سورة القَصَص

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

رب کی طرف واپس آجا۔ پس کیا اس کے یہ معنی ہیں کہ مع جسم عنصری آجا۔
براہین احمدیہ احمد یہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۵۵)
ہر ایک ذی علم جانتا ہے کہ قرآن شریف اور احادیث سے ثابت ہے کہ جب مومن فوت ہوتا ہے اس کی
روح خدا کی طرف جاتی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یا یتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً
مَرْضِيَّةً فَادْخُلِي فِي عِبْدِي وَادْخُلِي جَنَّتِی یعنی اے روحِ اطمینان یافتہ اپنے رب کی طرف واپس چلی آ۔
وہ تجھے سے راضی اور تو اس سے راضی ۔ اور میرے بندوں میں داخل ہو جا اور میرے بہشت میں داخل
ہوجا۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۱ ۲ صفحه ۳۴۱ حاشیه )
قرآن شریف اور احادیث کی تنبع سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ رفع الی اللہ جورَ فَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ (النساء :۱۵۹)
کے فقرہ سے ظاہر ہے بجز موت کی حالت کے کسی حالت کی نسبت بولا نہیں جاتا جیسا کہ اللہ تعالی قرآن شریف
میں فرماتا ہے يايَتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً فَادْخُلِي فِي عِبْدِي وَادْخُلِي
جنتی ۔ یعنی اے نفس مطمئنہ جو خدا سے آرام یافتہ ہے اپنے خدا کی طرف واپس چلا آ اس حالت میں کہ خدا
تجھ سے راضی اور تو خدا سے راضی اور میرے بندوں میں داخل ہو جا اور میرے بہشت میں داخل ہو جا۔
اب ظاہر ہے کہ یہ مقولہ اللہ جل شانہ کا کہ خدا کی طرف واپس چلا آ۔ کوئی اہلِ اسلام میں سے اس کے یہ
معنے نہیں کرتا کہ زندہ مع جسم عنصری آسمان پر جا بیٹھ بلکہ آیت ارجعي إلى ربّكِ کے معنے موت ہی لئے جاتے
ہیں۔ پس جب کہ خدا تعالیٰ کی طرف واپس جانا بموجب نص صریح قرآن شریف کے موت ہے تو پھر خدا کی
طرف اُٹھائے جانا جیسا کہ آیت بَلْ رَفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ سے ظاہر ہوتا ہے۔ کیوں موت نہیں ۔ یہ تو انصاف اور
عقل اور تقویٰ کے برخلاف ہے کہ جو معنے نصوص قرآنیہ سے ثابت اور متحقق ہوتے ہیں ان کو ترک کیا جائے
اور جن معنوں اور جس محاورہ کی اپنے پاس کوئی بھی دلیل نہیں اس پہلو کو اختیار کیا جائے ۔ کیا کوئی بتلا سکتا ہے
کہ رفع الی اللہ کے زبان عرب اور محاورہ عرب میں بجز وفات دیئے جانے کے کوئی اور بھی معنے ہیں۔ ہاں اس
وفات سے ایسی وفات مراد ہے جس کے بعد روح خدا تعالیٰ کی طرف اُٹھائی جاتی ہے جیسے مومنوں کی وفات
ہوتی ہے۔ یہی محاورہ خدا تعالیٰ کی پہلی کتابوں میں موجود ہے۔
اور آیت ممدوحہ بالا میں جو فرمایا ہے فَادْخُلِي فِي عِبْدِی جس کے معنے پہلے فقرہ کے ساتھ ملانے سے یہ
ہیں کہ خدا کی طرف واپس آجا اور پھر خدا کے بندوں میں داخل ہوجا۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ کوئی شخص

گذشتہ ارواح میں داخل نہیں ہو سکتا جب تک وفات نہ پالے۔ پس جبکہ بموجب نص قرآن شریف کے
گذشتہ ارواح میں داخل ہونا ۔ بجز مرنے کے ممتنع اور محال ہے تو پھر کیوں کر حضرت عیسیٰ علیہ السلام بغیر فوت
ہونے کے حضرت یحیی کے پاس دوسرے آسمان میں جا بیٹھے۔
اس جگہ یہ نکتہ بھی یادر ہے کہ آیت ممدوحہ بالا میں خدا تعالیٰ نے یہ بھی فرمایا ہے وَادْخُلِی جَنَّتِی جس کے
معنے اس فقرہ کو تمام آیت کے ساتھ ملانے سے یہ ہوتے ہیں کہ اے نفس آرام یافتہ اپنے خدا کی طرف
واپس آجا تو اس سے راضی اور وہ تجھ سے راضی اور میرے بندوں میں داخل ہو جا اور میرے بہشت میں
داخل ہو جا ۔ پس جبکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس مشاہدہ سے جو معراج کی رات میں آپ کو ہوا یہ
ثابت ہے کہ قرآن شریف کی اس آیت کے مطابق نبیوں اور رسولوں کی روحیں جو دنیا سے گزرچکی ہیں وہ عالم
ثانی میں ایک ایسی جماعت کی طرح ہیں جو بلا توقف پچھلی فوت ہونے والے پہلوں کے گروہ میں جاملتی ہیں
اور ان میں داخل ہو جاتی ہیں جیسا کہ آیت فَادْخُلِي فِي عِبْدِی کا منشا ہے پھر آخری فقرہ ان آیات کا یعنی
وَادْخُلِي جَنَّتِی بھی یہی چاہتا ہے کہ وہ تمام عباداللہ بلا توقف بہشت میں داخل ہوں اور جیسا کہ آیت فی
عبدی کا مفہوم کوئی مترقب امر نہیں جو دور دراز زمانہ کے بعد ظہور میں آوے بلکہ راست بازوں کے مرنے
کے ساتھ ہی بلا توقف اس کا ظہور ہوتا ہے یعنی ایک جماعت جو بعد میں مرتی ہے پہلوں میں بلا توقف جاملتی
ہے۔ پس اس طرح لازم آتا ہے کہ دوسرا فقرہ آیت کا یعنی وَادْخُلِی جَنَّتی وہ بھی بلا توقف ظہور میں آتا ہو
یعنی ہر ایک شخص جو طیب اور طاہر مومنوں میں سے مرے وہ بھی بلا توقف بہشت میں داخل ہو جائے اور یہی
بات حق ہے جیسا کہ قرآن شریف کے دوسرے مقامات میں بھی اس کی تشریح ہے ۔۔۔ پس جب کہ ارواح
طیبین مطہرین کا بہشت میں داخل ہونا ثابت ہے اور ظاہر ہے کہ بہشت وہ مقام ہے جس میں انواع اقسام
کی جسمانی نعماء بھی ہوں گی اور طرح طرح کے میوے ہوں گے اور بہشت میں داخل ہونے کے یہی معنے
ہیں کہ وہ نعمتیں کھاوے اس صورت میں صرف روح کا بہشت میں داخل ہونا بے معنی اور بے سود ہے کیا وہ
بہشت میں داخل ہو کر ایک محروم کی طرح بیٹھی رہے گی اور بہشت کی نعمتوں سے فائدہ نہیں اٹھائے گی پس
آیت وَادْخُلِي جَنَّتِي صاف بتلا رہی ہے کہ مومن کو مرنے کے بعد ایک جسم ملتا ہے اسی وجہ سے تمام آئمہ اور
اکابر متصوفین اس بات کے قائل ہیں کہ مومن جو طیب اور مطہر ہوتے ہیں وہ بمجرد فوت ہونے کے ایک پاک
اور نورانی جسم پاتے ہیں جس کے ذریعہ سے وہ نعماء جنت سے لذت اٹھاتے ہیں اور بہشت کو صرف

آج 10 میں سے 10 باقی