سورة الفَجر
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الفجر
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
وجَاءَ رَبُّكَ وَالْمَلَكُ صَفًّا صَفًّان
الْقُرْآنُ الْكَرِيمُ يُبَيِّنُ أَنَّ قرآن کریم یہ بیان فرماتا ہے کہ ملائکہ اپنی صفات
الْمَلَائِكَةَ يُشَابِهُونَ بِصِفَاتِ ہم میں اللہ تعالیٰ کی صفات سے مشابہت رکھتے ہیں جیسا کہ اللہ
صِفَاتِ اللَّهِ تَعَالَى كَمَا قَالَ عَزَّ وَ جَلَّ عز وجل نے فرمایا ہے وَ جَاءَ رَبُّكَ وَالْمَلَكُ صَفًّا صَفًّا ۔ یعنی
وَ جَاءَ رَبُّكَ وَ الْمَلَكُ صَفًّا صَفًّا، فَانْظُرْ تیرا رب اس شان میں آئے گا کہ فرشتے صفیں باندھے
رَزَقَكَ اللهُ دَقَائِقَ الْمَعْرِفَةِ أَنَّهُ تَعَالیٰ کھڑے ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ تمہیں دقائق معرفت عطا
كَيْفَ أَشَارَ فِي هَذِهِ الْآيَةِ إِلى أَنَّ کرے ۔ تم غور کرو کہ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے کس طرح
مَجِيْنَهُ وَمَجِينَ الْمَلَائِكَةِ وَنُزُولَهُ اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ اس کا آنا اور فرشتوں کا آنا
وَنُزُولَ الْمَلَائِكَةِ مُتَّحِد فِي الْحَقِيقَةِ اور اس کا اترنا اور فرشتوں کا اترنا ۔ حقیقت اور کیفیت میں
وَالْكَيْفِيَّةِ
(حمامة البشرى ، روحانی خزائن جلدے صفحہ ۲۷۲)
متحد ہے۔ (ترجمہ از مرتب )
ج
يَايَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً فَادْخُلِي فِي
عِبْدِي وَادْخُلِي جَنَّتِي )۔
سورة الفجر
قرآن شریف میں صاف طور پر لکھا گیا ہے کہ ہر یک مومن جو فوت ہوتا ہے تو اس کی روح خدائے تعالیٰ
کی طرف اُٹھائی جاتی ہے اور بہشت میں داخل کی جاتی ہے جیسا کہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے پایتُهَا النَّفْسُ
الْمُطْمَينَةُ ارْجِعِي إِلى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً فَادْخُلِي فِي عِبْدِي وَادْخُلِي جَنَّتِي اے وہ نفس جو خدائے تعالیٰ
سے آرام یافتہ ہے اپنے رب کی طرف چلا آ ۔ تو اس سے راضی وہ تجھ سے راضی پس میرے بندوں میں
داخل ہو جا اور میرے بہشت میں اندر آ ۔ اس جگہ صاحب تفسیر معالم اس آیت کی تفسیر کر کے اپنی کتاب کے
صفحہ ۹۷۵ میں لکھتے ہیں کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب بندہ مومن وفات پانے پر ہوتا
ہے تو اس کی طرف اللہ جل شانہ دوفرشتے بھیجتا ہے اور اُن کے ساتھ کچھ بہشت کا تحفہ بھی بھیجتا ہے اور وہ
فرشتے آکر اس کی روح کو کہتے ہیں کہ اے نفس مطمئنہ تو روح اور ریحان اور اپنے رب کی طرف جو تجھ
سے راضی ہے نکل آ ے نکل آ۔ تب وہ روح مشک کی اس خوشبو کی طرح جو بہت لطیف اور خوش کرنے والی ہو جو ناک
میں پہنچ کر دماغ کو معطر کر دیتی ہو باہر نکل آتی ہے اور فرشتے آسمان کے کناروں پر کہتے ہیں کہ ایک روح
چلی آتی ہے جو بہت پاکیزہ اور خوشبودار ہے۔ تب آسمان کا کوئی دروازہ ایسا نہیں ہوتا جو اس کے لئے کھولا
نہ جائے اور کوئی فرشتہ آسمان کا نہیں ہوتا کہ اُس کے لئے دعا نہ کرے یہاں تک کہ وہ روح پایۂ عرش الہی
تک پہنچ جاتی ہے تب خدائے تعالیٰ کو سجدہ کرتی ہے پھر میکائیل کو حکم ہوتا ہے کہ جہاں اور روحیں ہیں وہیں
اس کو بھی لے جا۔
اب قرآن شریف کی اس آیت اور حضرت عبداللہ بن عمر کی روایت سے بخوبی ثابت ہو گیا کہ روح مومن
کی اُس کے فوت ہونے کے بعد بلا توقف آسمان پر پہنچائی جاتی ہے۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۳۳ ، ۲۳۴)
خدائے تعالیٰ نے مسیح کو موت دے کر پھر اپنی طرف اٹھا لیا جیسا کہ یہ عام محاورہ ہے کہ نیک بندوں کی
نسبت جب وہ مر جاتے ہیں یہی کہا کرتے ہیں کہ فلاں بزرگ کو خدائے تعالیٰ نے اپنی طرف اُٹھا لیا ہے
جیسا کہ آیت ارْجِعِي إِلى رَبِّكِ اسی کی طرف اشارہ کر رہی ہے۔ خدائے تعالیٰ تو ہر جگہ موجود ہے اور حاضر
ناظر ہے اور جسم اور جسمانی نہیں اور کوئی جہت نہیں رکھتا پھر کیوں کر کہا جائے کہ جو شخص خدائے تعالیٰ کی طرف
ہڈیاں خدائے تعالیٰ تک پہنچ جاتی ہیں ۔
اُٹھایا گیا ضرور اس کا جسم آسمان میں پہنچ گیا ہوگا ۔ یہ بات کس قدر صداقت سے بعید ہے راستباز لوگ روح
اور روحانیت کی رو سے خدائے تعالیٰ کی طرف اُٹھائے جاتے ہیں نہ یہ کہ ان کا گوشت اور پوست اور ان کی
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۴۷،۲۴۶)
واضح ہو کہ خدائے تعالیٰ کی طرف اُٹھائے جانے کے یہی معنے ہیں کہ فوت ہو جانا۔ خدائے تعالیٰ کا یہ کہنا
کہ ارجعي إلى ربك اور یہ کہنا کہ إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ (ال عمران : ۵۶) ایک ہی معنی رکھتا ہے۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۶۴)
حضرت مسیح ابن مریم جس کی روح اُٹھائی گئی بر طبق آیت کریمہ يَايَتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى
رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً فَادْخُلِي فِي عِبْدِي وَادْخُلِي جَنَّتِی بہشت میں داخل ہو چکی ۔ اب کیوں کر پھر اس
غمکدہ میں آجائیں گو اس کو ہم نے مانا کہ وہ کامل درجہ دخول بہشت کا جو جسمانی اور روحانی دونوں طور پر ہوگا
وہ حشر اجساد کے بعد ہر ایک مستحق کو عطا کیا جائے گا مگر اب بھی جس قدر بہشت کی لذات عطا ہو چکیں اس سے
مقرب لوگ باہر نہیں کئے جاتے اور قیامت کے دن میں بحضور رب العالمین اُن کا حاضر ہونا اُن کو بہشت سے نہیں
نکالتا کیونکہ یہ تو نہیں کہ بہشت سے باہر کوئی لکڑی یا لوہے یا چاندی کا تخت بچھایا جائے گا اور خدائے تعالیٰ
مجازی حکام اور سلاطین کی طرح اس پر بیٹھے گا اور کسی قدر مسافت طے کر کے اُس کے حضور میں حاضر ہونا ہو
گا۔ تا یہ اعتراض لازم آوے کہ اگر بہشتی لوگ بہشت میں داخل شدہ تجویز کئے جائیں تو طلبی کے وقت انہیں
بہشت سے نکلنا پڑے گا اور اس لق و دق جنگل میں جہاں تخت رب العالمین بچھایا گیا ہے حاضر ہونا پڑے
گا۔ ایسا خیال تو سراسر جسمانی اور یہودیت کی سرشت سے نکلا ہوا ہے اور حق یہی ہے کہ ہم عدالت کے دن
پر ایمان تو لاتے ہیں اور تخت رب العالمین کے قائل ہیں لیکن جسمانی طور پر اس کا خاکہ نہیں کھینچتے اور اس
بات پر یقین رکھتے ہیں کہ جو کچھ اللہ اور رسول نے فرمایا ہے وہ سب کچھ ہو گا لیکن ایسے پاک طور پر کہ جو
خدائے تعالیٰ کے تقدس اور تنزہ اور اس کی تمام صفات کاملہ کے منافی و مغائر نہ ہو۔ بہشت تجلی گاہ حق ہے یہ
کیوں کر کہہ سکیں کہ اُس دن خدائے تعالیٰ ایک مجسم شخص کی طرح بہشت سے باہر اپنا خیمہ یا یوں کہو کہ اپنا
تخت بچھوا دے گا بلکہ حق یہ ہے کہ اس دن بھی بہشتی بہشت میں ہوں گے اور دوزخی دوزخ میں لیکن رحم الہی کی
تجلی عظیمی راستبازوں اور ایمانداروں پر ایک جدید طور سے لذات کاملہ کی بارش کر کے اور تمام سامان بہشتی
زندگی کا حتمی اور جسمانی طور پر ان کو دکھلا کر اُس نئے طور پر کے دار السلام میں ان کو داخل کر دے گی ۔ ایسا ہی
خدائے تعالیٰ کی قہری تجلی جہنم کو بھی بعد از حساب اور الزام صریح کے نئے رنگ میں دکھلا کر گویا جہنمی لوگوں کو
نئے سرے جہنم میں داخل کرے گی ۔ روحانی طور پر بہشتیوں کا بلا توقف بعد موت کے بہشت میں داخل
ہو جانا نا اور دوزخیوں کا دوزخ میں گرایا جانا بتواتر قرآن شریف اور احادیث صحیحہ سے ثابت ہے۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۷۹،۲۷۸)
مومن کو فوت ہونے کے بعد بلا توقف بہشت میں جگہ ملتی ہے جیسا کہ ان آیات سے ظاہر ہو رہا ہے قیل
ادْخُلِ الْجَنَّةَ قَالَ يُلَيْتَ قَوْمِي يَعْلَمُونَ - بِمَا غَفَرَ لِي رَبِّي وَجَعَلَنِي مِنَ الْمُكْرَمِينَ - (يس : ۲۸،۲۷)
اور دوسری یہ آیت فَادْخُلِي فِي عِبْدِي وَادْخُلِي جَنَّتِي - (ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۸۱)
اے نفس بحق آرام یافتہ اپنے رب کی طرف واپس چلا آ۔ تو اس سے راضی اور وہ تجھ سے راضی ۔ پھر اس
کے بعد میرے ان بندوں میں داخل ہو جا جو دنیا کو چھوڑ گئے ہیں اور میرے بہشت کے اندر آ ۔ اس آیت
سے صاف ظاہر ہے کہ انسان جب تک فوت نہ ہو جائے گزشتہ لوگوں کی جماعت میں ہرگز داخل نہیں
ہو سکتا ۔ لیکن معراج کی حدیث جس کو بخاری نے بھی مبسوط طور پر اپنی صحیح میں لکھا ہے ثابت ہو گیا ہے
که حضرت مسیح ابن مریم فوت شدہ نبیوں کی جماعت میں داخل ہے لہذا حسب دلالت صریحہ اس نص کے
مسیح ابن مریم کا فوت ہو جانا ضروری طور پر ماننا پڑا۔ (ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۳۳)
جبکہ انہوں نے فوت شدہ لوگوں کی طرح عالم ثانی کی زندگی کے تمام لوازم اختیار کر لئے جو فوت شدہ
لوگوں کی علامات میں سے ہیں اور نہ صرف اختیار ہی کئے بلکہ اس جماعت میں جاملے اور فرمان ارجعی الی
رَبِّكِ کا قبول کر کے فَادْخُلِي فِي عِبْدِی کا مصداق ہو گئے ۔ تو اب بھی اگر اُن کو فوت شدہ نہ کہا جائے تو اور کیا
کہا جاوے۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۵۰۰)
طرفہ تر یہ کہ قرآن کریم میں آسمان کی طرف اٹھا لینے کا کہیں ذکر بھی نہیں بلکہ وفات دینے کے بعد اپنی
کہاں یہ رفع الی اللہ اور کہاں یہ رفع الی السماء
طرف اٹھا لینے کا ذکر ہے جیسا کہ عام طور پر تمام فوت شدہ راستبازوں کے لئے ارْجِعِي إِلى رَبِّكِ کا
ہے سو وہی رفع الی اللہ اور رجوع الی اللہ جس کے لئے پہلے موت شرط ہے حضرت مسیح کے بھی نصیب ہو گیا
آسمانی فیصلہ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۱۷)
کا خطاب
وَمَا مَعْنَى قَوْلُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكَ إِلَّا اللہ تعالیٰ کے قول ارْجِعِي إِلى رَبِّكِ کا وہی مفہوم
الْمَعْنَى الَّذِي يُفْهَمُ مِنْ قَوْلِ رَافِعُكَ إِلَى ہے جو رَافِعُكَ إِلَی کا ہے کیونکہ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً ہونے
فَإِنَّ الرُّجُوعَ إِلَى اللهِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً کی شکل میں اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع اور رفع الی اللہ
وَالرَّفْعُ إِلَى اللهِ أَمْرُ وَاحِدٌ، وَقَدْ جَرَتْ دونوں ایک ہی امر ہیں اور اللہ تعالیٰ کی ہمیشہ سے یہ سنت
عَادَةُ اللهِ تَعَالَى أَنَّهُ يَرْفَعُ إِلَيْهِ عِبَادَهُ جاری ہے کہ وہ اپنے صالح بندوں کے درجات ان کی
الصَّالِحِينَ بَعْدَ مَوْتِهِمْ ، وَيُؤْوِيهِمُ في موت کے بعد بلند کرتا ہے اور ان کے مراتب کے مطابق
السَّمَاوَاتِ بِحَسْبِ مَرَاتِبِهِمْ، آسمان میں انہیں مقام عطا فرماتا ہے۔
( ترجمه از مرتب )
(حمامة البشرى ، روحانی خزائن جلدی صفحه ۲۲۱)
اے نفس آرام یافتہ جو خدا سے آرام پا گیا اپنے خدا کی طرف واپس چلا آ۔ تو اس سے راضی اور وہ تجھ
سے راضی ۔ پس میرے بندوں میں مل جا اور میرے بہشت کے اندر آجا۔ یہ وہ مرتبہ ہے جس میں نفس تمام
کمزوریوں سے نجات پا کر روحانی قوتوں سے بھر جاتا ہے اور خدائے تعالیٰ سے ایسا پیوند کر لیتا ہے کہ بغیر
اس کے جی بھی نہیں سکتا اور جس طرح پانی اوپر سے نیچے کی طرف بہتا ہے اور بسبب اپنی کثرت اور نیز
روکوں کے دور ہونے سے بڑے زور سے چلتا ہے اسی طرح وہ خدا کی طرف بہتا چلا جاتا ہے۔ اسی کی طرف
اشارہ ہے جو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے وہ نفس جو خدا سے آرام پا گیا اس کی طرف واپس چلا آ۔ پس وہ اسی
زندگی میں نہ موت کے بعد ایک عظیم الشان تبدیلی پیدا کرتا ہے اور اسی دنیا میں نہ دوسری جگہ ایک بہشت اس کو
ملتا ہے اور جیسا کہ اس آیت میں لکھا ہے کہ اپنے رب کی طرف یعنی پرورش کرنے والے کی طرف واپس آ۔
ایسا ہی اس وقت یہ خدا سے پرورش پاتا اور خدا کی محبت اس کی غذا ہوتی ہے اور اسی زندگی بخش چشمہ سے پانی
پیتا ہے اس لئے موت سے نجات پاتا ہے۔ اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۱۸)
اے نفس خدا کے ساتھ آرام یافتہ اپنے رب کی طرف واپس چلا آ۔ وہ تجھ سے راضی اور تو اس سے
راضی ۔ پس میرے بندوں میں داخل ہو جا اور میری بہشت کے اندر آجا ۔۔۔۔ یا درکھنا چاہیے کہ اعلیٰ درجہ کی
روحانی حالت انسان کی اس دنیوی زندگی میں یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے ساتھ آرام پا جائے اور تمام اطمینان
اور سرور اور لذت اس کی خدا میں ہی ہو جائے ۔ یہی وہ حالت ہے جس کو دوسرے لفظوں میں بہشتی زندگی کہا
جاتا ہے ۔ اس حالت میں انسان اپنے کامل صدق اور صفا اور وفا کے بدلہ میں ایک نقد بہشت پالیتا ہے اور
دوسرے لوگوں کی بہشت موعود پر نظر ہوتی ہے اور یہ بہشت موجود میں داخل ہوتا ہے اسی درجہ پر پہنچ کر
انسان سمجھتا ہے کہ وہ عبادت جس کا بوجھ اس کے سر پر ڈالا گیا ہے درحقیقت وہی ایک ایسی غذا ہے جس سے
اس کی روح نشو و نما پاتی ہے اور جس پر اس کی روحانی زندگی کا بڑا بھاری مدار ہے اور اس کے نتیجہ کا حصول کسی
دوسرے جہان پر موقوف نہیں ہے اسی مقام پر یہ بات حاصل ہوتی ہے کہ وہ ساری ملامتیں جو نفس لوامہ
انسان کا اس کی ناپاک زندگی پر کرتا ہے اور پھر بھی نیک خواہشوں کو اچھی طرح ابھار نہیں سکتا اور بری
خواہشوں سے حقیقی نفرت نہیں دلا سکتا اور نہ نیکی پر ٹھہرنے کی پوری قوت بخش سکتا ہے اس پاک تحریک سے
بدل جاتی ہے جو نفس مطمئنہ کے نشوونما کا آغاز ہوتی ہے اور اس درجہ پر پہنچ کر وقت آجاتا ہے کہ انسان پوری
فلاح حاصل کرے اور اب تمام نفسانی جذبات خود بخود افسردہ ہونے لگتے ہیں اور روح پر ایک ایسی طاقت
افزا ہوا چلنے لگتی ہے جس سے انسان پہلی کمزوریوں کو ندامت کی نظر سے دیکھتا ہے۔ اس وقت انسانی سرشت
پر ایک بھاری انقلاب آتا ہے اور عادات میں ایک تبدل عظیم پیدا ہوتا ہے اور انسان اپنی پہلی حالتوں سے
بہت ہی دور جا پڑتا ہے، دھویا جاتا ہے اور صاف کیا جاتا ہے اور خدا نیکی کی محبت کو اپنے ہاتھ سے اس کے دل
میں لکھ دیتا ہے اور بدی کا گند اپنے ہاتھ سے اس کے دل سے باہر پھینک دیتا ہے۔ سچائی کی فوج سب کی سب
دل کے شہرستان میں آجاتی ہے اور فطرت کے تمام برجوں پر راست بازی کا قبضہ ہوجاتا ہے اور حق کی فتح
ہوتی ہے اور باطل بھاگ جاتا ہے اور اپنے ہتھیار پھینک دیتا ہے۔ اس شخص کے دل پر خدا کا ہاتھ ہوتا ہے اور
ہر ایک قدم خدا کے زیر سایہ چلتا ہے۔ اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۷۹،۳۷۸)
اے نفس بحق آرام یافتہ اپنے رب کی طرف واپس چلا آ ۔ وہ تجھ سے راضی اور تو اس پر راضی ۔ پھر
میرے بندوں میں داخل ہو اور میری بہشت میں اندر آجا۔
(براہین احمد یہ چہار تخصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۲۳ حاشیه در حاشیه نمبر ۳)
جو لوگ موت کے ذریعہ سے اس کی طرف اٹھائے جاتے ہیں ۔ اسی قسم کے لفظ ان کے حق میں بولے
جاتے ہیں کہ وہ خدا تعالیٰ کی طرف اٹھائے گئے یا خدا تعالیٰ کی طرف رجوع کر گئے جیسا کہ اس آیت میں بھی
يَايَتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً فَادْخُلِي فِي عِبْدِي وَادْخُلِي جَنَّتِي اور جیسا
کہ اس آیت میں اشارہ ہے اِنَّا لِلهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ - (البقرة : ۱۵۷)
الحق مباحثہ دہلی ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۱۶۸)
چونکہ گناہ کی خشکی بے تعلقی سے پیدا ہوتی ہے اس لئے اس خشکی کو دور کرنے کے لئے سیدھا علاج مستحکم
تعلق ہے جس پر قانونِ قدرت گواہی دیتا ہے۔ اسی کی طرف اللہ جل شانہ اشارہ کر کے فرماتا ہے یا تھا
النَّفْسُ الْمُطْمَينَةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً فَادْخُلِي فِي عِبْدِي وَادْخُلِي جَنَّتِی یعنی اے وہ نفس جو
خدا سے آرام یافتہ ہے اپنے رب کی طرف چلا آ ۔ وہ تجھ سے راضی اور تو اس سے راضی پس میرے بندوں
میں داخل ہو جا اور میرے بہشت کے اندر آ ۔
(سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب ، روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۳۲۹، ۳۳۰)
تمام قرآن میں یہی محاورہ ہے کہ خدا کی طرف اٹھائے جانے یا رجوع کرنے سے موت مراد ہوتی ہے
جیسا کہ آیت ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً سے بھی موت ہی مراد ہے۔
ایام اصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۳۸۵)
یہ تینوں شریعتوں کا متفق علیہ مسئلہ ہے کہ مومن مر کر خدا کی طرف جاتا ہے اور اس کے لئے آسمان کے
دروازے کھولے جاتے ہیں جیسا کہ آیت ارجعي إلى رَبِّكِ اس کی شاہد ہے اور کا فرنیچے کی طرف جو شیطان
کی طرف ہے جاتا ہے جیسا کہ آیت لَا تُفَتَّحُ لَهُمْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ (الاعراف : ۴۱) اس کی گواہ ہے ۔ خدا
کی طرف جانے کا نام رفع ہے اور شیطان کی طرف جانے کا نام لعنت ہے ۔ ان دونوں لفظوں میں تقابل
اضداد ہے۔ نادان لوگ اس حقیقت کو نہیں سمجھے یہ بھی نہ سوچا کہ اگر رفع کے معنی مع جسم اٹھانا ہے تو اس کے
مقابل کا لفظ کیا ہوا جیسا کہ رفع روحانی کے مقابل پر لعنت ہے۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۱۰۹،۱۰۸)
کیونکہ
یہود حضرت عیسی علیہ السلام کے اس رفع سے منکر تھے جو ہر یک مومن کے لئے مدار نجات ہے
مسلمانوں کی طرح ان کا بھی یہی عقیدہ تھا کہ جان نکلنے کے بعد ہر ایک مومن کی روح کو آسمان کی طرف لے
جاتے ہیں اور اس کے لئے آسمان کے دروازے کھولے جاتے ہیں مگر کافر پر آسمان کے دروازے بند ہوتے
ہیں اس لئے اس کی روح نیچے شیطان کی طرف پھینک دی جاتی ہے جیسا کہ وہ اپنی زندگی میں بھی شیطان کی
طرف ہی جاتا تھا لیکن مومن اپنی زندگی میں اوپر کی طرف جاتا ہے اس لئے مرنے کے بعد بھی خدا کی طرف
اس کا رفع ہوتا ہے اور ارجعی الی ربک کی آواز آتی ہے۔ (تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۱۱۳ حاشیه )
تمام قرآن شریف میں یہی محاورہ ہے کہ جب کسی کی نسبت فرمایا جاتا ہے کہ خدا کی طرف وہ گیا یا خدا کی
طرف اس کا رفع ہوا تو اس کے یہی معنے ہوتے ہیں کہ روحانی طور پر اس کا رفع ہوا جیسا کہ اس آیت میں بھی
یہی معنے ہیں جو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے يَايَتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلى رَبِّكِ الخ کہ اے نفس مطمئنہ اپنے