سورة الغَاشِیَة

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

سورة الغاشية
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الغاشية
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
أَفَلَا يَنْظُرُونَ إِلَى الْإِبِلِ كَيْفَ خُلِقَتْ ۔
میرے دعوی کا فہم کلید ہے نبوت اور قرآن شریف کی ۔ جو شخص میرے دعوی کو سمجھ لے گا نبوت کی حقیقت
اور قرآن شریف کے فہم پر اس کو اطلاع دی جاوے گی اور جو میرے دعوی کو نہیں سمجھتا اس کو قرآن شریف پر
اور رسالت پر پورا یقین نہیں ہو سکتا۔ ن
**
پھر فرمایا قرآن شریف میں جو یہ آیت آئی ہے اَفَلَا يَنْظُرُونَ إِلَى الْإِبِلِ كَيْفَ خُلِقَتْ یہ آیت نبوت اور
امامت کے مسئلہ کو حل کرنے کے واسطے بڑی معاون ہے۔ اونٹ کے عربی زبان میں ہزار کے قریب نام ہیں اور
پھر ان ناموں میں سے ابل کے لفظ کو جو لیا گیا ہے اس میں کیا سر ہے؟ کیوں اتی الجمل بھی تو ہو سکتا تھا ؟
اصل بات یہ معلوم ہوتی ہے کہ جمل ایک اونٹ کو کہتے اور اہل اسم جمع ہے۔ یہاں اللہ تعالیٰ کو چونکہ تمدنی
اور اجماعی حالت کا دکھانا مقصود تھا اور جمل میں جو ایک اونٹ پر بولا جاتا ہے یہ فائدہ حاصل نہ ہوتا تھا اس
لئے اہل کے لفظ کو پسند فرمایا ۔ اونٹوں میں ایک دوسرے کی پیروی اور اطاعت کی قوت رکھی ہے۔ دیکھو
اونٹوں کی ایک لمبی قطار ہوتی ہے اور وہ کس طرح پر اس اونٹ کے پیچھے ایک خاص انداز اور رفتار سے چلتے
ہیں اور وہ اونٹ جو سب سے پہلے بطور امام اور پیش رو کے ہوتا ہے وہ ہوتا ہے جو بڑا تجربہ کار اور راستہ سے

سورة الغاشية
واقف ہو۔ پھر سب اونٹ ایک دوسرے کے پیچھے برابر رفتار سے چلتے ہیں اور ان میں سے کسی کے دل میں
برابر چلنے کی ہوس پیدا نہیں ہوتی جو دوسرے جانوروں میں ہے جیسے گھوڑے وغیرہ میں ۔ گویا اونٹ کی
سرشت میں اتباع امام کا مسئلہ ایک مانا ہوا مسئلہ ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے أَفَلَا يَنْظُرُونَ إِلَى الْإِبِلِ کہہ کر
اس مجموعی حالت کی طرف اشارہ کیا ہے جبکہ اونٹ ایک قطار میں جا رہے ہوں اسی طرح پر ضروری ہے کہ
تمدنی اور اتحادی حالت کو قائم رکھنے کے واسطے ایک امام ہو۔
پھر یہ بھی یاد رہے کہ یہ قطار سفر کے وقت ہوتی ہے۔ پس دنیا کے سفر کو قطع کرنے کے واسطے جب تک
ایک امام نہ ہو انسان بھٹک بھٹک کر ہلاک ہو جاوے۔
پھر اونٹ زیادہ بارکش اور زیادہ چلنے والا ہے اس سے صبر و برداشت کا سبق ملتا ہے۔
پھر اونٹ کا خاصہ ہے کہ وہ لمبے سفروں میں کئی کئی دنوں کا پانی جمع رکھتا ہے۔ غافل نہیں ہوتا۔ پس
مومن کو بھی ہر وقت اپنے سفر کے لئے طیار اور محتاط رہنا چاہیے اور بہترین زادِ راہ تقویٰ ہے ۔ فَإِنَّ خَيْرَ
الزَّادِ التَّقوى
أَفَلَا يَنْظُرُونَ کے لفظ سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ دیکھنا بچوں کی طرح دیکھنا نہیں ہے بلکہ اس سے اتباع کا
سبق ملتا ہے کہ جس طرح پر اونٹ میں تمدنی اور اتحادی حالت کو دکھایا گیا ہے اور ان میں اتباع امام کی قوت
ہے اسی طرح پر انسان کے لئے ضروری ہے کہ وہ اتباع امام اپنا شعار بناوے کیونکہ اونٹ جو اس کے خادم
ہیں ان میں بھی یہ مادہ موجود ہے۔ كَيْفَ خُلِقَت میں ان فوائد جامع کی طرف اشارہ ہے جو اہل کی مجموعی
حالت سے پہنچتے ہیں ۔
الحکم جلد ۴ نمبر ۴۲ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۰۰ ء صفحه ۵،۴)
فَذَكِّرْ إِنَّمَا انْتَ مُذَكِّرُ لَسْتَ عَلَيْهِمْ بِمُضَيْطِرٍ
تو صرف نصیحت دہندہ ہے ان پر داروغہ نہیں۔
(براہین احمد یہ چہار تخصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۶۰۸ حاشیه در حاشیہ نمبر ۳)

آج 10 میں سے 10 باقی