر یہ کہو کہ
شریعت وہ ہے جس میں باستیفاء امر اور نہی کا ذکر ہو تو یہ بھی باطل ہے کیونکہ اگر توریت یا قرآن شریف میں
باستيفاء احکام شریعت کا ذکر ہوتا تو پھر اجتہاد کی گنجائش نہ رہتی ۔ غرض یہ سب خیالات فضول اور کو تہ اندیشیاں
ہیں۔ ہمارا ایمان ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء ہیں ۔ اور قرآن ربانی کتابوں کا خاتم ہے تاہم
خدا تعالیٰ نے اپنے نفس پر یہ حرام نہیں کیا کہ تجدید کے طور پر کسی اور مامور کے ذریعہ سے یہ احکام صادر کرے
سورة الاعلى
کہ جھوٹ نہ بولو۔ جھوٹی گواہی نہ دو، زنانہ کرو، خون نہ کرو اور ظاہر ہے کہ ایسا بیان کرنا بیان شریعت ہے جو مسیح
موعود کا بھی کام ہے۔
اربعین نمبر ۴ ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۴۳۶،۴۳۵)